ضلع سانگھڑ میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آ گئی گندم کی سرکاری خریداری شروع ہو گئی
Posted on March 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سانگھڑ: ضلع سانگھڑ میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی گندم کی سرکاری خریداری شروع ہوگئی ہے محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کی سرکاری خریداری کے لئے ضلع بھر میں 44 خریداری مراکز قائم کر کے آباد گاروں میں باردانہ کی تسقیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی چنڑ نے اپنی آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے مزید کہا کہ آباد گاروں کو فصل کے حکومتی نرخ دینے اور ان کے حقوق کے تحفظ اور باردانہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے انتظامیہ اورآباد گار نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریئے باردانہ آباد گاروں کو دیا جا ریا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ضلع سانگھڑ میں سرکاری طور پر 160000ٹن 1600000بوریاں گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جو 1200فی من کے حساب سے خریدی جائے گی ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے تعلقہ سانگھڑ میں 10سنجھورومیں12شھدادپورمیں10ٹنڈوآدم میں4جام نوازعلی2کھپرومیں6خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جن پر باقاعدہ خریداری شروع ہوچکی ہے اور آباد گاروں اور بیوپاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com