اضلاع کی خبریں 11.04.2013
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پاکستانی عوام کو سیاستدانوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا11 مئی کادن پاکستان کی تاریخ میں نئے انقلاب کی راہ ہموار کرے گا: آزاد امید وار مرزا ساجد بشیر
لاہور(جی پی آئی) آزاد امید وار مرزا ساجد بشیر حلقہ این اے 107 نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو سیاستدانوں نے ہمیشہ دھوکہ دیا11 مئی کادن پاکستان کی تاریخ میں نئے انقلاب کی راہ ہموار کرے گا 11مئی کو پاکستانی عوام سوچ سمجھ کر دیانتدار،جراتمند اور باکردار قیادت کو کامیاب کرائیں۔ رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والوں نے لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے اب عوام باشعور اور جاگ چکے، سہانے خواب دکھانے والوں کا دور ختم ہو چکا،اب ووٹ کی طاقت سے پاکستان اور جمہوریت کو تحفظ دینے کیلئے قوم کو بیدار ہونا ہوگا پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اب انتخابات میں قوم کے درست فیصلے سے اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں میں ہی تبدیلی نہیں آنی بلکہ قوموں کی تاریخ میں پاکستان کے مقام کا تعین بھی 11مئی کو ہونے والے انتخابات نے کرنا ہے ۔ گزشتہ پانچ سالہ حکمرانوں نے کوئی ایسی مثال نہیں چھوڑی جس پر کہ جمہوریت کو فخر ہو یا قوم کو سر بلندی کا احساس ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا گلوکارہ ریشماں کو ڈاکٹرز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی خبرکا فوری نوٹس
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گلوکارہ ریشماں کو ڈاکٹرز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم گلوکارہ ریشماں کے علاج معالجہ کے لئے نگران پنجاب حکومت نے 5لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلوکارہ ریشماں کو علاج معالجے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ماہانہ 25ہزار روپے وظیفہ بھی دیاجائے گااورگلوکارہ ریشماں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گلوکارہ کے فن کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنی گائیکی کے ذریعے وطن عزیز کا نام روشن کیاہے اور وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے سچ بولا ہے اور آئندہ بھی عوام سے سچ بولیں گے :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے سچ بولا ہے اور آئندہ بھی عوام سے سچ بولیں گے ،پیپلزپارٹی صد اقت پریقین رکھتی ہے کیوں اس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے ،عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جمہوری نظام کے ذریعہ ہی عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اور ہم اس نظام کی مضبوطی پریقین رکھتے ہیں ،پیپلزپارٹی جمہوری نظام کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیری جونز عالمی دھشت گرد ہے امریکا کا اس کو کھلی چھٹی دینا کھلی جارحیت ہے :ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی ادرہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ٹیری جونز عالمی دھشت گرد ہے امریکا کا اس کو کھلی چھٹی دینا کھلی جارحیت ہے ۔ عالم اسلام گستاخ پادری کے سر کی قیمت لگائے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملعون ٹیری جونز کے پھر قرآن جلانے کے اعلان پر شدید ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیری جونز کو پہلی مرتبہ توہین قرآن پر نشان عبرت بنا دیا جاتا تو آج کی یہ نوبت نہ آتی ۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کو نائن الیون سے اٹیچ کرنا اور اس کا بدلہ قرار دینا انتہائی گھٹیا اور کمینی حرکت ہے اسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا اگر امریکا ٹیری جونز کی تنظیم کو بین کر کے ٹیری جونز کو نشان عبرت نہیں بناتا تو عالم اسلام اس کے قتل کا فتوی صادر کرے اور امریکا سے ہر قسم کے تعلقات توڑ دئیے جائیں ۔ دریں اثنائ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہردل عزیز قائد کی تعریف ہونے پر جمہوریت کے دشمن پریشان ہیں ،نواز شریف نے اس ملک کی دن رات خدمت کی ہے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں ،پوری دنیا نوازشریف کی صلاحیتوں کی تعریف کررہی ہے ،یہاں ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو زرد کردیا ہے ،کیاملک کو زرد کرنے والوں کی تعریف کی جائے ،کیا ان کے قصیدے پڑھے جائیں ،عوام جانتے ہیں اس ملک کو کس نے کیا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔113پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان مسلم لیگ ( ق ) میں کانٹے دار مقابلہ
لاہور (جی پی آئی) سیالکوٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔113پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان مسلم لیگ ( ق ) میں کانٹے دار مقابلہ متو قع پیپلز پارٹی کے ساتھ (ق) لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے (ق) لیگ کی پوزیشن مظبوط جبکہ تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور صوبائی حلقہ پی پی ۔127مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اورمناکا پاکستان کے ٹکٹ سے سابق ایم پی اے لالہ نصیر احمد شیخ کے صاحبزادے لالہ یاسر نصیر بھی ذاتی حیثیت کی وجہ سے اہم اُمیدوار ہیں کے درمیان مقابلہ ہوگا ،پی پی128میں مسلم لیگ ( ق ) اور مسلم لیگ ( ن) کے درمیان مقابلہ ہوگا تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقے این ۔اے 113-پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سید مر تضیٰ امین 2008کے الیکشن میں 77819ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے جبکہ مسلم لیگ ( ق ) کے علی اسجد ملہی 39186ووٹ لیکر دوسر ے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ظہر الدین حسن رضوی 31946ووٹ حاصل کر کے تیسر ے نمبر پر آئے تھے مگر اب اس حلقے میں صورتحال مختلف ہو گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ق ) کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے ساتھ مسلم لیگ ( ق ) کے امیدوار علی اسجد ملہی سامنے آئے ہیں جن کو پیپلزپارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے اُن کی پوزیشن اچھی بن گئی ہے اور مسلم لیگ ( ن) اور (ق ) لیگ کے درمیان مقابلہ ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن اس حلقے میں کمزور ہے صوبائی حلقے پی پی 127میں 2008کے الیکشن میں مسلم لیگ ( ن) کے منور احمد گل نے 34318ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر کے آئے تھے اسی طرح (ق) لیگ کے ارمغان سبحانی 26412ووٹ اور پیپلز پارٹی کے نسیم اختر خان 15242ووٹ حاصل کر کے تیسر ے نمبر پر آئے تھے مگر اب اس حلقے میں مسلم لیگ ( ن) کے منور احمد گل اُمیدوار ہیں جبکہ (ق) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد اس حلقے سے نسیم اختر رانا اُمیدوار ہے مگر اس حلقے سے محب وطن انقلابیوں کی انجمن ( سیاسی جماعت مناکا پاکستان ) کے ٹکٹ سے تحصیل پسرور سے لالہ یاسر نصیر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور علاقہ میں ذاتی حیثیت سے بھی مظبوط ہیں لالہ یاسر کے دادا شیخ عزیر احمد اسی حلقے سے 1970میں ایم پی اے رہ چُکے ہیں اور 1976میں اُن کے والد لالہ نصیر احمد شیخ بھی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو چُکے ہیں لالہ یاسر کو حلقے میں مختلف برادریوں کی حمایت حاصل ہے اور مظبوط اُمیدوار ہیں پی پی 128 میں 2008کے الیکشن میںمسلم لیگ ( ق) کے محمد رضون نے 21370ووٹ حاصل کئے ،مسلم لیگ ( ن) کے رانا محمد افصل 18072ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر آئے جبکہ چوہدری ایواب میو8807ووٹ حاصل کر کے تیسر ے نمبر پر آئے تھے جبکہ اب پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ میں (ق) لیگ کے کے محمد رضوان ا میدوار ہیں اور مسلم لیگ ( ن) کے رانا محمد افضل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن حلقے میں انتہائی کمزور ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر صوبوں کو مزیدمضبوط کرے گی
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر صوبوں کو مزیدمضبوط کرے گی ،یوسی45میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ خود مختاری دی گئی ہے لیکن ابھی تک عمل درآمد کے حوالے سے بہت سے سوالات کے جوابا ت باقی ہیں ،مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے گی اس کمیٹی کی نگرانی میں اختیارات کا انتقال ہوگا،مسلم لیگ ن صوبوں مزید کو خود مختار بنانا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محتسب پنجاب جاوید محمود کا پنجاب حکومت کو ریٹائرڈ ملازمین کی کم سے کم پنشن کی حد 3ہزار سے بڑھانے کا حکم
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمود نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے 3ہزار روپے ماہانہ کی صورت میں کم سے کم پنشن لینے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لے کر کم سے کم پنشن کی حد 3ہزارروپے سے بڑھانے کے لئے وزیراعلی پنجاب سے منظوری حاصل کرے تاکہ آئین پاکستان کے مطابق بزرگ اور بے وسیلہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جا سکے۔محتسب پنجاب جاوید محمود نے یہ حکم سردار ٹائون شیرشاہ کالونی لاہور کے ریٹائرڈ چوکیدار محمد شفیع کی درخواست پر جاری کئے جسے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے اب تک کم سے کم پنشن کی مد میں 3ہزار روپے ماہانہ کی رقم بھی نہیں مل رہی تھی۔ محتسب پنجاب نے کنسلٹنٹ محتسب آفس وزیراحمد قریشی کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیراحمد قریشی کے مطابق پنجاب حکومت کے درجہ چہارم کے ملازمین کو صرف 3 سوروپے ماہانہ کم سے کم پنشن دی جا رہی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت نے 2010ء میں اضافہ کر کے پہلے یہ رقم 2ہزار روپے ماہانہ اور بعدازاں 3ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی۔ محتسب پنجاب نے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کو 3ہزار روپے کم سے کم پنشن کے حساب سے واجبات ادا کرے۔ محتسب پنجاب نے اپنے حکم میں تحریر کیا ہے کہ اگرچہ پنجاب حکومت نے ماہانہ کم سے کم پنشن 3سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی ہے لیکن ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور افراط زر کے باعث اتنی رقم ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے گزارے کے لئے انتہائی کم ہے۔ محتسب پنجاب نے کہا کہ دراصل پنشن کسی بھی سرکاری ملازم کی طرف سے ماضی میں اس کی حکومتی خدمات کے عوض دی جاتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں پنشن کی ادائیگی کو کسی بھی ریٹائرڈ سرکاری ملازم کا آئینی اور قانون حق قرار دیا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق پنشن نہ صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا قانونی حق ہے بلکہ ان کی معاشی ضرورت بھی ہے۔ محتسب کے مطابق آئین کی دفعہ 38(d) کے مطابق ریاست پاکستان کے ہر کمزور’ بیماری کے شکار اور بیروزگار شہری کو جنس’ برادری’ رنگ اور نسل کی کسی قسم کی تمیز کئے بغیر خوراک’ لباس’ رہائش’ تعلیم اور صحت عامہ جیسی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کی پابند ہے اور معمولی پنشن لینے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین آئین کے مطابق کمزور ‘ علیل اور بیروزگار طبقہ میں شمار کئے جائیں گے جن کا واحد وسیلہ معمولی پنشن کی رقم ہے۔محتسب پنجاب نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا ہے کہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کم سے کم پنشن کی حد 3ہزار سے بڑھانے کے لئے منظوری حاصل کرے۔ اپنے حکم نامے میں انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئین پاکستان میں درج وعدوں کی تکمیل کے لئے مجوزہ کم سے کم پنشن میں مناسب حد تک ہر سال اضافہ بھی کیا جائے اور محکمہ خزانہ ایک مہینے کے اندر اندر اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے محتسب پنجاب کو آگاہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ خراب معاشی صورتحال کے باعث نقصان دہ ہے،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہپنجاب میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ خراب معاشی صورتحال کے باعث نقصان دہ ہے،بجلی بحران سے نمنے کیلئے دو چھٹیوں کے فیصلہ سے عوام اور تاجر دونوں طبقے پریشان ہیں کیونکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں جمعہ کے روز تعطیل کی جاتی ہے اس فیصلہ سے پنجاب میںتین یوم بین الاقوامی سطح پرصنعتی سرگرمیوں معطل رہیں گی جس کا لازمی اثر معیشت پر پڑے گا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ہفتے میں دو چھٹیوں سے جہاں بجلی کی بچت ہو گی تو ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں یومیہ اجرت پر گھر چلانے والے لاکھوں مزدور اس سے بری طرح متاثر ہونگے ، نگران حکومت کو درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہئیے ، بجلی کی پیداوار میں جہاں تک ممکن ہو بہتری لائی جائے،انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی حکومت پر الزام لگاتے تھے کہ پنجاب کی بجلی سندھ کو دی جارہی ہے ، اب نگران حکومت اس حوالے سے حقائق سامنے لائیں اور میاں شہباز شریف بھی بتائیں کہ اب پنجاب کے ساتھ کون زیادتی کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام عدم تحفظ کا شکا ر ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)این اے 126 سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گوپال نگر گلبرگ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔نگران حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بے بس نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب کی نگران حکومت بسنت منانے کی بجائے صوبہ پنجاب با لخصوص صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کرے۔ دن دیہاڑے ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں عوام لٹ رہے ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سو رہے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی کے رہنما وقار ندیم واڑئچ کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے لیکن ابھی تک ان ملزموں کا سراغ نہ ملنا اور انہیں گرفتار نہ کیے جانا پولیس کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا 16 سولہ گھنٹے کی لوڈشیدنگ سے صنعتیںاورکارخانے بندہو چکے ہیں جس سے لاکھوں محنت کش بے روزگاراورزرعی ٹیوب ویل نہ چلنے سے کسان سخت پریشان ہیں اور پورا نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی اقتدار میں آکر توانائی کے بحران کا خاتمہ ،امن و امان کی صورتحال کو بہتر،عوام کے جان و مال عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا 6 ماہ میں خاتمہ کردیں گے ۔قومی اتفاق رائے سے نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور بجلی ،گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت جمہوری عمل اور انتخابات ملک میں رواداری کے فروغ اور ملک کویک جہت ویکجا رکھتے ہیں:ثروت اعجاز قادری
لاہور(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ جمہوریت جمہوری عمل اور انتخابات ملک میں رواداری کے فروغ اور ملک کویک جہت ویکجا رکھتے ہیں،پنجاب میں شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،نگراں حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے،لوڈ شیڈنگ نے ملک کی صنعت کو مشکلات سے دوچار کررکھاہے،مگر افسوس 5سالہ دور اقتدار پورا کرنیوالوںنے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،گذشتہ 10سالوں سے توانائی کے حل کیلئے حکمرانوں نے عوامی امنگوں کے مطابق کام نہیں کئے،شفاف انتخابات کے ذریعے ہی حقیقی عوامی نمائندے ایوانوں میں پہنچ کر عوام کو دہشتگردی ،لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر سربراہ سنی تحریک نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صا حبزادہ حاجی فضل کریم کی صحتیابی کیلئے دعا کروائی اور عوام اہلسنت سے اپیل کی ہے کہ وہ صاجزادہ فضل کریم کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کریں،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے ملک کی تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر جدودجہد کرناہوگی،بیرونی ملک دشمن قوتیں ملک کو مضبوط و توانا ہوتا دیکھنا نہیں چاہتی ہیں،اس لئے پاکستان میں دہشتگردی کو ایک مخصوص نظریہ کے لوگوں کے ذریعے پھیلایا جارہاہے،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،کالجوں،بازار وں اور مزارات و مساجد پر دھماکے کرتے ہیں اور اپنے بناوٹی مذہب کو عوام پر طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو بدامنی اور عوام کا مایوسی سے صرف میاں نواز شریف ہی چھٹکارا دلا سکتے ہیں:چوہدری محمد نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو بدامنی اور عوام کا مایوسی سے صرف میاں نواز شریف ہی چھٹکارا دلا سکتے ہیں، ہر کوئی انقلاب کا نعرہ لگا کر عوام کو ورغلانے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ان کی واحد ترجمان جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 92 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کارکنوں و معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں میاں نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جو اس ملک اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کا استحصال ہوا اور یہی کارکردگی پیپلز پارٹی کی الیکشن میں شکست کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عزت اورذلت خدا کے ہاتھ میں ہے، انشاء اللہ مخالفین کو ضمنی الیکشن سے بڑی شکست سے دوچار کریں گے۔ اس موقع پر بیرسٹر عمر نواز چوہان ، محمد مرتضیٰ ، محمد وسیم ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک سے کرپشن ، لوڈشیڈنگ اور غریب عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے
گوجرانوالہ (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک سے کرپشن ، لوڈشیڈنگ اور غریب عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرے گی اور پاکستان بھر میں معاشی انقلاب برپا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ خاندانی سیاست کو ختم کرنے کیلئے قائد تحریک انصاف عمران خان کی پالیسیاں قابل تحسین ہیں۔ ملک میں دو دو مرتبہ حکومتیں کرنے والوں نے غریب عوام کو سبزباغ دیکھانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا بلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش اور سرکاری اداروں نے کرپشن کے تحفے دے کر قوم کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ انشاء اﷲ 11مئی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کا سورج لیکر طلوع ہوگا اور ملک پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، حلقہ پی پی 91کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ میاں برادران کی ہدایات کی روشنی میں زربابا اور چالیس چوروں کے ٹولے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، حلقہ پی پی 91کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ میاں برادران کی ہدایات کی روشنی میں زربابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا اور ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک سے عوام کو لوڈشیڈنگ اور دیگر پریشانیوں سے نجات دلائے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی ناقص داخلہ و خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے، عوام کے حصے کی بجلی، گیس اور روزگار زرداری ٹولے نے ہڑپ کرلیا ہے،ملک اب مزید لوٹ مار کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام ترقی ،روشنی اور روزگار کے لئے ظالم مداری اور اناڑی کھلاڑی سے بچیںاور مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی دلائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فوڈسٹریٹ میںکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اندھیر کے راستے میں شیرپری قوت سے حائل ہو جائے گا۔،پیپلز پارٹی کے امیدوارعوام کے پاس جا کر آصف زرداری کا نام لینے کی بھی ہمت نہیں کر سکتے، سابق حکمران اتحادی اپنی بدنیتی اورلوٹ مار کی سزا عام انتخابات میں عوام کے ہاتھوںبھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی مٹی سے سچا پیار ہے اور ان کا عزم ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب تک ملک میں دیانتدار حکومت نہیں آئے گی اس وقت تک عوام کی حالت نہیں بدل سکتی:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 95 فرید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں دیانتدار حکومت نہیں آئے گی اس وقت تک عوام کی حالت نہیں بدل سکتی،موجودہ حالات میں قائد تحریک انصاف عمران خان امید کی واحد کرن ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں عثمان کالونی اور ونیہ موڑ پرکارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرید اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی خزانہ لوٹ کر عوام کو بے روزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور گیس کی غیر معینہ مدت تک بندش کا تحفہ دیا ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوامی مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سونامی سے حکمران خوفزدہ ہوچکے ہیں، انشاء اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کو مایوسیوں سے نکالے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے حلقہ PP93یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار PP93چوہدری ہمایوں خان کے ساتھ ملاقات کی اور آئندہ الیکشن بارے بات چیت کی اور الیکشن کے لیے بھر پور تیاری کیلئے کہا چوہدری ہمایوں خان نے اپنی قیادت کو بتایا کہ گزشتہ الیکشن میں یہ مضبوط سیٹ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی تھی جس کو حاصل کرنے کیلئے نوجوان قیادت نے تن من دھن کی بازی لگا کر اپنی کھوئی ہوئی سیٹ حاصل کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور انشااللہ سیٹ جیت کر قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور میرے کاغذات نامزدگی بھی اللہ کے فضل سے پہلے دن سے ہی منظور ہو چکے ہیں۔جبکہ چوہدری ہمایوں کی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں چوہدری ہمایوں خان کو ٹکٹ کا گرین سگنل بھی مل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمدطارق محبوب نے کہا ہے کہ ملک میں مفادات کی بجائے نظریات کی سیاست کو فروغ دیا جائے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمدطارق محبوب نے کہا ہے کہ ملک میں مفادات کی بجائے نظریات کی سیاست کو فروغ دیا جائے ۔عوام ووٹ کی طاقت سے پاکستان کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں ۔آرٹیکل 62/63پر پورا اترنے والوں کو ووٹ دیں دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے سچ اور ایمانداری کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔ہفتہ وار دو چھٹیوں سے مسائل میں اضافہ ہو گا یہ فیصلہ عوام کیلئے قابل قبول نہیں قرآن پاک کی بے حرمتی اور حضورنبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے مسلم حکمران قرآن پاک کی بے حرمتی پر سزائے موت کا قانون پاس کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروکی چیمہ میں سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار حلقہ نمبرPP103میں الحاج سرفراز احمد تارڑ کی حمایت میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،قاری غلام سرور حیدری،قاری احسان اللہ کیلانی،قاری محمد اعظم چشتی،قاری غلام سرور قادری،پیر ڈاکٹر محمد عارف سیفی،پیر سید شبیر حسین شیرازی ،محمد اعجاز چیمہ،عمران شہزاد تارڑاور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی کامنظور ہونا غریب عوام سیاسی و مذہبی ورکروں کی فتح ہے۔اب عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں شفاف الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو طول دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں نگران حکومت اپنا آئینی فریضہ ادا کرتے ہوئے منصفانہ اور شفاف انتخابات کو وقت مقررہ پر کرائے انہوں نے عوام پر زور دیا کی ظالم و نااہل سیاستدانوں کا انتخابات میں راستہ روکیں آزادنہ شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کو کرپشن دہشت گردی انتہا پسندی اور بجلی و گیس کے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ مئی کا دن لوٹے لٹیروں کے احتساب کا دن ہے۔خواجہ غیور نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی خواجہ غیور نائیک نے کہا ہے کہ زرداری لیگ کا دور اقتدار بھوک، بدامنی، بدانتظامی اور بحرانوں سے بھرپور رہا، زر بابا ،یوسف رضا گیلانی ، راجہ رینٹل پرویز اشرف اور پرویزالٰہی سے ملک وقوم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا، آئین توڑنے اور جمہوریت کو بلڈوز کرنے والے فوجی آمر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کے تحفظات سوفیصد درست ہیں، اتحادی ٹولے نے اپنا اقتدار اور بیرون ملک بینکوں میں پڑا پیسہ بچانے کے لئے پاکستان کے قومی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ11مئی کے دن چاروں صوبوں کے عوام شیر پر مہر لگاکر میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قومی خدمات کا قرض چکائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت میاں نوازشریف کی وطن واپسی اور قائدانہ صلاحیتوں کا زندہ ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کا دن لوٹے لٹیروں کے احتساب کا دن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی و گیس کے قحط نے کاروبار زندگی مکمل مفلوج کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی و گیس کے قحط نے کاروبار زندگی مکمل مفلوج کر دیا، لٹیرے ٹولے کے کرتوتوں کی سزا پوری قوم کو مل رہی ہے،روٹی کپڑا اور مکان کے نعر ے لگانے والوں ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا،مسلم لیگ ن زرداری ٹولے کو آنے والی نسلوں کا مستقبل لوٹنے نہیں دے گی، اندھیروں اور لٹیروں سے نجات صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان پورہ گرجاکھ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 11مئی کو پاکستان کے غیور اور محب وطن اپنے ووٹ کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اورملک لوٹ کر کھا جانے والوں کو بری طرح مسترد کر کے نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جہاں ہر پاکستانی عزت کے ساتھ روزگار کما سکے گا اور عوام کے رکے ہوئے کاروبا رپھر سے چلنے لگیں گے،امیدوار پی پی 93چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ ملک کو مصیبتوںکے بھنور سے میاں نواز شریف کے سوا اور کوئی نہیں نکال سکتا،عوام آئندہ الیکشن میں قیام پاکستان والے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر جا کر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر زرداری ٹولے اور یہودیوں کے داماد کو انکے ناپاک ایجنڈے سمیت اٹھا کر باہر پھینک دیں،اس موقع پر چوہدری عبدالغفار،میاں فیض اللہ انصاری،اکرم شیشے والے ،افضال وڈا،محمودالحسن انصاری، سائیں ناصر نوشاہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔