اضلاع کی خبریں 05.10.2013
Posted on October 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد طارق قریشی اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما شاہد گوندل نے اپنے مشترکہ خطاب
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پیٹا کے چیئرمین احسان گورائیہ ، پنجاب ٹیچرز یونین گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محمد طارق قریشی اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے
مرکزی راہنما شاہد گوندل نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا ہے کہ عالمی ٹیچرز سلام ڈے سے اساتذہ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہا را نہوں نے نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں سلا م ٹیچرز ڈے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی اولین ذمہ داری شرح خواندگی میں سو فیصد اضافہ کو ٹارگٹ حاصل کرنا ہے لیکن کچھ عناصر اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سلام ڈے کو یو م سیاہ کے طور پر منا کر گن ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں اساتذہ راہنمائوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹرز نے جس طرح اساتذہ کو مجبور کر کے یوم سیاہ کے پروگرام میں شامل کروایا ہے وہ قابل مذمت ہے اس سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوا ہے اگران عناصر کو احتجاج کرنے کا اتنا ہی شوق تھا تو سلام ڈے کے علاوہ کسی اور موقع پر سیاست کرے ٹیچرز کاز کیلئے اساتذہ کی صفوں میں اتحاد اتفاق کو ہونا بہت ضروری ہے گروپوں میں تقسیم اساتذہ کبھی بھی اپنی منزل حاصل نہیں کر سکتے دو دو اینٹ کی مسجد بنانے کیلئے اساتذہ کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ و ہ اپنے فرمان کے مطابق اساتذہ کے مسائل فی الفور حل کیے جائیں اور محکمہ تعلیم کو ذاتی جاگیر سمجھنے والے عناصر سے پاک کیا جائے کرپشن کا خاتمہ جنگی بنیادوں پر کیا جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس موقع پر چوہدری میلاد احمد ڈھلو، محمد امین گورائیہ ، محمد اسلم منصوری ، کاشف حسین انصاری ، شیخ محمد ارشاد، عابد نواز سلہریا ، ملک محمد انور اعوان ، میمونہ بٹ ، عذرا سلطانہ ، خالدہ نسرین بٹ ، یاسمین طاہرہ کے علاوہ دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی سے معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی سے معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے روز بروز کی مہنگائی سے معاشرتی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو معاشی بد حالی کا شکار ہو رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پر ان کی قوت برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، حکمران عوام کی خدمت اور ملک کی حفاظت نہیں بالکہ شعبدہ بازی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے پیپلز پارٹی عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران کڑوی گولیوں کی آڑ میں عوام کا استحصال کر رہے ہیں پیپلزپارٹی پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری کی شدید مخالفت کرے گی کیونکہ نجکاری سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہو گا، موجودہ حکومت ابھی تک محاز پر کامیاب نظر نہیں آ رہی،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری سمیت عوام کے دیگر مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو عام چیزوں پر 1400 ارب روپے کی سبسڈی دی، ہماری حکومت نے خود کڑوی گولی کھائی اور عوام کو میٹھی گولی دی۔ لیکن موجودہ حکمرانوں نے لوگوں کو کڑوی گولیاں کھلانے علاوہ کچھ نہیں کیا عوام نے مسلم لیگ ن کو ریلیف کے لئے ووٹ دیا لیکن چاہ ماہ میں عوام کا استحصال ہی ہوا ہے موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کا طوفان لے آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے،وزیر اعلی شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)پنجاب حکومت اور برطانیہ کی کمپنی ”پین افریقہ”(Pan Africa) کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف ، برطانیہ کی سنیئر وزیر مملکت برائے امور خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی ، صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے شرکت کیـ مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری توانائی عثمان باجوہ نے پنجاب حکومت جبکہ مرکس ہیل (Mr.Marcus Heel)نے ”پین افریقہ”کی جانب سے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت برطانوی کمپنی قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگا واٹ کا پراجیکٹ لگائے گیـ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبے شروع کرنے کے معاہدے کئے گئے ہیں ۔ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شمسی ذرائع سے توانائی کی پیداوار کا طریقہ دنیا بھرمیں مقبول ہورہا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نہ صرف شمسی توانائی کی پیداوار کے منصوبے شروع کرنے کیلئے مختلف کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں بلکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت سرکاری دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ بڑے شہروں میں سٹریٹ لائٹس بھی سولر پاور پر منتقل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”پین افریقہ”کمپنی کا پنجاب میں سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا معاہدہ خوش آئند ہے۔منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ توانائی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آرہے ہیں۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو توانائی سیکٹر میں خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔امید ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرینڈلی اپوزیشن کیوجہ سے ہی حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے :سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ”پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے ہی حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ‘ جمہوریت کی مضبوطی اور اسے تحفظ دینے کے نام پر پہلے مسلم لیگ (ن) نے فرینڈ اپوزیشن کا کردار نبھایا اور آج چند مفاد پرستوں کے ٹولے پر مشتمل پیپلز پارٹی یہ کردارنبھا رہی ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے آگے بند باندھنا ہوتا ہے لیکن مک مکا کے معاہدے کے تحت نام نہاد اپوزیشن حکومت کے اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناہید خان کی قیادت میں لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں انشا اللہ جلد عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے عملی طور پر میدان میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ چوروں اور ڈاکوئوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” کسی لالچ کے بغیر نہ صرف کارکنوں کو عزت دے گی بلکہ عوام کے حقوق کا بھی تحفظ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت عوام دشمنی میں ماضی کی تمام حکومتوں سے بازی لے گئی ہے:سیدمنورحسن
لاہور(جی پی آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام دشمنی میں ماضی کی تمام حکومتوں سے بازی لے گئی ہے ۔ آئی ایم ایف اور امریکی غلامی میں عوام پر مسلسل مہنگائی کے بم چلارہی ہے ۔ ایک طرف سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا ہے اور ساتھ ہی 35 اشیا پر 2 فیصد جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہباز شریف پچھلی حکومت کے دور میں علی بابا چالیس چوروں کے پیٹ سے کرپشن کا پیسہ نکلوانے کے نعرے لگاتے اورزرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرتے تھے مگر آج مرکز اور صوبے میں علی بابا بدل چکا ہے اور چالیس چور پھر حکومت میں شامل ہیں ۔زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں جو امریکی چرنوں میں بیٹھ کر اورہاتھ جوڑ کر اپنی وفاداریوں کا یقین دلاتے ہیں ، امریکی غلامی کرنے والوں کا راستہ روکنے اورپاکستان کی خارجہ پالیسی کو پرو امریکہ و بھارت کی بجائے پروپاکستان بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام ملک کے خیر خواہوں اور بد خواہوں کو پہچانیں۔حکمرانوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام پر بے شک مہنگائی کا ایٹم بم گرانا پڑے مگر امریکہ کو ناراض نہیں ہونا چاہئے ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنایا جاسکے۔قوم متحد ہوجائے تو نیٹو سپلائی روکنا اور ڈرو ن گرانا کوئی مشکل نہیں ۔ہم ملک میں پرامن تبدیلی چاہتے ہیں جس کا واحد ذریعہ انتخابات ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کا بینہ کا اجلاس بلا کر اپنے منشور کا مطالعہ کرے ۔ مہنگائی بے روز گاری اور کرپشن ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے بلند و بانگ دعوے کرکے اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف سے ذلت آمیز شرائط پراربوں ڈالر کے عوض ملک کو گروی رکھ دیا اور آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری شباب ملی پاکستان کے مرکزی ،صوبائی و ضلعی عہدیداران کے تین روزہ شباب لیڈر شپ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن ، سیکریٹری جنرل قیصر شریف اور صوبائی صدور بھی موجود تھے ۔سید منورحسن نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھارت کے عشق میں ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں اور آلو پیاز کی تجارت کیلئے پاکستان کے ازلی دشمن اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کے قاتل بھارت کو پسندیدہ قوم قرار دیکر اس کی بالا دستی قبول کرنے کو بے قرار ہیں ۔ ۔بھارت کے خونخوار ہندو انتہا پسندگروہ اور جماعتیں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں سمیت عیسائیوں اور سکھوںکے خون کی پیاسی ہیں ،بھارت میں آئے دن مسلم کشی کے واقعات میں سینکڑوں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے اور ان کے گھروں دکانوں اور مساجد کو نذر آتش کردیا جاتا ہے لیکن پاکستانی حکمران بھارت کے آگے بھیگی بلی بن جاتے ہیں اور صفائیاں پیش کرنا شروع کردیتے ہیں۔سید منورحسن نے کہا کہ سویت یونین کی تحلیل کے بعد امریکہ نے اپنے نئے عالمی نظام کو دنیا پر جبراًنافذ کرنے کیلئے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔افغانستان پر چڑھائی کرکے ان نہتے افغانوں پر جنگ مسلط کی جن کا نائن الیون سے کوئی تعلق نہ تھا ،انہوں نے کہا کہ امریکہ سینٹرل ایشیاء کے وسائل پر قبضہ کرنے ،چین کی بڑھتی ہوئی قوت پر نظر رکھنے اور بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بالادست قوت بنانے کا ایجنڈا لیکر اس خطے میں آیاتھا مگر نہتے افغانوں نے امریکہ اور اس کے حواریوں کے ماتھے پر ذلت آمیز شکست لکھ دی ۔انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اور بھارت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو اس کے ایٹمی اثاثوں سے محروم کردیا جائے ،جس کیلئے دونوں اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بدامنی اوردہشت گردی کر رہی ہیں تاکہ انتشار اور انارکی کا بہانہ بنا کر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار غیر محفوظ ہونے اور دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے خطرے کاہوا بنا کر ان کو عالمی کنٹرول میں لیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جائے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔ صوبائی وزرائ، سیکرٹریز اور سرکاری افسران اپنے دفاتر سے نکل کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول میکانزم پر فوری عملدرآمد کرے۔ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی 7 روز کے اندر حتمی سفارشات پیش کرے۔وہ آج یہاں صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتو ںکا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب نرخوں پر فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو پوری طرح فعال اور متحرک کیا جائے۔ یہ کمیٹیاں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی چیکنگ کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ہونا چاہیئے تاکہ کسی کو بھی غریب عوام کے استحصال کی جرأت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی کوالٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اشیائے خورد و نوش کے نرخوں اور معیار کو چیک کرنے کیلئے مارکیٹ کمیٹیاں بھی اپنا فعال کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے فوڈ ٹیسٹنگ لیبز کے قیام میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کیلئے ان لیبز کا قیام بے حد ضروری ہے اس لئے فوری طور پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبز قائم کی جائیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر زراعت کو ہدایت کی کہ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ صوبے میں سبزیوں کی کاشت اور مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال بنانے کے حوالے سے 7 روز میں سفارشات پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملاوٹ کے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کا بنیادی اشیاء پر سیلز ٹیکس لگانا انتہا ئی ظالمانہ فیصلہ ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے کو واپس لینے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کی آشیربادپر حکومت کا دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پر سیلز ٹیکس لگانا ظالمانہ فیصلہ ہے۔سیلز ٹیکس کے اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگااسے فی الفور واپس لیا جائے۔پہلے ہی استعمال کی بنیادی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت زرداری کی ہو یا نواز شریف کی پالیسی عالمی طاقتوں کی منشا کے مطابق ہی چل رہی ہے۔مشرف حکومت سے لے کر زرداری حکومت نے جو کام 11سال میں نہیں کیا وہ نوازشریف حکومت نے ساڑھے تین ماہ میں کردیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ملک دن بدن تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔آج تک آئی ایم ایف اور غیر ملکی قرضوں پر انحصارکرنے والے کسی ملک کی معیشت بہترنہیں ہوئی۔آئی ایم ایف اور عالمی قرض دہندہ اداروں کا ایجنڈہ بھوک و افلاس مسلط کرکے آزادی و خود مختاری سلب کرنا ہے۔آئی ایم ایف کو مسیحا سمجھنے والے کسی ملک کی معیشت اور عوام کی حالت بہتر نہیں ہوسکی۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے عوام دووقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ہیں۔مہنگائی کے خلاف آئے دن ملک کے اندر مظاہرے ہورہے ہیں لیکن حکومت نے اپنی آنکھیںاور کان بند کیے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ موجوددہ حکومت کی جانب سے کیے گئے معاشی اور مالیاتی اقدامات پاکستان کے مستقبل کے لئے ہرگز خوش آئند نہیں۔حکومت انقلابی اقدامات کے حوالے سے ابھی تک شش وپنج میں مبتلاہے۔پاکستانی معیشت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور حکومت تاحال اپنی درست سمت کا تعین ہی نہیں کرسکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مشن ملک و قوم کی تقدیر سنوارنا ہے
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مشن ملک و قوم کی تقدیر سنوارنا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرکے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کواس وقت دہشت گردی توانائی کے بحران اور بے روز گاری سمیت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں بھاری مینڈیٹ اس لیے ملا ہے کہ عوام سمجھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے وزیر اعظم پاکستان میا ں نواز شریف کی قیادت میں مسلم (ن) کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی کوشش کررہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی اور گیس چوری متعلقہ محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر ناممکن ہے:وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوری متعلقہ محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر ناممکن ہے۔ صوبے میں گیس اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم ان محکموں کی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کئے اور قانون کی گرفت میں لائے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بجلی و گیس چوری میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ضمن میں تساہل برتا گیا تو متعلقہ محکموں کے
سربراہوں سے بازپرس کی جائے گی۔ بجلی و گیس چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئندہ سات روز میں پیش کی جائے وہ آج یہاں ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی و گیس چوری کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر آبپاشی یاور زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹریز قانون، اطلاعات، مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس،کمشنرز ، آرپی اوز، ڈی سی اوزاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ حکومت نے کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر بجلی اور گیس چوری کا تدارک ممکن نہیں ہے۔ بجلی و گیس چوری کی وجہ سے عام آدمی کو بھاری بلوں کی شکل میں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔گیس اور بجلی چوری کی لعنت نے جس طرح معاشرے میں سرایت کی وہ وسائل لوٹنے کی بدترین مثال ہے اور ہم نے انہی وسائل کو لوٹنے والوں کے خلاف ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھرپور مہم کا آغاز کیا ہے اور روایتی مہم چلانے کی بجائے ٹھوس بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا جس کے تحت تمام محکموں کو اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس مہم کے نتیجے میں اب تک کروڑوں روپے کی بجلی و گیس چوری پکڑی جا چکی ہے تاہم مزید بہتر نتائج کیلئے سخت اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری محکموں کے چوری میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں گیس و بجلی چوری کے فیکٹریوں ، کارخانوں کے مالکان ذمہ دار ہیں وہاں سرکاری محکموں کے اہلکار بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں اور بنیادی طور پر اس جرم کی جڑ ہیں۔ ان کی ملی بھگت کے بغیر گیس اور بجلی چوری نہیں کی جاسکتی۔ وقت آ گیا ہے کہ ایسے عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرارواقعی سزا دی جائے۔ مہم منصفانہ اور شفاف بنیادوں پر
چلائی جائے اور کسی کو بلاجواز ہراساں نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں کی نشاندہی پر بجلی و گیس چوری میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی و گیس چوری عرفان الہٰی نے صوبے میں گیس و بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے تفصلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گیس و بجلی چوروں کے خلاف 653 مقدمات درج کرا کر 515 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بڑی تعداد فیکٹریوں اور کارخانو ںکے مالکان کی ہے جبکہ سرکاری محکموں کے صرف 16 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔