اضلاع کی خبریں 3.7.2013

تعلیمی نظام کو جدید علوم اور اسلامی قوانین کے مطابق ڈھال کر ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) تعلیمی نظام کو جدید علوم اور اسلامی قوانین کے مطابق ڈھال کر ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، مخلص افراد مل کر نوجوانوں کی اخلاقی، عصری، اسلامی تعلیمات اور دنیاوی اصولوں کے مطابق تربیت کے عمل کو یقینی بنائیں تو چند سالوں میں صالح نوجوانوں کی قیادت ملک کی باگ دوڑ سنبھال لے گی، ان خیالات کا اظہار جامعہ الرشید کراچی کے مہتمم مفتی محمد نے شاہ ولی اﷲ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام اٹاوہ میں جامعہ الرشید کی شاخ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، مفتی سعید حسن دہلوی، مولانا زاہد الراشدی، محمد شعیب چیمہ، میاں عارف ایڈووکیٹ، توقیر رفیق، چودھری امجد نوید اور راجہ عبدالعزیز نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں مفتی سعید حسن دہلوی نے عالم اسلام کی بہتری اور ملکی سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر حکمران ان وسائل کو اپنی شاہ خرچیوںکی بجائے ملکی تعمیر کے لئے استعمال کریں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر حکمران ان وسائل کو اپنی شاہ خرچیوںکی بجائے ملکی تعمیر کے لئے استعمال کریں تو ہم تمام میگا پراجیکٹس مکمل کرسکتے ہیں۔ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے توانائی کے سنگین بحران پر ہنگامی بنیادوںپر قابوپانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنے دور اقتدار میں کالاباغ ڈیم کو تعمیر اور پاک ،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کرکے 18کروڑ عوام کے ساتھ محب وطن ہونے کاثبوت دے سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف کے چین کے دورہ سے پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قلعہ دیدار سنگھ ٹائون کے صدر شیخ یعقوب بہلولیہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے چین کے دورہ سے پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اس کو حل کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت دن رات ایک کئے ہوئے ہے، چین کے دورے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ایجنڈے میں توانائی کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔ اس دورے سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پاکستان اور چین دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔ چین کی حکومت اور عوام نوازشریف کے دورہ کے شدت سے منتظر ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ادائیگیوں کے باوجود بڑھ چکا عوام مر رہے ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ادائیگیوں کے باوجود بڑھ چکا عوام مر رہے ہیں مگر حکمران عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہیں، (ن) لیگ کو ووٹ دینے والے جان لیں شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اور جنگل میں روشنی نہیں ہوتی۔وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر حکومت گھٹنے ٹیک چکی، کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے اس کا سائز بڑا کر لیا ، قرض مانگنے والوں کی شرائط نہیں منت ترلہ ہوتا ہے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد بجلی کی قیمتیں آئی ایم ایف کے حکم پر بڑھائی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت اہلحدیث محلہ اسلام آباد کے زیر اہتمام القدس ادارہ تحفیظ القرآن محلہ اسلام آباد کا پہلا سالانہ جلسہ تقسیم اسنادو انعامت
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث محلہ اسلام آباد کے زیر اہتمام القدس ادارہ تحفیظ القرآن محلہ اسلام آباد کا پہلا سالانہ جلسہ تقسیم اسنادو انعامت آج (بروز جمعرات)بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد قدس اہلحدیث محلہ اسلام آباد گلی نمبر 13میں مولانا محمد ابرار ظہیر کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ جلسہ سے امیر ضلع مولانا قاری محمد حنیف ربانی،مولانا امان اللہ ،مجاہد، امیر سٹی پروفیسر قاری سعید کلیروی، مولانا محمد صادق عتیق، حافظ عمران عریف خطاب فرمائیں گے، جبکہ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت ممتاز سماجی شخصیت الحاج جمیل انور ڈار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصروف ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ہائی سکول اروپ اور دھلے ہائی سکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد اقبال ہاشمی گزشتہ روز قلیل علالت کے بعد آبائی گائوں بلے والا میں انتقال کر گئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مصروف ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ہائی سکول اروپ اور دھلے ہائی سکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد اقبال ہاشمی گزشتہ روز قلیل علالت کے بعد آبائی گائوں بلے والا میں انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام رمضان المبارک کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں: رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق آزاد امیدوار پی پی 91اور عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کو قرآن و سنت کا بھولا ہوا سبق یاد دلانے کا مہینہ ہے۔ رحمتوں، برتکوں، عظمتوں اور مغفرتوں کا یہ مقدس ماہ ہمیں انسانیت کے احترام، کفایت شعاری، طاغوتی نظام کو مٹانے اور اسلامی نظام کے نفاذ کا درس دیتا ہے۔ پوری دنیا میں مذہبی تہواروں کے موقع پر اشیاء ضروریہ سستی جبکہ پاکستان میں مہنگی ہوجاتی ہیں جو حکمرانوں کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔ وہ فوڈسٹریٹ گوجرانوالہ میں اراکین و کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیکیوں اور عبادات کے لحاظ سے رمضان المبارک عظیم برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ اسی ماہ میں اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک کا عظیم تحفہ ہمیں دیا جس میں ہمارے تمام مسائل اور نجات کا راز مضمر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگی حکومت آغاز میں ہی عوام کا خون نچوڑ رہی ہے: رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی) فاونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع میں ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ بجٹ کی منظوری کے بعد جی ایس ٹی میں اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گروپ کے سیکرٹریٹ میں تاجران کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ میٹنگ میں گروپ کے سینئر قائدین شیخ محمد اسلم ضیاء اللہ عرفانی، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔رانا ناصر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوامی نے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروایا تھا کیونکہ عوام مہنگائی میں پس چکے تھے۔ عوام نے کامیابی کے بعد اپنے لیے ریلیف کی امیدیں مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی منتخب کابینہ پر لگا رکھی تھیں لیکن سب سے پہلے انہیں مایوسی بجٹ کی منظوری کے وقت ہوئی۔ یہاں یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا چند دنوں بعد جی ایس ٹی کا نفاذ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ اضافہ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ ن لیگی حکومت نے موبائل فونز کو بھی نہ چھوڑا اور نافذ العمل زرداری ٹیکس کو کم سمجھتے ہوئے انہیں بہت زیادہ بڑھا کر عوام کے دلوں میں اپنے لیے نفرت بڑھا لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی صوبے میں گورنرراج لگانے کاسوچ رہے ہیں اورنہ ہی اسے مسائل کاحل سمجھتے ہیں:مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈراورمرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ کسی صوبے میں گورنرراج لگانے کاسوچ رہے ہیں اورنہ ہی اسے مسائل کاحل سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سینئررہنمائوں کی جانب سے وفاقی حکومت پرگورنرراج لگانے کے الزامات نہایت ہی بے بنیاد، مبہم اورسمجھ سے بالاترہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ وفاقی حکومت واضح اندازسے کہہ چکی ہے کہ امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے اوروفاقی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر عوام نے سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے تو یہ محض ان پرحکمرانی کامینڈیٹ نہیں بلکہ ان جماعتوں کی منتخب حکومتوں پرعوامی خدمت اوران کے جان ومال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ واویلا مچانے یا بلند و بانگ دعووں کی بجائے کارکردگی دکھا کر ہی عوام کو مطمعن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ ہی نہیں پورے پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے ،پاکستان کا ہر شہری کراچی کوپر امن دیکھنا چاہتا ہے ،شاید ہی کوئی شہر یا قصبہ ہوجس کے باسی کراچی سے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر وابستگی نہ رکھتے ہوں۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ کراچی اورکوئٹہ میں امن وامان کے قیام کی ذمہ داری ہم پرسب عائدہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اورقانون نافذکرنے والے ادارو ں کوملک کی خوشحالی کے لئے امن عامہ کے قیام کویقینی بناناہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
33روپے کلو والا آٹا بجٹ کی برکت سے40کا ہوگیا،سیمل کامران
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ 33روپے کلو والا آٹا بجٹ کی برکت سے40روپے کا ہوگیا، انتخابی مہم میں گرجنے والا شیر ٹھنڈے ایوانوں میں چھپا بیٹھا ہے، چاول چینی مہنگاکرنے والوں نے رمضان المبارک سے قبل چاول چینی مہنگا کرکے مستقبل بددعائوں کو بندوبست کرلیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کریں گے مگر پہلے بجٹ میں ہی غریب آدمی کے استعمال کی چیزوں کو مہنگا کرکے ان سے بدلا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرغی کے گوشت آٹے، دھی ،انڈوں پر جی ایس ٹی نہیں لگایا گیا پھر ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟انہوں نے کہا کہ حکومت چند دوکانداروں کو جیل میں بند کرکے مہنگائی کنٹرول کرنے کا جو ڈرامہ رچا رہی ہے اسے بند کیا جائے اور رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے وہ یکم جون2013 کی سطح پر فی الفور واپس لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 مرلہ کی رہائشی سوسائٹیاں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف مذمتی قرار دادیں پاس کریں، ق لیگ
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب نے 5 مرلہ کے گھروں پر عائد کیے گئے پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے سے متعلق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی ہے، قرار داداراکین صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل، عامر سلطان چیمہ اور ثمینہ خاور حیات کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے ،قرارداد جمع کروانے کے بعد اراکین اسمبلی نے اپوزیشن چیمبر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 مرلہ پر مشتمل رہائشی سوسائٹیاں اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کریں ،سفید پوش طبقہ کے دکھوں اور مسائل سے واقف چوہدری پرویز الہٰی نے ٹیکس چھوٹ دی تھی جسے بدقسمتی سے میاں شہباز شریف کے حکم اور ذاتی خواہش پر ختم کر دیا گیا، اراکین اسمبلی نے کہا کہ 5 مرلہ کے گھروں میں صرف مزدور، کلرک ،صحافی اور پینشنرز رہتے ہیں ان پر ٹیکس لگانا محلات کے مکین حکمرانوں کی زیادتی ہے ،ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ 5 مرلہ کے سفید پوش اور انتہائی مسائل کا شکار طبقہ کی مدد کے لیے سول سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرے ہم نے بجٹ بحث کے موقع پر اس ٹیکس کی بھر پور مخالفت کی مگر اکثریت کے نشے میں دھت حکمرانوں کو نہ غریب نظر آرہا ہے اور غریب کے مسائل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام پنجاب کے اقلیتی ونگ کے صدر اکرم وقار گِل پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے
لاہور( جی پی آئی) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنمائوں ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،محمد ابوبکر چودھدری، محمد اقبال اعوان ،عبدالرحمن عزیزاور حاجی احسان الحق نے اپنے ایک مشترکہ ا خباری بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے اقلیتی ونگ کے صدر اکرم وقار گِل پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانب داری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے سخت نوٹس لے اور حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے نام زد ملزموںکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو روکنے کیلیے اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کر کے ملک اور قوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر متحارب گروپوں سے مذاکرات کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔ لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو حل کر نے کیلئے جلد از جلد لونگ ٹرم اور شارٹ ٹرم کے منصوبوں کا آغاز کیا جا ئے اورسحری اور افطاری کی بجائے ماہ رمضان میں مکمل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،بجلی، پانی سب مہنگا ، یا سر گیلانی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے نائب صدر یاسر گیلانی نے گذشتہ روز شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں ندیم مبشر سندھو کی رہائش گا ہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کسی بھی چیز کی قیمت کو کنٹرول نہیں کر پائی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں بھی اضافی انتہائی تشویشناک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب تو غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کا جینادشوار ہو گیا ہے۔ اس موقع پر علاقہ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی ۔ ندیم مبشر سندھو نے کہا کہ جن لوگوں نے ان نا اہل حکمرانوں کو ووٹ دئیے تھے وہ بھی اب ان سے تنگ آ گئے ہیںاگر ان حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہ کیا تو بہت ہی جلد عوام ان حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے لیکن تحریک انصاف انکو بھاگنے نہیں دے گی اور انکو ہر صورت بلدیاتی انتخابات کروانا ہونگے۔ پنجاب حکومت غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے تو یہ آمرانہ فیصلہ ہو گا جسکی اسمبلی کے اندر اور باہر شدید مخالفت اور مزاحمت کی جا ئیگی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر جما عتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابا ت کروانا آمر انہ فیصلہ ہو گا تھانہ کلچراور کر پشن کے خا تمہ کے لئے اس ادارے میں مداخلت ختم کرنا ہو گی مہنگائی کے طوفان کو روکنا حکمرانوںکی ذمہ داری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفاہمتی سیاست ملک کی اہم ضرورت ہے اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو ملک بیس سال پیچھے چلا جائے گا
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مفاہمتی سیاست ملک کی اہم ضرورت ہے اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو ملک بیس سال پیچھے چلا جائے گا، پاکستان پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار ہے ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک مفادات کی خاطر مل جل کر آگے لے کر جانا ہے، ان حالات میں موجودہ حکومت پر دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال کرے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہر سطح پر ملکی مفادات کا خیال رکھا ہے اور آئندہ بھی ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو کامیابی پر دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کی طرف سے مبارکبادیں ملنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ پاکستان کی باگ ڈور پر امن ،عوام دوست اور ترقی پسند وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو یکساں طور پر بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی تیزی سے ترقی کرتا ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنائے بغیرصحت مند معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خا ن مفتی بننے سے گریزکرے غا زی ممتا ز حسین قادری ملّت کے ہیرو ہیں
لاہور(جی پی آئی)با نی و سربرہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈا کٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا ہے کہ عمران خا ن مفتی بننے سے گریزکرے غا زی ممتا ز حسین قادری ملّت کے ہیرو ہیں ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے بعض اخبار ات میں ممتاز حسین قادری کے خلاف ریمارکس پر شدیدردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے خزیمہ خیش سیاسی رہنما دینی معاملات پر رائے دینے دے پہلے دینی معلومات حاصل کریں ۔نام نہاد روشن خیالی ہمارے معاشرے میں ایک وبائی مرض کی صورت کے اختیا ر کر سکتا ہے جسکی وجہ سے بعض رہنماوں کو بیان بازی کے وقت یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ دین اسلام کے کن طے شدہ ضابطوں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔مجاہد علی خان سے اگر چہ اسکی پارٹی ناراض ہے لیکن عاشقان رسول ۖ اس سے خوش ضرور ہیں۔دو سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ممتاز قادری کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع نہ کرنا عاشقانِ مصطفی ۖ کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ حکومت ممتاز قادری کے کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرے اورسزائے موت کا لعدم قرار دے کر ممتازقادری کو با عزت رہا کرے۔ سزائے موت کا قانون ختم کرنے کی کوشش گستاخ رسول کو تحفظ دینا ہے،قانون ناموس رسالت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ مادہ پرستی کے دور میں غازی ممتاز حسین قادری کا کردار ایک عظیم اور منفرد کردار ہے جو انکے سچے عشق رسولۖکی دلیل ہے۔وہ بلاشبہ اُمت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری پہلی اور آخری ترجیح صرف توانائی کا حصول ہے، وزیراعلیٰ کی گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کے نمائندہ وفد سے گفتگو
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی (Galaxy Renewable Energy Company) کے نمائندہ وفدکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح انرجی، انرجی اور انرجی ہی ہے۔ توانائی سیکٹر میں مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیاجارہا ہے اور متعدد کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ تاہم پاکستان کوتوانائی کے ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جن کی پیداواری لاگت کم ہو ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آپ کی کمپنی پنجاب میں کوئلے سے 2000 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کامنصوبہ لگائے ،پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ جس پر کمپنی کے حکام نے کوئلے سے 1200 میگا واٹ بجلی پیداکرنے کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ دیگر امور طے ہونے کے بعد اس منصوبے کو 2000 میگا واٹ تک بڑھایا جا سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کابرطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کا دورہ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی محمد شہباز شریف کے خصوصی پروگرام کے تحت غیر ملکی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر جانے والے طلبا و طالبات نے آج برطانیہ کی معروف و قدیم یونیورسٹی آف سرے کا دورہ کیا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات نے 1891 میں قائم شدہ یونیورسٹی آف سرے کے مختلف شعبے دیکھے۔ سربراہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ریکروٹمنٹ یونیورسٹی آف سرے(Surrey) لوسی تھامسن Lucy Thomsan، انٹرنیشنل آفیسرراکیل اینٹک نیپ Rachel Enticknap اور لارا میتھوز Laura Mathhews نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔طلباوطالبات کو معلوماتی لیکچر دیتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹی آف سرے برطانیہ کی آٹھویں بہترین یونیورسٹی ہے۔یونیورسٹی آف سرے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سپیس ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل، ویٹرنری ریسرچ، مالیکیولر سائنسز اور دیگر شعبوں میںمعیاری تعلیم فراہم کررہی ہے اور پاکستان کے 45طلبا و طالبات یونیورسٹی آف سرے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پوزیشن ہولڈرز کو غیرملکی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دوروں پر بھجوانا لائق تحسین اقدام ہے۔اس سے طلبا و طالبات کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور انہیں غیر ملکی یونیورسٹیوں کے نظام تعلیم کے بارے میں آگاہی ہوتی ہےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں انرجی کے بحران کے خاتمے کی غرض سے تعاون کے حصول کے لئے چین آیا ہوں
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں انرجی کے بحران کے خاتمے کی غرض سے تعاون کے حصول کے لئے چین آیا ہوں اور مجھے اس دورے سے بہت امید ہےـ وہ آج چین پہنچنے کے بعد اپنے اور اپنے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں گفتگو کر رہے تھےـ وزیراعلی نے کہا کہ میرے اس دورے کی ترجیحات میں توانائی اور انفراسٹرکچر کو اولین ترجیحات کی حیثیت حاصل ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ان دونوں شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ چینی حکومت اور سرمایہ کاروں کا عملی تعاون بھی حاصل کریںـ یہی وجہ ہے کہ ہمارے وفد میں پاکستان کے سرمایہ کار بھی شامل ہیںـ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران حکومت پنجاب اور چینی حکام کے درمیان مختلف اجلاسوں کے علاوہ دونوں طرفین کے سرمایہ کاروں کے درمیان ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا ہےـ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں ‘میں خود بھی شامل رہوں گاـ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب انرجی بحران سے جنگ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے بھی سرگرم عمل ہے اور ہماری خواہش ہے کہ لاہور کے بعد صوبے کے دوسرے شہروں میں بھی چین کے تعاون سے میٹروبس جیسے منصوبے تیار کر سکیںـ اسی طرح اس دورے کے دوران صوبے کے بڑے شہروں میں رنگ روڈ کے منصوبوں کے بارے میں چینی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گےـ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ چین کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاک چین دوستی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گاـ محمد شہبازشریف نے کہا مجھے یقین ہے کہ عوامی اعتماد کی حامل ایک شفاف حکومت کے نمائندہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا اور سودمند تعاون کے نئے افق وا کرے گاـ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کی طرف سے کل وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں دیا جانے والا عشائیہ سفارتی روایت میں منفرد حیثیت رکھتا ہے اور سفارتی حلقے اسے غیرمعمولی اہمیت دے رہے ہیںـقبل ازیں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف جب بیجنگ پہنچے تو چینی حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیاـ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھےـ وزیراعلی نے بیجنگ پہنچتے ہی مصروفیات کا آغاز کر دیاـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی بحران پر سیاست چمکانے والے اب بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں کر رہے
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی بحران پر سیاست چمکانے والے اب بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والوں نے اب تک کیا کر لیا ہے اس حکومت کی کارکردگی کی رفتار سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکے گی خالی بلند بانگ دعوئوں پر ہی ٹرخائے گی بجلی بحران پر مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگانے والے آج کیوں نہیں لگا رہے۔ پیپلز پارٹی کا دور اتنا برا نہیں تھا جتنا ظاہر کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سوئس کیس پر سترہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے مگر کچھ ثابت نہ ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بین الاقوامی کمپنی گلیکسی کا پنجاب میں 1200میگاواٹ کول اور200میگاواٹ سولر انرجی منصوبوںمیںدلچسپی کا اظہار
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب میں توانائی کے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی کمپنی گلیکسی ری نیو ایبل انرجی نے کوئلے کے 1200میگا واٹ اور سولر کے 200میگا واٹ منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیاہے۔ پنجاب حکومت گلیکسی ری نیوایبل انرجی سمیت تمام کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔پنجاب میں توانائی،انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ ، لائیوسٹاک، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وہ توانائی اورانفراسٹرکچر کے شعبوں سے وابستہ بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کررہے تھے۔ صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان،ایم ڈی میٹروبس اتھارٹی،سیکرٹریز داخلہ، توانائی، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ،گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کے چیئرمین ایڈورڈ بنگھم ،ایس ایم ٹی کیپیٹل ہانگ کانگ کے چیئرمین جیان جنگ ہانگ اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھےـ ملاقات میں توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہے ،سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ لگائیں،ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گےـپاکستان کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،سرمایہ کار کوئلے ، ہائیڈل،بائیو گیس، بائیو ماس اور سولر انرجی میں سرمایہ کاری کریںـ گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کی کوئلے اور سولر کے منصوبے لگانے کی پیشکش خوش آئندہےـانہوں نے کہاکہ گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کے ساتھ کوئلے کے 1200میگا واٹ اورسولرکے 200میگا واٹ کے منصوبوںپر جلد پیش رفت ہونی چاہئیے کیونکہ توانائی کی کمی کے مسئلے نے پاکستانی قوم کو بری طرح جکڑ رکھا ہے ،ہم اس سے جلدچھٹکار ا چاہتے ہیںـ توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گیـ توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے تمام عمل آسان بنایاجائے گاـ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیرملکی وفد کو پنجاب میںتوانائی منصوبوں کے پوٹینشل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں کی شفاف، معیاری اوربروقت تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہےـ پاکستان غریب ملک ہے اور ہمارے وسائل محدود ہیںـہمیں اپنے محدودوسائل کے اندر رہتے ہوئے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنا ہےـپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے بھی توانائی کے منصوبوں کو مکمل کیاجاسکتاہےـگلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کے ساتھ کوئلے اور سولرپاور پراجیکٹ کے منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ پنجاب حکومت سولر، ونڈ،کوئلے ، پن بجلی اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ٹیوب ویلوںکو شمسی توانائی سے چلانے اورسٹریٹ لائٹس کو سولر پرمنتقل کرنے کا پروگرام بنایا ہے،چینی کمپنی اس میں تعاون کر سکتی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں تھیم پارک کے قیام کا پروگرام بنایا ہے سرمایہ کار اس میں تعاون کا جائزہ لیںـپنجاب حکومت نے رنگ روڈ کا باقی حصہ بھی مکمل کرنے کا پروگرام بنایا ہے ، غیر ملکی کمپنیاں اس منصوبے میں بھی سرمایہ کار ی کر سکتی ہیں۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے کہاکہ توانائی اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔گلیکسی ری نیوایبل انرجی کمپنی کے چیئرمین ایڈورڈ بنگھم نے کہاکہ ہم پنجاب میں 1200میگا واٹ کوئلے اور 200میگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگانے کے لئے تیار ہیںـپاکستان دوست ملک ہے ،چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے۔پنجاب کی مہمان نوازی سے متاثر ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چین کی مہارت اور تجربات سے فائدہ اٹھا کر توانائی بحران پرقابو پانے میں مدد مل سکتی ہے،وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف آج لاہور سے چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ بیجنگ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ دونوں ممالک دوستی اور محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ چین کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ توانائی سیکٹر میں چین کی مہارت اور تجربات سے فائدہ اٹھا کر توانائی بحران پرقابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ توانائی کے شعبہ میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کاوعدہ ہرصورت پورا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا قلعہ دیدار سنگھ میں لڑکی کی میت کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی محمدشہبازشریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ قلعہ دیدار سنگھ میں لڑکی کی میت کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مبینہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹارگٹ کلرز کو گرفتار اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم نہیں کیا تو پاکستان سنی تحریک سول اپوزیشن کا کردار ادا کریگی
لاہور(جی پی آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم نہیں کیا تو پاکستان سنی تحریک سول اپوزیشن کا کردار ادا کریگی ،حکومت امن قائم کرنے اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،حکومت اور انتظامیہ اتنی بے حس ہوگئی ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے چار کارکنوں کے دن دیہاڑے بیہمانہ قتل پرکسی کو افسوس کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، 42 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پاکستان سنی تحریک کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، حکومت شہر میں امن اور دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے پے درپے قتل پر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، نیو کراچی گودھرا میں PSTکے دفتر کو غیر قانونی بند کیا گیا ہے، جبکہ کالعدم تنظیم کے دفاتر کھل رہے ہیں جن دفاتر کو قانونی طورپر بند ہونا چاہئے وہ کھل رہے ہیں پولیس اس کیلئے کچھ نہیں کررہی،PSTکے دفتر کو غیر قانونی طورپر بند رکھناقانون سے مذاق ہے حکام بالا فوری نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں کارکنان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی نیت صاف نظر نہیں آرہی ہے،یہی وجہ ہے کہ ٹارگٹ کلرز کھلے عام بے گناہ افراد کو قتل کررہے ہیں،شہر کراچی میں لاقانونیت، بدامنی کے جن کا راج ہے،حکومتی رٹ دور دور تک نہیں ہے،ہماری پر امن پالیسی حب الوطنی کو کمزور نہ سمجھا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،ٹارگٹ کلرز کن صفوں میں ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھی طرح جانتے ہیں،مگر یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ا نکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے،ثروت اعجاز قادری نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنان سمیت دیگر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کا فوری نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، موجودہ حکمران بھی معصوم شہریوں کو امریکی دہشت گردی اور بربریت سے تحفظ دینے میں ناکام ہیں، ڈرون گرانے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود شہریوں کے قتل عام پر خاموشی بزدلی کی بدترین مثال ہے ۔انہوں نے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر حکمرانوں کو بھارت سے تعلقات استوار کرنے کی اجازت نہیں دے گی(لیاقت بلوچ)
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیرصدارت منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور قومی و بین الاقوامی حالات پر گفتگو کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ ماہی گیروں کی رہائی کا نہیں بلکہ بنیادی تناَزعہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برونائی میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں اور اعتمادسازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرکے مسلمہ قومی موقف سے انحراف کیا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہاہے اور عالمی سطح پر بدعہدی کا مرتکب ہورہاہے لیکن ہمارے حکمران اس کے سامنے اپنی آنکھیں بچھا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک بھارت کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کو تسلیم نہیں کرتا ،قوم حکمرانوں کو بھارت سے کسی قسم کی تجارت کرنے اور اسے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت سے بجلی خریدنا اور تجارت بڑھانا ملکی معیشت کے لیے سم قاتل ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مصر میں اسلامی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سازشیں عروج پر ہیں اور لاکھوں قربانیوں کے بعد عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے وا لی جماعت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل مصر کے معاملات کو خراب کررہے ہیں ۔ امریکہ اسرائیل کے تحفظ اور بیت المقدس اور فلسطینیوں پر صہیونیوں کے ناجائز قبضے کو طول دینے کے لیے عربوں کی قوت کو پارہ پارہ کرنے پرتلاہواہے ۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کو اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جاناچاہییاجلاس میں ڈپٹی سکرٹریز جنرل سید وقاص انجم جعفری ، حافظ ساجد انور، ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز ، ناظم مالیات بشیر احمد عارف ،نواز خان ترین ، ظفر جمال بلوچ، ناظم شعبہ تنظیم رشید احمد ، سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی ، انیس احمد خان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرضوں کی ادائیگی کیلئے سود پر آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینا قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف سے سود پر مزید قرض لینا قابل مذمت ہے،یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی سمت واضح نہیں ۔حکومت پاکستان کی جانب سے نئے قرضوں کے حصول کے لئے بجلی پر سبسڈی کو ختم کرنا غریب عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے۔مسلم لیگ(ن)صرف ایک ماہ میں ہی اپنے انتخابی منشور سے ہٹ چکی ہے۔ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک کشکول لے کر دنیا کا چکر لگانا نہیں چھوڑدیتے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کے دور میں ملک نے معاشی لحاظ سے آگے جانے کی بجائے پیچھے کا سفر طے کیا۔لوڈشیڈنگ کے عذاب نے لاکھوں مزدوروں کے بے روز گار اور اربوں کے سرمایے کودوسرے ممالک منتقل کردیا ہے۔کرپشن کے میگاسکینڈلزسامنے آئے۔عدالتوں کے فیصلوں کا سرعام مذاق اڑایا جاتارہا۔موجودہ حکمرانوں کو ذاتی مفادات کے بجائے ملک و قوم کے مفادات کو عزیز رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ برکت والا مہینہ رمضان المبارک آرہاہے ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کیا جائے۔افطاری و سحری میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایاجائے ورنہ عوام روزے کی حالت میں سڑکوںپرآجائیں گے ۔عوام میں یہ تاثر عام ہورہا ہے کہ2013کے انتخابات میں صرف چہرے تبدیل ہوئے سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں کا تسلسل آج بھی جاری۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ نیب کا ادارہ اگر اپنا قبلہ درست کرلے تو پاکستان میں کسی بھی چھوٹے بڑے کو کرپشن کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔مگر بدقسمتی سے نیب کو ہمیشہ حکومتوں نے اپنے اوپر قائم مقدمات کو ختم اور مخالفین کو ملوث کرنے کے لئے استعمال کیا۔چیئرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کے لئے آئینی ذمہ داری ہے جسے جلد از جلد پوراکیاجانا چاہئے اور چیئرمین ایسے شخص کو بنایاجائے جس کا ماضی بے داغ اور اچھی شہرت رکھتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محتسب پنجاب نے پھولنگر میں ڈاکوؤں کی یونیورسٹی کے طلباء اورخاتون صحافی پر فائرنگ اورلوٹ مارکا نوٹس لے لیا
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمودنے پھولنگر میں ڈاکوؤں کی پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اورخاتون صحافی پر فائرنگ اورلوٹ مارکا نوٹس لے لیاہے اورڈی پی او قصورکو ذاتی طور پر واقعہ کی چھان بین کرکے تین روزمیںرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔محتسب پنجاب کے ایڈوائزرصفدر محمود کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر قصور کے نام نوٹس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورٹ میں واضح کریں کہ پھولنگر میں جرائم کے سدباب کیلئے پولیس نے کیا قدامات کئے ہیں ۔ محتسب پنجاب نے کہا کہ پھولنگر کے علاقے میں جرائم اورمنشیات کے دھندے میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ ایسی صورتحال میں پولیس کیا کررہی ہے؟۔محتسب پنجاب جاوید محمودنے نوٹس ڈاکوؤں کی طرف سے پھولنگر میں پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اورخاتون صحافی پر فائرنگ اورلوٹ مارکے واقعے پر لیا ہے ۔واقعے کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے لٹنے والے طلباوطالبات اورخاتون صحافی ڈاکومنٹری فلم بنانے کے بعد لاہور واپس آرہے تھے ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طلباء کی گاڑی کاٹائر پھٹ گیا اوروہ الٹ گئی۔ڈاکوؤں نے طلباء و طالبات سے موبائل،نقدی ،لیپ ٹاپ اورکیمرہ چھین لیااورخاتون صحافی قرة العین کوگاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔