اضلاع کی خبریں 1.10.2013

حکومت شیل کمپنی کے ساتھ ملکر عوام کو سستا اور معیاری پٹرول دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے:عمر یعقوب شیخ

گوجرانوالہ (جی پی آئی) حکومت شیل کمپنی کے ساتھ ملکر عوام کو سستا اور معیاری پٹرول دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جبکہ جس پٹرول پمپ پر پٹرول میں ملاوٹ ہونے کی اطلاع ملے گی اسے بند کر ویا جائے ان خیالا ت خیالات کا اظہا چیئرمین اینڈ ایم ڈی شیل کمپنی لمٹیڈ عمر یعقوب شیخ اور جنرل منیجر مظہر الدین نے پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ پر گفٹ پٹرول پمپ کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مرزا عبدالمجید، ہارون یوسف، احمد دائودو دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے”خواجہ غیور نائیک
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا۔ قدرتی طور پر کشمیر کے تمام جغرافیائی، تاریخی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی روابط اس خطے کے ساتھ رہے ہیں جسے اب پاکستان کہا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے کشمیر کو بھارت کااٹوٹ انگ قراردینے کے خلاف مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بھارتی وزیر اعظم کو اقوا م متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے سے قبل تاریخی اور جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ساڑھے سات لاکھ فوج کی مدد سے کشمیر پر جبری قبضہ کررکھاہے۔ اگر وہ کشمیر سے اپنی فوج نکالتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دے تو وہ بھارت سے آزادی کے حق میں فیصلہ دیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تمام زمینی اور دریائی راستے پاکستان کے ساتھ منسلک ہیں یہی وجہ ہے کہ کشمیر سے نکلنے والے تمام دریائوں کا رخ پاکستان کی جانب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پیر سید احمد فاروق شاہ سے انکی رہائشگاہ ملاقات کی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے عہدیداروں کے ہمراہ پیر سید احمد فاروق شاہ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر سید احمد فاروق شاہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ پاکستان سُنی تحریک کے وفدمیں پنجاب کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی، ڈویژنل صدر محمد زاہد حبیب قادری، محمد اکرام بابر، ڈاکٹرحبیب الرحمن، حافظ محمد طاہر رضا قادری ودیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے’مرکزی جمعیت اہلحدیث
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے سرپرست مولانا محمد صادق عتیق، امیر مولانا سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ حافظ عمران عریف، مولانا عارف اثری،مولانا ابرار ظہیر، حافظ عبد الشکور شیخوپوری، مولانا امتیاز محمدی، قاری غلام مصطفی، مولانا نصر اللہ خاں مظفر، رانا ابراہیم نفیس، مولانا عطاء الرحمان اعظم، مولاناحافظ عثمان اسحاق، مولانا فاروق عاصم اور دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو دہشت گردی، بد امنی اور پہلے سے ہی مہنگائی و بے روزگاری کی ماری قوم پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت اپنے اخراجات میںکٹوتی کرے، اور بڑے بڑے بزنس مین جو ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ان سے قومی خزانے کی رقم نکلوائے، شریف فیملی غیر ملکی بنکوں میں پڑی اپنی دولت کو واپس ملکی بنکوں میں لائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، علمائے کرام نے کہا کہ صرف سوا تین ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، اسٹیبلمشنٹ میں موجود عناصر میاں نواز شریف کی حکومت ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی اوپر سے عید الاضحےٰ کی آمد سے پہلے مہنگائی کی نئی لہر غریب عوام سے زندگی کا حق بھی چھین لے گی۔ ملک میں خود کشیوں کی شرح پہلے ہی شرمناک حد تک تجاوز کر چکی ہے، اس مہنگائی سے اس میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ جن لوگوں نے بڑے شوق سے حکمرانوں کو ووٹ دئیے وہ اب انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی چیخ و پکار کے باوجود بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا ڈرون مار دئیے:چودھری پرویزالٰہی شجاعت حسین
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ڈرون حملوں پر عوام کی چیخ و پکار کے باوجود ان پر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے مزید ڈرون بم گرا دئیے گئے ہیں، سروسز اور ضروری استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے جو نئے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں عوام پریشان ہیں کہ یہ سلسلہ کہاں رکے گا۔ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہمارے ہمسایہ ملک بھارت اور امریکہ میں اقتصادی مشکلات کے باوجود پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس یہاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہماری کہی گئی بات درست ثابت ہو رہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں جس رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے چند ماہ میں عوام بجلی کی کمی کا رونا چھوڑ کر اپنے میٹر کٹوا کر لالٹین کے دور میں واپس جائیں گے کیونکہ ان کیلئے مشکل ہو گا کہ بل دے کر وہ دو وقت کی روٹی بھی پوری کر سکیں لیکن یہ تو مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کر رہے ہیں اور غریبوں کیلئے لالٹین جلانا بھی مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھانے سے ہر شعبہ میں اخراجات میں اضافہ کے باعث قیمتیں بھی مزید بڑھیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں 19 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اور عوام سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے، ایسی پالیسیاں وضع کی جائیں کہ بجلی، تیل، گیس اور اشیائے صرف کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز قادری کو سزائے موت سُنائے جانے کے 2 سال مکمل ادارہ صراط مستقیم کا ملک گیریوم سیاہ
راولپنڈی (جی پی آئی) عظیم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غازی ممتازحسین قادری کو سزائے موت سُنائے جانے کے دو سال مکمل ہونے پرادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیراہتمام یکم اکتوبرکو ملک گیریوم سیاہ کے طورپر منایا گیا۔ سربراہ ادارہ صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی اپیل پر غازی ممتازحسین قادری کی عدم رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ اس سلسلے میں غوری ٹائون راولپنڈی میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت علامہ اشفاق احمد صابری، قاری گلفرازاحمدستی، قاری عبدالرزاق تبسم اور مفتی صفدر اعوان نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ صراط مستقیم کے ضلعی رہنما علامہ اشفاق صابری نے کہا کہ توہین رسالت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قانون کو چھیڑا گیا تو ملک کے 20 کروڑ عوام ممتازحسین قادری کا کردار پیش کرنے کیلئے تیارہیں۔ جاوید ہاشمی ہوش کے ناخن لیں، تحفظ ناموس رسالت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قانون کا مذاق بنایا گیا تو کوئی بھی عاشق رسول وجد میں آسکتا ہے۔ناموس رسالت قانون میں ترمیم کا مطالبہ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر ملک گیرتحریک چلائیں گے۔ قاری گلفراز احمد ستی نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے مگر نا موس رسالت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کسی کو ایک لفظ نہیں کہنے دیں گے۔ عد لیہ کا احترام کرتے ہیں مگر ملک ممتاز حسین قادری کا مقدمہ جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔ ممتاز حسین قادری کا مقدمہ فوری طوری وفاقی شرعی عدالت میں بھیجا جائے۔ قاری عبدالرزاق تبسم نے کہا کہ ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد ہوا تو عاشقان رسول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھروں میں تسبیاں لیکر نہیں بیٹھیں گے۔ 295 سی میں کسی بھی طرح کی کوئی بھی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔مفتی صفدر اعوان نے کہا کہ توہین رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایکٹ قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے کسی کو اپنی ذاتی رائے یا خیالات شامل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھار کھے تھے جن پر توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم منظور نا منظور، توہین رسالت قانون کے مخالفو !ممتاز قادری ابھی زندہ ہے، جرأت وبہادری، ممتازحسین قادری جیسے نعرے درج تھے۔