ضلع سبی وکچھی میں رئیسانی ہوٹل سے ٹول پلازہ تک گدھا گاڑی ریس محمد اسلم نے اپنے نام کر دی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پر 23 مارچ کو شایان شان طریقوں سے منانے کیلئے ضلع سبی وکچھی میں تقریبات شروع رئیسانی ہوٹل سے ٹول پلازہ تک گدھا گاڑی ریس محمد اسلم نے اپنے نام کر دی، عزت سے دووقت کی روٹی کمانے والے مزدور لوگ بھی عزت واحترام کے قابل ہے ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی ہدایات پر کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل سید احسن رضازیدی کی زیر سرپرستی ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک کی زیر نگرانی سبی کچھی میں 23مارچ کی مناسبت سے 8روزہ تقریبات شروع ہوگئی اس سلسلے میں باقاعدہ آغازرئیسانی ہوٹل سے ٹول پلازہ سبی تک گدھا گاڑی ریس سے شروع ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں گدھا گاڑی سے محنت مزدوری کرنے والے لوگو ں نے حصہ لیا سخت مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن محمد اسلم دوسری پوزیشن موسیٰ خان تیسری پوزیشن غوث بخش، چوتھی پوزیشن رانجھا خان پانچویں پوزیشن پیر بخش چھٹی پوزیشن اللہ ڈنہ جبکہ ساتویں پوزیشن سہراب خان نے حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی سبی سکاؤٹس کے لیفٹیننٹ کرنل شاہ زمان ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو نصیر آباد نورمحمد مند وخیل صوبیدار شہشاہ کے علاوہ سبی یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کامران احمد، خرم شہراز سید طاہر علی ، پروگرام انچارج حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ شہریوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔

مقابلے میں اول آنے والے کو ایف سی کی جانب سے 10ہزار نقد دوئم 7ہزارسوئم5ہزار اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو بھی نقد انعامات سے نوازہ کیاپروقار تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی لیفٹیننٹ کرنل شاہ زمان حاجی سعید الدین طارق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن شایاں شان اانداز میں مناتیں ہیں اور ہم زندہ وآزاد قوم ہے جو اپنے ملک میں آزادی کی عظیم دولت سے مالامال ہیں 23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے ہم سب نے تمام پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ایف سی سیکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کو تعلیم صحت کی سہولیات سمیت قومی تہواروں کی خوشی میں تفریح کے مواقع فراہم کرتی ہیں گدھا گاڑی پر دن بھر محنت مزدوری کرنے والے بھی ہمارے بازو ہیں ان کی فلاح وبہبود کیلئے ایف سی اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہیں اس جس اچھے انداز سے آپ لوگون نے حصہ لے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ آپ میں بھی مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ایف سی آپ سب کو دیگر اوقات میں تفریحی کے مواقع فراہم کرے گی اس موقع پر گدھا گاڑی ریس میں حصہ لینے والوں کا کہنا تھا کہ ہم سب محب وطن شہری ہے ایسے مقابلے کرایا کر ایف سی نے ہمارے دل جیت لئے ہیں ہمیں یقین نہیں آتا کہ متوسط اور غریب افراد کو بھی اس طرح انعامات سے نوازہ جاتا ہے واضح رہے کہ23مارچ کے سلسلے میں 17مارچ بروز منگل یوم پاکستان مقابلہ نغمہ وٹیبلو گورنمنٹ گرلز پائی اسکول ڈھاڈر ضلع کچھی میں منعقد ہونگے 18مارچ بروز بدھ ہیڈکوارٹر سبی سکاؤٹس بمقام سبی میں انٹر گرلز کالجز مقابلہ تقریر ملی نغمے و ٹیبلو ہونگے جس میں سبی ڈھاڈر اور مچ کے گرلز کالجز حصہ لیں گے18مارچ بروز بدھ شہید مرسلین میراتھن ریس شام 4بجے ہونگی جس کا آغاز کلمہ چوک سے کیا جائے گا 19مارچ بروز جمعرات مقابلہ ملی نغمے ٹیبلو وتقاریرانٹر گرلز سکولز بمقام جرگہ ہال سبی جبکہ شام 4بجے یوم پاکستان سائیکل ریس ٹول پلازہ سے چاکر خان اسٹیڈیم تک ہوگی 20مارچ بروز جمعہ مقابلہ بوائزانٹر کالجزبمقام ڈگری کالج سبی میں سبی کچھی کے بوائز کالجز کے درمیان تقاریر ملی نغمے 21,22۔20مارچ تین روزہ شہید کپیٹن سعید الرحمن سندھ بلوچستان کبڈی ٹورنامنٹ بمقام ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی 21مارچ بروزہ ہفتہ آل پاکستان مقابلہ تقاریر بعنواں دہشت گردی کے خاتمہ میں طلباء کا کردار جرگہ ہال سبی میں منعقد ہوگا 21مارچ 4بجے شام انٹر سکولز مقابلہ کھیل بمقام بوائز کالج سبی میں 22مارچ بروز اتوار پاکستان فت بال میچ بمقام ڈھاڈر اسٹیڈیم 23مارچ بروز سوموار خصوصی تقریب یوم پاکستان بمقام جرگہ ہال سبی 24مارچ بروز منگل خصوصی تقریب برائے خواتین 24مارچ شام 4بجے یوم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ سبی نصیر آباد بمقام کرکٹ اسٹیڈیم سبی منعقد ہونگے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔