ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چکوال چوہدری لیاقت علی خان کی میاں شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوئی
Posted on February 27, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال(جی پی آئی)ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چکوال چوہدری لیاقت علی خان کی میاں شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں ضلعی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا جس میں چوہدری لیاقت علی خان نے پارٹی ورکرز کے خیالات سے میاں شہباز شریف کو آگاہ کیا۔
جس کے جواب میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جلد ہی پارٹی کے ٹکٹ فائنل کر دئیے جائیں گے اور کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ورکرز کی رائے کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس سلسلے میں بطور ضلعی صدر چوہدری لیاقت علی خان سے مشاورت کی جائے گی۔