اضلاع کی خبریں15.04.2013
Posted on April 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ہمارا منشور ملک کی سلامتی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے:پرویز مشرف
اسلام آباد ( جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کرتے ہوا کہا کہ ہمارا منشور ملک کی سلامتی ‘ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحال ہے’بیرونی خطرات کے ساتھ پاکستان اندرونی خلفشارکا شکار ہے جسکے لئے ہمیں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے’ جی ڈی پی میں اضافہ جبکہ ایکسپورٹ اور ایف بی آئی کو بڑھائیں گے۔ ریو نیو میں اضافہ کرنا ہے’ ٹیکس کی شرح کو کم کریں گے جبکہ ٹیکس نیٹ کے بڑھائیں گے ۔ منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم میں صرف گلیشیئر کا پانی استعمال ہو رہا ہے ‘ تین دریائوں کا پانی ضائع کیا جارہا ہے جسکے لئے کالا باغ ڈیم انتہائی نا گزیر ہے۔ ہائیڈرل کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے ‘ بلدیاتی نظام بحال کریں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے پیر کے روز اپنی رہائشگاہ چک شہزاد اسلام آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔پرویز مشرف نے کہا کہ سب سے اچھا منشور ہمارا ہے جو دوسال قبل ہم نے تیار کیا تھا ۔ منشور میں ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے اور پاکستانی قوم سے اور خاص طور پر غریب عوام سے عہد کرتے ہیںاور یہ عہد ہم نے قرآن پاک کی آیت سے لیا ہے ” کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو” ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقربا پروری ‘ بد عنوانی سب سے بڑی لعنت ہے جس سے چھٹکارا پانا ہے ،اگر اس سے چھٹکارا نہ پایا تو کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ہمیں میرٹ پر چلنا ہوگا ۔ پاکستانی قوم میں مایوسی چھائی ہوئی ہے جسے دور کرنا ہوگا اور جب تک قوم کو روشن مستقبل نہیں دکھائیں گے یہ دور نہیں ہو سکتی۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا ہے اور اسی نعرے پر چلیں گے ۔ منشور کے تین نکات میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سلامتی ‘ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحال ہے ۔ملک کی سلامتی کے منشور میں کہا گیا ہمیں بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے جس کے لئے افواج پاکستان کو مزید مضبوط کرینگے ۔ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور ایٹمی اثاثوں کی ہر صورت حفاظت کرنا ہو گی تاکہ کسی بیرونی طاقت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو ۔ بیرونی خطرات کے ساتھ پاکستان اندرونی خلفشارکا شکار ہے جسکے لئے ہمیں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے ‘ مذہبی دہشتگردی اور اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے خلاف ہیں ۔ اسلام جو سبق دیتا ہے ہم اسے بھول گئے ہیں’ اسلام یہ نہیں سکھاتا کہ اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشتگردی جہالت کی نشانی ہے جسکا خاتمہ نا گزیر ہے ۔ ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اور خود کو دوسرے سے بہتر مسلمان نہ سمجھیں ۔پرویز مشرف نے کہا کہ چھ مرتبہ خانہ کعبہ کا درواز میرے لئے کھلا جبکہ توبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا اور میںنے خانہ کعبہ کی چھت پر جہاں حضرت بلال نے پہلی اذان کہی وہاں نعرہ تکبیر بلند کیا جبکہ میں نے خود کو کبی کسی دوسرے سے بہتر مسلمان نہیں سمجھتا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ جو لوگ یا ملک کے تحفظ ‘ یکجہتی اور سالمیت کو جو چیلنج کرے اسے طاقت سے دبانا ہوگا ۔ معیشت کی بہتر ی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘آل پاکستان مسلم لیگ کے منشور میںہے کہ ہم جی ڈی پی میں اضافہ کریں گے ‘ قرضوں کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے ‘ اخراجات اور آمدن میں توازن ہونا چاہیے ۔ ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے جبکہ ایف بی آئی کو بڑھائیں گے ۔ ہمارے دور میں ایف بی آئی کو چار ہزار فیصد تک بڑھایا گیا تھا ۔قرضوں پر سود کم کیا تھا جب حکومتی چھوڑی تو یہ 36ارب تھے جو آج 70ارب روپے تک چلے گئے ہیںہم نے اس کو کم کرنا ہے ۔ ریو نیو میں اضافہ کرنا ہے ‘ ہم ٹیکس کی شرح کو کم کریں گے جبکہ ٹیکس نیٹ کے بڑھائیں گے ۔ مختلف اداروں کو دی جانیوالی سبسڈی میں کمی کی جائے گی اور یہاں سے بچنے والے پیسے کو ملک و قوم کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن قیادت کا فقدان ہے ۔مواصلاتی نظام پاکستان کی جغرائیائی طاقت ہے اسکا بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا اور تمام ممالک سے رابطے بڑھائیں گے ۔ ہم صوبوں کے درمیانی مواصلاتی نظام کے ذریعے رابطوں کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم میں صرف گلیشیئر کا پانی استعمال ہو رہا ہے ‘ تین دریائوں کا پانی ضائع کیا جارہا ہے جسکے لئے کالا باغ ڈیم انتہائی نا گزیر ہے ۔ سندھ اور خیبر پختوانخوا میں کالا باغ ڈیم کو سیاسی ایشو بنایا ہوا ہے جسے ہم بات چیت کے ذریعے حل کریں گے ۔ پاکستان میں اس وقت تین ارب ڈالر خوردنی تیل درآمد کیا جارہا ہے اور یہ خوردنی تیل سورج مکھی’ کینولہ اور پیدا ہوتی ہیں اور اسے ہم خود پیدا کر سکتے ہیں ہم نے ان پر توجہ دینی ہے تاکہ یہ تین ارب ڈالر بچا سکیں ۔ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ‘ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ ہم نے شروع کیا ‘ غازی بروتھا پر اب بھی میرے نام کی تختی نصب نے ‘ بونجی ڈیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بر سرا قتدار آ کر ہائیڈرل کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھائیں گے اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ عوامی خوشحالی تعلیم ‘ صحت ‘ غربت کا خاتمہ اور عوام کو ملازمتیں دیں گے ۔ دیہاتوں میں ان پڑھ کسان ‘ شہروں میں کم پڑھے لکھے تاجر وں کو ترقی کے دھارے میں شامل کریں گے ۔ شہروں میں خاص طور پر کسانوں اور مزدوروں کا خاص خیال رکھا جائیگا ۔ پرائمری اور مڈل کے بعد ووکیشنل تربیت دیں گے ۔ جمہوریت کو اس کی اصل روح سے متعارف کرانا ہوگا ۔ مجھے آمر کہنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ اصلی جمہوریت بھی میں ہی لایا تھا اور بر سر اقتدار آکر بلدیاتی نظام بحال کریں گے۔ خواتین ہمارے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ‘ ایسے قوانین جنکے ذریعے خواتین سے زیادتی ہو رہی ہے ان میں ترامیم کی ضرورت ہے اور ان میں ترامیم کی جائے گی ۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی خطرات لا حق ہیں اور ہم اپنے آپ کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرا عزم آج بھی اتنا ہی بلند ہے جتنا پہلے تھا ‘ مقدمات کا ڈرنہیں ۔ آج بھی اس بات پر قائم ہوں جو بھی کیا وہ صرف اور صرف ملک و قوم کے مفاد میں کیا ۔ وہ لوگ جو آج میرے ساتھ نہیں ہیں ان سے پوچھیں کہ وہ آج کس مقام پر ہیں ‘ کسی کے آنے یا چلے جانے سے میں مایوس نہیں ہوں ۔ عوام بہتر جانتے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں سے کتنا تنگ ہیں۔ اگر دوبارہ انہی لوگوں کو لے آئے تو اس پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ ملک میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ لوگ کیوں پرانے چہروں کا تقاضہ کر رہے ہیں کیا نئے چہرے خوبصورت نہیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے 1970ء کی دہائی میں جب الیکشن لڑا تو انکے پاس سارے چہرے نئے تھے ‘ ہمیں چہروں سے غرض نہیں بلکہ ہم نے ملک کو بچانا ہے ۔ قائد اعظم کے خطاب کے دوران علی گڑھ کے طلباء نے نعرہ لگایا تھا لے کر رہیں گے پاکستان اور آج میرا نعرہ ہے کہ بچا کے رہیںگے پاکستان ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا انکی خاموشی بارے ان سے پوچھا جائے میں نے صاف ستھری سیاست کرنی ہے اس لئے کسی کو بھی بر ا بھلا کہنا چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی سیاسی پارٹی سے اتحا دنہیں’ عنقریب ملک بھر میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لئے دورے شروع کروں گا ۔ میر ے راستے میں ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں لیکن میں گھبرانے والا نہیں ۔ عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ۔ سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہوں ‘ اصغر خان کیس کے بارے میں کوئی بات کرنا مناسب نہیں ۔ غداری کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے میرے وکلاء میرا دفاع کر رہے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ آج کل آرٹیکل 62پر زیادہ زور دیا جارہا ہے جبکہ 63پر زور دیا جانا چاہیے جو انسان کے کردار کے بارے میں ہے تاکہ با کردار لوگ سامنے آسکیں ۔میرے بینر پھاڑنے والوں کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے ‘ یہ نا مناسب اقدام ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے اقدامات کو کنٹرول کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہوا ۔ اپنی سکیورٹی سے مطمئن ہوں ۔اس موقع پر پرویز مشرف نے ترک صحافی کی طر ف سے ترک زبان میں جواب دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ ہمیں 1155درخواستیں موصول ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے لئے 125جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے 249درخواستیں شامل ہیں۔ اس میں پنجاب سے قومی اسمبلی کے 68′ صوبائی اسمبلی کے 105′ خیبر پختوانخواہ سے قومی اسمبلی کے لئے 20’صوبائی اسمبلی کے 45′ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے 2اور صوبائی اسمبلی کے لئے 9′ سندھ میں قومی اسمبلی کے لئے 35اور صوبائی اسمبلی 90امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔ باقی لوگوں کو ایک دو روز میں ٹکٹ جاری کر دئیے جائیں گے ۔ اس موقع پر پرویز مشرف نے خیبر پختوانخواہ اور پنجاب سے آئے ہوئے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے جمہوری نظام کی خاطرفرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ برداشت کیا:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جمہوری نظام کی خاطرفرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ برداشت کیا،ہم چاہتے تھے کہ جمہوری نظام کوضعف نہ پہنچے اور یہ نظام مضبوط ہو مگر پیپلزپارٹی کے قائد ین نے اس نظام کو مضبوط کرنے کے بجائے خود کومضبوط کیا،انہیں اس جمہوری نظام سے نہیں اپنے مفادات سے غرض رہا،جمہوری نظام کی مضبوطی کا دعوی کرنے والے پیپلزپارٹی کے قائدین اس نظام کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے،انہیں علم نہیں کہ یہ نظام کتنی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے ،وہ سارے معاملہ سے لاتعلق رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی کا روزنامہ خبریں کے سینئر کارکن امجد شاہ کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے روز نامہ خبریں لاہور کے سینئر کارکن امجد شاہ کی صاحبزادی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـاپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے معروف عالم دین، سابق ممبر قومی اسمبلی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ عالم دین تھے۔ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خسرہ کی وبا پھیلنے سے معصوم بچوں کی اموات انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔جماعت اسلامی کے عوام کے ساتھ مل کرتمام سازشوں کوناکام بنادے گی۔ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد پر منحصر ہے ،ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔سوات میں اے این پی کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں انتخابی امیدوارکی ہلاکت قابل مذمت ہے۔چیف الیکشن کمشنرامیدواروںکو تحفظ فراہم کریں ۔انہوں نے کہاکہ11مئی ظالم ،کرپٹ اور امریکی ایجنٹوں کا یوم حساب ثابت ہوگا۔ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔لوڈشیڈنگ،مہنگائی اور بدامنی کے خاتمے کے لئے عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں چھٹکارہ چاہئے یا نہیں۔پاکستان مزید کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔18کروڑ عوام نے جن کو2008میںووٹ دیاانہوں نے ہی منتخب ہوکر عوامی جذبات کا خون کیا۔ دونوںبڑی جماعتیںایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔صدر اور وزیر اعظم کی تاحیات مراعات کو ختم ہونا چاہئے یہ قومی خزانے پر بھاری بوجھ کے مترادف ہے۔عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی دیکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے خسرہ کی وبا پھیلنے سے41بچوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہاکہ معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ نگران حکومت سورہی ہے۔اب تک خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد8699سے زائد ہوچکی ہے۔وباکی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا۔بسنت منانے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے شرم کی بات ہے کہ صوبے میں حفاظتی قطروں کی کوریج صرف57فیصد ہے جبکہ اسے90فیصدتک ہونا چاہئے تھا۔خسرہ کے زیادہ تر کیسزلاہور،فیصل آباد،مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ہسپتالوں میں بھی انتظامیہ کی کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے متاثرہ بچوں کے لئے سہولتیںنہ ہونے کے برابر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مختلف اُمیدواروں کے حامیوں نے احتجاج کا سلسلہ جاری
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے اُمیدواروں کی پارٹی ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے سپورٹر اور کارکنا ن پر یشان اپنے اپنے حامیوں سے رابطے سیاسی دفاتروں میں رش لگ گیا اُمیدوار اپنے اپنے ٹکٹ کے دعویٰ کر نے لگے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے مختلف اُمیدواروں کے حامیوں نے احتجاج کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے سب سے بڑا احتجاجی مظاہر ہ راوی روڈ بتی چوک پر ہوا جسکے باعث ایک گھنٹہ ٹر یفک بند رہنے سے شہر یوں کو شدید پر یشانیوں کا سامنا کر نا پڑا گذشتہ روز پی پی 138.کے رہائشی سابق کو نسلرز حاجی شکیل چند ،ملک غلام فر ید ،ملک اﷲ رکھا ،آغا فر ید محمود ،رانا صادق ،راجہ بابر ،مانی بٹ ،حافظ صدیق ،ملک یاج دین ،سمیت خواتین اور مقامی مختلف فلاحی تنظیموں کے کارکنان کی بڑ ی تعداد نے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشر ف کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور اعلیٰ مسلم لیگی قیادت سے اسد اشر ف کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ کیا مظاہر ین کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر آج تک حلقے میں نظر نہیں آئے اگر قیادت نے مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اور اسی حلقے سے اُمیدوار سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ کو ٹکٹ نہ دیا تو جو سابق ڈپٹی میئر لاہور الحاج امین بٹ کا حلقے میں بھاری ووٹ ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کو نہیں ملے گا مظاہر ین کا کہنا تھا کہ الحاج قیصر امین بٹ نے پچھلے الیکشن میں آزاد حیثئت سے11ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے جو کہ اُن کی حلقے میں خدمت کی وجہ سے ملا تھا اُس میں کسی سیاسی پارٹی کی مداخلت نہیں تھی جس کو نظر انداز کیا گیا تو حلقے میں مسلم لیگ ( ن) کا ساتھ کسی صورت نہیں دیا جائے گا اور اس حلقے سے مسلم لیگ ( ن) کا الیکشن میں کامیابی حاصل کر نا ممکن نہ ہو گا قیصر امین بٹ کی مداخلت کے بعد احتجاجی مظاہر ہ ختم ہوا،سابق ممبر قومی اسمبلی عمر سہیل ضیاء بٹ کو ٹکٹ نہ دینے کے حوالے سے اُن کے حامیوں نے گلبر گ میں احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہر ین نے عمر سہیل ضیاء بٹ کو ٹکٹ دینے کے مطالبات کے پلے کارڈ اور بینر ز اُٹھا رکھے تھے ،اسی طرح سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز احمد خان کے حامیوں نے بھی پارٹی قیادت سے سابق ایم پی اے کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ،واضح رہے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے ماڈل ٹاون اور دیگر مقامات پر اُمیدواروں کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے مگر آج اس حوالے سے میاں محمد نواز شر یف کی جانب سے اُمیدواروں کا حتمی اعلان متو قع ہے جس کے بعد ٹکٹ نہ ملنے والوں کا احتجاج بھی شر وع ہو نے کا خدشہ ہے کیو نکہ الیکشن میں پہلے ہی ٹائم کم ہو نے کی وجہ سے مسائل ہیں مگر احتجاج کر نے والوں کو کس حد تک کامیابی حاصل ہو گی اس کا فیصلہ آج مسلم لیگ ( ن) کر لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثروت اعجاز قادری و دیگر راہنمائوں نے صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
لاہور(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری،صوبائی صدر محمد شاداب ر ضا نقشبندی،اراکین رابطہ کمیٹی،زاہد حبیب قادری،ڈاکٹر شاہد حسین ڈویژنل صدر مولانا مجاہدعبد الرسول خان،سٹی صدرمحمد طاہر قادری نے سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزداہ فضل کریم کی اسلام اور پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں، ان کی اسلام اورپاکستان کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ثروت اعجاز قادری نے مرحوم صاحبزادہ فضل کریم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ عزوجل سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔دریں اثناء پاکستان سنی تحریک کے ترجمان محمد نواز قادری کے مطابق سنی تحریک تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور تمام سیا سی سرگرمیوں کوتین روز کیلئے روکنے کا اعلان کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران کی پالیسیوں کی وجہ سے دوسری جماعتوں کے عہدیداران شمولیت کر رہے ہیں :اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے دوسری جماعتوں کے عہدیداران مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں وہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے عہدیداران کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ جن عہدیداران نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ان میں یوتھ ونگ حلقہ این اے 124 کے صدر خالد نعیم مناواں ایڈووکیٹ، یو سی 48 صدر اعجاز احمد، محسن علی خان جنرل سیکرٹری پی پی146 ، وسیم یونس فنانس سیکرٹری یو سی 48 ، محمد ندیم احمد میڈیا سیکرٹری یو سی48 اور شجاعت اسلام شامل ہیں، تحریک انصاف کے ان عہدیداران نے میاںنواز شریف اور میاں شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ایک نڈر اور ان تھک لیڈر تھے :ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ایک نڈر اور ان تھک لیڈر تھے ۔انہوں نے دھشت گردی کے خلاف جہاد میں جاندار کردارادا کیا حضرت محدث اعظم رحمہ اللہ تعا لی کا لخت جگر ہونے کے لحاظ سے انہوں نے مسلکی غیرت کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ۔ان کی ملک و ملت کیلئے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔وہ ایک عظیم پارلیمینٹیرین تھے جنہوں نے اسمبلی فلور پر گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال کی الیکشن مہم تیز
لاہور ( جی پی آئی) شہر لاہور کے معروف صوبائی حلقہ پی پی 153 میں مسلم لیگی کارکنوں نے الیکشن مہم تیز کر تے ہوئے کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے الیکشن رابطہ مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل 130 کے معروف لیگی رہنما سابق کونسلر ڈاکٹر ممتاز احمد کی رہائش گاہ ندیم پارک کوٹ لکھپت میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال ، ڈاکٹر ندیم اشرف ،سابق نائب ناظم میاں محمد اعظم گھرکی ،لیگی رہنما میاں محمد اختر انجم ،سابق کونسل کو ثر کمال بھٹی ۔علائوالدین ،مخدوم نیاز احمد ،محمد اکرم بھٹی ، عبدالوحید بٹ ،آصف علی ،ڈاکٹر آصف جاوید ،چوہدری یاسین ،سلیم رضاسمیت اہل علاقہ جن میں نوجوانوں و بزرگ ، خواتین شامل ہیںشریک ہو ئے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے مہنگائی، بے روزگاری بجلی و گیس کے بحران کی وجہ سے عوام مشکلات میں پھنس چکے ہیں۔ ان حالات میں ملک کے عوام کو دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے یہ وقت اپنی تقدیر بدلنے اور پریشانیوں سے نجات کا ہے اور 11 مئی کو عوام کو چور لٹیروں سے نجات حاصل ہوگی۔ اگر عوام نے درست فیصلہ کیا تو عوام مسائل سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ 11 مئی کو مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی دیانتدار قیادت عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔سابق کو نسلر و لیگی رہنما مخدوم ممتاز احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے عوام شیر کو ووٹ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میںمولاجٹ کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ہوگی:شوکت بسرا
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب میںمولاجٹ کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ہوگی،جن لوگوں نے یہاں مولاجٹ طرز کی حکومت قائم کی اب وہ عوام کا فیصلہ سننے کے لئے تیار رہیں،یہاں اب کوئی کمانڈو ایکشن نہیں چلے گا ،تصویری گروپ کی حقیقت سامنے آجائے گی،جن لوگوں نے پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی ادا کاری کی ان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،وہ جلد شکست کھا جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ عبدالخالق اسدی نے صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے ایک بیان میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کیاالمناک رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ صاحب کی ساری زندگی اتحاد بین المسلمین اور استکام وطن کیلئے وقف تھے۔وہ ایک سچے عاشق رسول اورمعتدل شخصیت کے مالک تھے۔ماجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان سنی اتحاد کونسل اور اْن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔صاحبزادہ صاحب کے اس دنیا فانی سے رخصت ہونے کے بعد میں پیدا ہونے والے خلا کا پْر ہونا صدیوں تک مشکل ہیں آخر میں انہوں نے مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،نائب امراء میاں محمد اسلم،وقار ندیم وڑائچ،عزیرلطیف،امیر العظیم،اظہر اقبال حسن،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر،جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا جانتی ہے کہ پانچ سالوں میں کس صوبے سے سب اچھے کے نعرے لگتے رہے :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ پانچ سالوں میں کس صوبے سے سب اچھے کے نعرے لگتے رہے اور عملی اقدامات کے بجائے صرف کاروائیاںہوتی رہیں،پیپلزپارٹی نے نعرے نہیں کام کئے ،یہ جماعت زبانی جمع خرچ کرنے کی قائل نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،اس جماعت نے عوام کی خدمت کو ہی اولین ترجیح دی ہے،عوام کی خدمت ہی اس جماعت کا مقصد ہے،پیپلزپارٹی کا ہر رکن عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے،یہ عوامی جماعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، پرامن ماحول میں انتخابی عمل یقینی بنایاجائے گا، وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی )وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہاہے کہ نجی شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی اور اسے معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیاجاسکتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کو توانائی کے بحران کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بات کی جاسکتی ہے۔سارک چیمبرکو مزید موثر اور فعال بنا کر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ خطے کے ممالک کے مابین تجارتی،اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔وقت آئے گا کہ پالیسی ساز خطے کے ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے تاکہ خطے میں اعتماد سازی کی فضاکو فروغ دیاجاسکے۔نگران حکومت کی اولین ترجیح عام انتخابات کا شفاف ،صاف ، آزادانہ ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انعقاد یقینی بناناہے اور اس مقصد کے لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل یقینی بنایاجائے گا۔ نگران حکومت کا کام کسی کا احتساب کرنا نہیں بلکہ عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے او ر اس مقصد کے حصول کے لئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے۔ ہم اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ کوئی ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں وائس چیئرمین سارک(SAARC) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک کی قیادت میں مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر ،صوبائی سیکرٹری صنعت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق بھی بزنس فیملی سے ہے اور مجھے بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ توانائی کے بحران کی وجہ سے تاجروں، صنعتکاروں اور عوام کو یقینا مشکلات کا سامنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دل تو بہت چاہتا ہے کہ عوام اور بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لئے کچھ نہ کچھ کرجائیں لیکن نگران حکومت کا واحد ایجنڈا انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد ہے۔ ہمیں آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینا ہیں۔ میں آئین اور قانون کی پاسداری کا پابند ہوں اور آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ انتخابات کا شفاف انعقاد ہماری قومی ذمہ داری ہے جسے ہرحال میں نبھائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں غیرجانبدار انتظامیہ کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی یہ ٹیم باصلاحیت، محنتی اور ایماندار ہے جو انتخابات کے شفاف انعقاد میں معاون ثابت ہوگی،اسی طرح نگران کابینہ میں بھی محنتی، قابل اور غیرجانبداروزراء شامل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کی پوری توجہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے اور ہماری ترجیحات واضح ہیں۔ پنجاب میں بیوروکریسی میں ردوبدل کسی کی پسند یا ناپسند پر نہیں کیاگیا بلکہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں اصولی موقف اپنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نگران حکومت پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے امتحان میں سرخرو ہوگی۔ مختلف علاقوں میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی تجویز پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے لائحہ عمل بناسکتے ہیں لیکن انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام منتخب نمائندوں کا مینڈیٹ ہے۔کمرشلائزیشن بھی قومی معیشت کے لئے بے حد ضروری ہے، تاہم کمرشلائزیشن پالیسی مرتب کرنا منتخب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بزنس کمیونٹی نے سودمند تجاویز دی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیاجاسکتاہے۔بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔وفد کے اراکین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وزیراعلیٰ کو غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے کی توفیق دے۔وفد کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گیس اور بجلی کی قلت کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بزنس کمیونٹی کاپاکستان کی ترقی اورقومی معیشت کی مضبوطی میں بہت اہم کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ توانائی کے بحران کی وجہ سے مختلف شعبوں خصوصاً ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات کونقصان پہنچ رہاہے،توانائی کے مسئلے پر قابو پاکر برآمدات کو کئی گنابڑھایا جاسکتا ہے۔وفد کے اراکین نے کہاکہ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی بااصول اور غیرجانبدار شخصیت کے مالک ہیں،وہ ضرور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد میں کامیاب ہوں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر احمد ملک، وائس چیئرمین نوید جان بلوچ،نائب صدر رخسانہ جہانگیر،صدر اسلام آباد ظفر بختاروی، سابق صدر اسلام آباد منور مغل،طارق سعادت، رحمت اللہ جاوید، حمید اختر، عبدالباسط،عائشہ ظہیر،خواجہ ضرار کلیم، شیخ محمد ایوب، شہریار علی ملک، سمیع اللہ بٹ، رفیق آسی اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہو گا:پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور ( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی حاصل ہو گا کیونکہ عوامی مسائل کو حل کر نے کا جذبہ اور خلوص اور کارکنان کی خدمت پیپلز پارٹی کی قیادت ہی جانتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں میں ڈالنے والے عناصر آج عوام کو دھوکہ دئے رہے ہیں توانائی بحران میں سازشش کر نے والی پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے آمر یت کی گود میں بیٹھ کر جوان ہو ئے ہیں مگر آج عوام کو دھوکہ دینے کے لئے سر گرم ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) جی ٹی روڈ سے بھی ختم ہو جائے گی کیو نکہ شاہی حکمرانی کر نے والے عوام کے مسائل کو حل کر نے میں مخلص نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے بے پناہ قر بانیاں دی ہیں جس کی پوری دُنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کا اعتراف دیگر سیاسی جماعتیں بھی کر تی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جما عتوں کے عوامی مینڈ یٹ کا احترام کر تے ہیں اسی لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے تاکہ عوام کو علاقائی سطح پر در پیش مسائل کو حل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد اور یکجان ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابندی خلاف آئین ہے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ انتخابات میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر پابندی خلاف آئین ہے۔ 62،63 کی چھلنی کیا مذہبی نہیں ہے ؟الیکشن کمیشن انتخابات کرائے ،فسادات کو ہوا نہ دے۔ اپنے ردعمل میں انہوںنے کہا کہ ہم ملک کولادین ریاست نہیں بننے دیں گے ،مذہب کو سیاست اور ریاست سے جدا نہیں کیا جاسکتا ۔ ہمارا تشخص اور پہچان ہی ہمارا مذہب ہے۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس کی بقا بھی اسلام میں ہی مضمر ہے۔ اس پابندی سے مذہبی جماعتوں کے امیدواروں اور ووٹر ز کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس قسم کی پابندیاں لگانے سے پہلے عوا م کے جذبات اور احساسات کو سامنے رکھے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس کی وضاحت کرے کہ آخر اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں ، کارکنوں او ر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا این اے 126 میں کارنرمیٹنگز سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹائون شپ ، گلبرگ ، مکہ کالونی ، فیصل ٹائون ، علامہ اقبال ٹائون ، الحمد کالونی ، ماڈل ٹائون ، تاجران کارنر میٹنگ اور این اے 126 میں اسلامی جمعیت طلبہ و شباب ملی کی ترازو نشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ریاست پاکستان کا مذہب ہے اور قرآن و سنت کے خلاف پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں قانون سازی نہیں کر سکتیں ۔ امریکہ اور اس کے پاکستان میں سیکولر ایجنٹ غلبہ اسلام اور اسلامیان پاکستان کی بیداری سے خائف ہیں ۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنااور اسلامی نظریہ ہی نظریہ پاکستان ہے ۔ تعلیمی نصاب سے قرآن ، احادیث ،خلفائے راشدین ، مشاہیر اسلام اور اکابرین پاکستا ن حتی ٰ کہ علامہ اقبال کا کلام خارج کرانے والے اب انتخابات میں اسلام اور نظریہ پاکستان پر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ہدایت نامہ میں نظریہ پاکستان اور اسلام کے نام پر ووٹ مانگنا قابل سزا جرم کے علاوہ دیگر اقدامات درست ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ظلم و جبر لاقانونیت کرپشن اور غربت کا نظام ختم کرنے کے لیے بھر پور تیاری کے ساتھ میدان عمل میں اسلامی ، انقلابی او رعوامی کردار ادا کرے گی ۔ انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیت غریب ، مزدور ، کسان ، ہاری ، تاجر پیشہ طبقہ کے لیے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہو گی ۔ کاروباری برادری کو امن و سکون اور توانائی بحران سے نجات کا ماحول ملے گا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل
سرمایہ ہیں ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ نوجوانوں کو تعلیم ، تفریح اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کا ترازو نشان قانون کی برابری اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا نشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خاندان کی تیسری نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے ، سینیٹر کامل آغا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے احمد مختار کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ چوہدری خاندان کی تیسری نسل گجرات کے عوام کی خدمت کررہی ہے ، جس کا صوبہ او ر گجرات کے عوام کو بھر پور احساس ہے، چوہدری برادران کے تعاون سے 5 سال وزیر رہنے کا دورانیہ مکمل کرنے والوں کو تنقید کی بجائے مشکو ر ہونا چاہئیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اگر احمد مختار کو اپنی جماعت کی طرف سے ” مختار عام “نہیں ملاتو وہ اس کا غصہ نکالنے کی بجائے 11 مئی کی شام تک خاطر جمع رکھیں انہیں ان کے سارے سوالوں اور بڑھکوں کا جواب مل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ احمد مختا ر نے 5 سال اسلام آباد کی پرکیف فضائوں میں گزارے اس وقت ان کی حلقہ میں حیثیت ایک اجنبی کی ہے اگرانہوں نے حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو وہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف غیر ضروری بیان بازی کرکے مظلوم بننے کی بجائے اپنی خدمات کا ذکر کرتے اس حوالے سے ان کا دامن مکمل طور پر خالی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن بنوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر ریاض خان منعقد ہوا
بنوں( جی پی آئی)ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن بنوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر ریاض خان منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی عصمت اللہ شاہ،اکبر لیاز،حبیب اللہ،ملک زاہد،عبد الحفیظ
قریشی،کامران خان،ماسٹر ریاض خان،محمد نظام الحق ،سعید اللہ خان،آصف،اسرار،لائق خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید خان،سپر وائزر سپورٹس کمپلیکس احسان اللہ خان بھی موجود تھے اجلاس میں متفقہ طور پر چندقرار دادیں منظور ہوئے بنوں ہاکی سٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف جلد از جلد لگوایا جائے سیکرٹری انٹر ویشنل کو ارڈینیشن اسلام آباد ڈی جی سپورٹس کے پی کے اور نگران وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ فنڈ زفراہم کرکے جلد از جلد کام شروع کیا جائے سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم میں ہائڈرالک باسکٹ بال پولز جلد از جلد نصب کی جائے اکرم خان درانی اپنا وعدہ بابت پولز نصب کرنا ایفا کرے بنوں میں پی ایچ ایف اکیڈیمی کے کوچ احسان اللہ بنوں کے کئی بچوں کو ماہانہ وظیفہ نہیں دے رہا ہے جبکہ کئی بچوں سے ہر ماہ کٹوتی کرتا ہے اور ان چھوٹے بچوں میں ابھی سے سیاست ڈال دیا ہے خود کئی مہینوں سے غائب ہوتے ہیں لیکن کٹوتی نہیں ہوتی جبکہ کوئی بچہ ایک دن مجبورا غیر حاضر ہو جائے تو اس سے وظیفہ سے کٹوتی کرتا ہے صدر پی ایچ ایف اور سیکرٹری پی ایچ ایف پاکستان احوال کا نوٹس لیں اور عملی اقدامات کریں بنوں کے انڈر16ہاکی پلیئرز اور جونیئر ہاکی پلیئرز فٹ بال کے جونیئر پلیئرز امثال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نور سعید خان کے والد کی وفات کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس سال سپورٹس کلینڈر میں سپورٹس کمیٹی کے د وعہدیدار شامل کرکے کلینڈر بنایا جائے ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر حافظ سیف الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ اس کے تعاون سے ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف اور ٹارٹن ٹریک پر کام کرنے کا عندیہ ملا بنوں بورڈ اور یونیورسٹی غیر معیاری کٹ کھلاڑیوں کو مہیا کرتا ہے اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے بنوں سکوائش کو گلاس کورٹ منظور کیا جائے آخر میں سیکرٹری محمد نظام الحق نے ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن جملہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا شکر یہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی ملک اور عوام ملک کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے:رانا فیصل رئوف خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 91 رانا فیصل رئوف خاں اور سابقہ نائب ناظم رانا امان اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک اور عوام ملک کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، قائدین پیپلز پارٹی نے اپنے خون سے ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی، مخالفین پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کیا، انشاء اللہ 11 مئی پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی گلہ سیوا موٹر والا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل نمبر 70 کے سابقہ نائب ناظم مصطفی بھٹی اور فرخ اقبال بھٹی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت رانا فیصل رئوف خاں کی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں رانا فیصل رئوف خاں نے اصغر کالونی، ہاشمی کالونی، گلہ مہربرکت والا، سکیم نمبر 2 بہاری کالونی اور فیروز والا روڈ پر بھی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری ٹولہ نے پانچ سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:چوہدری محمد نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ زرداری ٹولہ نے پانچ سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، کرپشن اور لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت تباہ کردی، عوام کو زندہ درگور کرنے والوں کو عوامی عدالت سے 11 مئی کو ایسا فیصلہ ملے گا کہ وہ منہ چھپاتے پھریںگے، مسلم لیگ ن برسراقتدار آ کر عوام کی تقدیر بدل دے گی، میاں محمد نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانپورہ اور کلر آبادی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری نواز چوہان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ضمنی الیکشن سے بڑی شکست دینا ہوگا تاکہ عوام کا استحصال کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت کا پتہ چل
سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق عوامی خدمت میری سیاست کا محور ہے،حلقہ کو مثالی بنانا میرا مشن ہے جسے انشاء اللہ میاں برادران کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا۔ تقریب سے بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر آصف علی زرداری کے سیاہ دور کو جمہوریت کی کامیابی کہنے والوں کا ذہنی توازن درست نہیں:عارف حسین جٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے سیاہ دور کو جمہوریت کی کامیابی کہنے والوں کا ذہنی توازن درست نہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت داغدار کر دی، کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دعوے نہیں ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بھاری قیمت ادا کی، اس کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا۔اس موقع پر حاجی طارق محمود سپرا، راشد خان، مبین عارف، حاجی محمد بوٹا، حاجی افتخار ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام اپنے آپ کومفادپرستوں کے ٹولے سے دوررکھیں:عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)عوام اپنے آپ کومفادپرستوں کے ٹولے سے دوررکھیں تاکہ وہ آپ کے ووٹوں کاسودانہ کرسکیں ووٹ ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور18کروڑعوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ہرپاکستانی جس کے ووٹ ک اندراج لسٹ میں موجودہے11مئی کو ہونے والے عوام انتخابات میں ضروراستعمال کرے۔ان خیالات کا
اظہارمسلم لیگ ن کے رہنما امیدوارپی پی91عمران خالد بٹ نے اپنے مرکزی دفترمیں مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے ن لیگی عہدیداروں اورکاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلمان خالد بٹ پومی بٹ،کلیم اللہ بھٹی،ملک خاوربشیر،اعجازبٹ،میرخلیل احمد،رحمت اللہ لون،عرفان اسلم کمبوہ،سیف اللہ مغل،یایسیٰن انصاری،رانا خالد محمود،عنایت اللہ بلو،ممبرعدنان بزمی،ناصرطفیل بھٹی،باباغلام فرید سندھو اوردیگربھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوام اورملک کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جس کی بدولت پورے پاکستان اوربالخوص پنجاب کی عوام ان بھرپوراعتماد کا اظہارکررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ انڈسٹریز اینڈ ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گوجرانوالہ انڈسٹریز اینڈ ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں شہر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر شہر کی معروف سماجی کاروباری شخصیات جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مسلم روڈ حاجی شغیب کھوکھرکو صدر، طلعت محمود مغل کو سرپرست اعلیٰ، میرج ہال ایسوسی ایشن کے رہنما سرفراز احمد بسراء ایڈووکیٹ کو نائب صدر جبکہ بانی (گٹوا) محمد وسیم کھوکھر کو دوسری مرتبہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کردیا ہے۔ دریں اثناء شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کا الیکشن قوم کی بقاء کی جنگ ہے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ 11مئی کا الیکشن قوم کی بقاء کی جنگ ہے،کارکن ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کی عظیم کامیابی کے لئے نکل کھڑے ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر این اے95 سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین و نائب ناظمین اور پارٹی کے سینئر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان انتہائی نامساعد حالات سے دوچار ہے ،توانائی کا بحران خوفناک صورت اختیار کر چکا ہے، فیکٹریوں اور کارخانوں کی بندش سے غریب عوام کے چولہے بجھ چکے ہیںاور ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے،ملک لوٹنے والے ٹولے نے پانچ سال اپنی عیاشیوں کی خاطر بدترین لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور پاکستان کومعاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، ملک کو موجودہ سنگین صورت حال سے میاں نواز شریف جیسا سچا کھرا اوردلیر لیڈر ہی نکال سکتا ہے،لیگی کارکن باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کے فیصلوں پر سر تسلیم خم کریں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر محمد امین بٹ،لیاقت علی بھٹی،عبدالستار ملہی،ارشد فاروق،اکرم بٹ ،حفیظ بٹ،ناصر گورائیہ،ریاض بھٹی،ا کبر بٹ ،رحمت اللہ لون اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ فضل کریم سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا۔اور مختلف جماعتوں کے رہنمائوں الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری،پیر مفتیابو دائود محمد صادق،پیر سید فدا حسین شاہ،مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ ،مفتی محمد حسین صدیقی،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،مفتی غلام
نبی جماعتی،مولانا ابو طاہر عبدالعزیز چشتی،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی،پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی،حاجی شاہد محمود گھمن،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،محمد نواز کھرل،پیر سید وسیم الحسن نقوی،مولانا خالد حسن مجددی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ آصف علی اویسی،حافظ سعید زین،قاری سلیم زاہد،حافظ محمد یعقوب فریدی،مولانا فیصل ندیم کیلانی،قاری محمد اشرف شاکر،نذیر علی بھٹی،قاری یاسین نعیمی،قاری خالد محمود کیلانی،قاری عبدالعزیز کیلانی،پیر سید خضر حسین چشتی،قاری سعید احمد ارشد،قاضی محمد یعقوب رضوی اور ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صاحبزادہ فضل کریم نے میدانوں سے لے کر ایوانوں تک باطل قوتوں کو للکارا اور حق و صداقت کا پرچم بلند کیا۔مرحوم کی پوری زندگی نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ اور مقام مصطفی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کی جدوجہد میں گزری مرحوم کی دینی سیاسی،ملکی،ملی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔آپ سچے عاشق رسول ملت اسلامیہ اور ملک وقوم کا عظیم سرمایہ باکردار اور محب وطن سیاسی و مذہبی لیڈر تھے۔آپ نے کبھی بھی اپنے عقائد و نظریات پر سمجھوتہ نہ کیا آپ کے انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا اور اہلسنت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں تقریباً 4 لاکھ24 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیاگیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) گوجرانوالہ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں تقریباً 4 لاکھ24 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیاگیاہے’ یہ گندم ضلع گوجرانوالہ’ گجرات’ منڈی بہائوالدین’ سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں خریدی جائے گی جبکہ ضلع حافظ آباد میں گندم کی خریداری پاسکو کی وساطت سے ہوگی۔ گندم کی خریداری کے شیڈول کا اعلان کردیاگیاہے جس کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں کاشتکاروں کو
باردانہ کا اجراء 26 اپریل سے شروع کردیا جائے گا جبکہ گندم کی خریداری یکم مئی 2013 سے شروع کی جائے اس امر کا انکشاف سیکرٹری خوراک پنجاب اعظم سلیمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن طارق نجیب نجمی’ ایڈیشنل کمشنر جنرل ریاض بٹ’ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عثمان یونس کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈز کنٹرولر اور ڈی سی اوز نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ گندم کی خریداری کے مراکز پر کاشتکاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی اور کاشتکاروں کے بہترین مفاد میں مڈل مین کی بجائے ان سے براہ راست گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے ریونیو سٹاف تبدیل ہو گیاہے اس کے لئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو نئے ریونیو سٹاف کو ریونیو ریکارڈ کاچارج جلد دلانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ گندم کی خریداری کے مراکز پر کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہ ہو’ کسی سیاسی جماعت یا انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کا بینر آویزاں نہیں کیا جائیگا اور سیاسی عناصر کو گندم کی خریداری کی مہم میں مداخلت پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر کی جائے گی۔سیکرٹری خوراک نے مزید کہا کہ خریداری کے حوالے سے مصالحتی کمیٹی کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے’ یہ کسانوں کے غیر جانبدار نمائندوں ‘ نمبردار اور مقامی ریونیو افسران پر مشتمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے نمی کا تناسب دس فیصد تک رکھا گیاہے۔گندم کی خریداری میں بدانتظامی کا سبب بننے والے سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کیاجائے گا اورمصالحتی کمیٹی کے ارکان خریداری کے اوقات میں مرکز پر موجود رہیں گے ۔ سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ مئی کے مہینے میں الیکشن کی وجہ سے گندم کی خریداری میں رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی اور اس امر کی مکمل کوشش کی جائے گی کہ خریداری کا عمل جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فیصلہ کیاگیاہے کہ دس اور گیارہ مئی کو گندم کی خریداری نہیں ہوگی تاہم کسانوں کی سہولت کے لئے محکمہ خوراک کا عملہ 9 اور10 مئی کو کسانوں کو جاری
کئے گئے باردانہ میں گندم وصول کرے گا۔ سیکرٹری خوراک نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسی کی بدولت اس سال زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے جس کے تحت ضلع گوجرانوالہ میں 581,000 ایکڑ’ گجرات 383,000 ‘ منڈی بہائوالدین 335,000 ‘ سیالکوٹ 505,000 ‘ نارووال 419,000 اورضلع حافظ آباد میں 384,000 ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔رواں سال میں مجموعی طور پر گوجرانوالہ ڈویژن میں 26 لاکھ7 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی جبکہ گذشتہ سال گندم کا زیر کاشت رقبہ 25 لاکھ 98 ہزار ایکڑ تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے کہا کہ گندم کی خریداری تیزی سے مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 100 بوریاں کاشتکاروں کو فراہم کی جائیں گی۔ مزید بوریوں کی ضرورت کی صورت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں پندرہ دن کی بجائے پانچ دن بعد اضافی باردانہ فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ خریداروں کو بھی گندم کی خریداری کی اجازت ہوگی اور گندم کی آزادانہ تجارت اور اس کو صوبے کے اندر لانے اور باہر لے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیںہوگی۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران خریداری کے مراکز میں شامیانے’ کرسیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ڈائریکٹر فوڈ نے مزید بتایا کہ شیڈول کے مطابق اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ پہلے پندرہ دنوں میں ساٹھ فیصد گندم ‘ دوسرے پندرہ دن میں پچیس فیصد گندم اور آخری پندرہ دنوں میں پندرہ فیصد گندم کی خریداری مکمل کرلی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ وہ انہیں سات دن کے اندر اس امر کاسرٹیفکیٹ پیش کریں گے کہ ان کے ماتحت اسسٹنٹ کمشنرز نے حالیہ تبادلوں کے بعد پٹوار حلقوں کاریکارڈ نئے تعینات شدہ پٹواریوں کے حوالے کردیا ہے۔ ریکارڈ کی سپردگی میں تساہل برتنے والے محکمہ مال کے اہلکار کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ خریداری مہم کے حوالے سے عوام کو مکمل طور پر آگاہی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی اور ہفتہ اور اتوار کی چھٹی نہ ہوگی’گندم کی خریداری کے حوالے سے شکایات پر ڈی سی او فوری کاروائی کریں گے اور کاشتکاروں کو گندم کی مالیت کے چیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ
بنکوں کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں گے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی گندم کا معاوضہ بروقت ادا کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں اپنی جیبیں بھریں، غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا:عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں اپنی جیبیں بھریں، غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، دونوں پارٹیاں اقتدار کے مزے تو لوٹتی رہیں لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی، تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر نا صرف عوام کے مسائل کو حل کرے گی بلکہ کرپٹ ٹولے کا بے رحمانہ احتساب بھی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے فرید ٹائون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات اور اناکی خاطر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، 11 مئی کو عوام ووٹ کے ذریعے ان سے ایک ایک جرم کا حساب لیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کا لالچ نہیں ہم عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں۔تقریب سے حافظ شکیل، صدیق گوہر، عثمان گوہر، راشد فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں بدلہ ہے :چوہدری محمد سلیمان گجر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں بدلہ ہے پنجاب اور اب بدلیں گے پاکستان کے نعرے پر عملدآمد کرتے ہوئے پاکستان کو خوشخال ملک بنائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن ) لائیزفوفم
گوجرانوالہ کے صدر چوہدر ی محمد سلمان گجر ۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری گلفام ریاض گجر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی طورپر مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم گوجرانوالہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ 11مئی کے الیکشن میں کامیابی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جاسکیں۔ اور تمام امیدواران کو اُن کے حلقوں میں بھرپور مدد فراہم کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان (نورانی ) کا ایک اہم اجلاس جمامع فاروقیہ فاروق گنج میں ضلعی سنیئر نائب صدر مفتی مجیب الرحمن (نورانی) کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی مہان خصوصی تھے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نامزاد امیدواران حلقہ پی پی صاحبزادہ محمد شبیر صدیقی ، حلقہ پی پی 92ملک محمد جاوید چشتی ، حلقہ پی پی 93مفتی مجیب الرحمن نورانی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء مشائح نے شرکت کی ۔ علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے کہا کہ نگران حکومت میں جانے والے حکمرانوں کے افراد موجوہ ہیں ان کی موجودگی میں اور جماعتی وابستگی نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے علامہ ابویاسر اظہر فاروقی نے کہا عوام ان راہمنائوں اور لیڈروں سے سوال کرتے ہیں کہ کیپٹل ٹاک پر آکر ایک دوسرے کے خلاف کریشن اور بدعنوانیوں کے الزامات لگانے اور دستاویزت میڈیا کو دکھانے والے اب خاموش کیوں ہیں ۔ ان تمام دستاویزت اور ثبوت وہ ریڑننگ آفسر اور الیکشن کمیشن کو پیش نہ کرتے ہیں کیا مصلحت ہے علی بابا چالیس چوہ کا نعرہ لگانے والے عمران خاں وغیرہ اب خاموش کیوں ہیں کیا یہ مک مکا اور چور کا چور تخفظ دینے کے مترادف نہیں ہے جمعیت کے نامزاد امیدوارں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے امیدوا چابی کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں ہم اپنے ووٹر کا حوصلہ بلند اور جماعت کے وقار کر برقرار رکھنا چاہے ہیں انہوںنے کہا کہ ہم الیکشن لڑیںگے اور مقام مصطفےٰ کے تخفظ اور نظام مصطفےٰ کے نفاد
کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحرانو ں سے نکلنے کا حل سرف نظا م مصطفےۖ میں ہی مضمر ہے :صو فی محمد عا رف چشتی
وزیر آ باد (جی پی آئی) بحرانو ں سے نکلنے کا حل سرف نظا م مصطفےۖ میں ہی مضمر ہے نظا م مصطفےۖ کے نفا ذ کے لئے ہر عا شق رسول کو اپنا فر ض ادا کر نے کے لئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سجا دہ نشین بھٹی کے شر یف صو فی محمد عا رف چشتی نے انجمن غلا ما ن محبوب خدا ۖ کے زیر اہتما سالا نہ دسویں محفل نعت کے مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر صا حبزادہ سید ضیا ء النور،صا حبزادہ محمد کا شف چشتی ،پیر را جہ اعجا ز اللہ خا ن،ملک محمد یو سف چا ند ،را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ ،صا حبزادہ محمد رفیق نعیم ،محمد ارشد جٹ ،محمد صدا قت جٹ ،سا بق نا ظم حا جی نصیر ارا ئیں ،طا رق مہر ،افتخا ر احمد چیمہ،محمد اعظم کلیر،عبد الرئوف رو فی،چمن اعجا ز ،طا ہر وقاص چیمہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکٹرا نک میڈ یا وزیر آ باد کا اجلا س زیر صدارت چیئر مین نثار احمد منعقد ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی) الیکٹرا نک میڈ یا وزیر آ باد کا اجلا س زیر صدارت چیئر مین نثار احمد منعقد ہوا جسمیں جنرل سیکر ٹری شکیل احمد اعوان ،سنیئر نا ئب صدر کا شف محمود خا ں ،نا ئب صدر ایو ب احمد چو ہا ن ،ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری عبد الرزاق،مہر محمد فیا ض فیضی ،نیئر عا لم ،محمد نصیر سند ھو ،عبد القیو م بھٹی ،محمد شہزاد اور دیگر نے شر کت کی ۔اجلا س میں نئے ممبرا ن کو الیکٹرا نک میڈیا کلب کی رکنیت دی گئی اور تعا رفی نشست ہو ئی الیکشن سا ل2013-14کے لئے با ہمی مشاورت سے لا ئحہ عمل تیا ر کیا گیا اور تین رکنی الیکشن بو رڈ تشکیل دیا گیا جس میںسنیئر صحا فی وممتا ز کا لم نگار شیخ طا رق امین خا لد ایڈ ووکیٹ ،مرزا ظہیر انجم بیگ جنرل
سیکر ٹری با ر ایسو سی ایشن اور صدر مر کزی تنظیم تا جرا ں چو ہدری نا صر محمود اللہ والے پر مشتمل ہے ۔الیکشن شیڈو ل کے مطا بق مو رخہ19اپریل بروز جمعہ دو پہر 12بجے تک کا حذا ت نا مزدگی بمقا م سول کو رٹ دفتر شیخ طا رق امین خا لد ایڈ ووکیٹ درخواستیں جمع کر وائی جا ئیں اور بروز اتوار 28اپریل کو با ر ہا ل میں الیکشن ہو ں گے ۔اس مو قع پر چیئر مین نثا راحمد نے کہا کہ الیکٹرا نک میڈ یا کے ممبرا ن ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہو کر علا قہ کے لو گو ں کی بہتری کے لئے کا م کر یں اور انتخا با ت میں جولوگ کا میا ب ہو ں ان کو چا ہئے کہ وہ سب سا تھیو ں کو سا تھ لیکر چلیں تا کہ الیکٹرا نک میڈیا کلب کی بہتری کے لئے کا م کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رو ٹی ،کپڑا اور مکا ن کے دعو یدارو ں نے عوام کو صرف دھو کا دیا ہے : شو کت منظور چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) رو ٹی ،کپڑا اور مکا ن کے دعو یدارو ں نے عوام کو صرف دھو کا دیا ہے گز شتہ پا نچ سالو ں میں مہنگا ئی غر بت افلا س ،بے روز گا ری اور بجلی و گیس کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔کر پت ترین زرداری ٹو لے نے و سائل کے غیر منصفا نہ تقسیم نے ملکی معیشت کو نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ پی پی104سا بق ایم پی اے شو کت منظور چیمہ سٹی وزیر آ باد کے سیکر یٹریٹ میں یو تھ ونگ کے صدر محمد عمران سنی کمبو ہ اور دیگر عہدیدارا ن سے ملا قا ت کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ یو تھ ونگ کے نو جوان ہما را ہرا ول دستہ ہیں اور یہ الیکشن میں ہما رے شا نہ بشا نہ کا م کرکے کا میا بی سے ہمکنار کر ے گا ۔اس مو قع پر جنری سیکر ٹری افتخا ر مسعود بٹر ،سنیئر نا ئب صدر محمد زبیر بٹ ،شعیب علی،لا لہ محمد صد یق،یا سر مہر،شا ہد بھٹہ ،شہبا ز وارث ،را نا نا صر ،سید زین العا بدین ،نعیم مغل ،فر حا ن شا ہ اور دیگر کا رکنا ن بھی مو جو د تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے ٹی آئی الیکشن میں کسی سیاسی جماعت کا نہیں حق کا ساتھ دے گی : سید بو علی
وزیر آ باد (جی پی آئی) اے ٹی آئی الیکشن میں کسی سیاسی جماعت کا نہیں حق کا ساتھ دے گی اور طلبا ء کی یہ شعور و آگہی مہم کرپٹ سیاست دانوں کا قلع قمع کرے گی اور وطن عزیز میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی کے پریس سیکر ٹری اور شعور و آگہی مہم کے چیف آرگنائزر سید وقار علی نے اے ٹی آئی کے ضلع ناظم گوجرانوالہ سید بو علی شاہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں سیاست دانوں سے تنگ آکر عوام نے پنے ووٹ کا استعمال چھو ڑ دیا تھا پچھلے الیکشن میںبھی آدھی سے زائد عوام نے ووٹ کا ستعمال نہیں کیا اسی سلسلہ میں اے ٹی آئی نے شعور و آگہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کارکنان انجمن نہایت غیر جانبداری سے چلائیں گے ملک بھر میں آگاہی کیمپ لگا ئے جائیں گے اور عوام کو الیکشن بارے مکمل معلومت فراہم کی جائے گی، اس موقع پر چیف آرگنائزر پنجاب سید وقار علی اور ڈویزنل آرگنائزر سید بو علی شاہ نے رانا رضوان کو ضلع گوجرانوالہ کے لئیے شعور وآگہی مہم کا آرگنائزر منتخب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر یس کلب وزیر آ باد کا ہنگا می اجلا س زیر صدارت صدر افتخارر احمد بٹ منعقد ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی) پر یس کلب وزیر آ باد کا ہنگا می اجلا س زیر صدارت صدر افتخارر احمد بٹ منعقد ہوا ۔اجلا س میں جنرل سیکر ٹری صا بر حسین بٹ ،صو فی محمد اشرف نثا ر،مہر طا ہر جا وید مٹھو ،ڈا کٹر سید رضا سلطا ن،سیف اللہ بٹ ،ندیم صا دق تا رڑ ،ملک محمد اسلم کلیار،را نا عبد الرشید،منور آ غا پٹھا ن ،عبد اللہ وڑا ئچ،وقا ص خا لد ہا شمی،عمران شا ہد،زما ن حیدر چیمہ،مہر محمد فیا ض فیضی ،کا شف محمود خا ں ،محمد نعیم اشرف ،اما نت علی،علی رضا اور دیگر نے شر کت کی ۔اجلا س میں با با ئے صحا فت مو لانا ظفر علی خا ن کی پڑ پو تی بشر یٰ ایا ز جو ان دنو ں مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ان کے لئے تندرستی صحت اور درازی عمر کے لئے خصو صی دعا
کی گئی ۔نگرزن وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجا ب اور نگران وزیر اطلا عا ت و نشریا ت سے مطا لبہ کیا ہے کہ با با ئے صحا فت مو لا نا ظفر علی خا ن کی پڑ پو تی امر یکہ کے ویرین بل ہسپتا ل سنٹر ڈو پیج شکا گو میں زیر علا ج کے لئے خصو صی امداد کا اعلا ن کر یں جبکہ اس سلسلے میں وفا قی و صو با ئی حکو متیں ثقا فت اور دیگر شعبہ جا ت سے تعلق رکھنے والے افراد کی امداد کر رہی ہے ۔مو لا نا ظفر علی خا ن اور انکے خا ندان کی پا کستان کے لئے بیش بہا قر با نیا ں ہیں جن کو کسی طر ح بھی فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صا حبزادہ فضل کر یم کی وفا ت سے دینی حلقے ایک مد بر معا ملہ فہم رہنما سے محرو م ہو گئے: ڈا کٹر محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی
وزیر آ باد (جی پی آئی) صا حبزادہ فضل کر یم کی وفا ت سے دینی حلقے ایک مد بر معا ملہ فہم رہنما سے محرو م ہو گئے انکی دینی و ملی خد ما ت کا فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ممتاز عا لم دین صا حبزادہ ڈا کٹر محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی نے بھٹی کے میں ڈا کٹر سید مظفر حسین زیدی کی سا لا نہ بر سی کے مو قع پر اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ صا حبزادہ فضل کر یم کی نا گہا نی وفا ت سے اہل سنت ایک عظیم با پ کے عظیم بیٹے سے محرو م ہو گئی ۔انہو ں نے کہا کہ اتحا د امت اور پا کستان کی سا لمیت کے لئے جو کو ششیں کیں وہ تا ریخ کا حصہ بن گئیں انکی شخصیت ایک یو نیورسٹی کا درجہ رکھتی تھی ۔انکی کا وشو ں سے اہل سنت ایک پلیٹ فا رم پر اکٹھے ہو ئے بعد ازا ں صا حبزادہ فضل کر یم کی مغفرت اور بلندی درجا ت کی دعا کرا ئی گئی۔