زیارت (نمائندہ) اہلیان زیارت نے کہا ہے کہ زیارت میں مسلسل ژالہ باری کی وجہ سے عوام کی فصلیں تباہ ہو گئی ہے جس سے زمینداروں کو سخت نقصانات کا سامنا ہے شدید ژالہ باری کی تباہی کی وجہ سے زیارت کو آفت زدہ قرار دے دیا جائے ۔اس کے علاوہ اہلیان زیارت سے عشر وصولی کو بھی ختم کیا جائے۔محکمہ مال لوگوں سے عشر وصولی کے لئے انہیں تنگ کررہے ہیں۔
لہذا زیارت کو آفت زدہ قرار دیکر یہاں کے زمینداروں سے عشر وصولی کو ختم کیا جائے ۔علاوہ ازیں زیارت کے اکثر علاقوں کواس، زندرہ ،تلری ،تورہ زور ،چھڑی ،احمدو ن اور متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے اکثر فصلات تباہ ہو گئی ہے اور اہلیان زیارت کاذریعہ معاش بھی انہی فصلات سے وابستہ ہے۔
انہی فصلات ہی سے وہ اپنے بال بچوں اور اپنی گزرر بسر کرتے ہیں لیکن محکمہ مال انہیں عشر وصولی پر تنگ کرتے ہیں۔اہلیان زیارت کا مطالبہ ہے کہ زیارت کے شہریوں سے ژالہ باری کے نقصانات کی وجہ سے عشر وصولی نہ کی جائے۔
اس کے علاوہ ژالہ باری کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ضلع زیارت کو آفت زدہ قرار دیکر یہاں کے زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔