ڈسٹرکٹ پریس کلب کارکن صحافیوں کا واحد پریس کلب ہے جس کے پیچھے کوئی سرمایہ کار نہیں ہے۔ یاسر ملک
Posted on December 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
ملکہ (عمر فاروق اعوان) ڈسٹرکٹ پریس کلب کارکن صحافیوں کا واحد پریس کلب ہے جس کے پیچھے کوئی بڑا میڈیا گروپ یا سرمایہ کار نہیں ہے۔ ہم ڈرائنگ روم کی صحافت یا زرد صحافت کی بجائے جانبدار، بے باک اور جرات مندانہ صحافت کے قائل ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی یاسر ملک نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات ملک کا واحد پریس کلب ہے جس کی پالیسی ہم نے خود بنائی ہے اور حق بات لکھتے ہوئے ہماراقلم کبھی نہیں رکا۔ہم نے بڑے بڑے ایشوز اور مسائل پر کام کیا ہے اور مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو،اسے مجرم لکھا ہے اور بے نقاب کیا ہے۔ہم نے پہلے دن سے عہد کیا تھا کہ عوام کو لوٹنے والے اداروں،نیم حکیموں ،جعلی پیروں اور میرج سینٹرز کے اشتہار نہیں چلائیں گے۔جب ہمارے ساتھیوں نے کہا کہ یہی لوگ تو زیادہ بزنس دیتے ہیں تو ہم نے کہا کہ نہیں ،ہمیں اللہ پر توکل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات عزیز الرحمن مجاہد کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیں اعزاز بخشالوی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کی دوسری تقریب حلف برداری میں ہمیں مدعو کیا۔ہماری ٹیم کی پوری صحافتی زندگی میں کسی پر ایک پیسے کی کرپشن ،زرد صحافت یا بلیک میلنگ کا شائبہ تک نہیں ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کی ٹیم جرات مندانہ اور بے باک صحافت کے علمبردار سپاہیوں پر مشتمل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیسنیئرصحافی تزئین اختر نے کہا کہ گجرات کی سرزمین بڑی زرخیز ہے۔مجھے یہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اتنے اچھے اور پڑھے لکھے لوگوں نے صحافت کے مشن کو اپنا رکھا ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کی نو منتخب کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ لوگ بے باک اور جرات مندانہ صحافت کرتے ہوئے کلمہ حق کہتے اور لکھتے رہیں گے ،کبھی نہ جھکیں گے اور صحافت اور اہل صحافت کے وقار میں اضافے کے لیے گامزن رہیں گے۔ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ نوجوانوں کی اس ٹیم کی سرپرستی بزرگ،تجربہ کار اورکہنہ مشق صحافی گل بخشالوی کررہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب عزیز الرحمن مجاہد نے کہا کہ ہم نے بہت سوچ بچار کے بعد حلف برداری کے سنیئر صحافی تزئین اخترکا نام فائنل کیا۔
ہم ان کے بہت مشکور ہیں کہ انھوں نے ہماری دعوت پر یہاں آ کر ہمارا مان اور حوصلہ بڑھایا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عباس نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کے پہلے کامیاب سال کی تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نو منتخب کابینہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر مشکل گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔سنیئر صحافی اور سرپرست پریس کلب گل بخشالوی نے کہا کہ نوجوان ورکنگ جرنلسٹس نے جس محبت ،محنت اور جان فشانی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب قائم یا یہ قابل ستائش ہے میں نے ان کے مشن سے لگن اور خلوص کی وجہ سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی سرپرستی قبول کی ہے۔
جماعت اسلامی کے راہنما حافظ اجمل نے کہا کہ عزیزالرحمان مجاہدنے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ایشو کو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں بہت اچھے انداز میں اجاگر کیا۔اور پھر اس دور میں جب لاپتہ افراد کا نام لیتے ہوئے بھی لوگ ڈرتے تھے اس دور میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آمنہ مسعود جنجوعہ کے ساتھ مل کر ڈی چوک اسلام آباد میں چارماہ سے زیادہ مدت تک کامیاب تاریخی کیمپ لگایاہمیں امید ہے کہ وہ اسی جذبے اورلگن سے ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کو بھی لے کر کامیاب بناتے ہوئے صحافت اور اہل صحافت کے وقار اور بے باک صحافت کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
تقریب سے خظاب کرتے ہوئے سیکرٹری وویمن ونگ محترمہ فوزیہ سجاد نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزازکی بات ہے کہ ضلع گجرات کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون صحافی کو بھی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مقام بخشا گیا۔میں اس پہ عزیزالرحمان مجاہد اور خرم بٹ کی مشکور ہوںاس موقع پہ الحاج محمد افضل گوندل، نوازش علی شیخ،امین فاروقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com