اضلاع کی خبریں 02.08.2013
Posted on August 3, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
جس طرح دہشت گردلشکروں کی شکل میں دھن دھناتے پھر رہے ہیں حکمرانوں کو حکمران کہتے شرم آتی ہے:اشرف آصف
لاہور(جی پی آئی)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ جس طرح دہشت گردلشکروں کی شکل میں دھن دھناتے پھر رہے ہیں حکمرانوں کو حکمران کہتے شرم آتی ہے۔ریاست کے اندر ریاست قائم ہوچکی ہے۔حکومت کی رِٹ چیلنج کرنے والوں کو کھلی چھٹی دینا حکمت عملی نہیں بزدلی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خاں سے اتنے خطرناک مجرموں کا بڑی تعداد میں جیل سے فرار دہشت گردی کے ماحول میں جلتی پر تیل کے مترادف ہے۔حکومت کے پاس سوچنے کا وقت نہیں ،کچھ کر گزرنے کا وقت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ اسماعیل خاں سنٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے سنگین واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ڈیرہ اسماعیل خاں سنٹرل جیل پر دو سو دہشت گردوں کے حملے کے سنگین واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ڈیرہ اسماعیل خاں سنٹرل جیل پر دوسو دہشت گردوں کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے قافلے سمیت حملہ کرنا اور گھنٹوں تک کاروائی کرکے اڑھائی سو خطرناک مجرموں کو چھڑا لینا کبھی کسی حکومت میں تو کیا جنگل میں بھی نہ ہوا ہوگا۔دہشت گردوں کا راکٹ لانچروں اور مشین گنوں سے مصلح ہو کر بلا مذاحمت آنا اور اتنی بڑی کاروائی کے بعد بلا مذاحمت جانا حکومتی اداروں کی کار کردگی کو مشقوق بنا رہا ہے۔ بنوں جیل پر حملے کے بعد اگر جیلوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جاتی توحالیہ سنگین واقعہ پیش نہ آتا ۔انہوں نے کہا تعجب کی بات تو یہ ہے کہ تمام ملکی قوانین کو قدموں تلے روندنے والے اعتراف بھی کر رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں ۔حکومت اپنے مفادات کیلئے تو دہشت گردوں کے اساتذہ سے رابطہ کرتی ہے مگر عوام کے خون کے تحفظ کیلئے کوئی کاروائی نہیں کررہی۔ رمضان المبارک میں خون آلود افطاریاں اور لہو لہو سحریاں دھماکے اور ڈاکے ،اغواہ برائے تاوان کی وارداتیں حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے مگر حکمران کبھی کبھار دہشت گردوں سے مزاکرات کا بیان داغ کر سمجھتے ہیں کہ ہماری ذمہ داری پوری ہو گئی ہے لیکن یہ سب خام خیالی ہے ۔دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں نمٹے بغیر مزاکرات کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“قصیدے پڑھ کر فائدے اٹھانا “ڈاکٹر فرزانہ نذیر کا محبوب مشغلہ ہے، تبسم ناز
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب مینارٹی ونگ کی صوبائی راہنما تبسم ناز نے کہا ہے کہ قصیدے پڑھ کر فائدے اٹھانا ڈاکٹر فرزانہ نذیر کا محبوب مشغلہ ہے ،ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے قصیدے پڑھ پڑھ کر چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ کا عہدہ حاصل کیا تب بھی وہ گنگارام ہسپتال کی رہائش گاہ پر غیر قانونی قابض رہیں ، انہوں نے کہا کہ فرزانہ نذیر کا یہ کہنا کہ کچھ ق لیگ کے لوگ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں گمراہ کن ہے ،ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو چاہئے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی جان چھوڑیں جن کا حق ہے ان کو لینے دیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس جماعت کی حکومت ہوتی ہے ڈاکٹر فرزانہ اس میں شامل ہو جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ATIکے بانی اور جماعت اہلسنت کے رہنما مو لانا محمد یعقوب کے قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں :شاداب رضا
لاہور(جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کے بانی اور جماعت اہلسنت کے رہنما مو لانا محمد یعقوب کے قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں۔سند ھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔نواب شاہ میں سر بازار مولانا محمد یعقوب کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروںکے منہ پر طمانچہ ہے۔ ملک بھر میں اہلسنت کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا چیف جسٹس کو نوٹس لینا چا ہئے ۔حکومت عوام الناس کا تحفظ کرنے میں قطعی سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔محمد شاداب رضانقشبندی نے کہاکہ علماء و کارکنان کے قتل عام پر سنی تحریک نے یوم احتجاج منایا ۔سنی تحریک کے زیر اہتمام مولانا محمدیعقوب کے قتل پر خطابات جمعہ میں مذمتی قرار دادیں پیش کی گیں۔ حکمرانوں کی طفل تسلیاں عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔ محب وطن اور پر امن اہلسنت کو تشدد پر اکسایا جا رہا ہے۔اہلسنت کی پر امن پالیسی اور حب الوطنی کو کمزوری مت سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔علماء اور سنی تحریک کے کا رکنان کا قتل اور حکومت کارکردگی انتہا ئی شر مناک ہے ۔قانون نا فذ کرنے والے اندھے ،گونگے اور بہر ے نظر آر ہے ہیں۔ مو لانا محمد یعقوب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔قاتلوں اور دہشت گردوں کو حکومت نے بے لگام چھوڑ رکھا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن کے زیر اہتمام القدس ریلی اسلام پورہ کرشن نگر حیدر روڈ سے اسمبلی ہال چیئرنگ کراستک نکالی گئی۔ریلی میں تمام مکاتب فکرکے علما اور بڑی تعداد میں خواتین،اور بچے بھی شریک تھے بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود ریلی کے شرکا کا جذبہ دیدنی تھاریلی میں حفاظتی انتظامات کیلئے وحدت یوتھ اور امامیہ سکاوٹس کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے جو ریلی کومسلسل اپنے حصار میں لیئے ہر آنے جانے والوں کی تلاشی لیتے رہے جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضائوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونجتے رہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آج کا دن عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا دن ہے اور تمام مسلمان متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں امریکہ اس وقت اپنے نا جائز اولاد اسرائیل کی بقا کے لیئے مسلمانوں کو باہم دست گریباںکر کے صہیونی ریاست کی حفاظت چاہتا ہے یہی وجہ ہے آج شام کو سزا اسرائیل مخالفت پر دیا جا رہا ہے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے اور متحد ہو کر قبلہ اول کے آزادی کے لیے آواز بلند کر کے ثابت کر دیا کہ فرزندان توحید ایک جسم کے مانند ہیں اور استعمار کے اسلام دشمن چالوں سے بخوبی واقف ہیںریلی سے ئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ابوذر نے بھی کظاب کیا انہوں نے کہا کہ یوم القدس کو امام امت امام خمینی نے یوم اللہ کا درجہ دے کر امت مسلمہ کے لئے وحدت اسلامی کی اہمیت کی جو مثال پیش کی اس کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی آج امت مسلمہ نے متحد ہو کر اسرائیلی غاصب کے خلاف آواز بلند کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اسرائیل کا وجود اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اقدس ریلیاں نکالی گئی پنجاب میں شیخوپورہ ،ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ،فیصل باد ،سرگودہا، جھنگ، بھکر ۔ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان، میانوالی، اٹک، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیادت کا اگر تعلق موٹاپے سے ہوتا تو آج پاکستان کی کرنسی پر قائد اعظم کی بجائے کسی پہلوان کی تصویر ہوتی:سعدیہ سہیل
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے رانا ثناء اللہ کی طرف سے تحریک انصاف کے رہنما کے متعلق ہتک آمیز الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کا اگر تعلق موٹاپے سے ہوتا تو آج پاکستان کی کرنسی پر قائد اعظم کی بجائے کسی پہلوان کی تصویر ہوتی، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے ایک زیرک سیاست دان کو اس قسم کا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، انہیں اپنے کئے پر ندامت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ایسے لوگوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی حلقوں میں سیاست دانوں کے متعلق بُرا تاثر جاتا ہے ملک میں محاز آرائی کی بجائے عوام کے مفادات میں مدِ نظر رکھتے ہو اقدامات کئے جائیں، رانا ثناء اللہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی توجہ عوام کے مسائل سے نہیں ہٹا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب آٹے کی قیمتوں میں ہرگز اضافہ نہیں ہونے دے گی:چیف سیکرٹری پنجاب
لاہور (جی پی آئی)حکومت پنجاب آٹے کی قیمتوں میں ہرگز اضافہ نہیں ہونے دے گی۔ یہ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب محمد جاوید اسلم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین ‘ سیکرٹری خوراک’ سیکرٹری قانون اور ڈائریکٹر فوڈ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبہ میںآٹے کی قیمتوں کو ہر صورت مستحکم رکھا جائے گا اور رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 315روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 670 روپے میں وافر مقدار میں دستیاب ہو گا اور عید کے چند روز بعد بھی یہ آٹا فروخت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک پنجاب کے ذخائرمیں 41لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 8 اکتوبر سے فلور ملوں کو گندم کا اجراء شروع کیا گیا تھا ۔ امسال اگر ضرورت پڑی تو فلورملوں کو گندم کا اجراء جلد بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے خیبرپختونخوا کو پاسکو کے ذخائر سے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پنجاب میں گندم کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ مقدس کے آخری دنوں میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، ماجدہ زیدی
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ماہ مقدس کے آخری دنوں میں مہنگائی اور اشیائے خورونوش کا بحران مزید سنگین ہو گیا ، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی اور انتظامی ناکامی ہے ، حکمرانوں نے مہنگائی کے طوفا ن کو روکنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ،عوام کو بتایا جائے کی رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لیے جو 5 ارب کی سبسڈی رکھی گئی تھی وہ کہاں خرچ ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بظاہر لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کے ڈراموں میں مصروف نظر آتے ہیں مگر نہ لوڈ شیڈنگ کم ہوئی اور نہ ہی مہنگائی کنٹرول ہوئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فلور ملز مالکان کو بلاتاخیر سرکاری گوداموں سے سستی گندم کی ترسیل شروع کرے تاکہ آٹے کی قیمتیں کنٹرول ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی نسل میں سپورٹس کلچر کو اجاگر کرکے صوبہ کو نئی شناخت دی جائے گیـ ملک اقبال چنڑ
لاہور(جی پی آئی)صوبے کے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بہاولپور ڈویژن میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سٹیڈیم ، جمنیزیم اور منی سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گےـاس امرکا اظہار صوبائی کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے آج اپنے آفس میں بہاولپورڈویژن سے آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیاـ انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیںـ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں 6کروڑ 15لاکھ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا سپورٹس سٹیڈیم اور6کروڑ25لاکھ روپے کی لاگت سے جدیدطرز کا جمنیزیم بھی تعمیر کیا جارہا ہےـانہوں نے کہا کہ خانپور تحصیل کے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے 58لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیںـ ملک اقبال چنز نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں حیدرسٹیڈیم میں جمنیزیم کی تعمیر کے لئے 4کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد کا تعمیراتی فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکمرانوں کے صرف دو ماہ کے اقتدار نے تین بار بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے:عابد صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے صرف دو ماہ کے اقتدار نے تین بار بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر بجلی اور پیٹرول کے بم گرائے جا رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی پیپلز پارٹی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے انہوں نے کہا کہ دیہی و شہری علاقوں میں یونین کونسل کا یکساں نظام ہونا چاہئے۔