ماہ ربیع الاول سرکار دو عالم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے اس مہینے میں دو جہانوں کے مالک نے کائنات
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماہ ربیع الاول سرکار دو عالم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے اس مہینے میں دو جہانوں کے مالک نے کائنات میں اپنا قدم رکھا جہالت میں لت پت اور باطل میں مبتلا عرب میں محسن انسانیت بہترین معلم کی آمد ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے ہی دنیا کے انسانوں میں خیر تقسیم ہونے لگا لاوے کا پہاڑ ٹھنڈا پڑ گیا مائوں کو بیٹے نصیب ہوئے اسی طرح انسانیت کو ہدایت تقسیم کرنے والا یعنی آپ دنیا میں آ گئے آپ کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے ایک نمونہ ہے ان خیالات کا اظہار محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اہل مسلم کیلئے مشعل راہ ہے مسلمان سنت رسول پر مکمل عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ربیع الاول کے ماہ میں پورے عالم اسلام کے اندر جشن میلاد پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے آقا دو جہان کے احکامات پر عمل سے ہمارے دونوں جہاں سنور سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہو اور ہر طرف اجالا ہی اجالا ہوا اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا نبی آخر الزمان ہی وہ مبارک ہستی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے اور اس کے بندے دن رات درود پاک بھیجتے ہیں اور تا قیامت بھیجتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر میلاد سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور دارین کی سعادتیں حاصل ہوتی ہیں اور محبت رسول سوتے پھوٹتے ہیں جو کہ جذبہ اطاعت رسول کرنے میں معاون ہوتے ہیں آج کے اس افتراق و انتشار اور دہشت و خوف کے ماحول میں امن وسکون اور اخوت ومحبت اور پیار و اتحاد کا ایک واحد ذریعہ ذکر رسول ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع بھمبر میں منشیات فروشی ، سودی کاروبار ، جسم فروشی اور چوریاں ڈکیتیاں عروج پر پولیس جرائم پیشہ افراد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر میں منشیات فروشی ، سودی کاروبار ، جسم فروشی اور چوریاں ڈکیتیاں عروج پر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں پرموٹڈ آفیسران مال بنائو مہم میں مصروف بھمبر کے عوام جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر جرائم کے خاتمہ کیلئے مقامی پولیس آفیسران کو بھمبر سے ٹرانسفر کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر کے اندر منشیات فروشی، سودی کاروبار اور جسم فروشی کا دھندہ پورے عروج پر جبکہ چوریاں اور ڈکیتیاں بھی سر عام ہو رہی ہیں جبکہ بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس کے بعض ملازمین ان کو تحفظ دے رہے ہیں بھمبر میں جرائم میں اضافہ اور جرائم کی روک تھام میں مقامی پولیس آفیسران بھی ملوث ہیں جو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بھمبر میں پولیس آفیسران کی اکثریت پرموٹڈ پر مشتمل ہے جو پرانے اور روایتی طریقے سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے بھمبر کے اندر جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات، سود اور جسم فروشی کے کاروبار نے بھمبر کی نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھا دیا ہے جبکہ چوریوں اور ڈکیتیوں کی وجہ سے عام شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بھمبر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے مقامی اور پرموٹڈ آفیسران کو فی الفور تبدیل کیا جائے تا کہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنیئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کی طرف سے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم آزاد کشمیر فیاض علی عباسی بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سنیئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کی طرف سے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم آزاد کشمیر فیاض علی عباسی کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف بھمبر کے سرکاری آفیسران و ملازمین کا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر کام چھوڑ ہڑتال سنیئر وزیر کے رویہ کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ریاست بھر کی طرح بھمبر میں سرکاری ملازمین نے فیاض علی عباسی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سنیئر وزیر چوہدری یاسین کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی آفیسران اور ملازمین کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہو گی اور شدید احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود، ضلعی صدر آفیسران ایسوسی ایشن چوہدری فاروق زبیر ، ضلعی صدر انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں طارق بیگ، صدر فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن راجہ ناصر مقصود، ضلع کونسل کے نمائندے چوہدری ظفر اقبال اور راجہ مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سنیئر وزیر اپنی وزارت سے استعفیٰ نہیں دیتے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا کسی وزیر مشیر کو اپنی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینگے ہم نوکری عزت کیلئے کرتے ہیں اگر کسی نے ہماری عزت اچھالنے کی کوشش کی تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دینگے۔