اضلاع کی خبریں 01.04.2013
Posted on April 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 10ہزار بچوں کو مفت تعلیم کے لئے وؤچر جاری کرے گی ـ راجہ انور
لاہور(جی پی آئی) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن 10ہزار مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے لیے وئو چرز جاری کرے گی ۔ اس مقصد کے لیے 28 مختلف اضلاع میں پرائیویٹ سکولوں سے پارٹنر شپ کر لی گئی ہے ۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن راجہ محمد انور نے ریجنل دفتر راولپنڈی میں قرشی فائونڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی، چکوال اور اٹک کے اضلاع میںپنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ایجوکیشن وئوچر سکیم سے منسلک سکولوں کے طالبعلموں میں جیومیٹری باکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ یہ جیومیٹری باکس قرشی فائونڈیشن نے کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت فائونڈیشن کے طالبعلموں کو مہیا کیے ہیں ۔ تقریب میں قرشی فائونڈیشن کے انچارج طبیب ثنا ء اللہ اکمل اور پارٹنر سکولوں کے اساتذہ و مالکان نے بھی شرکت کی ۔راجہ انور نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ایجوکیشن وئوچر سکیم میں توسیع کا دسواں مرحلہ مئی سے لانچ کر رہی ہے۔ اس مرحلے میں تعلیم سے محروم 5تا 16سال عمر کے 10ہزار بے وسیلہ بچوں کو اُن کی پسند کے سکولوں میں تعلیم کے لیے وئوچرز جاری کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ایجوکیشن وئوچر سکیم دنیا میں سب سے بڑی وئوچر سکیم ہے جس کے تحت صوبے کے 36اضلاع میں مجموعی طور پرایک لاکھ 50ہزار مستحق طلبا و طالبات کو مفت تعلیم جیسا بنیادی حق ملا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کا پائلٹ پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو نزدیکی سکولوں میں تعلیم کے لیے وئوچرز جاری کر دیے گئے ہیں ۔ اسی طرح پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے سیلاب زدہ علاقوں کے ماڈل ویلجز میں 22پارٹنر سکول بھی قائم کر دیے ہیں ۔ راجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے غریب گھرانوں کی طالبات کو تعلیم دلوا کر حقوق نسواں کی جانب اہم پیش رفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم سے مہذب سماجی رویے رواج پاتے ہیں جس سے سماج میںاعلیٰ سماجی روایات پروان چڑھتی ہیں۔تقریب سے قرشی فائونڈیشن کے انچارج طبیب ثنا ء اللہ اکمل اور پارٹنر سکولوں کے اساتذہ نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں راجہ انور نے پارٹنر سکولوں کے طالبعلموں میں جیومیٹری باکس تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام محکمے انسداد ڈینگی مہم کو مربوط انداز میں آگے بڑھائیں:وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے مہم جنگی بنیادوں پر چلائی جائے اور ڈینگی مچھر اور لاروے کے خاتمے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں۔عوام میں صفائی و ستھرائی کی اہمیت اور ڈینگی سے بچائو کے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے موثراقدامات کریں اورانسداد ڈینگی مہم مربوط انداز میں آگے بڑھائی جائے۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں انسداد ڈینگی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، لوکل گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن، سکولز ایجوکیشن، زراعت، محنت، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، امداد باہمی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے وزیراعلی کو اپنے اداروں کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا۔نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی شراکت اور تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی مچھر اور لاروے کا مکمل خاتمہ کیاجاسکتا ہے۔ اس لئے عوام الناس کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیرسے آگاہ کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو ڈینگی سے بچنے کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہ کیاجائے۔اسی طرح ضلعی سطح پر سیمینارز کا انعقاد کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے آگے بڑھا جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمے کے لئے مکینیکل اور کیمیکل طریقہ کار پر عمل کیاجائے اور صوبے کے عوام کو ڈینگی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا کام متحرک انداز سے کیاجائے۔ ڈینگی سے متعلقہ آلات اور مشینری چالو حالت میں ہونی چاہئیے۔ انہوںنے قبرستانوں، کباڑ خانوں، زیرتعمیر عمارات اور تالابوں کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ ٹائر شاپس کی بھی مانیٹرنگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ پرانے ٹائر کھلے عام نہیں پڑے ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور عملے کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےـوزیراعلی نے انسداد ڈینگی مہم کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹائرشاپس اور کباڑخانوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل 15اپریل تک ہر صورت میں مکمل ہونا چاہئیےـوزیراعلی نے ڈینگی بریگیڈ کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کیـقبل ازیں مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس کنفرم نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی ڈینگی بخار کا مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کائونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ سٹیزن فیڈ بیک سسٹم بھی کام کر رہاہے جہاں پر آنے والی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہاہےـاجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں انسداد ڈینگی مہم 30مئی تک جاری رہے گی جبکہ عملے کے لئے ریفریشر کورسز کا اہتمام بھی کیا گیاہےـاجلاس میں بتایاگیاکہ انسدادڈینگی مہم بھرپور انداز سے چلائی جارہی ہے اور صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا سینئر صحافی دلشاد عظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے روزنامہ دی نیوزکے تحقیقاتی ونگ کے سینئر صحافی دلشاد عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دلشاد عظیم نے اپنی محنت اور غیر جانبداری سے صحافتی میدان میں بہت جلد اپنا مقام بنایا۔ بلاشبہ وہ انویسٹی گیشن صحافت کے ایک بہترین رپورٹر تھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن شفاف ہوئے تو دہشتگردوںکی شکست یقینی ہے :سیدمنورحسن
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ پارٹیاں بدلنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے ‘ جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘ شفاف الیکشن ہوئے تو دہشتگردوں کیلئے یہ آخری الیکشن ثابت ہوگا۔ کراچی میں ووٹ ڈالنے والا نگاہوں میں آجاتا ہے پھر جو کچھ ہوتا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ظہرانے میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران ‘ سیکریٹری عامر لطیف’ گورننگ باڈی کے ارکان اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ ظہرانے سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی’ کراچی کے امیر محمد حسین محنتی’ سیکریٹری نسیم صدیقی’ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف’ جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے بھی خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ادارہ نورحق آمد پر پریس کلب کے عہدیداران کا خیر مقدم کیا ۔ وفد کے ارکان کو قرآن مجید کا نسخہ بھی ہدیةً پیش کیا گیا۔ سید منورحسن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں میڈیا نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا ہے ‘ وہ صحافی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے حق اور سچ کی آواز پر لبیک کہا اور سچائی کو اپنا شیوہ بنایا ہے’ یوں تو الیکشن کمیشن اور عدلیہ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے مگر میڈیا کی ذمہ داری کو ویٹو حاصل ہے ہم الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے توقع کرتے ہیں کہ وہ سچائی کا ساتھ دیں گے۔ ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی نے کہاکہ ملک میں انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے ‘ کراچی پریس کلب کا جمہوری اقدار شاندار اور پورے ملک کیلئے قابل تقلید ہے۔کراچی میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنا مشکل ترین کام ہے کیونکہ یہاں سچ کی پاداش میں آزادی صحافت پر قربان تک بھی ہوجانا پڑتا ہے’ اس کے باوجود صحافتی کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورلٹیرے ایک بار پھر کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں اورلگتا ہے کہ وہ اسکروٹنی کی چھلنی پھاڑ کر باآسانی باہر نکل آئیں گے’ کیونکہ الیکشن کمیشن کو جو کردار اداکرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا گیا ملک کے تمام ستون بالخصوص میڈیا عوام میں شعور بیدار کرے اور شفاف انتخاب کے ذریعے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں اپناکردار اداکرے۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی کو اس وقت امن ‘ محبت اورجمہوریت کی شدید ضرورت ہے ‘ ڈیموکریٹس گروپ کی طرف سے کراچی میںمجموعی طورپرامن اور صحافیوں کی فلاح کیلئے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں میڈیا کا اہم کردار ہوگا اور جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں انتخاب لڑنا جان جوکھوں میں ڈالنے کا کام ہے ‘اس کے باوجود ہم میدان میں موجود ہیں اور شہر کو ٹارگٹ کلر ز اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ امتیازفاران نے کہاکہ میڈیا کو ملک کا چوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے مگر آئین میں میڈیا کی حیثیت
درج نہیں’ہمیں اگر آئینی طورپر حیثیت اور حقوق مل جائیں تو ہم ملک و قوم کی تبدیلی میں بڑا کردار اداکرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی منصفانہ انتخاب پر یقین رکھتی ہے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی منصفانہ انتخاب پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت کویقین ہے کہ منصفانہ انتخاب کے بعد قائم ہونے والی حکومت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مثالی اقدامات کرے گی یہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی،پیپلزپارٹی نے ہر سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر کوشش کی ہے ،عوام اس جماعت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے اسی جماعت سے امید لگائے ہوئے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا آئندہ بھی یہ جماعت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے مطالبات کو ہمیشہ اہمیت دی اورا ن کے مسائل حل کرنے کے لئے مثالی اقدامات کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ نے پورا پنجاب نظرا نداز کیا اور اب عام انتخاب میں عوام اسے نظر انداز کردیں گے:پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر پرویز رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پورا پنجاب نظرا نداز کیا اور اب عام انتخاب میں عوام اسے نظر انداز کردیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام شہبازشریف کی حکومت ختم ہونے پر بہت خوش ہیں ،وہ روز مسلم لیگ ن کے حکومت کے خاتمہ کی دعائیں کرتے تھے ن لیگ نے پنجاب کے عوام کو کچھ نہیں دیا ،پنجاب پر پانچ سال تک برسراقتدار رہنے والے شریف برادران نے صرف رائے ونڈ کی ترقی کے لئے کام کیا، ن لیگ رائے ونڈ تک
محدور رہی ،اس جماعت کو اب رائے ونڈ سے بھی ووٹ نہیں ملیں ۔گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کی چار رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
لاہور(جی پی آئی)پنجاب کی چار رکنی نگران کابینہ نے گورنر ہائوس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب مخدوم سیداحمد محمود نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس کے دربار ہال میںمنعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی،سیاسی شخصیات، چیف سیکرٹری پنجاب،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، مختلف محکموں کے سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگرانتظامی افسران نے شرکت کی۔ طارق پرویز، سلیمہ ہاشمی، عارف اعجاز اور شمس محمود مرزانے نگران وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اس موقع پرحلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیرجانبدار ہے۔ شفاف ،منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایاجائے گا اور ووٹرز کو ایسا ماحول فراہم کریں گے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ کسی کو ناجائزفائدہ نہیں اٹھانے دیں گے اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی کو غیرقانونی اور غلط کام نہیں کرنے دیں گے، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گورنر ہائوس میں پنجاب کے گورنرمخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئندہ عام انتخابات، ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ نئی نگران کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ نجم سیٹھی اور گورنر پنجاب سے غیر رسمی ملاقات کی۔جس میں انتخابات کے شفاف ، منصفانہ اور
غیرجانبدارانہ انعقاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ نے پنجاب میں مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی سابق رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے جبکہ ہماری حکومت نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 5ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لئے طبی امداد کے شعبہ میں مختلف ہسپتالوں میں 3500بیڈز کا اضافہ کیا ،چار بڑے صنعتی شہروں لاہور ،شیخوپورہ، گجرات اور سیالکوٹ میں صنعتی کارکنوں کے لئے100بیڈز پر مشتمل ہستپالوں کی تعمیر کی گئی ،ن لیگ نے بے سہارا افراد کو دکھ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،دن رات محنت کرنے والوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ،ن لیگ کے ظلم وجبر سے مزدور طبقہ تنگ آگیا ہے ،وہ اب اس جماعت کو دوبارہ اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے فنڈز ایک ضلع پر لگا کر 7 کروڑ عوام کی توہین کی گئی ، چوہدری ظہیر الدین
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری این اے 77 اور پی پی 55 سے امید وار چوہدری ظہیر الدین خاں کی سرپرستی میں فیصل آباد میں انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے ، گزشتہ روز ستیانہ اور کھرڑیانوالہ میں انہوں نے اپنے پہلے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے فنڈز ایک ضلع پر لگا کر 7 کروڑ عوام کی توہین کرنے والے کس خدمت اور کارگردگی کی بات کرتے ہیں ؟ تھانوں میں مظلوموں اور ہسپتالوں میں مریضوں نے 5 سال دھکے کھائے اب پیسے اور پراپیگنڈا کے زور پر رائے عامہ ہائی جیک کرنے کی کوئی واردات کامیاب نہیں ہو گی مسلم لیگ نے خوشحال پنجاب جبکہ خادم حکومت نے ورثہ میں مہنگائی کا عذاب چھوڑا ، عوام
چرب زبان لیڈروں کی باتوں میں آنے کی بجائے کارکردگی کا موازنہ کریں، چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں عوام کا جان ومال محفوظ تھا اور آج کی نسبت مہنگائی 100 فیصد کم تھی ، آج عوامی مشکلات 200 فیصد زائد ہیں، انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پر خرچ ہونے والے 70 ارب سے پورے پنجاب میں 37 سو کلومیٹر عالمی معیار کی جدید کارپیٹیڈسڑکیں تعمیر ہوسکتی تھیں مسلم لیگ پنجاب کے دور حکومت میں پورے پنجاب میں 37 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اپنے اور شہباز دور حکومت کی کارکردگی کا تفصیل کے ساتھ موازنہ پیش کریں گے، ستیانہ اور کھرڑیانوالہ کے معروف سیاسی و سماجی خاندانوں اور شخصیات نے چوہدری ظہیر الدین خاں کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احد ملک کے انتقال پر مسلم لیگ پنجاب کے راہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین خاں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگی راہنما احد ملک کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مسلم لیگ لاہور کے صدر یوسف احد ملک سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مسلم لیگی راہنمائوں میاں عبدالستار ایڈووکیٹ ناصر محمود گل، رانا محمد ریاض، شاہانہ فاروقی،ونگز کے صدور عالمگیر ایڈووکیٹ، زاہد اقبال چودھری، سید بلال مصطفی شیرازی، تنویر اعظم چیمہ، مولانا اللہ یار گڈ گور، سہیل چیمہ نے یوسف احد ملک سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار قومی اسمبلی این اے 126 ،لیاقت بلوچ کا مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب
لاہور (جی پی آئی)حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے گارڈن ٹائون ، گلبرگ ، مسلم ٹائون ، نیو
کیمپس میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک و ملت کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے ۔ پرانے ، نااہل کرپٹ آزمائے ہوئے لوگوں کی نئی صف بندی قومی سلامتی ،جمہوریت اور عوامی مسائل کے حل میں ناکامی کا روگ بن جائے گی۔ جماعت اسلامی نے اہل ، دیانتدار اور بااعتماد امیدوار ان قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے قوم کے سامنے پیش کیے ہیں ۔ جماعت اسلامی کا منشور امید ،انقلاب اورد کھ درد دور کرنے کا پیغام ہے اور ”ترازو ” کا انتخابی نشان عدل اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں سب سے بڑا بحران اہلیت کا ہے ۔ علمی ، عملی اہلیت کے ساتھ اصل بحران اخلاقی اہلیت کا ہے جس کی وجہ سے کرپشن ، بد انتظامی ، قوانین کی پامالی ، رشوت ، کرپشن ، مہنگائی اور اغیار کی غلامی بڑھتی جارہی ہے ۔ سیاست اور ریاست کا نظام طاقت اور دولت کا کھیل بنا دیا گیاہے ۔ آئین اور قانون کی عملداری اسی وقت قائم ہو گی جب ملک میں قرآن و سنت کو سپریم بنایا جائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں اور پاکستان کے پالیسی سازوں نے امریکہ کو اپنا حاکم تسلیم کر لیاہے ۔ حکمران طبقہ یقین رکھتاہے کہ عزت، ذلت، زندگی، موت ،اقتدار اور اقتدار سے بے دخلی امریکہ کے ہاتھ میں ہے ۔قوم اللہ، محمد اور قرآن کی بالادستی تسلیم کرے تو امریکی غلاموں سے نجات مل جائے گی ۔دریں اثنامسلم ٹائون احاطہ تھانیداران کچی آبادی کی خواتین نے لیاقت بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کچی آبادی کے بجلی کنکشن کاٹنے اور مظلوم بیوائوں اور یتیم بچوں کو آبادی سے بے دخلی پر اپنی پریشانی اور احتجاج سے آگاہ کیا۔لیاقت بلوچ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ انتخابات کے مرحلہ میں ایل ڈی اے ، واپڈا کو ایسے اقدامات سے باز رکھا جائے ۔ آبادی کی مسماری پورے علاقہ میں خصوصاً کچی آبادیوں کے مکینوں کا احتجاج امن عامہ کے لیے خطرناک شکل اختیار کر لے گا ۔ انتخابات میں حصہ لینے والی ہر پارٹی اس گھمسان میں حصہ لے گی اور عبوری حکومت کے لیے بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزراء کی ملاقات، عام انتخابات شفاف اور منصفانہ کرانے کا عزم
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے ایوان وزیراعلیٰ میں نگران صوبائی کابینہ کے ارکان نے آج ملاقات کیـملاقات کے دوران صوبے میںعام انتخابات کے شفاف ، منصفانہ ، آزادانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاـاس موقع پر چاروں نگران صوبائی وزراء طارق پرویز، سلیمہ ہاشمی، عارف اعجاز اور شمس محمود مرزاکے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھےـوزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے چاروں نگران وزراء کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ آپ میری ٹیم ہیں او رہم نے مل کر پنجاب میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناناہےـآپ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت اور عام انتخابات کے پر امن اور آزادانہ انعقاد کے لئے صرف کریںـانہوںنے کہاکہ ہم مل کر کام کریں گے اور قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھانے کی پوری کوشش کریںگے اورصوبے میں شفاف ، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گاـوزیراعلیٰ نے کہاکہ پرامن اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت کی جائے گی نہ ہی کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے دیں گےـنگران کابینہ کے ارکان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے ہم اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا روزنامہ” نئی بات” کے گروپ ایڈیٹر عطاالرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے روزنامہ” نئی بات” کے گروپ ایڈیٹر ومعروف کالم نگار عطاالرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محنت کش کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)چودہ سال بعد بیرون ملک سے واپس آنے والے محنت کش کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے مقتو ل کے اہل خانہ انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ ٹھٹھ امیر کے رہائشی محمد اکرم نے آر پی او گوجرانوالہ کو ایک درخواست دی جس میں سائل نے موقف اختیار کیا کہ نومبر 2012میں اس کے بیٹے محسن کو علاقہ کے بااثر چوہدریوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھاجسکا مقدمہ نمبری 270/12 تھانہ پاہڑانوالامیں ملزمان حفیظ ،اختر ،امجد وغیرہ کے خلاف درج ہوا جسکی انکوائری تھانہ پاہڑیانوالہ میںسب انسپکٹر افضل ایس ایچ او مہدی خان کے دوران تفتیش مقامی پولیس نے ایک 85 سالہ ملزم محمد ولد شاہ محمد کو جیل بھیج دیا اوردیگر ملزمان کو بے گناہ کرکے تھانہ سے گھر بھیج دیامدعی مقدمہ حاجی اکرم نے اہل علاقہ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے دن دیہاڑے ہمارے گھر کے قریب ڈیڑہ پر آتش اسلحہ سے لیس ہوکر حملہ کیا تھا اور فائرنگ کرکے میرے بیٹے محسن اور ڈیڑہ پر بندھے ہوئے لاکھوں روپے کے مویشی بھی ہلاک کردیئے تھے اور ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے آکر موقع پر تمام حالات دیکھے اس کے باوجود سب انسپکٹرافضل اور ایس ایچ او مہدی خان نے ملزمان سے ساز باز کر کے مقدمہ کے نامزد ملزمان کو بے گناہ کردیااور ہمیں طفیل تسلیاں دیتے رہے مقدمہ کی پیروی سے منع کرنے کے لیے ملزمان نے تھانہ سے آکر ہمیں دھمکیاںدینا شروع کردی اور ہم پر حملہ کرکے ہمیں قرل کرنے کی کوشش کی جس پر تھانہ میں درخواست میں دی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام دقتل کا مقدمہ نمبر22/13 تو درج کرلیا مگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا پولیس نے میرے بیٹے کے قتل کے ملزمان کو تھانی میں وی آئی پی پروٹوکول دیکر اُنکی مہمان نوازی کرتی رہی اور قتل میں استعمال ہونے والا بھاری آسلحہ بھی برآمد نہ کیا مدعی مقدمہ حاجی اکرم نے مزید
بتایا کہ اب ہماری انکوائری رینج کرائم گوجرانوالہ میںچل رہی ہے اور مجھے پولیس کے اعلیٰ آفسران سے پوری اُمید ہے کہ شفاف انکوائری کرتے ہوئے گناہ گار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا اور میری وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،RPO گوجرانوالہ DPO منڈی بہاوالدین او ر مقامی پولیس سے اپیل ہے کہ ہمیںتحفظ فراہم کیا جائے اور قتل کے ملزمان جو کہ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں انہیںواپس لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن)کے نامزدامیدوارپی پی 91سابق پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ(ن)کے نامزدامیدوارپی پی 91سابق پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ان کو بڑے جلوس کی شکل میں سیشن کورٹ لا یا گیا ان کے ہمراہ سینکڑوں معزرین علاقہ سمیت ن لیگی کارکن گاڑیوں اورموٹرسائیکل میں مشتمل تھے۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کے قائدمیاں محمدنوازشریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے گھرگھران کا پیغام پہنچائیں اور11مئی 2013کوہونے والے انتخابات میں شیرکے نشان پرمہرلگاکرثابت کردیں گوجرانوالہ کل بھی مسلم لیگ(ن)کاقلعہ تھا اورآج بھی ہے جس محنت ،لگن اورخلوص دل سے میں نے گزشتہ 5سال پی پی 91کے عوام کی خدمت کی اسی طرح آئندہ بھی عوام کے تعاون سے کامیاب ہوکراپنے وعدوں کی تکمیل کرونگا اورجن علاقوں میں ترقیاتی کا نہیں ہوسکے ان کوترجیح بنیادوں پرحل کروانے کا عہدکرتا ہو ں ۔بعدازاں مرکزی دفترجی ٹی روڈپہنچ کرشرکاء نے اجتماعی طورپران کی کامیابی کیلئے دعا کی اوراپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مداریوںاور اناڑیوں کو ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے: خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مداریوںاور اناڑیوں کو ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، سونامی خان کو بولنگ تو آتی ہو گی مگر ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں، عوام کو یقین ہے کہ شیر وزیر اعظم ہی ملک میں ترقی ،خوشحالی اور روشنی لے کر آئے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی پارک فرید ٹائون میںنوتعمیر شدہ گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض مصنوعی پارٹیاں اور انکی غیر سنجیدہ قیادتیںجو ملک کو چلانے کی قطعی اہلیت نہیں رکھتیں عوام کو ورغلانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں جبکہ زرداری ٹولے نے عوام کو پانچ سال میں جو حشر نشر کر کے رکھ دیا وہ بھی سب کے سامنے ہے ،پاکستان کو موجودہ سنگین معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے جس کی دیانتدار قیادت اور قابل ٹیم نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں تک لے جائے گی،عوام،موسمی سیاستدانوں، لٹیرے ٹولے و سیاسی نابالغوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور مسلم لیگ ن کو آئندہ الیکشن میں واضح برتری دلا کروطن عزیز کے ساتھ اپنی محبت کا والہانہ اظہار کریں،اس موقع پر امیدوار پی پی 94حاجی عبدالرئوف مغل،رانا انتظار احمد،محترمہ نسرین گوگی،عبدالرئوف کھوئے والے،طارق سعید،رانا ندیم احمد،رانا اطہر، ڈاکٹرذوالفقار نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے سرفراز احمد تارڑ کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے صوبائی اسمبلی حلقہ 103میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے نامزد امیدوار الحاج سرفراز احمد تارڑ کی حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے اپنے عقیدت مندوں اور مریدوں پر زور دیا ہے کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے انتخابی نشان گھوڑے پر مہر لگا کر محب وطن اور اسلام دوستی کا ثبوت دیں۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت کی تمام جماعتیں یارسول اللہ ۖ کہنے والے مخلص باقردار امیدواروں کی کامیابی
کیلئے اہم کردار ادا کریں ،سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی کامیابی سے انقلاب نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی منز ل قریب آئے گی،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علماء و مشائخ مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دین اسلام کی اشاعت و سربلندی اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی نفاذ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں۔عوام ایسے مخلص افراد کو ووٹ دیں جو عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں حل کرنے کے ساتھ ملک کوموجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال سے نکال سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانوں کو اسلام سے دور کرنے کی سازش ہو رہی ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اسلام سے دور کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان کے تعلیمی ادارے اسلام اور ملک دشمنوں کے نشانے پر ہیں ۔پاکستان کو بانیوں کے خواب کی تعبیر کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہو گا،انہوں نے مطالبہ کیا گورنر پنجاب اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب قوم کو مستقبل روشن اور تابناک بنانے کیلئے نصاب تعلیم کو اسلامی تعلیمات اور قومی امنگوں کے مطابق بنائیں ۔میٹرک کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔اسلامی اسباق کو نصاب سے نکالنا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اقدام قابل مذمت ہے۔ مفتی محمد حسین صدیقی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، مفتی غلام نبی جماعتی ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ،پیر عمار سعید سلمانی ، حافظ محمد رفیق قادری ، قاضی محمد یعقوب رضوی ، حافظ محمد یعقوب فریدی ، حافظ محمد سعید زین ، حافظ محمد نعمان صدیقی اور عبدالمجید کیلانی بھی اس موقع پر انہوں نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این اے 98 سے میاں نواز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے :میاں مظہر جاوید
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے کہا ہے کہ این اے 98 سے میاں نواز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ اس حلقہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی میاں طارق محمود پیپلز پارٹی کے امیدوار کو عبرتناک شکست دینگے ‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم جمالی کے مشیر یا پھر مشرف لیگ میں صوبائی وزیر صحت رہنے والے کسی شخص کے کہنے پر نہیں کرناتھا اگر میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ سے الیکشن لڑنا ہوتا تو مسلم لیگ ( ن) گوجرانوالہ اس کا باقاعدہ اعلان کرتی انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کو گوجرانوالہ آنے کی ضرورت نہیں ہے انشاء اللہ ان کا سپاہی میاں طارق محمود این اے 98 سے پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر امتیاز صفدر وڑائچ کو 40 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دینگے ‘ یہ ہمارا چیلنج ہے اور این اے 98 ن لیگ کا گڑھ ثابت ہو گا عوام کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ہم اس حلقہ میں پہلے بھی تین بار پیپلز پارٹی کو شکست دے چکے ہیں اور اب بھی تاریخی شکست دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے جمہوریت کے ثمرات ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی سمیٹے ہیں:خواجہ انوار احمد شیخ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ عوام نے جمہوریت کے ثمرات ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی سمیٹے ہیں، یہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے کام کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 96 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد فرید ٹائون میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی آئی، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں
اراکین اسمبلی بااختیار تھے وہ اپنے حلقوں میں تیزی سے کام کراتے رہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منتخب نمائندوں کا احترام کیا ہے، ان کا احترام عوام کی رائے کااحترام ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کبھی غلطی پر نہیں ہوتی، عوام کا فیصلہ ہر کسی کوقبول کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ق) کے امیدواران انتخابات میں بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کریں گے: خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے امیدواران انتخابات میں بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کریں گے اور برسراقتدار آکر عوام کی پہلے کی طرح بے لوث خدمت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر روڈ پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے قائدین نے پچھلے دور حکومت میں عوام کو ریسکیو 1122 جیسے عوامی خدمت سے لبریز منصوبے دیئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، خواجہ وقار حسن نے کہا کہ ہم عوامی طاقت سے برسر اقتدار میں آئے تھے اور آئندہ بھی عوام کی طاقت سے ہی برسراقتدار آکر ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ ممتاز ہاشمی کو ٹکٹ ملنے سے ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہو گی :خواجہ ایوب الیاس
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سابق ایم پی اے شیخ ممتاز ہاشمی کو اگر ٹکٹ دی گئی تو پی پی 96 کے ساتھ ساتھ این اے 97 میں بھی (ن) لیگ کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گی، میرٹ پر ٹکٹ دیئے جانے سے کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے اور عوام بھی بھرپور طریقے سے الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار
مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ملکی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلص اور باکردار امیدواروں کی ضرورت ہے جو عوامی خدمت کا وسیع تجربہ رکھتے ہوں ، شیخ ممتاز ہاشمی ہر لحاظ سے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت میرٹ پر ٹکٹوں کی فراہمی کرکے ملک بھر سے بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں قوم محمد نواز شریف کاساتھ دے تو یقیناپاکستان ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہو جائیگا:خالد پرویز ڈار
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم محمد نواز شریف کاساتھ دے تو یقیناپاکستان ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہو جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے پچھلے دور حکومت عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پوری ایمانداری سے مکمل کرکے عوام کو ثابت کر دکھایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ خالد پرویز ڈار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیں تاکہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد شہر کے با سی اسکو خو بصورت بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں: را ئو محمد سہیل اختر
وزیر آ باد(جی پی آئی) وزیر آ باد شہر کے با سی اسکو خو بصورت بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔سو ل سو سا ئٹی اور ٹی ایم اے کے ملا زمین کے بھر پو ر تعا ون سے شہر کو خو بصورت بنا نے کا عزم کیا ہوا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر اید منسٹر یٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر را ئو محمد سہیل اختر نے ٹی ایم اے ملا زمین کی حو صلہ افزا ئی کے
لئے منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ آرام دہ کمرے میں بیٹھ کر وقت گزارنے سے زیا دہ علا قے کے مسا ئل حل کر نے کو تر جیح دیتا ہو ں ۔اپنے تعینا تی مقا م کو خو بصورت بنا نا میرا مشن اور عز م ہے تا کہ جب میں وزیر آ باد واپس جا ئو ں تو میرا ضمیر مطمئن ہو کہ میں نے اپنے فرا ئض میں کو ئی کو تا ہی نہیں کی ۔انہو ں نے ٹی ایم اے افسرا ن را نا بشا رت ،شبیر منظور،عقیدت شا ہ ،ٹھیکیدار ذو الفقا ر،عبد الحمید کھو کھر ،سو ل سو سا ئٹی کے محمد رفیق بھٹہ ،چو ہدری نا صر اللہ والے کے وزیر آ باد کی بہتری کے لئے کو ششو ں کو سرا ہا ۔اس مو قع پر تا ج گا رڈن کے محمد رفیق بھٹہ نے کہا کہ ٹی ایم اے کے ایڈ منسٹر یٹر کی خصو صی تو جہ سے شہر کی خو بصورتی میں اضا فہ سے ہر سو چکا چو ند ہو گئی ۔ایسے آ فیسر محکمہ کے لئے با عث افتخا ر ہو تے ہیں اور عوام کے دلو ں میں بھی صدا آ باد رہتے ہیں ۔نا صر اللہ والے نے کہا کہ وزیر آ باد کے با سی اس دھر تی سے پیا ر کر نے والو ں کو ہمیشہ یا د رکھتے ہیں ۔وزیر آ باد میں ایسے محنتی آ فیسر کی تعینا تی سے شہر کی خو بصورتی پہلے سے زیا دہ نما یا ں ہو گئی ہے ۔را ئو محمد سہیل اختر جوان اور محنتی آ فیسر ہیں جہا ں بھی جا ئیں گے اپنی یا دیں چھوڑ جا ئیں گے ۔ان کی نگرا نی میں ٹی ایم اے کے تما م منصو بے مقرر ہ میعا د میں پا ئیہ تکمیل کو پہنچے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے:حا جی صفدر
وزیر آ باد(جی پی آئی)ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل اور بیرونی دنیا کا ترقی کے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں شعبہ تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آنے کیلئے اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم سے آشنا کریں ، تربیت اور مہارت کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی تعلیمات سے معاشرہ کو پرامن اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیا لا ت کا حا جی صفدر نے الشفا ء ویلفیئر سو
سا ئٹی کی طر ف سے گو ر نمنٹ ایلیمنٹری گر لز سکول گھکا میتر میں پو زیشن ہو لڈرز طلبا ء میںانعا ما ت تقسیم کر نے کی تقریب سے کیا ۔اس مو قع پرمیا ں محمد اقبا ل ،محمد را شد بھٹہ ،ہیڈ ما سٹر محمد افضل گھمن ،میا ں انعا م اللہ،میڈم پر وین اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور بعدازاں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبامیں انعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجا ب ایگزا مینیشن کمیشن کے تحت نو شین سکول ما ڈل ہا ئی سکول کے جما عت پنجم کے نتا ئج 100فیصد رہے
وزیر آ باد(جی پی آئی) پنجا ب ایگزا مینیشن کمیشن کے تحت نو شین سکول ما ڈل ہا ئی سکول کے جما عت پنجم کے نتا ئج 100فیصد رہے اور سکول کی ہو نہا ر طا لبا ت حبیبہ ذو الفقا ر نے با لتر تیب 448 حنا ء وسیم 435 اور وجیہہ شکیل احمد نے 432نمبر حا صل کر کے اول ،دو ئم اور سوئم پو زیشن حا صل کی جبکہ سکول کے دیگر طلبہ و طا لبا ت نے 400سے زا ئد نمبرز حا صل کئے ۔وزیر آ باد کے عوامی ،سما جی اور تعلیمی حلقو ں صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ ،چیئر مین نظر پا کستان فا ئو نڈیشن با بو محمد عا مر رضا بٹ ،خوا جہ محمد شعیب ،لا لہ محمد خلیل،صدر فو ٹو گرا فرز ایسو سی ایشن صو فی محمد اشرف نثا ر ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر ڈا کٹر محمد اشفا ق،اسسٹنٹ ایجو کیشن آ فیسر لیا قت علی بھٹہ ،تا ج گا رڈن کے محمد رفیق بھٹہ ،کا لم نگا ر زا ہد محمود ہا شمی ،مسلم لیگ کے عبد الکریم بٹ ،چو ہدری محمد ریا ض اور صا حبزاد ہ وقا ص خا لد ہا شمی نے چیئر مین آ ل پا کستا ن سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمد کو شا ندار نتا ئج حا صل کر نے پر مبا رکبا د دی اور اسا تذ ہ اور طلبہ کی تعلیمی صلا حیتو ں کو سرا ہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم رحما نی برادری ضلع گو جرانوالہ کے وفد نے صدر پا کستا ن رحما نی برادری ننکا
نہ صا حب حا جی عبد المجید رحما نی سے ملا قا ت کی
وزیر آ باد(جی پی آئی) تنظیم رحما نی برادری ضلع گو جرانوالہ کے چیئر مین سیٹھ حا فظ محمد احسا ن رحما نی ،ڈا کٹر محمد بو ٹا رحما نی صدر ونا ئب صدر سیٹھ محمد اسلم رحما نی برادری تحصیل وزیر آ باد ،سیٹھ محمد یو نس صدر رحما نی برادری یق نین کو نسل اسما عیل پو ر کے وفد نے صدر پا کستا ن رحما نی برادری ننکا نہ صا حب حا جی عبد المجید رحما نی سے ملا قا ت کی ۔واس مو قع پر حا جی عبد الجید نے تنظیم رحما نی برادری کے پلیٹ فا رم پر کا م کر نے والو ں کو خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ رحما نی برادری میں غریب افرا د کی ہر ممکن معا ونت کر نے کی ہدا یت کی اور انہو ں نے رحما نی ویلفیئر ٹر سٹ سے لا تعلقی کا اظہا ر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با کردار قیا دت کے فقدا ن نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے:محمد مشتاق بٹ
وزیر آ باد(جی پی آئی) جما عت اسلا می کے رہنما و امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی104 محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ با کردار قیا دت کے فقدا ن نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے ۔ایوان صدر سے لیکر ہر ادارہ کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے ۔کڑ ے احتسا ب کے بغیر ملک تر قی کی را ہ پر گا مزن نہٰن رہ سکتا ۔پا کستا نی عوام کی تقدیر بد ل دیں گے وہ ونجو والی ،سو ہدرہ ،چک ستیہ ،گھکا میتر ،جو ڑا ،کو ٹ عنا یت خا ں ،الہ آ باد اور وزیر آ باد میں اجتما عا ت سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر انکے ہمرا ہ عبد الوکیل علوی،چو ہدری نا صر محمود کلیر،صا بر حسین بٹ ،ڈا کٹر حبیب اللہ تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طا قت سے نیک قیا دت سا منے لا ئیں ۔جما عت اسلا می لو گو ں کو اللہ کی بند گی اور نبی مہر با ں کی غلا می کی طر ف بلا تی ہے ۔انہو ں نے 60-65سا لو ں میں جما عت اسلا می کے ہزار کے قر یب افراد منتخب ہو کر اسمبلیو ں میں پہنچے مگر کسی ایک کا بھی دا من کر پشن سے دا غدار نہیں ہوا ۔یہی عوام کے اصل نما ئندے اور ہم ہی تبدیلی لائیں گے جسے کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ چور لٹیرے اور دو نوں ہا تھو ں سے ملک کو لو ٹنے والے پا رٹیا ں بد ل رہے ہیں ۔عوام جما عت اسل
ا می کو ووٹ دیں تا کہ بھا رتی خواب چکنا چور اور امر یکی غلا می سے نجا ت ملے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک کی نظر یا تی اور جغر ا فیا ئی سر حدو ں کے محا فظ محسن پا کستا ن ڈا کٹر عبد القدیر خا ن اور سید منور حسن ملکر ملک کی تقدیر بد لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد کی عوام کو کارڈیالوجی سینٹر وزیرآباد کی سہولت دے کر ہی ان کے دل جیتے جا سکتے ہیں:محمد احمد چٹھہ
وزیر آ باد(جی پی آئی)وزیرآباد کی عوام کو کارڈیالوجی سینٹر وزیرآباد کی سہولت دے کر ہی ان کے دل جیتے جا سکتے ہیں کامیا ب ہونے کے بعد اس کو فوراََ چالوکروایاجائے گا ان خیالات کا اظہار محمد احمد چٹھہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 101اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 104آصف محمود کلیئرنے مرکزی دفتر مسلم لیگ وزیرآباد کے سامنے اپنے انتخابی جلسہ میں کیا جس میں مسلم لیگ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی احمد چٹھہ نے مزید کہا کہ میرے والد کا پینتالیس سالہ سیاسی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نے وزیرآبا دکی عوام کی اجتماعی بہتری کے لئے میگا پراجیکٹ بنوائے جن میں ہسپتال کا لجز ، روڈز ، سوئی گیس ، سیوریج ، واٹر سپلائی ، ٹف ٹائل جیسے متعددترقیاتی کام ہوئے ہیںآئندہ کامیاب ہو کر وزیرآباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ لیبر کالونی مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کے لئے سکول اور انکے علاج کے لئے سوشل سیکیورٹی ہسپتال بنواناہمارا مشن ہو گا میرا اور آصف محمود کلیئر کا کردار کھلی کتاب کی طرح ہے عوام کو مایوسی کی فضا سے نکا ل کر امیدوں کے دیے جلائیں گے وزیرآباد شہری حلقہ سے تعلق رکھنے والے تمام مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کرپشن کو حتم کرنے اور غنڈہ گردی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ہماری کامیا بی مسلم لیگ کو متحد کرنے کا سبب بن جائے گی جو کہ مقامی سازشی عناصر کی وجہ سے اب تک نہ ہوسکی ملک کے تما م میڈیا نے عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے مہم چلائی کہ با کردار اور قابل افراد سیاست میں آگے آئیں جس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔جلسہ سے جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ج)
وزیرآباد محمد خالد مغل ، عبدالکریم بٹ ، ملک شکیل ، چوہدی محمد ریاض ، چوہدری نصیر ، باور بشیر ، حافظ عمران ، طاہر رفیق منہاس ، ملک ندیم ، ملک امجد ، مہر محمد اعظم ، ہیرا ، سرمد ظہیر چوہدری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ پر عزم اور مضبوط ہیں انشاء اللہ 2013ء کے انتخابات میں کامیا بی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے سپاہیوں کو ہی ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شبا ب ملی نظا م آ باد کے مختلف یو نٹس کے اجلا س زیر صدارت صدر شبا ب ملی نظا م آ باد اویس جا وید ملک منعقد ہو ئے
وزیر آ باد(جی پی آئی) شبا ب ملی یو نین کو نسل نظا م آ باد کے یو نٹس کے انتخا با ت مکمل شبا ب ملی نظا م آ باد کے مختلف یو نٹس کے اجلا س زیر صدارت صدر شبا ب ملی نظا م آ باد اویس جا وید ملک منعقد ہو ئے ۔جسمیں نظا م آ باد ریلوے اسٹیشن یو نٹ سے محمد عظیم صدر حا فظ فا ئز احمد ،سنیئر نا ئب صدر محبو ب عا لم ،را نا شہزاد،نا ئب صدور سجا د احمد سیکر ٹری جنر ل جواد احمد ایڈ یشنل سیکر ٹری،شہزاد احمد جا ئنٹ سیکر ٹری ، عبد الر حمن سپو رٹس کے سیکر ٹری منتخب ہو ئے ۔محلہ سیٹھا ں یو نٹ سے قمر شہزاد صدر،شیراز قیصر سنیئر نا ئب صدر ،محمد قا سم ظہیر عبا س نا ئب صدور،سفیر احمد سیکر ٹرہی جنرل محمد شکیل بٹ ایڈ یشنل سیکر ٹری ،امجد اسلم نشرو اشا عت اور محمد اویس سپو رٹس سیکر ٹری منتخب ہو ئے جبکہ محلہ نبی بخش دھو نکل رو ڈ میں چو ہدری طیب علی صدر،عبد الوا حید سنیئر نا ئب صدر،نا صر نا ڑو ،آ صف چیمہ نا ئب صدور،رمضا ن شبیر سیکر ٹری جنرل کا مران اسلم ایڈ یشنل سیکر ٹری جنرل ،بلا ل خا لد سپو رٹس سیکر ٹری اور امجد علی سیکر ٹری نشرو اشا عت مقرر ہو ئے ۔