اضلاع کی خبریں 11-03-2013

اسلام امن کا دین ہے اور یہ اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ پر زور دیتا ہے: مسلم لیگ ہم خیال
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے اسلام آباد اقلیتی ونگ کے صدررابرٹ بھٹی نے بادامی باغ لاہور سانحے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کربا دامی باغ کا سانحہ کروایا گیا اور اس میں ہماری برادری کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے شہباز شریف اور پنجاب حکومت کامسیحی برادری کے نقصانات کے ازالے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور یہ اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ پر زور دیتا ہے ۔ انہوں نے مسیحی برادری سے بھی اپیل کی کہ یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہمیں چند لوگوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام اقلیتوں نے ملکر بنایاتھا اور ہمارے قائد نے بھی اقلیتوں کی تحفظ پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توہین رسالت ناقابل معافی جرم اور سب سے بڑی دہشتگردی ہے ‘گستاخ رسول ۖکو سزا ملنی چاہیے۔مفتی لیاقت علی
راولپنڈی، اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی’ ادارہ صراط مستقیم کے ضلعی رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری’ جماعت اہلسنت کے رہنماصاحبزادہ شاہدمنصورنورانی’ انجمن جلالیہ رضویہ کے صدرجمیعت علمائے پاکستان کے رہنماڈاکٹرظفراقبال جلالی’ مرکزی جماعت اہلسنت کے رہنما مفتی خطیب احمدمصطفائی’سُنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی’سٹی صدر صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال’ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدرڈاکٹردوست محمد’تحریک علمائے اہلسنت کے صدرعلامہ سیدوحیدحسین شاہ’ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے علامہ دائودعالم رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالت ناقابل معافی جرم اور سب سے بڑی دہشت گردی ہے ‘کوئی بھی صا حب ایمان حضورۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔گستاخ رسول ۖکو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے’ لیکن کسی ایک شخص کے جرم کی سزا پوری بستی کو دینا کہاں کا عشق رسالت ۖ ہے؟جلائو گھیرائو کرنیوالے بھی بدترین مجرم ہیں۔اسلا م اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ اپنے ہی ملک کی املاک اور گھروں کو جلانا نہ صرف خلاف شریعت بلکہ انسانی حقوق اور وطن دشمنی کے مترادف ہے۔ایسے واقعات کے پیچھے اسلام دشمن عناصرکاہاتھ ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیاجاسکے۔سانحہ بادامی باغ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے ۔جڑواں شہروں میںتنظیمات اہلسنت کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک بم دھماکوں ‘ جلائو گھیرائو ‘ قتل و غارت ‘ہنگاموں اور اشتعال انگیز کا روائیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘ حکومت سانحہ بادامی باغ کے ذمہ داروں اور پشاور مسجد میں بم دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور نمازیوں پر حملے کونیوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں’حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مزا کرات کے فریب میں آئے بغیر انہوں کچل کر رکھ دے’ بے گناہ مظلوموں کے خون سے ہو لی کھیلنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں’ دہشت گردوںکو شکست دینے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سچ بولنا ہو گا اور دہشتگردوں سے راستے الگ کر نا ہوں گے ۔ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں نہ لانا ریاست اور حکومت کی نااہلی ہے ‘حکمران خاموش رہیں تولا قانو نیت جنم لیتی ہے اور عوام خانہ جنگی ‘عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم کی میلادمصطفی کانفرنس 17مارچ کو ضلعی سیکرٹریٹ نزدکھنہ پُل میں ہوگی
راولپنڈی، اسلام آباد( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ میلادمصطفی کانفرنس 17مارچ کو ضلعی سیکرٹریٹ نزدکھنہ پُل میں ہوگی جس میں خصوصی خطاب سیدہاشمی میاں( انڈیا)’ پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان محمدریحان حبیب سہروردی خصوصی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے سابقہ ڈپٹی سپیکرحاجی محمد نوازکھوکھر’ مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ اشفاق احمدصابری’راجہ سفیراکبر’حاجی نوازگوندل’چوہدری عثمان فضل’سُنی تحریک کے امیدواربرائے PP-14 محمدطارق حسن سمیت ممتازعلماء ومشائخ اورسیاسی وسماجی شخصیات شریک ہونگی۔ تمام احباب سے شرکت کی خصوصی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کار کن عقیدہ توحید و رسالت کا پیغام لے کر گلی گلی اور نگر نگر پھیل جائیں:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی) کار کن عقیدہ توحید و رسالت کا پیغام لے کر گلی گلی اور نگر نگر پھیل جائیں آج کے اندھیروں کا مقابلہ توحید ورسالت کے نور ہی سے کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہاربانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ادارہ صراط مستقیم جنوبی لاہور کے زیر اہتمام پانچویں عقیدہ توحید سیمینار کے سلسلہ میں رابطہ مہم کے دوران سی پی ہوٹل نواں کوٹ میںربط ملت کنونشن میں کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں الحادی سوچ ،نام نہادی روشن خیالی اور مسلم اُمہّ کو رسم و رواج اور فیشن کی بھینٹ چڑھانے والی قوتوںسے ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہو گا اسلامی تہذیب و تمدن اور اسلامی طرز زندگی ہی کی بنیاد پر انسان حیوانوں سے ممتاز اورمحترم ہے نام نہاد اور روشن خیال انسان راہ راست سے ہٹا کر حیوانوں کی وادی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات انسان کو عروج آشنا بنا کر فرشتوں سے اونچا مقام دینا چاہتی ہیں ٢٣ مارچ کو ہونے والا عقیدہ توحید سیمینار مغرب کی وادی میں بھٹکے ہوئے آہو کو سوئے حرم لے جانے کی ایک کوشش ہے جس کے انشاء اللہ دور رس ثمرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا مزارات اور مساجد میں دھماکے اور ملک دشمن قوتوں کا کام ہے امن عامہ کو بحال کرنا حکومت کے ابتدائی فرائض میں سے ہے چنانچہ حکومت دہشت گردوں سے آ ہنی ہاتھوں نمٹے ۔ربط ملت کنونشن میں علامہ محمد سلیمان ،ڈاکٹر محمد بشیر مصطفوی،حافظ سدید، حافظ محمد بشیر سدیدی، قاری غلام رسول نقشبندی، کے علاوہ کثیر تعداد میںعلماء اور کارکنان ادارہ صراط مستقیم نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عیسائیوں سمیت پا کستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ حا صل ہے:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور(جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان سے نے کہاکہ عیسائیوں سمیت پا کستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ حا صل ہے۔پنجاب میں کالعدم مذ ہبی جماعتوں کے خلا ف کاروائی کئے بغیر امن صرف خواب ہو گا۔واقعہ بادامی باغ میں توہین رسالت کا مقدمہ درج اور ملزم گرفتار ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی منصوبہ بندی کے تحت کروائی گی۔سانحہ گوجرہ اور سانحہ قصور میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف موثر کاروائی کر دی جا تی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔حکومت کو چا ہئے کہ علماء اور مذہبی سکالرز پر مشتمل پینل تشکیل دئے۔مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے تمام مسالک اور مذاہب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںداتا دربار آفس میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ملک میں صو فیا ء اکرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا۔اسلام نے ہمیشہ صبرو تحمل اور در گزر کا درس دیا ہے ۔عیسائئیوں سمیت تمام اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت اور ہماری اہم ذمہ داری ہے۔اسلام اور پا کستان کو بد نام کر نے کے لئے ایک مخصوص لابی ملک میں افراتفری پھیلا رہی ہے۔اس مو قع پرلاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نواز قادری و دیگر نے کہاکہ پا کستان اس وقت مشکلات میں گھیر ا ہوا ہے تمام مذاہب اور مسالک کو اتفاق اور یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہو گا۔بادامی باغ میں پیش آنے والے واقعہ میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث حکومت بغیر کسی مصلحت کے ان جماعتوں اور نام نہاد مذہبی مدارس کے خلاف کاروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا :ضیاء اللہ شاہ
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا ،اس جماعت نے لوٹ مارکرکے ملک کی بنیادیں ہلادی ہیں،دنیاکا پاکستان سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب یہ سرمایہ کار پنجاب میں آتے ہیں تو انہیں شفافیت کا پورا بھروسہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دوست ملک ترکی نے میٹرو بس سروس میں سرمایہ کاری کی ہے،پنجاب حکومت کی کار کردگی مثالی ہے اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی یہ ہی وجہ ہے کہ یہ جماعت عوام میں مقبول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے عوام کو نجات دلائے گئی:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے عوام کو نجات دلائے گئی،پیپلزپارٹی کی کرپشن سے ملک کو جونقصان پہنچا ہے اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے، ایک بیان انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف پاکستان کی برآمدات کو نجی شعبہ کے اشتراک سے مرحلہ وار 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا ہے۔ ہم ملک کے چپہ چپہ میں صنعتی انقلاب کے ذریعہ صنعتوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو گھر کے قریب روزگار فراہم کیا جا سکے۔ ٹیکس کے نظام کی اصلاح سے اس کی شرح 9فیصد سے بڑھا کر جی ڈی پی کے 15 فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں سرکاری بینکوں اور کارپوریشنوں کی بحالی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ ہم ان اداروں کی تشکیل نو اور بحالی سے 500 ارب روپے سالانہ خسارے پر قابو پائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کامنشور انقلابی ہے :اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کامنشور انقلابی ہے ،یوسی45میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سبز باغ دکھانے اور ہتھیلی پر سرسوں جمانے والے اور بہت ہیں،لہٰذاہم نے منشور کی تیاری کے ہر مرحلے میں، ایک ایک نکتے پر غور کرتے ہوئے اس پہلو کو پیش نظر رکھا کہ کیا ہم ایسا کرنے کے لئے وسائل اور صلاحیت رکھتے ہیں ،ہمارا منشور عوامی ہے اس پر سوفیصد عمل کریںگے، یہ منشور کچے پکے نعروں اور کھوکھلے خوابوں کا مجموعہ نہیں، ایک ٹھوس عہد نامہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کا ہر فرد اس عہد نامے کو سنبھال کر رکھے اور اگر ہمیں اللہ تعالیٰ خدمت کا موقع دے تو ہماری کارکردگی کو اس عہد نامے کے روشنی میں جانچا جائے۔ انشاء اللہ ہم اس امتحان میں سرخرو رہیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتحاد بین المسلمین کمیٹی کی طرح اتحاد بین المذاہب کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے،وزیراعلی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ بادامی باغ کی مسیحی بستی میں جس بے دردی اور سنگ دلی سے دھاوا بولا گیاوہ انتہائی افسوسنا ک ہے ـملز م کی گرفتاری کے باوجود گھیرائو جلائو کا کوئی جواز نہ تھاـمسیحی بستی میں توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانے والوں نے اسلام اور پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ اس واقعہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ـملک کو دہشت گردی اور بد امنی کی آگ نے لپیٹ میں لے رکھاہےـپشاور سے کراچی تک بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہاہےـاپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی بجائے اغیار کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیںاور گروہوں میں بٹے ہوئے ہیںـان حالات میں علماء کرام و مشائخ عظام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ممبر رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ، ایثار ، قربانی کا پیغام عام کریںاور معاشرے میں رواداری اور برداشت کے جذبات کو فروغ دیںـوزیراعلی نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کی طرح اتحاد بین المذاہب کمیٹی تشکیل دینے کا جائزہ لیا جائے ـعلماء کرام مل بیٹھ کر آئندہ بادامی باغ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل مرتب کریںـوہ آج یہاں ماڈل ٹائون میں میں علماء کرام و مشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھےـاجلاس میں علماء کرام و مشائخ عظام نے مسیحی برادری سے ہونے والے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی اور آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم رواداری کے طو رپر منانے کا فیصلہ کیا گیاـاجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثنا اﷲخان، حاجی احسان الدین قریشی ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری، قائمقام انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ، ہوم سیکرٹری ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ غلام محمد سیالوی ، چیئرمین پنجاب متحدہ علماء بورڈ پیر امیر الحسنات ، مولانا امجد خان، مولانا راغب حسین نعیمی اور مولانا اجمل قادری بھی اس موقع پر موجود تھےـوزیراعلی محمد شہبازشریف نے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بادامی باغ کا افسوسناک واقعہ بربریت کی بد ترین مثال ہےـہمیں اپنا جائزہ لینا ہوگا کہ بنی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیغام پر کس حد تک عمل پیرا ہیںـعلماء کرام مل بیٹھ کر آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنائیںـوزیراعلی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کی طرح اتحاد بین المذاہب کمیٹی بنانے کی بھی ضرورت ہےـاس موقع پر علماء کرام نے کہاکہ ہم بادامی باغ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیےـ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ نام نہاد مسلمانوں نے گھرائو جلائو کر کے اسلام کی خدمت نہیں کی بلکہ اپنے فعل سے پاکستان ،اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیا ہےـمولانا امجد خان نے کہاکہ ایسے واقعات پرتحقیق کے بغیر فوری ردعمل مناسب نہیں ،صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیےـمولانا غلام محمد سیالوی نے کہاکہ مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےـحافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ مسیحی بھائیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے پاکستان اور مسلمان بدنام ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں گورننس کی فکر کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے وزراء وفاق اور سندھ کی خبر لیںـپرویزملک
لاہور(جی پی آئی)ممبرقومی اسمبلی پرویزملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزراء اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں۔ درحقیقت پنجاب میں گورننس کی فکر کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے وزراء کو وفاق اور سندھ کی خبر لینا چاہیے جہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک اور راجہ ریاض ایک ہی زبان بول رہے ہیں اور انہیں عوامی مسائل یا مشکلات کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ان کے پیش نظر صرف اپنے سیاسی آقا کی خوشنودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک جلدی کا مظاہرہ نہ کریں اور تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ انہیں اور ان کی جماعت کو الیکشن میں اپنی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔پرویزملک نے کہا کہ جہاں تک جوزف کالونی کے افسوسناک واقعہ کا تعلق ہے پنجاب حکومت نے نہ صرف ذمہ داری قبول کی بلکہ کسی تاخیر کے بغیرفوری طور پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے تعمیرات کا 24گھنٹے کے اندر اندر آغاز بھی کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنا راجہ ریاض اور رحمن ملک کا وطیرہ رہا ہے لیکن انہیں کم از کم اقلیتی بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بعض مذہبی تنظیموں کا تعلق ہے پنجاب حکومت نے کبھی کسی جماعت کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی اور اس ضمن میں بھی رحمن ملک دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے کے باعث پیپلزپارٹی کے اکابرین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہی ان کے بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ شعبہ خواتین نے حقائق نامہ جار ی کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی اور جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربااضافہ اور5سال ہونے والی زیادتیوں کے خلاف حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت کے 5 سال خواتین پر بہت بھاری رہے ۔ گھریلو ڈکیتیوں، پرس موبائل چھیننے کی وارداتوں میں خواتین سب سے زیادہ نشانہ بنیں۔ گھریلو تشدد ، ریپ ، اغوا جیسی سنگین وارداتوں میں 90 فیصد سے زائد خواتین کو بیڈ گورننس اور پولیس کے جانبدارانہ رویے کے باعث انصاف نہیں مل سکا ۔ انہوںنے کہاکہ شعبہ خواتین پنجاب کی طرف سے بہت جلد ایک حقائق نامہ جاری کیاجائے گا جس میں پنجاب کے موجودہ حکمرانوں کا مخصوص مائنڈ سیٹ اور اصل چہرہ دیکھا جا سکے گا ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی عہدیدار خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ماجدہ زیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے انتہاء پسندوں کو خوش کرنے کے لئے کسی خاتون ایم پی اے کو وزیر نہ بنا کر 52فیصد آبادی کی توہین کی ۔ 5 سال صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا ۔خواتین کی فلاح کے نام پر مختص کئے گئے اربوں روپے کے فنڈز کہیں اور خرچ کئے گئے۔ اسمبلی کے اندر بھی خواتین کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے سمیت ان کی ذاتیات پر حملے کر کے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا ۔ خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں پنجاب سرفہرست صوبہ بن چکا ہے۔ سب سے زیادہ قتل خواتین ہو رہی ہیں اور ناانصافی کا شکار بھی خواتین ہیں۔ ماجدہ زیدی نے کہا کہ یہ سارے حقائق وائٹ پیپر میں جاری کریں گے۔ شاہانہ فاروقی کی سرپرستی میں وائٹ پیپر پر 80فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،عثمان شفیق
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لیبرونگ لاہور کے راہنما حافظ عثمان شفیق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ بادامی باغ انتہائی افسوسناک اور پنجاب حکومت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔انتظامیہ کی زیر نگرانی جوزف کالونی کے مکینوں سے علاقہ خالی کروانے کے بعد رات گئے ان کے گھروں میں توڑ پھوڑاور آگ لگانا اور انتظامیہ کی طرف سے تحفظ فراہم نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے،اگر گوجر پورہ اور اسی طرح کے دیگر واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا ملتی تو شرپسندوں کو ایسی کارروائی کی جرات نہ ہوتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میںمینارٹیز ونگ کے عہدیدار پرویز مائیکل اور ان کے ساتھ آئے ہوئے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ عثمان شفیق نے کہا کہ اسلام اورپاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اقلیتوںکے گھروں کو آگ لگانے کے واقعات اسلامی تشخص کو نقصان پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا اب آئندہ انتخابات میں برسراقتدار آکر پہلے کی طرح اقلیتوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر کی قیادت میں وفد کا بادامی باغ مسیحی کالونی کا دورہ
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد شوکت اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے ہمراہ بادامی باغ جوزف کا لونی میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔اس موقع پر مسیحی برادری اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جماعت اسلامی مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔سانحہ بادامی باغ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی مجرمانہ غفلت سے پیش آیا۔اگر لاہور پولیس مسیحیوں کی بستی کی حفاظت کرتی تو توڑپھوڑ،اور جلائو،گھیرائو کا افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا۔انہوں نے کہاک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے خلاف گستاخانہ کلمات قابل مذمت ہیں۔پاکستان میں توہین رسالت ۖ کا قانون موجود ہے اور اس قانون کے مطابق ذمہ دارافراد کو کٹہرے میں لاناچاہئے۔اسلام اعتدال،رواداری اور تحمل سکھاتا ہے۔جوزف کالونی میں گھروں کا جلانے کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت پنجاب سانحہ بادامی باغ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرواکر ملزمان کو گرفات کرکے قرار واقعی سزادے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن نے جوزف کالونی میں متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگایا ہے جس میں کھانا اور ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔انشاء اللہ جماعت اسلامی جوزف کالونی میں متاثرین کی بحالی کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مالی بحران پر سخت تشویش ہے:ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مالی بحران پر سخت تشویش ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے تین ماہ سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کیں ،جس سے مریضوں کے مفت علاج معالجہ مکمل طور پر بند ہوگیا، پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ مریضوں کو سہولتیں فراہم کی ہیں اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر کی ہے مگر مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدارآتی ہے تو مریضوں سے نارواسلوک کرتی ہے اس کا رویہ ڈاکٹروں سے بھی ہتک آمیز ہوتا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرا ور مریض ن لیگ کے خلاف سڑکوں پررہتے ہیں،ن لیگ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
پنجاب کی 450میگاواٹ بجلی سندھ کودینے پرسخت احتجاج کرتے ہیں:شمسہ یوسف
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی شمسہ یوسف نے کہا ہے کہ پنجاب کی 450میگاواٹ بجلی سندھ کودینے پرسخت احتجاج کرتے ہیں ، پنجاب کے عوام سے ناانصافی کی جارہی ہے،وفاقی حکومت پانچ سالوں میں پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں پر پریشان نظر آئی ،عوام جانتے ہیں کہ کس طرح بجلی اور گیس کی سپلائی کے حوالے سے سلوک روا رکھا گیا ہے اور کس طرح حکومت پنجاب کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ان رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے،وفاقی حکومت کی پنجاب کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ،عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے ،عام انتخاب میں یہ جماعت بری طرح شکست کھا جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ بادامی باغ کے خلاف احتجاجی دھرنا
لاہور(جی پی آئی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس(JAC )اور اس میں شامل سول سوسائٹی تنظیموں نے بادامی باغ میں عیسائیوں کے سینکڑوں گھروںکو جلا کر راکھ کردینے کے بہیما نہ وا قعہ کے خلاف آج شا م چئیرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔اس موقع پرہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان سے آ ئی اے رحمان،حنا جیلانی ایڈووکیٹ، سائوتھ ایشیاء پارٹنرشپ۔ پاکستان سے عرفان مفتی اورعورت فائونڈیشن سے ممتازمغل نے خطاب کیا اوراس واقعہ کی پر زور مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔JAC کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس واقعہ پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کو پنجاب حکومت کی طرف سے غیر مسلم مذہبی اقلیتوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں انتہائی غفلت اور لاپرواہی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس سے پہلے گوجرہ اور شانتی نگر میں ہونے والے اسی نوعیت کے واقعات سے کسی قسم کا کوئی سبق نہیں سیکھا ۔اگر حکومت نے ان واقعات کا کوئی نوٹس لیا ہوتا اور ذمے داروںکو قرار واقعی سزاء دی جاتی تو آج یہ سانحہ نہ ہوتا جو کہ اس حکومت کی غیر مسلم پاکستانیوں کی طرف غیر انسانی رویوں کی عکا سی اور نا انصافی کے مترادف ہے جبکہ انہیں ہر طرح کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بناناحکومت وقت کی ذمے داری ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بادامی باغ کا واقعہ پنجاب حکومت کی ایک بڑی ناکامی ہے جوکہ ایک طرف سماج میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، مذہبی جنونیت، عدم رواداری اورمنافرت کا اظہار ہے تو دوسری جانب ریاستی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی بے حسی کا منہ بالتا ثبوت ہے ۔JAC کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ صرف متاثرین کو مالی امدا دد ینے تک ہی بات نہ رہے بلکہ تمام ذمے داروں کے خلاف بغیرکسی رو رعائیت کے سخت کاروائی کی جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں سانحہ بادامی باغ کے متاثرین نے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت سانحہ بادامی باغ کی براہ راست ذمہ دار ہے، انجینئر شہزاد الہٰی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی اور مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الہٰی نے لاہور پریس کلب میں ہنگائی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بادامی باغ کی ذمہ دار براہ راست پنجاب حکومت ہے ، پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کے باعث مسیحی عوام پر قیامت ٹوٹی ، میں نے سانحہ سے ایک روز قبل رات کو ایس پی سٹی سے درخواست کی کہ حالات کسی وقت بھی خراب ہوسکتے ہیں مسیحی برادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے مگر ایس پی نے کہا کہ فکر والی کوئی بات نہیں خانہ پری کے لیے دس بارہ اہلکار تعینات کردیئے گئے یہی اہلکار تحفظ دینے کی بجائے مسیحی عوام کو ڈراتے رہے کہ گھر چھوڑ دیں کسی وقت بھی کچھ ہوسکتاہے اور پھر اگلے دن مسیحی عوام پر قیامت ڈھا دی گئی انہی شواہد کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں واقعہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے جس کے سب کچھ علم میں تھا،ان کے سیمل کامران ایم پی اے، ہمراہ مینارٹی ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری جیمس ناز،اجمل شہزاد کھوکھر اور ندیم شہزاد چودھری بھی تھے ،انہوں نے کہا کہ 178 گھر جلائے گئے جن میں چرچ اور بائبل مقد س بھی شامل ہے گھر جلا کر مسیحی عوام کو عمر بھر کی کمائی سے محروم کیا گیا پنجاب حکومت کا ایک مائنڈ سیٹ نظر آتا ہے مسیحی عوام کی قیمتی جائیدادوں پر قبضہ کی ہر واردات کے پیچھے پنجاب حکومت کی سرپرستی نظر آئی، سانحہ گوجرہ ، گوشہ امن ، یو سی ایچ ہسپتال پر قبضہ کی کوششیں اس کی واضع مثالیں ہیں سانحہ بادامی باغ کے پس منظر میں بھی ن لیگ کے ایک مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کا گھنائونا کردار ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے بلایا تو حقائق بیان کرنے ضرور جائوں گا ، سو موٹو ایکشن لینے پر چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسی انکوائری کی کوئی حیثیت نہیں ایسے ڈرامے ہم نے ہوتے ہوئے پانچ سال دیکھے ہیں ہماری نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر لگی ہیں وہی ہمیں انصاف اور تحفظ دلوائیں گے اگر یکم اگست 2009 ء کے سانحہ گوجرہ 29 اپریل 2011 ء کے سانحہ گوجرانوالہ کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے پنجاب حکومت نے سنجیدگی دکھائی ہوتی تو 9 مارچ 2013 ء کا سانحہ رونما نہ ہوا ہوتا وزیر اعلیٰ پنجاب جن کے پاس پنجاب کی وزارت داخلہ کا اضافی چارج بھی ہے اور وہ پنجاب سکیورٹی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں وہ اس واقعہ کے براہ راست ذمہ دار ہیں میاں نواز شریف کوئٹہ ، کراچی کے واقعات پر کڑی تنقید کرتے ہیں اپنے بھائی کی ناکامیوں پر بھی کوئی اظہار خیال فرمائیں ، ہماری جماعت نے پنجاب اسمبلی میں سانحہ بادامی باغ پر تحریک التوائے کار جمع کروا دی ہے توجہ دلائو نوٹس بھی جمع کروا دیا ہے پنجاب حکومت کے امدادی ڈراموں اور مگر مچھ کے آنسوئوں کی کوئی اہمیت نہیں ن لیگ میں شامل مسیحی ایم پی اے اور ایم این اے ذاتی مفاد سے بالا ہو کر سوچیں اور حکومتی مزے لوٹنے کی بجائے اپنی عوام کے ساتھ کھڑیں ہوں ہم مسلم کمیونٹی اور علماء کے فتویٰ کا خیر مقدم کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث ہوا اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پنجاب حکومت کے انتہاپسندوں اور کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کے حوالے سے جو موقف رکھتے ہیں وہ سو فیصد درست دکھائی دیتا ہے۔اس موقع پر آشر گل، سلمان بشیر، خرم بھٹی، شہباز عنایت بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ بروقت انتخابات سے دہشت گردی پر قابوپانے میں مددد ملے گی:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور ایران،پاکستان گیس پائپ لائن کے معاہدے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ان پر سنجیدگی سے عملدرآمد سے پاکستان ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ کا انتظام انصرام چین کے حوالے کرنے اور ایران،پاکستان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر امریکی دبائو اور دھمکیاں بلاجواز اور قابل مذمت ہیں۔ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ پاکستان کا کھلا دشمن ہے۔ایک طرف امریکہ بھارت کے ساتھ جوہری ٹیکنا لوجی کا معاہدہ کرچکا ہے اور دوسری طرف پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں بھی امریکی بلیک واٹر اور بھارتی خفیہ تنظیم ”رائ”کا ہاتھ ہے جو پاکستان میں امن کے قیام کو نہیں دیکھ سکتے۔فاٹا،بلوچستان،کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات پے درپے کروائے جارہے ہیںجن کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید متحرک اور فعال بنائیں۔امن و امان میں مکمل طور پر ناکامی موجودہ حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بروقت اور شفاف انتخابات سے ہی دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور جعلی ووٹرلسٹوں کے خاتمے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کروائیں۔کراچی سمیت پورے ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کے دبائومیں نہ آئیں۔ایم کیو ایم ایک مافیا ہے۔گزشتہ 24سالوں سے”ایم کیو ایم”نے کراچی کا امن تباہ کررکھا ہے۔کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے۔کراچی میں شفاف انتخابی عمل سے ”بھتہ مافیا”اور ”ٹارگٹ کلرز”ناکام ہوں گے اور جمہوری قوتوں کوتقویت ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں گورننس کی فکر کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے وزراء وفاق اور سندھ کی خبر لیںـپرویزملک
لاہور(جی پی آئی)ممبرقومی اسمبلی پرویزملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزراء اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے بیان بازی کر رہے ہیں۔ درحقیقت پنجاب میں گورننس کی فکر کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے وزراء کو وفاق اور سندھ کی خبر لینا چاہیے جہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک اور راجہ ریاض ایک ہی زبان بول رہے ہیں اور انہیں عوامی مسائل یا مشکلات کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ان کے پیش نظر صرف اپنے سیاسی آقا کی خوشنودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمن ملک جلدی کا مظاہرہ نہ کریں اور تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ انہیں اور ان کی جماعت کو الیکشن میں اپنی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔پرویزملک نے کہا کہ جہاں تک جوزف کالونی کے افسوسناک واقعہ کا تعلق ہے پنجاب حکومت نے نہ صرف ذمہ داری قبول کی بلکہ کسی تاخیر کے بغیرفوری طور پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے تعمیرات کا 24گھنٹے کے اندر اندر آغاز بھی کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنا راجہ ریاض اور رحمن ملک کا وطیرہ رہا ہے لیکن انہیں کم از کم اقلیتی بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بعض مذہبی تنظیموں کا تعلق ہے پنجاب حکومت نے کبھی کسی جماعت کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی اور اس ضمن میں بھی رحمن ملک دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے کے باعث پیپلزپارٹی کے اکابرین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہی ان کے بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
81سوات کا ٹکٹ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ کو دیا جائے :سیٹھ فیصل میر اخیل
سوات(جی پی آئی)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سیٹھ فیصل میراخیل نے پارٹی قائدین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے 81سوات کا ٹکٹ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ کو دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سید حبیب علی شاہ نڈر اور بے باک سیاسی ورکر ہونے کیسا تھ ساتھ بے داغ ماضی کے مالک ہے اور علاقے کے نوجوانوں کے ترجمانی کرسکتے ہیں انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سید حبیب علی شاہ کو ٹکٹ دیں تا کہ وہ عوامی خدمت اور فلاحی کاموں میں مزید بہتری لاکر علاقے کے غریب عوام کی مزید خدمت کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ نے ثابت کر دیا :بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ نے ثابت کر دیا کہ اب ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، عوام تبدیلی کے لئے اٹھ کھڑے ہیں، 18 کروڑ عوام نے عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ دیدیا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کو آلودگیوں سے پاک کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرید ٹائون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک وقوم سے مخلص نہیں انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی تکمیل اور غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے پالیسیاں مرتب کی ہیں جن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ایسی قیادت ہے جس کا ماضی بے داغ اور دامن پاک ہے۔ اس موقع پر مبین اشرف مغل، صدیق گوہر، عثمان گوہر، راشد فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کا معیار زندگی بلند ہوا:حاجی عارف حسین جٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کا معیار زندگی بلند ہوا، میاں برادران پر انگلیاں اٹھانے والوں کے اپنے دامن داغدار ہیں، پانچ سال کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے عوامی عدالت میں جانے سے گھبرا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوکھرکی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے تعلیم اور صحت کے متعلق کئے گئے اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں، خادم اعلیٰ پر تنقید کرنے والے سیاسی بونوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت ہے، الیکشن میں میاں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دلانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، میاں برادران ہی عوام کی حقیقی لیڈر ہیں۔ اس موقع پر حاجی محمد بوٹا، مبین عارف، افتخار پہلوان، حاجی محمد سرور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید ایثار شاہ نے بادامی باغ لاہور میں مسیحی برادری کے گھروں کو جلائے جانے پر مذمت اور دکھ کا اظہار کیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید ایثار شاہ نے اپنے ایک بیان میں بادامی باغ لاہور میں مسیحی برادری کے گھروں کو جلائے جانے پر مذمت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے کیونکہ اسلام اقلیت برادری کو مکمل تحفظ فراہم کر تا ہے اور ان کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کالعدم تنظیموں کے خلاف
سخت ایکشن لے اگر ایسا کیا گیا ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ رونمانہ ہوتا ،انہوں نے کہا کہ حالیہ مسیحی برادری پر ہونے والا ظلم انتہائی شرمندہ فعل ہے کیونکہ اسلام کسی بے گناہ پر ظلم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیتا اگر سابقہ ایسے ہونے والے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا مل جاتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث 7اپریل کو گوجرانوالہ میں تاریخ ساز جلسہ کرے گی،پروفیسرساجد میر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی نے7اپریل کو لیاقت باغ گوجرانوالہ میں جلسہ عام کا اعلان کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گوجرانوالہ کا یہ جلسہ تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس جلسہ عام میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان فرمائیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے ایک وفد نے گذشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر مرکزی دفتر لاہور میں ملاقات کی۔علامہ ساجد میر نے گوجرانوالہ کی جماعتی قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی مضبوطی کارکنان کی جماعت کے دستور کے ساتھ کمٹمنٹ سے ممکن ہے۔ انہوں نے واضح اعلان کیا کہ گوجرانوالہ میں علامہ سعید کلیروی اور حافظ عمران عریف مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نمائندہ ہیں ، ان کے علاوہ کسی کو جماعت کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر امیر مرکزیہ علامہ ساجد میر نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی اعتماد کھو چکی ہے، اور انتخابات میں واضح اور کھلی شکست اسے نوشتہ دیوار نظر آرہی ہے اسی لئے وہ انتخابات سے راہ فرار کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ۔سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ بادامی باغ کا سانحہ پاکستان کی عزت اور وقار کے لئے زہر قاتل ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح اعلان کرتے ہیں کہ اگر ملک میں توہین رسالت کی سزا کا قانون صحیح معنوں میں نافذ کر
دیا جائے تو اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے واقعات کی آڑ میں نہ تو توہین رسالت کے قانو ن میں ترمیم یا تنیسخ کی اجازت دیںگے اور نہ ہی انتخابات کا التوا برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اپنی آزادی کو مادر پدر آزادی میں تبدیل نہ کرے،ذرائع ابلاغ کی قوت کو نظریہ پاکستان کیلئے صرف کیا جائے۔مغرب زدہ این جی از پاکستان کے وقار کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں۔ان این جی اوزکو لگام نہ دی گئی تو یقینا یہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کو ختم کر دیں گی۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبد الستار حامد،صوبائی سرپرست مولانا محمد نعیم بٹ،صاحبزادہ حافظ عمران عریف، مولانا محمد ابرار ظہیر، مولانا عارف اثری، قاری غلام مصطفی،حافظ عبد الشکور شیخوپوری،عبد السلام مغل، حافظ عثمان کلیروی اور حافظ سفیان کلیروی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم حاصل کرنے والا بچہ کسی امیرکا ہویا غریب کا اس کو اس کا حق ضرورملے گا:عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی تعلیمی میرٹ پالیسی نے دل لگا کرمحنت اورلگن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں امیراورغریب کا فرق ختم کردیا ۔تعلیم حاصل کرنے والا بچہ کسی امیرکا ہویا غریب کا اس کو اس کا حق ضرورملے گا۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمران خالدبٹ نے مدینہ کالونی میں مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا والدین کی جانب سے اپنے بچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنا پہلی ذمہ داری ہے ان پڑھ اورپڑھا لکھا شخص برابرنہیں ہوسکتے۔حکومت پنجاب ذہین طلباء وطالبات کومیرٹ پرتمام وسائل اورسہولیات فراہم کررہی ہے جس سے گھرگھرعلم کے چراغ روشن ہورہے ہیں اس موقع پر سابق ناظم خلیل احمدمیر،پرنسپل محمدنعمان شاہ نے خطاب کیا اورمہمان خصوصی نے اول دوئم
سوئم آنے والے طلباء وطالبات میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیئے جبکہ سکول پہنچے پراساتذہ اکرام اوربچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے مہمانوں کا شانداراستقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذہبی منافرت پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں:عمران بھٹی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)آل پاکستان مینارٹی الائنس کے مرکزی رہنما عمران بھٹی نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جوکہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں پاکستان بنانے میں مسیحی قوم کی قربانیاں بھی شامل ہیںملک کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے سلسلہ میں مسیحی قوم نے اہم کردار ادا کیا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا وہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں لہذا ایسے عناصر کی نشاندہی ہونی چاہئے پاکستان میں رہنے والے اقلیتیوں کے حقوق اتنے ہی ہیں جتنے مسلمانوں کے ہیں بادامی باغ لاہور کا واقعہ شریف برادران کی مخصوص ذہنیت کا نتیجہ ہے شرپسند عناصر مسیحی عوام کے گھروں اور املاک کو جلاتے رہے جبکہ پنجاب پولیس تماشا دیکھتی رہی مسیحی عوام کو تحفظ کی فراہمی میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مستعفی ہوجائیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بادامی باغ لاہور کے واقعہ کیخلاف آل پاکستان مینارٹی الائنس کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری رفیق خاور سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئیگی اور پنجاب حکومت کو گھر جانے پر مجبور کردیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ بادامی باغ بد ترین دہشت گردی ہے’مولانا محمد نعیم بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ممبر قرآن بورڈ حکومت پنجاب ،سرپرست اعلیٰ مرکزی
جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا محمد نعیم بٹ نے سانحہ بادامی باغ کو بد ترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیا ہے۔ اپنے دفتر سے جاری اخباری بیان میں انہو ں نے کہا اسلام کسی بڑے سے بڑے مجرم کی سزا کے لئے بھی عوام الناس کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔اس ملک کی اقلیتوں کی حفاظت مسلم حکومت کی ہی نہیں مسلم عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔توہین رسالت کائنات کا سب سے بد ترین جرم ہے، اس میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں، یہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے مگر جب توہین رسالت ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا تو پھر باقی عیسائیوں کی بستی پر حملہ کا کیا بہانہ ہے۔ شر پسند عناصر نے اپنی اس حرکت سے ملک وملت کو شرمندگی سے دوچار کیاہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ توہین رسالت کی سزا کے قانون میں ترمین یا تنسیخ کی باتیں مسلم عوام کے جذبات کو مشتعل کرتی ہیں ۔ پوری امت مسلمہ کا یہ متفقہ مؤقف ہے کہ توہین رسالت کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ جب پوری امت مسلمہ اس پر متفق ہے تو بعض دین بیزار عناصر میڈیا کی قوت کو استعمال کرتے ہوئے کیوں اس متفقہ مسئلے کے بارے میں کنفیوزن پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام مذہبی جماعتوں کے جید علماء پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنی چاہئے جو اس طرح کے الزامات کی تحقیق کرے اور پھر اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی اس بات کو رکھا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ بادامی باغ قابل مذمت اور افسوسناک ہے:ملک ذوالفقار علی بوٹا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ قابل مذمت اور افسوسناک ہے فرد واحد کی غلطی کی سزا پوری بستی کو نہیں دی جاسکتی چند شرپسند عناصر نے امن و امان خراب کرنے کیلئے بادامی باغ میں مسیحیوں کے گھروں کو آگ لگائی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی
شرپسند عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہونگی پنجاب حکومت جوزف کالونی کے رہائشیوں کے ہونیوالے تمام نقصانات کاازالہ کررہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی تمام متاثرین کے گھر دوبارہ تعمیر ہوکر آباد ہوجائیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سانحہ بادامی باغ لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شان رسالت میں گستاخی ناقابل برداشت ہے:الحاج محمد اکبر نقشبندی
گو جرانوالہ(جی پی آئی)صو بائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان علامہ الحاج محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ شان رسالت میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، بادامی باغ کا سانحہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،اسلام اقلیتوںکے جان ومال تحفظ کی خمانت دیتا ہے، لاہور کے واقعہ کوبنیاد بناکر اگر مغرب نواز این جی اوز نے ناموس رسالت قانون کے خلاف ہرزہ سرائی کیرومنہ توڑجواب دیںگے، اسلام اورملک دشمن عناصر بدامنی اور افراتفری پیدا کر کے وطن عزیز استحکام سے دوچار کر نا چاہتے ہیں ِبادامی باغ کے متاثرین کی صرف مالی امداد ہی نہیںبلکہ واقعہ کی اعلی سطح پرتحفیفات کر کے ملزمان کوعبرتناک سزادی جائے، سانحہ گوجرہ کے شرپسند وںکے خلاف کاروائی ہوتی توآج بادامی باغ کا سانحہ رونمانہ ہوتا۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوںنے جامع مسجد انوار مدینہ میںسنی اتحاد کونسل ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادامحمددائود رضوی، مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج سرفراز احمدتارڑ، مفتی غلام نبی ، جماعتی ، قاری غلام سرورحیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ، حا فظ محمدرفیق قادری ، پیر عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد رضوی ، قاری فصل ندیم کیلانی ، قاضی محمد یعقوب رضوی ، عبدالمجید کیلانی ، حافظ یعقوب فریدی ، آصف اویسی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی نگرانی میںملک گیر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ، ملک کو اسلحہ سے پاک کر نے کیلئے سیاسی دبائو سے آذاد ہو کر مہم چلاتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عیسائیوں کے گھر جلانا ، املاک کو نقصان پہنچانا ، لوٹ مار اور گھیرائو جلائو غیر
اسلامی اور مجرمانہ عمل ہے ۔کیونکہ اسلام نے اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت لازمی قراردی ہے عیسائیوں کے گھر جلانے والوں نے اسلامی حدو د کو توڑ اہے اور وہ گناہ کبیرہ اور فاد کے مرتکب ہوتے ہیں اس لیے شرپسندوں فادیوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام آج خواتین کی محفل میلاد ہو گی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام آج صبح 9بجے سے نماز ظہر تک خواتین کی محفل میلاد جامعہ نورالاسلام للبنات عالم چوک بائی پاس میں بیگم مولانا مفتی محمد حسین صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہو گی جس میں نامور معلمات خطاب کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے NA97،پی پی 95اور پی پی 96کی ٹکٹوں کا فیصلہ کر لیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ این اے 97پی پی 95اور پی پی 96کی ٹکٹوں کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی تجویز این اے 97سابق سینٹر چوہدری محمد انور بھنڈر خود الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 95اور پی پی 96سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخالفت کے باوجود فلائی اوور حقیقت بن کر سامنے آگیا، :خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مخالفت کے باوجود فلائی اوور حقیقت بن کر سامنے آگیا، صاف نیت والی قیادت کی
بدولت شہریوں کے دیرینہ خواب سچ ہوگئے، پانچ سال میںگوجرانوالہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے مکمل کر کے عوام کے حولے کردیئے، ترقی کی منازل طے کرتا ہو انیا گوجرانوالہ عوام کی آنکھوںکے سامنے موجود ہے، صدق دل اور خلوص سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،شہر کی ترقی کے مخالفین عوام کے ووٹ کے قابل نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ بھلہ ماڈل ٹائون میں سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کا درد رکھنے والی قیادت نے پانچ سال میں شہر کے مسائل کو ایک ایک کر کے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے،تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے دیکھ لیں کہ گوجرانوالہ کے اندرمختصر ترین عرصے میں کتنی بڑی تبدیلی رونما ہو چکی ہے،گوجرانوالہ کی مثالی ترقی نے شہریوں میں آگے بڑھنے کی خواہش اور امید کو جگا دیا ہے،عوام کی دی ہوئی ووٹ کی طاقت ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں ان کے پاس واپس آئی ہے،گوجرانوالہ میں فلائی اوور کا عظیم الشان منصوبہ مکمل ہوتا دیکھ کر مخالفین ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں،عوام جان گئے کہ ترقی کے دشمن ان کے ووٹ کے قابل نہیں ہیں،رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے اپنی بھرپور توانائیاںصرف کرکے گوجرانوالہ کی مٹی کا قرض اتارنے کی پوری دیانتداری سے کوشش کی ہے،عوام نے موقع دیا تومسلم لیگ ن ملک بھر کے عوام تک ترقی و خوشحالی کے ثمرات پہنچائے گی اور ہر شہری کو باعزت روزگار مہیا کیا جائے گا،اس موقع پر محمد اکرم بٹ،عامراکرام بٹ، حاجی ظہور وڑائچ، چوہدری محمدا قبال،چوہدری منیر احمد،چوہدری محمدسردار،خواجہ آفتاب عالم بٹ،عبداللطیف انصار ی،چو ہدری عبدالرحمن، اویس بٹ،حافظ کاشف جاوید،خالد پرویزڈار،صفت علی بٹ ،چوہدری صراط نعیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ق) نے پانچ سال تک بہترین اندازمیں عوام کی خدمت کی :خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے پانچ سال تک بہترین اندازمیں عوام کی خدمت کی ہے یہی
وجہ ہے کہ آج بھی عوام مسلم لیگ (ق) کیساتھ ہیں، (ق) لیگ نے ہمیشہ عوامی مفادات کیلئے کام کیا ہے اور اب پھرملک و قوم کے مفاد میں بہتر منصوبوں کا تسلسل جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم بزدلی کی سیاست کے قائل نہیں اور نہ ہی مقامی سیاست دانوں کی گیدڑ بھبھکیوں کا خوف ہے، عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری ہے، حکمرانوں نے ملک کا جو حال کرد یا ہے وہ عوام کے سامنے ہے، آئندہ الیکشن میں قوم کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا کیونکہ یہی کرپٹ حکمران دوبارہ نئے وعدوں کے ساتھ آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کامنشور انقلابی ہے :خالد پرویز ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کامنشور انقلابی ہے ،پیپلزپارٹی اپنے منشور کی کسی شق پر عمل نہیں کرسکی، وہ سیٹلائٹ ٹائون میں کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں توانائی بحران کے خاتمے’ مضبوط معیشت’ تعلیمی اصلاحات’ روزگار کے مواقع’ فوری انصاف ‘ زرعی ترقی ‘جدید انفراسٹرکچر ‘ منصفانہ احتساب ‘ زرعی برآمدات ‘ امن و امان ‘ ہم آہنگی اور گڈ گورننس مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہو گی’ انہوں نے کہا کہ منشور میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے ‘ توانائی بحران دو سال میں ختم کرنے اور کوئلے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے ‘اقتدار میں آنے کے چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات’ ہزارہ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب سمیت تین نئے صوبے بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جوملک کوبحرانوںسے نکال سکتی ہے،
:چوہدری اصغر علی منہاس
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کے صدر چودھری اصغر علی منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جوملک کوبحرانوںسے نکال سکتی ہے، نااہلی، بری حکمرانی اور بدترین کرپشن کی وجہ سے اس وقت پاکستان معاشی انحطاط کا شکار ہے، پاکستان کو معاشی طور پربہت چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے مسلم لیگ (ن) تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب پارک میں عبدالغفور سلطانی کی رہائشگاہ پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری اصغر منہاس نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے توعوام کو کرپشن کے علاوہ کوئی تحفہ نہیں دیا پہلے ناجائز کاموں کے لئے پیسے دینا پڑتے تھے اور اب جائز کاموں کے لئے بھی پیسے دینا پڑتے ہیں، اقتصادی بحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، سرکاری اور نجی شعبے کے تعاون سے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا، سرمایہ کاری کوفروغ دینا مسلم لیگ (ن) کا اہم مقصد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان ہی (ن)لیگ کی اصل قوت ہیں:چوہدری محمد سلیم وڑائچ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) نوجوان ہی (ن)لیگ کی اصل قوت ہیں اور آئندہ الیکشن میں (ن)لیگ کا ہر اول دستہ ثا بت ہو نگے ۔ میاں نواز شریف نے پارٹی منشور میں 30 لاکھ نوجوانوں کو نو کر یاں دینے کا اعلان کر کے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ PP93چوہدری محمد سلیم وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصرپر امن صوبہ پنجاب میں بھی آگ بھڑکانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں دہشت گردی اور شرپسندی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر ملک میں حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض مفاد پرست اور شرپسند عناصر اپنے عزائم کو تقویت پہنچانے کے لئے پر امن صوبے میں بھی آگ بھڑکانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔ پنجاب کے عوام وطن عزیز سے مخلص ہیں اور وہ شرپسندوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔ انہوں نے سانحہ
بادامی باغ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جلد ہی اس سازش کو بے نقاب کرکے اصل ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹی رو ڈپر کا ر اور کو چ میں تصا دم پو لیس انسپکٹر کا نو جوان بیٹا اور بھتیجا شد ید زخمی ہو گئے
وزیر آ باد(جی پی آئی) جی ٹی رو ڈپر کا ر اور کو چ میں تصا دم پو لیس انسپکٹر کا نو جوان بیٹا اور بھتیجا شد ید زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق لا لہ زار کا لو نی کا رہا ئشی پو لیس انسپکٹر محمد یو نس کا نو جوان بیٹا محمد عا قب اپنے کز ن سیف الاسلا م کے ہمرا ہ سو زو کی کا ر نبری LZY-8292 پر ضروری کا م کے سلسلہ میں گجرات جا رہے تھے کہ جی ٹی رو ڈ پل پلکھو کے قر یب اوور تیک کر تے ہو ئے مخا لف سمت سے آ نے والی فلا ئنگ کو چ میں ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں 24سالہ محمد عا قب اور کز ن 26 سالہ سیف الا سلا م شد ید زخمی ہو گئے ۔دو نو ںنوجوانو ں کے با زوئو ں اور کند ھو ں پر شد ید چو ٹیں آ ئیں کار بری طر ح تبا ہ ہو گئی ۔فلا ئنگ کو چ کا ڈرائیو ر گا ڑی سمیت جا ئے حا دثہ سے فرار ہو گیا ۔جما عت الد عو ہ کے ایمبو لینس کے درائیور نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر حاد ثہ میں زخمی ہو نیوا لے دو نو ں نو جوانو ں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتا ل پہنچا یا ۔زخمیو ں کو تشو یشنا ک حا لت کے پیش نظر لا ہور ہسپتا ل ریفر کر دیا گیا ۔پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی برادری نظا م آ باد اور وزیر آ باد کے زیر اہتما م سا نحہ با دامی با غ لا ہو ر کے لئے احتجا جی ریلی نکا لی گئی
وزیر آ باد(جی پی آئی)مسیحی برادری نظا م آ باد اور وزیر آ باد کے زیر اہتما م سا نحہ با دامی با غ لا ہو ر کے لئے احتجا جی ریلی نکا لی گئی ۔ریلی کی قیا دت پا دری اجمل لا ل دین ،امیر جما عت اسلا می عبد الوکیل علوی،مسلم لیگ ہم خیا ل را جہ اشتیا ق اللہ خا
ں،،اسحا ق بھٹی،صا بر گل،حفیظ خلجی،نا صر جما ل بٹ،قو می امن کمیٹی کے محمد رفیق نعیم،اشفا ق سہو ترا ،گلفا م خا ں،نو تن ایرک،صا بر رشید سہو ترا،مجید را شد،ڈا کتر ارشد مٹو،سردار اقبا ل و دیگر نے کی۔شر کا ء جلو س نے اھتجا جی کتبے اور بینر ز اٹھا رکھے تھے اور شد ید نعرے با زی کر رہے تھے ۔امیر جما عت اسلا می عبد الوکیل علوی نے کہا کہ مذ کو رہ وا قعہ ملک اور اسلا م دشمن ایجنٹو ں کا کا م ہے ۔جما عت اسلا می مسیحی برادری کے شا نہ بشا نہ ہے ۔مسلم لیگی رہنما را جہ اشتیاق اللہ خا ں نے کہا کہ ہم سب پا کستا نی ہیں اور اقلیتی برادری کا بھی پا کستان بنا نے اور چلا نے میں برابر تعا ون ہے ۔ہم ملز ما ن کی فو ری گرفتا ری اور متا ثرین کی بحا لی کے لئے حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں ۔شر کا ء ریلی نے اللہ والے چو ک میں دو گھنٹے دھر نا دیا ۔جسکی وجہ سے ٹر یفک جا م ہو گئی ۔سنیئر قا نو ندان اعجا ز چٹھہ کی گا ڑی کا شیشہ ٹو ت گیا ۔اس مو قع پر ڈی ایس پی امجد تا رڑ ،ایس ایچ او سٹی محمد سلیم ،ایس ایچ او صدر اور پو لیس کی بھا ری نفری مو جو د تھی ۔ مشتعل مظا ہرین نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرچو ہدری مستنصر گو ندل کو تقریر نہ کر نے دی اور اس مو قع پر ز شدید نعرہ با زی کی ۔انہو ں نے کہا کہ کسی کو سیا ست چمکا نے نہیں دینگے ۔اس مو قع پر مسیحی رہنما ئو ں نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وا ٹر فلٹر یشن پلا نٹ بند،شہری آ لو دہ پا نی پینے پر مجبور ،عوام النا س کو مہلک بیما ریو ں نے گھیر لیا
وزیر آ باد(جی پی آئی) وا ٹر فلٹر یشن پلا نٹ بند،شہری آ لو دہ پا نی پینے پر مجبور ،عوام النا س کو مہلک بیما ریو ں نے گھیر لیا ۔دوسری طر ف تز ئین و آ رائش کے نا م پر 35لا کھ رو پے کی خطیر رقم شیر ما در سمجھ کر لٹا نے والی ٹی ایم اے انتظا میہ نے عوام کو درپیش مسا ئل سے لا تعلقی اور بے حسی کے نئے ریکا رڈ قا ئم کر دئے ۔اید منسٹریٹر ٹی ایم اے را ئو سہیل اختر کی نگرا نی میں سیا لکو ٹ رو ڈ ،سٹی پا رک،اسلا م آ باد مو ڑ ،جی ٹی روڈ سمیت دیگر مقا ما ت پر پھو ل پو دے اور جنگلے و غیرہ لگا نے کی آ ڑ ھ میں کثیر
عوامی سر ما یہ خر چ کر نے کی ٹھا ن رکھی ہے ۔قبل ازیں انکے پیش رئو اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر٩ عبد الستار عیسا نی کھجور کے پو دے لگا کر لا کھو ں رو پے بے مقصد اڑا دئے تھے ۔اور ایک سال بعد آ ج ان پو دو ں کا وجو د کہین نظر نہیں آ تا جبکہ ان سے قبل تعینا ت اید منسٹر یٹر ٹی ایم اے شیرا منظور نے بھی سٹی پا رک اور سیا لکو ٹ رو د پر گر ین بیلٹ کے نا م پر عوامی سر ما یہ بے در یغ خر چ کر کے اہل شہر سے سنگین مذاق روا رکھا جبکہ گلی محلو ں میں سٹر یٹ لا ئٹو ں عد م دستیا ب ہیں ۔جسکی وجہ سے نما زیو ں اور آ نے جا نے والو ں کو اندھیرے میں ٹھو کریں کھا نا پڑ تی ہیں ۔وا ٹر سپلا ئی کے بو سیدہ اور زنگ آ لو د پا ئپ اس قا بل نہیں کہ آ لو دہ پا نی پیا جا سکتے کیو نکہ جا بجا پنکچر پا ئپو ں میں نا لیو ں کا غلیط پا نی شا مل ہو جا تا ہے ۔لا لہ زار کا لو نی ،کا لج رو ڈ سمیت متعدد مقا ما ت پر بند واٹر فلتر یشن پلا نٹ کی وجہ سے اہل علا قہ ٹی ایم اے انتظا میہ کی بے حسی پر نو حہ کنا ں ہیں ۔شہر کے عوامی سما جی ،سیا سی حلقو ن نے کمشنر اور ڈی سی او گو جرانوالہ سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لو ڈ شیڈ نگ ،مہنگا ئی کے عذا ب نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے
وزیر آ باد(جی پی آئی)لو ڈ شیڈ نگ ،مہنگا ئی کے عذا ب نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔سندھ ،بلو چستا ن،پختو ن خوا ہ میں لا قا نو نیت بد امنی کا راج ہے ۔پا نچ سا ل قبل کی بجلی و گیس،کھا د ،پٹرو ل کی قیمتو ں کے مقا بلے میں اب کی قیمتو ں میں ہو شر با اضا فہ ہو چکا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ہم خیا ل چیئر مین چو ہدری حا مد نا صر چٹھہ نے تلوا ڑہ میں سا بق کو نسلر چو ہدری محمد رفیق کے ڈیر ے پر عوامی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر امیدوار حلقہ پی پی 104محمد آ صف کلیر،سا بق نا ظم صا حبزادہ سید ضیا ء النور، چو ہدری محمد رفیق اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔حا مد نا صر چٹھہ نے کہا کہ ایران سے گیس منصو بہ درست اقدا م غلط وقت پر کیا جا رہا ہے ۔بجلی کا بحران ہے گھنٹو ں ملک اندھیرو ں میں ڈو با رہتا ہے ۔مگر بجلی کے بلو ں نے عوام کے چو دہ طبق رو شن کئے ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مر کزی حکو
مت کے تما م شعبو ں میں بد نظمی ،لو ٹ ما ر نے ادارو ں کو تبا ہ و بر با د کر دیا ہے ۔معیشت مکمل تبا ہی کے دھا نے پر ہے ۔وزیر آ باد کی صنعت و حر کت بند ہو نے سے سینکڑو ں گھرو ں کے چو لہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اگر ووٹر اپنے وو ٹ کا صحیح استعما ل کر ے تو مو جو دہ حکمرا نو ں سے چھٹکا را ممکن ہے ۔ ۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی) طلبا ء ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں انہو ں تعلیم پر اپنی تو جہ مر کوز کر نا ہو گی ۔کیبرج ایجو کیشن سسٹم سکول فرو غ تعلیم میں فعا ل کردار ادا کر رہا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈا ئریکٹر سکول شعیب اسلام سپا ل نے سا لا نہ تقریب تقسیم انعا ما ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر ڈا ئریکٹر محمد اسلم سپا ل ایڈ ووکیٹ ،پر نسپل شگفتہ اسلم ،شعیب اسلم،پرو فیسر محمد ارشد بخا ری،مسز سعدیہ ارشد بخا ری،عر وہ مر یم ،لیڈی ڈا کٹر فر زانہ مبشر نے بھی خطا ب کیا ۔ڈا ئریکٹر اسلم سپا ل نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کیمبر ج ایجو کیشن سسٹم بین القوا می معیا ر کے مطا بق طلبا ء کو تعلیمی سہو لتیں فرا ہم کر رہا ہے ۔اس مو قع پر بچو ں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے اور حا ضرین سے داد وصو ل کی ۔ آ خر میں پو زیشن ہو لدرز طلبا ء و طا لبا ت میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا ک ایران گیس پا ئپ لا ئن منصو بہ پیپلز پا رٹی کی ھکو مت کا عظیم کا رنا مہ ہے
وزیر آ باد(جی پی آئی) پا ک ایران گیس پا ئپ لا ئن منصو بہ پیپلز پا رٹی کی ھکو مت کا عظیم کا رنا مہ ہے ۔گوادر پو رٹ چا ئنہ کے سپر د کر نے سے وسطی ایشیا ء کی ریا ست کے ساتھ سا تھ چا ئنہ ایران اور پا کستان کے تعلقا ت میں بہتری آ ئے گی ۔پا کستان پیپلز پا رٹی نے اپنے دور حکومتو ں میں تا ریخی کا م سر انجا م دے کر صحیح جمہو ری پا رٹی ہو نے کا ریکا رڈ قا ئم کیا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز پا رٹی کے رہنما و امیدوار قو میاسمبلی حلقہ این اے101اعجا ز احمد چیمہ ایڈ ووکیٹ ،شعیہ علما ء کو نسل کے ڈپٹی سیکرٹری پنجا ب مر زا تقی کے ہمرا ہ پا ک ایران پا ئپ لا ئن منصو بے کی کو شی میں کا رکنو ں میں مٹھا ئی تقسیم کر نے کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر علا مہ ذیشا ن ظہیر،جا وید چیمہ،ملک اختر اور دیگر زند گی کے شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد مو جو د تھے۔
اعجا ز چیمہ نے کہا کہ بے نظیر کے دور میں 1994سے رکے دو نو ں منصو بو ں کو عوامی را ئے کے مطا بق صدر آ صف زرداری نے پا یہ تکمیل کو پہنچا کر تا ریخی اقدا م کیا ہے ۔ ایران کے ھکمرا نو ں نے ایرانی عوام کے تعا ون سے امریکہ اور یہو دیو ں کے سا منے سینہ سپر ہو کر مسلما نو ں حکمرانو ں میں عز م حو صلہ پیدا کیا ۔سدر زرداری نے امریکہ مفا د کے بر عکس پا کستان اور پا کستا نی عوام کی بہتری کے لئے گوادر پو رٹ چا ئنہ کے حوالے اور پا ک ایران گیس جیسے کا م کر کے سر فخر سے بلند کر دئے ۔بعد ازا ں انہو ں نے مین با زار مین مٹھا ئی تقسیم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شبا ب ملی وزیر آ باد زون کے سنیئر نا ئب صدر محمد فا رو ق مرزا ،نا ئب صدر زما ن حیدر چیمہ،نعما ن قیصر ،ملک اویس جا وید نے کہا ہے کہ لا ہو ر میں مسیحیو ں کے گھرو ں کو جلا ئے جا نے کے واقعہ کی شد ید مذ مت کر تے ہیں
وزیر آ باد(جی پی آئی) شبا ب ملی وزیر آ باد زون کے سنیئر نا ئب صدر محمد فا رو ق مرزا ،نا ئب صدر زما ن حیدر چیمہ،نعما ن قیصر ،ملک اویس جا وید نے کہا ہے کہ لا ہو ر میں مسیحیو ں کے گھرو ں کو جلا ئے جا نے کے واقعہ کی شد ید مذ مت کر تے ہیں ۔اقلیتو ں کے گھرو ں کا جلا نا پا کستان کو غیر مستحکم کر نے کی سا زش ہے ۔اسلا م ایک پر امن اور احترام انسا نیت کا درس دینے والا دین ہے ۔اسلا م نے قلیتو ں کی جا ن وما ل اور عز ت و ؤ برو کی حفا ظت کی سخت تا کید ہے ۔ایسے در ندے صفت وا قعا ت کی اجا زت نہیں دی جا سکتی بلکہ یہ شر پسندی پا کستان اور اسلا م کے خلا ف سا زش ہے ۔ایسے شر پسندو ں کو سخت سزا دی جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ جسطر ح اللہ کے نبیۖ کی شا ن اقدس میں گستا خی کی سزا مقرر کی ہے وہا ں اقلیتو ں کے حقوق کے تحفظ کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ملک میں آ ئین و قا نو ن مو جود ہے جو شخص بھی تو ہین رسا لت کا مر تکب ہو تا ہے ۔اسکے خلا ف کا روائی عمل میں آ نی چا ہئے ۔مگر کسی ایک شخص کے جر م کی سزا ہزارو ں لو گو ں کو نہیں دینی چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ ایسے شر پسند عنا صر ان واقعا ت لی آ ڑ میں تحفظ نا موس رسالت کے قا نو ن کو ختم کرا نا چا ہتے ہیں۔