مصطفی آباد/للیانی: ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کا اجلاس زیرِ صدارت شریف سوہڈل منعقد ہوا جس میں نواحی گائوں مان میں مقامی اخبار کے بیورو دفتر پر مقامی چوہدریوں کے حملہ کی مذمت کی گئی ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبار کے بیورو دفتر واقع مان میںمقدار فقیر،صفدر خاںاور تنویر نامی مقامی چوھدریوں نے حملہ کر کے بیورو چیف عمران علی نجفی اور اسکے والد کو شدید زخمی کر دیا تھا مقامی تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر دیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔
اجلاس میں ضلعی عہدیداران اصغر شہزاد،عمران حسین،اصغر علی بھٹی، ظفر اقبال چوہدری، عبدالعزیز ملک،فاروق عالم،مہر عبدالرحمان، محمد عمران سلفی ،مہر محمد اکرم۔ محمد اسلم انصاری، محمد اسلم بھٹی ،و دیگر صحافیوںنے شرکت کی وقوعہ پر انتہائی افسوس اور بھرپور مذمت کی گئی اور حکام بالا سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔