لاہور (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن جھنگ کے صوبائی رکن اسمبلی الحاج میاں محمد اعظم چیلہ سیال نے کہا ہے کہ اٹھارہ ہزاری کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے بعد اسکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا، حکومت پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جدید مشینری کیلئے 3 کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کی۔
جسکی مددسے ایکسرے مشین ودیگرآلات کی خریداری کی گئی،لوگوںکوصحت کی سہولتوںکیلئے باہر جانیکی ضرورت نہیںرہی گھرکی دہلیزپربنیادی سہولتیںفراہم کرنیکاوعدہ پوراکردیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزچیلہ گرو پ کے ترجمان ماسٹرمحمداقبال انجم کی رہائشگاہ میںمیڈیاسے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے،ا س موقع پرحافظ نورمحمد، ملک محمدعمرریاض،سابق ناظم یونین کونسل نمبر86میاںمظفرمحمودچیلہ،سابق ناظم یوسی میاں نور محمد چیلہ، نمبردارمیاںسلطان محمودچیلہ ا ورد یگربھی موجود تھے۔
انہوںنے کہاکہ واصوآستانہ میںپوسٹ آفس کی برانچ بنوائی تاکہ عوام کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔انہوںنے مزید کہا کہ خادم اعلی پنجاب محمدمیاںشہبازشریف اٹھارہ ہزاری کی ترقی میںگہری دلچسپی لے رہے ہیں۔