اضلاع کی خبریں 21-03-2013

عقیدہ توحید سیمینارنظریہ پاکستان کے احیاء کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔علامہ اشفاق صابری

اسلام آباد(جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم کے ضلعی رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہولاہورمیںمنعقدہونیوالاعقیدہ توحید سیمینارنظریہ پاکستان کے احیاء کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیمینار میں عقیدہ توحید ورسالت کی روشنی میں ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا ۔سیمینار میںسربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،پیر آف بھکھی شریف سید نوید الحسن مشہدی ، شیخ الحدیث حافظ محمد عبدالستار سعیدی ، امیر فدایان ختم نبوت علامہ خادم حسین رضوی ، میاں ولید احمد شرقپوری ،پیر سید ماہ منیر گیلانی ، پیر سردار احمد عالم ، سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذصاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی ، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی ، مولانا غلام محمد سیالوی ،ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ،پیر سید کرامت علی حسین شاہ ، صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ دائود رضوی سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ اورہزاروں عوام اہلسنت شرکت کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے راولپنڈی اوراسلام آباد کے عہدیداروں کے اہم اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلامہ دائودعالم رضوی، علامہ گلفرازاحمدستی،قاری محمداعجازقادری، مفتی محمدسعیداحمدنقشبندی، علامہ محمدوقارمدنی سمیت دیگرعہدیداروکارکنان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیںکرنا ہوں گی،علامہ ساجد نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نوشہرہ مہاجر بازار میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمہ تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلحہ کے زورپر اہلسنت کی مساجدپر قبضہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، حکومت فی الفورنوٹس لے
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی اوراسلام آباد کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی اور صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے کہا ہے کہ حکومت اہلسنت کی مساجدپرقبضے کانوٹس لے۔ملپورکی جامع مسجدقُباء میں اسلحہ کے زورپر قبضہ اسلام آبادانتظامیہ کی نااہلی ہے۔دہشتگردوں کے خوف سے مساجدکو سیل کردینا افسوسناک امرہے،لہذافی الفورمسجدکی تالا بندی کھولی جائے۔ اسلحہ کے زورپر کسی کو زبردستی اپنے خودساختہ عقائد مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی دارلحکومت کے نہتے شہریوں کو دہشتگردوں کے سپردکردیناقانون نافذکرنیوالے اداروں پرسوالیہ نشان ہے۔ شرپسندوں کوفی الفورگرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملپور اسلام آباد میں اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی مکتبہ فکرکی جامع مسجدقباغوثیہ پر شرپسندوں کے قبضے پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا۔پاکستان سُنی تحریک کے عہدیداروں نے کہا کہ مسلمانوں کو بلا جواز کافر،واجب القتل،مشرک اور بدعتی کہنے والے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔قانون نا فذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف فوری کا روائی عمل میں لا ئیں۔ مساجدکا تقدس پامال کرنیوالوں کو ہرگزمعاف نہیں کیا جاسکتا۔ اگرشرپسندوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔پرامن اہلسنت کو بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ کالعدم تنظیموں کو لگام نہ دی گئی تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزادہونگے اورپھرشرپسندوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے لیہ سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار علی بابر کیتھران کی عمران خان سے ملاقات
لاہور(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیہ سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار علی بابر کیتھران کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔سردار افتخار علی بابر کیتھران نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی ذوالفقار کی پارٹی نہیں رہی بلکہ زرداری ٹولہ ہے جو چند مفاد عناصر پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے نظریاتی لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیںجو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عمران خان میں ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی تڑپ مو جود ہے جس کی وجہ سے میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں۔ سردار افتخار علی بابر کیتھران 2008کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیر اعظم کیلئے گیلانی اور راجا جیسے تو سینکڑوں لوگ مل سکتے ہیں :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے گیلانی اور راجا جیسے تو سینکڑوں لوگ مل سکتے ہیں ، ضرورت ایسے فرد کی ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر سکے اور غیر جانبدار انتخابات کی منزل کوآسان بنا سکے۔ انتخابی اتحادوں کا وقت گزرگیا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے سوا سب سے ہوسکتی ہے ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں سے بات چیت جاری ہے ،عمران خان نے رابطہ کیا تھا اور لاہور میں 23مارچ کے جلسہ کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے کاطے ہوا ہے۔دفعہ62,63پر عمل کروانا اور لٹیروں کا راستہ روک کر انتخابات کو بااعتماد بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں کی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں انتخابات میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کر کے مرضی کے نتائج حاصل کرنے والوں کو روکنا اور عوام کو آزاد رائے دہی سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع دینا الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا نہ کیا گیا تو حالات کو ابتری کی طرف جانے سے نہیں روکا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں انٹر سیف ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ آلات کی تین روزہ میسی انٹر نیشنل نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آرگنائزرجی ایم میسی انٹر نیشنل تصور حسین ، ڈاکٹر رضوان نصیر ڈی جی 1127 ،محمد عمران میسی انٹر نیشنل کے کنٹری ہیڈ اور ایکسپو سنٹر کے ہیڈ ضیاء المصطفے نے امیر جماعت اسلامی کو مختلف سٹالز کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات محمد انور خان نیازی ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف اور عمیر ادریس بھی موجود تھے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے منی انقلاب آسکتا ہے عوام ووٹ دینا محض شوقیہ نہ سمجھیں،یہ آئینی ذمہ داری ہے ۔بہت سے ممالک میں ووٹ کاسٹ نہ کرنا قانوناًجرم ہے ،میرے خیال میں ہمارے ہاں بھی کوئی ایسا قانون ہونا چاہئے کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا پابند بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر کے فیصلے عوام کے ووٹ سے برسراقتدار آنے والے حکمران کرتے ہیں ،اس طرح عوام براہ راست ان فیصلوں کے ذمہ دار قرار پاتے ہیں آج اگر ملک میں مہنگائی بے روز گاری غربت اور توانائی کے بحران ہیں تو اس کی کچھ ذمہ داری ان لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے سروں پر ایسے لوگوں کو بٹھایا جنہوں نے ان کو محرومیوں کے حوالے کرکے اپنے لئے عیش و عشرت کے محل تعمیر کئے اور اپنے بنک بیلنس بڑھانے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں اور نسل در نسل اقتدار پر قابض وڈیروں ،سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں۔سید منور حسن نے کہا کہ ملکی صنعت کو فروغ دینے کیلئے قومی سطح پر اس طرح کی نمائشوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔سید منو رحسن نے نمائش میں لگائے گئے مختلف کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور فائر فائیٹنگ ، ریسکیوسرگرمیوں میں کام آنے اور جان بچانے کے کام آنے والے آلات دیکھے ۔انہیں مختلف سٹالز پر جدید ترین آلا ت کے استعمال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔سید منور حسن نے نمائش میں مختلف اداروں کے تیار کردہ آلات گہری دل چسپی سے دیکھے اور نمائش کی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی جمہوری سوچ والے نہیں بلکہ امریکی غلام شخص کو ملک کا نگران وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے’ مسلم لیگ ہم خیال
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری سوچ والے نہیں بلکہ امریکی غلام شخص کو ملک کا نگران وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے’ ہم آرٹیکل62اور63پر عملدر آمد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ‘چوروں اور ڈاکوں کا ہر صورت اسمبلیوں میں راستہ روکنا ہو گا ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ‘پارٹی کا رکنان انتخابات کی تیاریاں کر یں ہم (ن) لیگ کے ساتھ ملکر انتخابی میدان میں آئینگے’حکمرانوں نے آصف زرداری کی قیادت میںکرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈقائم کئے ہیں انہیں قوم کو اس کا حساب دینا پڑے گا’ پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی آئندہ انتخابات میں عوام کا سامنا کرنے کی جرأت نہیں رکھتے۔ وہ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر میاں وحید احمد’ شاہد سعید اور خورشید اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حامد ناصر چٹھہ اور میاں محمدآصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نظر میں غیر جانبدار ہونے کیلئے پیپلز پارٹی کا حمایتی ہونا شرط ہے لیکن پاکستانی عوام کسی امریکی ایجنٹ کو ملک کا نگران وزیراعظم برداشت نہیں کرے گی ‘ حکمران نگران وزیر اعظم قومی امنگوں نہیں امر یکہ کی مر ضی کے مطابق بنانا چاہتے ہیں مگر پاکستانی قوم جھاگ رہی ہے وہ حکمرانوں کی کسی سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے قوم سے روٹی ‘کپڑا اور مکان چھین لیا ہے اور اب نئے منشور میں نیا ٹوپی ڈرامہ کر کے ”صحت ‘تعلیم ‘روزگار” بھی چھین لینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو مشکلات اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اس لیے پاکستان کے عوام ان پر کسی صورت اعتبار نہیں کر ینگے اور آئندہ انتخابات میں انکو مسترد کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی دھڑے جتنی جلدی متحد ہو جا ئینگے یہ ملک اورقوم کیلئے اتنا ہی فائدہ مند ہوگا اور آنیوالا وقت مسلم لیگ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چوروں اور ڈاکوں نے تباہ کیا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آرٹیکل62اور63پر مکمل عملدر آمد کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر لاہور اشفاق فرزندہ بھٹی نے مخصوص نشست کیلئے درخواست جمع کروا دی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ لاہور کے صدر اشفاق فرزند بھٹی نے گزشتہ روز اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست سے پارٹی کو درخواست جمع کروا دی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چودھری برادران کی قیادت میں ق لیگ نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ۔ شہباز حکومت سانحہ جوزف کالونی کا داغ لے کر رخصت ہوئی ۔ مسیحی عوام اپنے ساتھ ظلم کرنے والی ن لیگ سے الیکشن میں بدلہ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ جوزف کالونی مذہبی نہیں قبضے کی واردات تھی ۔ سپریم کورٹ میں سارے حقائق سامنے آ رے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جوزف کالونی کو آگ لگوانے والے اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نین سکھ شاہدرہ کے ہزاروں لوگ گندے پانی میں گھرے ہیں، مسلم لیگ لاہور
لاہور (جی پی آی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر میاں نصیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ یونین کونسل نین سکھ شاہدرہ کے ہزاروں لوگ 5 سال سے سیوریج کے گندے پانی میں گھرے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے ٹیوب ویل بھی بند ہیں ۔ شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ سینکڑوں گھروں پر مشتمل آبادی میں گندے پانی کے نکاس کا کوئی سسٹم نہیں۔ لاہور کے مخصوص پوش علاقوں میں تو اربوں روپے خرچ ہوئے مگر دور دراز کی آبادیاں ہڑپہ کا منظر پیش کررہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ سو مین ہولز ڈھکنوں سے خالی ہیں۔ آئے روز بچے بوڑھے گر کر زخمی ہوتے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں۔ ڈی سی او لاہور کی واحد ذمہ داری میٹرو بس چلانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے مقامی لوگ دیہاڑناں لگانے اور تھانہ کچہری کی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر 24 گھنٹے کے اندر اندر گندے پانی کا نکاس نہ کیا گیا اور ٹیوب ویل نہ چلائے گئے تو یونین کونسل نین سکھ کے سینکڑوں شہری گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیاسی کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹائون لاہور میں منعقد ہوا
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیاسی کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹائون لاہور میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ محمد اقبال کامرانی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے کی۔اجلا س میں ضلعی سیاسی کونسل کے اراکین آغا زاہد علی،سید اسد عباس نقوی،شیخ عمران علی،علامہ امتیاز حسین کاظمی،اظہر علی شیخ،عباس بخاری ،ڈاکٹر اصغر علی،افسر حسین خان ،مولانا حسنین عارف شریک ہوئے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کامرانی نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں مقابلہ درود والوں اور بارود والوں کاہے۔قوم نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان کو صالح اور دیانتدروں کے حوالے کرنا ہے یا انتہا پسنددہشت گردوں کے ۔پاکستان آک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اگر محب وطن طاقتوں نے ہوش کے ناخون نہ لیے تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل سیاسیات سید حسین زیدی نے کہا کہ انشااللہ مجلس وحدت مسلمین لاہور میں تاریخی الیکشن لڑے گی۔اس حوالے سے جماعت کے شماریات ڈیپارٹمنٹ نے مکمل خانہ شماری کر کے رپورٹ پیش کردی ہے۔سید حسین زیدی نے کہا 23 مارچ کو پنجاب بھر کے اضلاع کے سیاسی کونسل کے اراکین کا اجلاس لاہور میں ہوگا۔اور اس میں جماعت کے انتخابی نشان کے ساتھ اْمیدواروں کو میدان میں لانے سمیت دیگر امورپر اہم فیصلے ہونگے۔سیاسی کونسل کی اس گرینڈ اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈویژنل ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن خواجہ شجاع اللہ کی کوششوں سے پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 22,23مارچ کوہو گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سرپرست ڈویژنل ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن خواجہ شجاع اللہ کی کوششوں سے پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 22,23مارچ کو ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین ہونگے مقابلوں میں پنجاب بھر سے ویٹ لفٹر شرکت کرینگے۔23مارچ کو چیمپئن کے آخری اور مہمان خصوصی اول ‘دوئم ‘سوئم آنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس چوہدری طالب حسین’ایشیئن سلور آصف جاوید ڈار ‘محمد اسلم ناطق ‘ایشیئن برائون ریاض الدین شیخ’عبدالغنی بٹ’افتخار شاکر کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ شجاع الدین ملک ایشیئن گولڈ ارشد ملک چوہدری محمد امین سائوتھ گولڈ میڈلسٹ راشد ندیم بٹ’امین ملک ودیگر انٹرنیشنل ویٹ لفٹر بھی موجود ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں سونامی خاں کو صرف ناکامی ملے گی’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاویدنائیک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23مارچ کو لاہور میں سونامی خاں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا’کیونکہ لاہور مسلم لیگ (ن)کے جیالوں کا گڑھ ہے سونامی خان اس وقت ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن عام انتخابات میں عوام”سونامی” کا وہ حشر کریں گے جو انہیں مدتوں یاد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی کیونکہ پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام سمجھتے ہیں کہ یہی جماعت عوام کی مخلصانہ خدمت اور ملک کو مسائل سے نجات دلانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرسچن سٹڈی سنٹر میںبین المذاہب ثقافتی ورثہ سیمینار کا انعقاد
گوجرانوالہ(جی پی آئی) کرسچن سٹڈی سنٹر میںبین المذاہب ثقافتی ورثہ میں قومی امن کمیٹی کے 15رکنی وفد نے حاجی مدثرسلیم اورصادق شاہ کی قیادت میں شرکت کی سیمینار کی صدارت میڈم کرسٹین نے کی دیگر مہمانوں میںمس نعمانہ بشیر ،حارث خلیق ،فیاض باقر عمران منور ،یاسر موجود تھے سیمینار میںپورے ملک سے تمام مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی مقررین نے مشترکہ ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام مذاہب کی مشترکہ اقدار کو عام کیا جائے تاکہ امن،محبت اور بھائی چارے کی فضا پیدا ہو تاکہ ملک ترقی کرسکے۔