اضلاع کی خبریں 19.7.2013

رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے گزشتہ روز سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کی ممتاز راہنما اور رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے گزشتہ روز سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر انور امان، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد بھی تھے عذرا صابر خان نے ہسپتال میں گائنی آپریشن تھیٹر، لیبر روم اور گائنی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور خواتین سے مسائل دریافت کیے انہوں نے گائنی تھیٹر میں لیڈی ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا عذرہ صابر خان نے جنرل اپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں وہ کارڈ یالوجی وارڈ میں گئیں جہاں ڈاکٹر شاہد مغل اور ڈاکٹر عتیق احمد نے انہیں بریفنگ دی ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے انہیں کارڈیالوجی یونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والی وارڈ بھی دکھا ئی انہوں نے بتایا کہ گائنی آپریشن تھیٹر میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت جدید سہولیتں فراہم کی گئی ہیں عذرا صابر خان نے ایم ایس ڈاکٹر انور امان کی ان کاوشوں کو سراہا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی انہوں نے ڈاکٹر ز کو ہدایت کی کہ وہ غریب مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں غریب مریضوں کو ضروری ادویات دیں اور ادویات نہ ملنے کی شکایات کا ازالہ کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور سول ہسپتال میں مزید جدید سہولتیں فراہم کریں گے اور انہوں نے عملے کی حاضری بھی چیک کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں توانائی کے بحران نے زندگی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیاہے :بیرسٹر علی اشرف مغل
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنما بیرسٹر علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران نے زندگی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیاہے اوراس بحران پر قابوپانے کیلئے حکومت کو سابق حکومت کی طرح لوٹ مار کرنے اورکرپشن سے قومی وسائل ضائع کرنے کی بجائے بامقصد اورزمینی حقائق کوسامنے رکھتے ہوئے دوررس اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی این اے 95کے دفترمیں کارکنوںکے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ تھرمل پاور پلانٹس وقتی یا شارٹ ٹرم پراجیکٹس کے طورپر تو اپنائے جاسکتے ہیں لیکن مستقل منصوبے کے طورپر بڑے ڈیمز ہی بجلی اورپانی کے مسائل سے نمٹنے کا حل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہائیڈل پاورپراجیکٹس سے اگلے دس سالوں میں ہماری ضرورت سے دس گنا زیادہ سستی بجلی پیداکی جاسکتی ہے اورحکومت کو پوائنٹ سکورنگ اورلوٹ مارکی بجائے اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بیرسٹرعلی اشرف مغل نے کہاکہ سستی بجلی ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ اورامن وامان کی بحالی میں بھی اہم کرداراداکرسکتی ہے جس کے لئے حکومت کو تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ کالاباغ ڈیم، بھاشا ڈیم اوراسی نوعیت کے دیگر منصوبوں کیلئے نہ صرف اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے بلکہ ان پر کام شروع کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے جو اس وقت باآسانی کئے جاسکتے ہیں۔ علی اشرف مغل نے کہاکہ اگر مسلم لیگی حکومت نے بھی اپنی سابق اتحادی پیپلزپارٹی کی روش نہ چھوڑی تو عوام اس کاحشر بھی ق لیگ اورپیپلزپارٹی جیساکردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کے عملی اقدامات کی بدولت رمضان بازاروں میں کم آمدنی والے افراد کو ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے:یاسر مشتاق
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پی پی91یاسرمشتاق بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے عملی اقدامات کی بدولت رمضان بازاروں میں کم آمدنی والے افراد کو ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں 4۔ ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو روزمرہ کی اشیائے خوردو نوش اوپن مارکیٹ کی نسبت ارزاں نرخوں میں میسر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سستا رمضان بازارکچی فتومنڈ گوجرانوالہ میں لگائے گئے سستے رمضان بازار کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں پورا مہینہ بہترین انتظامات کوپورے جذبے اورمحنت سے بر قرار رکھا جائے اورصارفین کو رمضان بازار کے اوقات میں کسی چیزکی کمی نہیںآنی چاہیئے انہوں نے سبزی، چکن، پھلو ں، آٹا وچینی کریانہ ودیگر اشیائے ضروریہ کے معیار’ قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اشیا کی طلب ورسد پرگہری نظررکھی جائے اورعوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب عوامی فلاح وبہبو دکے لئے کوشاں ہے سستے رمضان بازار ا س کی ایک کڑی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ مقدس میں سحرو افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:مولانا مجاہد عبدالرسول
لاہو ر (جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے ڈویثر نل صدر مولانا مجا ہد عبدا لر سو ل خا ن نے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں سحرو افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دہشت گردی کے خلاف حکومت کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔طالبان کیساتھ غیر مشروط مزاکرات ملک وقوم کو تباہ اور بربادی کے کنارے پر لے جائے گا۔انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی کی بجائے امریکہ اورپاکستان حکومت ان کی سر پرستی کر رہا ہے۔پا کستان کو پا نی کا بلبلہ سمجھنے والے امریکہ کو افغانستان میں شکست کے بعد ہوش میں آجانا چاہئے۔پا کستان اسلام کا قلعہ اور اٹیمی قوت بھی ہے۔نا اہل حکمرانوں اور دہشت گردوں کو 18کروڑ عوام پر مسلط کر کے امریکہ اور اس کے حواری اپنے منفی عزائم میںکبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذ شتہ روزسٹی صد رمحمد طا ہر قادری کی رہا ئش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سٹی کے صدر محمد طا ہر قادری اور محمد نو از قادری نے کہاکہ حکمرانوں نے رمضان میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رواں رکھ کر اپنی نا اہلی کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں میں کو ئی فرق نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ پاکستان کے حامیوں کو سزائیں دیکر بنگلادیش نے پاکستان کو نفرت کا پیغام دیا ہے۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ متحدہ پاکستان کے حامیوں کو سزائیں دیکر بنگلادیش نے پاکستان کو نفرت کا پیغام دیا ہے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے بزرگ رہنما ئوں پروفیسر غلام اعظم کو عمر قید اور سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد کوپاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں موت کی سزا سنانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ بنگلادیش کی حکومت ایک ٠٩ سالہ بوڑھے سے اس قدر خوف زدہ ہو سکتی ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔ 90 سالہ غلام اعظم کو 90 سال کی مضحکہ خیز سزا پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔ مرکزی دفتر میں علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی حکومت اور وزیراعظم حسینہ واجد نے بڑی شدومد سے اس مقدمے کی حمایت کرکے پوری دنیا کے مذہبی حلقوں خصوصا برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں میں نفرت کمانے کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ اس لئے بہتر ہے کہ حکومت بنگلہ دیش کے بزرگ مذہبی رہنما کی عمر اور خرابی صحت کے ساتھ عوامی ردعمل کے پیش نظر ان کی سزا معاف کر دے یہ بنگلہ دیش حکومت کے اپنے بھی مفاد میں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ بارشوں میں کپاس کی فصل پر چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے بڑھنے کا شدیدخطرہ ہے :ترجمان
لاہور(جی پی آئی)حالیہ بارشوں میں کپاس کی فصل پر چست تیلے اور لشکری سنڈی کے حملے کے بڑھنے کا شدیدخطرہ ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکاران کیڑوںکی پہچان ہونے والے نقصان سے آگاہی اور انسدادی تدابیرپر عمل پیرا ہوکر ان کیڑوںسے ہونے والے نقصان سے یقینی طور پر بچ سکتے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق کیڑوںکا حملہ جب نقصان کی معاشی حد پر ہوتومقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔ترجمان نے بتایا کی آبپاش کھالوںپر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے وقفے وقفے سے زہر پاشی کریں کیونکہ کھالوں کے نزدیک جڑی بوٹیوںپر رس چوسنے والے کیڑوںکا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر سفید مکھی کے بالغ اور بچے ہمہ وقت فصل پر موجود ہوں تو سپرے کیلئے ایسے زہر کا انتخاب کریںجو ان دونوںکے خلاف موثرہو۔ایک ہی زہر کا باربار سپرے نہ کریں۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کپاس کی فصل نشوونما، بڑھوتری اور پھل پھول لانے کے اہم مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے خلاف ذراسی کوتاہی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے کاشتکار ان کیڑوں کے تدارک کے لئے بر وقت اقدامات سے اپنی فصل کو بچاکر بہترین پیداوار لے سکتے ہیں جونہ صرف ان کی خوشحالی کی ضامن ہو گی بلکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال مقروض پنجاب سے زیادتی ہے ؟ ق لیگ
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کس حیثیت میں سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں ،؟حالانکہ وہ پنجاب حکومت میں کوئی سرکاری پورٹ فولیوبھی نہیں رکھتے، صرف 40 کلو میٹر لاہور سے دور شیخوپورہ کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرنا فضول خرچی قومی خزانے سے زیادتی اور شاہانہ طور طریقے ہیں جن کا مقروض پنجا ب متحمل نہیں ہو سکتا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل، ڈاکٹر محمد افضل اور باسمہ ریاض چوہدری نے تحریک جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں بچت پالیسی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا مگرحکومت اپنی ہی اعلان کردہ بچت پالیسی کی دھجیاں اڑا رہی ہے، اراکین اسمبلی نے کہا کہ کیا حمزہ شہباز شریف کی طرف سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے نتیجے میں رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش سستی ہو گئیں ؟جواب یقینا نفی میں ہے کیونکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا باقاعدہ تحقیقات کرکے خصوصی رپورٹس دے رہا ہے کہ حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنے میں ناکام ہے، انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 30ارب روپے کی خطیر رقم بجٹ میں سے لی اور صورتحال یہ ہے کہ آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی سرکاری سبسڈائز گندم کا کوٹہ نہ ملنے پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اگر پنجاب حکومت نے اعلان کردہ اقدامات پر فوری عمل نہ کیا تو آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ساڑھے سات سو روپے سے بھی تجاوز کرجائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم سے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعما ل مفاد عامہ کا انتہائی اہم مسئلہ ہے لہذا سپیکر سے استدعا ہے کہ معمول کی کارروائی معطل کرکے اس تحریک پر بحث کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن میں18اغوا لاقانونیت کی انتہاہے، ناصر محمود گل
لاہور(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے شہر لاہور میں گزشتہ روز 18افراد کا اغوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی اور لاقانونیت انتہا ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں شیخوپورہ، لاہور، قصور اور وزرآباد سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5سال سے اغوا اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی میں دلچسپی نہیں لے رہی جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوںنے کہا کہ حال ہی میں ڈیرہ غازی خان میں چھوٹو ڈکیت گینگ کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ڈاکوئوں کی شرائط پر رہائی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے اگر صوبہ میں محافظ غیر محفوظ ہیں تو عام شہری کو تحفظ کون دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے مسلم لیگ ن نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا رمضان میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان عوام بہت پریشان ہے، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے صحت سے متعلق سارے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے ہیں:راحیلہ انور
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے صحت سے متعلق سارے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے ہیں شہر میں غیر معیاری اشیا کی فروخت کی وجہ سے لاہور شہر میں گیسٹرو کے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیا پر قابو پانے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روزگیسٹرو کے 1500 سے زیادہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ جو پنجاب حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے عوام کو صاف پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں لگتا ہے پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات میں صحت جیسی بنیادی سہولت نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی و گیس چوروں کے خلاف اقدامات مزید تیز تر کئے جائیں صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ
لاہور (جی پی آئی)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک اقبال چنڑ نے آج بہاولپور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور کسی کو بھی معاف نہ کیا جائیمعاشرے کے یہ ناسور کسی طرح بھی ملک کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے اور چند ٹکے رشوت دے کر اپنے مذموم عزاز کو بجلی و گیس کے جونک زدہ اہلکاروں کے ذریعے پورا کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ بہاولپور ڈویژن کی انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور بھاری جرمانے کئے جائیںملک اقبال چنڑ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھر کا گلی گلی کوچہ کوچہ روشنیوں سے منور ہوگا اور گھر گھر میں گیس چولہوں کو گرم رکھے گی انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو مزید تیز تر کردیا جائے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈیژن بھر میں بڑے بڑے بینروں کے ذریعے عوام سے استدعا کریں کہ وہ گیس و بجلی چوروں بارے معلومات فراہم کریں جبکہ اطلاع دینے والے کا نام و پتہ انتہائی صیغہ راز میں رکھا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یورپی یونین نے محکمہ کو ملک کا بہترین محکمے کا خطاب دیا ہے:کیپٹن (ر) محمد آصف ڈی جی پی ڈی ایم اے
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کسی بھی قدرتی آفات سے فوری نبرد آزماہونے اور متاثرین کو فوری ریلیف کے لئے پی ڈی ایم اے ڈیپارٹمنٹ کو مستقبل کا جدید سائنسی خطوپر استوار محکمہ بنا دیا گیا ہے اس محکمہ کی اہمیت ، افادیت اور اس کا طرز عمل اور کردار سے کسی کو انکار نہیںپی ڈی ایم اے کو ماڈل محکمہ کا خطاب ملک بھر سے ملا ہے اور اسی طرز کا محکمہ بنانے کے لئے پاکستان کے دیگر صوبوں نے بھی عملی اقدامات اپنے اپنے صوبے میں کردیئے ہیں محکمہ کو یورپی یونین کی طرف سے اہم ترین اورفوری ریلیف مہیا کرنے کا خطاب بھی مل چکا ہے جو کہ بڑے اعزاز کی بات ہیان خیالات کا اظہار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد آصف نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یہ واحدمحکمہ ہے جس کے پاس جدید کشتیوں کا بیڑہ ہے کمیونیکیشن کمانڈ کنٹرول سسٹم ہے جس کے ذریعے کسی بھی آفت زدہ علاقے میں براہ راست فوری ویڈیو کا نفرنس کے ذریعے حالات، لوگوں /متاثرین کو درپیش مشکلات بارے اور ریلیف پہنچانے بارے ہر قسم کے اقدامات اور فوری کارروائی کا عمل براہ راست کرنے کے بعد لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ کے پاس بڑے بڑے سامان لے جانے کے لوڈرز ہیں جو تیز پانی کے بہا میں بھی سامان ایک مقام سے دوسرے مقام پر باآسانی لے جاسکتے ہیںانہوں نے بتایا کہ جدید قسم کے ویئرہاسز اور سٹوریج کا صوبہ بھر میں جال بچھایا گیا ہے جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ٹینٹ، کمبل، اشیائے ضروریہ فوری مہیا کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز کا جال بچھادیا گیا ہے جو ہر قسم کے ڈیزاسٹر بارے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے فوری کارروائی عمل میں لاتی ہے