اضلاع کی خبریں 01.06.2013

پاکستان مسلم لیگ کے سردار وقاص موکل ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کے امیدوار ہونگے
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے سردار وقاص حسن موکل کو اپنی پارٹی کی طرف سے امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ہے ان کی ہدایت پر ارکان اسمبلی سردار آصف نکئی اور ثمینہ خاور حیات نے سردار وقاص حسن موکل کے کاغذات نامزدگی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف سے مشاورت کی گئی ہم سپیکر کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کریں گے اور وہ ڈپٹی سپیکر کے عہدہ کیلئے ہمارے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سردار آصف نکئی، ڈاکٹر محمد افضل، ثمینہ خاور حیات اور پیر احمد شاہ کھگہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ عوامی ایشوز پر تحریک انصاف سے مل کر ایک موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا جائے گا لیکن جہاں خامی اور کوتاہی ہو گی اس کی زور دار طریقے سے نشاندہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو جیسے بھی سہی حکومت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے لہٰذا اس نے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا، ہم بطور اپوزیشن میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی ایشو پر حکومت کو واک اوور ملے گا۔ ارکان اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ قومی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اپوزیشن اور عوام کی رہنمائی کا فریضہ پچھلے دس سال کی طرح نہایت بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنایاجاسکے۔ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کراکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے اور انتقال اقتدار کا مرحلہ بھی آئین کے مطابق خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے ہوا ہے انہوں نے شہید بی بی کی مفاہمتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ کے سردار وقاص موکل ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کے امیدوار ہونگے
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے سردار وقاص حسن موکل کو اپنی پارٹی کی طرف سے امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ہے ان کی ہدایت پر ارکان اسمبلی سردار آصف نکئی اور ثمینہ خاور حیات نے سردار وقاص حسن موکل کے کاغذات نامزدگی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف سے مشاورت کی گئی ہم سپیکر کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کریں گے اور وہ ڈپٹی سپیکر کے عہدہ کیلئے ہمارے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سردار آصف نکئی، ڈاکٹر محمد افضل، ثمینہ خاور حیات اور پیر احمد شاہ کھگہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ عوامی ایشوز پر تحریک انصاف سے مل کر ایک موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا جائے گا لیکن جہاں خامی اور کوتاہی ہو گی اس کی زور دار طریقے سے نشاندہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو جیسے بھی سہی حکومت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے لہٰذا اس نے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا، ہم بطور اپوزیشن میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی ایشو پر حکومت کو واک اوور ملے گا۔ ارکان اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ قومی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اپوزیشن اور عوام کی رہنمائی کا فریضہ پچھلے دس سال کی طرح نہایت بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) ہمسایہ ممالک سے مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرنا چاہتی ہے:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمسایہ ممالک سے مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرنا چاہتی ہے خصوصاً بھارت کے ساتھ مثبت مذاکراتی عمل خطہ میں استحکام کا باعث بنے گا۔ اکیسویں صدی کا تقاضا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کی حالت زار میں بہتری لائی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مسائل پر بھارت سے مذاکرات آگے چلا ئے جا سکتے ہیں ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں، ڈرون حملے کی شروعات کو دیکھنا چاہیے کہ کس نے کب اور کیسے ڈرون حملے شروع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف حلف اٹھانے کے بعد امریکہ پر اپنا موقف واضح کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا معروف کالم نگار اور براڈ کاسٹر قمر علی عباسی کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے معروف کالم نگار اور براڈ کاسٹر قمر علی عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے قمر علی عباسی کی صحافتی اور براڈکاسٹنگ کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مخصوص نشست کے لئے پنجاب اسمبلی میںدرخواست جمع کروادی۔
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کے حوالے سے مخصوص نشست کے لئے درخواست جمع کروادی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کی بحالی کے حوالے سے قرار دار بھی جمع کروائی جس میں کہا گیاکہ سابقہ پنجاب اسمبلی کی قرار داد کی روشنی میں بہاولپور صوبے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جاگیرداروںاور وڈیروںنے65برس سے وہاں کے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔اگر سابقہ حکمرانوں کو جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات کا خیال ہوتا تو آج الگ صوبے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی صوبائی حیثیت بھی بحال ہوچکی ہوتی۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوںنے اپنے دور اقتدارمیں علیحدہ صوبوں کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔وقت کی ضرورت ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق دیتے ہوئے نئے صوبوں کی تشکیل کی جائے۔قرار داد میں مزید کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں جہاں کہیں بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے الگ صوبہ بنادینا چاہئے۔پاکستان میں یونٹس جتنے چھوٹے ہوں گے ملکی دفاع اتناہی زیادہ مضبوط ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ہم واضح اکثریت کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجود ہیں، اللہ نے ہمیں سمجھوتوں والی حکومت سے بچایا:محمدنوازشریف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمحمدنوازشریف نے کہاہے کہ ا للہ کا شکر ہے کہ آج ہم واضح اکثریت کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجود ہیںـ انہو ں نے کہاکہ اللہ نے ہمیں سمجھوتوں والی حکومت سے بچایا،اگر ہم زیادہ سیٹیں بھی لے لیتے تو ہم سمجھوتوں پر مبنی حکومت بنانے کی بجائے حکومت سے باہر بیٹھنے کو ترجیح دیتے،آپ سب جان لیں کہ اللہ نے بھی ہم سے بڑا کام لینا ہے۔ نوازشریف نے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیایہ اجلاس پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر2میں منعقد ہواـ نوازشریف نے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کومبارکباددی اورکہاکہ ہمیں قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہوگاـانہو ں نے کہاکہ آج ہمیں معیشت کا عدم استحکام شدید بحرانوں کی صورت میں درپیش ہے،غربت ،بے روزگاری اور دہشت گردی سب کی بنیادی وجہ خراب ترین معاشی صورتحال ہےـ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے آپ کو معاشی طورپر آزاد کرنا ہوگا،مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا،ہمیں کشکول اٹھانے کی بجائے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگاـنوازشریف نے کہاکہ ہمارے 40ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوگئے ،اربوں کے نقصان سے دوچار ہوئے،ہمیںاپنے معاملات کی درستگی کیلئے اپنے رویے میں سنجیدگی لانا ہوگیـانہوں نے کہاکہ ہم نے قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہدکی ،ہم نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ججوں کی بحالی یقینی بنانے کیلئے لانگ مارچ کیا اوراگر ہم چاہتے تو جج بحال ہونے کے باوجود بھی پنجاب حکومت کی بحالی اور اپنی نااہلی ختم کروانے کیلئے لانگ مارچ جاری رکھتے لیکن ہم نے ججوں کی بحالی ہوتے ہی لانگ مارچ ختم کردیااور ہم نے جمہوریت کے استحکام کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیـمحمدنوازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم بیساکھیوں سے پاک حکومت قائم کرنے جا رہے ہیں، جس ایجنڈ ے کی تکمیل ہم چاہتے ہیں آج اللہ تعالیٰ اُس ایجنڈے کی خاطر ہمیں فتحیاب کیاـ ہماری نیت صاف تھی آج اللہ نے ہمیں نیک نیتی کا پھل دیاـ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے 550ارب کی خطیر رقم درکار ہے، ہم اِس سرکلرڈیبٹ کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،ہمیں اربوں روپے کے لائن لاسزکا سامنا ہے ،ہمیں لائن لاسز کے خاتمے اور سابقہ بقایاجات کی وصولی کیلئے بہت سختی کرنا ہوگیـ صاف ستھری پالیسیاں تشکیل دینا ہونگیـ نوازشریف نے کہاکہ کمپرومائزز کی سیاست برائے سیاست کے بجائے صاف ستھری سیاست کو فروغ دیناہوگاـ انہو ں نے کہاکہ جنہوںنے پاکستان کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے ہمیں ان کا کڑا احتساب کرناہوگاـ ہم سب عہد کریں کہ کسی قسم کی کرپشن نہ خود کریں گے اور نہ ہی ایسا ہوتا دیکھ کر اسے برداشت کریں گےـ میں بھی آپ سے وعدہ کرتاہوں اور ایک آپ بھی عہد کریں کہ ہم کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ہم میثاق جمہوریت پر عمل کریں گے، ہم اپنی ترجیحات کا درست سمت میں تعین کرکے آگے بڑھیں گےـ محمدنوازشریف نے کہاکہ ہم عہدوں کے لالچ میں نئی پڑیں گے ،ہمیں قوم کے اوپر موجود قرضوں اور خساروں کے بوجھ کو ختم کرنے کیلئے اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہےـ اس موقع پرچوہدری نثارعلی خا ن نے نوازشریف کانام قائد ایوان کے لئے تجویزکیاجس کوپاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی پارلیمانی پارٹی نے منظور کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرون حملہ کر کے ممکنہ امن عمل امریکہ نے سبوتاژ کیاہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں بلوچستان اور فاٹا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملہ کر کے ممکنہ امن عمل امریکہ نے سبوتاژ کیاہے ۔ یہ امریکہ کی امن برباد کرنے اور دہشتگردی پھیلانے کی پہلی واردات نہیں ۔ چھ سال پہلے بھی گورنر کے پی کے جنرل اورکزئی نے امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحارب فریقین کو معاہدہ کے لیے تیار کر لیاتھا اسی مرحلہ پر امریکی ڈرون حملے کے ذریعے سارے عمل کو برباد کر دیاتھا ۔ پاکستان میں دہشتگردی ، تخریب کاری کی ہر واردات کی پشت پر امریکہ بھارت کا شیطانی گٹھ جوڑ ہے ۔ پارلیمنٹ ، صوبہ خیبر پختونخوا حکومت اور فاٹا کے منتخب ارکان اور قومی جماعتوں کو امریکہ کی پاکستان کی آزادی ، خود مختاری میں مداخلت ، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کے خلاف مشترکہ قومی لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ اب ایک دوسرے کے سر معاملہ ڈالنے سے نہیں قومی غیرت کے جذبہ سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پورے ملک خصوصاً فاٹا کے عوام کو بین الاقوامی دہشتگردی سے نجات ملے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں منتخب ممبران اور جماعتوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ۔ ہوس اقتدار سے ثابت ہورہاہے کہ انہیں بلوچستان کے عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کا احساس نہیں ہے ۔ بلوچستان میں حکومت سازی از سر نو غیر جمہوری طرز سیاست کا شکار ہے ۔ بلوچستان کی منتخب قیادت کو قبائلی شدت جذبات سے بالاتر ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ بلوچستان کے عوام ریاستی اداروں کی بالادستی اور غیر قانونی غیر آئینی ہتھکنڈوں سے نجات ، لاپتہ افراد کے خاندان اپنے عزیزوں کی بازیابی اور بلوچستان کے نوجوان روزگار ، عزت اور سیاسی و معاشی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ اگر موجودہ وفاقی اور بلوچستان کی حکومت نے بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کرنے اور باغی عوام کے جذبات کو قومی دھارے میں لانے کے لیے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو یہ تاریخ کا بدترین المیہ ہوگا۔ وفد نے لیاقت بلوچ کو آگاہ کیا کہ بجلی کے بدترین بحران سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ۔ بجلی کی غلط تقسیم لوگوں میں احساس محرومی پیدا کر رہی ہے ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوا م بے حال ہو گئے ہیں ۔ لوگوں کے چھوٹے موٹے کاروبار پر بھی تالے لگ گئے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نوازشریف حکومت کو بجلی کا بحران ختم کرنا ہوگا ۔ امریکی غلامی سے نجات اور نوجوانوں کو روزگار عوام کو امن دینے کے لیے واضح دوٹوک حکمت عملی اختیار کرنا پڑے گی وگرنہ جنرل مشرف اور زرداری حکمران ٹولے کی طرح نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اسی انجام سے دوچار ہوں گی ۔ وفد میں مولانا عبدالحق ہاشمی ، بشیر ماندائی ، مولانا ہدایت الرحمن ، صاحبزادہ ہارون الرشید شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن سے صوبہ خیبر پختونخوا کے نومنتخب سینئر وزیر سراج الحق کی منصورہ میں ملاقات
لاہور(جی پی آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و نو منتخب سینئر وزیر صوبہ خیبر پختونخوا سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی سیدمنور حسن سے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیحات کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا خاص طور پر خیبر پی کے کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا اور سینئر وزیر نے امیر جماعت اسلامی سے ان چیلنجز سے عہدہ برأ ہونے کے حوالے سے رہنمائی لی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاکہ قومی و صوبائی مسائل کامل بیٹھ کر حل تلاش کیا جاناضروری ہے ۔ خطے میں سب سے بڑا مسئلہ امریکی موجودگی اور دہشتگردی ہے جس نے پاکستان کو مسائلستان بنادیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکہ خطے سے نکل نہیں جاتا ، دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ امریکی ڈرون حملے اس دہشتگردی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن کا قیام اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ وفاقی حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت مرکزی حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کا بہت بڑا مسئلہ لاء اینڈ آرڈر ہے اور یہ مسئلہ صرف پولیس کا نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا حل بھی سیاسی بنیادوں پر کیا جاناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ لاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال کی جڑیں پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف پھیلی ہوئی ہیں ۔ مرکزی و صوبائی حکومتوں کو مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف ملک کو ایک عظیم مملک بنا دیں گے :ملک احسان گنجیال
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر اے آڑ ڈی کسان کمیٹی پاکستان ملک احسان گنجیال نے نامزد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی اور اخراجات کو محدود کرنے کے حوالے سے بیان کردہ پلان اقتصادی معاملات میں بہتری کے لئے خوشگوارنتائج کا حامل قرار دیتے ہو ئے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں کو ا خراجات کو محدود کرنے کے لئے مختلف حلقوں کی جانب سے متعدد بار توجہ مبذول کرائی جاچکی ہے لیکن معیشت کی تباہی کا رونا رونے کے سابق حکمران پیپلز پارٹی کی حکومت نے اخراجات میں تسلسل کے ساتھ اضافے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی تھی جس سے قومی خزانے پر ناروا بوجھ میں کئی گنا اضافہ ہوگیاتھا اور قومی خزانے کا ایک غالب حصہ کابینہ کے اخراجات’ پروٹوکول اور غیر ضروری مراعات میں صرف ہو جاتاتھا پروٹوکول اخراجات کے علاوہ سہولتوں کی فراوانی نے قومی خزانے کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی عوام کو سبسڈی دینے اور مراعات کے ضمن میں یہ مثردہ سنایا جاتارہا کہ خزانہ خالی ہے جبکہ اپنے اخراجات میں کوئی کمی نہیں آنے دی جاتی تھی متذکرہ مراعات کے علاوہ وزارتوں میں ہونے والی کرپشن نے تو معیشت کا بھٹہ ہی بٹھا دیاتھا اربوں روپے کے نوٹ چھاپنے کا سلسلہ جاری رہااپنے اخراجات کے لئے دھڑا دھڑ غیر ملکی قرضے حاصل کئے گئے جس نے معیشت کی تباہی میں اہم کردار اداکیا یہ طے شدہ امر ہے کہوہی قومیں درپیش مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلتی ہیں جو انفرادی واجتماعی طور پرقومی خزانے کی پائی پائی کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان کی کوشش ہو کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی صرف کیاجائے مسلم لیگ ن کے سربراہ نامزد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس حوالے سے ایک مثبت قدم اٹھایاہے اگر وہ بچت کی اس روایت کوقائم کرتے ہوئے یہ اہتمام کرجائیں کہ آئندہ کوئی اس کی خلاف ورزی کی جرات نہ کرے تو ملکی معیشت کو چند سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا کیاجاسکتاہے ان کی حکومت اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ عوام نے اس قدر مینڈیٹ سے نواز دیاہے کہ انہیں اتحادیوں کی بلیک میلنگ کا شکارہو کر ان کی شرائط تسلیم کرنے کے ضمن میں پریشان نہیں ہوناپڑے گا یہی وہ راستہ ہے جس سے سیاست کو عوامی خدمت کے قالب میں ڈھالاجاسکتاہے اس راستے کے استحکام کی صورت میں وہ عناصر جنھوں نے سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھ رکھاہے اور جو اسمبلیوں میں پہنچنے کے مقصد کے لئے کروڑوں روپے انتخابات پہ صرف کرتے ہیں اسمبلیوں میں آنے کو غیر ضروری تصور کرنے لگیں گے عوام کوبھی ان عناصر سے چھٹکارا مل جائے گا جو لوٹ مار کے نقطہ نظر کے تحت رکن اسمبلی بننے کے لئے تمام جائز وناجائز حربے اختیار کرتے ہیں حکمران’ حکمرانی کے لئے اپنے اسلاف کا طرزعمل اپنا کر ہی ملک وقوم کو شاہراہ ترقی پرگامزن کرسکتے ہیں نون لیگ کے سربراہ نے انتظامی معاملات کو درست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے کا جو اعلان کیاہے ان پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے مواخذے ومحاسبے اور جوابدہی کے تصور ہی سے مالی بے ضابطگیوں’ غیر ذمہ دارانہ طرزعملاور قومی خزانے کے غلط استعمال کو روکا جاسکتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثمینہ خاور حیات کے خاندان میں دوہری خوش رکن اسمبلی کا حلف اور بیٹی کے لیے گریجوایشن کی ڈگری ایک ہی دن
لاہور(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات کے خاندان کو ہفتہ کے روز دو خوشیاں ملیں، پہلی خوشی ثمینہ خاور کے بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کی تھی جبکہ دوسری خوشی ان کی بیٹی کو امریکن سکول کی طرف سے گریجوایشن کی ڈگری ملنے کی تھی۔ثمینہ خاور حیات کی بیٹی ماہ نور کو امریکن کونسل جنرل نے گریجوایشن کی ڈگری دی ۔ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ میں اور میرا خاندان آج بہت خوش ہیں اللہ نے مجھے دوسری بار ایم پی اے کا حلف اٹھانے کا اعزاز بخشا ،میں بیٹی کی گریجوایشن پر بھی بہت خوش ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 133شکرگڑھ سے ن لیگ کے رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹر سائیکل پر حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
لاہور( جی پی آئی)پنجاب اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے موقع پر جہاں ہر طرف “کروڑ پتی اور پجارو کلچر “کی آ ب و تاب تھی، وہاں کہیں کہیں” فقیرانہ کلچر “کی جھلک بھی نظر آئی ۔پی پی 133شکرگڑھ سے ن لیگ کے درویش رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹر سائیکل پر حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔موٹر سائیکل پر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کر کے میڈیا اور ساتھی ارکان اسمبلی کی توجہ کا مرکز بن گئے۔پی پی 133شکرگڑھ کے دلچسپ حلقہ انتخاب سے 67 سال کے اس بوڑھے بوریا نشین” مولوی” نے خالی ہاتھ الیکشن لڑا اور 46,000ہزار ووٹ لیکر ایم پی شپ کی ہیٹ ٹر ک کی ۔ لوگ اس بزرگ سیاستدان مولانا غیاث الدین کو” مولوی” کے نام سے پکارتے ہیں۔مولانا خود اپنا تعارف کراتے یا فون کرتے کہتے ہیں کہ “میں مولوی غیاث الدین ہوں”۔دانشور حلقے انہیں ماضی کا مفتی محمود اور آج کا سراج الحق قرار دیتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں امن وامان،معاشی خوشحالی،فروغ تعلیم اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا میں ایم پی اے نہیں خادم شکرگڑھ ہوں،مسجد میرا دفتر اور شہر کا معروف چوک میر ا کیمپ آفس ہے،عوام کیلئے 24گھنٹے دروزے کھلے ہیں۔مولانا غیاث الدین نے کہا کہ28 سال سیاست میں ہو گئے، میرا الیکشن لوگ خود لڑتے ہیں،کروڑوں کے اس دھندے میں میری پائی بھی خرچ نہیں ہوتی ،عوام نوٹ بھی دیتے ہیں اور ووٹ بھی۔انہوں نے بتایا کہ 85اور97 میں بھی پنجاب اسمبلی کے رکن بنا مگربنگلے نہ کوٹھیاں ہیں، آج بھی مسجد کے ایک کونے میں بسیرا ہے ۔ جمہوریت ہو یا آمریت ،ہمیشہ میدان میں رہا۔ شہر کے ٹی سٹالوں،بک شاپس،موچی،حجام، اور پھل فروشوں کی دکانوں پر مل جاتا ہوں۔ کوئی سائیکل پر آئے یا موٹر سائیکل پر، سائل کے پیچھے بیٹھ کر تھانے ،کچہری چلا جاتا ہوں۔نکاح ،جنازہ اور ختم بھی “ڈیوٹی ” میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ28سالہ سیاسی کیرئیر میں کبھی باڈی گارڈز نظر نہیں رکھا۔اللہ میرا محافظ ہے ۔2 دفعہ پنجاب اسمبلی کا رکن بنا تو بس پر بیٹھ کر اجلاسوں میں شرکت کرتا۔اجلاس کے بعد رکشہ لیتاور ایک مسجد میں جا بسیرا کرتا۔16 اپریل 2013کو بھی بہت دلچسپ واقعہ پیش آیا ، ن لیگ کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون سے فون آیا کہ ٹکٹ لے جائیں ،پہلے رکشہ کا سوچا،پھر ایک دوست کی گاڑی مل گئی،لفٹ لی اور وہاں پہنچ گیا، واپسی پرپھر ایک دوست کو فون کیا ،لفٹ لی اور ٹکٹ لیکر واپس آگیا۔انہوں نے بتا یا کہ 85میںسائیکل پر سیاسی سفر شروع کیا،رکن پنجاب اسمبلی بنااور نواز شریف کو وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیکر اپناقائد مان لیا۔97 میں پھر آزاد میدان میں اترا اور معرکہ مار لیا ،منتخب ہو کر شہباز شریف کو ووٹ دیا۔2002میں جب مشرف آمریت کا سورج سوا نیزے پر تھا تو133پی پی سے آمر کے حواریوں کاڈٹ کر مقابلہ کیا ، ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے سے صوبائی سیٹ کا یہ الیکشن متنازع بن گیا۔2008 میںپھر مشرف کے پیاروں کے مقابلے میں میدان میں تن تنہا اترا،ووٹر زہار گئے اور دھاندلی جیت گئی ،اس الیکشن کیخلاف بھی رٹ ہوئی۔ 2012 میںوقت نے کروٹ لی ۔یونیفیکیشن بلاک کے سربراہ کی دہری شہریت پر نااہلی کے بعد اچانک ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ۔ایک طرف پی پی اور ق لیگ کی وفاقی حکومت ،دوسرے محاذ پریونیفیکیشن بلاک کا سربراہ،اور تیسری جانب میں ” مولوی “تھا،گھسان کا رن پڑا ،مولوی خوب ٹکرایا، اور دوسرے نمبر پر رہا ۔ 23,000 سے زائد ووٹ لیکر سیاسی تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا جبکہ آمریت ،دھونس اور دھاندلی کے باوجود 2002میں17,000اور2008میں18,000ووٹ حاصل کئے تھے۔ مولانا غیاث الدین نے کہا کہ تمام الیکشن آزاد لڑے،جیت گیا یاہمیشہ دوسرے نمبر پر رہا ۔ الیکشن 2013 میں ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا، پہلے پہل انتخابی مہم موٹر سائیکل پر چلائی ،پھر ایک دوست نے گاڑی بھیج د ی ، 46000 ہزار ووٹ لیکر بڑی دھج سے بازی جیت گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام نہاد قیادت نے پیپلز پارٹی کو ” مرضی پورہ ‘ ‘ بنا دیا ‘ سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد قیادت نے پیپلز پارٹی کو ” مرضی پورہ ‘ ‘ بنا دیا ہے جسکے بھیانک نتائج عام انتخابات میں سامنے آ چکے ہیں ‘ پیپلز پارٹی عوام کا دوسرا نام ہے لیکن بد قسمتی سے جن لوگوںنے اسکی باگ ڈور سنبھالے رکھی وہ بنکرز سے باہر نہیں نکلے ‘ 21جو ن سے تاریخی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ اپنے پائوں پرکھڑا کرینگے ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی پارٹی تھی لیکن نام نہاد قیادت کے غلط فیصلوں نے اسے اندرون سندھ کی پارٹی تک محدود کر دیا ،انشا اللہ 21جون کو ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں نکلیں گے اور ناراض کارکنوںکو منائیں گے اور پیپلز پارٹی کو ایک مرتبہ پھر عوام کی پارٹی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے :شوکت عزیز بھٹی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن ان کی ترجیحات صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہی ہے کوئی سیاسی جماعت اکیلے مسائل حل نہیں کر سکتی سب کو ملک کر ان مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو تھانے، کچہری اور پٹوارخانے میں ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے موثر اور مربوط لائحہ عمل کی تیاری کی غرض سے قابل عملی تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ان تجاویز کو عملی شکل دینے کے بعد تھانوں میں کرپٹ، نااہل اور اذیت پسند پولیس اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، جہاں تک پٹوار خانوں کا تعلق ہے اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام ہماری پچھلی حکومت نے شروع کر دیا تھا۔ آئندہ حکومت میں اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور توقع ہے کہ 2015 سے پہلے پنجاب بھر کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو جائے گا جو کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک تاریخی کارنامہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے :رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور تاریخ پاکستانی عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے اور سمندر پار پاکستانی اس قومی مقصد کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا اصل مقصد مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانا نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے۔ اس وقت پاکستان قومی خزانے کو صرف پانچ اداروں کی وجہ سے سالانہ 450 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہم اس طرح کے قومی اداروں کا خسارہ کم کرنے اور انہیں منافع بخش یونٹ بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کے سبب آج ملک میں جمہوریت مضبوط ہوچکی ہے:قاضی احمد سعید
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کے سبب آج ملک میں جمہوریت مضبوط ہوچکی ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت نے اپنی مدت مکمل کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن، معیشت کی مضبوطی، توانائی کے بحران سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی قوتیں ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے عوام مفادات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کرنے دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس اور مخالفین کے ڈر سے بیوی بچوں سمیت رو پوش ہونے والے پٹھان کے گھر اور کاروبار کا صفایا ہوگیا
گوجرانوالہ( جی پی آئی)پولیس اور مخالفین کے ڈر سے بیوی بچوں سمیت رو پوش ہونے والے پٹھان کے گھر اور کاروبار کا صفایا ہوگیا 50لاکھ سے زائد کا نقصان ، متاثر ہ خاندان پر قیادت صغریٰ برپاہوگئی، پولیس اور انتظامیہ نوٹس لے، تفصیلات کے مطابق شاہراہ قائداعظم کشمیر کالونی راہوالی کینٹ میں سیمنٹ ریت بجری کے ایک معروف ڈیلرکا غان درستی کے مالک باز یرخان کے خاندان کے کسی فرد نے مانسہر ہ کے علاقہ سے کسی بااثر خاندان کی بچی کو اغوء کرلی ، جس پر اس بااثر خاندان نے اس اغواء کے ملزم میں باز یرخان کوبھی ملوث کردیا اور کہا کہ ملزمان اور مغویہ کو اس نے اپنے گھر میں پناہ دئے رکھی ہے اور مانسہرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بازیر خان کے گھر پر چھاپہ مار نے کا پروگرام بنایا ،کہ بر وقت مخبری ہوجانے پر باز یر خان پولیس اور اپنے مخالفین کے ڈر کی وجہ سے راتوں رات اپنے کاروبار اور گھر کو تالے لگا کر بیوی بچوں سمیت کہیں روپوش ہوگیا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اس گھر سے ٹی وی ،فریج ،کمپوٹر ، لیب ٹاپ ،پرائز بائڈ زنقدی اور تقریباً40لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ اسکی دوکان سے بھی سیمنٹ اور دوسرا سامان لوگوں نے اٹھالیا اور دفتر پر دوکان کے مالکان نے قبضہ کرلیا ہے ، باز پر خان کے خاندان آرپی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا گھر بار کاروبار کو لوٹنے والوں کو گرفتار کرکے ہمارا سامان برآمد کیا جائے اور ہمیں تحفظ دلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرول کی قیمتوں میں اصافہ قابل مذمت اور عوام پر کوڑئے برسانے کے مترادف ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اصافہ قابل مذمت اور عوام پر کوڑئے برسانے کے مترادف ہے۔اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا سکون برباد کر دیا ہے۔نئی حکومت کو مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ڈرون حملوں کا علاج بھی کرنا ہو گا۔ڈرون طیارے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نور الاسلام میں منعقدہ جے یو پی کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کی صدارت ضلعی صدر علامہ مفتی محمد حسین صدیقی نے کی۔مولانا اکبر نقشبندی نے کہا کہ حکمران امریکی دھمکی اور تھپکی کی پرواہ نہ کریں۔امریکہ ڈرون پالیسی پر نظر ثانی نہیں کرتا تو تمام تر دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے والے نامزد وزیر اعظم میاں نواز شریف پہلی تقریر میں مذمت یا احتجاج کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کی متفقہ قراردار کے مطابق ڈرون گرانے کا حکم دے کر منہ توڑ جواب دیں۔پورکی قوم بھر پور ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں ہزاروں بے گناہ بچوں عورتوں اور بوڑھوں کا خون بہانے والے اصلی دہشتگرد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک سے کرپشن کا باب اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو کر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گی:چوہدری رفاقت حسین گجر
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت حسین گجر نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا باب اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو کر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے مگر اب مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کرپشن کے باپ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر کے ملک کو تعمیر و ترقی کی جانب رواں دواں کرینگے اور ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین عوام کی خدمت کریگی :روبینہ کوثر
گوجرانوالہ (جی پی آئی)شعبہ خواتین کی سٹی نائب صد ر روبینہ کوثر نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی عذرا صابر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین بہتر طریقہ سے عوام کی خدمت کریگی اور خواتین کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کر کے ہر فورم پر خواتین کے مسائل کے حل کی آواز بلند کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ مدینة العلم عالم کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات اور تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہو گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جامعہ مدینتہ العلم عالم چوک بائی پاس کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات اور تقریب ختم بخاری شریف کل 3جون بروز پیر صبح 9بجے منعقد ہو گی،جس میں الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری،علامہ مفتی محمد اشرف القادری،ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف آصف جلالی،پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی،مولانا کریم بخش،علامہ مولانا غلام نبی،مفتی حسین احمد،مولانا معین الدین،مولانا محمد عبدالطیف مجددی،مفتی سید نظام الدین شاہ،مولانا حافظ نذیر احمد،محسن الرفاعی،پیر سید کرامت علی شاہ،حافظ محمد صفوةاللہ مجددی،قاری خالد محمود نقشبندی،قاری محمد اکرام اللہ کیلانی،قاری انعام اللہ کیلانی،مولانا محمد اکبر نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی نظریاتی اسا س کا تحفظ جان سے بھی زیادہ عزیز ہے’پروفیسر سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے امیر پروفیسر قاری محمد سعید کلیروی نے کہا ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ، قائدا عظم نے واضح طور پر اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کا اعلان کی تھا، اب کچھ عناصر یہود و نصاریٰ اور قادیانیوں کے ایجنٹ بن کر پاکستان کی نظریاتی اساس کو ختم کرنے کے در پے ہیں، ایسے عناصر یاد رکھیں کہ اسلام اور پاکستان ہماری جدو جہد کا مرکز ہے، ہم پاکستان کی نظریاتی اساس کا تحفظ اپنی جان قربان کر کے بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گہری سازش کے ذریعے نسل نو کو اسلام سے دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، نصاب تعلیم کے ذریعے سیکولرزم کو فروغ دیا جا رہا ہے، اور نصاب تعلیم سے دین اسلام ،قرآن اور صحابہ کرام کے بارے میں مضامین کا اخراج انتہائی شرمناک ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکولرزم کے فروغ کا باعث بننے والے عناصر کو لگام دی جائے اور نصا ب تعلیم میں دوبارہ تمام اخراج شدہ مضامین شامل کئے جائیں، نیز پانچویں کلاس سے ایم اے کی کلاسز تک عقیدہ ختم نبوت کو بھی شامل نصاب کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں میاںمحمد نواز شریف کے علاوہ موجودہ حالات میں کوئی بھی وزارت اعظمی کا امیدوار نہیں تھا :محمد خالد مغل
وزیر آ باد (جی پی آئی)الیکشن میں میاںمحمد نواز شریف کے علاوہ موجودہ حالات میں کوئی بھی وزارت اعظمی کا امیدوار نہیں تھا عمران خان تو صاف کہہ رہے تھے کہ وہ زرداری سے حلف نہیں لیں گے مرکز اور صوبہ پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور صدر انجمن کامن کاز وزیرآباد محمد خالد مغل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف 1997ء والی غلطیاں دہرانے سے پرہیز کریں پہلے ان کے پاس مرکز میں دو تہائی اکثریت اور چاروں صوبوں میں صوبائی حکومتیں موجود تھیں آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کا تصور بھی نہ تھا اب خالات مختلف ہیں اگر میاں محمد نواز شریف چاہتے ہیں کہ چھوٹے صوبے پنجاب سے انکی اکثریت اور قیادت کو تسلیم کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ بھی کسی میچور پنجابی پر اعتما د کر کے پنجاب کی وزارت اعلیٰ اس کودیں اگر ان کو کسی اور پنجابی پراعتبار نہیں تو چھوٹے صوبے کسی پنجابی پر کس طرح اعتماد کریں گے مسلم لیگ کو چاروں صوبوں میں منظم رکھ کر ہی آیندہ عمران خان کے سونامی اور حقیقی اپوزیشن کا سامنا کیا جاسکتا ہے میاںمحمد نواز شریف نے میاںمحمد شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ پر نامزد تو کر دیا ہے اس مرتبہ ان کو علامتی حلف دلا کر کسی دوسرے اہل مسلم لیگی لیڈر کو پنجاب میں آگے لایا جائے خاندانی طرز حکومت کو تبدیل کر کے ہی پانچ سال پورے کرنے میں آسانی ہے ورنہ جمہوریت اور وفاق خاندانوں سے نہیں چاروں صوبوں میں عوامی پزیرائی سے مستحکم ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسا ئل کے حل کے لئے اسلا می انقلا ب ہی وا حد راستہ ہے :عبدالوکیل علوی
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می وزیر آ باد زون کے امیر عبد الوکیل علوی نے کہا ہے کہ مسا ئل کے حل کے لئے اسلا می انقلا ب ہی وا حد راستہ ہے جما عت اسلا می نے پا کستا ن کے قیا م سے نظر یا تی اسا س کی حفا ظت کی ہے مو جو دہ انتخا با ت میں ہزارو ں افراد کی طر ف سے ووت ملنے سے حو صلہ ہوا ہے ۔بلد یا تی انتخا با ت میں بھر پور حصہ لیا جا ئے گا ۔وہ جما عت اسلا می وزیر آ با د کی مجلس شو ریٰ کے اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر صا بر حسین بٹ میا ں صلا ح الدین قیصر ،چو ہدری نا صر محمود کلیر ،محمد عا رف ،جا وید مغل ،ڈا کٹر حبیب اللہ ،سجا د چیمہ سمیت متعدد ذمہ داران مو جو د تھے ۔اس مو قع پر فیصلہ ہوا کہ عوامی را بطہ مہم جا ری رہے گی ۔سا تھ ملنے والے سا تھیو ں کو منظم کیا جا ئے گا ۔اچھی شہرت کے حا مل افرادکو ساتھ ملا کربلد یا تی انتخا با ت میں حصہ لیں گے اس سلسلہ میں میا ں صلا ح الدین قیصر ،صا بر حسین بٹ اور مرزا غلا م مصطفیٰ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی وزیر آ باد شہر کے لئے بنا ئے گئی ۔اجلا س میں فیصلہ ہوا کہ کر پشن اور کمیشن کے خلا ف جد و جہد جا ری رہے گی ایک قرار داد کے ریعے مطا لبہ کیا گیا کہ وزیر آ باد کا رڈیا لو جی انسٹیٹیو ٹ کو اصل منصو بہ کے مطا بق فو ری شروع کیا جا ئے۔