اضلاع کی خبریں 04.09.2013

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس حال میں ”پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن” کے قرضہ حسنہ ”خودکفیل” پروگرام کے تحت غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ اور لینے والے ہاتھ کو دینے والے ہاتھ میں بدلنے کیلئے مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) گوجرانوالہ میں بلاسود قرضہ جات کے پروگرام ”خودکفیل” کا آغاز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس حال میں ”پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن” کے قرضہ حسنہ ”خودکفیل” پروگرام کے تحت غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ اور لینے والے ہاتھ کو دینے والے ہاتھ میں بدلنے کیلئے مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پر پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر مرزا اشتیاق احمد نے کہا کہ ہم بھیک کے طور پر مالی امداد بار بار لینے کے رحجانات کی نفی کرکے باوقار طریقے سے خواتین، ہنرمند نوجوان اور کم وسائل والے افراد کو بلاسود قرضح جات دے کر انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے قابل کر دیں گے، محمد اسرائیل ایڈووکیٹ (پراجیکٹ ڈائریکٹر خودکفیل) نے کہا کہ یہ گوجرانوالہ میں اپنی نوعیت کا واحد قدم ہے جو کسی سرکاری یا غیر سرکاری امداد کے بغیر خالصتاً یہاں کے مقامی افراد نے اپنی جیبوں سے فنڈ اکٹھا کرکے قرض حسنہ دینے کا آغاز کرکے اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی سے ایک پیسہ سود بھی نہیں لیا جائیگا، قرض کی واپسی 10 ماہانہ اقساط میں ہوگی، پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) صائمہ علی نے خصوصی شرکت کی، محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناصرف لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں بلاسود قرضہ جات دیئے جائیں گے بلکہ بیروزگار افراد میں موجود قابلیتوں کو پوری طرح استعمال میں لانے کے مواقع اور کاروبار کیلئے درکار مہارتیں پیدا کرنے بارے لوگوں کو سپورٹ فراہم کی جائے گی، بلاسود قرضہ جات کی تقسیم کی یہ تقریب معروف صنعتکار اور مخیر شخص غلام مصطفی اپل کی زیر صدارت ہوئی، نسیم شاہد ایڈووکیٹ ڈائریکٹر پنجاب پمپس، نجم رئوف گولڈن پمپس، رانا مقصود احمد سابق ناظم، پروفیسر قاری صغیر احمد، میاں عطاء الرحمن، مشتاق بادل سمیت دیگر مقررین نے اس خود روزگار سکیم کو سراہا، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ملک امین ناز، اعجاز برادرز، منہاس پائپ انڈسٹریز سے طاہر منہاس نے پروگرام کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بد امنی نے سرطان کی طرح پھیل گئی
گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بد امنی نے سرطان کی طرح پھیل گئی، ملکی ترقی کی راہ میں اس وقت دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نواز شریف اسے جڑ سے اکھاڑے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،مسلم لیگ ن 15 سال کی بھیانک خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے عوام کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کو ضرو رپورا کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیا ہوا ہے اور ان کا یقینہے کہ کراچی میں امن قائم کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ ء تعبیر نہیں ہوسکتا اس لئے کراچی کے مسئلے کو دیگر تمام مسائل پر فوقیت دے کروہاں جاری خونی کشمکش کو روکنے کے لئے سنجیدہ کو ششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں اب کسی بھی گروپ کو نو گو ایریا قائم کرنے کی اجازت نہیں ملے گی،انہوں نے مزیدکہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطرطاقت کا استعمال ضروری ہے،اس لئے حکومت تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو متحد کرنے کے بعد ہی دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا چاہتی ہے۔غلام دستگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مقبول ترین عوامی جماعت ہے اسکی قیادت کو عوامی مشکلات کا بخوبی احساس ہے سابق حکمرانوں کی عیاشیوں اور نااہلی کے باعث عام آدمی کی چھنی ہوئی خوشیاں واپس دلانے کے لئے مسلم لیگ ن پورے خلوص اور تندہی سے کام کر رہی ہے اور عوام کو عنقریب مثبت نتائیج ملنا شروع ہو جائیں گے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں مسلم عورت کی پہلی پہچان حجاب ہے اور یہی ایک عورت کا وقار اور شناخت ہے جس کی وجہ حجاب ہی خواتین کا وقار اور فخر ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) دنیا میں مسلم عورت کی پہلی پہچان حجاب ہے اور یہی ایک عورت کا وقار اور شناخت ہے جس کی وجہ حجاب ہی خواتین کا وقار اور فخر ہے، اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں سورة نور اور سورة الاحزاب میں پردہ کے بارے احکامات واضح ہیں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین زون پی پی 92 کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر کھیالی میں حجاب ڈے کے موقع پر نائب ناظمہ ضلع حمیرا عزیز نے اپنے خطاب میں کیا، اس موقع پر ناظمہ پی پی 92 شہناز اشفاق ہاشمی، نائبین فوزیہ طاہر، مصباح طارق و دیگر بھی موجود تھیں، اس موقع پر ملٹی میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں حجاب کی اٹھتی ہوئی لہر سے خواتین شرکاء کو روشناس کرایا گیا اور حجاب کے حوالے سے ترانے اور کلیپس بھی دکھائے گئے، بعد میں خواتین نے حجاب ڈے ریلی بھی نکالی جس کی قیادت حمیرا عزیز نے کی، جس میں سینکڑوں خواتین شامل تھیں، جنہوں نے حجاب ڈے کے حوالہ سے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں اور تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین ماہ میں تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا شروع
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں اور تحصیل صدر پیپلزپارٹی میاں محمد عاصم خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین ماہ میں تیسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنا شروع کر دیا ہے۔ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، سیٹلائٹ ٹائون میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں تو کہا تھا کہ وہ خوشحالی لیکر آئیگی لیکن تین مہینوں کے اندر ہی بے رحم مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آ کر تین مہینوں میں ہی ثابت کر دیاہے کہ حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے میں مخلص نہیں ہے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام کا نعرہ لگانے والی مسلم لیگ (ن) مہنگائی کی ”چمپئن” بن چکی ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام کا نعرہ لگانے والی مسلم لیگ (ن) مہنگائی کی ”چمپئن” بن چکی ہے، وہ منڈیالہ ورائچ میں اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت غریب مکائو مہم پر کارفرماں ہے، مسلم لیگ (ن) انتخابی نعروں سے پھر گئی ہے اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گئی ہے، ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے، امن و امان کی انتہائی مخدوش صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر دیا ہے، حکومت نے پٹرول بم گرا کر عوام کو جھلسا دیا ہے، غریبوں پر زندگی کا دائرہ تنگ کر دیا گیا ہے، لوگ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں، حکومت نے تین ماہ میں ہی عوام بھرکس نکال دیا ہے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے کراچی کے حالات پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات قابل تحسین ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے کراچی کے حالات پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دہشت گردوں کیخلاف پالیسیوں سے عوام کو بہت جلد دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ اِن خیالات کا اظہار گوجرانوالہ کے عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے قائد میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف انسانیت کی خدمت کیلئے دِن رات کوشاں ہیں اور اِس کی زندہ ترین مثال کراچی کے بڑھتے ہوئے سنگین ترین حالات پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آئی جی سندھ کیلئے ذوالفقار احمد چیمہ جیسے ہونہار، بہادر اور فرض شناس آفیسر کا انتخاب کرکے اہلیانِ کراچی پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ ذوالفقار احمد چیمہ کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی سے کراچی کے حالات انشاء اﷲ اپنی ڈگر پر واپس آجائیں گے اور وہاں کے مکینوں کو جلد سکھ کا سانس نصیب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پورے پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف اپنی جدید ترین پالیسیوں کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب ملک پاکستان میں ا امن و امان کی صورتحال نافذ ہوجائے گی اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے ناسور سے مکمل آزادی حاصل کرلے گی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشکل کی اس نازک گھڑی میں ہمیں اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مشکل کی اس نازک گھڑی میں ہمیں اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی بھر پور مدد کرنی چاہیے کیونکہ تمام مذاہب میں انسانیت کی خدمت کو اولین درجہ حاصل ہیں قومی امن کمیٹی کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لگایا گیا کیمپ قابل تحسین کام ہے جس کے لیے تمام اراکین کی کوششیںاہم ہیں ان خیالات کا اظہار ایس پی سول لائن شعیب خرم جانبازنے کنگنی والہ میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے لگائے گئے کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیااس موقع پر سید صادق علی شاہ،حاجی مدثر سلیم، حافظ عادل جیلانی،علامہ سبطن علی شاہ، محمد سعد،مرزا کاشف ایڈووکیٹ،نور احمد کھوکھر،فیا ض احمد،عامر امین ،سردار سندیپ سنگھ بیدی،پادری اسلم رازی ،دانیال ندیم ایڈووکیٹ،رانا شاہد جاوید،امیر حمزہ،لیاقت علی شاہ،حسن شاہ،میاں سہیل محمود،زبیر احمد سوشل ویلفیئر آفیسر،میاں لیاقت جمیل ایڈووکیٹ، اشرف بھٹہ،ساجد محمود بھٹی و دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر قومی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھانے کے پیکٹ ،بچوں کے لیے دودھ ،جوس ،بسکٹ، اور منرل واٹر کی بوتلیں کمیٹی کی طرف سے متاثرین کو تقسیم کی جاتی ہیں۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بجلی و گیس چوری کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ وہ آج یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں بجلی و گیس چوری کے بارے میں صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹریز صنعت، قانون، مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس اور مختلف الیکٹریسٹی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بجلی و گیس چوری کی روک تھام کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ مہم کے دوران اربوں روپے کی گیس و بجلی چوری کا سراغ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس چوری کے خلاف پنجاب حکومت کی مہم کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں اور مہم کے دوران لائن لاسز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی چوری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ ٹمپرڈ میٹرز کو فرانزک لیب سے چیک کروایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی بجلی و گیس چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے کر آئندہ دو روز میں سفارشات پیش کرے۔چیئرمین صوبائی ٹاسک فورس عرفان علی نے بجلی و گیس چوروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران گیس چوری میں ملوث 282 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 3 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گیس چوری کا سراغ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث 889 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف سیاسی راہنما محمد افتخار شریف ڈوگر کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کاسنیئر وائس چیئرمین پنجاب مقرر کردیاگیا
لاہور (جی پی آئی) معروف سیاسی راہنما محمد افتخار شریف ڈوگر کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کاسنیئر وائس چیئرمین پنجاب مقرر کردیاگیا،افتخار شریف ڈوگر کو سنیئر وائس چیئرمین پنجاب مقرر ہونے پر ایم پی اے صدر یوتھ ونگ لاہور میاں محسن لطیف ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور ،ساجد چوہان ،عہدیداران برہان الحق ،راجہ کفایت اللہ ،انعام الحق اعوان ،مزمل حسین ،ملک زین ،محمد اشرف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی اُمید ظاہر کی ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منشیات سے پاک لاہور سیف چائلڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کے فیشن شو کا انعقاد
لاہور(جی پی آئی)وفاقی و صوبائی حکومت کے مشترکہ منشیات سے پاک لاہور منصوبے کے تحت مرکزی آفس سیف چائلڈ فائونڈیشن میںبچوں کے درمیان فیشن شو کا انعقاد کیا گیا فیشن شو میں بچوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیئے ہوئے تھے اور بڑئے خوش اور مختلف انداز میں اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتے رہے فیشن شو میںبہترین انداز اور لباس میں خود کو نمایاں کرنے والے بچوں میں نقد انعامات دیئے گے اور بچوں کو منشیات کے خلاف آگاہی بھی دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بڑئے ہونے کی بعد انہیں ملک پاکستان کی خدمت کرنی ہے اپنے بیان میں فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ بچے کائنات کے پھول ہیں اور ان کی خوشبو سے معاشرہ اسی وقت مہکے گا جب ان کی صیح تعلیم وتربیت کے ساتھ انھیں منشیات کی دلدل سے بچایا جائے گا ہر پاکستانی کو بچوں کی بہتری کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئی ایس او پاکستان کا مرکزی تین روزہ سالانہ کنونشن 27ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا
لاہور(جی پی آئی)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری آب وتاب کے ساتھ سالانہ مرکزی کنونشن 27، 28 اور 29 ستمبر کو جامعتہ المنتظر لاہور میں منعقد کررہی ہے۔ تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، ڈاکٹرز، انجینئرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں عالمی بیداری اسلامی کانفرنس، محفل مذاکرہ، شب شہدا، محبین کنونشن، سابقین کنونشن، نئے مرکزی صدر کا انتخاب اور حمایت مظلومین جہاں ریلی شامل ہیں۔ اطہرعمران نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان مایوسیوں اور نا امیدیوں کے دور میں کمزوروں اور مستضعفین کی امید کا دیا جلائے ہوئے انقلاب امام مہدی(ع) کی راہیں ہموار کرنے میں کوشاں ہے۔ اور یہ کنونشن اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کنونشن کی نشرواشاعت ڈویژنز کو ارسال کردی گئی ہے جن میں پوسٹر، دعوتی کارڈز اور ایجنڈا شامل ہیں جبکہ مرکزی کابینہ کے اراکین مختلف ڈویژنزمیں دورہ جات شروع کرچکے ہیں۔ اطہر عمران کاکہناتھا کہ اس تیز روزہ کنونشن میں پاکستان بھر کی اہم اسلامی طلبہ جماعتوں کے مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے۔ کنونشن کے تیسرے روز آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ جس کے شام چار بجے سول سیکرٹریٹ لاہور سے کربلا گامے شاہ تک حمایت مظلومین جہاں ریلی نکالی جائے گی ۔ ریلی کا مقصد مصر ، شام ، لبنا، تیونس، لیبیا، عراق اور پاکستان میں مظلوم طبقے سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ اُنہوں نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ جل رہا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ شہر قائد میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی کابینہ سمیت دیگر اعلی حکومتی شخصیات کی موجودگی کے باوجود دہشتگرد عناصر آزاد ہیں اور آزادانہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ آج بھی شہر قائد میں دن کا آغاز قتل و غارتگری سے ہی ہوا۔ پاکستان کی شہہ رگ شہر کراچی میں ملک دشمن دہشت گرد عناصر کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے سینئیر افسر کیپٹن سید ندیم نقوی شہید جبکہ فائرنگ سے ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی کراچی میں امن و امان کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے موقع پر شہر میں موجودگی کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔یہ واقعات اُس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک طالبان کے حوالے سے نرم گوشہ اختیار کیا جائے گا۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت گندم پر کاروبار کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دے ، بشار ت راجہ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات ، محمد بشارت راجہ نے گندم کی سرکاری قیمت میں اضافہ کے فیصلہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1250 روپے من خریدی گئی گندم کو 1330 روپے میں من بیچنا ریلیف کے منتظر عوام کے ساتھ مزید ظلم اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، پنجاب حکومت کے اس افسوسناک اقدام سے آٹا اور روٹی مزید مہنگی ہو گی غریب اور سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں پنجاب حکومت سے گندم کی سرکاری قیمت میں اضافہ واپس لینے اور آٹے روٹی کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور آٹے گندم کی قیمتوں میں ڈالر کی طرح روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے اضافے کے عوامی ایشو پر سینٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل و دیگر عہدیدار شریک تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 1250 روپے من کے حساب سے گند م خریدی اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے نام پر 30 ارب روپے سبسڈی کا اعلان بھی کیا اس اعلان کے مطابق 1250 روپے من سے بھی کم قیمت پر فلور ملز کو گندم ریلیز کی جانی چاہئیے تھی مگر فی من 80 روپے اضافہ کرکے کاروبار شروع کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ حکومتیں کاروبار نہیں عوام کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرتی ہیں یہ کیسی گڈ گورننس ہے کہ حکومت آٹے اور روٹی کی قیمت بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 روپے میں روٹی بیچنے کے اعلانات کرنے والے روٹی ،نان کی قیمت 10 روپے تک پہنچ جانے پر بھی خاموش ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی مقرر کی گئی قیمت کو فلور ملز مالکان نے مسترد کر دیا ہے جس کا مطلب ہے آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں کے بحران میں مزید شدت آئے گی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں۔فوجی آپریشن سے حالات مزید خراب ہوں گے۔حکمرانوں کے لئے قومی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔کراچی لہولہان ہوچکا ہے۔پولیس اوررینجرزکے ذریعے ٹارگٹڈ آپریشن کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔بصورت دیگر اس کا انجام بھی ماضی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن سے مختلف نہیں ہوگا۔قیام امن کے لئے ناگزیر ہے کہ کراچی پولیس میں تعینات سیاسی بنیادوں پر اہلکاروں کو فارغ کردیا جائے۔ بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز، قبضہ مافیا،جرائم پیشہ گروہوں اور فاشسٹ تنظیموں کے عسکری ونگز کے خلاف غیر جانبدار آپریشن ہوناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہر دوسرے تیسرے ماہ کراچی میں لاشیں گرانے کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔شہر قائد سے قومی خزانے کو70فیصد ریونیوحاصل ہوتا ہے مگر صدافسوس گزشتہ 5برسوںسے سرمایہ کاراپناسرمایہ بھارت،بنگلہ دیش،چین اور ملائیشیامنتقل کررہے ہیں۔موجودہ حکومت بھی اسے اندھیروںسے نکالنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں متوقع آپریشن کے پیش نظر دہشتگردوں کا بیرون ملک لندن،دبئی،سائوتھ افریقہ،سمیت کئی ممالک میں فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ملک کے تمام ائیرپورٹس پر چیکنگ کو سخت کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کررے تھے محض چند گرفتاریوں پر ہی بوکھلا گئے ہیں۔کراچی بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی سماعت کرنے والے5رکنی بنچ کے سامنے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پولیس،رینجر سمیت امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ادارے قاتلوں اور دہشت گردوںکوہرطرح کاتحفظ فراہم کرتے ہیںیاپس پردہ قوتوں کے زیر اثر بے بس ہوجاتے ہیں۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت پنجاب نے 10مختلف شعبوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی
لاہور(جی پی آئی)محکمہ صحت پنجاب نے صحت کے 10مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی سنیارٹی لسٹ نوٹیفائی کردی ہےـ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق جن شعبوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے ان میں شعبہ نفسیات، اینتھیزیا، فزیالوجی، نیوروسرجری، اناٹومی، بائیو کیمسٹری، کمیونٹی میڈیسن، کارڈیالوجی اور پیڈز سرجری شامل ہےـ علاوہ ازیں محکمہ صحت نے پیڈیورالوجی، پتھالوجی، پیڈیاٹرکس، گائناکولوجی اور ریڈیوتھیراپی، کمیونٹی میڈیسن اینڈ آنکولوجی کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی گریڈ 20میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی کے لئے ورکنگ پیپرز بھی تیار کرلئے ہیںـترجمان نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرار(گریڈ18) کی سنیارٹی لسٹ کی تیاری کے سلسلہ میں سیکرٹری ریگولیشنز کی زیر صدارت اجلاس 28اگست کو منعقد ہواتھاجونہی مذکورہ اجلاس کے منٹس آجائیں گے تو فورا ہی اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرارز کی سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے گاـ
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا،خدیجہ عمر فاروقی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی سابق رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے والے عوام پریشان ہیں،مہنگائی نے ہر شہری کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ۔بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں اسحق ڈار ہر دن قوم کو ڈرانے میں مصروف ہیں ۔اگر مہنگائی میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو بہت جلد عوام سڑکوں پر اور حکمران گھروں میں ہونگے۔وزیراعظم پاکستان لاہور اسلام آباد میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب خیر سے کراچی میں داخل ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ کراچی کے حال پر رحم کرے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے 5سالہ دور حکومت میں لوگ مہنگائی کو بھول گئے تھے ،آٹا 16روپے کلو اور روٹی تین روپے میں ہر جگہ دستیاب تھی، ن لیگ کے حکمرانوں نے شائید سمجھ لیا ہے کہ یہ ان کی آخر ی بار ہے لہذا عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی خوشی کا خیال رکھیں۔مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کے قرضے ہیں ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 150میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عددی اوراخلاقی برتری قائم ہوئی:مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ پی پی 150میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عددی اور اخلاقی برتری قائم ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام انتخابات میں شکست کوتسلیم کرلے ۔مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ سڑکوں پراحتجاج کے بجائے متعلقہ فورمز اور منتخب اداروں کے اندرمسائل حل کرنے کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کااپنی جیتی نشتیں ہارجانے پراعلی قیادت کو اپنے طرز سیاست کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے خیبرپختونخواہ میں نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کوحکومت بنانے کاموقع دیابلکہ ہماری جماعت مثبت اپوزیشن کرکے اسمبلی میں اپناکرداراداکررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی کہتے تھے اورآج بھی اسی اصول پرکاربندہیں کہ اقتدارنہیں اقدارکی سیاست ہمارانصب العین ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائے ،تحریک انصاف کے اندربھی خیبرپختونخواہ میں فارورڈبلاک بننے کی باتیں ہورہی ہیں۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ کہیں ایسا تو نہیں کہ تبدیلی کی خاطر ساتھ دینے والے تبدیلی کو محض انتخابی نعرہ سمجھ کربددل ہونے لگے ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ قومی معاملات پراتفاق رائے پیدا کرنا وفاق کی ذمہ داری ضرورہے لیکن قوم کادردرکھنے کے دعویداروں کے اندربھی احساس ذمہ داری کا پایا جانا ضروری ہے