اضلاع کی خبریں 03.05.2013
Posted on May 4, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ملک اس وقت جس بحران کا شکار ہے اس سے نمٹنے کیلئے تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے ،اولمپئن شہناز شیخ
راولپنڈی (جی پی آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور منیجر اولمپئن شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جس بحران کا شکار ہے اس سے نمٹنے کیلئے تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے ، ملک کو تجربہ لیبارٹری بنانے کی ضرورت نہیں ، بلند و بانگ دعوے کرنیوالوں کو شکست ہو گی پوری قوم نواز شریف کے ساتھ ہے ۔ گزشتہ روز چکلالہ سکیم تھری میں حلقہ این اے 56 مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہناز شیخ نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں بسنے والے غربیوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ کرکٹ کا کھلاڑی سیاست کے میدان کا اناڑی ہے اسے پتہ نہیں کہ ملک میں بسنے والی 18 کروڑ عوام کے مسائل کیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو مفاد پرستوں کا سورج غروب ہو گا اور مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ اولمپئن شہناز شیخ نے کہا کہ عوام نے میاں برادران کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے پیپلز پارٹی اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے کہیں نظر نہیں آ رہی جو کام بڑے سے بڑا آمر نہیں کر سکا وہ کام پیپلزپارٹی کی حکومت نے کر دکھایا ہے ملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) انقلابی منشور رکھتی ہے اور انشاء اللہ 11 مئی کو حلقہ این اے 56 سمیت پورے ملک سے مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی حاصل کریگی اور عوامی طاقت سے بر سر اقتدار آ کر ملک و قوم کے مسائل حل کریگی۔ شہناز شیخ نے کہا کہ صرف جنون سے کام نہیں چلتا ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہوش اور جوش کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف تجربہ کار قیادت ہی کر سکتی ہے جسے ایک آمر نے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے ملک بدر کر دیا تھا لیکن 11 مئی کو عوام ثابت کر دینگے کہ قیادت کودلوں سے دور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ کارنر میٹنگ میں چکلالہ سکیم تھری کی معروف شخصیات میاں ریاض ، ملک فاروق ، راجہ شاہد، آصف نواز، سعید ڈار، محمد بلال اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سُنی تحریک 5مئی کو چوہڑچوک میں پی پی 10کامرکزی جلسہ کرے گی
راولپنڈی(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک 5مئی کو چوہڑچوک میں پی پی 10کامرکزی جلسہ کرے گی۔جلسے میں سربراہ پاکستان سنی تحریک جناب محمدثروت اعجازقادری، جے یو پی(نورانی) کے سینئرنائب صدر محمداویس نوانی،سُنی تحریک پنجاب کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضا نقشبندی، حلقہ پی پی 10سے سُنی تحریک اورجے یو پی کے مشترکہ امیدوارملک عبدالرئوف خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ سُنی تحریک کے ڈویژنل، ضلعی اورکینٹ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے ممتازومعروف علماء ومشائخ شرکت فرمائیں گے۔ پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان نعیم الحق رضا کے مطابق جلسے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ انتظامی اُمورکیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔حلقہ پی پی 10سے سُنی تحریک اورجے یو پی کے مشترکہ اُمیدوارملک عبدالرئوف کوعلماء ومشائخ، تاجربرادری، طلباء تنظیموں اورسول سوسائٹی کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ 5مئی کونام نہادوڈیروں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔پا نچ سال مسلم لیگ (ن) نے پنجاب پر حکومت کی مگر قوم کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔کسی کو غریب عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔الیکشن میں قوم کسی بھی طرح کی اجارہ داری اور دھاندلی کو برداشت نہیں کر ے گی۔پی پی 10کاجلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مد نیہ کی اسلامی فلاحی ریاست ہما رے لیے رول ماڈل ہے :رضااحمدشاہ
راولپنڈی(جی پی آئی) جما عت اسلامی کے راہنما حلقہ این اے 56قو می اسمبلی کے نامزد امیدوار رضااحمدشاہ نے کہاکہ مد نیہ کی اسلامی فلاحی ریاست ہما رے لیے رول ماڈل ہے پاکستا ن میں اسلامی ریاست کے قیام کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز کرینگے این اے 56کے عوام امپورٹڈ امیدوار وں کومسترد کردینگے حلقے کے عوام جما عت اسلامی کے امیدواروں کوکامیاب بناکر راولپنڈی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف کا رنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رضااحمدشاہ نے کہاکہ سابق حکمرانوں کا 5سالہ دور کا احتساب کرینگے پر انے آزمودہ چہروں ایک با ر پھر روپ بد ل کر عوام کو بیوقو ف بنا رہے ہیں 11مئی کو ان سیا سی یتیموں شعبدہ با زوں کی رخصتی کا د ن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو جیت مسلم لیگ (ن) میاں برادر ن کی ہوگی مسلم لیگ کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا :ملک پرویز حیدر
راولپنڈی(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے راہنما اور ممبرصوبائی کونسل ملک پرویزحیدرنے کہاکہ 11مئی کو جیت مسلم لیگ (ن) میاں برادر ن کی ہوگی مسلم لیگ کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہا تھ مضبوط کرکے مسلم لیگی امیدوارو ں کو کامیاب بنائیں گے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے ملک پر ویزحیدرنے کہاکہ روالپنڈی کے غیور عوام 11مئی کو شیر پر مہر لگا کر 2008ء کی روائت کو قائم رکھیں گے اور ایک با ر تمام نشتیں جیت کر میاں نوازشریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو عوام گھروں سے باہر نکلیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں:احسن رشید
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف پی پی 156 کے امید وار احسن رشید نے کہا ہے کہ 11مئی کو عوام گھروں سے باہر نکلیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں بد قسمتی سے اس حلقے کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل حل کرے گے اورنوجوانوںکوروزگار فراہم کریں گے لاہور جیسے شہر میں آج بھی عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں گڈ گورنس کے دعوے نواز لیگ کو عبرت ناک شکست سے نہیں بچا سکتے ،لاہور کے عوام مشکل وقت میں بھاگنے والوں کا اصلی روپ جانتی ہے اب ان کے کسی نعرے اور بھکاویں میں نہیں آئے گے تحریک انصاف 11مئی کو زرداری اور مداری کی پارٹنرشپ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے توڑ دے گی، وہ اپنے انتخابی حلقہ میں مکہ کالونی ،بیل احا طہ آفیسر کالونی ،حسین آباد ،علی ویو گارڈن ،میاں میر کالونی اور نشاط کالونی میں جلسوں سے خطا ب کر رہے تھے جبکہ احسن رشید نے علی ویو گارڈن میں انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیا اور مین حسین آباد بازار میں ڈور ٹو ڈور کیمپین کی،احسن رشید نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے کرپٹ مافیا اپنا بوری بسترا باندھ لے انہوں نے کہا کہ عوام بلے مہر لگا کر مخلص قیادت کا انتخاب کریں عمران خان کے کامیاب لاہور کے انتخابی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہے پر (ن) لیگ پریشان نہ ہو انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی ، انشاء اللہ 11 مئی کو سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،این اے 125کی غیور عوام تحریک انصاف کے ساتھ عمران خان پوری قوم کی آواز بن چکے ہیں لاہور کی عوام نے 11مئی سے پہلے ہی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،نوجوانوں کا سونامی سرکس کے شیر کو کھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری کے قتل کا نوٹس لے لیا،آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری کے قتل کی شدید مذمت کی ہےـوزیراعلیٰ نے خرم رضا قادری کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب سے رپورٹ طلب کرلی ہےـوزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ خرم رضا قادری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافیوں نے آمریت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں: وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صحافت بلاشبہ ریاست کا ایک اہم ستون ہے ۔ آج دنیا جس طرح گلوبل ویلج بن چکی ہے اس میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ تاہم کسی خبر تک رسائی اور اسے عوام تک پہنچانے کا عمل امانت داری اور غیرجانبداری کا متقاضی ہوتا ہے۔ جہاں صحافت کی آزادی اور خودمختاری ضروری ہے وہاں اس کا ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا بھی اہم ہے۔عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو آرا نہیں کہ میڈیا جہاں معاشرے میں پائی جانے والی مختلف خامیوں اور مسائل کی نشاندہی کرتا ہے وہاں حکومت کی رہنمائی کا فریضہ بھی سرانجام دیتا ہے۔ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی جمہوری معاشرے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں صحافیوں اور اہل قلم کی آزاد ی اظہار رائے کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ صحافیوں نے دور آمریت میں آزادی اظہار کے لئے بے مثال جدوجہدکرکے تاریخ رقم کی ہے اورصحافیوں کوبھی جابرحکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے پر قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں ۔آج ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میڈیا نے دور آمریت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دی ہیںاور آج پاکستان میں میڈیاکی آزادی انہیں قربانیوں کا ثمر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کاکراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے بیٹے کے قتل کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کراچی کے علاقہ بلال کالونی ، کورنگی میں رحمانیہ مسجد کے باہرعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے بیٹے نصیر زمان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے بیٹے کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سے انڈوپاک ڈبیٹنگ چمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ء کی ملاقات
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے انڈوپاک ڈبیٹنگ چمپیئن شپ (Indo-Pak Debating Championship) میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ء نے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے طلباء کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور وہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے صلاحیتوںکا لوہا منوارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مباحثے کی چمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان کے طلباء نے ملک و قوم کا نام روشن کیاہے اور قوم کو اپنے ان باصلاحیت بیٹوں پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والوں میں سکاس کے پرنسپل شہریار سلامت، سکول کے ڈبیٹنگ کوچ اسد اللہ طارق،طلباء عظیم لیاقت، اوشاکا فاروق اور حسان قیصر شامل تھے۔واضح رہے کہ 24اپریل 2013کو نئی دہلی کے سری فورٹ سٹیڈیم میں پہلی انڈوپاکستان ڈبیٹنگ چمپیئن شپ منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے 16سکولوں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ چمپیئن شپ کا فائنل سکاس (SICAS) اور لاء مارٹی نیری (La Martiniere)سکول کے مابین ہوا۔ سکاس ٹیم کی نمائندگی عظیم لیاقت ، اوکاشا فاروق اور حسان قیصر کر رہے تھے ۔چمپیئن شپ کے فائنل میں سکاس کی ٹیم کامیاب رہی۔ سکاس کے حسان قیصرچمپیئن شپ کے بہترین مقررقرار پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ق اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی ، سیدبلال شیرازی
لاہور(جی پی آئی)صوبائی حلقہ پی پی 127 سے پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ نامزد امیدوارو مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اقتدار میں آکر عوامی سہولیات اور ریلیف میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر چودھری پرویز الہٰی دور کے پاورمنصوبوں کو جاری رکھا جاتا اوران منصوبوں کے فنڈز نہ روکے جاتے تو آج پنجاب اندھیرے میں نہ ڈوبا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے حل کے لیے چودھری شجاعت حسین فارمولہ اب بھی قابل عمل ہے اس پر عمل پیرا ہوکر پنجاب کو اندھیروں سے نجات مل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل کلاس والا میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سیالکوٹ کی غیور عوام اپنے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو مسترد کردیں ،مسلم لیگ ق کامیابی کے بعد سیالکوٹ موٹر وے کے رکے ہوئے منصوبہ کو مکمل کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی اور خوشحالی کے نشان سائیکل پر مہر لگا کر مسلم لیگ کے امیدوار وں کو کامیاب کروائیں اور ترقی اور خوشحالی کا رکا ہوا پہیہ پھر سے چلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ،اسے موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔اس منصوبے کو بہتر اور موثر انداز کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اندرون شہر ہمارا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔ اس ورثہ کی دیکھ بھال اور بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لئے لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ پر موثر عملدرآمد کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ علاقہ کی ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے یہاں نئی عمارتوں کی تعمیرات کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اندرون شہر کمرشلائزیشن کی روک تھام کے بارے میں سفارشات مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میںلاہور والڈ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کاجائزہ لینے کے سلسلے میںاعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس میںصوبائی وزیر صحت، سیاحت و آرکیالوجی مسز سلیمہ ہاشمی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈی جی آرکیالوجی، ڈی جی ایل ڈی اے، یوسف صلاح الدین، نیئر علی دادا، فقیر سید سیف الدین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرجنرل لاہور والڈسٹی پراجیکٹ کامران لاشاری نے منصوبے پر پیش رفت کے بارے میںبریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی مقامات کی بحالی او ردیکھ بھال ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کو فروغ دیکر قومی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتا ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تاریخی مقامات کی بحالی و تزئین و آرائش بے حد ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد سے جہاں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وہاں ریونیو بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ اندرون شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ او رتاریخی مقامات کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ کے اہم منصوبے پر موثر عملدرآمد کے لئے مزید قانون سازی بھی کی جانی چاہیئے اور اس مقصد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اندرون شہر کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی انٹرنیشنل ڈونرز کا تعاون بھی حاصل کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس منصوبے پر عملدرآمد سے یہاں کے مکینوںکے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹرجنرل لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ کامران لاشاری نے منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر مختلف پیکیجز کے تحت کام کیاجارہاہے۔ پہلے پیکیج پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پیکیج ون کے تحت پانچ تاریخی مقامات بشمول دہلی گیٹ، شاہی حمام، وزیرخان مسجد اور شاہی گزرگاہ کو اصل حالت میںبحال کیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ پر عالمی بینک کا تعاون حاصل ہے اور اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کی تکنیکی معاونت بھی حاصل ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں اپنی اپنی تجاویز دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کا قبضہ گروپ جوزف کالونی کے متاثرین کو تنگ کر رہا ہے ، انجینئر شہزاد الہٰی
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب مینارٹی ونگ کے صدر صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست سے امید وار انجینئر شہزاد الہٰی نے کہا ہے کہ مسیحی عوام شہباز دور کے مظالم نہیں بھولے مسیحی برادری سانحہ جوزف کالونی کی ذمہ دار ن لیگ کے امید واروں کے خلاف ووٹ دیں، انہوں نے پنجاب بھر کے مینارٹی ونگ کے ضلعی راہنمائوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں اقلیتوں کو عزت اور آئینی حقوق ملے ، آج وقت آگیا مسیحی عوام چوہدری پرویز الہٰی کے امید واروں کو ووٹ دیکر اپنے محسن کا شکریہ ادا کریں ،ن لیگ کے دور میں مسیحی عوام اور مشن کی پراپرٹی پر قبضے کیے گئے اور بارہا مطالبہ کے باوجود تحفظ نہیں دیا گیا ، سانحہ جوزف کالونی کے حوالے سے شہباز دور کا مجرمانہ کردار سپریم کورٹ کے فیصلے اور معز ز ججز کے ریمارکس میں دیکھا جاسکتاہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا قبضہ گروپ تا حال جوزف کالونی کے متاثرین کو تنگ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جوزف کالونی کے متاثرین سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے اب مسیحی عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مسترد کرکے بدلہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچے ملک پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں انہیں ہر آفت اور برآئی سے بچائیں گئے شہزاد انجم بیگ
لاہو(جی پی آئی)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایت پر سیف چائلڈ فائونڈیشن کی محکمہ سوشل ویلفیئرکے اشتراق سے ایمپریس روڈ پر خسرہ کے خلاف آگاہی واک کی گئی واک میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کا مقصد معاشرے میں خسرے کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنا اور بچوں کی صحت کی حفاظت کے حوالے سے والدین کو آگاہ کرنا ہے اور سیف چائلڈ فائونڈیشن کا مقصد بچوں کے حقوق اور ان کا تحفظ ہے۔اپنے بیان میں صدر سیف چائلڈ فائونڈیشن شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ بچے ملک پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں انہیں ہے آفت اور برآئی سے بچانا ہر شہری کا فرض ہے تاہم فائونڈیشن بچوں کے لیئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گئی کیونکہ آج کے بچے ہی کل کا پاکستان ہیں ان کی صیح نشوونما اور حفاظت ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے انہیں ہر آفت اور برآئی سے بچائیں گئے سیف چائلڈ فائونڈیشن کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سٹی ڈ سٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر خسرہ آگاہی مہم پر خصوصی ٹاسک دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن یو سی 75 میںڈی ڈی او سوشل ویلفیئر پراجیکٹ نمبر 9درنجف کی جانب سے کیا گیا جس میں عوام کو، پمفلٹ ،پوسٹر،سیمینار اور واک کے زریعے مختلف طریقوں سے خسرے کے خلاف آگاہی دی جائے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحد ت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
لاہور (جی پی آئی) مجلس و حدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول ۖ حضرت حجر بن ادی الکندی کے مزار کو مسمار کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمائوں علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا آج عالم اسلام اُس معتبر اور جلیل القدر صحابی رسول ۖ کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں۔ شام میں اصل جنگ اسرائیل امریکہ اُسکے اتحادی اور عالم اسلام کے درمیان ہے۔ مقدس ہستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اُن کے لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔ یقینا یہ یہود و نصریٰ کا کام ہے جو مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ ابوذر کا کہنا تھا کہ یہودو نصریٰ اس جنگ کو نام نہاد اسلامی جہاد کا نام دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست گریبان کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن خطے میں ایسی طاقتیں اللہ کی ذات نے رکھی ہیں جو ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا اصحاب کے نام پر واویلا کرنے والے اسلام کے ٹھیکیداران آج اس تاریخ کے بدترین توہینِ اصحاب پر خاموش کیوں ہی؟ مغرب اس وقت شام میں وہ کام کررہے ہیں جس سے عالم اسلام کی رسوائی اور اسلامی اصولوں کے منافی اقدامات کو اسلامی روایات بنا کر ایک نیا اسلام متعارف کروایا ہے جو انشا اللہ خطے کے غیور مسلمان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور غیر اسلامی غیر انسانی فعل سرانجام دے کر مسلمانوں کو جاتے جاتے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کرکے اپنے استعماری آقائوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں جو انشااللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم اس وقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عرب ممالک جو کہ ان جنگجوئوں کے خیر خواہ ہیں اُن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام کے نام پر اسرائیل اور امریکی مفادات کو جہاد کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے شام میں شدت پسندوں کیجانب سے کئے گئے اس المناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل اور امریکی پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ عالم اسلام آج سراپا احتجاج ہیں ۔ دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری ہیں اور آئی سی اِس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان جاہل قوتوں کی حمایت کرنے والے عرب ممالک سے جواب طلب کریں۔ بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ حسن ہمدانی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ مہدی حسن کاظمی، سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان سید زین زیدی نے بھی خطاب کیا اور اس دل سوز واقعے کی شدید مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد میں ن لیگ کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے:ڈاکٹر نثار احمد چیمہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ن لیگ کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے میاں برادران عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں جسٹس افتخار چیمہ 2008میں 23ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیا ب ہوئے تھے اس مرتبہ وہ اس سے زیادہ لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے101میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ کے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ حلقہ کے کئی اہم گروپوں اور دھڑوں کی واضح حمایت کے بعد جسٹس افتخار احمد چیمہ کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی ہے اور ن لیگ وزیر آباد سے کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ فتح شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہو گی شرفاء کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ہم نے سیاست میں بھی شرافت اور اصولوں کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو شیرکی فتح سے لوگوں کے چہروں پر مایوسیوں کے سائے ٹل جائیں گے:چوہدری محمو دبشیر ورک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 97 کے امیدوار چوہدری محمود بشیر ورک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 مئی کو شیرکی فتح سے لوگوں کے چہروں پر مایوسیوں کے سائے ٹل جائیں گے۔ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہونگی ملک دشمن عناصر اس دن منہ چھپاتے پھر رہے ہونگے۔ 11 مئی کو ایک تاریخ ساز دن ہو گا جس روز زمین کے خدائوں کا کفر ٹوٹ جائے گا اور غیور عوام کی فتح ہو گی انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ میدان میں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو ایک کھلونا سمجھ کر استعمال کیا اور جو ملک پاکستان بننے کے حق میں پیش تھے سب یکساں ہو کر مسلم لیگ ن کے شیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر اک روشن پاکستان میں لیکر جائے گی۔ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کو ہم عزت کی نگاہ سے د یکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار شاہین آباد تاراں والا گلہ عبدالستار عرف بھولا گجر کے ڈیرے پر سینکڑوں افراد کے ہجوم سے محمود بشیر ورک ‘ ملک سلیم ‘ محمد ثاقب اور محمد رفیق نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خرم دستگیر کی سفارش پر گوجرانوالہ شہر میں درجنوں منصوبہ جات کی بنیاد رکھی:اشرف علی انصاری
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انجینئر خرم دستگیر کی سفارش پر گوجرانوالہ شہر میں درجنوں منصوبہ جات کی بنیاد رکھی اور دور حکومت میں تمام کے تمام مکمل کروائے تاریخ میں کبھی بھی اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو سکے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری کی کارنر میٹنگ میں شرکاء سے گفتگو ‘ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سونامی خان مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے پریشانی کے عالم میں اپنا انتخابی نشان بھی بھول گئے ہیں۔ حلقہ میں ہمارا مقابلہ کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ہم سیاست خدمت سمجھ کر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بھرپور سپورٹ ‘ میرٹ اور کارکردگی کی وجہ سے 11 مئی کو ہم بہت بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو ملک تقسیم کرنے اورملک بچانے والوں کے مابین معرکہ ہوگا :عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)11مئی کو ملک تقسیم کرنے اورملک بچانے والوں کے مابین معرکہ ہوگا حتمی فیصلہ عوام کے ووٹوں نے کرنا ہے۔پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے جو غیرملکی ایجنٹوں کے ہاتھوں میں یرغمال بنا ہواہے اس وقت پاکستان کو محب وطن اورشیردل قیادت کی ضرورت ہے جوملک میں عوام کے جان ومال عزت آبروکی حفاظت کرسکے امن امان کو یقینی بنائے دہشت گردی اورکرپشن کا خاتمہ کرے لوڈشیڈنگ بے روزگاری اورمہنگائی سے نجات دلاسکے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے رہنما وامیدوارپی پی91عمران خالد بٹ نے فیصل کالونی میں انتخابی کانرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلیم احمدبھٹی،بابوامجد حسین کمبوہ،محمد اشرف کمبوہ،راجہ محمدشفیق،خامس شکور اورعلی حسن نے بھی اظہارخیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی سیٹھ محمد رفیق رحمانی نے ساتھیوں سمیت سیٹھ مقصود احمد رحمانی امیدوارحلقہ پی پی 95کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)کوٹ سعد اللہ کی رحمانی برادری کے سرکردہ حاجی سیٹھ محمد رفیق رحمانی نے اپنے ساتھیوں سمیت سیٹھ مقصود احمد رحمانی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 95کی حمایت کا اعلان کر دیا جس میں معززین علاقہ سیٹھ محمد صدیق سیٹھ محمد یوسف اور دیگر مقررین نے بھی شرکت کی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر سیٹھ مقصود احمد رحمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب میرے رب کا شکر ہے کہ اہل علاقہ نے ایک غریب امیدوار کا ساتھ دیا میں ان کا بہت مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں اللہ مجھے اس عہدے پر فائز کر کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و وفا کی لافانی مثال قائم کی
چونڈہ(جی پی آئی)خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و وفا کی لافانی مثال قائم کی۔وصال رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام کی کشتی کو سہارا دیا ۔قرآن کریم کو جمع فرما کر ملت اسلامیہ کو متحد فرمایا ۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کا مشن تین باتوں کو بنائے رکھا کہ مال میرا ہو اور خرچ کرنے کا حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ،اولاد میری ہو اور غلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور آنکھ میری ہو جبکہ چہرۂ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پیشِ نظر ہو۔آج ملت اسلامیہ افکار سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اپنا کر غلبۂ اسلام کی جدوجہد کوتیز تر کر سکتی ہے۔ وصالِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منصب خلافت پر فائز ہو کر اس والہانہ انداز سے دفاع اسلام فرمایا کہ تاقیامت ملتِ اسلامیہ اپنے محسن سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی احسان مند رہے گی ۔ان خیالات کا اظہارقائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ غوثیہ چوبارہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اسلام کے ماتھے کا جھومر تھے ۔سیرت و کردار میں سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ خلیفہ اول کے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اجاگر کرتا ہے ۔ ساری زندگی فواحش ،شراب نوشی اور گناہ کبیرہ کے قریب تک نہ گئے ۔سفر و حضر میں خدمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کر کے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے منفرد مقام پاگئے ۔انہوں نے کہا رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو دنیا میں جنت کی بشارت سب سے پہلے عطا فرمائی ۔اسلام میں اول ،مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اول، نیکی میں اول، تحفظ حدود اللہ میں اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ خلافت و امامت میں بھی اول ہی رہے ۔مسیلمہ کذاب جیسے جھوٹی نبوت کے دعویدار سے جہاد کر کے قصر ختم نبوت کو محفوظ بنایا ۔ مانعین زکوٰة سے جہاد کر کے انہیں راہِ راست پہ لانا خلیفہ ٔ اول کے کمال اسلام دوستی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا خلافت کے منصب پر متمکن ہو کر مزدور کے برابر بیت المال سے وظیفہ لینا موجودہ حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے ۔ خلافتِ راشدہ کا نظام دنیا میں ایک ماڈل نظام ہے ۔حکمرانوں نے پاکستان کو نظاموں کی تجربہ گاہ بنا لیا ہے ۔ مگر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی پیروی ہی ملک و ملت کی فلاح کی ضامن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تربیتی ہیلی کا پٹر کی فنی خرا بی کے با عث ہنگا می لینڈنگ ،ہیلی کا پٹر میں سوارلیفٹنٹ کما نڈر اور کیپٹن کو زخمی حا لت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا
وزیر آ باد (جی پی آئی ) تربیتی ہیلی کا پٹر کی فنی خرا بی کے با عث ہنگا می لینڈنگ ،ہیلی کا پٹر میں سوارلیفٹنٹ کما نڈر اور کیپٹن کو زخمی حا لت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا راہوالی کینٹ سے سول ایوی ایشن کا تربیتی ہیلی کا پٹر لیفٹنٹ کمانڈر طلحہ اور کیپٹن اعجازمعمول کی ٹریننگ کیلئے روانہ ہو ئے ہیلی کا پٹرمیں اچا نک فنی خرا بی پیداہو نے پر پائلٹ نے تربیتی ہیلی کا پٹر کو وزیرآباد کے قریب ہری پوربند کے بیلہ میں ہنگا می لینڈنگ کروائی تاہم حا دثہ میںہیلی کا پٹر کو معمو لی نقصا ن پہنچا اور دو نوں پا ئلٹ لیفٹنٹ کما نڈر طلحہ اور سیکنڈ پا ئلٹ کیپٹن اعجاز زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کا پٹر کے ذریعے طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ۔حاد ثہ کی اطلاع ملنے پرحسا س ادارے کے افسران اور مقا می پو لیس انتظا میہ جا ئے وقو ع پر پہنچ گئے ۔یا د رہے کہ چند ما ہ قبل بھی اسی طر ح کا ایک تر بیتی ہیلی کا پٹر فنی خرابی کی بنا ء پر یہا ں سے دو کلو میٹر دور دریا ئے چنا ب میں گر کر تبا ہ ہو گیا تھا جسمیں دو نو ں پا ئلٹ شہید ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لو ڈ شیڈنگ کے دوران تین مو ٹر سائیکل سوار ڈا کو ئو ں نے بیکری میں دا خل ہو کر اسلحہ کے زور پر 45ہزار روپے چھین کر فرار
وزیر آ باد (جی پی آئی) لو ڈ شیڈنگ کے دوران تین نا معلو م مو ٹر سائیکل سوار ڈا کو ئو ں نے سیا لکو ٹ روڈ نزد سٹی پا رک کے با لمقا بل صو فی بیکری میں دا خل ہو کر اسلحہ کے زور پر ما لک دوکا ن محمد تنویر سے45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گلی گو رو کو ٹھا میںکے رہا ئشی مسلم لیگی کا رکن محمد زاہد کے گھر دا خل ہو کر انکی والدہ مر یم بی بی کو گھر میں اکیلا پا کر دو عدد مو با ئیل اور کا نو ں کی با لیا ں اتا رتے کا ن زخمی کر دیا شو ر مچا نے پر پڑو سی افراد نے ڈا کو عمر کو مو قع پر قا بو کر کے پو لیس کے حوالے کر دیا یا د رہے کہ عمر کا سا بقہ ریکا رڈ بھی ڈکیتی ،چو ریو ں سے وابستہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بر سر اقتدار آ کر تحصیل وزیر آ باد سے کمیشن ما فیا ء اور را شی افسرو ں کا قلع قمع کر یں گے
وزیر آ باد (جی پی آئی ) بر سر اقتدار آ کر تحصیل وزیر آ باد سے کمیشن ما فیا ء اور را شی افسرو ں کا قلع قمع کر یں گے تا کہ غر یب لو گو ں کے جا ئز کا م آ سانی ہو سکیں میرا خا ندان پچا س سالو ں سے عوام کی خد مت کر رہا ہے میرے بزرگ سا بقہ چیئر مین ضلع کو نسل چو ہدری رحمت علی با گڑی مر حو م عوام ہی کی خد مت کر تے ہو ئے شہید ہو ئے تھے میں بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہا ہو ں ۔اب عوام پا رٹی ٹکٹ نہیں دیکھتے بلکہ امیدوارکا کر دار دیکھتے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر آ زاد امیدوار پی پی104امتیا ز اظہر با گڑی نے ممتا ز سما جی رہنما عا دل چیمہ کے ڈیرہ ہری پو ر ،نتھو لو ک عمران وڑا ئچ اور کلیر کو ٹ عمر اشرف کلیر کے ڈیرو ں پر انتخا بی جلسو ں سے خطا ب ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر عا دل چیمہ،عمر ارشف ،خواجہ سہیل ،وحیدالزما ں چیمہ،ارسلا ن بلو چ،خرم شہزاد،چو ہدری احسا ن وڑا ئچ،جمشید وڑا ئچ ،چو ہدری احسا ن فیصل گل بٹ اور دیگر مقرر ین نے بھی خطا ب کیا ۔جب امتیا ز با گڑی جلسہ گا ء پہنچے تو ہزارو ں افرا د نے ان کا والہا نہ استقبا ل کیا پھو لو ں کی پتیا ں اور کر نسی نو ٹ نچھا ور کئے اور گھو ڑا ڈا نس پیش کیا ۔جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے امتیاز با گڑی نے کہا کہ میں عوام کی سوچ بد لنے کے لئے آ یا ہو ں کیو نکہ عوام کے ذہنو ں میں ہے کہ سیا ستدا ن اور پو لیس والے کر پٹ ہو تے ہیں میں ثا بت کر دو ں گا کہ سبھی ایک جیسے نہیں ہو تے ۔امیدوار قو می اسمبلی جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ کی شرا فت اور ایما نداری کی قسمیں چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہدری نے بھی کھا ئی ہے اس لئے ہما را فر ض ہے کہ انہیں کا میا ب کر وائیں بعض لیڈرو ں کا صرف یہی کا م ہے کہ گلیو ں ،نا لیو ں اور سڑ کیں بنوا نے کی آ ڑھ میں کروڑو ں رو پے کی کمیشن کھا تے ہیں لیکن اب یہ ہزارو ں افراد کا ٹھا ٹھیں ما رتا سمندر کمیشن خو رو ں کو بھگا کر دم لے گا میں ہر تر قیا تی کا م عوام کے مشورہ کے بغیر نہیں کرو ں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوارصو با ئی امیدوار چو ہدری شو کت منظور چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد جما عت ہے جو توانا ئی بحران پر قا بو پا کر ملک میں معا شی اور صنعتی انقلا ب بر پا کر نے کی اہلیت رکھتی ہے
وزیر آ باد (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوارصو با ئی امیدوار چو ہدری شو کت منظور چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد جما عت ہے جو توانا ئی بحران پر قا بو پا کر ملک میں معا شی اور صنعتی انقلا ب بر پا کر نے کی اہلیت رکھتی ہے ۔عوام 11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کے قا ئد میا ں محمد نواز شریف کو تیسری مر تبہ وزیر اعظم بنا ئیں گے ۔نواز شریف ہی محب وطن لیڈر ہیں جو وطن عزیز کو مو جو دہ بحرا نو ں سے نکا ل کر تر قی کی راہ پر گا مزن کر سکتے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں ملک اعجاز آ ف رکھ بھر وکی کی طر ف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عصرا نہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ سابق کر پٹ حکمرا نو ں نے کر پشن ،بیروز گا ری اور لو ڈ شیڈ نگ کے تحفے دئے ہیں جسکی وجہ سے ملک اندیھیرو ں میں ڈو ب گیا ہے ملکی صنعت تبا ہ ہو نے کی وجہ سے مزدورو ں کے چہرو ں سے مسکر اہٹیں چھن گئی ہیں ۔اس مو قع پرمحمد شبیر اعوان،ملک خلیل احمد ،میجر الطا ف چیمہ اور دیگر مقرر ین نے بھی خطا ب کیا ۔ حا جی ملک اعجا ز نے کہا کہ میا ں نواز شریف کے دور میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ خود کش دھما کے دہشت گر دی اور بیروز گا ری نہیں تھی ۔دنیا کہہ رہی تھی کہ پا کستان ایشئین ٹا ئگر بننے جا رہا ہے مگر اس وقت ایک آ مر نے شب خو ن ما ر کر اقتدار پر قبضہ کر لیا ورنہ پا کستان کے حا لا ت آ ج ایسے نہ ہو تے انہو ں نے کہا کہ 11مئی کے دن ملک کے اٹھا رہ کرو ڑ عوام فیصلہ کر یں کہ ملک کو دو با رہ لٹیر و ں کے سپرد نہ کر نا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جما عت اسلا می وزیر آ باد کے رہنما و امیدوار صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ پا کستا ن میں نظا م اور چہرو ں کی تبدیلی ہر با شعو ر فرد کا تقا ضا ہے
وزیر آ باد (جی پی آئی ) جما عت اسلا می وزیر آ باد کے رہنما و امیدوار صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ پا کستا ن میں نظا م اور چہرو ں کی تبدیلی ہر با شعو ر فرد کا تقا ضا ہے اور یہ تبدیلی جما عت اسلا می ہی لا سکتی ہے ۔سا بقہ حکمرا نو ں نے ملک کا بیڑ ہ غر ق کر کے رکھ دیا ہے ۔ملکی عز ت و وقا ر اور سلا متی کو امر یکہ کے پا س گر وی رکھ دیا ہے قو م خا موش تما شا ئی کا کردار ادا کر نے کی بجا ئے نیک ،ایما ندار اور صا لح قیا دت منتخب کر نے کے لئے جما عت اسلا می کا سا تھ دیں ۔وہ رابطہاہلحدیث یو تھ فو رس کے زیر اہتما م پیر مٹھا رو ڈ پر انتخا بی جلسہ سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر عبد الوکیل علوی،نعمت اللہ ظفر ،قا ری اشرف کھر ل ،نو ید احمد محمد ی،صا بر حسین بٹ،حسن البنا ء اللہ والے ،میا ں صلا ح الدین قیصر ،نے بھی خطا ب کیا ۔مشتا ق بٹ نے کہا کہ جما عت اسلا می کی اولین تر جیحا ت توا نا ئی بحرا ن کا خا تمہ،تعلیم و صحت و روز گا ر ہے ۔زرداری حکو مت نے کر پشن ،نا اہلی،بد انتظا می،قا نو ن کی پا ما لی اور ادارو ں کے تصا دم اور عد لیہ کی حکم عدو لی کے ریکا رڈ قا ئم کئے ہیں ۔اس مو قع پر اہلحدیث یو تھ فورس کے عہدیادران نے محمد مشتاق بٹ کی حما ئت کا علا ن کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام جا ن لیں کے لٹیرے اور کر پشن ما فیا ء میں مبتلا ملک و قوم کا کچھ نہیں سنوار سکتے
وزیر آ باد (جی پی آئی ) حلقہ کی عوام جا ن لیں کے لٹیرے اور کر پشن ما فیا ء میں مبتلا ملک و قوم کا کچھ نہیں سنوار سکتے اور عوام ان سے پیچھا چھڑا نے اور تبدیلی کے لئے ہما را ساتھ دیں ہم سب نے ملکر پا کستان کی تقدیر بد لنی ہے حلقہ کو بچا نے کے لئے
عوام میرے شا نہ بشا نہ کھڑی ہو ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر امیدوار قو می اسمبلی حلقہ این اے101محمد احمد چٹھہ اور امیدوارصوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی104آ صف محمو دکلیر نے پا ک ٹا ئو ن اور گلی ارا ئیا ں کو چہ لا ل دوارہ میں انتخا بی جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ بد دیا نت نما ئندو ں نے تھا نہ کچہری کی سیا ست کر کے عوام پر بہت طلم ڈھا ئے اور جو شخص بھی اپنی کو ئی حا جت یا ضرورت کے لئے انکے پا س جا تا تو یہ اسکے سا تھ شر مناک سلوک روا رکھتے انہو ں نے کہا کہ حلقہ کے غیو ر عوام اس مر تبہ 11مئی کو بس کے نشا ن پر مہر لگا کر دیا نت و صداقت اور شرافت کا ساتھ دیں ۔اس مو قع پر سا بق نا ظمین محمد خا لد مغل ، محمد اکبر بشیر ،حا جی نصیر احمد ارا ئیں ،ملک شکیل احمد ،را نامحمد انور،را نا محمد شہبا ز،زین علی کھو کھر ،فر یدہ منظور دا ئم،سیٹھ محمد ادریس اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔را نا برادری کے سر برا ہ را نا محمد انور نے محمد احمد چٹھہ اور آ صف محمود کلیر کی حما یت کا اعلا ن کیا ۔ را نا محمد نوید،را نا جبا ر،را نا محمد عمر،را نا صا بر ،را نا اشفا ق،را نا عبد الستار،را نا شہبا ز،را نا محمد ارشدبھی مو جو د تھے۔