سبی (محمد طاہر عباس) ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن ضلع سبی کے جنرل سیکریٹری اسداللہ خان سیلاچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کے تمام رجسٹرڈ کلبز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن ضلع سبی کے جنرل سیکریٹری اسداللہ خان سیلاچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیلاچی کلب تلی، راشدی کلب تلی، خجک کلب خجک، ڈاڈو شاہ کلب، جیئے بلوچستان گلوشہر کلب، خان کلب لونی، بخاری کلب کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کبڈی کے گرتے ہوئے معیار کو بلند سطح پر لایا جائیگا جبکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر قادر بخش لونی کاکرپشن میں ملوث ہونے پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔