اضلاع کی خبریں 09.04.2013

کالعدم تنظیموںکے کاغذات نامزدگی منظور ہونا افسوسناک ہے’علامہ طاہراقبال چشتی
اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں علامہ طاہراقبال چشتی’ملک عبدالرئوف’شیخ ظفر اللہ ‘ پیر سید ذاکر حسین شاہ سیالوی اور صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموںکے کاغذات نامزدگی منظور ہوناقانون سے مذاق ہے’نام بدل کرکام کرنیوالی کالعدم جماعتوںپرمکمل پابندی عائد کیجائے۔ ممتاز قادری سے پیار کرنیوالے سُنی تحریک کو ووٹ دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سُنی تحریک کینٹ کے زیراہتمام برف خانہ چوک میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سُنی تحریک کے امیدوار برائے حلقہ این اے 54 علامہ طاہراقبال چشتی نے کہا کہ مہنگائی اوربدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے’نگران حکمران پتنگ بازی کرنیکی بجائے بجلی کے بحران پرقابوپائیں۔ اُمیدوار برائے حلقہ پی پی 10 ملک عبدالرئوف نے کہا کہ پتنگ بازی پر عدالت نے پابندی لگارکھی ہے’ محض اپنے شوق کی تسکین کیلئے کسی کوسینکڑوں معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دینی جماعتیںسیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہوجائیں ۔ امیدوار برائے حلقہ پی پی 9شیخ ظفراللہ نے کہا کہ پاکستانی سیاست اصولوں کی قربان گاہ بن چکی ہے’ الیکشن کمیشن کے بے رحم سکرونٹی مثبت قدم اور ملکی سیاست کیلئے موزوں ہے ۔کرپٹ عناصر اور جعلی ڈگری والوں کو آئوٹ نہ کیا گیا تو انتخابات کی غیر جانبدارای پر ابھی سے داغ لگ جائیگا۔پیر سیدذاکرحسین شاہ سیالوی’ علامہ یوسف رضوی’علامہ شوکت نقشبندی’علامہ خالدمحمودضیائ’ علامہ عبداللطیف قادری’ علامہ امانت علی حیدری’طاہراقبال کیانی’ صوبیدار منظورحسین ‘سیدحمیدحسین شاہ’سیدگفتارحسین شاہ و دیگر نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے پاکستان کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں’ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام میں ووٹ کے استعمال کا شعور پیدا کیا جائے۔جعلی ڈگری ہولڈر اور کرپٹ عناصر کو نا اہل قرار دینا قابل تحسین ہے۔شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں۔خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ ٔتعبیر ہوگا۔عوام کی مشکلات وہ ہی قیادت حل کرسکتی ہے جو عوام کے اندر رہتی ہو’عوام کے مسائل سے واقف ہو اور ان کا دکھ درد سمجھتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ نے عوامی امنگوں کا ترجمان منشور پیش کیا ، ناصر محمود گل
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل نے مسلم لیگ ہائوس میں ونگز کے صدور اور تحریک قائد کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے عوامی امنگوں کا ترجمان منشور پیش کیا 1122 سمیت چوہدری پرویز الہٰی کے عوامی خدمت کے شاہکار منصوبوں کے اجراء کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا جائے گا قوم کے وسائل کسی ایک ضلع کے لیے نہیں بلکہ ہر ضلع کے عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک سچے اور کھرے انسان ہیں وہ کبھی بھی ملک اور قوم کے مفاد اور قومی غیرت و حمیت کے معاملات پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئے قوم 11 مئی کے دن مسلم لیگ کے نام پر قائم خاندانی گروپوں کی بجائے مسلم لیگ کو ووٹ دیں مسلم لیگ صرف اور صرف قائد اعظم ،علامہ محمد اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کو اپنا لیڈر سمجھتی ہے ، پاکستا ن کو قائد و اقبال کا حقیقی پاکستان بنانے کے لیے مسلم لیگ کو کامیاب کراویا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا کارنر میٹنگزاور خواتین کانفرنس سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جامعہ فاروقیہ ، پکی ٹھٹھی چوک ، اتحاد کالونی ، مسلم ٹائون ، گلی بشیر موہنی ، چوک عاشق آباد ،میں کارنرمیٹنگز، خواتین کانفرنس جوہر ٹائون، بزنس فورم پنجاب کے وفد سے گفتگواور ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسعدی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی آئین ، جمہوریت اور آزاد عدلیہ پر شب خون نہیں مارنے دے گی ۔ عظیم عوامی مزاحمت کے ساتھ غیر اسلامی ، غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ انتخابات ناگزیر ہیں ۔ انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ قومی بقا و سلامتی کے لیے زہر قاتل ہو گا ۔ عوام اپنے ووٹ سے کرپٹ ، اغیار کے غلام ذہن مقتدر ٹولوں کو مسترد کردیں ۔ اقتدار کی بندر بانٹ ، سٹیٹس کو قائم رکھنے کے لیے سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار حکمران طبقہ کو شکست فاش ہو گی ۔ جماعت اسلامی ترازو انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ جذباتی ، نمائشی اور سطحی غیر منظم انقلاب اور تبدیلی کے نعرے دیرپاثابت نہیں ہوتے ۔ دنیا میں تبدیلی کے لیے انسانی جذبات کا استحصال کرنے والے انقلاب فرانس کی مشہور مثال ہے جو انقلاب کے بعد ظالم بن گئے اور بادشاہوں سے زیادہ بڑے آمر اور ظالم بن گئے ۔ پائیدار تبدیلی اور انقلاب کا راستہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلامی انقلابی راستہ ہے جس تبدیلی نے ظلم ، جبر استحصال کا خاتمہ کیا اور صحرائے عرب کو گلزار بنادیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ خواتین ، طلبہ ، نوجوان ، مزدور ، مظلوم ہماری اصل انتخابی طاقت ہیں ۔ سیاسی بے وفائوں ، کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والوں کی دولت کو عبرتناک شکست ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ہی امید عوام کی اور تبدیلی نظام کی بااعتماد پارٹی ہے ۔ جماعت اسلامی نے تعلیم ،صحت ، خدمت ، مستحق بیوگان ، یتیم بچوں ، باصلاحیت طلبہ کی تعلیم کے لیے عملی کام کیے ہیں ۔ ملک میں رفاہ عامہ ، عوامی فلاح و بہبود ، جماعت اسلامی کے وسیع نیٹ ورک کا مقابلہ کوئی سیاسی انتخابی پارٹی نہیں کرسکتی ۔ جماعت اسلامی ملک بھر میں انتخابات کے ذریعے مظلوم عوام کے لیے پائیدار بابرکت اسلامی انقلاب لائے گی ۔ ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسعدی سے ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ خطہ میں امن کے لیے ایران اور پاکستان کے عوام میں گہرا رابطہ اور اعتماد ناگزیر ہے ۔ ایران اور پاکستان میں تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ وہی استعماری قوت کرا رہی ہے جو دونوں ممالک کی دشمن ہے ۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں اس سے صنعت کا پہیہ چلے گا اور دونوں ممالک میں تعلقات زیادہ مضبوط ہوں گے ۔ پاکستانی تاجر اور صنعت کار ایران سے معاشی تعلقات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے بزنس فورم کلیدی کردار ادا کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مسلم امہ سے اتحاد کی خصوصی کوششیں جماعت اسلامی کا اہم ترین ہدف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسنت تہوار نہیں یلغار ہے ہر گز اس کی اجازت نہ دی جائے :ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی) بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بسنت تہوار نہیں یلغار ہے ہر گز اس کی اجازت نہ دی جائے ۔ جان و مال اور وقت کے ضیاع سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔نگران حکومت کی طرف سے بسنت منانے کی حوصلہ افزائی قابل افسوس ہے حکو مت بسنت کی بجائے انتخابات کو شفاف کرنے پر توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بسنت جیسے تہوارکی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بسنت منانا کسی لحاظ سے بھی ملک و ملت کے مفاد میں نہیں پتنگ بازی کی ڈوری کتنے لوگوں کے گلے پر پھر کے خاندانوں کے خاندان اجاڑ دیتی ہے۔پتنگوں کے پیچھے دوڑتے نوجوان گر کر یا تو موت کی وادی میں پہنچ جاتے ہیں یا ساری زندگی کیلئے معذور ہو جاتے ہیں ۔اورانہوں نے کہا کہ بجلی کے بار بار انقطاع سے صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ میوزک کے حیا سوز پروگراموں سے روحانی ،اخلاقی اقدار کا جنازہ نکل جاتا ہے چنانچہ بسنت منانے کی اجازت سوسائٹی کے امن و سکون کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔بدقسمتی سے ایک طبقہ کلچر ثقافت اور تفریح کے نام پرنئی نسل کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔ایسے لوگوں سے ملت کو بچانا از حدضروری ہے۔پاکستان پر چھائی ہوئی آفتوں سے نجات کیلئے بسنت نہیں راہ سنت کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں خواتین اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں:ڈاکٹر فائزہ اصغر
لاہور( جی پی آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ عام انتخاب میں خواتین اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں،ان کے وو ٹ سے ہی تبدیلی آئے گی،خواتین ہمارے معاشرہ کا اہم جز ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،خواتین کاووٹ بنک ہی فیصلہ کن ہوگا،دیہاتوںمیں پڑھی لکھی خواتین ان پڑھ خواتین کی رہنمائی کریں اور انہیں بتائیںکہ ووٹ کی کیا حیثیت ہے،ہمارے معاشرے میں آج بھی ایسے علاقے ہیں جہاں ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح کم ہوتی ہے ،ووٹ سے ہی تبدیلی آتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ مسائل کا سامنا عوام دلیری سے کررہے ہیں:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ مسائل کا سامنا عوام دلیری سے کررہے ہیں ،اس جماعت نے لوڈ شےْڈنگ کے خاتمہ کے لئے کچھ نہیں کیا،ابھی گرمی نہیں آئی لیکن لوڈ شیڈنگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ،پیپلزپارٹی کے پاس پانچ سال تھے وہ چاہتی تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے علاوہ اتنی بجلی پیداکرتی کہ یہ دوسرے ممالک کو برآمد کی جاتی ،پیپلزپار ٹی کے قائدین صرف لوٹ مار میں مصروف رہے ،انہیںعوام کے مسائل کاذرا بھی خیال نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی بنیادی ضرورت ہے ،کسی بھی علاقے میں پانی کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں لاہور کے مختلف حصوں میں پانی کی قلت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ہائوسنگ ، کمشنر و ڈی سی او لاہور اور ایم ڈی واسانے شرکت کیـوزیراعلی نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی بنیادی ضرورت ہے کسی بھی علاقے میں پانی کی قلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گیـ ا نہوںنے کہاکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اداروں کی ذمہ داری ہے ـپانی کی قلت سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات فوری طور پر دور کی جائیں اور شہریوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیںـ ا نہوںنے کہاکہ پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائےـتما م ٹیوب ویلوں پر جنریٹرزچالوحالت میں ہونے چاہئیںـ وزیراعلی نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ واسا کو ضروری فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائےـایم ڈی واسا نے واسا کی کارکردگی،تنظیمی ڈھانچے ، درکار فنڈز اور پانی کی قلت کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیـایم ڈی واسانے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے 480ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں ـ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی ٹیوب ویلز پر نصب کئے گئے ہیں ـانہوںنے بتایاکہ نئے نصب شدہ 12ٹیوب ویلوں پر بجلی کے کنکشن درکار ہیں جبکہ پانچ نئے ٹیوب ویل بھی مئی کے آخر تک مکمل کر لیے جائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس 3گھنٹے تک جاری رہا ، تمام شرکاء نے ہفتہ وار دو تعطیلات کی تجویز کی تائید کی
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلی نجم سیٹھی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس 3گھنٹے تک جاری رہاـاجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تفصیلی غور کیاگیاـصوبائی وزراء اور سیکرٹری صاحبان نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیںـکابینہ کے اجلاس میں شریک تمام اراکین نے لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے ہفتہ وار 2تعطیلات کرنے کی تجویز کی تائید کیـ اجلاس میں شرکاء نے بجلی کی بچت کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں تجاویز پیش کیں جسے وزیراعلی نے بہت سراہاـ وزیراعلی نے آئی جی پولیس پنجاب کی بریفنگ کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 151کے یونین کونسل خواتین کوارڈینٹر کا اجلاس ہوا
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 151کے یونین کونسل خواتین کوارڈینٹر کا اجلاس صوبائی سیکر ٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نامزداْمیدوار حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں حلقے کے تمام یونین کونسل سے خواتین ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خواتین ونگ خانم سکینہ مہدوی اور خانم ہما تقوی نے کہا کہ حلقہ 151میںخوایین کے ووٹ کاسٹنگ کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسل کی ذمہ دار خواتین گھر گھر آگاہی مہم چلائیں گی اور خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور آگاہی کیلئے 21اپریل کو شعبہ خواتین ایک بھر پور کونشن منعقد کرائیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے حلقہ پی پی151 سیداسد عباس شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری مائیں،بہنیں یہ ثابت کریں گی کہ ملت جعفریہ کی خواتین کردار زینبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیںاور دشمن اسلام دشمن پاکستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر وقت کے یزید کو ایک بار پھر رسوا کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس ، بجلی بحران کے پیش نظر ہفتہ وار دو تعطیلات کا فیصلہ ، عوام سے بجلی کی بچت کی اپیل
لاہور (جی پی آئی) وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی ز یرصدارت آج ایوان وزیراعلی میں پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ـجس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ ،دیگر محکموں کے سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ـپنجا ب کا بینہ کے اجلاس میں صوبے میں غیر اعلاینہ لوڈ شیڈنگ پرتشویش کا اظہار کیاگیاـاجلاس نے اس امر کا مطالبہ کیا کہ صوبہ پنجاب میں غیر اعلاینہ لوڈ شیڈ نگ فی الفور ختم کی جائے اور پورے ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ ہونی چاہئیےـموجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے حالات فوری اقدامات کے متقاضی ہیںـکابینہ کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلانے اور وفاقی حکومت سے لوڈ شیڈنگ میں فی الفور کمی کا مطالبہ کیا گیاـ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبہ بھر میں بجلی کے موجودہ بحران کے باعث ہفتہ وار 2 تعطیلات کی جائیںگی اورپنجاب حکومت بجلی کی بچت کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے گیـاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نجم سیٹھی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور وہ لوڈشیڈنگ کے اہم ایشو پر اپنی ٹیم کے ساتھ جلد نگران وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیںـنگران وفاقی حکومت کو لوڈ شیڈنگ میں کمی کے حوالے سے ٹھوس تجاویز دیں گے ـانہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ گیا گیاہےـانہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج سے اجتناب کریں ـاملاک قوم کا اثاثہ ہیں اس لئے املاک کو نقصان نہ پہنچایاجائےـ انہوںنے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو شاہرائیں بلاک کر کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی اجازت دیںگےـانہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت کے حوالے سے حکومتی اقدامات میں تعاون کریںـوزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریںگے اور انتخابات کے دوران ایسا ماحول پیدا کیا جائے گا کہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی پرامن ماحول میں آزادانہ طور پر استعمال کرسکیںـانہوںنے کہاکہ عام انتخابات شفاف او رپرامن انداز سے کرانے کے لئے موثر سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیاہےـصوبے بھر میں الیکشن کمیشن کے وضع کردہ اصولوں کے تحت ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیںگے اور انتخابات کے پرامن، شفاف اور صاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریںگےـانہوںنے کہاکہ صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گاـوزیراعلی نے ہدایت کی کہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تربیت یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کے لئے ورکشاپس اور سیمینارزکا انعقاد کیا جائےـانہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کی روک تھام کے لئے سپیشل برانچ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو پوری طرح متحرک کیا جائےـانہوںنے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کر لی گئی ہے جہاں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گےـوزیرداخلہ ، سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کابینہ کو عام انتخابات کے ضمن میں سکیورٹی اقدامات اور امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کے اقدامات کی بریفنگ دیـآئی جی پنجاب نے صوبے میں جرائم کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے ا قدامات بارے آگا ہ کیاـاجلاس میں صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پیداہونے والی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں معلوم ہوجائے گاکہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ عام انتخاب میں معلوم ہوجائے گاکہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اورکون صرف نعرے لگاتا رہا،نعرے بازی کرنے والوں کو اس انتخاب میں ہر گزووٹ نہیں ملیں گے،ووٹ صرف ان لوگوں کو ملیں گے جو عوام میں موجود رہے جنہوں نے عوام کا درد محسوس کیا،عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ان اقدامات کے نتائج سب کے سامنے آرہے ہیں،جن لوگوںنے عوام سے جھوٹ بولا ان کے بارے بھی عوام آگاہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازشریف کی مقبولیت کا چرچاتو پورے جہان میں ہے:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے نوازشریف کی مقبولیت کا چرچاتو پورے جہان میں ہے،نوازشریف شہرہ آفاق شخصیت ہیں اگر کسی نے حقیقت کا اعتراف کرلیا ہے اسے کسی بھتہ خور جماعت سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،انہوں کہا کہ چوہدر ی برادران کے پرویز مشرف سے رابطوںنے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں ایک بار پھرآمریت مسلط کرنے کی سازش گجرات میں تیار ہورہی ہے ،عوام اس سازش کو ناکام بنائیں اور جمہوری جماعتوں کا ساتھ دیں ،گجرات کے سیاستدان موقع پرست ہیں انہیں جب بھی موقع ملتا ہے یہ اپنے محنسوں کو دھوکہ دیتے ہیں،گجرات کے لئے یہ لوگ ایک بار پھر قلابازی لگاکر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ،انہوںنے پہلے بھی پرویز مشرف کا ساتھ دے کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب پھر یہ ایسا ہی کررہے ہیں،آزاد میڈیا اس سازش کو ناکام بنائے گا اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی پنجاب راہنما وقار ندیم وڑائچ کے گھر ڈکیتی پر لیاقت بلوچ کا شدید رد عمل
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور صوبائی سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقار ندیم وڑائچ کے گھر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی ڈکیتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ لاہور شہر میں جرائم کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔عوام کی جان و مال عملاً غیر محفوظ ہوکر رہ گئیں ہیں۔آئی جی پنجاب واقعہ کی نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔شاداب رضانقشبندی
لاہور(جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک پنجاب کے صدر محمد شاداب رضانقشبندی نے کہاہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن سے متعلق بیان قابل تشویش ہے۔وفاقی وزیر داخلہ وکی لیکس بننے کی بجائے اپنے منصب پر کام کریں تو زیادہ مناسب ہے۔نگران وفاقی وزیر داخلہ کا بیان سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر ڈراؤن حملے سے کم نہیںہے۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مہنگائی بے روزگاری سے پسی ہو ئی عوام کو خودکشیوں پر مجبو ر کیاجارہا ہے ۔معیشت اور صنعت کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ بعض قوتیں الیکشن ملتوی کروانے کے لئے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو فعال کر رہی ہیں۔سابقہ حکمرانوں نے نگران حکومت کو اپنی جیب میں رکھا ہو ا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سنی تحریک کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ کالعدم تنظیموںکے کاغذات نامزدگی منظور ہوناقانون سے مذاق ہے’نام بدل کرکام کرنیوالی کالعدم جماعتوںپرمکمل پابندی عائد کیجائے۔ مہنگائی اوربدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے’نگران حکمران پتنگ بازی کرنیکی بجائے بجلی کے بحران پرقابوپائیں۔ پتنگ بازی پر عدالت نے پابندی لگارکھی ہے’ محض اپنے شوق کی تسکین کیلئے کسی کوسینکڑوں معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دینی جماعتیںسیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہوجائیں ۔الیکشن کمیشن کے بے رحم سکرونٹی مثبت قدم اور ملکی سیاست کیلئے موزوں ہے ۔کرپٹ عناصر اور جعلی ڈگری والوں کو آئوٹ نہ کیا گیا تو انتخابات کی غیر جانبدارای پر ابھی سے داغ لگ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے پاکستان کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں’ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام میں ووٹ کے استعمال کا شعور پیدا کیا جائے۔جعلی ڈگری ہولڈر اور کرپٹ عناصر کو نا اہل قرار دینا قابل تحسین ہے۔شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں۔خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ ٔتعبیر ہوگا۔عوام کی مشکلات وہ ہی قیادت حل کرسکتی ہے جو عوام کے اندر رہتی ہو’عوام کے مسائل سے واقف ہو اور ان کا دکھ درد سمجھتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاق کی علامت سمجھنے والی پیپلز پارٹی نے وفاق کی سلامتی کو ہی دائو پر لگا دیا:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ عوام الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ایسی درگت بنائیں گے کہ صدیوں یاد رہے گی، وفاق کی علامت سمجھنے والی پیپلز پارٹی نے وفاق کی سلامتی کو ہی دائو پر لگا دیا، ملک بچانے کے لئے امید کی واحد کرن میاں نواز شریف ہے، مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا اور عوام کو ریلیف ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیالی شاہ پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسیوں کو مسلم لیگ ن ہی خوشیوں میں بدلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت سے مخالفین کو ضمنی الیکشن سے بڑی شکست دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں تبدیلی کا دور دورہ ہے، تحریک انصاف انتخابات میں سب کو حیران کر دے گی:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار حلقہ پی پی 95 فرید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا دور دورہ ہے، تحریک انصاف انتخابات میں سب کو حیران کر دے گی، ملک وقوم کا مستقبل روشن اور محفوظ بنانا ہی عمران خان کا مشن ہے جسے تحریک انصاف کے کارکن پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مین بازار جگنہ پرانی آبادی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرید اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ ہم باری باری لوٹ مار کرنے والوں کا عمران خان کی قیادت میں احتساب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عوامی حمائت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غاصبوں اور لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے :کارکنان
گوجرانوالہ(جی پی آئی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 103الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ غاصبوں اور لٹیروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے ۔عوام برادری اور علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر ووٹ دیں پاکستان کے چاروں ستون منصفانہ انتخابات کیلئے مزید اقدامات اٹھائیںآئین کی بالا دستی کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں ہے کامیاب ہو کر حلقہ کی محرمیوں کو دور کر دوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے دیہات جامکے چٹھہ ،جتی شاہ جمال،سلہوکے اور منڈیالہ میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،قاری غلام سرور حیدری،قاری احسان اللہ کیلانی،قاری محمد اعظم چشتی،قاری غلام سرور قادری،پیر ڈاکٹر محمد عارف سیفی،پیر سید شبیر حسین شیرازی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی کامنظور ہونا غریب عوام سیاسی و مذہبی ورکروں کی فتح ہے۔اب عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں شفاف الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو طول دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں نگران حکومت اپنا آئینی فریضہ ادا کرتے ہوئے منصفانہ اور شفاف انتخابات کو وقت مقررہ پر کرائے انہوں نے عوام پر زور دیا کی ظالم و نااہل سیاستدانوں کا انتخابات میں راستہ روکیں آزادنہ شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کو کرپشن دہشت گردی انتہا پسندی اور بجلی و گیس کے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کا الیکشن ملک بچانے کا الیکشن ہے :غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ11مئی کا الیکشن ملک بچانے کا الیکشن ہے ،الیکشن والے دن محب وطن شہری ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے اپنے اپنے حصے کی شمع جلانے پولنگ سٹیشن ضرور جائیں، مسلم لیگ ن تمام برادریوں سے تعلق رکھنے لوگوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ،ہر شخص کو ذات برادری سے بالاتر ہو کے صرف پاکستانی بن کر سوچنا ہو گا، نواز شریف نے ملک کو ایشئین ٹائیگر بنا نے کا روڈ میپ تیار کرلیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر امیدوار این اے95سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس شیخ ثروت اکرام کی قیادت میں آئے ہوئے شیخ برادری کے عمائدین و تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار ہمیشہ ہی سے نواز شریف کے بازو ہیںاور نواز شریف کو یقین ہے کہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا ہی بھرپور ساتھ دیں گے، عام انتخابا ت عوام کے پاس لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں ،مہنگائی اور غربت سے نجات پانے کا بہترین موقع ہیں اور ملک کے مستقبل کا تما م دارومدار عام انتخابات کے نتائیج پر ہے اسلئے الیکشن والے دن کوئی بھی محب وطن پاکستانی گھر نہ بیٹھے بلکہ اپنے اہل خانہ سمیت پولنگ سٹیشن پہنچے اورمسلم لیگ ن کو ووٹ ڈال کر پاکستان کی روشنیاں واپس لانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے،انہوں نے کہا کہ کارکن ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں قیادت کے فیصلوں کو خوشدلی سے قبول کریں اور ذاتی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے مقصد کو پانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،اس موقع پر امیدوار این اے 96نجینئر خرم دستگیر خان نے بھی خطاب کیا جبکہ مسلم لیگ ن ٹریدرز ونگ کے ڈویژنل صدر خواجہ تنویر اشرف،صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ حاجی نذیر جموں والے،صدرانجمن تاجران فضل الرحمن بابرکھرانہ،حاجی شیخ محمد سعید مدنی ڈائینگ والے، شیخ محمد افضل جج،حافظ بدر منیرشیخ،خواجہ ضرار کلیم،نعیم یونس بٹ،حاجی شیخ عبدالرزاق،ثناء الحق میراور دیگر نے سینئر راہنما غلام دستگیر خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن اور تاجر برادری کے لئے شیخ ثروت اکرام اور انکے خاندان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کرتے ہو ئے انہیں این اے 95 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومت بدترین لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لے’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک نے بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ نگران حکومت کو فوری طور پر بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے موسم گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے بجلی کی طویل ترین لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔بجلی کی مسلسل بندش پر عوام سراپا احتجاج صنعتکار’تاجر طبقہ اور گھریلو صارفین پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں شہری علاقوں میں 18سے 20گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں بجلی برائے نام آتی ہے’جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کا معاشی قتل کرنے والے نام نہاد لیڈروں کا احتساب کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد امیدوار پی پی 93 طاہر اعجاز مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اشرف علی انصاری کے حق میں دستبردار ہو گئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) آزاد امیدوار پی پی 93 طاہر اعجاز مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اشرف علی انصاری کے حق میں دستبردار ہو گئے، سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، عام انتخابات میںخرم دستگیر خان اور اشرف علی انصاری کی بھرپور حمایت کا اعلان، چوہدری اشرف علی انصاری کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما طاہر شہزاد نے کہاکہ پاکستان کو نواز شریف کی محب وطن قیادت کی اشد ضرورت ہے ،ملک کو موجودہ سنگین حالات سے اگر کو ئی نکال سکتا ہے توو ہ صرف اور صرف میاں نواز شریف ہی ہیں ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی93چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ میاں نواز شریف 18کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، آنے والے الیکشن میں عوام ملک لوٹنے والے ٹولے کو بری طرح مسترد کر کے لوٹ مار کی سیاست کے خلاف تاریخی فیصلہ دیںگے،انہوں نے کہا کہ گوجرنوالہ کے عوام نے دیکھ لیا کہ خرم دستگیر خان کی جواں سالہ قیادت نے تمام عوامی مطالبے پورے کر دیئے ہیں اور اب مخالفین کے پاس تنقید کے لئے کچھ باقی نہیںبچا، تقریب سے حاجی یونس انصاری ،حکیم غلام حسین گوندل ،یاسر اعجاز،محمد عباس،محمد ایوب،،محمد شریف،محمد یونس،شریف ویٹ لفٹر،شیخ فراز،میاں کاشف،میاں اشرف انصاری،رانا ذوالفقار علی بھٹو،کاشف رحمانی،آصف علی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے گزشتہ پانچ سالوں میں گوجرانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے:عمران خالد
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے گزشتہ پانچ سالوں میں گوجرانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اورسب سے زیادہ فنڈانہوں نے پی پی 91کیلئے دیئے جس سے پشماندہ آبادیوں میں تعمیروترقی کے کام کرواکرثابت کردیا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کران کا معیار زندگی بلند کرکے ان کی محرومیوں کودروکرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگن کے رہنما امیدوارپی پی91عمران خالد بٹ نے محلہ کرم آباد ہاشمی کالونی میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ن لیگی رہنما سلمان خالدپومی بٹ،یایسیٰن انصاری،الطاف ڈوگر،محمدنوازجٹ اورچاچا مکین نے بھی اظہارخیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے:اکرام خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 96 رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے، اس جماعت نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو عزیز رکھتے ہوئے منشور پیش کیا ہے، عام انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے منشور پر عمل کرکے ایک بار پھر قوم کی خدمت کریںگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 96 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مبین خان، مشتاق بادل، آغا عبدالمجید، چودھری مشتاق گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا، رائو اکرام خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ محروم طبقہ کی نمائندگی کی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو غریبوں سے بہت محبت رکھتے تھے، محنت کشوں کی محترمہ بے نظیر شہید بہت قدر کرتی تھیں، ملک بھر کے محروم طبقے پیپلزپارٹی کوہی اپنے مسائل کا حل سمجھتا ہے کیونکہ اس جماعت نے ہمیشہ محروم لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عظیم لیڈر مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں:خواجہ انوار احمد شیخ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) عظیم لیڈر مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو پوری دنیا کے عظیم لیڈر تھے اور آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں قائد عوام نے پوری دنیا کے غریب اور مظلوموں کو عزت ووقار کیساتھ زندہ رہنا سکھایا، ان خیالات کا اظہار سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے حلقہ این اے 96 کے علاقہ فرید ٹائون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات اور افکار آج بھی زندہ ہیں جبکہ ان کو قتل کرنے والے فوجی آمر کا آج کوئی نام نہ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید کے جیالے قائد عوام کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کے اوپر بھٹو شہید کی روح ہمیشہ حکمرانی کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جیت لکھی جاچکی ہے:میاں سعود الحسن ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی میاں اظہر حسن ڈار اور سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کی جیت لکھی جاچکی ہے، ہماری جیت سے پاکستان میں نئے جمہوری دور کا آغاز ہوگا، وہ سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے چودھری محمد بابر مہر، میاں ودود ڈار، شیخ عمر شریف و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں سعود الحسن ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی ملک کی ترقی میںایک بار پھر نئے سفر کا آغاز ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ترقی کی ہے اور اس لئے عوام اس جماعت کو ووٹ دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کو علم ہے کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استحصالی طبقہ بے نقاب ہوچکا ہے، عوام اب ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں:چوہدری رضوان چیمہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 92 چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ استحصالی طبقہ بے نقاب ہوچکا ہے، عوام اب ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، فرسودہ نظام کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے، ووٹ کی پرچی کا صحیح استعمال تمام مسائل سے چھٹکارے کے لئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیالی شاہ پورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے چودھری شریف رسول، حاجی فیض الحق، محمد اجمل جامی، عبدالستار گوندل، محمد امین انصاری، ظل رحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری رضوان چیمہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے نے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بیروزگار ہوچکے ہیں۔ شہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے دور میں پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی :چوہدری شاہد اکرم بھنڈر
گوجرانوالہ (جی پی اائی) سابق وفاقی وزیر و امیدوار مسلم لیگ (ن) این اے 97 چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی اور آئندہ انتخابات میں بھی قوم مسلم لیگ (ن) کو کامیابی دلائے گی اور 11مئی کو مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور صوبوںکے اندر حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر اپنے مرکزی انتخابی آفس میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اندر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی دیکھ کر عوام اب میاں برادران کی وفاق کے اندر حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہیں، انکی کامیابی یقینی بن چکی ہے، انہوں نے کہاکہ کارکنان میاں برادران کا دست و بازو ہیں اور یہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کی 5سالہ حکومت کو دیکھ لیا ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے اندر مسلم لیگ (ن) نے تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا، پنجاب کے اندر بڑے بڑے میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے جس کے اثرات براہ راست عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبو دی مر یضا ں ٹی ایچ کیو ہسپتا ل وزیر آ باد میں ما ہا نہ اجلا س منعقد ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی) انجمن بہبو دی مر یضا ں ٹی ایچ کیو ہسپتا ل وزیر آ باد میں ما ہا نہ اجلا س زیر صدارت نا ئب صدر محمود اختر انصا ف والے اور سر پرست الحا ج محمد رفیق منہا س منعقد ہوا ۔جس میں ایم ایس ڈا کٹر منظور سیا ل،محمد اسلم ،حا جی محمد اشفا ق،مہر ثنا ء اللہ ،میا ں محمد اقبا ل ارا ئیں ،اسلم جا وید خا ں ،نعمت اللہ ظفر،عمران رسول بٹ ،چو ہدری محمد ارشد محمود سلیمی نے بھی شر کت کی ۔اجلا س میں ما ہا نہ رپور ٹ پیش کر تے ہو ئے محمود اختر نے کہا کہ ما رچ میں لیبر رو م میں 77 بچو ں کی پیدا ئش ہو ئی جب کے تما م اخرا جا ت انجمن بہبو دی مر یضا ں نے ادا کئے ۔جسمیں 23نا رمل اور54آ پریشن کے ذریعے بچو ں کی پیدا ئش ہو ئی اور فری آ ئی کیمپ میں850آ ئو ٹ ڈور مر یضو ں کو چیک کر کے ادویا ت اور 142مریضو ں کی آ نکھو ں کے آ پر یشن کئے گئے جن کو ادویا ت اور لینزز بھی انجمن ہذ اء نے ادا کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر محمد واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ نے فیضان قادریہ قلندریہ کو وافر تقسیم کیا
بڈیانہ(جی پی آئی)پیر محمد واصف بڈیانوی رحمة اللہ علیہ نے فیضان قادریہ قلندریہ کو وافر تقسیم کیا ۔جو درواصف رحمة اللہ علیہ پہ آتا عشقِ رسول ۖ کے جام سے سیراب ہوکر جاتا۔ افرادِ ملت کا تعلق دربار نبوی ۖ سے مضبوط کر کے حضرت پیر واصف رحمة اللہ علیہ نے نفاذ نظام مصطفےٰ ۖ کی راہ ہموار کی ۔بڑے بڑے شعراء سے اکتسابِ فیض کر کے قوم کو پنجابی زبان میں ایسا کلام دیا جو نسل نو کی تربیت میں اعلیٰ کردار ادا کر سکتا ہے ۔آج ملت سے انتشار دور کر کے اتحاد قائم کرنے کیلئے اسلاف کی تعلیمات کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔اولیاء اللہ کی درگاہیں ہر قسم کے بحرانوں سے مبرا ہوتی ہیں جہاں انسانیت کو ہر دکھ کی دوامیسر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے واصفی آستانہ بڈیانہ شریف پر منعقدہ سلطان الشعراء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام کی صدارت سجادہ نشین سلطان الشعراء حضرت پیر محمد ظہور واصف بڈیانی نے فرمائی۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا پیر محمد واصف بڈیانوی نے دولتِ فقر دربار داتا علی ہجویری رحمة اللہ علیہ سے لے کر بڈیانہ کی سر زمین کو مالا مال کیا ۔شاعری اہل درد کی علامت ہے اور سلطان الشعراء درد مندوں کے درماں تھے ۔ سادگی میں صحافتی افق پر جگمگا ئے ۔حمد، نعت، قصیدہ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ و غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی منقبتیں لکھ کر ملتِ اسلامیہ کو اپنے عقائد سے روشناس کروایا ۔آج قوم مسلم کو نظریات اسلام سے حقیقی شناسائی ضروری ہے ۔ہم جشن واصف منا کر اولیاء اللہ کی حیاتِ طیبہ کا اعلان کر رہے ہیں۔ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پیر واصف بڈیانوی سمیت صوفیاء کرام نے افرادِ ملت کو موت نہیں دنیا و آخرت میں حیات طیبہ کی روشنی دی ہے ۔اس موقعہ پر علامہ امجد فاروقی، علامہ سید صابر شاہ ،چوہدری امجد واصفی، مدثر جلالی، نسیم حسین ،قاری محمد مبین چشتی، حافظ چاند مدنی، طالب گجرہارونی، حاجی رزاق گورسی،ملک خالد اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان میں یکسا ں نظا م تعلیم را ئج کئے بغیر تر قی خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا :محمد سہیل اختر
وزیر آ باد (جی پی آئی) پا کستان میں یکسا ں نظا م تعلیم را ئج کئے بغیر تر قی خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور وہ زما نے ما ضی ہو گئے جب اسلحہ کے زور پر قو مو ں کو فتح کیا جا سکتا تھا ۔ان خیا لا ت کا اظہا راسسٹنٹ کمشنر وزیر آ باد را ئو محمد سہیل اختر نے نو شین ما ڈل ہا ئی سکول کی سالا نہ جلسہ تقریب تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کے تما م سیا سی لیڈر شپ کو چا ہئے کہ وہ کم از کم اعلی تعلیم کے یکسا ں نظا م پر متفق ہو ں اور آ ج کے تر قی یا فتہ اور مقا بلے سے بھر پو ر دور میں تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جسے ہر گھر تک رسا ئی دے کر با وقا ر ملکو ں کی صف میں شا مل ہو ا جا سکتا ہے ۔اس مو قع پرڈا ئریکٹر ملک شکیل احمد نے کہا کہ آ ج وہ خطے اور قو میں دنیا کی معیشت ،سیا ست اور روز گار کو کنٹرو ل کر رہے ہیں جنہو ں نے اعلی تعلیم اور ٹیکنا لو جی میں اپنے قو می بجٹ کا بیشتر حصہ لا زمی قرار دے رکھا ہے اور بد قسمتی سے پا کستان میں تعلیمی محا ذ پر کل قو می بجٹ کا 3فیصد بھی خر چ نہیں کیا جا تا ۔آ خر میں مہما ن خصو صی را ئو محمد سہیل اختر نے پو زیشن ہو لڈرز طلبا ء و طا لبا ت میں انعا ما ت اور اسنا د تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور نبی کر یم ۖ کے اسو ہ حسنہ مبا رکہ پر خود بھی چلیں اور اپنی اولا د کو بھی چلنے کی تلقین کر یں
وزیر آ باد (جی پی آئی) والدین اپنی اولا د کی تر بیت اسلا م کے اصو لو ں کے مطا بق کر یں اور پیا رے نبی مہر با ں ۖ کی محبت سکھا ئیں ۔حضور نبی کر یم ۖ کے اسو ہ حسنہ مبا رکہ پر خود بھی چلیں اور اپنی اولا د کو بھی چلنے کی تلقین کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر جا نشین خطیب اسلا م و بیر سٹر لا ء پیر سید وسیم الحسن نقوی نے پا کستان سنی تحریک ڈسکہ رو ڈ کے زیر اہتما م ایک جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ جن امیدورارو ں کی اسلا م کی ابتدا ئی تعلیم ہی نہیں وہ قو م کے نما ئندے کس طر ح بن سکتے ہیں ۔انہو ں نے چیف الیکشن کمیشن آ ف پا کستان سے مطا لبہ کیا کہ نا اہل امیدوارو ں پر مستقل پا بندی عا ئد کی جا ئے ۔اس مو قع پر تحصیل صدر محمد علی رضا صد یقی نے کہا کہ اپنے اپنے مفا دا ت حا صل کر نے کے لئے ہر کو ئی پا رٹی اور نا م نہا د اور بیرو نی آ قا ئو ں کے اشا رے پر نا چنے والے لیڈرو ں کی جتنی تعریف کر رہے ہیں اگر وہ اس عا رضی زندگی میں چند لمحے اللہ اور اسکے رسولۖ کے لئے نکا لیں اور دین اسلا م سیکھ لیں ان پر اللہ اور رسولۖ را ضی ہو جا ئیں گے ۔اس مو قع پر قا ری محمد سعید ارشد ،حا فظ محمد شفا قت اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد کارڈیالوجی سینٹر جیسے میگا پراجیکٹ کو نظر انداز کیا آئندہ الیکشن میں مکمل مسترد کر دیں گے
وزیر آ باد (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ج) کے بانی قائد چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے وزیرآباد شہر میں راجہ اشتیاق اللہ کی رہائش گاہ پر مقامی سینئر مسلم لیگی رہنمائوںسے ملاقات کی اور الیکشن 2013ئ میں اپنے بیٹے چوہدری محمد احمد چٹھہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 101اور آصف محمود کلیئرامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 104کی کامیابی کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا اورکہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ترقی کا ثمر وزیرآباد کے عام آدمی تک پہنچانا ہے عوام اُن آزمائے ہوئے سیاست دانوں کو جنہوں نے وزیرآباد کارڈیالوجی سینٹر جیسے میگا پراجیکٹ کو نظر انداز کیا آئندہ الیکشن میں مکمل مسترد کر دیں گے اور امیدکر تے ہیں کہ انشاء اللہ وزیرآباد کی عوام اپنے دیرینہ مسائل کے خاتمہ کے لئے تحصیل وزیرآبادسے نوجوان اورپر عزم قیادت کو الیکشن 2013ء میں آگے لائیںگے تاکہ کرپشن میں لتھڑے ہوئے نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کی جائے اس موقع پرراجہ اشتیاق اللہ خاں نے کہا کہ ہم پوری محنت کے ساتھ چوہدری محمد احمد چٹھہ اور آصف محمود کلیئر کی الیکشن مہم چلائیں گے تاکہ دیانت دار اور قابل قیادت وزیرآباد کی پہچان بنے ملاقات میں مسلم لیگ (ج) وزیرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد خالد مغل ، مہر اعظم ہیرا، شبیر جونیجواور معروف سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم الیکشن کے میدان میں اس لئے اترے ہیں :حافظ محمد رفیق عابد علوی
وزیر آ باد (جی پی آئی) جمیعت علما ء اسلا م کے نا مزد امیدوار حلقہ این اے101،پی پی 104 حا فظ محمد رفیق عا بد علوی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم الیکشن کے میدان میں اس لئے اترے ہیں کہ وطن عز یز کو تما م بحرا نو ں سے نکا لنے کے لئے وطن عز یز کو تما م بحرا نو ں سے نکا لنے کا ایک ہی حل ہے اسلا م لا ئو ۔ملک بچا ئو عوام سیکو لر ازم چا ہتے ہیں یا اسلا م۔وہ نظا م جسکے لئے ہما رے با پ دادا قر با ن ہو گئے تھے یا وہ نظا م جو نہ ہما ری روا یا ت کے مطا بق ہے اور نہ ہما رے مذ ہب میں اسکی کو ئی گنجا ئش ۔جے یو آ ئی نے ہمیشہ پا ر لیمنٹ کے اندر اور با ہر اسلا م کی با لا دستی کی با ت کی ہے انشا ء اللہ اپنے حلقہ میں اسلا می نظا م کے نفا ذ کے عمل کا پرو گرا م گھر گھر پہنچا ئیں گے ۔اس مو قع پر قا ری منصو ر احمد ،قا ری مظہر حسین قا سمی،قا ری محمد شفیق اعوان ،قا ری عبد البا سط اور مفتی اسد مدنی بھی مو جو د تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عبدالستار کی وفات پر حامد ناصر چٹھہ ، شبیر جونیجو، راجہ اشتیاق اللہ خاں و دیگر کا اظہار تعزیت
وزیر آ باد (جی پی آئی) سا بق چیئر مین بلدیہ میا ں محمد یعقو ب کے دا ما د چو ہدری عبد الستارکی وفا ت پر حا مد نا صر چٹھہ،شبیر جو نیجو،را جہ اشتیا ق اللہ خا ں،ارشد محمود سلیمی،چو ہدری محمد یو سف اور میا ں صلا ح الدین قیصر نے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے مر حو م کی رو ح کے ایصا ل ثواب اور بلندی درجا ت کی دعا کی۔