اضلاع کی خبریں 01.05.2013
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے، سید وزارت نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ نے انتخابی امیدواروں پر آئے روز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے،ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سمیت ملک بھر میں انتخابی امیدواروں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں امن وامان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور نگران حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ 2013ء کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے نگران حکومت انتخابی امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن انتخابات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسا ماحول بنایا جائے تاکہ 11مئی کو زیادہ سے زیادہ عوام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ انہوںنے خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اقدامات میں بہتری لائیں تاکہ عوام کے تحفظات دو ر ہوسکیں ۔اس موقع پر انہوںنے نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر ہونیوالے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ابراہیم جتوئی سمیت دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جے یوپی(نورانی) میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلافات سامنے آگئے
راولپنڈی( جی پی آئی)جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اختلافات سامنے آنے لگے۔جے یوپی حلقہ پی پی 10کے اُمیدوارمفتی مختاررضوی کے سُنی تحریک کے اُمیدوارملک عبدالرئوف کے حق میں دستبردارہونے کے بعدجے یوپی کے پارٹی اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔مفتی مختاررضوی اورانکے حمایتیوں کاسُنی تحریک کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے حق میں دستبردارہونے پر اصراربڑھے لگاہے۔ذرائع کے مطابق ان حالات میںپارٹی کو متحدرکھنے کیلئے جے یو پی (نورانی) حلقہ پی پی 10 میں اندرونِ خانہ مسلم لیگ(ن) کی حمایت کرے گی اورجے یو پی(نورانی) کا خاموش ووٹ مسلم لیگ(ن) کو ہی پڑے گا۔یہی وجہ ہے کہ اس حلقے میں مسلم لیگ(ن)کے اُمیدواربھی مکمل طورپرمطمئن دکھائی دیتے ہیں۔یادرہے کہ جے یو پی (نورانی) کے مرکزی رہنمامحمدزبیرکیانی پہلے ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پارٹی قیادت سے اختلافات کی بناء پر آزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اس بارے میں جب سُنی تحریک کے ضلعی صدر مولاناطاہراقبال سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے اس صورتحال سے مکمل لاعلمی کااظہارکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت سیدہ فاطمہ زہراعالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں، علامہ سید ساجد نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم ام ابیھا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پرعلامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ۖ ہے اور یہ مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرمۖ کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا کی ذات ہے۔انہوں نے کہا کہ سیدہ کے بارے میں فرامین پیغمبرۖ ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہ کا دختر رسولۖ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے عمل اور اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا کی زندگی کے اصولوں کو اجاگر کرنے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ان اصولوں پر عمل کرکے ہی مسلم خواتین فلاح حاصل کرسکتی ہیں جبکہ ان اصولوں کی آفاقیت اور افادیت اس قدر وسیع ہے کہ دنیائے بشریت کی تمام خواتین بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب و علاقہ ان اصولوں سے استفادہ کرکے کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں اور اخروی نجات کا سامان پیدا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی نسواںکے عالمی نعروں کو اگر حضرت سیدہ فاطمہ زہرا کے کردار کی روشنی میں دیکھیں تو موجودہ نعرے فریب اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں البتہ سیرت زہرا کی روشنی میں آزادی نسواں کے تصور اور نظریے پر عمل کرنے سے عورت حقیقی معنوں میں ترقی کرسکتی ہے ۔ معاشروں کی تعمیر کرسکتی ہے نئی نسلوں کی کردار سازی کرسکتی ہے ۔ سوسائٹی کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اپنے ذاتی’ اجتماعی اور معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز لیگ کی ظالمانہ پالیسیوں نے غریب سے مفت ادویات کی سہولت چھین لی: شافع حسین
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی ظالمانہ پالیسیوں نے غریب سے مفت ادویات کی سہولت چھین لی، حقیقی جمہوریت اور مثالی معاشرے کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب آپ اپنے ووٹ کا استعمال مثبت سوچ اور دیانتداری سے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گجرات کے حلقہ این اے 105 کے مختلف علاقوں شاہین چوک، رحمت آباد، کالرہ خاصہ اور سلطان آباد میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں چودھری پرویزالٰہی نے 1500 سے زائد میگاواٹ کے پراجیکٹ لگائے جو نام نہاد خادم اعلیٰ کی نالائقی اور عدم ادائیگی کے باعث چالو نہیں ہو سکے جبکہ گزشتہ 5 سالوں میں صوبہ پنجاب نے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ہر شعبہ زندگی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے، شعبہ صحت میں پاکستان میں پہلی مرتبہ دیہی مراکز صحت میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر تعینات کیے گئے، صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کیں جس کو ن لیگ نے ختم کر کے اربوں روپیہ سستی روٹی جیسی فلاپ سکیموں پر خرچ کر دیا، گوجرانوالہ ڈویژن کی عوام کیلئے وزیرآباد کارڈیالوجی کا تحفہ دیا گیا مگر سابقہ حکومت نے اسے چالو نہ ہونے دیا، اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو انشاء اللہ فلاحی سکیموں کو مکمل کرایا جائے گا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ 11 مئی کو ترقی اور خوشحالی کے نشان سائیکل پر مہر لگائیں، گجرات سمیت پورے صوبہ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر علی جاوید چٹھہ، چودھری عمر بشیر، چودھری انعام الحق، ملک فاض، عبد الرئوف مغل و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی بقاء سلامتی اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے:ثروت اعجاز قادری
لاہور (جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء سلامتی اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،جھوٹے مقدمات ،قیدو بند کی صعوبتیں حقوق کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،ملک کی سلامتی ،بقاء اور خود مختاری کیلئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر کوشاں رہیں گے،انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد دنیاوی غرض و غائیت نہیں انسانیت کی خدمت کرناہے،عوام تبدیلی لانے اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے،پاکستان سنی تحریک ملک سے مہنگائی،بے روزگاری اور دہشتگردی کو ختم کرے دم لے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل پورہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی ،کوئٹہ،پشاور میں الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں ۔اور سنی تحریک کے تمام امیدواران کو مکمل سکیورٹی تحفظ دیا جائے ۔اور کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کو روکا جائے۔اور کراچی میں دہشتگرد آزاد دندناتے پھر رہے ہیں انہیں پکڑنے والا کوئی نہیں ،محب وطن لوگوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے قائم کرنا کہاں کا قانون ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان اندرونی وبیرونی سازشوں میں گھراہواہے،تمام محب وطن جماعتوں کو متحد ویکجاہوکر سازشی عناصر کے خلاف آواز حق بلند کرناہوگی،اتحاد و یکجہتی سے سازشوں کو ناکام بنایاجاسکتاہے، نگراں حکومت انتخابات کو منصفانہ و شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔اس موقع پر صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی،این اے 120کے امیدوارمولانا مجاہد عبدالرسول خان،این اے 124کے امیدوار صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،پی پی 146کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل کیانی تکفیری قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کریں، علامہ مبارک موسوی
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک موسوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تکفیری قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں جاری انتخابی مہم کی مناسبت سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں سے ہم یہ بات کررہے تھے کہ تکفیری عناصر پاکستان اور یہاں بسنے والے ہر مکتب فکر کے افراد کے دشمن ہیں، لیکن اس وقت کسی نے بھی ہماری بات پر کان نہیں دھرے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج نہ صرف اہل تشیع بلکہ ہمارے اہل سنت بھائی حتیٰ کہ عیسائی برادری بھی ان عناصر کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج زمانہ دیکھ رہا ہے کہ ان عناصر کی دہشت گردی سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی محفوظ نہیں ہیں، ملک میں کبھی بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تکفیری قوتوں کے خلاف ملک گیر سطح پر بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ پاکستان کی عوام امن و امان کی زندگی بسر کرسکیں۔علامہ مبارک موسوی نے مزید کہا کہ تکفیری قوتیں پاکستان کو توڑنے کی بھارتی و امریکی سازش پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فقط ان قوتوں کے خلاف بیان پر اکتفا نہ کریں بلکہ ان کے شر سے پاکستان کو نجات دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ علامہ مبارک موسوی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کے انتخابات میں حصہ لینے پر فوری ایکشن لیں اور پاکستان کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تکفیری سوچ رکھنے والے امیدواروں کو ناہل قرار دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فرسودہ نظام کے خلاف عملی طور پر میدان میں آچکی ہیں:سید اسد عباس نقوی
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور اْمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس نقوی نے یوم مزدور پر صوبائی سیکرٹریٹ میں مزدور نمائندہ تنظیموں اور حلقے کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس فرسودہ نظام کے خلاف عملی طور پر میدان میں آچکی ہیں۔مزدور پاکستان کا سرمایہ ہے لیکن شومئی قسمت ملک کے استحصالی نظام میں مزدوروں کے وحقوق پامال ہو رہے ہیںانہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں مزدوروں کو اْن کے حقوق دلانے میں جنگی بنیادوں پر کام کریں گے مزدور کی کم از کم تنخواہ پندرہ ہزار روپے کرنے میں بھر پور جدوجہد کریں گے۔یوم مزدور پر منعقدہ تقریب میں مزور رہنماوں سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔تقریب میں علامہ سید مبارک علی موسوی،علامہ حسنین زیدی۔علامہ عون علوی،سید محمد رضا نقوی،آغا نقی مہدی۔علی عباس مرزا،ائمپلایز رہنما رضا شاہ و دیگر کارکنان شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عا م انتخابات میں پانچ سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا:مجاہد عبدالرسول
لاہور ( جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک حلقہ این اے 120کے امیدوار مولانا مجاہدعبد الرسول خان نے بند روڈ پرا پنے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عا م انتخابات میں پانچ سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کی رخصت کا وقت آچکا ہے۔عوام ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔اس مو قع پرمیاں محمد رضا،قاری طاہر رضا ،قاری اشفاق قادری ،محمد افضل گجر دیگر نے کہاکہ 11مئی کو جمہوریت کے قاتلوںکو شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا۔امن اور روز گار کے جھوٹے دعویداروں کو پنجاب پر ایک بار پھر قابض نہیں ہونے دیں گے۔سنی تحریک کے امیدواروں پر عدلیہ سمیت کو ئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔آزاد عدلیہ اورآزاد میڈیا پر ابھی اور بھی ذمہ داریاں با قی ہیں،دریں اثناء پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی146 کے امید وارمولانا محمد علی نقشبندی نے کہا ہے کہ 11مئی کوتمام مخالفین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔جب پاکستان سنی تحریک ملک بھر سے کرپٹ اور ناسور نظام کو ختم کرتے ہوئے کلین سویپ کرے گی ،ملک میں حقیقی تبدیلی اور معاشی انقلاب پاکستا ن سنی تحریک ہی لاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مغل پورہ میں کارنر میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو نئے انقلاب کی راہ ہموار ہو گی پاکستان سنی تحریک کا انتخابی نشان ٹیبل لیمپ ہے پاکستانی عوام ٹیبل لیمپ کوووٹ دے کر دیانت دار باکردار قیادت کو کامیاب کرائیں۔گزشتہ پانچ سال میں پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا، ٹیکس چوروں اور نا دہندگان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہو گا ،اس موقع پرمحمد سرور قادری،عبدالنبی،جمشید قادری اور محمد وقاص سلطانی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی ،(ن) کی حکومتوں کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی ناکام ترین رہی ‘صدر اوور سیز پاکستانی کمیونٹی
لاہور(جی پی آئی )اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے صدر کاشف اسلم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی کو ناکام ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 62فیصد پر حکومت کرنیوالی (ن) کی قیادت مناظر ہ کرلے انہیں بتائوں گا ترقی کیسے کی جاتی ہے ۔ نیوجرسی سے وطن واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف اسلم نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنے ملک کے حالات کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔ جہاں پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی وہیں بلند و بانگ دعوے کرنے والی (ن) لیگ بھی ناکام رہی ہے ۔ 18ویں ترامیم کے بعد پنجاب حکومت زیادہ آزادی سے بہترین کام کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ میٹرو بس منصوبے کو کامیابی قرا ر دینے والے بتائیں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی’ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا سہولیات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دعوت دیتا ہوں وہ آئیں اور میرے ساتھ پالیسیوں کے حوالے سے بات کریں میں انہیں بتائوں گا کہ وہ کس طرح ملک کے 62فیصد حصے کی تقدیر بدل سکتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ عوام جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ جمہوریت کی آبیاری کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے آئندہ بھی ہونے والی ہر سازش کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکن تیار ہیں وہ کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے فرار ہونے والوں میں سے نہیں ہیں ہم نے یہیں عوام کے ساتھ جینا اور مرنا ہے پیپلز پارٹی غریبوں مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے قائدین عوام کے حقوق کی پاسداری کرنا جانتے ہیں، دہشت گردی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا اس سے ہمیشہ انتہا پسندی میں اضافہ ہوتا ہے ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے تمام جمہوری ادارے ملک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے میں متحد ہو جائیں، لیبر ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور دوست پالیسیاں بنائی ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی مزدور کو ریلیف ملا ہے آئندہ منتخب ہو کر بھی پیپلز پارٹی ٹھوس اقدامات کر کے مزدور کا معیارِ زندگی بلند کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے ملک کے تمام اداروں کو لوٹ مار کرکے کنگال کر دیا:ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال ، فرسٹ ایڈ جنرل پریکٹیشنرز پنجاب کے صدر لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہا ہے کہ ووٹر پاکستان کا استحکام اور سلامتی چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو منتخب کریں تاکہ ملک کو ہرقسم کے بحرانوں سے نجات دلاسکیںگیارہ مئی کو مخالفین کے تمام پراپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اورمسلم لیگ (ن) ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی اور پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائے گیاانہو ں نے کہا پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے اپنے دوراقتدارمیں ملک کے تمام اداروں کو لوٹ مار کرکے کنگال کر دیا۔وہ یوسی 137 کوٹ لکھپت میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے حواریوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو کھربوں روپے کا مقروض بنا دیاپاکستان مسلم لیگ ن نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے پیپلز پارٹی حکومت پانچ سال تک عوام کو امریکی غلامی، مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھنے والے کروڑوں روپے کے اشتہاروں سے عوام تک اپنا منشور پہنچا رہے ہیں حالانکہ ان کے منشور سے قوم پہلے سے آگاہ ہے۔ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے سوا ان کاکوئی منشور نہیں۔ ملک میں صرف اور صرف جراتمند قیادت کا فقدان ہے۔ اگر پڑھے لکھے اور مخلص حکمران مل جائیں تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مسلم لیگ ق۔ پیپلز پارٹی کا دور حکومت خراب کارکردگی اورکرپشن کے حوالے سے ملکی تاریخ میں مثال ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میںشمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے محب وطن اور تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے محب وطن اور تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہے۔ ن لیگ کے پاس تجربہ کار ٹیم اور محب وطن رہنما موجود ہیں جو پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکال کر دنیا بھر میں ایک باوقار ملک بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لئے 11مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی، دہشت گردی سے ریلیف مل سکے زرداری حکومت نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ بہتر قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے اب تک جو انتظامات شیڈول کے مطابق کرنا تھے وہ کر چکے ہیں :طارق پرویز
لاہور(جی پی آئی)صوبائی نگران وزیرداخلہ طارق پرویز نے الیکشن 2013ء کے لئے انتخابی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی انتظامات کے لئے وہ ابھی تک راولپنڈی ریجن کے علاوہ صوبہ پنجاب کے تمام ریجنز کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن 2013ء کے انتخابی انتظامات’ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک جو انتظامات شیڈول کے مطابق کرنا تھے وہ کر چکے ہیں اور تمام انتظامات اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کر لئے جائیں گے۔ اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ انہوں کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمودونمائش پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کے لئے جو ماحول ہونا چاہیے وہ ہم فراہم کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پیشگی انتظامات کے علاوہ خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں بھی ہم نے مربوط منصوبہ بندی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر سکیورٹی پلان ترتیب پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر کے ہر کیٹیگری کے مطابق سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صوبائی سطح پر ”جنرل ہولڈ اپ” بھی کئے ہیں جس سے امن و امان یقینی بنانے میںمدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے’ ویڈیو ریکارڈنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے دیگر سہولیات فراہم کی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور رینجرز کی کمپنیاں بھی اس ضمن میںتعینات کی جائیں گی۔ ایک اورسوال کے جواب میں طارق پرویز نے کہا کہ پولنگ کے بعد فائرنگ کی روک تھام کے لئے بھی تمام پولیس آفیسرز سڑکوں پر گشت کریں گے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسداد دہشت گردی کے لئے چوتھے شیڈول میں موجود اشخاص کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں اور دوسرے صوبوں کے ساتھ اس ضمن میں معلومات کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر عمومی دھمکیاں تو موجود ہیں لیکن کسی خاص ہدف کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتخابی امیدواروں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام لاری اڈوں’ ہوٹلوں اور دوسری جگہوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پوری ذمہ داری کے ساتھ انتخابی عمل کو مکمل کرایا جائے اور اس ضمن میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ پریس کانفرنس میں ہوم سیکرٹری پنجاب شاہد خان’ آئی جی پولیس آفتاب سلطان’ کمشنر لاہور نسیم نواز اور سی سی پی او لاہور خالق داد لک بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور معروف تاجر انجم بٹ کی جانب سے حلقہ پی پی 142میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور معروف تاجر انجم بٹ کی جانب سے حلقہ پی پی 142میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کو نسلرز اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑ ی تعداد نے مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت اختیار کر تے ہو ئے میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس مو قع پر انجم بٹ ،ملک مشتاق انور ،عبدالمتین شیخ ،لالہ ماجد ،نے تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کے منشور اور مخلص عوام دوست قیادت پر اعتماد کی وجہ سے دیگر سیاسی جما عتوں سے کارکنا ن کی بڑ ی تعداد مسلم لیگ ( ن) میں شامل ہو رہی ہے کیو نکہ پانچ سالہ پیپلز پارٹی اور کر پٹ اتحادی ٹولہ کی عوام دشمن پا لیسیوں اور کرپشن سے تنگ عوام اب اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کر تے ہوئے ان سیاست دانوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دینگے اور مسلم لیگ ( ن) کو ووٹ دیکر نئے دور میں داخل ہو نگے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام ،سابق کو نسلرزاور سیاسی جما عتوں کے ورکروں نے جس طر ح مسلم لیگ ( ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر اُن کے شُکر گزار ہیں کیو نکہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی جیت میں ہی پاکستان کی عوام کی جیت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرسکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول مہیا کیا ہے
لاہور(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرسکولوں میں طالب علموں کو حصول تعلیم کے لئے چائلڈ فرینڈلی ماحول مہیا کیا ہے تا کہ طالب علموں کی شخصیت کی مثبت رخ پر تعمیر ہو اوروہ پر اعتماد انسان کے طور پر ابھریںـیہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے پارٹنرسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام کے دس رکنی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہیـراجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل تعلیمی شعبے میں کامیابی کی نمایاں مثال ہے جس کے نہایت مفید نتائج سامنے آئے ہیں ـانہوںنے کہا کہ نجی شعبے کو فروغ تعلیم کے عمل میں شامل کرنے سے انہیں نیا اعتماد اور حوصلہ ملا ہے ـ اس اقدام سے نجی شعبے کی بڑھوتری بھی ہوئی ہے جس سے چھوٹے اور درمیانے سکولوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے ـ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنرہائی سکولوں کو سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریوں کے قیام کے لئے مالی معاونت مہیا کی ہے، اسی طرح پارٹنر سکولوں کو لائبریری کتب بھی فراہم کی گئی ہیں تا کہ طالب علموں میں علمی وسعت آئے اور ان میں تحقیق و جستجو کے اوصاف اجاگر ہوںـراجہ انور نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈل سے غریب اور بے آسرا گھرانوں میں علم کا نور پھیلا ہے جس سے غربت اور جہالت کے خاتمے میں مدد ملے گی ـاس موقع پر وفد نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈل کو جہالت کے خاتمے کے لئے موضوع ترین قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ اور پی پی 138.سے اُمیدوار غزالی سلیم بٹ کے اعزاز میں تقر یب کا انعقاد کیا گیا
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رُکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ اور پی پی 138.سے اُمیدوار غزالی سلیم بٹ کے اعزاز میں راوی روڈ پر تقر یب کا انعقاد ہو ا جس میں مسلم لیگ ( ن) کے کارکنان اور سابق کونسلر ز نے شر کت کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان عوامی شیر سے اتنے خوف زدہ ہیں اور حقیقت کو مانتے ہو ئے اپنے ہی کارکنوں کو کہنے پر مجبور ہو گئے کہ شیر کو ووٹ دو کیو نکہ وہ جانتے ہیں کہ قوم کا مستقبل مسلم لیگ ( ن) ہی درست کر سکتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) ملک بچا نے نکلے ہیں اقتدار کے نشے میں دھت رہنے والی پیپلز پارٹی کو اس قوم مسترد کر ئے گی کیو نکہ عوام کو جس حد تک بد ترین لوڈ شیڈ نگ کا سامنا ہے اُس کے ذمہ دار زرداری اینڈ کمپنی ہے جو کہ پاکستان کے عوام کو خون چوس چُکے ہیں اب عوام شیر کا ساتھ دیکر جنگلی گیدڑوں کو بھگا دینگے انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولیاں یکجان ہو کر بھی مسلم لیگ ( ن) کے شیر وں کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیو نکہ اب اگر کوئی ملک کو سہی راہ پر گامزن کر نے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ میاں محمد نواز شر یف ،میاں محمد شہباز شر یف اور اعلیٰ قیادت ہے جنہوں نے ملک کو ہر دور حکومت میں تر قی کی راہ پر گامزن کر نے کی ہر ممکن کو شش کی ہیں رہنمائوں کا کہناتھا کہ پاکستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر پاکستان کو ایماندار ہاتھوں میں سونپ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بچا یا جا سکے اور کر پٹ حکمرانوں کا احتساب کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر پڑھے لکھے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے:ڈاکٹر زمرد یاسمین
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر پڑھے لکھے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی زرداری حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ، بیروز گاری ، مہنگائی ،دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں کیا، زرداری حکومت صرف اپنی جیبیں بھرنے میں لگی رہی دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی پرویز مشرف کے تحفے ہیں مگر زرداری کی حکومت 5سال تک اس کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کیا مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں ایسے کام کرے گی جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملے گی۔ ملک کو کھلاڑیوں کی نہیں بہتر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے، پاکستان کو سنجیدہ، باوقار اور ایک تجربہ کار قائد کی ضرورت ہے جو مسلم لیگ ن کے پاس موجود ہے، آمریت اور اسکے بعد آنے والی وفاقی حکومت نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم انتخابات میں ظالم حکمرانوں کو مسترد کردے:ڈاکٹر سید وسیم اختر
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے انتخابی مہم کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے عوام کو5سال تک کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔مہنگائی میں تین سوفیصدتک اضافہ،ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کی انتہاء سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی کامظہر ہے۔مفاہمت کے نام پر عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی۔روٹی،کپڑااور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے۔قوم آئندہ انتخابات میں ان ظالم لوگوں مسترد کردے۔انہوں نے عدلیہ کی جانب سے”مشرف کو سیاست کے لئے تاحیات نااہل”قرار دیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف نے اپنے دور میں بہت سارے فیصلے ایسے کیے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں تھے لہٰذاانہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی آمر جمہوری عمل کو سبوتاژنہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ11مئی پاکستان میں تبدیلی کا دن ثابت ہوگا۔18کروڑ عوام جماعت اسلامی کو مسائل کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔کراچی میں دہشتگردی کاواویلا کرنے والے ہی فوج بلانے کے مخالف ہیں۔شہر قائد میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری ہے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔کراچی کے عوام بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز سے تنگ آچکے ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ چیف الیکشن کمشنرامیدواران کوتحفظ فراہم کرے۔پاکستان کی آزادی ،خودمختاری اور سلامتی سب کچھ دائو پر لگانے والے کس منہ سے اپنے منشور عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں۔انتخابات بروقت ہوں گے مایوسی پھیلانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو مسائل کے گرداب اور عوام کو لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، سے مسلم لیگ ن ہی بچائے گی:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل کے گرداب اور عوام کو لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، دہشت گردی سے مسلم لیگ ن ہی بچائے گی۔ مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت جس کے پاس عوام کا درد رکھنے والے قائدین موجود ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیںمسلم لیگ ن کی فتح کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں اس لئے مسلم لیگ (ن) دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی ہر صورت کو مستر دکر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک و قوم کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی ،(ن) کی حکومتوں کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی ناکام ترین رہی ‘صدر اوور سیز پاکستانی کمیونٹی
لاہور(جی پی آئی )اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے صدر کاشف اسلم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی کو ناکام ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 62فیصد پر حکومت کرنیوالی (ن) کی قیادت مناظر ہ کرلے انہیں بتائوں گا ترقی کیسے کی جاتی ہے ۔ نیوجرسی سے وطن واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف اسلم نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنے ملک کے حالات کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔ جہاں پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی وہیں بلند و بانگ دعوے کرنے والی (ن) لیگ بھی ناکام رہی ہے ۔ 18ویں ترامیم کے بعد پنجاب حکومت زیادہ آزادی سے بہترین کام کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ میٹرو بس منصوبے کو کامیابی قرا ر دینے والے بتائیں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا سہولیات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو دعوت دیتا ہوں وہ آئیں اور میرے ساتھ پالیسیوں کے حوالے سے بات کریں میں انہیں بتائوں گا کہ وہ کس طرح ملک کے 62فیصد حصے کی تقدیر بدل سکتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے ملک کا مقدر بدلنے کا تہیہ کر لیا:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے ملک کا مقدر بدلنے کا تہیہ کر لیا،1 1مئی کو بیلٹ باکسز سے ترقی و خوشحالی کی روشنیاں پھوٹیں گی، عمران خان شیر کے خوف سے حواس باختہ ہوگئے،تحریک انصاف کو ووٹ دینا اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ جواء کھیلنے کے مترادف ہے،،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کوٹلی رستم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پانچ سال آصف زرداری کے کڑوے کنویں سے مہنگائی،دہشت گردی اور لوڈ شیدنگ کے علاوہ کچھ اور برآمد نہیں ہوا،عوام جان گئے کہ انکا کنواں قیامت تک کڑوا ہی رہے گاپیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام نے بھوک ،قبر اور کفن کی شکل میں بھگت لیا،عوام کاخون چوسنے والا ٹولہ بھیس بدل کر پھر آگیا ہے آصف زرادری اور انکے بیرونی آقائوں نے سونامی خان کو نواز شریف کاراستہ روکنے کے لئے سپانسر کیاہے لیکن عوام انکے جھا نسے میں آنے والے نہیں ہیںاور الیکشن کے دن مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر ملک کی تقدیر کو بدل دینگے،اس موقع پر امیدوار پی پی 93چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ 11مئی زرداری اور انکے حواریوں سے نجات کا دن ہے،مسلم لیگ ن کا شیر عوام کی کھوئی ہوئی خوشیاں اور مسکراہٹیں واپس لے کرآئے گا،اس موقع پر میاں مشتاق ڈوگر،چوہدری علی حسین ڈوگر،فاروق مغل،جاویدڈوگر،اکرم ڈوگر،عبدالسلام رضا،عامر مغل نے بھی خطاب کیا،با زار قصاباں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ تیر ،سائیکل اور بلا اندھیروںکے نشان ہیں ،عوام اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے الیکشن کے دن انہیں بری طرح مسترد کر دیں،چوہدری نواب دین،ناصر نواب،ذاکر نواب،حافظ زاہد نواب نے بھی خطاب کیا،علاوہ ازیں خرم دستگیر خان نے رشید کالونی،اتحاد کالونی،علی پارک،علی جی ٹائون ،باغوالہ اور گوبند گڑھ میں بھی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتحادی برباد ہوتا سیاسی مستقبل دیکھ کر الیکشن کے التوا کی باتیںکر رہے ہیں’محمد ابرار ظہیر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا ہے کہ کراچی میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، سابق حکومتی اتحادی اپنا برباد ہوتا ہوا سیاسی مستقبل دیکھ کر الیکشن کے التوا کی باتیں کر رہے ہیں،قوم انتخابات کا ایک دن کے لئے بھی ملتوی نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ ابو البرکات احمد کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قوم کے اندھیروں اور لٹیروں کے سپرد کرنے والے اپنے خوفناک سیاسی انجام کے تصور سے ہی لرزہ بر اندام ہیں،تین ماہ کی نگران حکومت کو دہشت گردی کے خلاف نوٹس لینے کی تبلیغ کرنے والے خود اپنے پانچ سالہ دور میں کہا ں تھے، آج اگر جگہ جگہ سے اتحادی قیادت کا استقبال انڈوں،ٹماٹروں اور جوتوں سے ہو رہا ہے تو یہ وہی فصل ہے جو خود ان لوگوں سے پانچ سال میں بوئی ہے۔ انہوں نے عمران کی تحریک انصاف کے مرزا مسرور سے رابطوںکی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان قادیانی جماعت سے اپنے رابطوں کی وضاحت کریں،انہوں نے کہا کہیں نئے پاکستان کا نعرہ اسی لیئے تو نہیں لگایا جا رہا کہ قادیانیوں کی سرپرستی کی جائے گی۔ ہم نیا پاکستان نہیں اپنا اصل پاکستان چاہتے ہیں۔جس کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے جان، مال اور عزت و آبرو تک کی قربانی دی ، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے در اصل بھٹو کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایسے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا محمد اعظم طارق بھٹوی، حافظ عباس راشد، مولانا قاری محمد شفیق بٹ، مولاناحبیب الرحمان ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے99قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمیشہ مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے:حافظ ابوبکر اعوان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر لیگل ایڈوائزر حافظ ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے99قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہمیشہ مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے اور ہمیشہ مسلم لیگ ن کا نامزد امیدوار ہی یہاں سے کامیاب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی اس حلقہ سے نواز شریف کے کارکن راناعمر نذیر ہی واضح سے برتری سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ کوٹلی نواب اور دیگر مقامات پر علماء اکرام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ رانا عمر نذیر کی کامیابی حلقہ کے ہر شریف النفس شخص کی کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام آج گلا تارانوالہ حافظ آباد روڈ میں سالانہ جشن میلادِ مصطفے کانفرنس منعقد ہوگی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات بعداز نماز عشاء گلا تارانوالہ حافظ آباد روڈ میں سالانہ جشن میلادِ مصطفے کانفرنس منعقد ہوگی جس میں الحاج صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مفتی محمد حسین صدیقی، صاحبزادہ محمد عارف چشتی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد شفیع رضوی، پیر محمد اشرف شاکر، خرم دستگیر خاں، چوہدری اشرف انصاری، قاری غلام سرور حیدری، حافظ محمد بلال شاہد ،قاری خادم بلال مجددی ماور دیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سابق دور حکومت میں عوام خوش او ر سکھ کا سانس لیتے تھے :میاں عمر بشیر
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سابق دور حکومت میں عوام خوش او ر سکھ کا سانس لیتے تھے چوہدری پرویز الہی نے اپنے دورہ حکومت میں اچھے کاموں کے ثمرات سے عوام آج تک استغارہ حاصل کر رہے ہیں اس لئے عوام الیکشن میں مسلم لیگ(ق) کی کارکردگی کی بنا ہر ووٹ دے کر امیدواران کو کامیاب کروائیں گے یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جائنٹ سیکرٹری میاں عمر بشیر نے حلقہ پی پی99خواجہ وقار حسن اور حلقہ پی پی95میاں سعود حسن ڈار کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مدینہ کالونی، فیض عالم ٹاؤن، امیر پارک ،افضل کالونی، گلزار کالونی، ماڈل ٹاؤن ،کالج روڈ میں کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مسرت احمد خان محمد شفیق بٹ، میاں محمد اسلم، محمد اسلم خان، محمد اقبال ملک، چوہدری اشرف گورائیہ، محمد افضل میر، عاصم نذیر، ملک محمد شاہد ،خواجہ ناصر محمود، بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثمینہ عرفان امیدوار حلقہ پی پی ۔96 نے ارسال کالونی محلہ چھپڑی والاشرقی کاانتخابی مہم کے سلسلہ میں دورہ کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ثمینہ عرفان امیدوار حلقہ پی پی ۔96 نے ارسال کالونی محلہ چھپڑی والاشرقی کاانتخابی مہم کے سلسلہ میں دورہ کیا۔ مقامی لوگوں خصوصاََ خواتین کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مسائل کو اپنے ہی وسائل سے حل کریں گی۔ ایک عورت ہی عورت کے مسائل سے آگا ہ ہے ۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے میں آپ سے وعدہ تو نہیں کرتی مگر کوشش کروں گی آپ کی فلاح و ترقی کے لئے اس علاقہ میں ترقیاتی کام شروع کرائے جائیں گے۔ تاکہ خواتین اپنا روزگار خود کمانے کے قابل ہوسکیں اور گھریلو آمدنی میں اضافہ کا سبب بن سکیں۔ خصوصاََ خواتین کی صحت کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انتخابی نشان گائے پر مہر لگا کر کامیابی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر گلناز،نصرت ، فاریہ ، ثوبیہ، عالیہ ملک اور بشیراں بی بی نے بھی اظہار خیال کیا اور گھر گھر پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر یوتھ کی کثیر
تعداد بھی موجود تھی اور اتحاد الیون کرکٹ کلب کے کیپٹن رانا اخلاق کی پوری ٹیم نے ثمینہ عرفان کی حمائت کا اعلان کیا اور انتخابی نشان گائے کو کامیاب بنانے کے لئے مہم کو تیز کیا گیا۔رانا اکبر اور عدنان کھوکھر کی قیادت میں سابقہ کونسلر باوا سعید والا بازار مین پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ ثمینہ عرفان نے کہا کہ ہمارے سپورٹروں کو حراساں کیا جارہا ہے اور پیسوں کا لالچ بھی دیا جارہا ہے۔ سپورٹروں سے درخواست ہے کہ وہ پرامن رہ کر اس جمہوری نظام کو کامیابی کی طرف لے کرچلیں اور کسی کے رعب دبدبے میں نہ آئیں۔ ووٹ آپ کے ضمیر کی آواز ہے اس کے صحیح استعمال سے ہی ملک میں تبدیلی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی تبدیلی اور عوام کی فتح کا دن ہے :رانا شہزاد حفیظ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 98اور سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ انڈسٹری رانا شہزاد حفیظ نے قلعہ دیدارسنگھ’ پپناکھہ اور دیگر دیہات میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11مئی تبدیلی اور عوام کی فتح کا دن ہے ، اس روز سیاسی شعبدہ بازوں کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سے کھیل کے میدان ختم کرکے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اپنی تجوریاں بھرنے والے عوام کی عدالت میں شرمساری سے سر جھکائے کھڑے ہیں اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرنے والے عام انتخابات میں عوامی غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جیت کر صحت ،تعلیم اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاست کی نذر ہونے سے بچانے کے لیے حلقہ انتخاب کے رائے دہندگان کو بیٹ کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔