اضلاع کی خبریں 01.07.2013

نواز شریف کے نزدیک عوام اور حکومت آپس میں ساتھی ہیں:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)وزیر مملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے نزدیک عوام اور حکومت آپس میں ساتھی ہیں ،مسلم لیگ ن سرکار اور عوام کا پرانا رشتہ تبدیل کرنا چاہتی ہے،سرکاری افسران عوام کو رعایاسمجھنا ترک کر دیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران ریس کور س روڈ کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف وفاداری کے موقع پر خطااب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سچی نیت سے عوام کے مسائل کے حل میں کوشاں ہے اور عوام کو اگلے چند دنوں میں لوڈ شیدنگ کے معاملے میں بہتری محسوس ہوگی،توانائی کے بحران میں کمی کے بعد ملک میں کارخانے اور فیکٹریاں دوبارہ چلنے لگیں گی ،نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں عوام واضح تبدیلی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے، دیانتدار اور صاف نیت والی قیادت کی بدولت گوجرانوا لہ آج ایک مکمل طور پر بدلا ہواشہر ہے اور عوام کے خواب تعبیر بن کر انکے سامنے موجود ہیں،شہریوں کی تجاویز ،تعاون اور مشاورت سے گوجرانوالہ کو آگے لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا،اس موقع پر حاجی نذیر جموں والے،نعیم یونس بٹ،میاں فضل الرحمان،شیخ افضل جج،آصف بسرا،عبدالغفور کمبوہ،چوہدری ارشد،جمشید احمد چوہدری،چوہدری اسلم،زاہد کھوکھر،منیر گجر، رانا الیاس،منشاء مغل،شیخ ارشد نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت بھی دہشت گردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے:سرفراز وڑائچ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر سرفراز وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی دہشت گردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ان کی منت سماجت اور دیگر تمام حربے بری طرح ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجینئر خرم دستگیر خان اور بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ماضی میں گوجرانوالہ کی حالت
بدلنے میں اہم کردار ادا کیا’:محمد الماس قیصر
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈی ،سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ کے راہنما و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت محمد الماس قیصر بھٹی نے کہاکہ انجینئر خرم دستگیر خان اور بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ماضی میں گوجرانوالہ کی حالت بدلنے میں اہم کردار ادا کیا’ اور مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے ضلع گوجرانوالہ سے ان دونوں ممبران قومی اسمبلی کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دیکر انجیینئر خرم دستگیر وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری اور بیرسٹر عثمان ابراہیم کووفاقی وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈورکس بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مسلم لیگی ممبران قومی اسمبلی اب وفاقی وزیر مملکت کی حیثیت سے مزید بہتر طریقے سے قوم و ملک اور عوامی خدمت کریں گے۔محمد الماس قیصر بھٹی نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے قومی ایجنڈے کی پاسداری سے ریاست، جمہوریت اور معیشت تازہ دم ہو جائے گی اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی دور رس اصلاحات سے قومی اداروں کی حالت انشاء اللہ بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو جس مقصد کیلئے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ ایوانوں میں بھیجا ہے ، میاںبرادران عوام کو مایوس نہیں کریں گیمحمد الماس قیصر بھٹی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکو مت انشاء اللہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کے نظریا تی کا رکن ہما رے ماتھے کے جو مر اور جما عت کا اثا ثہ ہے:شاہین اشفاق
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدرممبر پنجاب اسمبلی شاہین اشفاق، سابق ایم ،این ائے نے کہا ہے کہ،مسلم لیگ ن کے نظریا تی کا رکن ہما رے ماتھے کے جو مر اور جما عت کا اثا ثہ ہے خواتین اورنو جوان طبقہ نے جس جو ش وجزبہ سے عام انتخا ب میں حصہ لیا وہ قابل ستائش اور تا ریخ سا ز
ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکو مت خواتین اور نو جوانوں خصوصاٰ مزدور طبقہ کو ما یوس نہیں کر ئے گی انہیں ہر شعبہ میں بھر پور نمائندگی اور ملازمتوں میں ترجیہی دئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع گوجرانوالہ کی صدرممبر پنجاب اسمبلی شاہین اشفاق، سابق ایم ،این ائے نے کہا کہ۔وزیر اعظم پا کستان میا ں نواز شر یف کے قومی ایجنڈ ے کی پا سداری سے ریا ست ،جمہو ریت اور معیشت مضبو ط ہو جا ئے گی ۔مسلم لیگ ن عوام کو ما یوس نہیں کر ے گی وطن عزیز کو امن کا گہوار بنا کر دم لیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو میرٹ پر ٹکٹیوں ملیں گی میاں نواز شریف کارکنوں کو ان کا حق دیں گے صرف مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کو عزت دے رہی ہے اور کارکن ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے
لاہور(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور یوم احتجاج منایا گیا ۔ پریس کلب لاہور کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہولناک دہشت گردی کی کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگوں سمیت جوانوں کی30سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں جبکہ 70سے زائد افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے ملک بھر میں دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے کی بجائے ان سے مذاکرات کی باتیں کر رہی ہیں جبکہ یہ سفاک اور انسانیت کے دشمن دہشت گرد ملک کے تین صوبوں میں ہولناک تباہی مچا کر معصوم انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے چاہتے ہیں کہ صرف پاکستان کے ایک صوبے میں امن قائم رہے جس کے نتیجے میں آج پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے امریکی و سعودی نواز کالعدم دہشت گرد گروہ کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں اور پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے تینوں صوبوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے جبکہ دہشت گردوں کی عملی حکومت قائم ہے ،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف کالعدم دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کئے جانے سے ہی ممکن ہے جبکہ حکومت اور حکومتی ادارے ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردگروہوں سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو براہ راست پاکستان کے 71ہزار شہیدوں کے خانوادوں اور پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔کالعدم دہشت گرد گروہوں کا ملک میں وجود اور ملک دشمن کاروائیاں مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے خطر ناک ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن کئے جائیں نہ کہ ان سے مذاکرات کئے جائیں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آج کوئٹہ میں ہزارہ ٹائون میں ہونے والی ہولناک دہشت گردانہ کاروائی میں امریکی ،اسرائیلی اور سعودی نواز کالعدم دہشت گرد اور وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے براہ راست ملوث ہیں ،ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر پاکستا ن اور اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ ہماری حکومت انہی دہشت گردوں سے ہاتھ ملا کر دوستی کی باتیں کر رہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک فعل ہے۔جولوگ امریکہ کے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کو جان لینا چائیے کہ امریکہ انہی دہشت گردوں کو ذریعے پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہا ہے تا کہ مملکت خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے ۔آج ملک بھر میں دہشت گردی انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے لہذٰا اس بیماری کا جلد از جلد علاج کیا جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔مظاہرین سے صوبائی رہنما علامہ حسنین عارف نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 71ہزار شہداء کے خانوادے کالعدم دہشت گرد گروہوں سے حکومتی مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے ریاستی عناصر اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ،اور حکومت کو چاہیے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف زبانی کلامی دعوئوں کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کی جائے۔ ہم پاکستان کی غیور عوام ، سول سوسائٹی اور سیاسی و معتدل مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ م یدان میں عمل میں آئیں اور مملکت خداداد پاکستان کے خلاف ہونے والی غیر ملکی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور ملک سے دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داروں اور مقامی کمیٹیوں کا ہنگامی اجلاس جاری ہے تاہم کوئٹہ سے ہونے والے تمام فیصلوں کی تائید کی جائے گی اور عمل درآمد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس مقابلے اور زیر حراست ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں’ ق لیگ پنجاب
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے پولیس مقابلوںاور زیر حراست ہلاکتوں میں اضافہ کے واقعات پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 3 تحاریک التوائے کار اور ایک توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا ہے۔ ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناقابل برداشت ہیں۔ عامر سلطان چیمہ نے سرگودھا کے تاجر کی شیخوپورہ میں پولیس کے ذریعے اغواء اور مبینہ طور پر پولیس تشدد کے بعد لاہور میں موت پر تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے اوکاڑہ محلہ عظیم آباد سے لڑکی کے اغواء اور ملزمان کو گرفتار نہ کئے جانے پر توجہ دلائو
نوٹس جمع کروایا۔ ثمینہ خاور حیات نے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے بھتیجے کی فیکٹری سے اکائونٹنٹ کے اغواء اور تاحال اس کے بارے میں کسی کو کچھ خبر نہ ہونے پر تحریک التوائے کار جمع کروائی۔ ق لیگ کے سردار آصف نکئی اور ڈاکٹر محمد افضل نے لاہور کے تمام تھانوں میں E ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے وفاقی حکومت کے 2006ء میں کئے گئے فیصلہ پر عمل نہ کرنے اور اس حوالے سے فنڈز ضائع کرنے پر تحریک التوائے کار جمع کروائی اور کہا کہ اس فیصلہ پر عمل نہ کرکے انصاف کی فراہمی کی راہ میں رخنہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب نے بھی اس کا نوٹس لے رکھا ہے افسران کا E ایف آئی آر اندراج کے پروگرام سے لاعلم ہونا افسوسناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شریف دور میں دہشت گردی اور مہنگائی بڑھ گئی’ ماجدہ زیدی
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ شریف دور میں دہشت گردی اور مہنگائی بڑھ گئی عوام کا ایک ماہ کے اندر اندر ناک میں دم آگیا۔ حکومت شہریوں کی جیبوں سے پیسہ نکالنے اور دہشت گرد خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ ، پشاور میں دھماکوں اور 50 سے زائد شہریوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ملک میں حکومت کا کوئی وجود نہیں اور ہر طرف دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کمیٹیاں بنا کر رپورٹیں منگوانے اور سی ڈی اے کا کنٹرول ہاتھ میں لینے کی بجائے لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جانا مسلم لیگ ن کے قائدین کے نعروں کے منافی ہے : عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشکول لے کر آئی ایم ایف
کے پاس جانا مسلم لیگ ن کے قائدین کے نعروں کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین صبح و شام کشکول توڑنے کا راگ الاپتے رہے ہیں موجودہ حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے لیکن پھر بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا باعث تشویش ہے موجودہ حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نظر نہیں آ رہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آنے کی جلدی تھی لیکن انہوں نے حکومت کو چلانے کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ٹیم ہے پہلے بجٹ نے حکومت کے عوام دوستی اور قابلیت کا پول کھول دیا ہے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں، مہنگائی کا جن ماہ رمضان میں اور گُل کھیلائے گا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام حکومتی دعوے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار کی طرح زمین بوس ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں عورتوں اور اقلیتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت بہت کم ہے:محمد تحسین
لاہور (جی پی آئی) پاکستان میں عورتوں اور اقلیتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت بہت کم ہے ، اسی لئے ہمارے ہاں انتخابی عمل میں بھی ان کی شرکت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ جب تک معاشرے میں شامل تمام اکائیوں کی شمولیت یقینی نہ ہو اس وقت تک جمہوری طرز حکمرانی کا تصور مکمل نہیں ہوتا انتخابی عمل میں عورتوں اور اقلیتوں کی موثرشموکیت اور نمائندگی جیسا اہم مسئلہ اٹھانے اور اس پر لوگوں کو قائل کرنے کے لئے سول سو سائٹی کی تنظیمیں بلا شبہ اپنے طور پر آگہی مہم چلا رہی ہیں ، مگر ہم سمجھتے ہیں ہماری یہ کوششیں ناکافی ہیں اور یہ عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک کہ صحافی خواتین و حضرات سماجی و سیاسی تبدیلی کے اس عمل میں اپنا حماعتی کردار ادا نہیں کرتیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اخبارات، ٹی وی ، ریڈیو اس مسئلہ کی طرف زیادہ سے زیادہ افراد کی توجہ دلانے اور اس پر عاوم کو شعور و آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار
سائوتھ ایشیا پارٹنر شپ ۔پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر محمد تحسین نے کیا ، وہ آج ایک مقامی ہوٹل میں ،PFUJ, PUJ اورSAP-PK کے زیر اہتمام صحا فیوں کو ایوارڈ اور بہترین کارکردگی کی شیلڈز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ Journalists for Human Rights Awards کی اس پہلی تقریب میں ان صحافی خواتین و حضرات کو ایوارڈز دئیے گئے جنہوں نے سیپ ۔پاکستان کے آواز ، اور جوابدہی پروگرام کے تحت حالیہ انتخابات کے دوران سیاسی اور انتخابی عمل میں عورتوں اوراقلیتوں کی محفوظ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اخبارات میں عورتوں اور اقلیتوں کے ووٹ کی اہمیت و ضرورت ، جمہوری عمل ان کی شرکت اور سیاسی اور انتخابی عمل میںان کو درپیش رکاوٹیں ان پرتشدد جیسے ایسے سنگین مسائل کو اپنی تحریوں کے زریعہ اٹھایا ۔اس تقریب کی صدارت محترم آئی اے رحمان جنرل سیکریٹری ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان نے کی اور لاہورر ، بنوں ( خیبر پختونخواہ) اور بہاولپور کے صحافیوں کو ایوارڈز اور شیلڈز پیش کیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت اورپی یو جے کے صدر رانا طارق عظیم تھے۔جبکہ صحافتی یونینز کے عہد یداروں ، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ جرنلسٹس فار ہیومن رائٹس ایوارڈز کے اغرا ض و مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے محمد تحسین نے مزید بتایا کہ سیپ ۔پاکستان نے صحافتی یونینز کے ساتھ مشاورتی عمل سے الیکشن۔.2013میں عورتوں اور اقلیتوں کی محفوظ شرکت کے لئے ایک میڈیا مہم کا آغاز کیا تھا جس میں مختلف ریڈیو ز اور موبائل فون نیٹ ورک پر عورتوں اور اقلیتوں کے ووٹ کی اہمیت ، جمہوری عمل میں ان کی شرکت او سیاست میں ان کے خلاف تشدد کے خاتمے کے پیغامات نشر کئے گئے اور اسی مہم کے تحت صحافیوں کو اخبارات میں ان موضوعات پر فیچرز،نیوز سٹوریز، مضامین، انٹرویوز، کالم لکھنے کی دعوت دی گئی تھی بعد اذاں ان تمام شائع شدہ مواد کو سیپ پاکستان، پی ایف یو جے اور پی یو جے کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی نے خاصی جانچ پڑتال کے بعدایوارڈزاور شیلڈز دینے کے لئے منتخب کیا ۔ انہوں نے صحافیوں کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماج کے محروم طبقات کی آواز اٹھا کر اوران پر اپنے اخباروں میں لکھ کر صحافیوں نے قابل ستائش کام کیا ہے، انہوں نے ہمارے سماج کے اس جمود کو توڑا ہے جہاں عورعورتوں اور اقلیتوں کے سیاسی او انتخابی حقوق تسلیم کرنے کا روادارر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی خواتین و حضرات نے ان سنگین مسائل کو نہ صرف اٹھایا بلکہ ان علاقوں کی نشاندہی بھی کی کہ جہاں عورتوں اور اقلیتوں کو امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کے دوران ان ایشوز کو ہمارے کئی صحافیوں نے اٹھایا جو کہ قابل ستائیش ہے اور ہم ان کے جزبوں کا بھی احترام کرتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے رحمان نے یوارڈز پانے والے صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انتخابی اور سیاسی عمل میں عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق اور انہیں درپیش رکاوٹوں کو اپنی تحریروں کے زریعہ صحافیوں نے ان مسائل کو اجاگرکر کے ان محروم طبقوں کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالا ہے جو کہ صحافتی اقدار کی نشو نما اور بے وسیلہ افراد کی آواز کو اٹھانیکے لئے ضروری ہے کہ صحافی اور صحافتی تنظیمیں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین اور غیر مسلموں کے ساتھ انساف پر مبنی سلوک نہیں ہوتا۔ جب تک سول سوسایٹی اور صحافی مشترکہ طور پر ان کے ساتھ کھڑیے نہیں ہوں گے، سماج میں ظلم بڑھتا جائے گا۔ انہون نے سیپ پاکستان کے صحافیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب کے انعقاد کو سراہا ۔ سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے اس اشتراک کے موثر نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روشن خیال صحافت ہی سماج میں تبدیلی لا سکتی ہے۔آئی اے رحمان صاحب نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں صحافیوں کی متوازی یونین بنائیں گئیں تاکہ پی یو جے اور پی ایف یو جے جیسے صحافی مشن کو ختم کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور آج بھی ان یونینز کا مشن زندہ ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ روشن خیال صحافیوں نے قلم کی حرمت کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیپ پاکستان نے صحافیوں کو ایوارڈز دے کر ایک مثبت اقدام کیا ہے اور یہ ہمارے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں خواتین و مرد دونوں ظلم اور نا انصافیوں کا شکار ہیں ۔ جبکہ صحافتی یونینز خواتین کی برابری اور حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ انہوں نے آئی اے رحمان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ پی یوجے کے صدر رانا عظیم نے اپنی تقریر میں صحافیوں کو ایوارڈزملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سیپ پاکستان ایسی تنظیم ہے جو پاکستانی صحافیوں کی جدوجہد میں ہر موقع پر ساتھ دیتی ہے۔ اس موقع پر سیپ پاکستان کی منیجر ایڈووکیسی ذکیہ ارشد ، اورپروگرام کوارڈنیٹر نعیمہ ملک ، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن صحافیوں کو ایوارڈز دئیے گئے ان کے نام یہ ہیں :نوشین نقوی روزنامہ دنیا، عنبرین فاطمہ روزنامہ نوائے وقت،پروین خان روزنامہ ایکسپریس، زری جلیل روزنامہ ڈان، چشمان ربیع ہفت روزہ ہم شہری، حسین کاشف ڈیلی ٹائمز، ارشد بھٹی روزنامہ نیشن ، منصور مہدی روزنامہ نئی بات ، محمد اکرم ناصر روز نامہ ستلج بہاولپور ، عبدلسلام بیتاب روزنامہ وائس آف پاکستان بنوں اور عامر سہیل ایف ۔ایم ١٠٣۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسحاق ڈار اقتدار میں آتے ہی بنک کھاتہ داروں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں،سینیٹر کامل آغا
لاہور(جی پی آئی)ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی اقتدار میں آتے ہیں بنک کھاتہ داروں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑجاتے ہیں ،غیر ملکی کرنسی اکائونٹس پر شب خون بھی انہی کے “ذرخیز ذہن “کی سوچ تھی انہوں نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی اکائونٹس منجمند کرنے کی وجہ سے آج تک بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کا پاکستانی بنکوں میں فارن کرنسی رکھنے کے حوالے سے اعتماد بحال نہیں ہوسکا۔کامل علی آغا نے کہا کہ بزرگ ریٹائرڈ شہریوں کی بنکوں میں پڑی ہوئی عمر بھر کی کمائی کے منافع پر کمی بے رحم فیصلہ ہے اور10لاکھ روپے والے کھاتوں میں سے0.50فیصد تک کٹوتی “گرہ تراشی”ہے ۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ٹیکسیشن جمہوری بداخلاقی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے حکومت نے جو بھی ٹیکس لگانے ہیں یا وصول کرنے ہیں اسے پارلیمنٹ میں لائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے غر یب عوام کو خود کشیاں کر نے پر مجبور کر دیا ہے:پیر
علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظریاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ مو بائل فون کے استعمال پر اور پانچ مرلہ کے گھر پر ٹیکس عائد کر کے مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے غر یب عوام کو خود کشیاں کر نے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غر یب عوام کوجس طرح ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا گیا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر کے غر یب عوام کو بیو قوف بنانے والوں نے اقتدار کے آخری جھولے میں بیٹھا نے کے لئے عوام پر انتہائی ظلم کیا گیا ہے اور اب عوام کو پتہ چلے گا کہ عوام کو ریلیف کون فراہم کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام سے کئے ہوئے و عدے اور عوامی خدمت کی ہے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیموں میں اضافہ کر کے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہی سیاست کر نے والے پر وٹوکول اور سرکاری مر عات چھورڈ کر دیکھائیں کیو نکہ صرف اقتدار کے لئے ہی سب کچھ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ غر یب عوام مسلم لیگ ( ن) کے خلاف بہت جلد احتجاج کا سلسلہ شر وع کر ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظالمانہ اور غریب دشمن اقدام ہے : جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ظالمانہ اور غریب دشمن اقدام کیا ہے اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ پٹرول،ڈیزل ،مٹی کا تیل اور سی این جی کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت بجٹ اور وزیر اعلیٰ کی ترجیحات میں شامل نہیں۔آڑھتی اونے پونے فصلیں خرید کر کسانوں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے دوستی کے سہانے خواب دیکھنے والے یہ
مت بھولیں کہ انڈیا ہمارے 60سے زائددریائوں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کا پانی چوری کررہا ہے۔نتیجتاً پاکستان میںزراعت تباہ وبرباد ہورہی اوربھارت میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے کر خوشحال بنایا جارہا ہے۔ناقص حکمت عملی اور غلط فیصلے ہمیں منزل سے دور کردیں گے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کی کفایت شعاری اورسادگی صرف الفاظ کے سواکہیں نظر نہیں آتی۔خود کو عوام دوست کہلانے والے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی خسرہ وباء میں معصوم جانوں کے ضیاع کوروکنے میں صفر رہی ہے۔ پنجاب اس وقت تک مضبوط اور خوشحال نہیں ہوسکتا جب تک یہاں بسنے والے10کروڑ عوام کا معیار زندگی بہتر نہیں ہوجاتا۔صوبے میں آئے روز ڈاکے،چوریاں اور قتل و غارت گری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔لاقانونیت کی انتہا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران شہنشاہ اور آمر بننے کی بجائے عوام دوست جمہوری حکمران بننے کو ترجیح دیں : بزنس فورم پنجاب
لاہور(جی پی آئی)پاکستان بزنس فورم پنجاب کے صدر اور FPCCIکی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سمیع اللہ بٹ نے حکومت کی جانب سے پٹرول،ڈیزل،مٹی کا تیل اور سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے میاں برادران کو دوتہائی سے زائد بجٹ کا مینڈیٹ اور واضح اکثریت راس نہیں آرہی اور وہ اس کے نشے میں مخمور ہوکر نتائج کی پرواہ کیے بغیر عوام کی کمر پر مہنگائی کا ایسا بوجھ لادے چلے جارہے ہیں جس کی وہ متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ لوگ گزشتہ ایک ماہ کی مہنگائی کی رفتار اور اضافے کو دیکھ کر اور بھگت کر نہ صرف جنرل(ر)پرویز مشرف بلکہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے دور کو بھی بھول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران شہنشاہ اور آمر بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ایک عوام دوست جمہوری حکمران بننے کو ترجیح دیں ورنہ ان کے اقتدار کی
بساط وقت سے پہلے لپٹ سکتی ہے۔انہوں نے سی این جی کا ہفتے میں ایک روز کے لئے پنجاب کو سپلائی اور اب مستزاد اس کی قیمتوں میں اضافے کو پنجاب کے عوام کے ساتھ اس کے اپنے پنجابی حکمرانوں کا امتیازی اور ظالمانہ سلوک قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولٹری انڈسٹری میں کوئی سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کے مختلف شعبہ جات مشکلات کا شکار ہیں:عبدالستار
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کیا ہے کہ پولٹری انڈسٹری میں کوئی سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کے مختلف شعبہ جات مشکلات کا شکار ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ بالخصوص فارمرز پریشان ہیں، کئی فارمرنقصان کی وجہ سے انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکے ہیں، برائلر کی کمی کی وجہ سے عوام مہنگا گوشت کھانے پر مجبور ہے، ان حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن نے ایک ایجنڈا تیار کیا ہے جس پر عمل کر کے پوری انڈسٹری صحیح راستے پر چل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکام بالا سے گزارش ہے کہ وہ انڈسٹری کو سرکاری طور پر منظم کریں تاکہ عوام کو معیاری اور سستا گوشت مہیا کیا جا سکے اور اس شعبے کی مشکلات کو بھی دور کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا سرکاری دفاتر میں بجلی بچت پالیسی کی خلاف ورزی کی خبر کا نوٹس، کارروائی کی ہدایت
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی بچت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کی خلاف ورزی کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں بجلی بچت پالیسی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی عمل
میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری کی فضاسازگارہوناشروع ہوگئی ہے:مشاہداللہ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈراورمرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی ملک میں سرمایہ کاری کی فضاسازگارہوناشروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اورنجی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگارکے مواقع بڑھناشروع ہوجائیں گے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ اگرسابق حکومت نے ملک میں معاشی استحکام اورسرمایہ کاری پرتوجہ دی ہوتی توآج روزگاربھی ہوتااورمہنگائی کاجن بھی قابوسے باہرنہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دورمیں قومی ادارو ںکی کارکردگی میں بہتری لاکرقومی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لاکرقومی آمدنی میں اضافہ کرنے کے بجائے نوٹ چھاپ کرمعیشت چلائی گئی جس سے افراط زرمیں بے تحاشااضافہ ہوا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) مربوط اورموثرمعاشی منصوبہ بندی کے ذریعے ملک میں معاشی اورتجارتی سرگرمیوں کوفروغ دینے پرتوجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ چندماہ میں عوام کومعیشت مین بہتری کے ثمرات ملناشروع ہوجائیں گے جولوگ مہنگائی کاشورمچارہے ہیں وہی معیشت کے حالیہ دیوالیہ پن کے ذمہ دارہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے 70فیصدگردشی قرضے اداکرکے لوڈشیڈنگ میں کمی کی بنیادرکھ دی ۔انہوں نے کہاکہ گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کے بعدبجلی کی فراہمی میں بہتری آناشروع ہوگی اوربندصنعتوں کاپہیہ بھی چل پڑے گا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) قومی ادارو ں میں بہتری لانے کے لیے ان اداروں کے بڑے نقصان اورانتظامی لحاظ سے تباہ کرنے والے ذمہ داروں کوکڑے احتساب میں لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے :سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، صرف گزشتہ روز پشاور اور کوئٹہ کے دو واقعات میں پچاس سے زائد بے گناہ لوگ لقمۂ اجل بن گئے اور سو سے زائد زخمی اور اپاہج بنا دیئے گئے ہیں ۔حکمران دوسری فکروں میں مشغول ہیں اور وہ صرف ان واقعات کی مذمت کر کے سمجھتے ہیں کہ ان کا فرض پورا ہو گیا ہے ۔ دہشتگردی کا عفریت پورے ملک میں پھیل چکاہے ۔ اس پر قابو پانے اور کوئی پائیدار حل نکالنے کے لیے قومی سطح کی آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیاجائے ۔ انہو ں نے یہ بات منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔سید منورحسن نے کہاہے کہ دہشتگردی کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہاہے ۔ روزانہ بیسیوں جنازے اٹھتے ہیں ۔ درجنوں زخموں سے چور چور ہوتے ہیں ۔ کئی گھرانے اجڑتے ہیں ، کئی گھروں میں صف ماتم بچھتی ہے ۔ پورا ملک دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اس میں اندرونی و بیرونی ،دونوں ہاتھ ملوث ہیں ۔ حکومت اور اس کی پولیس و ایجنسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ۔ حکمرانوں کو اس عذاب سے نجات دلانے کی فکر کرنے کے بجائے وہ آئی ایم ایف سے قرضے حاصل کرنے ، تیل ، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور طرح طرح کے نئے ٹیکس لگا کر عوام کا خون نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں حالانکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بدامنی ہے ۔ اس طرف توجہ دینے کے بجائے انہیں بھارت سے دوستی اور اسکے ساتھ تجارت کو فروغ دینے اور اسے” موسٹ فیورٹ نیشن ”قرار دینے کی زیادہ فکر ہے۔سید منورحسن نے کہاکہ دہشتگردی کی بنیادی وجہ امریکہ کی اس خطے میں مداخلت اور دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ ہے ۔ امریکی مداخلت سے پہلے یہاں امن تھا ۔ بدامنی اور دہشتگردی سے نجات کا واحد راستہ خطے سے امریکی مداخلت کا خاتمہ اور پاکستان کا امریکی جنگ سے علیحدگی ہے اس لیے جتنا جلد ممکن ہو ، اس جنگ سے علیحدگی اختیار کی جائے۔سید منورحسن نے کہاکہ حکمران سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے دکھوں میں اضافہ ہی کیاجارہاہے ۔ حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام میں مایوسی اور بددلی پھیلے گی جو بالآخر غصے اور جھنجھلاہٹ میں بدل جائے گی پھر بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر نکلیں گے جنہیں کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گااس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے اور ان کے مسائل حل ہوں ۔ بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی سبسڈی پر صرف غریب کا حق ہے،گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرینگے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ عوام نے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنے مسائل کے حل کا مینڈیٹ دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ معیشت کو درست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرناہوں گے۔ بجلی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے گزشتہ پانچ برس کے دوران بجلی نہیں صرف کمیشن پیدا کیا۔پوری قوم لوڈشیڈنگ کے باعث آگ میں جھلستی رہی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا رہا لیکن سابق حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیاہے، انشاء اللہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ضرور چھٹکارا دلائیں گے۔ بجلی کا گردشی قرضہ 500ارب روپے سے تجاوز کرچکاہے، 60دنوں میں اس گردشی قرضے کے خاتمے کا وعدہ بھی پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو بجلی پر سبسڈی دینا تو جائز ہے لیکن امیر کا اس پر کوئی حق نہیں۔ ستم ظریفی ہے کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی سے امیر اور غریب
دونوں مستفید ہورہے ہیں۔ بجلی پیداکرنے کے سستے ذرائع استعمال میں لاکر بجلی کی پیداواری لاگت کم کی جاسکتی ہے۔ پنجاب حکومت نے نجی شعبے کے اشتراک سے سولر، بائیوماس، بائیوگیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے توانائی کی5سالہ پالیسی مرتب کررہی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے مجوزہ دورہ چین سے بھی پاکستان کے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری اور دیگر لائن لاسز میں کمی لانا بھی ازحد ضروری ہے۔ پنجاب حکومت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپنا موثر کردار اداکرے گی،اس مقصد کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔بجلی چوروں کو قومی مفادات کی قیمت پر عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور حرص کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی سال سے زیرالتواء ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22ارب سے بڑھ کر 57ارب روپے ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کیلئے چینی کمپنی کو دوبارہ دعوت دی گئی ہے اور چینی کمپنی کے حکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری عبدالوحید نے اڈیالہ راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقات کی
لاہور (جی پی آئی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری عبدالوحید نے آج سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے دورہ سے پہلے ایک گھنٹہ جیل کی بیرونی سڑک پر کھڑے ہو کر قیدیوں اور ان سے ملاقات کے لئے آنے والے لوگوں کے مسائل معلوم کیے اور ان سے انہیں درپیش مشکلات کے ازالہ بارے موقع پر ہدایات جاری کیں ـ انہوں نے عام ویگن پر سفر کر کے لوگوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔ وزیر جیل خانہ جات نے سڑک پر واقع دکانداروں کے مسائل بھی معلوم کئے اور انہیں جو مشکلات درپیش تھیں ان کے
متعلق آئی جی جیل خانہ جات ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کیں جن کا ازالہ موقع پر کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید نے اس موقع پر کہا کہ وہ وزیر جیل خانہ جات نہیں بلکہ پبلک فگر ہیں اور عام آدمی کی ان تک رسائی ممکن ہے۔ انہو ںنے کہا کہ وہ اسی طرح پنجاب کی تمام جیلو ںپر چھاپے مار کر قیدیوں ، حوالاتیوں اور ان سے ملاقات کے لئے آنے والوں کے مسائل حل کریں گے ـانہوں جیل کے دورہ کے دوران جیل کچن، ہسپتال، لائبریری اور قیدیوں کی بارکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق احمد اعوان کو ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیےـ انہوں نے جیل کے کچن میں صفائی ستھرائی، قیدیوں کے لئے کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے انتباہ کیا کہ جیل میں موجود قیدی انسان ہیں جو کسی جرم کی بدولت یہاں موجود ہیں ان کے ساتھ کوئی غیر انسانی یا غیر قانونی سلوک نہ کیا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق احمد اعوان نے قیدیوں کی جسمانی اور اخلاقی تربیت ، ان کے ملاقاتیوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور جیل کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اور صوبائی وزیر کو جیل کے انتظامی مسائل سے آگاہ کیا ـصوبائی وزیر نے اس موقع پر جیل انتظامیہ کو یقین دلایا کہ و ہ تمام مسائل سے آگاہ ہیں اور حکومت پنجاب جیلوں کے بہتر انتظامات اور دیگر سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکل گورنمنٹ بل کا حتمی مسودہ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا : ثناء اللہ خاں
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امو رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بل کا حتمی مسودہ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاںاس بل پر مزید غور وخوض کے لئے اسے خصوصی کمیٹی کے سپرد
کیا جائے جس میں سول سوسائٹی ، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں پنجاب اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ روایتی تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پولیس آرڈر میں دو اہم تبدیلیاں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی جنہیں جدید خطوط پر مبنی تربیت کے بعد ڈیوٹی سونپی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس افسران کی فرانزک لیبارٹری کے طریقہ کار سے آگاہی ان کی تربیت کا لازمی حصہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تفتیش تبدیل کر نے کا موجودہ عمل انتہائی پیچیدہ اور جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ایک ترمیم لائے گی جس کے تحت تفتیش ضلعی سطح پر ایک بار جبکہ ڈویژن لیول پر دو بار تبدیل کی جا سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چوتھی بار تفتیش صرف انسپکٹر جنرل پولیس کے کہنے پر ہی تبدیل کی جا سکے گی ۔وزیر قانون نے کہا کہ الطاف حسین کا پارٹی قیادت سے استعفی محض ایک ڈرامہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا الطاف حسین کے گھر پرچھاپہ بلا وجہ نہیں ہو سکتا ۔بادی النظر میں الطاف حسین کا عمران فاروق کے قتل میں کوئی نہ کوئی ہاتھ ضرور ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تنازعات کے اوپر لیڈروں کاقتل ایم کیوایم کی پرانی روایت ہے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شیخ چلی والی باتیں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت پولیس کو موبائل ٹریکنگ سسٹم مہیاکرنے کے لئے وفاقی حکومت سے بات کرے گی کیونکہ اس کے بغیر کرائم فائٹنگ مشکل کام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کابرطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹیکا دورہ ، مختلف شعبے دیکھے
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی تعلیم دوست پالیسی کے
مطابق معروف غیرملکی یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے پر جانے و الے طلبا و طالبات کے 40رکنی وفد نے آج آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبے دیکھے۔ ڈائریکٹر سائوتھ ایشین سٹڈیز آکسفورڈ یونیورسٹی ڈاکٹر میتھومکارٹنے Dr.Mathew Mcartney) )نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کو لیکچر دیا اور انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ کے طریقہ کار اور تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیاـڈاکٹر میتھو مکارٹنے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا میرٹ سکالرز کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں بھجوانا لائق تحسین اقدام ہےـشہبازشریف نے پاکستان بھر سے میرٹ پر طلبا وطالبات کو غیر ملکی یونیورسٹیوں کے دورے پر بھجوا کر تعلیم دو ست وزیراعلی ہونے کا ثبوت دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرسبز پنجاب کے خواب کی تکمیل کے لئے محکمہ جنگلات کو مزیدمنظم و فعال بنایا جائے: محمد آصف بھا اعوان
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیرجنگلات ‘ جنگلی حیات و ماہی پروری ملک آصف بھا اعوان نے کہا ہے کہ جنگلات کی ترقی اور حفاظت کے لئے تمام قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ماضی کی روش سے ہٹ کر سخت فیصلے کرتے ہوئے چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وز یراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق محکمہ کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا تاکہ سرسبز پنجاب کا خواب پورا ہو سکے۔ انہوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جامع سفارشات مرتب کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں محکمہ جنگلات کے پنجاب بھر سے آئے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ’ چیف کنزرویٹر پنجاب سمیت تمام ڈویژنل و ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرجنگلات نے کہا کہ سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری کی روک تھام کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ جنگلات
کی تباہی کے ذمہ دار تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ باتوں کا وقت گزر گیا اب عملی اقدامات کرنے اور جنگلات کی تباہی کو روکنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں واقع جنگلات کی حفاظت کی جائے اور نئے رقبے پر شجرکاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مون سون کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور اس میں یونیورسٹیوں’ کالجز اور سکولوں کے طلبہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق سرسبز پنجاب کے خواب کو عملی تعبیر دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کے لئے ایک مشن کے تحت کام کرنا ہو گا اور محکمے میں سزاوجزا کے عمل کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں تمام امور میرٹ پر سرانجام دیتے ہوئے کسی قسم کے سیاسی دبائو کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیاکے دور میں عوام حکومت سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جائے گا اور جنگلات کی چوری میں ملوث ٹمبرمافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ممتاز علی بھٹو کی ملاقات
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ممتاز علی بھٹو نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سندھ میں پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سندھ سمیت تمام صوبوں میں ترقی و خوشحالی چاہتی ہے۔ پورے ملک کے عوام نے انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا ہے۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہی ہمارے تاریخی مینڈیٹ کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عزم اور عوام کے تعاون سے جلد لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں پر قابو پا لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال تک عوام کو تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا:شوکت عزیز بھٹی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچ سال تک عوام کو تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت پاکستان کو درست سمت کی طرف لے کر چل پڑی ہے، مسلم لیگ (ن)کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کرے گا اور بیرونی سرمایہ کار ایک مرتبہ پھر پاکستان کا رخ کریں گے جس سے ملک کی معیشت بہتر سے بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا بڑا ٹارگٹ بجلی کے بحران پر قابو پانا ہے تاکہ انڈسٹریز کی بہتری کے ساتھ ساتھ روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں اور بیروی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول قائم ہو سکے۔ آنے والے دنوں میں پنجاب میں پیش کئے جانیوالے بجٹ کے ثمرات عوام کے سامنے آ جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔