ضلعی صدر پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ جھنگ شیخ توصیف حسین و دیگر عہدیدران و ممبران نے ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب کی جانب سے جھنگ کی جانب سے مبارکباد پیش
جھنگ ( بیورورپورٹ ) ضلعی صدر پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ جھنگ شیخ توصیف حسین و دیگر عہدیدران و ممبران نے ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب کی جانب سے جھنگ کے ضلعی صدر شیخ محمد اکبر اور اس کے تمام دیگر عہدیدران کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ ضلعی صدر اور اس کے تمام دیگر عہدیدران ضلع جھنگ جو یہاں کے مفاد پرست سیاست دان اور ان کے منظور نظر بیوروکریٹس کی لوٹ مار ظلم و ستم اور نا انصافیوں کی وجہ سے تباہ و بر باد ہو کر رہ گیا ہے کی بہتری اور بھلائی کیلئے اپنا قلم اٹھائیں گئے جبکہ یہاں کی بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنی عوام کی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر ادا کریں گے چونکہ اسی میں صحافت جیسے مقدس پیشہ کی بقاء ہے