مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ یو نین آف جنرنلسٹس (رجسٹرڈ ) قصور کے انتخابات میں شریف سو ہڈل صدر،جنرل سیکرٹری اصغر شہزاداورچیئر مین ایگزیکٹو اصغر بھٹی منتخب،نو منتخب عہدے داروں کو سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے مبارک بار ،تمام عہدے دراوں نے اپنا اپنا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یو نین آف جنرنلسٹ(رجسٹرڈ ) قصور کے سالانہ انتخابات 2014-15 ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں ہو ئے جس میں ضلع بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی انتخابات کے اعلان کے مطابق صدر سردار محمد شریف سوہڈل، سنیئر نائب صدر عمران حسین ،نائب صدرور ظفر اقبال چوہدری، رمضان ساجد ،ملک عبد العزیز ،مہر اکرم ،جنرل سیکرٹری اصغرعلی شہزاد،ایڈیشنل سیکرٹری مہر عبد الرحمان ،جوائنٹ سیکرٹری محبوب اعلی غوث ،سیکرٹری نشر و اشاعت مہر فاروق علی ،چئیر مین ایگزیکٹو کمیٹی اصغر علی بھٹی اور فنانس سیکرٹری عمیر علی انصاری منتخب ہو گے یاد رہے۔
صدرسردار شریف سوہڈل ،نائب صدرور ملک عبد العزیز ،ظفر اقبال اور مہر اکرم بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ہیں تمام منتخب ہو نے والے عہدے داروں نے اپنا اپنا چارج سنبھال لیا ،نو منتخب عہدر داروں کو ضلع بھر کی سیا سی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے مبارک باد پیش کی اور امید کی کہ وہ اپنی صحافتی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہو ئے عوامی مسائل اور انصاف کی بالا دستی کے لئے کو شاں رہیں گے جس پر تمام عہدے داروں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہو ئے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات غیر جانب دارانہ طور پر سر انجام دیں گے تقریب کے آخر پر سنیئر صحافی محمد یو سف آرائیںنے ملکی سلامتی اور صحافیوں میں ہم آہنگی و محبت کے قیام کے لئے دعا کروائی۔