اضلاع کی خبریں 27.4.2013
Posted on April 28, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پاکستان کے چیئرمین قاری علی اکبر نعیمی کی دعوت پر منعقدہ ہوا
راولپنڈی(جی پی آئی)علماء اہلسنت کا ایک اہم اجلاس انعیمیہ انٹر نیشنل قرات اکیڈمی صادق آباد راولپنڈی میں تنظیم القراء پاکستان کے چیئرمین قاری علی اکبر نعیمی کی دعوت پر منعقدہ ہوا۔اجلاس کی شیخ الحدیث پیر سید ضیا ء الحق شاہ سلطانپوری نے کی۔اجلاس میںتنظیم اتحاد اہلسنت پاکستان اور آستانہ عالیہ مٹھیال شریف کے سجادہ نشین پیر ریاض الدین چشتی،سجادہ نشین سالک آباد شریف پیرزادہ نثارالمصطفیٰ باغدروی،قاری سعید احمد قریشی،خلیفہ مفتی شفیع الرحمن ہاشمی،امیدوار حلقہ این اے52 سید راشد علی گردیزی،امیدوار پی پی چھ ملک زبیر،جے یو پی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی، چیئرمین النعیمیہ فائونڈیشن انٹرنیشنل قار اعظم نورانی،قار ی حفیظ اللہ نعیمی،قاری ہاشم جھنگوی،قاری محمد حیات گولڑوی،قاری ذوالفقار نعیمی، سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں حلقہ این اے 54 کے امیدوار شاہ محمد اویس نورانی کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے علماء نے فیصلہ کیا کہ انکی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری علی اکبر نعیمی نے کہا کہ علماء مشائخ دو پارٹیوں کے مک مکا پالیسوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وقت نے ثابت کر دیا ہے مولانا شاہ احمد نورانی کا موقف درست تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ایک کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں۔تین تین بار اقتدار میں رہنے والوںنے ملکی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔دونوں پارٹیاں سیاست بھی تجارت کے لئے کرتی ہیں ۔اب وقت ہے کہ عوام ہوش کے ناخن لیں اور گیارہ مئی کو چابی پر مہر لگا کر نظام مصطفی ۖ کے متوالوں کو کامیاب کرا کر لیٹروں سے نجات حاصل کریں۔پیر زادہ نثارالمصطفی باغدروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام شاہ احمد نورانی نے 1973 کے آئین کو اسلامی بنوانے میں اہم کردار ادا کیا اور 220 ترامیم پیش کردہ ہیں۔اس میں نظام مصطفی ۖ کی تمام شکیں موجود ہیں۔شاہ اویس نورانی انتخابی نشان چابی ہے ان کو کامیاب کرا کراسمبلی میں پہنچائیں تاکہ وہ آئیں کو لگا ہواتالا کھولیں تاکہ ملک میں نظام مصطفی ۖ کی روشنی پھیل جائے۔سنی اتحاد کونسل کے ڈویثر نل صدر پیر زادہ ریاض الدین چشتی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پوری قوت سے شاہ اویس نورانی کی انتخابی مہم میں حصہ لے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ تین تین بار اقتدار میں رہ کر ملکی خزانہ کو لوٹنے والے قوم کو پھر سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں
راولپنڈی(جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر وحلقہ این اے 54 کے امیدوار شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ تین تین بار اقتدار میں رہ کر ملکی خزانہ کو لوٹنے والے قوم کو پھر سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں۔ نظام مصطفی ۖ کے متوالے اسلام کی سربلندی ملک کی بقاء وسلامتی اور غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے کمربستہ ہو جائیں 11مئی کا سورج نظام مصطفی ۖ کے چاہنے والوں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگاجب تک اللہ کے محبوب کا نظام نافذ نہیں ہو جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے کرپشن سے پاک پاکستان ،دھشت گردی اور بھتہ خوری سے قوم کو نجات دلائیں گے عوام ووٹ کی طاقت سے صالح دیانت دار قیادت کا انتخاب کرے ان خیالات کا اظہار شاہ محمد اویس نورانی نے ڈھیر ی حسن آباد میں قاری محمد ایازخان نعیمی کی رہائش گا پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی،حافظ محمد حسین،چوھدری ظہیر اختر ایڈووکیٹ،قاری کامران اختر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ کراچی میں ہر روز لاشیں گررہی ہیں بدامنی لاقانونیت عروج پر ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیںمعیشت تباہ ہوگئی ہے چور اور قاتل پھر سامنے آگئے ہیں امریکی دلالوں اور مصطفی ۖ کے غلاموں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ فتح نصرت نبی کے غلاموں کا مقدر بنے گی ۔انہوںنے کہا کہ صحت ،تعلیم ،اور بہتر روزگار ہر ایک کا بنیادی حق ہے جب نظام مصطفی ۖ اقتدار میں آئے گاتو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے امیر اور غریب آقا اور غلام کا فرق مٹ جائے گاہم اسی نظام مصطفی ۖ کو اقتدار میں لانے کی جدوجہد کررہے ہیں جسے حضور ۖ نے مدینہ منورہ میں نافذ کیا۔نورالمصطفیٰ نورانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اب بھی اگر قوم نے ہمیں موقع دیا توانشاء اللہ عوام کو لوڈشیڈنگ ،بھتہ خوری اور کرپشن سے نجات دلا ئیں گے ۔حافظ محمد حسین نے کہا کہ پرویز مشرف کا انجام قوم دیکھ رہی ہے طاقت کے نشے میں خدا سمجھنے والوں کا حشر اسی طرح ہوتا ہے ۔چوھدری ظہیر اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہ اویس نورنی کے خاندان کا کردار آپ کے سامنے ہے آپ نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیاہے جرأت مندی اور بیباکی عصبیت کے خلاف جدوجہد کیا ۔شاہ اویس نورانی نظام مصطفی ۖ کی جدوجہد کررہے ہیں ان کے نشان چابی پر مہر لگا کر نظام مصطفی ۖ کو اقتدارمیں لائیں کیونکہ نظام مصطفیۖ ہی مسائل کا حل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال میں ابتری سوچی سمجھی سازش ہے۔علامہ عارف واحدی
اسلام آباد(جی پی آئی)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے لیاقت آباد کراچی میں علامہ باقر حسین زیدی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ان کے شدید زخمی ہونے اور ان کے محافظ کی شہادت اور گذشتہ روز مختلف مقامات پر الیکشن دفاتر اور اجتماعات میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتخابات سے قبل امن و امان کی صورت میں ابتری پیدا کرنے اور بدامنی پھیلانے کو سوچی سمجھی سازش قرا ر دیتے ہوئے نگران حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی’ قتل و غارتگری’ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لئے سخت ایکشن لیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیںپارٹی عہدیداروں اور مختلف وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عار ف واحدی نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک میں شیعہ سنی نام کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی’ ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت خالصتاً امن و امان کا مسئلہ ہے جس میں مٹھی بھر ایسے شرپسند عناصر ملوث ہیں جن کا مکتب و مسلک ہی دہشت گردی ہے۔ایسے خونی عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر صورت حال پر قابو پایا جاسکتا ہے علامہ عارف واحدی نے علامہ باقر حسین زیدی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے شہید محافظ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس تازہ ترین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر واقعہ کے مرتکب دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے ۔ سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ، 11 مئی کو ہر صورت انتخابات منعقد ہونے چاہئیں ۔ انتخابات کا ایک دن کا التوا بھی قابل قبول نہیں ۔ انتخابات میں تاخیر سے حالات بگڑنے اور ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ گو کہ ملک بھر میں خصوصاً خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے ، حالات کو درست کرنے کا واحد راستہ انتخابات ہی ہیں ۔ ایک جمہوری حکومت ہی قومی و ملکی مسائل حل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔سید منورحسن نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں اپنے بیرونی سرپرستوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک میں افراتفری اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے بم دھماکے اور خود کش حملے کر رہی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے خونی واقعات کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے جس سے عوام کے ذہنوں میں انتخابات کے التوا کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں ۔ عبوری حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان امن و امان کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں جو عملاً نظر بھی آئیں اور عوام کو ان پر یقین بھی آئے ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ پوری قوم اور قومی ادارے متحد ہوکر پاکستان و جمہوریت دشمن عناصر کو ناکام بنادیں ۔ انہو ں نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہرایا کہ ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر نگران حکومت تمام سیاسی و قومی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور موجودہ گھمبیر صورتحال پر قابو پانے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ گیارہ اضلاع کے انتخابی عملے نے 11 مئی کو الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیاہے یہی صورتحال کراچی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابات کو فری اینڈ فیئر کرانے اور ووٹرز اور انتخابی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی جوان متعین کیے جائیں ورنہ وسیع پیمانے پر خونریزی کا خطرہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا این اے 126میں انتخابی پروگرامات سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)امید وار قومی اسمبلی این اے 126 ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ماڈل ٹائون ، گارڈن ٹائون ، برکت مارکیٹ ، مہران بلاک علامہ اقبال ٹائون ، شاہ دی کھوئی ،شاہ کمال ، کینال پارک گلبرگ ، قربان لائنز کچی آبادی گلبرگ میں کارنر میٹنگز اور کشمیر بلاک علامہ اقبال ٹائون میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کا التوا قومی سلامتی اور ملکی بقا کے خلاف سازش ہو گی ۔ جمہوری قوتیں انتخابات ، آئین اور عدلیہ پر شب خون نہیں مارنے دیں گے ۔ انتخابات ہی قیادت اور نظام کی تبدیلی کا پائیدار ذریعہ ہیں ۔ ایم کیو ایم کراچی میں انجینئرڈ اور خاص ہدف کے مطابق تخریب کاری کر رہی ہے ۔ بے گناہ انسانی جانیں موت کے گھاٹ اتاری جارہی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے لیے آئندہ انتخابات میں شکست نوشتہ دیوار ہے اس لیے وہ فرار یا حسب سابق کراچی میں ٹھپہ انتخابات کے لیے فری ہینڈ چاہتی ہے ۔ آزاد میڈیا بھتہ خوری سے آزادی کی تمنا رکھنے والے عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ نگران حکومت کی جانب سے ہر قیمت پر انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا اہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام سابقہ حکمران ٹولوں سے بے زار اور تنگ آ چکے ہیں ۔ لوٹے ہوئے مال و دولت لگا کر زبردستی تشہیری مہم حکمرانوں کے عوام دشمن اور کرپٹ کردار کو چھپانہیں سکتے ۔ عوام باعزت روزی ، تعلیم ، صحت کی سہولتیں اور امن چاہتے ہیں ۔ آزمائے ، نااہل اور کرپٹ افراد پارٹیاں بدل کر تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ جماعت اسلامی کی اہل ، دیانتدار اور عوامی خدمت کے لیے بااعتماد ٹیم ہی پائیدار بابرکت اسلامی انقلاب لائے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا کوئی ہوم ورک نہیں ۔ بحرانوں کے خاتمے کے لیے وژن اور ٹیم نہیں ۔ آخری مرحلہ میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو ٹکٹیں دینے والے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اور نوجوان اور اقلیتیں معاشرہ کے سب سے زیادہ مظلوم طبقات ہیں ۔ مفاد پرست نظام نے محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا انہیں کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو باعزت روزگار ،خواتین کے لیے ہر طرح کے حقوق کا تحفظ اور اقلیتوں کو شہری انسانی اور بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرے گی ۔ جماعت اسلامی کشکول توڑ کر آئی ایم ایف او ر ورلڈ بنک سے ذلت آمیز شرائط سے بھیک مانگنے اور قرضوں کی ذلت سے نجات کے لیے خود انحصاری ، اپنی قوم پر اعتماد اور سود سے پاک اسلامی معاشی نظام دے گی ۔ لیاقت بلوچ نے قربان لائنزکچی آبادی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملک بھر میں ریلوے زمین پر آباد یوں کو مالکانہ حقوق دلائے جائیں گے ۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ ماڈل آبادیاں بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر پی پی 151 اور 152کے امیدوار محمود الاحد اور شاہد اسلم ملک بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ میں تین مرتبہ اس حلقے سے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوا ۔ امانت و دیانت کے ساتھ عوام کی خدمت فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا اور پارلیمان میں موثر اور مضبوط طریقے پر نمائندگی کی ۔ انہو ں نے کہاکہ جماعت اسلامی پبلسٹی کے زور پراور دھوکہ دہی سے کسی کو عوام پرمسلط نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ ترازو ہی حقیقی تبدیلی اور انصاف کا نشان بن کر ابھرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومت انتخابات کے پرامن، شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے لاہور کے دورے پر آئے نیپال کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے 13 رکنی وفد نے”دی ہمالینز ٹائمز ڈیلی” کے بیورو چیف مسٹر ارجن بھنڈاری (Mr. Arjun Bhandari) کی قیادت میں آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میڈیا کی ترقی اورعام انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب امجد حسین بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے نیپالی میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سماجی و معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کو مزید متحرک کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا ارتقائی عمل سے گز ر رہا ہے اور بہت کم عرصے میں الیکٹرانک میڈیا نے نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کا کردار اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاق اور صوبوں میں غیر جانبدار نگران حکومتیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ صوبے میں غیر جانبدار انتظامیہ اور پولیس افسر تعینات کئے ہیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے صوبے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جدید الیکشن مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔ جدید الیکشن مانیٹرنگ سسٹم پورے انتخابی عمل کی مانیٹرنگ میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی شہر ہے اوراپنے تاریخی مقامات کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔نیپالی میڈیا کے وفد کے سربراہ ارجن بھنڈاری نے کہا کہ لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور کے تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع ملا ہے اورہمارا وفد لاہورکی تاریخی اور تہذیبی حیثیت سے متاثر ہوا ہے۔ نیپالی وفد نے وزیراعلیٰ کو نیپال کی مخصوص ٹوپی کا تحفہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکست خوردہ ن لیگ الیکشن کا التواء چاہتی ہے ، ناصر محمود گل
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمو د گل نے کہا ہے کہ شکست خوردہ ن لیگ الیکشن کا التواء چاہتی ہے اسی لیے الزام تراشی کے ذریعے انتخابی فضامکدرکر رہی ہے ، شریف برادران نے عوام کی خدمت کی ہوتی تو 11 مئی سے پہلے ہی ان کے 12 نہ بجتے ، آئندہ حکومت سازی میں ق لیگ کا مرکزی کردار ہو گا اور اس کے خاتمہ کی دعائیں مانگنے والے منہ چھپاتے پھریں گے گزشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کی انتخابی مہم کسی شخصیت یا جماعت کے خلاف نہیں اس کا تعلق کارکردگی سے ہے انتخابی مہم کے ٹریلر سے ہی ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ابھی تو پوری فلم باقی ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے ہے کیونکہ انہوں نے 100 ارب کے خوشحال پنجاب کو 500 سو ارب کا مقروض کیا اور یہ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ بدلہ لیا پنجاب سے اور اب بدلہ لیں گے پاکستان سے مگر پنجاب کے عوام ن لیگ کو پاکستان سے بدلہ لینے کی جرات نہیں ہونے دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو بنایا تھا اور اس وقت ملک جس مشکلات سے دوچار ہیں اس میں انشااللہ وہ کردار ادا کریں گے:سید اسد عباس شاہ
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 151 سید اسد عباس شاہ نے نیلم بلاک اقبال ٹاوُن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک انتہا پسندی ،فرقہ واریت،غربت،بے روزگاری کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کو بنایا تھا اور اس وقت ملک جس مشکلات سے دوچار ہیں اس میں انشااللہ وہ کردار ادا کریں گے دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملا کر حقیقی وارثان کو ایوانوں تک پہنچا کر اس کی حفاظت بھی کریں گے۔الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہو گی کچھ قوتیں شکست کے خوف سے ملک میں افرا تفری پیدا کرنے میں مصروف ہیںالیکشن کمیشن کی پر اصرار خاموشی حیران کن ہے۔دہشت گردوں کے لیئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔نیلم بلاک کے شاہ خراساں ویلفئر سوسا ئٹی اور اہل علاقہ نے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیااس موقعے پر سید احمد رضوی،سید بشیر رضوی،علامہ غلام محمد فخرالدین،سید حسن مہدی کاظمی علامہ سید امتیاز کاظمی ،سید مظاہر رضوی،نوید حسین،شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصا ف کی کامیابی کا ڈنگہ پورے پاکستان میں بج چکا ہے:حامد خان ایڈووکیٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 125 کے امیدوار حامد خان ایڈووکیٹ ، پی پی 156 کے امیدوار احسن رشید اور پی پی 155کے امیدوار حافظ فرحت عباس نے کہاہے کہ تحریک انصا ف کی کامیابی کا ڈنگہ پورے پاکستان میں بج چکا ہے،آزمائے ہوئے لٹیروں کو دوبارہ عوام نہ آزمائیں ،کرپٹ ٹولے نے عوام کا جینا محال کر دیا ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی بدترین حکمرانی نے ملک اورقوم کا بیٹرا غرق کر دیا ہے تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے جس کی قیادت ایمان د اراورصاف ستھری ہے ، عوام 11 مئی کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت ملکی مسائل کے حل کے لئے عمران خان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی کے بعد فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے گی۔وہ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ ایم پی اے و امیدوار پی پی 155میاں نصیر کے چچا ، میاں سعد کی اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر مین چونگی، صوبیدار کالونی ،مدینہ کالونی، اکرم آباد،سی ایم ایچ کر سچن کالونی،شاہد ٹائون اور مانوالہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ غریب عوام کا خون چوستے میں مصروف رہے اور آج کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے جا رہے ہیں ۔تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ، حلقہ این اے 125 کی غیور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور 11 مئی کو لٹیروں ، قبضہ گروپوں اور ڈاکوئوں سے قوم کو نجات ملے گی۔ نوجوان اور خواتین گھر گھر پارٹی کے پیغام کو پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فروغ تعلیم سے انتہاپسندی، غربت اور بیروزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے: وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے آج کالاشاہ کاکو میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے سٹیٹ آف دی آرٹ کیمپس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ کالاشاہ کاکو کیمپس370 ایکڑ رقبے پر بنایا جا رہا ہے جس میں لائبریری، بوائز و گرلز ہاسٹلز، مسجد، میڈیکل سنٹر، شاپنگ سنٹر، اوپن ائیر تھیٹر، سپورٹس کی سہولیات، کیفے ٹیریا اور آڈیٹوریم بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کیمپس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کالاشاہ کاکو کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ فروغ تعلیم سے ملک کو درپیش انتہاپسندی، غربت اور بیروزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے معاونت فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فروغ تعلیم اور نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا نیا کیمپس فروغ تعلیم کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ میں اس اہم ادارے کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ملک کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ملک کے مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مجھے بھی اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے آج کالاشاہ کاکو کیمپس کا سنگ بنیاد کھنے کا موقع تاریخی لمحہ ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہو ںنے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خلیق الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور نئے کیمپس کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تاریخی موقع پر وزیراعلیٰ نجم سیٹھی اور دیگر مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برصغیر کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے جہاں سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، ڈاکٹر عبدالسلام، مولانا محمد حسین آزاد، صوفی تبسم، سر گنگا رام، ڈاکٹر ثمر مبارک مند، ایم آر کیانی اور اشفاق احمد جیسے دانشوروں کے علاوہ پارلیمنٹیرینز اور وزراء نے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا نیا کیمپس جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔قبل ازیں وائس چانسلر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نئے کیمپس کالاشاہ کاکو کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 370 ایکڑ پر بننے والے اس کیمپس میں طلبا و طالبات کو تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ کیمپس میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی کے گرائونڈز کے علاوہ ٹینس کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ اور سوئمنگ پول بھی بنایا جائے گا۔ اتھلیٹکس، جمنیزیم، کمیونٹی کلب، پارکنگ اور گرین ایریاز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صوبائی مشیر ضیاء حیدر رضوی، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، پروفیسر حسن عسکری، شفقت رانا، مصباح الرحمن، ضیاء رضوان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فرحت محمود، سابق رجسٹرار ظہیر احمد صدیقی، خالد مسعود صدیقی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسرز، ماہرین تعلیم، اولڈ راوینز اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی مسائل کا حل ،بیروزگاری،دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے:ثروت اعجاز
لاہور( جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ،بیروزگاری،دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے،ہمارا عزم اسلامی فلاحی ریاست قائد اعظم کے تصور کو عملی جامہ پہناناہے،ملکی قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کرکے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں گے،معیاری اور یکساں نظام تعلیم مہیا کرنا اور عوام کو فوری سستا انصاف دلوانا مزدوروں،تاجروں ،صنعتکاروں ،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارامنشورہے،PSTپاکستان کو دنیا کے نقشے پر خود مختار ترقی یافتہ مستحکم دیکھنا چاہتی ہے،اور اس کیلئے جہد مسلسل جاری رکھیںگے،11مئی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں،لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں قومی و صوبائی امیدواروں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی جلسے کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں،نامزد امیدوار چار دیواری میں کارنر میٹنگ کریں،کارکنان،ذمہ داران اور ہمدرد گھرگھر جاکر عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کریں،بلاخوف و خطر رابطہ مہم تیز کرکے تنظیمی پیغام کو عام کریں،عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگاکر پاکستان سنی تحریک کو اعتمادکا ووٹ دیں،ہم سچائی دیانتداری پر یقین رکھتے ہیں،اسمبلیوں میں جانے کا موقع ملا تو عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرینگے اس موقع پر PSTکے قومی و صوبائی امیدواروں نے یقین دہانی اور پر عزم ہوتے ہوئے اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہوگی،بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت کریں گے ۔ پاکستان سنی تحریک حلقہ این اے 120 کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ عوام زرداری،نوازشریف اور عمران خان کے دھوکے میں نہ آئیں۔سازشی عناصر ایم کیو ایم اور پر ویز مشرف کے زریعے الیکشن ملتوی کروانا چا ہتے ہیں۔نگران حکومت پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔11مئی کے الیکشن ملتوی کروائے گئے تو ملکی حالات کی ذمہ داری بڑی جماعتوں پر عا ئد ہو گی ۔نام نہاد جمہوری جماعتیں فوج کو لانا چاہتی ہیں یا پھر نگران حکومت کو التوایٰ دینا چا ہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے اور ذاتی خواہشات کو انقلاب کا نام دینے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔11مئی کو سنی تحریک کے تمام امید وار عوامی تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نواز قادری،حافظ رمضان قادری ،محمد وقاص سلطانی و دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 146 کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ عوامی حلقوں میں ملنے والی پزیر ائی پر عوام کے انتہائی مشکو ر ہیں ۔عوام موروثی سیاسی نظام اور نعرے کی پارٹی سے چھٹکارا چا ہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہنے حلقہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر چلنے والی سیاسی جماعتیں اقتدار تو حاصل کر سکتی ہیں مگر اختیار نہیں ۔پی پی اور ن لیگ آزمائے ہوئے گھوڑے عوام اب ان پر اعتماد نہیں کر سکتے۔بجلی،گیس کی لوڈشیڈنگ کی جتنی ذمہ دار پی پی ہے اتنی ہی گناہ گار مسلم لیگے”ن”بھی ہے۔صوبے میں ترقی کے دعوے داروں کو عوام 11مئی کو ناکامی کی دھول چٹا دیں گے۔اس موقع پر محمدسرورقادری،عبدالنبی قادری ،محمد یونس قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔آج 28 اپریل کو نماز مغرب کے بعد جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں منعقد ہونے والا افکار رضا سیمینار دور رس اثرات مرتب کرے گا ۔ سیمینار میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی مجدد دین و ملت حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کے دینی ملی اور روحانی افکار پر تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔ سیمینار کی صدارت حضرت پیر سید مظفر حسین شاہ قادری رضوی خلیفہ مجاز بریلی شریف آف کراچی کریں گے ۔ ان کے علاوہ پیر سید ضیا ء الاسلا م شاہ گیلانی ،صاحبزادہ داود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان ، حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی امیر ادارہ صراط مستقیم لاہور ڈویثرن ، حضرت صاحبزادہ رضائے مصطفٰی نقشبندی ، حضرت پیر سید خرم ریاض شاہ ، پروفیسر محمد عطاء الرحمٰن رضوی ، صاحبزادہ محمد سردار احمد رضا ،مفتی محمد امین نقشبندی ، قاری محمد سلیمان سیالوی ، مولانا ارشاد احمد جلالی ، محترم محمد نعیم طاہر رضوی صدر کنز لایمان سوسائٹی خصوصی طور پر شرکت ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کے پنجاب میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ سے 11 سوال
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے11 سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شہباز حکومت لوڈ شیڈنگ سے متعلق رائے عامہ کو گمراہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے سنگین ایشو سے خود کو بری الذمہ قرار دے سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کہ (1 ) بجلی پیدا کرنے کے نام پر صوبائی خزانے سے لیے گئے 19 ارب کہاں گئے ؟ (2 )2008-9 ء کے بجٹ میں 350 میگا واٹ اور 2009-10 ء کے بجٹ میں 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے تحریری اعلانات کے باوجود ایک یونٹ بھی بجلی پیدا کیوں نہیں کی جاسکی ؟(3 )اگر آپ کی حکومت کی ترجیح صنعت اور صنعتی کارکنوں کا چولھا جلائے رکھنا تھا تو میٹروبس ،سولر لیمپ، سستی روٹی، فوڈ سپورٹ جیسے بیکار منصوبوں پر اربوں روپیہ برباد کیوں کیا ؟ (4 )رائٹ ایٹ سورس فارمولہ پر دستخط کرکے توانائی کی غیرمساوی تقسیم کا فارمولہ قبول کیوں کیا ؟(5 )پنجاب اسمبلی نے سستی بجلی کی پیداوار کا قابل عمل آبی منصوبہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے جو متفقہ قرار داد پاس کی تھی اس پر عملدرآمد کیلئے صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے یہ معاملہ مفادات کی مشترکہ کونسل سمیت متعلقہ آئینی فورمز پر کیوں نہیں اٹھایا ؟(6 ) آپ 65 فیصد پاکستان کے حکمران رہے آپ نے بیانات کی حد تک مسلسل الزام تراشی کی کہ پنجاب کے حصے کی بجلی چوری کرکے کہیں اور دی جارہی ہے آپ نے اس چوری کو رکوانے کے لیے بیانات اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے اور توڑ پھوڑ کروانے کے علاوہ اپنا کونسا آئینی ، قانونی و انتظامی کردار ادا کیا ؟(7 )شجاعت فارمولہ جس کے متعلق ماہرین کی رائے تھی کہ اس پر اگر عمل ہو جائے تو 80 فیصد لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جاسکتا ہے آپ نے اس کی مخالفت کرکے گھریلو صارفین ،صنعتی سیکٹرکوموت و حیات کی کشمکش سے باہر کیوں نہیں نکلنے دیا ؟(8 )ورلڈ بنک نے نہر اپر چناب پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو نا صرف قابل عمل قرار دیا بلکہ سستی بجلی کے اس منصوبے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی حامی بھری آپ نے 5 سال اس منصوبے کو کیوں روکے رکھا ؟(9 )چوہدری پرویز الہٰی نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے بجلی پیدا کرنے کا جو میگا پروگرام وضع کیا تھا آپ کی حکومت نے اس پر عمل کیوں نہیں ہونے دیا ؟(10 )گزشتہ 5 سالوں میں پنجاب کے سرکاری سیکٹر میں بجلی چوری کی وارداتوں میں اضافہ کیوں ہوا اور اربوں روپے کے واجبات ادا کیوں نہیں کیے گئے ؟ کیونکہ یہ عدم ادائیگیاں بھی لوڈ شیڈنگ کی ایک بڑی وجہ ہے (11 )آپ کی جماعت لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے 2 سے 3 سال کا عرصہ مانگ رہی ہے اگر آپ کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پنجاب کی ترقی کا پہیہ رکاہو ا ہے اور آپ کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار سابق وفاقی حکومت ہے تو پھر آ پ اسے راتوں رات ختم کرنے کا اعلان کیوں نہیں کرتے ؟انہوں نے مزید کہا کہ اگر شریف برادران 10 سال کی ڈیل توڑ کر پاکستان آنے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت کرسکتے ہیں اکثریت نہ ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ لیکر 5 سال حکومت کرسکتے ہیں تیسری بار وزیر اعظم بننے کی شرط ختم کروا سکتے ہیں تو پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کم کروانے کے لیے انہوں نے پیپلزپارٹی سے بات کیوں نہیں کی ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہعام انتخابات وقت پر ہوں گے، :اللہ رکھا چوہدری
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہعام انتخابات وقت پر ہوں گے، انہیں ملتوی کرانے والوں کی ہر سازش ناکام ہوگی ، زرداری اور کھلاڑی مل گئی ہیں، تیر اور بلا سائیکل پر سوار ہو کر ن لیگ کے مقابلہ پر آ گئی ہیں، 11 مئی کو تینوں رہیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلا، سائیکل اور تیر شکست کھا جائیں گے، ن لیگ بھرپور انداز میں کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں پانچ سال تک ڈگڈگی بجائی گئی ہے ، یہ عوام کو تماشہ دیکھا کے گئے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں پانچ سال تک ڈگڈگی بجائی گئی ہے ، یہ عوام کو تماشہ دیکھا کے گئے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر جبر کیا گیا ہے، پنجاب کی جماعت کا اب عام انتخاب میں کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا، پنجاب میں سب ڈرامے فلاپ ہو چکے ہیں، 11 مئی کو عوام تیر پر مہر لگائیں، پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر پنجاب میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان کا نیا دور شروع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاتاخیر گندم خریداری مہم کا آغاز کیا جائے ، ق لیگ کسان ونگ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کسان ونگ کے صدر تنویر اعظم چیمہ اور جنرل سیکرٹری شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ کسانوں سے بلاتاخیر گندم خریدنے کی مہم شروع کی جائے ، سابق پنجاب حکومت کے نمک خوا ر محکمہ خوراک افسران اور اہلکار دانستہ ایسا رویہ اختیار کر رہے ہیں جس کے باعث نگران حکومت کی بدنامی ہو اور سابق شہباز حکومت کو سیاسی فائدہ پہنچے ، چوہدری پرویز الہٰی کی کسان دوست گندم خریداری حکمت عملی سے استفادہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل تیا ر ہو کر مارکیٹ میں آچکی محکمہ خوراک کی طرف سے خریداری شروع نہ ہونے کے باعث مڈل مین کی چاندی ہو گئی ہے اور کسان کو ڈیڑھ سے 2 سو روپے من نقصان ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی سے استدعا ہے کہ وہ 4 لاکھ ٹن خریداری کا ٹارگٹ یقینی بنانے کے لیے بلا تاخیر گندم خریداری مہم شروع کروائیں اور مناسب امدادی قیمت کا فائدہ چھوٹے کاشتکار کو پہنچائیں اور محکمہ خوارک کے کرپٹ عناصر پرکڑی نگاہ رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر تنقید کرنے والے ذہنی بیمار ہیں:محمد پرویز ملک
لاہور، (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور حلقہ این اے 123کے ٹکٹ ہولڈر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر تنقید کرنے والے ذہنی بیمار ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے میاں محمد شہباز شریف کے عزائم سے خائف ہوکر لوٹ مار کے پیسے سے تشہیری مہم چلانے والے قوم کو آگاہ کریں کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں رینٹل پاور پلانٹس کے ذریعے کرپشن کا بازار گرم کرنے، عالمی مالیاتی اداروں اور قومی بینکوں سے بھاری قرضے لیکر عیش و عشرت کرنے ، ملک کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنے اور ٹارگٹ کلرز کی سرپرستی کرنے کے علاوہ اور کیا کارنامے سرانجام دئیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 123کے علاقہ محمود بوٹی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز ملک نے کہا کہ سابق حکومت اپنے سیاہ ترین دورِ پر شرمندہ ہونے کے بجائے اُن کارناموں کا ڈھول پیٹ رہی ہے جو سرانجام دینے کی اُسے کبھی توفیق نہیں ہوئی اور میاں محمد شہباز شریف کے میٹرو بس پراجیکٹ، لیپ ٹاپ سکیم اور دیگر منصوبوں سے خائف ہوکر گھٹیا الزام تراشی پر اُتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سب نے قومی وسائل جی بھر کر لوٹے جس کی وجہ سے ملک میں پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گئی لیکن سابق حکمرانوں نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا مگر انتخابات کے نزدیک اُن کے دلوں میں عوام سے محبت کا درد جاگ اُٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کیچڑ اچھال کر کرپٹ لوگوں کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا روشن کردار ساری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ قوم اب جھوٹے نعروں، لوٹ مار کی رقم سے اشتہار بازی اور سبز باغ دکھانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ پھر بھاری مینڈیٹ دیکر ان مفاد پرست کی جھوٹی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمشید رحمت اللہ کل سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے
لاہور(جی پی آئی)وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب جسٹس(ر) جمشید رحمت اللہ کل صبح 10بجے سینٹ پال چرچ دی مال روڈ راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گےـ صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق جسٹس(ر) جمشید رحمت اللہ -29اپریل بروز سوموار1:30بجے دوپہر مرکز بلال نزد کھیڑا پُل جلو پارک میں ایک تقریب میں شرکت کریں گےـ تقریب میں مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین بھی شرکت کریں گےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی قومی و دینی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں:محمد اکرم رضوی
ْْْلاہور (جی پی آئی)انجمن طلبا اسلام لاہور ڈوثرن کے جنرل سیکریڑی محمد اکرم رضوی نے کہا ہے،صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی قومی و دینی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں ،دہشت گردی کیخلاف انکی جہدوجہد ہمشہ یاد رہے گی،آپ کی وفات ملک وقوم کاہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،آپکی یادیں اور باتیں ہمشہ ہمارے دلوں میں روشن رہیں گی اور آپکانام تاریخ کے صفحات پر تادیر جگمگاتا رہے گا،ان خیالات اظہار انہوں نے صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے صاحبزادوںحامد رضااور حسین رضا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا ہم صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا مشن جاری رکھیں گے اورانقلاب نظام مصطفےۖکی جہدوجہد نئے جذبے سے تیز تر کی جاے گی،وہ تار یخ میں ایک عظیم قائد کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،آپ کی کمی ہمیں قدم قدم پر محسوس ہوتی رہے گی،امت مسلمہ حریت فکر رکھنے واے عظیم مجاہد سے محروم ہوگی ہے،آپ کی وفات سے صوفیاء کے ماننے والے سوگوار اور غمزدہ ہیں ، آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کی سیاست 11 مئی کو ٹھس ہو جائے گی ، شاہانہ فاروقی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدرشاہانہ فاروقی نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کی سیاست 11 مئی کو ٹھس ہو جائے گی ، چوہدری پرویز الہٰی نے میٹرک تک تعلیم مفت کرکے تعلیمی انقلا ب کی بنیاد رکھی ، شریف برادران کے دلوں میں 30 اکتوبر2012 ء کے بعد نوجوانوں کا درد اٹھا ، گزشتہ روز انہوں نے وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے آئے ہوئے خواتین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ کھرے اورکھوٹے کی خوب پہچان رکھتے ہیں ، چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 اور مفت تعلیم جیسے پروگرام دیکر غریب عوام کی خدمت کی جس کے ثمرات آج بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ق لیگ اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی اور مفت تعلیم کا دائرہ بی ۔اے تک بڑھایا جائے گا ،عوام ترقی اور خوشحالی کے نشان سائیکل پر مہر لگا کر ترقی کے رکے ہوئے پہیے کو پھر سے چلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنے وا لا الیکشن مثبت تبدیلیوںکا با عث بنے گا عبدالرشیدترابی
لا ہو ر (جی پی آئی)جما عت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر عبدالرشیدترابی نے جما عت اسلامی لا ہو ر کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ حا لیہ الیکشن میں جما عت کی قیا دت اور کا رکنا ن جس محنت اور لگن سے کو شش اور جدو جہد کر رہے ہیں وہ ضرور با آور ہو ں گی اور زندہ دلان لا ہو ر جما عت اسلامی کے امید وار کو بھا ری اکثریت سے کا میا ب کر ائیں گے قوم نے کئی مر تبہ شخصی پا رٹیو ں کو اپنی قیا دت کے لئے چنا لیکن ان کے وسائل حل ہو نے کے بجا ئے بڑھتے ہی گئے یہ جما عت اسلامی کا مخلص کا رکن اور بے لو ث قیا دت ہے جو کہ قوم کو مسائل کے بھنور سے نکا ل سکتی ہے لو ڈشیڈنگ ،بے روزگاری ،مہنگا ئی افراط زر ،دہشت گردی ،جر ائم جیسے بڑے مسا ئل جما عت کی نظریا تی قیا دت ہی حل کر سکتی ہے انہو ں مزید کہا عوام کی پر یشا نیو ں کا حل اسلامی انقلا ب میں مضمر ہے اسلامی نظام زندگی ہی اس ملک و قو م کے لئے نجا ت کا ذریعہ ہے نا م نہا د سیا ستدانو ں کی کر پشن اور لو ٹ ما ر نے ملک و قوم کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے عو ام اسلام پسند اور محبت وطن امید واروں کو کا میا ب بنا ئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کی سیاست 11 مئی کو ٹھس ہو جائے گی ، شاہانہ فاروقی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدرشاہانہ فاروقی نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ کی سیاست 11 مئی کو ٹھس ہو جائے گی ، چوہدری پرویز الہٰی نے میٹرک تک تعلیم مفت کرکے تعلیمی انقلا ب کی بنیاد رکھی ، شریف برادران کے دلوں میں 30 اکتوبر2012 ء کے بعد نوجوانوں کا درد اٹھا ، گزشتہ روز انہوں نے وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے آئے ہوئے خواتین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ کھرے اورکھوٹے کی خوب پہچان رکھتے ہیں ، چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 اور مفت تعلیم جیسے پروگرام دیکر غریب عوام کی خدمت کی جس کے ثمرات آج بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ق لیگ اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی اور مفت تعلیم کا دائرہ بی ۔اے تک بڑھایا جائے گا ،عوام ترقی اور خوشحالی کے نشان سائیکل پر مہر لگا کر ترقی کے رکے ہوئے پہیے کو پھر سے چلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی قومی و دینی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں:محمد اکرم رضوی
ْْْلاہور (جی پی آئی )انجمن طلبا اسلام لاہور ڈوثرن کے جنرل سیکریڑی محمد اکرم رضوی نے کہا ہے،صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی قومی و دینی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں ،دہشت گردی کیخلاف انکی جہدوجہد ہمشہ یاد رہے گی،آپ کی وفات ملک وقوم کاہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،آپکی یادیں اور باتیں ہمشہ ہمارے دلوں میں روشن رہیں گی اور آپکانام تاریخ کے صفحات پر تادیر جگمگاتا رہے گا،ان خیالات اظہار انہوں نے صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے صاحبزادوںحامد رضااور حسین رضا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا ہم صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا مشن جاری رکھیں گے اورانقلاب نظام مصطفےۖکی جہدوجہد نئے جذبے سے تیز تر کی جاے گی،وہ تار یخ میں ایک عظیم قائد کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،آپ کی کمی ہمیں قدم قدم پر محسوس ہوتی رہے گی،امت مسلمہ حریت فکر رکھنے واے عظیم مجاہد سے محروم ہوگی ہے،آپ کی وفات سے صوفیاء کے ماننے والے سوگوار اور غمزدہ ہیں ، آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف نے چھوٹے مکانوں اور کسانوں پر ٹیکس لگا دیا انشاء اللہ ہم دوبارہ ختم کر دینگے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور ( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر بڑے بڑے اور پرجوش اجتماعات سے خطاب کیا جہاں ووٹروں کی بڑی تعداد نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا عہد کیا۔ یونین کونسل کٹھالہ میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جاتے جاتے ان غریب کسانوں اور چھوٹے رہائشی مکانوں کے مالکان پر ٹیکس بھی لگا دیا ہے جو ہم نے پنجاب میں اپنے دورِ حکومت میں ختم کر دیا تھا، اللہ کریم نے ہمیں موقع دیا تو ہم آتے ہی سب سے پہلے انشاء اللہ غریب عوام اور کسانوں پر سے ٹیکس دوبارہ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی دکانوں اور غریبوں پر ٹیکس لگانا ان کے ساتھ زیادتی ہے وہ تو بڑی مشکل سے اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں ان پر ٹیکس بھی ہم ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں لوگ کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں گے یہی وجہ ہے کہ 2008ء کے الیکشن میں ہمارے خلاف الیکشن لڑنے والے ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے امیدوار ہماری اعلیٰ کارکردگی کے پیش نظر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جنہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور دل سے ان کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام سے نواز شریف اور شہباز شریف کی نفرت اور انتقام کا جیتا جاگتا ثبوت وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور گجرات یونیورسٹی ہیں جنہیں جسے انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں ایک روپیہ بھی فنڈ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں ہم نے گجرات کے علاوہ لاہور اور پورے پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی ہمارے ناقدین اور مخالفین بھی ان فلاحی کاموں کا اعتراف اور تعریف کرنے پر مجبور ہیں، بطور وزیراعلیٰ میں نے جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے یہ نہیں دیکھا کہ یہ حلقہ میرے ساتھی کا ہے یا مخالف کا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ اپنے ووٹ کی طاقت سے ظلم کرنے والوں سے بدلہ لے سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آپ سائیکل پر مہر لگائیں، سائیکل ترقی کا پہیہ ہے جو چلے گا تو پنجاب اور پاکستان خوشحال ہوگا اور چاروں صوبوں میں خوشحالی آئے گی۔ اس موقع پر ندیم ملہی، الیاس وڑائچ، رضا وڑائچ، چودھری ارشاد وڑائچ، چودھری امتیاز حسین وڑائچ، ملک نصیر سندھو، محمد یونس بٹ، مہر مظہر عباس، حاجی غلام عباس، انجینئر شہزاد الٰہی، حاجی زمان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کے دن سب کو ملک بچانے کیلئے جہاد میں حصہ لینا ہوگا:مولانا صفدر گھمن قاسمی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)متحدہ دینی محاذ کے نامزد امیدوار این اے 97 مولانا صفدر گھمن قاسمی نے کہا ہے کہ 11 مئی کے دن سب کو ملک بچانے کیلئے جہاد میں حصہ لینا ہوگا، ملک کو گروی رکھنے اور تجوریاں بھرنے والوں کے انجام کا وقت قریب آ رہا ہے، انشاء اللہ کامیاب ہو کر ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹرانوالی،اروپ، ابن والی اور عثمان کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا صفدر گھمن قاسمی کا کہنا تھا کہ کوئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قوم کو بھکاری بناتا ہے تو کوئی سولر اور لیپ ٹاپ دیکر نوجوان نسل کا ضمیر خریدنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام باشعور اور ان کے چہروں کو پہچان چکے ہیں، عوامی عدالت سے ان بہروپیوں کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ اس موقع پر رحمانی و جٹ برادری کے سینکڑوں افراد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجپوت برادری نے آزاد امیدوار حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)راجپوت برادری نے آزاد امیدوار حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا، حلقہ پی پی 94 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عادل سلیم خاں کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں راجپوت برادری کے سرکردہ رہنمائوں رانا عمران احمد خاں، رانا شاہد، رانا عبدالشکور، رانا دانیال، چودھری خالد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر عادل سلیم کو تاریخ ساز فتح دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جماعتیں نا اہل اور کرپٹ امیدواروں کی بجائے پڑھے لکھے اور سیاسی بصیرت رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں تب ہی حقیقی انقلاب رونما ہو سکتا ہے۔ بیرسٹر عادل سلیم نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی جوق در جوق حمایت سے مخالفین کی سیٹی گم ہو چکی ہے، انشاء اللہ 11 مئی کو حیرت انگیز نتائج برآمد ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 92 حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، کھلاڑی اور مداری عوام کو خالی نعروں میں ورغلا رہے ہیں، عوام کو سبز باغ دیکھا کر بیوقوف بنانے کا زمانہ گزر گیا ہے، قوم 11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مخالفین کوعبرتناک شکست سے دو چار کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہباز کالونی، تھیڑی سانسی اورگلہ فیض پہلوان مدینہ کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹا کریسی کی سیاست کرنے والے عوام سے مخلص نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر خود ناکامی اور بدنامی کے اندھے کنویں میں گر جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے میاں محمد نواز شریف کو بر سر اقتدار لانا ہوگا :چوہدری رفاقت حسین گجر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت حسین گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے میاں محمد نواز شریف کو بر سر اقتدار لانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہل کلاں و دیگر علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تبدیلی لانے کیلئے کرپٹ عناصر سے چٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کے الیکشن سے آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہو اہے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 11مئی کے الیکشن سے آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہو اہے،مسلم لیگ ن پانچ سال خدمت کرکے عوام میںآئی ہے ،بے مثال ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن جبکہ 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پیپلز پارٹی کا اشتہار ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے باٹھ کالونی میں ایک بڑے جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کے ہاتھ خالی ہیں اور ان کے پاس کھوکھلے نعروں اور الزامات کے علاوہ کچھ نہیں ،پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادی بدترین لوٹ مار اور عوامی استحصال کی وجہ سے آج عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،مسلم لیگ ن پنجاب میں عوام کی خدمت کی بدولت آج عوام میںسرخرو ہے اور 11مئی کو بھاری اکثریت سے شیر کی جیت عوام کے لئے بجلی ،گیس اور روزگار لے کر آئے گی،سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرداری ٹولہ پانچ سال عوام کا خون چوسنے کے بعد اب بھیس بدل کر دوبارہ میدان میںآگیا ہے ایک دوسرے کو قاتل کہنے والے اقتدار کی ہوس میں گلے مل گئے ہیں لیکن تاریخ کی بد ترین ناکامی ان کی منتظر ہے، عمران خان کا این اے 96کا امیدوار پارٹی پرمشکل وقت میںکینیڈا بھاگ گیا اور بعد میں فوڈ سٹیمپ سکیم انجوئے کرنے کے باوجو دپارٹی کے ساتھ بے وفائی کی،عوام 11مئی کو اسے اسکی احسان فراموشی کی سزا دیں گے، امیدوار پی پی 93چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں کی آواز بن کر پورے ملک میں گونج رہی ہے،11مئی کا دن عوام کے لئے دوبارہ خوشیاں ،روشنیاں اور ترقی و خوشحالی لے کر آرہا ہے، اس موقع پر چوہدری نواز باٹھ،چوہدری واجد باٹھ،نصیر ٹھیکیدار،ثناء اللہ چوہان،صابر انصاری، نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرجاکھ میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) گرجاکھ میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، سینئر راہنما غلام دستگیر خان کی موجودگی میںمعروف سیاسی شخصیت سابق ناظم صابر محمود علی بٹ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا،این اے 96کے امیدوار انجینئر خرم دستگیر خان اور پی پی 93کے امیدوار چوہدری اشرف علی انصاری کی انتخابی مہم میںشامل ہوگئے، اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان بچانے کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے والے سیاسی رہنمائوں ،کارکنوں اور عام شہریوں کا جذبہ قابل ستائش ہے، ملک سے اندھیروں ،غربت ،لوڈ شیدنگ کے خاتمے کے لئے میاں نواز شریف جیسی محب وطن قیادت کا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے،عوام قیام پاکستان جیسے جذبے کو بروئے کا ر لاکر وطن عزیز کو مصیبتوں کے بھنور سے نجات دلائیں اور 11 مئی کو شیر کا انتخاب کرکے وطن سے محبت کا قرض ادا کر دیں،اس موقع پر صابر محمود علی بٹ ،غلام قادر خان،شیخ ثروت اکرام،ظفر اقبال ڈار،خواجہ تنویر اشرف،میاںمحمد سلیم،ملک وسیم باری ،شعیب بٹ،خالد سعید لون،عارف ڈار ،عابد بٹ ،ریاض بھٹی،جمیل بٹ نے بھی خطاب کیا۔