اضلاع کی خبریں 03.09.2013

صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ ہے حکمران امریکہ نواز پالیسی چھوڑ کر قومی امنگوں کے مطابق ایجنڈا تشکیل دیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ ہے حکمران امریکہ نواز پالیسی چھوڑ کر قومی امنگوں کے مطابق ایجنڈا تشکیل دیں۔سنی اتحاد کونسل 6ستمبر کو ملک گیر سطح پر یوم تحفظ پاکستان منائے گی اس روز مختلف شہروں میں دفاع پاکستان ریلیاں،استحکام پاکستان سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر اجتماعات میں دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے کا حلف اٹھایا جائے گا۔اور سنی اتحاد کونسل کے دفاتر میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،قاری غلام سرور حیدری، مفتی محمد سعید رضوی،قاری محمد اشرف شاکر، حافظ محمد رفیق قادری، مفتی محمد حسیب قادری،قاضی محمد یعقوب رضوی، مولانا محمد خالد حسن مجددی،ارشد جاوید مصطفائی اور محمد اکرم رضوی نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلی میاں شہباز شریف حالیہ بارش اور اس کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے مسائل سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)خادم اعلی میاں شہباز شریف حالیہ بارش اور اس کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے مسائل سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے قائد میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوامی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیاہے، ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھا ہے۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین کے امداد کے لیے وزیر اعلی نے بیس بیس گھنٹے مسلسل خود کام کرکے حکمرانوں کے لیے مثال قائم کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوری کابینہ کو بھی ہدایت جاری کیں ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے افراد کی امداد، راشن کی فراہمی کو بلا تعطل فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد متاثرین اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرکے تاجروں کے حقوق بغیر کسی لالچ کے اُن کو دلائیں گے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) فاونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرکے تاجروں کے حقوق بغیر کسی لالچ کے اُن کو دلائیں گے اور اُن کی فلاح و بہبودکیلئے دِن رات ایک کردیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے فرنس فیکٹریوں کے مالکان کا اپنے گروپ کی حمایت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کا سابقہ دور تاریخ کے سیاہ ترین ادوار میں سے ایک تھا۔ سابقہ لیڈران نے نہ تو تاجروں کے مسائل کی طرف کوئی دھیان دیا اور نہ ہی اُن کے ذاتی حقوق دلانے میں کوئی قابل تحسین کارنامہ سرانجام دیا ہے بلکہ چیمبر کو اُنہوں نے اپنی ذاتی جاگیر بنا رکھا تھا اور اپنے من پسند افراد کو چیمبر کی رکنیت دے رکھی تھی تاکہ اُن کے کسی بھی فعل پر کوئی بھی اُن کے خلاف آواز بلند نہ کرسکے۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب فائونڈرز و یونٹی گروپ بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے گا اور تاجروں کو ہر جائز حقوق دلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ میٹنگ میں گروپ کے سینئر قائدین شیخ محمد اسلم ضیاء اللہ عرفانی، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو شام کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کر نا چاہیے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو شام کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کر نا چاہیے، امریکی حملہ سے مشرق وسطیٰ کا پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے ابتک اس معاملہ میں پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو افسوسناک ہے۔ نسرین اشفاق نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق ، افغانستان اور دیگر علاقوں میں امریکی کاروائیوں سے سبق حاصل کریں اور مصر، شام، کشمیر، سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے دوسروں پر انحصار کی بجائے اپنی صلاحیتیں برئوے کار لا کر مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے ن لیگ کی حکومت نے تین ماہ میں چار بار پٹرول بم گرا کر ثابت کر دیا ہے کہ اسے غریب عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے وعدے کر کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کئے لیکن حکومت کے سو دن پور ے ہونے سے پہلے ہی تمام وعدوں کو جذباتی نعرے قرار دے کر فرامو ش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلے سو دن کے دوران مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ، لاقانونیت، معاشی بد حالی کا دور دورہ اور لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے مطالبہ کیاحکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے ورنہ اسے سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مثبت اور بے لوث صحافت کرنے والے ایک بڑی عبادت کر رہے ہیں ‘خواجہ غیور طارق نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کبھی ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے دہشتگردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں جس نے بھی ملک پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اللہ کے فضل و کرم سے ان کا نام نشان مٹ جاتا ہے موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے اہم رول ادا کر رہی ہیں’پاکستان کی تمام جماعتیں میاں نواز شریف پر متفق ہیں اور میاں نواز شریف اپنی حکومتی مدت پوری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دہشتگروں کو ہر صورت نا کام بنا کر امن قائم کرنا ہو گا دہشتگرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں پوری قوم کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی سے کشمیر پر قبضہ نہیں رکھ سکتا کشمیروں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے’انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات ایک یا دو دن میں ٹھیک نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت نے کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنے میں بہتر حکمت عملی شروع کر دی ہے عوام تعاون کریں انشاللہ بہتر نتائج ملیں گے بجلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بجلی کا مسلہ کوئی ایک گھر یا گاوں کا نہیں بلکے پورے ملک کا ہے پہلے کی نسبت اب بجلی کافی بہتر ہے مذید بجلی کی بہتری کے لیے بڑے اہم منصوبہ جات پر کام شروع ہے بجلی چوروں کے خلاف حکومت نے کاروائی شروع کر کے احسن اقدام کیا ہے صحافی معاشرے کی خوبصورت آنکھ ہیں مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کو حل کرنا حکومت کا کام ہے مثبت اور بے لوث صحافت کرنے والے ایک بڑی عبادت کر رہے ہیں .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبا کی ایک سال کیلئے فیس معاف کرنے کا اعلان
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا و طالبات کی فیس ایک سال کیلئے معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور گھروں کا سروے ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ متاثرہ گھر دوبارہ بنا کر دیں گے۔ کاشتکاروں کو کھاد مفت فراہم کریں گے اور متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ صوبے کے 18 اضلاع میں فنی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور دانش سکولو ںکا دائرہ مزید اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کام ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جنوبی پنجاب کے اضلاع مظفر گڑھ اور بہاولپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلابی پانی سے جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیئے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ، ایم پی اے سبطین رضا بخاری، سیکرٹری محکمہ انہار، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمشنر، آر پی او اور ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ متاثرین کی اپنے اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سیاست نہیں عبادت سمجھ کر کر رہا ہوں اور سیاب متاثرین کی امدادی و بحالی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ جہاں جہاں سیلاب کا پانی گیا ہے وہاں تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود غریب عوام کے پاس پہنچوں گا۔ متاثرہ افراد کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی۔ عوامی نمائندے اور انتظامیہ یکجان ہو کر امدادی کاموں میں حصہ لیں۔ سیلابی پانی اترتے ہی سروے اور دیگر کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرایا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کے علاوہ فصلوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سال 2010ء میں بھی سیلاب نے بے پناہ تباہی مچائی تھی۔ اس وقت بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے تھے اور اب بھی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور متاثرین سے ان کی مشکلات اور مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں مصروف ہیں۔ متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے مظفرگڑھ کے سیلاب زدہ علاقے سیت پور کے دورہ کے موقع پر کہا کہ فلڈ بند چندر بھان کو سرکی بند سے ملایا جائے گا جس سے نزدیکی علاقے ہمیشہ کیلئے سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود مصیبت میں گھرے بھائیوں تک ضرور پہنچوں گا۔ جہاں جہاں ممکن ہوگا کشتی کے ذریعے جائوں گا اور جہاں پیدل ممکن ہوا وہاں پیدل جائوں گا۔ مجھے صرف اپنی نہیں اپنے عوام کی حفاظت بھی عزیز ہے۔ سیلاب میں گھرے علاقہ کے عوام انہیں اپنے درمیان پائیں گے۔ضلع بہاولپور کے علاقے اوچ شریف کے قریب بلہ جھلن کے مقام پر متاثرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ ا ور ان کی بحالی تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کے لئے معاوضوں کی بہت جلد ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خود سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کی ذاتی طور پرنگرانی کر رہے ہیں اور جن علاقوں میں سڑکیں اور گھر تباہ ہوئے ہیں ان کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ متاثرین کو مفت کھاد اور بیج فراہم کئے جائیں گے۔ پنجاب بھرمیں لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے طویل المیعاد منصوبے بنائے جائیں گے جس کے بارے میں ڈیڑھ ماہ کے اندر رپورٹ پیش ہو گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دریا کے بند کا معائنہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 57فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کی طرف سے قائم کئے گئے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دین گڑھ یزمان میں قائد اعظم سولر پارک کی سائٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی طور پر ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ چولستان کے 10 ہزار ایکڑ رقبہ پر مشتمل اس منصوبہ میں سرسبز و شاداب ہارٹیکلچر ویلیج بھی بنایا جائے گا جہاں تمام جدید سہولیات بشمول انفراسٹرکچر، سڑکیں، واٹر فلٹریشن پلانٹس،بچوں کے تفریحی پارک ،کمیونٹی سنٹر، مسجد اور ڈسپنسری بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ میں چولستان کے مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور سولر پارک میں تمام ترقیاتی کاموں کے معیار کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ شفافیت برقرار رکھنے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سولر پارک میں توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے اور اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔قبل ازیں کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) اسد اللہ خان نے منصوبہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چولستان کا رقبہ66لاکھ 50ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے جس کی آبادی 2لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔انہوں نے بتایا دین گڑھ میں سورج کی تپش 10سے12گھنٹے ہے جو سولر پلانٹ کے لئے انتہائی موزوں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیل چیمہ یوتھ ونگ لاہور کا ڈویژ نل صدر ، حاجی شکیل صدر لاہور مقرر چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر سہیل چیمہ ق لیگ لاہور ڈویژ ن کا صدر ، اور حاجی محمد شکیل ضلع لاہور کے صدر، چوہدری شکیل عطاء ورک جنرل سیکرٹری ، محمد فاروق یوتھ ونگ پنجاب کے جوائینٹ سیکرٹری اور شیخ محمد عمر یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں ، یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ذوالفقار نے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گندم اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ایسا فارمولا وضع کیا جائے کہ غریب آدمی پر بوجھ نہ پڑے،شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں ماڈل ٹاؤن میں کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں گندم کے ذخائر اور آٹے کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ـاجلاس میں غریب افراد کو سبسڈی دینے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویزپر غورکیا گیاـ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، بلال یاسین ، فرخ جاوید، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کیـوزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے اس لئے گندم اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ایسا فارمولا وضع کیا جائے جس میں غریب آدمی پر بوجھ نہ پڑےـ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے کے لئے گوداموں (سائلوز)کی تعمیر کا منصوبہ سات روز میں پیش کیا جائے اور آئندہ دو برس میں صوبہ بھر میں گوداموںکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تا کہ سیلاب میں اجناس محفوظ رہیںـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی،تعلیمی،اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا ،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے رہنمائوں جوائینٹ سیکرٹری میاں کامران سیف، مرزا شفیق بیگ، حافظ عثمان شفیق اور وسیم رومی نے مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید کو پاک چین تعلقات کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے اعتراف میں چینی یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاک چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایوارڈ پرنہایت خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے پاکستان کے لیے نہایت اہم اعزاز قرار دیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستان کا عظیم ہمسایہ دوست ملک چین بھی تعاون کے لیے آمادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید کی پاک چین تعلقات کے حوالے سے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور اب چین کی طرف سے یہ ایوارڈ ملنا پاکستانی عوام کو چین سے قریب تر لانے کی انکی انتھک کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی، تعلیمی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سینیٹر مشاہد حسین سید کا قائم کردہ پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ چینی زبان کے ملک میں فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابطہ مضبوط تر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ آج کراچی میں فوج کشی کا مطالبہ کرنے والے ہمیشہ فوج کی مداخلت کی مخالفت کرتے رہے ہیں
لاہور (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ آج کراچی میں فوج کشی کا مطالبہ کرنے والے ہمیشہ فوج کی مداخلت کی مخالفت کرتے رہے ہیں ۔فوجی آپریشن سے کراچی کے مخدوش حالات سدھرنے کی بجائے مزید بگڑیں گے اور پھر ان پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔کراچی کے حالات کو سدھارنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دئیے جائیں جو سیاسی مداخلت اور کسی کی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشترکہ سرجیکل آپر یشن کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ کراچی دوبارہ بارود کا ڈھیر بن چکاہے ۔ گزشتہ دور حکومت میں اسلحہ سے بھرے ہوئے 19 ہزار کنٹینرز کا غائب ہونا چشم کشا ہے ۔ اس دوران ایم کیو ایم کے پاس شپنگ کی وزارت تھی۔ اس بارے میں کہاجارہاہے کہ اس کا بڑا حصہ کراچی میں تقسیم ہواہے جس کے بعد کراچی میں قتل و غارت گری میں اضافہ ہوا ہے ۔ کراچی میں قتل و غارت گری کی ذمہ داری سابق حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتی رہی ہیں۔ آج بھی یہ مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم دوسال قبل فوجی آپریشن کے خلاف بہت کچھ کہہ چکی ہے ،جو ریکارڈ پر ہے ۔سید منور حسن نے کہا کہ بھانت بھانت کی بولیوں نے طالبان سے مذاکرات کے آغازکو طوالت کا شکار کیا ہے۔جس طرح کئی باورچی کھانے کو خراب کردیتے ہیں اسی طرح کئی حکومتی ترجمانوں نے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچایا ہے ،طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صرف وزیر داخلہ کو حکومتی پالیسی واضح کرنا چاہئے تھی ،طالبان نمائندوں اور حکومتی کارندوں کو مل بیٹھ کرایک ایجنڈا ترتیب دینا چاہئے تھا جس پر مذاکرات کا آغاز کردیا جاتا مگر ڈاواںڈول اور امریکی تابعداری کے حکومتی رویے نے قومی سلامتی اور خود مختاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔باربار بہانہ کیا جاتا ہے کہ طالبان کے کس گروہ سے مذاکرات کئے جائیں حالانکہ حکومتی اور فوجی ایجنسیوں کے ذمہ دار خوب جانتے ہیں کہ طالبان کے کتنے گروہ ہیں ان میں سے کس گروہ سے مذاکرات کرنے ہیں ۔ سید منورحسن نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر خیبر پختونخواہ سمیت کسی بھی صوبائی حکومت کیلئے ایک قدم چلنا مشکل ہے ۔کوئی بھی صوبائی حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی اور دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر تو مرکزی حکومت کی مدد اور رضامندی کے بغیر قابو پانا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ بلوچستان میں حکومت میں شامل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ،جب سے حکومت آئی ہے اس کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کس طرح ڈالنا ہے اور بجلی گیس اور پٹرول سمیت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کب اور کتنا اضافہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو 90روز سے زیادہ گزر چکے ہیں مگر عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے ان کے دکھوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے :لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گندم کے وافر ذخائر ہونے کے باوجود آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے ۔ آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے۔ پشاور میں روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ پنجاب میں 7 روپے ہوچکی ہے جو عوام کو بھوکا مارنے اور ان پر آٹا بم گرانے کے متراد ف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ،وزارت خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی سپلائی اور اس کی قیمت فروخت کا تعین نہ ہونے سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںجبکہ خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ آٹا خوراک کا لازمی جزو ہے اور اسے عوام کی دسترس سے باہر کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے 90 دنوں میں عوام کے لیے خوشحالی لانے کے شادیانوں کی بجائے پٹرول، ڈیزل، سی این جی، ایل پی جی، سوئی گیس، بجلی، آٹا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر پر مہنگائی کے کوڑے برسائے ہیں۔ حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔ انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے عوام کو سبسڈی اور فلور ملزمالکان کو گندم کی سپلائی کوٹے کے مطابق دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر عام انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جاسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ،ساجد میر
لاہور (جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہورکے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات کے غیر جماعتی ہونے کی مخالف ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ اگرعام انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جاسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جاسکتے۔ کراچی میں فو ج بلانے کی بجائے ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ مرکزی دفتر میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ نچلی سطح پر جمہوریت پروان چڑھتی ہے اور نئی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے، اگرچہ ہم مسلم لیگ( ن ) کی اتحادی جماعت ہیں مگر اس معاملے میں ہمارا اپنا موقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کراچی میں آپریشن نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ دہشت گرد ی مذہبی بنیادوں پر ہو یا لسانی بنیادوں پر دونوں کا قلع قمع ہونا چاہیے۔ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اکائیوں کو متحدہونا ہو گا۔ یہ آپریشن سیاسی یا لسانی ہر قسم کے سیاسی بلیک میلنگ اور دبائو سے بالائے طاق رکھ کر ہو نا چاہیے۔ تب ہی کامیاب ہو گا۔ بدقسمتی سے ماضی میں مصلحت آمیزی سے کام لیا جاتا رہا۔دریں اثناء انہوں نے بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو بنیادوں سہولتوں میں تیلیف دینے کی بجائے ریلیف دے۔اجلاس میں مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم ایم این اے، علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ عبدالستار حامد، علامہ محمد شفیق خاں، مولانا نعیم بٹ ودیگر نے شرکت کی۔