جھنگ : ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ خوراک،ٹی ایم اووز، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی،صارفین ،انجمن تاجران کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران سابقہ میٹنگ میں مختص کئے گئے نرخوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیاگیااور شرکاء اجلاس سے اشیائے خوردونوش اور سپلائی میں توازن کے حوالہ سے تجاویز پیش کی گئی۔بعدا زاں ڈی سی او ناد ر چٹھہ نے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس سے ان کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ لیا گیااور انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔