ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 نومولود دم توڑ گئے

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (جیوڈیسک) مٹھی میں قحط سالی کے باعث موت کا رقص جاری ہے اور مزید 2 نومولود دم توڑ گئے جس کے بعد 41 روز میں ہلاک بچوں کی تعداد 49 ہوگئی۔

مٹھی کے علاقے ڈیپلو کے گاؤں ورنائی میں نامناسب غذا ملنے کے باعث مزید 2 نومولود دم توڑ گئے جس کے بعد 41 روز کے غذائی قلت کا شکار ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 49 ہوگئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر خوراک سندھ کی جانب سے واضح احکامات و ہدایات کے باوجود تھر میں بھوک اور افلاس موت بانٹ رہی ہے۔