اضلاع کی خبریں 20.7.2013

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا اجلاس زیر صدارت عثمان لطیف کھوکھر منعقد ہوا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا اجلاس زیر صدارت عثمان لطیف کھوکھر منعقد ہوا اجلاس میں یوتھ ونگ پی پی 91کے صدر رانا عثمان جنرل سیکرٹری ندیم مغل، پی پی 92کے صدر جہانزیب بخاری، حافظ سمیع پی پی 93کے صدر سلیم وڑائچ ، ملک سلیم پی پی 95کے صدر ملک منیب، لییق گجر نے سٹی صدر ولید بٹ کے غیر آئنی اقدامات کیخلا ف قرار پیش کی اور احتجاجاً عہددوں سے استیفیٰ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا مگر کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے جس پر انہوں نے احتجاجاً استیفیٰ دیا ہے اور وہ جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو معیاری اشیائے خورد و نوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں:حاجی محمد نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان بازار مانیٹرنگ ٹیم کے ممبر و ایم پی اے حاجی محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو معیاری اشیائے خورد و نوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں،اشیاء کے معیار اور کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جہاں عوام کو شکایت ہوئی وہاں خود جائوں گا، میاں برادران نے عوام کو ریلیف دیا، انتظامیہ کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ اور پیپلز کالونی کے رمضان بازار وں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان نے سبزیوں، چینی ، گھی، گوشت اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں خریداری کے لئے آنے والے افراد اور سٹال ہولڈرز سے معلومات حاصل کیں، انہوں نے سٹالز پر اشیاء کی کوالٹی کو سراہا اور انتظامیہ کو اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش کی فراہمی پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی گراں فروشی روکنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے، ذخیرہ اندوز اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کے وفد نے سویڈن میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کے وفد نے سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوٹن برگ میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔1829 میں قائم ہونے والی اس یونیورسٹی کا عالمی رینکنگ میں 37 واں نمبر ہے اور یہاں ریسرچ اورصنعتی اداروںخصوصا ایرکسن،والوو کارز اور ٹرکس،والوو انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سکینیا،ساب اور ایس کے ایف کے ساتھ اشتراک پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔چامرز یونیورسٹی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر طلبہ کو سکالرز شپس بھی فراہم کرتی ہے۔ یہاں زیر تعلیم طالب علموں کی تعداد دس ہزارہے جن میں 336 ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس یونیورسٹی کے میٹریل سائنس، پروڈکشن ،انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی،ٹرانسپورٹ،لائف سائنس اینڈ انرجی کے شعبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستانی طالب علموں کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر چارلس لیوس نے انہیں جامع پریزنٹیشن دی۔پاکستانی طالب علموں نے اپسالا یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔1878 میں قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی ریسرچ کے 30 شعبوں میں تعلیم فراہم کرتی ہے جن میں سے انرجی پروڈکشن ریسرچ کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس یونیورسٹی کے چار ریسرچرز نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالتوں کے احترام کا راگ الاپنے والے بلدیاتی الیکشن کروانے سے انکاری کیوں؟، سینیٹر کامل آغا
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عدالتوں کے احترام کا راگ الاپنے اور جمہوریت کی مالا جپنے والے حکمران سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کروانے سے انکاری کیوں ہیں ؟ صوبہ کی 45 سو یونین کونسلوں کے 58 ہزار 5 سو منتخب نمائندوں کی بجائے 36 سرکاری ایڈ منسٹریٹرز کے ذریعے ضلعی حکومتوں کا نظام چلانا کون سی جمہوریت اور گڈ گورننس ہے ؟ ضلعی حکومتوں میں اربوں روپے کے فنڈز کا غیر قانونی استعمال بند کروانے کے لیے بلدیاتی الیکشن ناگزیر ہیں ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 سال میں الیکشن کے حوالے سے اگر ضروری اقدامات نہیں ہوسکے تو 6 ماہ میں حکمران کیا تیر مارلیں گے مزید وقت مانگنے کی باتیں دراصل زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی ہوس کے سوا کچھ نہیں ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنی ڈیڈ لائن پر عمل کروائے اور عوام کو ووٹ کے آئینی استعمال کا حق دلوانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی پسند کے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دلوائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے نجی شعبے کے اشتراک سے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا
لاہور(جی پی آئی)حکومت پنجاب نے نجی شعبے کے اشتراک سے پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ”تابناک پنجاب”(Magestic Punjab) اور”زندہ دل لاہور” (Vibrant Lahore) پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت لاہور کے مضافات میں ”کرافٹ ویلج” اور ہربنس پورہ لاہور میں ”تھیم پارک” کی تعمیر کے علاوہ کو ٹ مٹھن ضلع راجن پور میں ٹورسٹ کمپلیکس ‘سفاری ٹرین’ اور ٹورسٹ ریزاٹ قائم کئے جائیں گے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں چیئرلفٹ کی تنصیب کے منصوبے شامل ہیں۔یہ بات آج صوبائی وزیر تعلیم وسیاحت رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب ٹورزم کمپلیکس لاہور میں ٹورزم انڈسٹری سے منسلک سٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اجلا س میں ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) میں ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبائی وزیر سیاحت نے ہدایت کی کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر تشکیل نئے بورڈ آف گورنرزمیں سیاحت کے شعبے سے وابستہ نوجوان ماہرین کو زیادہ تعداد میں شامل کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر ٹی ڈی سی پی میں یوتھ ٹورزم ونگ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کے مضافاتی علاقے میں ایک نیا ”کرافٹ ویلج” تعمیر کیا جائے گا جہاں پنجاب کی گھریلو مصنوعات،روایتی کھانوں اور کلچر کو محفوظ کیا جائے گاجبکہ لاہور میں اندرون شہر بھاٹی دروازے سے شاہی قلعہ تک موجودہ سڑک کو ”ہسٹری سٹریٹ” میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت اندرون بھاٹی گیٹ قیام پذیر رہنے والے لاہور کے 400 کے قریب مشاہیرکی رہائشگاہوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ بھاٹی گیٹ پر ہسٹری سٹریٹ کا تھری ڈائی مینشن الیکٹرانک ماڈل بھی نصب کیا جائے گا جہاں ایک بٹن دبا کر عوام اور غیر ملکی سیاح کسی بھی ایسی مشہور شخصیت کا مکان ماڈل میں روشن کر سکیں گے جو پچھلے 1000سال کے دوران اس تاریخی محلے میں قیام پذیر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا تصور دینے والے عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال بھی اندرون بھاٹی گیٹ قیام پذیر رہے ہیں جبکہ ہماری تاریخ کے جنگجو کردار دُلا بھٹی کو بھی بغاوت کی پاداش میں بھاٹی گیٹ کے قریب پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔صوبائی وزیر سیاحت نے ہدایت کی کہ تاریخی اہمیت کے حامل اندرون لاہور کے فضائی جائزہ سے لی گئی تصویر کو بھی کامسیٹس لاہور کے تعاون سے تھری ڈائی مینشن ماڈل کی شکل دینے کے لئے رابطہ کیا جائے تاکہ اس پراجیکٹ پر آنے والے ڈیڑھ کروڑ روپے کے خرچ کی بچت ہو سکے۔اندرون شہر لاہور کے 13 دروازوں کا یہ ماڈل شاہی حمام میں رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر سیاحت نے ہربنس پورہ لاہور میں تھیم پارک کی ڈیزائننگ کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دنیا میں اس وقت سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کا ماڈل رائج ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ٹورزم فرینڈلی سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ اندرون شہر واقع نونہال سنگھ حویلی کوکرایہ پر فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اوروہاں مصنوعی سیٹ لگانے والوں نے ہمارا یہ تاریخی ورثہ برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت نے اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جو تین دن کے اندر انہیں رپورٹ پیش کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ کی مداخلت پر بلدیاتی الیکشن کی راہ ہموار ہوئی ،سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر نے سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات ستمبر تک کروانے کا حکم خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت پر بلدیاتی الیکشن کی راہ ہموار ہوئی ہے ، زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش میں آئین کو پامال کیا جاتا رہا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہے جمہوریت کے نام نہاد دعوے داروں کو یہ آئینی ذمہ داری ازخود پوری کرنی چاہئیے تھی لیکن پنجاب کے حکمرانوں نے تقریباً5 سال سے نہ صرف عوام کو گراس روٹ پر اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق سے مسلسل محروم رکھا بلکہ بلدیاتی اداروں کا اربوں روپیہ بھی ملازم ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے اپنے اللوں تللوں پر خرچ کیا ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ خود کو ”خادم ”کہلوانے بلدیاتی اداروں پر مستقبل قبضہ کیلئے دور غلامی کا لارڈ کلچر واپس لانا چاہتے ہیں جسے 10 سال پہلے دفن کر دیا گیا تھا۔ بلدیاتی اداروں کا مقصد ہی گراس روٹ کے عوام کی خدمت ہے اگر اس خدمت کی راہ میں صوبائی حکومت حائل ہوئی تو یہ نظام بے مقصد ہو کر رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوںنے کہاکہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،سستے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب ناکام نظرآتی ہے ،کیونکہ عوام کورمضان بازاروں میں بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ بلوچستان حکومت امن وامان کیلئے ہرممکن اقدام کرے اور بلدیاتی انتخاب حکومت پاکستان اورصوبائی اسمبلیاں جلد کروائیں تاکہ عوام کے حقوق ان کواپنے دروازے پر میسر ہوں۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت واضح پالیسی جلد عوام کے سامنے لائے