اضلاع کی خبریں 23.7.2013

مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سٹی کی جنرل سیکرٹری رشدہ امان اﷲ کی طرف سے چائلڈ بیورو پروٹیکشن میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کے ساتھ افطار ڈنر
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سٹی کی جنرل سیکرٹری رشدہ امان کی طرف سے چائلڈ بیورو پروٹیکشن میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو، ایم پی ایز توفیق بٹ، عذرا صابر خان، عامر اکرام بٹ، خالد پرویز ڈار، محمد شہباز، چائلڈ بیورو آفیسر محمد احمد چیمہ و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس ماہ مبارک میں صاحب حیثیت لوگ یتیم، بے سہارا، لاوارث اور غرباء میں زیادہ سے زیادہ مال و زر تقسیم کریں تاکہ وہ بھی رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں۔ رشدہ امان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں برادران کا ویژن بھی یہی ہے کہ انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی ممبران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے حلقہ جات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سبسڈیز دلوائیں جس کی مثال سستے رمضان بازار اور حکومت پنجاب دستر خوان کی صورت میں انعقاد ہو رہے ہیں۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق وفاقی وزیر چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا ترے گی، میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی انتہائی منزلوںکو چھوئے گا اور گزشتہ 15سالوں سے عوام کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان نے مختلف ممالک کیساتھ باہمی اشتراک کے تعاون اور معیشت کی مضبوطی کیلئے متعدد معاہدے کئے ہیں جو خوش آئندہیں اور پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے، میاں نواز شریف نے ملک سے بد امنی، بیروز گاری، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پاکستان کی مضبوطی اور معاشی انقلاب کیلئے میاں برادران کے ہاتھ پہلے سے زیادہ مضبوط کرینگے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں اور جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں اور جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں’ (ن) لیگ نے ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا صرف غریب عوام کو تسلیاں دی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ میاں سنگھ میں سلیم طاہر بندیشہ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نومبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کریگی اور بلدیاتی انتخابات کروائیگی لیکن بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی نہیں بلکہ جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہئیں اور بلدیاتی نظام کی منظوری سے پہلے اسمبلی میں موجود اور باہر کی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی اعتما دمیں لیا جائے تاکہ قومی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تیار ہو سکے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن) اس مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ہر صورت حل کرے گی، وہ سردار محمد اشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، افطار ڈنر میں محمد نواز چٹھہ، اخلاق احمد خاں، میجر خالد بلوچ، ڈاکٹر محمد اشرف، میاں شبیر و دیگر بھی شرکت کی۔ عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی راہنما رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے رمضان بازار پیپلز کالونی ، دھلے اور شاہین آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی راہنما رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے رمضان بازار پیپلز کالونی ، دھلے اور شاہین آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ مسلم لیگی راہنما رشدہ امان اللہ بھی تھیں انہوں نے بازاروں میں خواتین سے بات چیت کی اور اشیاء کے نرخ بھی دریافت کئے انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی کیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گوشت کو ڈھانپ کر رکھا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ان سستے بازاروں کے ذریعہ عوام کو بے حد ریلیف ملا ہے انہوں نے کہا کہ سستے بازار میں ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کا سختی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے رمضان بازار پیپلز کالونی ، دھلے اور شاہین آباد کا دورہ کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی راہنما رکن صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان نے رمضان بازار پیپلز کالونی ، دھلے اور شاہین آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ مسلم لیگی راہنما رشدہ امان اللہ بھی تھیں انہوں نے بازاروں میں خواتین سے بات چیت کی اور اشیاء کے نرخ بھی دریافت کئے انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی کیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گوشت کو ڈھانپ کر رکھا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازار پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ان سستے بازاروں کے ذریعہ عوام کو بے حد ریلیف ملا ہے انہوں نے کہا کہ سستے بازار میں ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کا سختی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خطے میں قیام امن کے لیے اتحادی افواج کا انخلاء اور ڈرون حملوں کی بندش ناگزیر ہو چکی ہے۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ طویل جنگ کے بعد امریکہ بالآخر طالبان سے سمجھوتے پر مجبور ہورہا ہے ۔ یہ طالبان کی اپنے حقوق کے لیے طویل جدوجہد اوراستقامت کا ثمر ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادیوں کا ساتھ دینے کے باعث پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوا۔خطے میں قیام امن کے لیے اتحادی افواج کا انخلاء اور ڈرون حملوں کی بندش ناگزیر ہو چکی ہے۔مولانا عبدالباسط شیخوپوری کی طرف سے منعقدہ افطار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرزئی اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔افغانستان میں امن عمل کا آغازامریکہ ہی کر سکتا ہے۔ کرزئی حکومت میں اتنا دم خم ہے اور نہ ہی طالبان انکے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان حکام کے پاکستان مخالف بیانات سے امن عمل کا پراسس متاثر ہو گا۔ افغان قیادت کو اس موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ یہی امریکہ طالبان افغان عوام کے بہترین مفاد میں اور پاکستان سمیت خطے کے امن کیلئے بہتر ہے۔ طالبان کیساتھ مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے تعاون کی پیش کش سے افغان حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ خطے کے دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ افغانستان میں مداخلت یا کسی ایک گروپ کی حمایت کی پالیسی ترک کریں۔ کنونشن سے علامہ شفیق خاں پسروی، حاجی نذیر احمد انصاری، حافظ عبدالستار حامد ،میاں راشد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد سرور کو کوئی بھی اہم ذمہ داری ملنے کی صورت میںان کی مکمل حمایت کریں گے
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سرور ایک غیر متنازعہ شخصیت ہیں جو پاکستان کے سماجی،سیاسی اور اقتصادی شعبے میںاپنی گرانقدر خدمات کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی،ارکان قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ،میاں عالم داد لالیکا،مخدوم سید علی حسن گیلانی،میاں نجیب الدین اویسی اور ارکان پنجاب اسمبلی زاہد اکرم،رانا رئوف،میاں شوکت علی لالیکا،چوہدری اعجاز شفیع،چوہدری خالد ججہ،میاں شعیب اویسی، سردار خالد وارن اور چوہدری شفیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ چوہدری محمد سرور نے برطانوی شہریت ترک کرکے ایک روشن مثال قائم کی ہے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ہوتے ہوئے بھی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کئی فیصلہ کن مراحل میں پاکستان کے کاز کو آگے بڑھانے کے لئے زبردست کوششیں کیں۔ان ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے بھی چوہدری محمد سرور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جبکہ پاکستان خصوصا پنجاب میں صحت، تعلیم اور سماجی ترقی اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی ان کا کردار لائق تحسین ہے۔ ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے عہدے کے حوالے سے لیڈر شپ جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو خوش دلی سے قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ جنوبی پنجاب کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی میں چوہدری محمد سرور کو کوئی اہم ذمہ داریاں ملنے کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ارکان قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری محمد سرور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور کوئی بھی اہم ذمہ داری ملنے کی صورت میں ان کی مکمل حمایت کریں گے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری اور حکومتی مشینری ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے:سعدیہ سہیل
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ سرکاری اور حکومتی مشینری ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیاگیا ہے۔ چیف الیکشن کمیشن فوراً نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میںبینش نعمان کی طرف سے دئیے گئے افطارڈنر میںکیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہاہے کہ وہ حکومتی مشنری کواستعمال کر کے الیکشن جیتتی ہے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی کنٹرول کرکے حکمران روزہ داروں کی دعائیں لیں:راحیلہ انور
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرکے حکمران روزہ داروں کی دعائیں لیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہیں۔پھلوں کی قیمتوں میں100فیصد اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمت میں20سے 30فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر پنجاب حکومت کی ساری توجہ رمضان بازاروں پر ہے اس کے باوجود قیمتیں آئوٹ آف کنٹرول ہیں، رمضان بازاروں میں صرف کچرا بک رہا ہے انہوں نے کہا کہ دھونس، دھاندلی اور تشدد کی سیاست ایم کیو ایم کا شیوہ ہے۔ الطاف حسین کی سپریم کورٹ اور میڈیا کیخلاف تقریروں سے عوام آگاہ ہیں۔ ایم کیو ایم منی لانڈرنگ سے متعلق اٹھنے والے سوالوں کا جواب دے۔ انکے اعمال دنیا پر آشکار ہوچکے ہیں ۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کے تقدُس کی حفاظت کیلئے احترام رمضان المبارک آرڈینس پر مکمل عمل کروایا جائے:محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدُس کی حفاظت کیلئے احترام رمضان المبارک آرڈینس پر مکمل عمل کروایا جائے رمضان المبارک کی حُرمت کو پامال کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ان خیالات کا اظہار ماہ رمضان المبارک میں ہونے والی شرعی خلاف ورزیوںکو مسترد کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہ رمضان المبارک میں ہر طرف روزہ خوروں کی کثرت ہوگئی ہے اور رمضان المبارک کے تقدُّس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں مختلف ہوٹل مالکان کو حکومت کی طرف سے دیے گئے پرمٹ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں ۔حکو مت پر لازم ہے کہ وہ احترام رمضان المبارک کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کریں۔دہشت گردوں اور گراں فروشوں پر کنٹرول حکومت کاابتدائی فریضہ ہے ۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو ناجائز منافع خوروں کو اور مختلف چیزیں سٹور کرکے مصنوعی مہنگائی بنانے والوں کو حکومت قانونی شکنجے میں جکڑے ۔مارکیٹوں میںمن مانے نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں ہیں ۔جس پر قابو پاکر ہی عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناداروں کیلئے زیادہ سے زیادہ ضیافت ِسحراور افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جائے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن نے شامی فوج کی بمباری سے حضرت خالد بن ولیدکی مسجد اور مزارکی تباہی کی شدید مذمت کی
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے شامی فوج کی وحشیانہ بمباری سے حضرت خالد بن ولیدکی مسجد اور مزارکی تباہی کی شدید مذمت کی ہے ۔منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اس سے پہلے حضرت سیدہ زینب کی قبر کو نقصان پہنچایا گیا اور اب شامی فوج نے براہ راست بمباری کرکے ایک اور جلیل القدر صحابی کے مزار کی بے حرمتی کی ہے۔ یہ سنگین جرائم تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے یکساں تکلیف دہ ہیں۔ سید منور حسن نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے قتل وغارت جاری ہے۔ 60سال سے قوم کی گردنوں پر مسلط اسد خاندان نے پورے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد شہید اور کئی لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں اور عالمی طاقتیں امریکی سرپرستی میںاس بحران کو مزید طول دے رہی ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ شام صحابہ کرام کی سرزمین ہے اور وہاں گزشتہ تین سال سے جاری تباہی میں اب ان مقدس ہستیوں کی بے حرمتی کرکے فرقہ وارانہ جنگ کا نیا باب کھولا جارہا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔امیر جماعت نے صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی پر گہرے صدمے اور شام کے مظلوم عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شامی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد رہتے ہوئے ظالم بشار انتظامیہ سے نجات حاصل کریں تاکہ وہاں تباہی کا درواز ہ بند ہو اور مزید صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی نہ ہو۔ سید منور حسن نے شام میں حضرت خالد بن ولید کے مزار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبروں کے احترام کا درس دیتا ہے ،صحابہ کرام کے مزار اور قبریں تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں جن کی بے حرمتی کے متعلق کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا ۔شامی فوج عوام کے اندر نفرت اور اشتعال پیدا کرنے کیلئے ایسی کاروائیاں کررہی ہے تاکہ عوام کو باہم دست و گریبان کرکے حکومت کے خلاف تحریک کو کمزور کیا جاسکے ۔انہو ں تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ اسلام دشمن قوتوں کی امت کے اندر انتشار اور انارکی پھیلانے کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے باہمی محبت اوربھائی چارے کو فروغ دیں ۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام پیپلز پارٹی کے دوراقتدار کو نواز حکومت سے ہزار درجے بہتر گردان رہے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے دوراقتدار کو نواز حکومت سے ہزار درجے بہتر گردان رہے ہیں، رمضان المبارک میں مہنگائی کاسیلاب نوازحکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی کانتیجہ ہے۔دودھ سے انڈوں تک حکمران خاندان نے ہرکاروبار ہائی جیک کرتے ہوئے عوام کویرغمال بنالیا۔ غریب بھوک سے مررہے ہیں جبکہ حکمرانوں کوموٹروے بنانے کی پڑی ہے۔نوازلیگ کے اقتدارمیں آنے سے معاشرے میں خودکشی اورجرائم کے واقعات دن بدن بڑھ رہے ہیں۔ 11 مئی کے انتخابات میں حکمرانوں نے عوام سے دھوکے سے مینڈیٹ لیا مگرضمنی الیکشن میں غیورمزدور،کسان ،محنت کش اورطلبہ سمیت مختلف طبقات پی پی پی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں بھتہ لینے کا جرم جڑیں مضبوط کر رہا ہے’ ق لیگ پنجاب
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ ، ڈاکٹر محمد افضل اور سردار آصف نکئی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے کہ پنجاب میں بھتہ لینے کا جرم جڑیں مضبوط کر رہا ہے۔ راولپنڈی ، لاہور، فیصل آباد کے تاجر وں، دکانداروں کو دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بھی بھتہ مافیا کر رہا ہے عوام میں شدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے تحریک میں موقف اختیار کیا کہ اس جرم کی بیخ کنی نہ کی گئی تو حالات کراچی سے مختلف نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو ٹھیک طریقے سے پوری نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی استدعا کی کہ وہ مفاد عامہ سے متعلق اس انتہائی اہم تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر بحث کروائیں۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی و گیس چوری کیخلاف کاروائی حکومت کا دلیر انہ اقدام ہے ۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی)مسلم لیگی رہنما سابق صدر اے آڑ ڈی کسان کمیٹی ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی اور کلین سویپ کر ے گی ۔ زیر اعظم محمد نواز شریف ورثے میں ملی اپاہج قومی معیشت کواپنے پاؤں پر کھڑا کر کے پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور جہاں دہشت گردی نے امن و امان تباہ کر رکھا ہے وہاں توانائی بحران بھی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ورثے میں ملنے والے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جبکہ مخالفین بیان بازی کر کے قوم کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے یو نین کونسل 136 رضا اسٹریٹ اتحاد پارک چونگی امر سدھو میں افطار پارٹی میں میں کا رکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیابجلی و گیس چوری کے خلاف کاروائی حکومت کا دلیرانہ اقدام ہے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر کے توانائی کے بحران کو مزید سنگین کرنے والے نام نہاد کارخانہ دار ، صنعتکار اور تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں مسلم لیگ ن کی قیادت توانایہ چوروں کے خلاف بلا تفریق ایکشن جاری رکھے گی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیکر محب وطن ہو نے کا ثبوت دے بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر قوم کے مجرم ہیں مسلم لیگ (ن ) کی قیادت نے ایسے عوام دشمن وملک دشمن عناصر کے خلاف مزید آپریشن کر کے ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے ہر طبقے کو سخت پیغام دیا ہے عوام وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہے بجلی و گیس چوری کے خلاف کاروائی وزیر اعظم نواز شریف حکومت کا دلیرانہ اقدام ہے عوام ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک لاکھ افرا د پر مشتمل میمورنڈم تیار کرکے اس پر دستخط کروائے جائیں گے
لاہور (جی پی آئی)لاہور کے ممتاز دانشوروں اور اہل قلم نے بنگلہ دیش ٹربیونل کی سزائوں کے بارے میں حکومت پاکستان کے موقف کو انتہائی عاقبت نا اندیشانہ اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم ٹریبونل کا مسئلہ بنگلہ دیش کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔ اس قسم کا افسوسناک اور شرمناک حکومتی مٔوقف 1971میں پاکستان کو دو لخت ہونے سے بچانے اور ملک و ملت پر مر مٹنے والوں کے جذبات کی نفی ہے۔ وہ عظیم ہستیاں جو کسی ملک کی بقا اور آزادی کے لیے اپنی جان نچھاور کریں وہ اس ملک و قوم کے لیے رہنما کردار ہوتی ہیں اور زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں کو نہیں بھلاتیں بلکہ تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے یاد رکھا جاتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار دی فرینڈز آف بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے ایس ایم ظفر، مجیب الرحمن شامی، الطاف حسین قریشی، میاں مقصود احمد، اوریا مقبول جان، رانا نذر الرحمن، ارشاد احمد عارف اور دیگر اہل قلم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جن لوگوں نے بھارت کی فوج اور مکتی باہنی کا ہر محاذ پر جس طرح مقابلہ کیا ہے وہ قابل قدر اور آئندہ نسلوں کے لیے رہنما کردار ہے۔ یہ عظیم ہستیاں پوری پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شیخ مجیب الرحمن کی بیٹی حسینہ واجد بنگلہ دیش میں سیاسی انتقامی کاروائیاں کرکے حق کی آواز کو دبانا چاہتی ہیں۔ انہیں اپنے والد شیخ مجیب الرحمن کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے اور بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا جائے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی اورریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تمام اسلامی ممالک کو توجہ دلانے کے لیے میمورنڈم تیار کیا جائے گا۔ جس پر پاکستان بھر کے ایک لاکھ دانشو، قانون دان، اہل قلم، سائنسدان، انجینئرز، ڈاکٹرز، علماء کرام اور اساتذہ کے دستخط کروائے جائیںگے۔ بنگلہ دیش کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو متوجہ کیا جائے گا۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سحری ،افطاری اور تروایح میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈراور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سحری ،افطاری اور تروایح میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے سستے رمضان بازار تولگادیے ہیں مگر ان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا معیار قائم کرنے کے ساتھ قیمتوں کوعام مارکیٹ سے آدھی قیمت پر رکھنے کے لئے اقدامات نہیں کیے اس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ برکتوں والے مہینے میں عوام الناس کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔سستی صاف ستھری اشیاء خوردونوش کاحصول عوام کے لئے خواب بن گیا ہے۔ ناجائز منافع خوراور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ تمام دنیا میں مقدس ایام اور قومی تہواروںپر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے مگرہمارے ہاںمعاملہ الٹ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایک طرف تاجر 17 کی بجائے 19 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔غریب عوام کو دووقت کی باعزت طور پرروٹی بھی میسر نہیں ۔صرف 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے والے مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافے پرقوم کو جوابدہ ہیں۔ملک میں 40 فیصد تک کل آبادی کا حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔اتنی بڑی آبادی کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ماہ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی کی جائے۔گھی، آٹا، چینی،کھجور،بیسن اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے تعلق رکھنے والی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوامی مفادعامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کرے۔