اضلاع کی خبریں 02.06.2013
Posted on June 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
سردار داؤد مصطفائی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے:مفتی لیاقت علی
راولپنڈی،اسلام آباد(جی پی آئی)جے یو پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی سردارداؤد مصطفائی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، انتظامیہ غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے فور ی طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مذہبی جماعتیں جاگیر داروں وڈیروں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرغوب نہیں ہوں گی بلکہ عوام کو استحصالی نظام سے نکالنے کی جدو جہد جاری رکھیں گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان سُنی تحریک اورادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ عزیزالدین کوکب، علامہ اشفاق احمدصابری، ملک عبدالرئوف،علامہ عطاء الرحمن دھنیال اورصاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سردارداؤد مصطفائی کے قاتلوں نے سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل کر رکھی ہے۔ انتظامیہ اپنا قبلہ درست کر ئے بصورت دیگر عوام اہلسنت اپنا حق چھیننے پر مجبو ر ہو نگے۔ قتل و غارت گری کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیںپولیس اور قانون نافذ کرنے والے قیام امن میں ناکام ہوچکے ہیں ۔دہشتگرد ،ٹارگٹ کلرز کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کے خلاف قانون کو حرکت میں لایاجائے،انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہسردارداؤد مصطفائی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ غلام الیاس قادری سُنی تحریک این اے 55کے صدرمنتخب ہو گئے
راولپنڈی( جی پی آئی)علامہ غلام الیاس قادری سُنی تحریک این اے 55کے صدرمنتخب ہو گئے،گزشتہ روز پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی سٹی کے صدرصاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میںعلامہ غلام الیاس قادری کو حلقہ این اے 55کاصدرمنتخب کرلیاگیا۔اس موقع پر پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی سٹی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت حلقہ این اے 55کے کثیر کارکنان اورعلمائے کرام بھی موجودتھے۔اس مو قع پر صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے نو منتخب عہدیدارکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ غلام الیاس قادری اپنے شہیدقائدین اورسربراہ پاکستان سُنی تحریک انجینئر محمدثروت اعجازقادری کے نیک مشن پر چلتے ہوئے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے سرشارہوکراسلام کی سربلندی اورملک وملت کی فلاح کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ غلام الیاس قادری سُنی تحریک این اے 55کے صدرمنتخب ہو گئے
راولپنڈی( جی پی آئی)علامہ غلام الیاس قادری سُنی تحریک این اے 55کے صدرمنتخب ہو گئے،گزشتہ روز پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی سٹی کے صدرصاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میںعلامہ غلام الیاس قادری کو حلقہ این اے 55کاصدرمنتخب کرلیاگیا۔اس موقع پر پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی سٹی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت حلقہ این اے 55 کے کثیر کارکنان اورعلمائے کرام بھی موجودتھے۔اس مو قع پر صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے نو منتخب عہدیدارکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ غلام الیاس قادری اپنے شہیدقائدین اورسربراہ پاکستان سُنی تحریک انجینئر محمدثروت اعجازقادری کے نیک مشن پر چلتے ہوئے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے سرشارہوکراسلام کی سربلندی اورملک وملت کی فلاح کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم اور طالبان سے مذاکرات کیے جائیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔ڈرون حملے ملکی آزادی اور خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔امریکی غلامی کاطوق گلے سے اتار پھینکنے تک ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے۔ نئی حکومت ڈرون حملوں پر اپنی پالیسی واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے۔ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک مسائلستان کا روپ دھار چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ جسمانی و ذہنی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔اب اعلانات نہیں عمل کا وقت ہے،مسلم لیگ ن قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام65برسوں سے جاگیرداروں اور وڈیروں کے رحم و کرم ہیں انہیں ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔وہاںہسپتال،اسکول اور کالج نہ ہونے کے برابر ہیں۔سرائیکی عوام کو اس وقت ہی ریلیف مل سکتا ہے جب علیحدہ صوبے کی تشکیل اور بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بحال کیا جائے گا۔کسان تباہ حالی کا شکارہیں انہیں فصلوں کے جائز دام بھی نہیں ملتے۔انہوں نے کہاکہ”گلو بل فنانشل انیگریٹی”کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 10سالوں میں ڈھائی ارب ڈالرغیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں۔پیپلز پاٹی کے دور حکومت میں نمائندوں نے120ارب روپے سے زائد کی مراعات حاصل کیںجبکہ اتنی رقم قومی اسمبلی اور عملے پر خرچ کی گئی۔آئندہ چند روز میںنئی بننے والی صوبائی حکومتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروائیں،یہ جمہوریت کے لئے ناگزیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امت مسلمہ امت توحید ہے جس نے عقیدہ توحید کی حفاظت کے لیے منفرد کردار اداکیا ہے :اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم کے بانی و سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے صرف اپنی کتاب ہی کی حفاظت نہیں کی بلکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر ہر خطاب کی بھی حفاظت کی ہے صدیوں کے گزر جانے کے باوجود آج بھی قرآن اور ایمان محفوظ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام لاہور کے ختم بخاری اور جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں عقیدہ توحید اور آئمہ حدیث کے عنوان پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا امت مسلمہ امت توحید ہے جس نے عقیدہ توحید کی حفاظت کے لیے منفرد کردار اداکیا ہے ۔ اس امت نے یہود ونصاریٰ کے بر عکس شرک سے بیزاری اور عقیدہ توحید کی آبیاری میں چودہ صدیوں کی روشن تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا امت مسلمہ کے بد خواہوں کو چیلنج ہے ۔ کوئی بھی اس امت میں یہود و نصاریٰ کی طرح شرک ثابت نہیں کر سکتا یہ امت کل بھی امت توحید تھی اور آج بھی امت توحید ہے انہوں نے کہا اللہ تعالی کے دربار میں مقبولان بارگاہ ایزدی کا وسیلہ پیش کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے لے کر آج تک مسلمانوں کا معمول رہا ہے ۔ آثار رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور متبرک مقامات سے تبرک ہر صدی کے محدثین فقہاء اور صوفیاء کرام سے ثابت ہے ۔ مزارات اولیاء رحمت کے گہوارے ہیں جہاں حاضری سے وہاں برسنے والی رحمت زائرین میں بھی سرایت کر جاتی ہے ۔ انہوں نے کہابرصغیر سے کفر و شرک کے اندھیرے دور کرنے میں اولیاء کرام نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستا ن کا قیام اولیاء کرام کا فیضان ہے ۔ نظریہ پاکستان کی تخم ریزی میں حضرت داتا گنج بخش ،حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری اور مجدد الف ثانی اور امام احمد رضا خان بریلوی جیسے اولیاء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انہی اولیاء کرام کی عقیدہ توحید و رسالت کی تشریحات کے وارث ہیں ۔ پاکستان قرئیہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے نو منتخب ہر رکن اسمبلی کو نظریہ پاکستان اور تحفظ ناموس رسالت کا حلف اٹھا کر پاکستان سے غربت ،جہالت کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستان کے مسائل کا حل مغرب کی تقلید میں نہیں بلکہ فکر مدینہ شریف میں انہوں نے شام میں شرپسندوں کی طرف سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کے مزارات
کی کی جانے والی توہین کی شدید مذمت کی ۔ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی صاحب نے کہا عشق رسول و صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ فرامین رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر طرف چرچا کیا جائے دنیوی اور اخروی کامیابی کا راز سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے میں ہے ۔پروگرام کی صدارت پیر سید نوید الحسن مشہدی صاحب نے کی شیخ الحدیث حافظ محمد عبد الستار سعیدی ، پیر سردار احمد عالم صاحب ، سید عمر سیلم بغدادی ،علامہ خادم حسین رضوی صاحب ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب ، صوفی غلام سرور صاحب۔ صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی صاحب، پیر محمد شفیق کیلانی صاحب ،غازی ثاقب شکیل جلالی صاحب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھوتوں کی سیاست اور سیاست برائے سیاست کی بجائے صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتی ہے اسی لئے ہماری قیادت نے سمجھوتوں پر مبنی حکومت بنانے کی بجائے باہر بیٹھنے کو ترجیح دی تھی، مسلم لیگ ن کی حکومت قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترے گی۔ ملک کو معیشت کا عدم استحکام، شدید بحران درپیش ہے، غربت، بیروزگاری اور دہشت گردی سب کی بنیادی وجہ خراب ترین معاشی صورتحال ہے، ہم نے قوم کے اوپر موجود قرضوں اور خساروں کے بوجھ کو ختم کرنے کے لئے اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہے، مسلم لیگ ن بیساکھیوں سے پاک حکومت قائم کرنے جا رہی ہے، آج ہمیں لوڈ شیڈنگ کے بحران کا سامنا ہے جس کے خاتمے کے لئے 550 ارب کی خطیر رقم درکار ہے، مسلم لیگ ن کو عوام کی تکلیف کا پورا ادراک ہے۔ مسلم لیگ ن سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی این جی اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے:مجید غوری
لاہور(جی پی آئی)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی صدر مجید غوری نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی اور ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اور سلنڈروں کی چیکنگ کے بہانے پولیس اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیوروں سے لوٹ مار فی الفور بند کی جائے۔انھوں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ناقص سلنڈر اتارنے اور حکومت سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ بشرطیکہ حکومت ہمیں اوگرا سے منظور شدہ سلنڈر مہیا کرے اور ناقص سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلا تقریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے رکشہ ڈرائیوروں سے پولیس رویئے کی بھی شدید مذمت کی ۔انھوں نے اپنے مطالبات میں کہا کہ رکشہ بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں آتا ہے ۔ اس لئے اس کو بھی دوسری پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح مخصوص سی این جی پمپوں سے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عوامی رکشہ یونین کے جنرل سیکرٹری مظہر جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آنے والی حکومت نے بھی ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ اور حقیقت پسندانہ غور نہ کیا تو ہم احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کر دیں گے ۔جن میں ہم اپنے بیوی بچوں سمیت شرکت کریں گے ۔اپنے حقوق کیلئے ہمیں گرفتاریاں بھی دینی پڑیں تو اس بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج میں شرکت کی جو احتجاجی نعر ے بازی اور سینہ کوبی کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے حکومت سنجیدہ اقدام اٹھا رہی ہے ۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر اے آڑ ڈی کسان کمیٹی پاکستان ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی۔ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کر کے مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پا کر عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی مسلم لیگ ن الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے پورے کریگی گذشتہ پانچ سالوں میں توانائی کی طلب میں اضافے کے باعث ایندھن کے امدادی بل میں دگنااضافہ ریکارڈ کیا گیا، توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور طلب میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ پی پی 153 میں دورہ کے موقع پر مقامی سماجی ، سیاسی ،تاجر رہنمائوں سے ملاقات میں کہی بجٹ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وفاقی وصوبائی بجٹ میں براہ راست ٹیکس لاگو کرنے اور پہلے سے گو ٹیکسوں کی شرح میں اضافے سے گریز کریگی۔بجلی اور فوڈ آئٹمز پر سبسڈی ختم ہوگی،۔ نہ ہی پراپرٹی ٹیکس کے ریٹس بڑھائے جائینگے۔البتہ اراضی و گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، ٹرانسفر و ٹوکن ٹیکس ، شراب ڈیوٹی اورسیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔زیادہ توجہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے ، ٹیکس چوری ، بجلی چوری اور کرپشن کے خاتمے پر مرکوز کی جائیگی۔ن لیگ نے کی کوشش ہوگی کہ وہ براہ راست کسی بھی ٹیکس کی شرح میں نہ تو اضافہ کرے اور نہ ہی ایسا کوئی نیا ٹیکس لاگو کرے جس سے براہ راست عام آدمی متاثر ہو۔ مسلم لیگ ن حکومت کی کوشش ہوگی کہ بجلی اور آٹے سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیا پر سبسڈی ختم نہ کرے۔اور نہ ہی ایسی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرے۔کھاد پر دوبارہ سبسڈی دی جاسکتی ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کے نئے ریٹس لاگو نہیں کییء جائینگے۔ البتہ ایسے ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ زیر غور ہے۔ جو براہ راست عوام الناس کو متاثر نہیں کرتیں۔اوران کاتعلق ایک خاص طبقے تک محدود رہتا ہے۔غیر منقولہ جائیداد اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، سٹیمپ ڈیوٹی،سیلز ٹیکس، گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ، ٹوکن ٹیکس ، شراب ڈیوٹی،گاڑیوں کی امپورٹ ڈیوٹی ،کیمیکلز ، میڈیسن اور ایسی ہی دیگر آئٹمز پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اور نئے ٹیکس و ڈیوٹیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔ وفاقی وصوبائی بجٹ میں بعض فوڈ آئٹمز اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کرنے کی سعی بھی کی جائیگی۔ حکومتی آمدن اور اخراجات میں توازن پید اکرنے کے لیے خرچے کم کیے جائینگے۔ کابینہ کو حجم چھوٹا رکھا جائیگا۔وفاقی وصوبائی سطح پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جائیگا۔کھا د پر دوبارہ سبسڈی دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔حکومت کی توجہ ٹیکس وبجلی چوری کی روک تھام اور کرپشن کے خاتمے پر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نوازشریف کا تیسری بار وزیر اعظم بننا ملک وقوم کے لیے خیر کا باعث بنے گا۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور( جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے پرامن اور جمہوری انداز میں انتقال اقتدار ملک کے جمہوری نظام کے استحکام کی علامت ہے۔منتخب حکمرانوں کو بخوبی علم ہو نا چاہیے کہ صرف خالی نعروں سے اب عوام کا دل نہیں بہلایا جاسکتا، عوامی مینڈیٹ کا احترام اور اپنے منشور میں کیے گئے وعدے کی تکمیل میں ہی جمہوری نظام کی کامیابی ہے۔ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے مرکزی جمعیت اہل حدیث حکومت کے شانہ بشانہ چلے گی۔لوڈشیڈنگ اور ڈرون حملوں کے ایشوز پر حکومت کا عزم عوامی امنگوں کا عکاس ہے۔امید ہے کہ نئے بجٹ میں حکومت عوا م کو ریلیف فراہم کرے گی۔ مرکزی دفتر میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی زبوں حالی کا تقاضا ہے کہ حکمران اور اراکین پارلیمنٹ سادگی کو اپنا شعار بنائیں۔ملک کے نظریاتی تشخص اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے نصاب تعلیم کو اسلامی ڈھانچے میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔میاں نوازشریف کا تیسری بار وزیر اعظم بننا ملک وقوم کے لیے خیر کا باعث بنے گا۔ اب ملک جمہوریت کی جس پٹری پر چل پڑا ہے ہم سب کو ملکر ملکی ترقی کے لیے اسے مزید مستحکم کرنا ہو گا اور اسکے ساتھ ساتھ غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی:ثمینہ خاورحیات
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو اپنے عظیم قائدین کی قربانی دینی پڑی، مفاہمتی پالیسی شہید بی بی کی طرف سے قوم کو تحفہ ہے اس کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب اور بے سہارا عوام کو جمہوریت کے ثمرات ملیں، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں نے غریب طبقے کو جمہوریت کے ثمرات سے دور رکھا جن کو برداشت نہیں کیا جائے گا نچلے طبقے کی باز پرسی کرنا حکومت کا فرض ہے ان کی آواز ایوانوں میں پہنچانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی :راجہ شوکت عزیز بھٹی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے پچھلی حکومت نے چھوڑا تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان سے کوئی بھی حکومت تنہا نہیں نمٹ سکتی۔ اس کے لئے ہمیں سیاسی اور ذاتی ترجیحات سے بالاتر اور متحد ہوکر مشترکہ کوششیں کرنا ہوںگی۔ ، لوڈشیڈنگ پر قابو پانا اولین ترجیح ہوگی جس کیلئے ہمیں زندگی کے دوسرے شعبوں میں ایثار و قربانی سے کام لینا پڑے گا۔ توانائی پیدا کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی کی غرض سے مسلم لیگ (ن) غیر ترقیاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرے گی اور صوبے میں سادگی کے کلچر کو فروغ دیاجائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوڈشیڈنگ سمیت تمام عوامی مسائل سے جنگی بنیادوں پر عہدہ برآ ہونے کا فیصلہ کیاہے میٹروبس سمیت پنجاب کے تمام میگا پراجیکٹس کو عوام کی طرف سے سراہا جا رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کے اجلاس کی قرار دادیں
لاہور(جی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی اور فاٹا جہاں دھاندلی کے واضح شواہد بھی الیکشن کمیشن کے ہاں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ان تمام مقامات پر بوگس نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر متعین کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ مجلس شورٰی نے اپنے حالیہ اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرار داد میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد ،اس کی تیاریوں ،الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کااظہار کیاہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کا پورا عمل متحدہ قومی موومنٹ کے ہاتھوں میں دیاگیا۔ ووٹر لسٹیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے برخلاف فوج کے ذریعے نہیں بنائی گئیں بلکہ تصدیقی عمل کے نام پر ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر آفس ہی لسٹیں بناتے رہے۔ حلقہ بندیوں پر لیپاپوتی کرتے ہوئے محض دو نشستوں میں جزوی تبدیلی کی گئی ۔ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ کا عملہ ایم کیو ایم کی مرضی سے مقرر کیاگیا۔ الیکشن کمیشن کے قواعد کے برخلاف بہت کم گریڈ کے افسران کوپریذائیڈنگ افسر بنایا گیا ۔ زیادہ ترعملہ ایم کیو ایم کی لیبر ڈویژن سے متعلق تھا۔نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں 17جماعتوں نے انتخابات فوج کی نگرانی اور فوجی اہلکاروں کی پولنگ بوتھوں میں تعیناتی کے ساتھ کروانے کا تحریری مطالبہ کیا لیکن صرف ایم کیو ایم اور پی پی پی کی رائے کے مطابق ایسا نہیں کیاگیا۔ پولنگ کے روز صبح ہی سے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے شہر کے بڑے حصے میں پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرلیا ۔ پولنگ ایجنٹس کو نکال دیاگیا۔ اسلحہ بردار دندناتے پھر رہے تھے لیکن رینجرز ،فوج اول تو حساس اسیٹشنوں پر موجود ہی نہیں تھی اور اگر تھی بھی تو خاموش تماشائی ۔ یہ عمل الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہی نہیں کھلی جانبداری کا کھلا ثبوت ہے۔شہر کے کئی مقامات پر ٹھپہ لگاتے ہوئے ایم کیوایم کے افراد گرفتار ہوئے اس کی ویڈیو کلپس بھی موجود ہیں لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ جماعت اسلامی کراچی نے حالات کے پیش نظر دھاندلی کو Exposeکرنے ،کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر پڑنے والے ڈاکے کو بے نقاب کرنے اور انہیں ان کا جمہوری حق دلانے کے لیے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ بعد ازاں دیگر جماعتوں نے بھی یہی راستہ اختیار کیا۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ سہ پہر 3بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے میڈیا کے سامنے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام ہوگیاہے۔ لیکن افسوس ناک بات ہے کہ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے واضح ثبوتوں کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیاہے ۔ مرکزی مجلس شورٰی نے ایک دوسری قرار داد میں پوری دنیا میں بالعموم اور افغانستان و پاکستان میں بالخصوص امریکی مداخلت کو دنیاکے امن کے لیے شدید خطرہ قرار دیا ہیے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت پاکستان امریکہ سے فی الفور ڈرون حملے بند کرا نے کامطالبہ کرے ۔ نئی قائم ہونے والی حکومت امریکی مداخلت کے تمام دروازوں کو بند کرنے کے یقینی اقدامات کرے۔نیٹو سپلائی فی الفور بند کی جائے ۔ جرأت مندانہ فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان کی خود مختاری بحال کی جائے اورامریکی مداخلت اور جارحیت کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھرپور بھروسہ کرتے ہوئے آئین پاکستان کی وفاداری کا ثبوت دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر عارف علوی کا لیاقت بلوچ سے رابطہ
لاہور (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنمائوں نے وزیرا عظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں اپنے اپنے امیدواروں کے لیے جماعت اسلامی سے تعاون کی درخواست کی ۔ لیاقت بلوچ نے خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر عارف علوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صاحبزادہ طارق اللہ قومی اسمبلی میں ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں ،آپ ان سے رابطہ کریں وہ اس وقت اسلام آباد میں ہیں ۔ وہی اپنی پارٹی کی رائے ہمیں بتادیں گے ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے صوبہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے اقدامات کی وجہ سے عوام کو آئندہ 3 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوتا نظر آئے گا:رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اقدامات کی وجہ سے عوام کو آئندہ 3 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوتا نظر آئے گا۔ قومی سوچ والی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ نے قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی، مسلم لیگ ن ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے جمہوریت کے استحکام کو ترجیح دے گی، آج ہمیں ملکی عدم استحکام کی صورت حال کا سامنا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب انتخابات کے ذریعے ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ عوام کے ووٹ سے حکومت بننی چاہئے، حکومتوں کو عوام کے ووٹوں سے آنا اور جانا چاہئے اس سے بڑی تبدیلی اور کیا ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے قاضی احمدسعید کو پنجاب میں پالیمانی لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے قاضی احمدسعید کو پنجاب میں پالیمانی لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا ہے وہ پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھتے ہیں وہ مسلسل تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی بنے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری کو نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گاپنجاب اسمبلی میںغریبوں کی آواز بلند کروں گا، انہوں نے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی میں پہنچنے کا مقصد غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں پر آواز بلند کرنا میری اولین ترجیح ہو گی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال بنانے میں دن رات محنت کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے تحر یک انصاف پر جس طرح اعتماد کیا ہے، اب فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو گی :فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان ،صوفیہ مر سلین نے کہا ہے کہ عوام نے تحر یک انصاف پر جس طرح اعتماد کیا ہے اب فر ینڈ لی اپوزیشن نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن تحریک انصاف ہی بن کر دیکھائے گی انہوں نے کہا کہ قائدعمران خان کی قیادت میں پاکستان بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان متحد اور یکجان ہیں کیو نکہ پاکستان میں ہمیشہ جن حکمرانوں نے حکومت کی ہے انہوں نے سیاسی جماعتوں کو خاندانی جماعت بنا لیا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف پہلی بڑ ی سیاسی جماعت ہے جس نے یہ روایت کو ختم کر کے پارٹی میں الیکشن کروائے اور عام عوام کو مو قع دیا جس سے عوام کا اعتماد مزید بڑھا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کر نے والوں کو سخت اپوزیشن کا سامنا کر نے پڑ ئے گا اور عوام کے حق میں فیصلے کروائے جاینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میںکر پٹ نظام کو تبدیل کر نے کے خوف سے بیرونی طاقتوں نے جس سیاسی جماعت کو جیت کا جھنڈا دیا ہے وہ عوام مسترد کر ئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے قائد عمران خان کے ہر فیصلہ کو تسلیم کر تے ہوئے اپنی جدوجہد جا ری رکھے ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین حلقہ PP 161کے مشاورتی کونسل کا اجلاس رائے ناصر علی زیرِ صدارت منعقد ہوا
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین حلقہ PP 161کے مشاورتی کونسل کا اجلاس رائے ناصر علی زیرِ صدارت مانگا منڈی لاہور میں منعقد ہوا جس میں ضمنی الیکشن سمیت اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ عمائدین حلقہ PP 161نے مجلس وحدت مسلمین کی بھر حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم( صوبائی انتخابات ہوں یا بلدیاتی) مجلس وحدت مسلمین کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جس نے اِس علاقے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور ہم ہر میدان میں مجلس وحدت کے شانہ بشانہ حاضر رہیں گے۔ سیاسی مشاورتی کونسل کے اراکین نے حلقے میں بدترین دھاندلی کی مذمت کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضمنی الیکشن کو فوج کی نگرانی میں کرایا جائے تاکہ اہل حقائق عوام کے سامنے آ جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائے ناصر علی نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے تمام مطالبات اور مشورے مرکزی سیکرٹری سیاسیات تک پہنچایا جائے گا اور مرکز سے جوبھی فیصلہ آئے گاکونسل کے اراکین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 161میں ضمنی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والوں کو اب پتہ چلے گا کہ توانائی کا بحران کس حد تک سنگین ہے :علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والوں کو اب پتہ چلے گا کہ توانائی کا بحران کس حد تک سنگین ہے اسی لئے کبھی ایک سال میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کر نے کے دعویٰ کئے جا رہے ہیں اور کبھی تین سال مگر اب تو وقت ہی فیصلہ کر ئے گا کہ مسائل کو حل کس طرح کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ دو مر تبہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کو عوام نے مینڈیٹ اس سے پہلے بھی دیا تھا مگر تب بھی عوامی مسائل حل نہیں کئے جا سکے تھے اور عوام تب بھی ما یوس ہوئے تھے اور اب بھی بھر پور اُمید ہے کہ شیر صرف پنجرئے کے اندر سے ہی دہاڑیںمارینگے کیو نکہ مسائل کو حل کر نے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کو تسلیم کر تے ہوئے ساتھ لیکر چلنے سے حل نکلے گا نہ کہ خود ہی اقتدار میں رہ مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے فیصلہ کو تسلیم کیا ہے کیو نکہ سیاست دانوں نے عوام کو گمراہ کر کے ووٹ لئے ہیں اب پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ ( ن) کس حد تک عوام سے کئے ہوئے وعدئوں کو پورا کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںاب بھی متحد اور یکجان ہے اور عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو اپنے عظیم قائدین کی قربانی دینی پڑی، مفاہمتی پالیسی شہید بی بی کی طرف سے قوم کو تحفہ ہے اس کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا تاکہ غریب اور بے سہارا عوام کو جمہوریت کے ثمرات ملیں، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں نے غریب طبقے کو جمہوریت کے ثمرات سے دور رکھا جن کو برداشت نہیں کیا جائے گا نچلے طبقے کی باز پرسی کرنا حکومت کا فرض ہے ان کی آواز ایوانوں میں پہنچانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران ماضی کی طرح پھر سیاسی جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر رہے ہیں:ثمینہ خاور حیات
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ میاں برادران ماضی کی طرح پھر سیاسی جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر رہے ہیں لودشیڈنگ کا چھ ماہ میں خاتمہ کرنے والے اب عوام کو کہہ رہے ہیں کہ حکومت سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کیاجا سکتا خزانہ خالی ہے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی وہ تمام باتوں کو یکسر نظر انداز کر کے عوام سے کہہ رہے ہیں بجلی کا بحران آسانی سے ختم نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ ق کے ترقیاتی کاموں پر ناموں کی تختیاں لگا کر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکے گی مسلم لیگ ن کو عوام کے لئے اقدامات کرنے پڑیں گے ورنہ عوام وہی حال ان کا کریں گے جن کا وہ منجے ہوئے سیاست دانوں کا کر چکے ہیں اب عوام کو زیادہ دیر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا عوام باشعور ہو گئے ہیں وہ ق لیگ کے دور کے ترقیاتی کاموں کو سمجھتے ہیں اب مسلم لیگ ن کو اس سے بھر کر کچھ کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی جیت پاکستان کے تاجروں کی جیت ہے :خواجہ تعریف گلشن
لاہور (جی پی آئی)آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر خواجہ تعر یف گُلشن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی جیت پاکستان کے تاجروں کی جیت ہے اور اب پاکستان تر قی کی راہ پر گامزن ہو گاکیو نکہ میاں محمد نواز شر یف ،میاں محمد شہباز شر یف ،حمزہ شہباز شر یف جیسے لیڈراور دیگر اعلیٰ قیادت ہی پاکستان کو درپیش مسائل کو حل کر نے کا درد رکھتے ہیں اوراب پاکستان بھر کے تاجر مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پر اعتماد کر تے ہوئے پُر اُمید ہیں کہ صنعت کو لگے تالے مختلف مسائل سمیت سب سے اہم مسئلہ بجلی بحران بہت جلد حل کر لئے جاینگے انہوں نے کہا کہ 1990, اور1997میں مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے تاجر برادری کے لئے بے پناہ کام کئے تھے اور اب بھی پاکستان کو مسائل سے نکال کر صنعت اور تاجروں کو ریلیف کے ساتھ درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے سابقہ دور میں پنجاب میں جتنے کا م کر وائے ہیں اور عوام کو برارست ریلیف دیا ہے وہ کسی دیگر صوبے کی حکومتوں نے نہیں کیا اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شر یف جیسے لیڈردُنیا میں بہت کم ہیں جو عوام کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے کام کر تے ہیں اور دن اور رات کا فرق بھی نہیں دیکھتے جس پر پاکستان کی تاجر برادری کو مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پر فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اب قائد میاں محمد نواز شر یف اور شہباز شر یف کی قیادت میں جدید دور کی جانب جائے گا:انجم محمود بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور تاجر ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر پر ست اعلیٰ انجم محمود بٹ سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ ،عبدالمتین شیخ ،لالہ ماجد قدیر ،نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اب قائد میاں محمد نواز شر یف اور شہباز شر یف کی قیادت میں جدید دور کی جانب جائے گا اور توانائی کا بحران جلد ختم ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانچ سال لوٹنے والوں کا احتساب عوام نے ووٹ کی طاقت سے کر دیا ہے کیو نکہ سابقہ دور حکومت میں کر پشن کی کئی داستانیں رقم کی جا چُکی ہیں اور عوام کی خون پسینے کی کمائی اپنے عیش وآرام پر لگائی گئی تھی جس کا حساب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن)نے کرپشن کر نے والوں کا کڑا احتساب کیا ہے اور اب محکموں میں ہو نے والی لوٹ مار کو ختم کر کے عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے با عث صنعت تباہ ہو گئی ہے اور لاکھوں خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے غر بت اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندھیر ئوں سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ( ن) ہر حد تک جائینگی اور پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کر ئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے سینئر مسلم لیگی کارکنا ن کو وفاق میںاہم عہدے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سر براہ میاں محمد نواز شر یف اور دیگر اعلیٰ قیادت نے الیکشن میںپارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے سینئر مسلم لیگی کارکنا ن کو وفاق میںاہم عہدے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے فہر ستیں تیار کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ذلفقار کھو سہ کے صاحبزادے دوست محمد کھو سہ کو ضمنی انتخا با ت میں ٹکٹ نہیں دیا جا رہا بلکہ اُ ن کو وفا قی حکو مت میں اہم عہدہ دیئے جا نے کا امکان ہے لاہو ر سے سابق ڈپٹی میئر لاہور الحا ج امین بٹ کے صاحبزادے الحا ج قیصر امین بٹ جن کو اُن کے آبائی حلقہ پی پی ۔138سے مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ نہیں دیا تھامگر پارٹی فیصلہ کا احترام کر تے ہو ئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اسی حلقے سے نامزد اُمیدوار کی بھر پور حما یت کی جس کی بناء پرمسلم لیگی قیادت نے وفاق میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اسی طر ح لاہور سے ہی سابق صوبائی وزیر چو ہدری عبدالغفور کو بھی پارٹی ٹکٹ الیکشن میں نہ مل سکا جسکے لئے اُ ن کو بھی وفاقی حکومت میں کسی اہم پر فائز کیا جائے گا ذرائع کے مطا بق ابھی درجنو ں نام زیر غور ہیں جن کو وزیر اعظم کے مشیر ،ایڈوائزر،ٹاسک فورس،سمیت کئی سرکاری محکموں کی چیئر مین شپ و دیگر عہدئوں پر فائز کیا جائے گا ذرائع نے بتا یا ہے کہ فہر ستوں کو حتمی شکل جلد دئے دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معیشت کی بحالی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے:خواجہ شجاع اللہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)معیشت کی بحالی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت، اپوزیشن کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہار معروف سماجی و کاروبار شخصیات خواجہ شجاع اﷲ، خواجہ ذکا ء اﷲ اور خواجہ ضیاء اﷲ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی 14ویں اسمبلی نے گزشتہ روز اپنی وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم کا انتخاب بھی ہوجائیگا۔ عوام نے جو نمائندے اپنے ووٹوں کے ذریعے منتخب کئے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے قول و قرار بھول نہ جائیں اور پاکستان کی غریب عوام کو نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ ملک میں لاقانونیت، دہشت گردی، بجلی، گیس کے بحرانوں سے نمبردآزما ہونے کیلئے اکٹھے مل بیٹھ کر اِس کے مناسب حل کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اقتدار کے ایوانوں میں جاکر انہیں چاہیے ۔ منتخب عوامی نمائندوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور آئندہ وہ عوام کے پاس صرف اور صرف کارکردگی کی بناء پر ہی جاسکیں گے۔ اِس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اُن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائیں جن کیلئے عوام نے انہیں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ ملک کا ایک بڑا رہائشی منصوبہ ہے :بیگم خالد سلطان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ ملک کا ایک بڑا رہائشی منصوبہ ہے جس میں جدید دور کے عین مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اس سوسائٹی کے ممبران رہائشیوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور اُن کے سرمایہ کو مزید منافع بخش اور محفوظ بنانے کیلئے اس سوسائٹی کو ملک کے ایک بڑے ادارہ سے منسلک کیا جارہا ہے تاکہ یہ سوسائٹی جو ایک نیاء شہر آباد ہوا ہے اور مزید وسیع رقبہ تیزی سے جلد آباد ہونا شروع ہوجائے گا اس کے رہائشیوں ممبر ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کینٹ (دی گورنمنٹ ایمپلائز کوآ پرایٹوہائو سنگ سوسائٹی ) کے سالانہ اجلاس عام میں چیئرپرسن بیگم خالد سلطان نے اپنے خطاب میں کیا ہے اس موقع پر ڈی سی کالونی کے نادھندہ گان کے پلاٹس اور ممبر شپ فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکی ہائوس نے منظوری دی ہے ۔سالانہ اجلاس عام کے موقع پر ایم ڈی ، میجر (ر) اسلام الحق نے اجلاس کا ا یجنڈاپیش کیا جس کی ہائوس نے اتفاق رائے سے منظوری دی اس موقع پر سوسائٹی کے روح روان کپٹن خالدسلطان نے کہا کہ اس سوسائٹی کو مثالی اور مزید اچھی بنانے کیلئے ہم اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور تمام رکاوٹوں کا مقابلہ کرکے اس سوسائٹی کا مضبوط دفاع اور تحفظ کرتے رہیں گے اور اس سوسائٹی کو ایک مثالی ماڈل سوسائٹی اور ملک کی اچھی رہائشوں سکیموں میں شمار کرکے رہیں گے سالانہ اجلاس عام میں سوسائٹی کے رہائشیوں الاٹیوں ممبران سمیت سوسائٹی میں مقیم خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوسائٹی کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عابد شیر علی نے ہمایوں خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ہمایوں خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ذرائع کے مطابق اس عہدے کیلئے وقاص کھوکھر کی نامزدگی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض شکایات پر ہمایوں خان کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ مدینتہ العلم عالم چوک بائی پاس کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات اور تقریب ختم بخاری شریف آج منعقد ہو گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جامعہ مدینتہ العلم عالم چوک بائی پاس کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد و انعامات اور تقریب ختم بخاری شریف آج 3جون بروز پیر صبح 9بجے منعقد ہو گی،جس میں الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری،علامہ مفتی محمد اشرف القادری،ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف آصف جلالی،پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی،مولانا کریم بخش،علامہ مولانا غلام نبی،مفتی حسین احمد،مولانا معین الدین،مولانا محمد عبدالطیف مجددی،مفتی سید نظام الدین شاہ،مولانا حافظ نذیر احمد،محسن الرفاعی،پیر سید کرامت علی شاہ،حافظ محمد صفوةاللہ مجددی،قاری خالد محمود نقشبندی،قاری محمد اکرام اللہ کیلانی،قاری انعام اللہ کیلانی،مولانا محمد اکبر نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
او لیا ء کرام بزرگا ن دین کی شب و روز محنت کا ثمر ہے :پیر سید سخی محمدشاہ کاظمی
وزیر آ باد (جی پی آئی) او لیا ء کرام بزرگا ن دین کی شب و روز محنت کا ثمر ہے آ ج دین اسلا م دنیا کے کو نے کو نے میں پہنچ کر حق و صداقت وشدو ہدایت کی رو شنی سے دنیا کو منور کئے ہو ئے ہے ۔آ ئمہ کرام اور نبی کر یم ۖ کے جا نثا ر ہر سو پھیل کر دین ایما ن کے پیا سو ں کو سیراب کر رہے ہیں ۔ہم ان کا برین ،علما ء کرام کی یا د منا کر اپنی ان سے محبت کا اعا دہ کر تے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پیر سید سخی محمدشا ہ کا ظمی نے شیخ القر آ ن ابو الحقا ئق پیر محمد عبد الغور ہزاروی گو لڑ وی کے 44ویں سالا نہ عر س کے مو قع پر مہر آ باد شر یف میں انکے مزار پر زیر سر پرستی پرو فیسر ڈا کٹر ابو ذکوا ن محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ ،صا بر حسین بٹ ،مہر طا ہر جا وید مٹھو ،ڈا کٹر سید رضا سلطا ن ،صو فی محمد اشرف نثا ر،زاہد محمود ہا شمی ،چیئر مین الیکٹرا نک میڈ یا کا شف محمود خا ں ،محمد نعیم اشرف ،پرو فیسر ارشد بخا ری ،سعید احمد جو ندہ ایڈ ووکیٹ ،مفتی محمد جعفر حسین ،خا لد محمود چیمہ کے علا وہ علا قہ کے معززین کے سیا سی و سما جی شخصیا ت نے شر کت کی ۔مقرر ین نے کہا کہ وزیر آ باد خو ش قسمت سر زمین ہے جس پر( چمبہ )ہزارہ سے ہجرت کر کے عظیم مذ ہبی مفکر سکا لر حضرت شیخ القر آ ن نے دین اسلا م کی تبلیغ و اشا عت کے لئے منتخب کیا اور یہا ں سے دن را ت دین کی آ بیا ری کر تے ہو ئے بر صغیر پا کو ہند میں اسلا م کی شمعیں رو شن کیں ۔شیخ القر آ ن کے لگا ئے گئے پو دے کی ان کے پو تے پرو فیسر ڈا کٹر محمد آ صف ہزاروی آ بیا ری کر کے انکے مشن کو تا بندہ کئے ہو ئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبو دی مر یضا ں وزیر آ باد خد مت کے جذ بے سے عوام کو صحت کی فر ی سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں شب و روز مصرو ف ہے :چو ہدری محمد جا وید اقبا ل
وزیر آ باد (جی پی آئی ) انجمن بہبو دی مر یضا ں وزیر آ باد خد مت کے جذ بے سے عوام کو صحت کی فر ی سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں شب و روز مصرو ف ہے روزانہ کی بنیاد پر مستحقین کو فری ادویا ت کے علا وہ غریب فیمیلیز کے فری ڈیلوری آ پر یشن بھی کروا ئے جا رہے ہیں ۔گزشتہ ما ہ ڈیلوری کے 82کیسز جن میں نا رمل 39اور بڑے آ پریشن کے43کیسز انجمن نے فر ی کروائے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر انجمن بہبو دی مر یضا ں چو ہدری محمد جا وید اقبا ل اللہ والے نے ما ہا نہ اجلا س میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر محمد رفیق منہا س،ڈا کٹر محمد منظور سیا ل ،ڈا کٹر محمد شا ہد شیخ ،چو ہدری ثنا ء اللہ ،محمد اسلم سپا ل ایڈ ووکیٹ ،سید رضا سلطا ن ،صو فی محمد اشرف نثا ر،حا جی محمود اختر انصا ف والے ،حا جی محمد اشفا ق،محمد اسلم خا ں اور ارشد محمود سلیمی بھی مو جود تھے ۔اجلا س میں سنیئر معا لج ڈا کٹر محمد یو سف فا روق کی صحت یا بی اور ممتاز صنعتکا ر محمد حفیظ چڈ ھا لا ئف ممبر عظمت اللہ ،سا بق کو نسلر میا ں محمد فا ضل کے والد مہر غلا م محمد،والدہ حا جی محمود اختر انصا ف والے کی وفا ت پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کر تے ہو ئے انکی بلند ی در جا ت کے لئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد کے جما عت اسلا می نظر یات و افکا ر سے سو لہ ہزار افراد نے متفق ہو کر جما عت اسلا می کی سو چ کو کا میا بی سے ہمکنا ر کیا:مبشر احمد بٹ
وزیر آ باد ( جی پی آئی) وزیر آ باد کے جما عت اسلا می نظر یات و افکا ر سے سو لہ ہزار افراد نے متفق ہو کر جما عت اسلا می کی سو چ کو کا میا بی سے ہمکنا ر کیا ۔جما عت اسلا می نظر یا ت کبھی شکست نہیں ہو سکتی وہ جما عتیں ہا ر کر بھی جیت جا تی ہیں جو مشن کو جذ بہ سے پر وان چڑ ھا تی ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر یو سی26/2 کے امیر جما عت اسلا می مبشر احمد بٹ قیم جما عت محمد فاروق مغل نے علا مہ صا ئم کر نا لی سے ملا قات کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می کے کا رکن اور جما عت اسلا می کے نظریا ت اور سو چ سے متفق افراد تبدیلی جیسے عظیم مشن کو اجا گر کر نے کے لئے ایک مضبو ط قوت بن کر ابھرے ہیں ۔جما عت اسلا می کو ہزارو ں کی تعداد میں جو افراد میسر آ ئے ہیں ان سے را بطو ں کو مضبو ط کر کے آ نے والے بلد یا تی الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر مفا د پرستو ں کے خا تمہ میں اہم کر دار ادا کر یں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم ظا ہری ہا ر سے رو حا نی جیت حا صل کئے ہو ئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن میں عوام نشان کیساتھ انسان کو دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں:ملک شہباز کلیار
وزیر آ باد ( جی پی آئی) مسلم لیگ کے سٹی صدر ملک شہباز کلیار نے کہا ہے ججز کے فیصلے اور عوامی نمائندوں کے کام بولتے ہیں۔الیکشن میں عوام نشان کیساتھ انسان کو دیکھ کر ووٹ دیتے ہیںنیک لوگوں کی جنت آسمانوں میںجبکہ سیاستدانوں کی جنت عوام کے قدموں میں ہے وہ مسلم لیگ(ن)کے رہنماء میاں مشتاق رحمانی کی تیمارداری کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ملک شہباز نے کہا کہ ارکان اسمبلی بہتر کارکردگی اور عوامی خدمت کو شعار بنائیں شرافت دیانتداری اچھی چیزیں ہیں لیکن سیاست میںشوکر اور طاقت نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ شرافت اور دیانتداری آئمہ مساجد میں بھی بہت ہوتی ہے،آئندہ عوام شرافت کے ساتھ خدمت اور کارکردگی کو دیکھیں گے،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں ہی خدا راضی ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکل پولیس وزیرآباد میں ڈاکوئوں کا ر اج انتظامیہ بے بس شہریوں میں خوف و ہراس
وزیر آ باد ( جی پی آئی)سرکل پولیس وزیرآباد میں ڈاکوئوں کا ر اج انتظامیہ بے بس شہریوں میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق سرکل پولیس وزیرآباد کے متعدد علاقوں میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں گذشتہ چند روز میں درجنوں شہری مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے کا شکار ہو کر ہزراوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔لٹنے والے افراد کے مطابق تین رکنی ڈکیت گینگ شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں مصروف جن کے پاس جدید آتشی اسلحہ بھی موجود ہے جو رات کے وقت اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں ۔تیزی سے بڑھتی ہوئی ان وارداتوں سے اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہر کی سماجی و سیاسی،مذہبی تنظیموں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پولیس کے گشت کو بہتر کیا جائے۔