اضلاع کی خبریں29.03.2013
Posted on March 30, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
اچھے صحافی کی حیثیت سے اندر کی کہانی معلوم کرنے کیلئے ہر جگہ پہنچ جاتا تھا : نگران وزیراعلیٰ
اسلام آباد(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں سینئر اینکرپرسنز ، کالم نگاروں، نیوزایڈیٹرز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ مدلل انداز میں گفتگو کی اور پنجاب حکومت کی عام انتخابات کے انعقاد ، امن وامان اور سکیورٹی کے حوالے سے ترجیحات کا تفصیلاً ذکر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہاکہ جتنے لوگ کہتے ہیں کہ میں پیپلزپارٹی کے قریب ہوں اتنے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں مسلم لیگ (ن) کے قریب ہوں۔ لیکن اب کچھ لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیاہے کہ میں عمران خان کے قریب ہوں تاہم میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی کے قریب نہ ہوں۔انہوںنے کہاکہ آپ سب کو علم ہے کہ دو دفعہ نواز شریف صاحب کی حکومت گئی اور دو دفعہ بینظیر صاحبہ کی ۔ جب میاں صاحب کی حکومت جاتی تھی تو وہ کہتے تھے کہ نجم سیٹھی نے سازش کی ہے اور جب محترمہ کی حکومت جاتی تھی تووہ کہتی تھیں کہ یہ سازش نجم سیٹھی نے کی ہے۔لیکن میں سازش نہیں کرتا تھا بلکہ ایک اچھے صحافی کی حیثیت سے اندر کی کہانی معلوم کرنے کے لئے ہر جگہ پہنچ جاتا تھا۔ میں نے کبھی بھی اپنے ذرائع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومتوں کو مدت سے زیادہ چلانے کی کوشش کی گئی تو عہدہ چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ پنجاب
اسلام آباد (جی پی آئی)نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی اولین ترجیح ہے۔ نگران حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے گی تاکہ ووٹر اپنا حق رائے دہی آزادانہ اور پرامن ماحول میں استعمال کرسکے۔ امن و امان ہرصورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات منعقد ہوسکیں۔ نگران حکومت امن و امان کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور نگران حکومت سکیورٹی یقینی بنانے کے چیلنج کو ناممکن نہیں سمجھتی۔ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا اور ان کی روشنی میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں غیر جانبدار انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کیاجائے گا۔اسلام آباد میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں، سنیئر اینکر پرسنز، کالم نگاروں اور نیوز ایڈیٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے نزدیک امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بناناانتہائی اہم ہے اور اس مقصد کے لئے غیر جانبدار اور باصلاحیت افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کر کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں منعقد ہونے والے سیاسی جلسوں اور ریلیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔بلاشبہ دہشت گردی ملک کا اہم ترین مسئلہ ہے اور دہشت گردی کی کاروائیوں کے سدباب کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا مقصد شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ آئین کے تحت صوبوں اور مرکز میں غیرجانبدار نگران حکومتیں قائم کی گئی ہیں جبکہ ماضی میں نگران حکومتیں سیاسی بنیادوں پر قائم کی جاتی رہی ہیں۔ میں نے کبھی بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی، مجھ پر سیاسی جماعتوں نے جو اعتماد کیاہے ،میں اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گااور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کابینہ میں غیر جانبدار اور غیر سیاسی وزیر لئے جائیں گے جن کی تعداد چھ ہوسکتی ہے۔امید ہے کہ میری ٹیم پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ہم پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن کروانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اگرنگران حکومتوں کو مدت سے زیادہ چلانے کی کوشش کی گئی تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کسی کو غلط کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جہاں پر غلط کام ہورہا ہو،میری اپیل ہے کہ اس ضمن میں مجھے فوری طور پر آگاہ کیاجائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ اور جرائم کی روک تھام کے لئے محکمہ داخلہ اور پولیس میں قابل افسران موجود ہیں جو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہو ںنے اس سلسلے میںنے اپنے سیکرٹریٹ میں خصوصی سیل بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کسی پالیسی یا ڈویلپمنٹ کے کام کو نہیں چھیڑے گی اور صرف وہی اقدامات اٹھائے جائیں گے جو شفاف اور غیر جانبدار انتخابات یقینی بنانے کے لئے ضروری ہوں گے۔ انہوںنے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف ،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور امیر جماعت اسلامی منور حسن سے ملاقاتیں کیں اور شفاف و آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مجھے انتہائی خوشی ہے کہ کسی سیاسی رہنما نے اپنی پسند کا افسر لگانے کے لئے نہیں کہابلکہ تمام سیاسی رہنمائوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے کہاکہ کل میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کررہا ہوں۔مجھے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا بھی فون آیا اور انہوںنے بھی مجھے مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (جی پی آئی)پنجاب کے نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عام انتخابات کے شفاف اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ تحریک انصاف کے سنیئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں نگران وزیر اعلی نے صوبے میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرنگران وزیر اعلی نے کہاکہ سیاسی رہنمائوں سے ان کی ملاقاتوں کا مقصد شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کرناہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مجھ پر جس اعتمادکا اظہار کیاہے ، میںاس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گااور بطور نگران وزیراعلیٰ اپنی غیرجانبداری برقرار رکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ اگرکسی سیاسی جماعت کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیاجائے گا اورکابینہ میں اچھی شخصیات کو شامل کیاجائے گا۔ اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ آزاد عدلیہ ٫ غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگران سیٹ اپ قائم ہوا ہے ـانہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی نے انتخابات کے حوالے سے جو پلان ترتیب دیا ہے انہیں اس پر مکمل اعتماد ہے اور اگر معاملات اس پلان کے مطابق آگے بڑھے تو انہیں امید ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے منعقد ہوں گے اور مطلوبہ نتائج برآمد کئے جا سکیں گے۔عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آپ کی موجودگی میں پنجاب میں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مسعود بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مسعود بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسعود بٹ نے فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم اب کسی نئے امریکی غلام کو قبول نہیں کرے گی ۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو پرویز مشرف کے بعد سب سے زیادہ نقصان آصف زرداری نے پہنچایا، دونوں امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لائے گئے ،قوم اب کسی نئے امریکی غلام کو قبول نہیں کرے گی ۔خفیہ طاقتیںاپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہنگ پارلیمنٹ چاہتی ہیں۔ فوج کا مکمل طور پر سیاسی کردار ختم ہو جانا چاہیے۔ انتخابات میںپیپلزپارٹی کوتاریخ کی بدترین شکست ہو گی۔دینی قوتوں کی الگ الگ پرواز سے سیکولر قوتیں پھر آگے آنے کا موقع ملے گا۔نادہندہ اور جعلی ڈگری ہو لڈرز پر الیکشن لڑنے کی پابندی کے حق میں ہیں۔ آزمائے ہووں کو پھر آزمایا گیا تو اسکے نتائج کے ذمہ دار عوام ہوں گے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ملک بچانے کے لیے اسلام پسند اور محب وطن لوگوں کو آگے لائیں۔اب تبدیلی نہ آئی تو پھر کبھی نہیں آئے گی۔ قومی دولت لوٹنے والے بازی گر ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دینے جارہے ہیں، قو م ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں اورروٹی کپڑا اور مکان چھیننے والوں کو عبرت ناک شکست دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی پشاور صدر میں ایف سی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے پشاور صدر میں ایف سی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرو انتخابی امیدوارپر فائرنگ کا نوٹس لے لیا
لاہور(جی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے قلعہ دیدار سنگھ ، گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے انتخابی اُمید وارو ضلعی امیر بلال قدرت بٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیا سی کونسل کے اجلاس میں لاہور کے اہم حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔سیاسی کونسل کے اراکین نے طویل مشاورت کے بعد ناموں کا اعلان کیا۔سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین لاہور سید حسین زیدی نے ناموں کا اعلان کرتے ہوے کہا ملت جعفریہ اب اپنے شہدا کے لہو کا انتقام ووٹ سے لیں گے۔لاہور کے حلقہ NA.127سے علامہ حسنین عارف NA128سے علامہ محمد اقبال کامرانی۔NA122سے علامہ امتیاز کاظمیNA125سے سید اسد منتظر رضویNA126سے علامہ حسن رضا قمی اور صوبائی اسمبلی کے لئے حلقہPP156سے کامران زیدیPP154سے چوہدری امجد علیPP139سے انجیئنر امجد شگریPP151سے سید اسد نقویPP160سے ڈاکٹر اصغر علی بھٹیPP157سے سید حیدر علی زیدیPP141سے رضا حسین خاںPP161سے رائے ناصر علیPP147سے سید ذوالفقار حسن ذولفی کے ناموں کو فائنل کر کے ان کے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لیے ہیں۔سید حسین زیدی کا کہنا تھا کہ کچھ نام سیاسی کونسل میں زیر غور ہیں ان ناموں کا اعلان کونسل کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسلوں میں سیاسی کوآرڈینیٹر صاف و شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سیدبلال شیرازی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماو مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہسٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے ٹائونز اور یونین کونسلوں میں ن لیگ سے وابستہ سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے کوآرڈینیٹرز صاف و شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمشن آف پاکستان سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمران سیاسی جماعت سے وابستہ سیاسی کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی فی الفور ختم کی جائے اور ان سے سرکاری دفاتر خالی کروائے جائیں ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ لاہور کے ٹائون اور یونین کونسلوں ن لیگ سے وابستہ ن سیاسی کوآرڈینیٹرز کی موجودگی سے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ن لیگ سے وابستہ یہ کوآرڈینیٹرز لازمی طور پر الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرینگے اس لیے ان سیاسی کوآرڈینیٹرز کو فوری برطرف کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 سال میں ساڑھے 19 لاکھ جرائم اور 96 فیصد اضافہ ، نااہلی کی انتہا ہے :ق لیگ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے نیشنل کرائم ڈیٹا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت کی رخصتی کے ساتھ ہی کارکردگی سے متعلق اصل رپورٹیں آنا شروع ہو گئی ہیں ،5 سال میں ساڑھے 19 لاکھ جرائم او رسنگین جرائم میں 96 فیصد اضافہ نااہلی کی انتہا ہے اور اس رپورٹ سے ہمارے موقف کی تصدیق ہو گئی کہ شہباز حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی ، پاکستان مسلم لیگ برسراقتدار آکر پنجاب کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائے گی ، گزشتہ روز یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ مجموعی جرائم میں سے 61 فیصد جرائم پنجاب میں ہوئے نیشنل کرائم ڈیٹا رپورٹ کے مطابق پنجاب سنگین جرائم میں دیگر صوبوں کی نسبت کہیں آگے ہے ،شہباز دور حکومت میں چوہدری پرویز الہٰی دور سے 96 فیصد زیادہ جرائم ہوئے ، بہتر ہوتا میاں شہباز شریف سنگین جرائم میں اضافہ والا ریکارڈ بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا کر جاتے ، انہوں نے کہا کہ این سی ڈی کی رپورٹ میں یہ چشم کشا حقائق بھی شامل ہیں کہ 5 سالوں میں پورے پاکستان میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 7 سو 13 گاڑیاں چھینی گئیں ان میں 1 لاکھ 28 ہزار19 گاڑیاں پنجاب سے چھینی گئیں ، انہوں نے کہا کہ عوام دوبارہ ایسے جرائم پرور حکمرانوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں جنہوں نے پر امن اور محفوظ صوبہ کو علاقہ غیر میں تبدیل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ضلع گوجرانوالہ کے امیرجماعت اسلامی اور قومی اسمبلی این اے 98کے امیدوار بلال قدرت بٹ پر گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ گوجرانوالہ میں انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد انتخابات کو خونی اور پرتشدد بنا نا ہے۔جماعت اسلامی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ سے جماعت اسلامی کے امیر ضلع اور امیدوار قومی اسمبلی بلال قدرت بٹ کو شدید زخمی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری ، بلاول اختلافات کی خبرین پھیلانے والے احمق ہیں :علامہ یوسف اعوان
لاہور(جی پی آئی) قومی امن کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے رہنما علامہ یوسف اعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لڑیگی اور بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو پر اپنے جان تک نچھاور کرنے کو تیار ہے ووٹ کیا چیز ہے ، ووٹ تو ہر جیالا پیپلزپارٹی کو ہی دیتا آیا ہے اور آئندہ بھی بھٹو کے نام پر دیگا۔ جو لوگ صدر زرداری کے ساتھ بلاول کے اختلافات کی افواہیں پھیلارہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنی عوام دوست پالیسیوں کے باعث اب بھی عوام میں مقبول جماعت ہے کیونکہ سب اسکے مقابلے میں الیکشن لڑتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کارکردگی کی بنیاد پر فخر کے ساتھ اگلے عام انتخابا ت میں حصہ لے رہے ہیں:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر فخر کے ساتھ اگلے عام انتخابا ت میں حصہ لے رہے ہیں ،سیاست کے پہلو میں پی ٹی آئی کا شور تو بہت ہے لیکن چیریں گے تو ایک قطر ہ خون بھی نہیں نکلے گا،عوام مسلم لیگ ن کے مخا لفین کی ضمانتیں ضبط کرانے کو تیا ربیٹھے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے96کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہی ہوگا ،شیر اور اندھیر کے درمیان اس حتمی معرکے میں عوام پاکستان کی آنے والی نسلوں کی بہتری اور روشن مستقبل کے لئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ گوجرانوالہ کی مخلص اور صاف نیت والی قیادت نے تمام عوامی مطالبے ایک ایک کر کے پورے کر دیئے اور آج گوجرانوالہ ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا ہے،عوام اپنی زندگیوں سے اندھیرے مٹانے کے لئے لٹیروں اورغیر ملکی ایجنٹوں کو ووٹ کی قوت سے اٹھا کر باہر پھینک دیں ،اس موقع پر حاجی عبدالرئوف مغل نے پی پی94 اور چوہدری اشرف علی انصاری نے پی پی 93 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال قدرت بٹ پر حملہ شرمناک ہے :مولانا محمد نعیم
گوجرانوالہ(جی پی آئی)بلال قدرت بٹ پر حملہ شرمناک اور انتخابات سے پہلے امن و امان کے خلاف ایک سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمدنعیم بٹ اور امیر پروفیسر حافظ عبد الستار حامد اور سینئر نائب ناظم حافظ عبد الرزاق فاضل مدینہ یونیورسٹی آف قلعہ دیدار سنگھ نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلال قدرت بٹ ایک منجھے ہوئے اور جرأت مدن سیاستدان ہیں، ان پر حملہ در اصل انتخابات سے پہلے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہے تاکہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نہ نکلیں اور بین الاقوامی قوتوں کی خواہش کے مطابق ایک معلق پارلیمنٹ وجود میں آسکے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے قائدین نے بلال قدرت بٹ کے اہل خانہ اور خصوصاََ جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی گرفتار ی کے لئے کسی بھی تحریک میں ہم آپ کے ساتھ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حالات میں ملک و قوم کو صرف میاں نواز شریف جیسے قائد کی ضرورت ہے: چوہدری شاہد اکرم
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق وفاقی وزیر و راہنما مسلم لیگ (ن) وزیر چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ پوری قوم نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے، موجودہ حالات میں ملک و قوم کو صرف میاں نواز شریف جیسے قائد کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو نہ صرف اچھی طرح سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی بھی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں حلقہ این اے 97 کے مختلف علاقوں سے آنیوالے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ملک کے اندر کرپشن، مہنگائی، لاقانونیت، دہشتگردی، لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری کو پروان چڑھایا گیا، پاکستان کے عوام اب حقیقی معنوںمیں تبدیلی چاہتے ہیں اور ایک محب وطن اور مخلص قیادت کو اقتدارمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی سابقہ کارکردگی کی بناء پر پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور اقتدار میں آ کر عوام کے بنیادی حقوق بحال کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے امیدوار شاہد منیر گوندل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 93کے نامزد امیدوار شاہد منیر گوندل نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گذشتہ روز شاہد منیر گوندل اہل علاقہ اور ساتھیوں کی بڑی تعداد کیساتھ سیشن کورٹ جلوس کی صورت میں آئے اور انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد منیر گوندل نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ اولین ترجیح ہوگی حلقہ پی پی 93کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اور عوامی محرومیوں میں اضافہ کیا گیا لیکن منتخب ہونے کے بعد ہم علاقہ کی تقدیر بدل دینگے اگر عوام نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب لاسکتی ہے اور وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی برسراقتدار آکر لٹیروں اور ملک تباہ کرنیوالوں کا احتساب کریگی اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی۔اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی ادریس ناز،عمران گجر سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی میں پیپلز پارٹی نے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کیا :میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ ہمارا ماضی عوام کے سامنے ہے اپنے دور اقتدار کے دوران حلقہ بھر میں جو ترقیاتی کام کروائے ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، ہم اپنی اسی کارکردگی کی بناء پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ وہ بوتالہ شرم سنگھ میں منعقدہ انتخابی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب حسین، ذکاء اﷲ پہلوان، مہر علی گوندل، ذوالفقار، ملک عبدالرئوف، مدثر فاروق، چودھری اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں ارقم خاں نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے عوام ان کے کامیابی کیلئے تن من دن کی بازی لگا دیں گے، 11 مئی کا سورج میاں محمد ارقم خان اور پیپلزپارٹی کی فتح کی نوید لے کر ابھرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی بی اینڈ بابا سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
گوجرانوالہ(جی پی آئی) جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے’ ایک روشن مستقبل کے خواب کی تعبیر کے لئے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جانا چاہئیے ‘تاریخ کے اوراق اس بات کے شاہد ہیں کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی و کامرانی کی منازل طے کرتی ہیں جنہوں نے تعلیم کے فروغ کو اپنا شعار بنایا۔ ان خیالات کااظہار بی بی اینڈ بابا سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے چیئرمین بریگیڈئر (ر) محمود الحسن سیدنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کوچیئرپرسن سیدہ حمیرا محمود’ ایم ڈی سکول سید احمد محمود کے علاوہ اساتذہ’ طلباء وطالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں والدین اور اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے’ لہذا ہمیں اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینی چاہئیں تاکہ نونہالان وطن کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی مصروفیات پر کڑی نظر رکھیں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی اینڈ بابا سکول بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت میں مصروف ہے ‘ دور حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم کے علاوہ سکول میں حفظ القرآن کی باقاعدہ تعلیم بھی دی جارہی ہے۔اس موقع پر پریپ اور اول کے طلباء وطالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے جبکہ 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان کے حوالے سے تقاریر بھی کی گئیں اور دیگر کھیلوں کے علاوہ طلباء نے جمناسٹک کے کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر امتحانات میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میںانعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ نے گوجرانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے :ملک ذوالفقار علی بوٹا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر و ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے رہنما ملک ذوالفقار علی بوٹا نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردارا دا کیا موجودہ انتخابات میں تاجر برادری ملکی فلاح و بہبوداپنا کردار ادا کریگی دوران اقتدار ملکی معیشت کو تباہ کرنیوالے عوامی عدالت میں کسی صورت سرخرو نہیں ہوسکتے پنجاب اور گوجرانوالہ شہر میں ن لیگ کی حکومت نے ریکارڈترقیاتی کام کروائے اور تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے گوجرانوالہ سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ن لیگ کیساتھ ہے اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے ڈویژنل صدر خواجہ تنویر اشرف کی قیادت میں متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تنویر سنٹر میںموبائل فون کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر محمد خرم،محمد عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ملک ذوالفقار علی بوٹا نے کہا کہ میاں برادران محب وطن سیاستدان ہیں جو جب بھی برسراقتدار آئے ملک و قوم کی بقاء و خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئے عوام انتخابات میں ملکی دولت لوٹنے والوں اور معیشت تباہ کرنیوالوں کا محاصبہ کریگی اور بری طرح شکست سے دوچار کردیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے’سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے امیر پروفیسر سعید کلیروی، سرپرست مولانا محمد صادق عتیق،ناظم اعلیٰ حافظ عمران عریف،سینئر نائب امیر مولانا عارف اثری، سینئر نائب ناظم مولانا محمد ابرار ظہیر ،حافظ امتیازمحمدی ، حافظ عبد الشکور شیخوپوری، عبد الرحمان عظیم، عبد السلام مغل ،مولانا عبد السلام زاہد اور دیگر نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بلال قدر ت بٹ پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے گوجرانوالہ جیسے پر امن شہر کو بد امنی کی آگ میں جھونکنے کی سازش قرار دیا ہے۔اور کہا ہے کہ بلال قدر ت بٹ پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ضلعی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملے مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔علمائے اہلحدیث نے کہا بلال قدر بٹ ایک جرأت مند لیڈر ہیں ہم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عمر خیام جلالی کی مہندی کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد
گو جرانوالہ (جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل گو جرا نوالہ کے زیر اہتمام ڈا کٹر محمد عمر خیام جلالی کی مہندی کے مو قع پر عظیم الشان محفل میلا د مصطفی ۖ کا انعقا دبمقا م ڈا کٹر نبیلہ بشیر ہسپتا ل کمشنر روڈ پر کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے نامو ر علماء و مشا ئخ ، ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم، قراء حضرات ،حفاظ اور عشاقا ن مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھر پو ر شرکت کی محفل پاک کی صدارت سجا دہ نشین آستا نہ عالیہ بھکھی شریف پیر سید نو ید الحسن شاہ مشہدی نے کی میز بانی کے فر ائض چو ہدری محمد بشیر بھٹہ ایڈووکیٹ ، چو ہدری سعید احمد بھٹہ ایڈووکیٹ اور ڈا کٹر عمر خیام جلالی نے ادا کیے اور خصوصی شر کت کر نے والو ں میں شامل ہیں مبلغ ادارہ صراط مستقیم انٹرنیشنل لا ہور مو لا نا محمد یو نس قا دری ، کمپئیر QTV محمد تسلیم صا بری ، سنئیر ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم حکیم فرزند علی ، قا ری عثمان الحق جلالی ، مو لانا محمد اما نت علی جلالی ، شیخ محمد حنیف نقشبندی ، محمد منیر قا دری ، مولا نا محمد ادریس جلالی ، مولانا خالد محمود جلالی ، احمد رضا جما عتی ، چوہدری محمد اشرف بھٹہ ایڈووکیٹ ، قا ری محمد محسن ، محمد منیر بھٹی ، کتاب جان خان ، محمد ذیشان بٹ ، محمد قا سم ڈا ر ، قیصر محمود ، مو لوی ذوالفقا ر نا رہ اور محمد اکرام اس عظیم الشان محفل میلا د مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بطو ر مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے را ولپنڈی سے آئے ہو ئے مذہبی سکالر مولانا محمد غفران محمود سیالو ی نے کہا کہ نیک جسمو ں اور نیک رو حوں کا وجود بھی دنیا میں با عث رحمت اور بر کت ہے انہو ں نے کہا کہ جب بھی دنیا میں کوئی فتنا جنم لیتا ہے تو علما ء صا لحین آگے بڑھ کر اس کی سر کوبی کے لیے مو ئثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جب بھی کوئی فر عون دنیا میں اپنا شر پھیلا نے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خا تمہ کیلیے اللہ رب العزت کوئی کوئی مو سیٰ ضرور پیدا فرما دیتا ہے ۔ اس پر فتن دور میں ہمیں اولین ضرورت اس با ت کی ہے کہ مذہبی معاملا ت کے ساتھ ساتھ دنیا وی سطح پر بھی ایماندار اور با کردار لو گو ں کا ساتھ دیں اور آنے والے انتخابا ت میں ایسی قیا دت سامنے لیکر آئیں جس کے دل میں خو ف خدا ور جذ با ت عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مشترکہ طور پر موجود ہو ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میلا د کی محفلیں سجا نے والے کی ہر خو اہش رب جلدی پو ری کر دیتا ہے اور اس نفسا نفسی کے دور میں نیک اور اچھی محافل میں بیٹھنا بھی عبا دت سے کم نہیں اختتام میں پا کستان کے حق میں خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت یہا ں نیک ، ایما ندار ، دیا نتدار اور با کردار قیا دت عطا فر ما دے جو نظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پر چار کر ے اور قرآن و سنت کی تعلیما ت کے مطابق ہر شخص سے مساوی قوانین اور بر تائو روا رکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چلے ہوئے کارتوس ہیں :رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چلے ہوئے کارتوس ہیں انتخابات میں دونوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی تحریک انصاف کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا ۔تحریک انصاف ہی فتح کی علامت ہے عمران خان کی مدبرانہ صلاحیتوں اور انقلابی سوچ سے ملک کو بحرانوں اور مصائب سے نجات دلائیں گے عوام کا مستقبل تحریک انصاف سے ہی وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ عوام کو سماجی اور معاشی انصاف کی فراہمی ہی تحریک انصاف کا مشن ہے مہنگائی ،بیروزگاری ،کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو فری صحت ،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فوری فراہمی تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے عمران خان ہی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی کامیابی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے:رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورپی پی 91کے امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ میاں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ہر مظلوم کوفوری انصاف اورہنرمندکوروزگار ملے گا جبکہ ہربدعنوان شخص کابے رحم احتساب ہوگا۔11مئی کے بعد پاکستان میں کسی کو آئین سے کھیلنے اور قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔12اکتوبر99سے اب تک آئین اورجمہوریت کاحلیہ بگاڑنے والے سبھی قومی مجرم انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اورآزادعدلیہ ان کی قسمت کافیصلہ سنائے گی۔پاکستان کی تقدیر کے فیصلے اب سات سمندر پار نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہوں گے۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اورعوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے اپنا قومی کردار ادا کریں گے۔نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ زربابا نے پانچ سال میں اپنا اقتدار مضبوط اور پاکستان کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مسلسل پانچ سال وفاقی اداروں میں بدعنوانی اور سندھ سمیت بلوچستان میں بدامنی کا دوردورہ رہا،ہزاروں لوگ لوگ بھوک اور بیروزگاری کے نتیجہ میںمارے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گو ر نمنٹ ایم سی پرا ئمری سکول نمبر 1وزیر آ باد کے سالا نہ جلسہ تقسیم انعا ما ت
ْْوزیر آ باد (جی پی آئی)ملک کی تعمیر وترقی کیلئے نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل اور بیرونی دنیا کا ترقی کے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں شعبہ تعلیم کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آنے کیلئے اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم سے آشنا کریں ، تربیت اور مہارت کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کی تعلیمات سے معاشرہ کو پرامن اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کزی سنیئر وائس چیئر مین قو می امن کمیٹی را جہ اعجا ز اللہ خا ن نے گو ر نمنٹ ایم سی پرا ئمری سکول نمبر 1وزیر آ باد کے سالا نہ جلسہ تقسیم انعا ما ت کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری امن کمیٹی صا حبزادہ محمد رفیق نعیم،پر نسپل محمد بشیر بٹ،محمد یو نس فراز،وائس پر نسپل عبد الر حمن شیخ ،نوید احمد آ فتا ب،گلزار احمد،ہا رون شہزاد،مہر محمد اشرف،سا بقہ ہیڈ ما سٹر غلا م رسول،عر فا ن الہی ہیرا نے بھی خطا ب کیا ۔پر نسپل محمد بشیر بٹ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت کو چا ہئے کہ وہ شعبہ تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرکے طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی میدان میں
آسانیاں پیدا کریں۔ اور ایسے تمام تعلیمی اداروں کا مقصد اگر خالصتََاملک کی تعمیر وترقی اور انسانی فلاح کا ہو تو مزید مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گو ر نمنٹ ایم سی نمبر 1سکو ل کو شہر کا حقیقتا نمبرون سکول بنا دیں گے گے ۔ اس موقعہ پر سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور بعدازاں پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبامیں انعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا غذا ت نا مزدگی جمع کر وانے والو ں نے احا طہ عدا لت میں سما ں با ندھ دیا
ْْوزیر آ باد (جی پی آئی) کا غذا ت نا مزدگی جمع کر وانے والو ں نے احا طہ عدا لت میں سما ں با ندھ دیا ۔مختلف سیا سی جما عتو ں کے رہنما اپنے حا میو ں کے جتھو ں اور ڈھو ل کی تھا پ پر بھنگڑا ڈا لتے نو جوانو ں کی ٹو لیو ں کے ہمرا ہ ریٹر ننگ آ فیسر این اے 101پی پی 104-103 را نا زا ہد اقبا ل کی عدا لت آ تے رہے ۔پر جو ش کا رکن اپنے پسند یدہ امیدوارو ں کی کا میا بی با رے بحث مبا حثہ اور دلا ئل کی مدد سے بر تری ثا بت کر نے میں مشغو ل رہے۔امیدوار پی پی 104صو با ئی اسمبلی امتیاز اظہر با گڑی ہزارو ں کا رکنا ن کے ہمرا ہ کا غذا ت جمع کرا نے آ ئے تو علا قہ کے ہزارو ں لوگو ں نے گلپا شی کی اور پھو لو ں کے ہا ر پہنا ئے ۔اس مو قع پر کا رکنا ن سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ میری ہا ر جیت کا فیصلہ عوام نے آ ج کر دیا ہے اور جمع غفیر دیکھ کر مخا لفین کی بولتی بند ہو گئی ہے ۔انشا ء اللہ عوام کے تعا ون سے ہزارو ں ووٹو ں کی اکثریت سے کا میا ب ہو کر علا قہ کو مسا ئل سے نکا لنے کے لئے دن رات کو شا ں رہو ں گا ۔ امتیا ز با گڑی نے کہا کہ جیسے پہلے میں مظلو م کا سا تھی اور ظلم کے خلا ف جہا د کر رہا ہو ں اسی طر ح غریب عوام کے مسا ئل حل کر و ں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجم سیٹھی پر اعتماد کر کے صحافی برادری کے دل جیت لیے :وزیرآباد پریس کلب
ْْوزیر آ باد (جی پی آئی) حکو مت اور اپو زیشن نے پا کستا نی صحا فی برادری کے رکن
نجم سیٹھی پر اعتما د کر کے پا کستان کے سب سے بڑے صو بے کی ذمہ داری سو نپ کر صحا فیو ں کے دل جیت لئے ۔صحا فی اپنے قلم سے اربا ب اختیا ر کو عوامی را ئے ،مسا ئل سے با خبر رکھتے ہیںاور جب صحا فی ہی حکمران بن جا ئے تو وہ عوام کی بہتر انداز میں خد مت کر سکتا ہے ۔خبر بنا نے والے کو خود خبر نہیں بننا چا ہئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ نے پر نٹ میڈ یا و الیکٹرا نک میڈیا کے مشتر کہ اجلا س میں نجم سیٹھی کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر سیکر ٹری صا بر حسین بٹ،سید مو عو د شا ہ قا دری،صو فی محمد اشرف نثا ر،ڈا کٹر رضا سلطا ن،نثا ر احمد،کا شف محمد خا ں،مہر طا ہر جا وید مٹھو،سیف اللہ بٹ،اما نت علی،مہر فیا ض فیضی،زا ہد محمود ہا شمی،محمد نعیم اشرف،عمران شا ہد،ند یم صا دق تا رڑ،علی رضا،عبد اللہ وڑا ئچ،ملک محمد اسلم کلیار،وقا ص خا لد ہا شمی،شیخ صلا ح الدین،ملک ذبیع اللہ،ڈا کٹر خا لد محمود،ندیم اختر بھی مو جو د تھے ۔سیکر ٹری صا بر حسین بٹ نے کہا کہ صحا فی اپنے قلم کے ذریعے کلمہ حق ادا کر کے عظیم کا م سر انجا م دے رہا ہے ۔صحا فت ایک معزز اور احترا م کا شعبہ ہے ۔صحا فی کو معا شرے میں بہت عز ت و احترا م دیا جا تا ہے ۔فنا نس سیکر ٹری ڈا کٹر رضا نے کہا کہ نجم سیٹھی نے ہر قسم کے خو ف سے با لا تر ہو کر اپنے پروگرا مو ں میں بے لا گ تبصر ے کئے ان کے تبصرو ں پر تنقید بھی ہو ئی ۔صحا فی تنقید سے گھبرا کر حق و سچ کے علم کو ہا تھ سے نہیں چھو ڑتا ۔نجم سیٹھی نے صحا فتی خد ما ت کے ذ ریعے اپنا نا م بنا یا اب وہ پنجا ب کی ذمہ داریو ں کو نحسن سر انجا م دے کر صحا فیو ں کے سر فخر سے بلند کر یں گے ۔نا ئب صدر مو عود شا ہ قا دری نے کہا کہ صحا فی عوام کے جسم کی ما نند ہو تا ہے کو ئی بھی اپنے جسم کو جا ن بو جھ کر تکلیف نہیں پہنچا تا ۔جب رپو رٹر ہی خبر بن جا ئے یہ اسکی شا مت اعما ل ہو تی ہے ۔حق و سچ کی تلا ش میں صحا فی کو الزا ما ت کا سا منا بھی کر نا پڑ تا ہے مگر اچھا صحا فی ان او چھے ہتھکنڈو ں سے نہیں گھبرا تا ۔بعد ازا ں وزیر آ باد کی صحا فی برادری کی طر ف سے نگرا ن وزیر اعلی نجم سیٹھی کے لئے اپنے بھر پو ر تعا ون کا اعا دہ کیا گیا اور نجم سیٹھی کی استحکا مت اور ملک پا کستا ن کے لئے خصو صٰ دعا کرا ئی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال قدرت بٹ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
وزیر آ باد (جی پی آئی) بلا ل قدرت بٹ پر قا تلا نہ حملہ بز دلا نہ حر کت ہے معزز شہری مذ ہبی سکا لر و سیا سی رہنما پر قا تلا نہ حملہ ڈرپو ک عنا صر کیا کا روائی ہے ایسے وا قعا ت سے مذ ہبی جما عتو ں کو ڈرا یا نہیں جا سکتا ۔ان خیا لا ت کا اظہا رمر کزی جمیعت اہلحدیث ، مسلم لیگ (ن) ،پا کستان تحریک انصا ف،قو می امن کمیٹی ،مسلم لیگ ہم خیال ،لیگ (ق) جمیعت علما ء اسلا م(ف) پیپلز پا رٹی اور دیگر مذ ہبی و سیا سی جما عتو ں کے رہنما ئو ںپرو فیسرحا فظ عبد الستار حا مد،علا مہ صا ئم کر نا لی، مفتی محمد اسعد مد نی، را جہ اعجا ز اللہ خا ن،عد نا ن سرور چیمہ،جسٹس (ر)افتخا ر احمد چیمہ، نے اس وا قعہ کی پر زور مذ مت کی اور مطا لبہ کیا کہ جو بھی عنا صر اس واقعہ میں ملو ث ہیں ان کو بلا تفریق فی الفور گرفتا ر کر کے قرار وا قعی سزا دی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جما عت اسلا می ظا لما نہ نظا م کے خلا ف جد وجہد کر رہی ہے:ڈاکٹر محمد عبید اللہ گوہر
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می کے قو می اسمبلی امیدوار ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر ،امیدواران صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ اور محمد خا لد راول نے کہا ہے کہ جما عت اسلا می ظا لما نہ نظا م کے خلا ف جد وجہد کر رہی ہے ۔با ریا ں لینے والے کر پٹ سیا ستدا نو ں نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر لا کھڑا کیا ہے ۔انتخا بی مہم کے افتتا ح کے مو قع پر مو ٹر سائیکل ریلی کے شر کا ء سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر عبد الوکیل علو ی ،صا بر حسین بٹ،زما ن حیدر چیمہ،سجا د چیمہ،نا صر محمود کلیر بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ برادری ازم کے سیا ست کے دور کا خا تمہ ہو چکا ہے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور آ زما ئے ہو ئے عوامی نما ئندو ں کو دو با رہ آ زما نے کی غلطی نہیں کر یں گے ۔جما عت اسلا می کا منشو ر قو می سلا متی اور عوامی تر جیحا ت پر مبنی ہے۔با شعور
عوام کے پا س اس وقت سنہری مو قع ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطا بق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر یں ۔جما عت اسلا می اقتدار میں آ کر حقوق اللہ ،حقوق العبا د کا مکمل تحفظ یقینی بنا ئے گی ۔مہنگا ئی ،بے روز گا ری اور لو ڈ شیڈنگ کا خا تمہ اور یو لیٹی بلز میں کمی اولین تر جیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان طبقہ ہی ملک میں انقلاب برپا کر سکتا ہے :چوہدری احمد چٹھہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) نو جوان ہما را مستقبل ہیں یہ پا کستا ن کی تر قی کے لئے اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں نو جوانو ں میں جو ش و جذ بہ ہو تا ہے وہ اگر اپنی ذمہ دا ریا ں احسن طر یقے سے نبھا ئیں تو ہما رے ملکی مسا ئل دنو ں میں حل ہو سکتے ہیں ۔ کسی بھی ملک میں تبدیلی اور انقلا ب لا نے میں ہمیشہ نو جوان نسل نے ہی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر حلقہ این اے101کے امیدوار چو ہدری احمد چٹھہ نے سا بق نا ظم نظا م آ باد سیٹھ با ور بشیر کی رہا ئشگا ء پر ورکرو ں اور نو جوا نو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر سا بق نا ئب نا ظم حا فظ محمد عمران ،سلما ن حبیب ،حا جی عمرا ن ،مستنصروحید چٹھہ،سیٹھ محمد وارث کے علا وہ محلہ سیٹھا ں کے سینکڑو ں افراد مو جو د تھے ۔احمد چٹھہ نے کہا کہ آ نیوا لے انتخا با ت میں نو جوانو ں پر بڑی ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ اپنا اہم کر دار ادا کر یں اور جو ملک اور قوم کے لئے بہتر امیدوار ثا بت ہو اسکو ووٹ دیکر کا میا ب کر یں ۔اہل علا قہ اور نو جوانو ں نے انکے اپنی حما یت کا بھر پور یقین دلا یا۔