اضلاع کی خبریں 06.08.2013

مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان لندن کانجی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان لندن کانجی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، انکی رہائش گاہ پر سٹی صدریوتھ ونگ عامر اکرام بٹ کی قیادت میں یوتھ ونگ کے کارکنوں حافظ کاشف جاوید ،عمر جاوید بٹ ،خالد پرویز ڈار،صفت علی بٹ،ماما شہباز ،چوہدری نواز،محمد صالح،قائم مقام ڈویژنل صدر ٹریڈرز ونگ نعیم یونس بٹ،خالد سعید لون و دیگر نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن 18 کروڑ پاکستانیوں کی بقاء اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے،عوام کی دعائوں اور تعاون سے میاں نواز شریف ملک کی کشتی کو پار لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،ممنون حسین اکثریت کی بنیاد پر صدر منتخب ہوئے ہیں اس لئے صدارتی الیکشن پر انگلیاں اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مشکل ترین ملکی حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت کو بحال کرے گی ، ترجیحی بنیادوں پرتوانائی کابحران حل کیا جائے گا،ملک میں پھر سے صنعتیں چلیں گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ،آصف زرداری اور انکے لٹیرے ٹولے کی کارستانیوں کے اثرات سے نکلنے اور ملک کو خوشحالی کی پٹڑی پر ڈالنے کے لئے میاں نواز شریف کو عوام کی مکمل حمایت اور تعاون درکار ہے ،مسلم لیگ ن وفاق اور صوبوں میں گڈ گورننس قائم کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھائے گی، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عظیم الشان فتح کے بعد مسلم لیگ ن ملک میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھری اور ممنون حسین اسی بنیاد پر صدر منتخب ہوئے ،صدارتی الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے سیاست سے بالکل نا بلد ہیںاور ایسے لوگ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام کڈنی ڈائلسز سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام کڈنی ڈائلسز سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ،تقریب سے خطاب کے دوران ایڈمنسٹریٹر سید امیر حیدر کرمانی نے کہا کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کڈنی ڈائلسز سینٹر میںمخیر حضرات کی مدد سے جدید ترین مشینیں نصب کی گئی ہیں جہاں پر ضرورت مندوں کے لئے مفت سروسز دی جاتی ہیں ،اس موقع پر شیخ طارق اقبال ،محمد بابر لون ،محفوظ الرحمان خان ،ڈاکٹر منظور،شیخ ذوالفقار،جمشید بشیر،سید امیر حیدر،مدثر حنیف و دیگر موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیا سویرا کی جانب سے سندس فائونڈیشن کو خون کا عطیہ پیش کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) نیا سویرا کی جانب سے گوجرانولہ سندس فائونڈیشن کے مرکز پر رضا کاروں نے رمضان کے مقدس مہینے میں خون کا عطیہ پیش کیا اس کے علاوہ مریض بچوں کے لیے تفریحی کارٹون دکھائے گئے اور بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے چارٹس اور غباروں سے سندس فائونڈیشن مرکز کو سجایا گیا اس کے علاوہ بچوں میں گفٹ پیک بھی تقسیم کیے گئے جب کی اس موقع پر سندس سرفراز بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشتکاروں کو وادی پوٹھوہارمیں ڈرپ ا ریگیشن سسٹم کی تنصیب کے لیے 60فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے
لاہور(جی پی آئی)صوبہ پنجاب میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار کے حصول کے ذریعے زرعی انقلاب کے لیے حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کو وادی پوٹھوہارمیں ڈرپ ا ریگیشن سسٹم کی تنصیب کے لیے 60فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور اس منصوبہ کی پورے صوبہ میں توسیع کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔یہ بات وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ل سائنسز کے دورہ کے موقع پر بریفنگ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے شرکت کی ۔ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے وزیر زراعت کو بتایا کہ سال 2011ء میں پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مائی کالوجی اینڈ پلانٹ پیتھا لوجی کو انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کا درجہ دے کر زرعی تعلیم سے متعلق مختلف تدریسی پروگراموں کا آغاز کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں ادویاتی پودوں پر تحقیق، ترویج اور بقاء کے لیے ہربل ہیریٹیج گارڈن(Herbal Heritage Garden) موجود ہے اور ادارہ کے اندر پاکستان کا پہلا فنگل کلچر بنک (Fungal Culture Bank)بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ملک کے مختلف تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کوتحقیقی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے 1ہزار سے زائد فنجائی کی مختلف اقسام موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ میں پنجاب زرعی تحقیقاتی بورڈ (پارب) کی طرف سے 28ملین روپے کے ایک تحقیقی منصوبہ کے تحت پتہ مڑوڑ وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی کپاس کی نئی اقسام کی دریافت کے لیے تحقیقی کام جاری ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ اب تک کمپیٹیٹیوگرانٹ سسٹم (CGS)کے تحت ڈیمانڈ ڈریون ریسرچ کے 53اہم منصوبوں کے لیے 1 ارب روپے فراہم کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ عصری تقاضوں کے مطابق زرعی تحقیق کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ منصوبہ جات کی تجاویز پنجاب زرعی تحقیقاتی بورڈ کو پیش کریں تاکہ یونیورسٹیوں میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔ وزیر زراعت نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کا قو می اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور انسٹی ٹیوٹ میں نئے تدریسی پروگراموں کے آغاز کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلڈ کو مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 8تا 11اگست2013 ء پنجاب زرعی ہیلپ لائن بند رہے گی
لاہور(جی پی آئی)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران مورخہ 08تا 11اگست2013 ء پنجاب زرعی ہیلپ لائن بند رہے گی جبکہ 12اگست سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کار صبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکاران اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر مفت کال کر سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں قراردادیں
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نے سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں بجلی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے خلاف سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع کرواتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،سینٹ میں سینیٹر کامل علی آغا اور پنجاب اسمبلی میں ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی طرف سے قرارداد جمع ہوئی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سفید پوش بچوں کے لیے نئے کپڑے نہ خرید سکنے پر غم زدہ ہیں اور خود کشیاں ہو رہی ہیں اس دوران حکومت نے بجلی بم گرا کر ہر طبقہ کے افراد کی کمر توڑ دی ہے، انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین پر پڑنے والا بوجھ بھی بلآخر عام آدمی اٹھائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے درد میں آہیں بھرنے والی ن لیگ اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوکر دیکھنے ، سننے اور سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے ، دریں اثناء ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے پھول نگر میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا، عامر سلطان چیمہ ، ڈاکٹر محمد افضل اور سردار آصف نکئی نے جوزف کالونی متاثرین کو پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والے چیک ڈس آنرہونے اور متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے جانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ملک کے مسائل تنہا کوئی بھی جماعت حل نہیں کرسکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ حالیہ سیلاب پر وفاقی حکومت سو رہی ہے، اسے صوبوں کی مدد کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی خبروں پر ہمیں تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوتا تھا تو چودھری نثار حکومت پر خوب تنقید کرتے تھے، پارلیمنٹ کے کہنے پر ہم نرخوں میں کمی بھی کر دیتے تھے، اب جبکہ ان کی اپنی حکومت ہے تو بتائیں کہ وہ بجلی کے نرخوں میں خاموش کیوں ہیں۔ ہم اس مجرمانہ اضافے کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح ہر روز بڑھتی رہی ہے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں’ جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں اضافوں نے غریب عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ پورے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح ہر روز بڑھتی رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو توقع کی تھی کہ حکومت بدلنے سے حالات بدلیں گے’ لیکن گزشتہ تین ماہ میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں اور مہنگائی’ بدامنی’ دہشت گردی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے جو مسلسل عوام کا استحصال کر رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدے کے قابل نہیں:قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گورنر لندن سے درآمد کرکے ثابت کر دیا مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدے کے قابل نہیں’ مسلم لیگ (ن) نے دو مہینوں کے دوران ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ (ن) لیگ کی حکومت ملک کی بدترین حکومت ثابت ہو رہی ہے۔ آصف زرداری کے صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھرپور انداز میں نیا سیاسی سفر شروع کرے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام کی دمڑی اورچمڑی دونوں محفوظ نہیں۔ عوام خودفیصلہ کریں 11 مئی سے پہلے اوربعد کی قیمتوں میں کیا فرق نکلتاہے۔ قوم کو بتایاجائے کیا 11 مئی کے بعد ڈرون حملے بندہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میںقومی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی مہم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے:خلیل طاہر سندھو
لاہور(جی پی آئی)وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میںقومی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی مہم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہےـ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شعبہ صحت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے صوبائی سطح پر کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے ،اس طرح عوام کو علاج معالجے کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے موثر پیش رفت ہوگی ـانہوں نے کہا کہ روٹری کلب انٹر نیشنل کی پولیو کے خاتمہ میں تعاون قابل تعریف ہے اور حکومت پنجاب ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےـ وہ آج کامونکی میں روٹری کلب انٹرنیشنل کے پراجیکٹ ای پی آئی سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹرنیشنل گوجرانوالہ ساجد بھٹی نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے یہ ای پی آئی سنٹر ٹول پلازہ کے قریب ایک کنٹینر میں قائم کیا ہے ۔ ڈی سی او گوجرانوالہ طارق جاوید ملک’ ایم پی اے نواز چوہان ‘ ایس ایس پی آپریشن عطا محمد’ ایس پی سٹی جاوید خرم’ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر محمود’ ا ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی’ ڈی ایچ ا و ڈاکٹر مہ جبیں’ اسسنٹ کمشنر کامونکی ڈاکٹر محمد صفدر’ روٹر ی کلب انٹر نیشنل گوجر انوالہ کے ڈسٹرکٹ گورنر ساجد بھٹی ‘ فیض قدوائی’ سعید وارثی’ پرویز احسن’ حاجی افتخار احمد’ بشارت حسین’ محکمہ صحت کے افسران اور مقامی معززین اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں سے آنے والے مسافر بچوں کو بسو ں’ ویگنوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے او رپو لیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے لئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ و زیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم مسلسل چلائی جا رہی ہےـ انہو ں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے ٹھو س اقدامات میں اجتماعی کو ششوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسی طرح عوامی خدمت اچھے طریقے سے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف بھی موثر پیش رفت کی جا رہی ہےـ صوبائی وزیر نے ضلع کی سطح پر روٹر ی کلب انٹر نیشنل کی صحت کے شعبہ میں خدمات کا خصوصی ذکر کیا او رساجد بھٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب سے ڈی سی او گوجرانوالہ طار ق جاوید ملک اور ایم پی اے نواز چوہان نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے ای پی آئی سنٹر کے نصب کنٹینر کا افتتاح کیا اور بچوں کو پو لیو ویکسیئن کے قطرے پلائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیلةالقدر جیسے انعامات ہمیں غلامی ِرسولۖ کے صدقے میں ملے ہیں:محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ لیلةالقدر جیسے انعامات ہمیں غلامی ِرسولۖ کے صدقے میں ملے ہیں۔ یہ رات ہمیں اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ۖ سے وفا کا سبق دیتی ہے ۔وقت کی قدر و قیمت جاننے والے ہی شب قدر سے حقیقی طور پر فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد یا رسول اللہ ۖ گلشن راوی لاہور میں ستائیسویں شب کو ہزاروں افراد کے سالانہ اجتماع میں کیا ۔انہوں نے کہا شب قدر کو ہونے والی ابرِکرم کی برسات دل کی دھلائی کا بہترین موقع ہے ۔بُری عادات اور بُرے اعمال سے توبہ کرکے انسان نئی زندگی حاصل کر سکتا ہے۔اس رات کو توبہ و استغفار کے بغیر گزار دینا بہت بڑی نا شکری اور خسارا ہے ۔جس معاشرے کو تعمیر سیرت کیلئے شب قدر جیسا موقع فراہم کیا جائے۔ اس معاشرے میں جرائم پیشہ لوگوں کا کثرت سے ہونا بہت بڑا المیہ ہے، روحانی اجتماع کی صدارت پیر محمد شفیق کیلانی نے کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم پا کستان اورچیف جسٹس سے انصاف کی کو ئی امید باقی نہیں :محمد طاہر قادری
لاہور( جی پی آئی )پا کستا ن سنی تحریک کے سٹی صدر محمد طاہر قادری نے کہا کہ وزیراعظم پا کستان اورچیف جسٹس سے انصاف کی کو ئی امید باقی نہیں ۔مصنوعی وزیر اعظم امریکی غلامی کا پٹہ پوری قوم کے گلے میں ڈالنا چا ہتے ہیں۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ملک کو اپنی ذاتی فیکٹر ی کی طرح چلانا چا ہتے ہیں۔حکمرانوں نے ملک و قوم کو دیوالیہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔امن و امان کی بد ترین صورت حال سے ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔کراچی میں روزانہ لاشیں گرائی جاتی ہیں مگر چیف جسٹس اندھے ،گونگے اور بہرے بنئے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر پا کستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد طاہر قادری نے گذشتہ شب سمن آباد یونٹ کے زیر اہتمام ،منعقد کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں کارکنان بھر پور حصہ لیں گے۔بلدیاتی انتخابات میں بھی اگر عام انتخابات جیسا سلوک کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔اختیارات عوام کو منتقل کر نے کیلئے بھر پور جد و جہد کرنا ہوگی۔الیکشن کا غیر مناسب رویہ اور طریقہ واردات انتہا ئی خطر ناک تھا ۔11مئی کو عوام کا مینڈیٹ چورایا گیا ۔اس موقع پر محمد نواز قادری،سید عدیل شاہ بخاری،محمد اویس قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی پر ایک سیمینار قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوا
لاہو ر(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین کے شعٍبہ ویلفئیر خیرالعمل فاوُنڈیشن زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25 ویں برسی پر ایک سیمینار قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے تمام یونٹوں کے اراکین نے شرکت کی ، سیمینار میں لاہور بھر سے شہید قائد کے رفقا و عاشقان نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کا نعرہ شہید قائد نے اس وقت لگایا جب استعمار کا ایجنٹ ضیا الحق مذہبی منافرت بھیلا چکا تھا ، شہید قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم آج بھی وحدت کا نعرہ لگا رہے ہیں اور اس راہ پر عملی طور پر عمل پیرا ہیں۔پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے عالمی استعمار کی سازش ہے جو امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کرنا چاہتی ہے ، شہید قائد کے پیروکار پاکستان میں ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شہید قائد کی آواز ہی ہے جس نے آج بھی ملت کو وحدت کی لڑی میں پرویا ہوا ہے ، ملت کے خادم بن کر علمائے حق اور جوانان شہید قائد کے مشن کو پورا کر کے رہیں گے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی سیکرٹری علامہ ابوزر مہدوی نے کہا کہ حکومتِ وقت نے امریکہ کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں ، حکمران اپنی عیاشی کی خاطر ملی غیرت کا سودا کر چکے ہیں ، ہماری جد وجہد پاکستان تک محدود نہیں ہے ،دنیا بھر کے مستضعفین کے لئے ہے، عالمی استعمار شام میں ، لبنان میں ،ہر جگہ ذلیل کو رسوا ہو کر رہے گا۔تقریب سے علامہ عبدالخالق اسدی،سید اسد عباس نقوی،سید مسرت کاظمی،نثارفیضی،سید اقبال رضوی اور علامہ اصغر عسکری نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے وزارت پانی و بجلی کی طرف سے کمرشل و صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے شروع کر دئیے تھے لیکن موجودہ حملہ شدید ترین ہے۔حکومت بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا ظالمانہ اور ناروا اضافہ فوراً واپس لے۔ سید منور حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں 2روپے سے 6.59روپے فی یونٹ اضافہ پانچ قسم کے ٹیکس شامل کر کے عملاً 10روپے کا اضافہ بنتا ہے ۔یہ اضافہ نہ صرف عوام پر بجلی بن کر گرا ہے بلکہ اس سے صنعتوں اورکمرشل اداروں کی پیداواری لاگت بھی کئی گنا بڑھ جائے گی اور مہنگائی کاایسا سیلاب آئے گا جو حکمرانوں کے اقتدار کو زمین بوس کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے ،بجلی کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیںان میں یکبارگی اتنا بڑا اضافہ سنگین نتائج برآمد کرے گا۔یہ اضافہ مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق ہے ۔عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ،غربت نے عوام کو خود کشیوں اور اپنے جگر گوشوں تک کو بیچنے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام زندہ درگور ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیا جارہا ہے ۔آئی ایم ایف کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا یہ پہلا مطالبہ نہیں آگے مزید مطالبے آئیں گے یہ آئی ایم سے قرض لینے کا شاخسانہ ہے ۔ صورتحال یہی رہی تو عوام بجلی کا استعمال ترک کرنے اور بجلی کے میٹر کٹوانے کیلئے درخواستیں دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف یہودیوں کا ادارہ ہے جس کا مشن ہی پاکستان اور عالم اسلام کی زراعت ،صنعت اور معیشت کو تباہ کرنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اور ناروااضافہ فوری واپس لیا جائے۔سید منور حسن نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔بجلی پیدا کرنے کے ذرائع تلاش کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کی طر ف حکومت کی کوئی توجہ نہیں اور بھارت سے بجلی خریدنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو توانائی سمیت مہنگائی ،غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے کی بجائے تمام مسائل کے حل کیلئے بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور بھارت انتہائی مکاری سے پاکستانی حکومت کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی طرف حکمرانوں کا کوئی دھیان نہیں جبکہ ہر ہفتے اس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا نہیں بھولتے ایسا لگتا ہے کہ حکومت اپنے تمام اخراجات بجلی کے بلوں سے حاصل ہونے والی رقم سے پورے کررہی ہے اور اس کے پاس اور کوئی ذریعہ آمدن نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو عیدالفطر کی چھٹیوں میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور(جی پی آئی)محکمہ صحت پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں، خود مختار میڈیکل انسٹی ٹیوشنز،دیہی وبنیادی مراکز صحت کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اس سلسلہ میں خود مختار میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے پرنسپلز، سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ای ڈی او ز صحت،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب اور محکمہ صحت کے زیر انتظام تمام دیگر اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ایمر جنسی ڈیوٹی روسٹر اور ایمر جنسی کرائسز مینجمنٹ پلان تیار کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ تمام ہسپتال اضافی بیڈز کا انتظامی کریں،ہر قسم کی جان بچانے والی ادویات، ویکسین اور ڈسپوزایبل اشیاء کی دستیابی یقینی بنائیں۔ طبی آلات،مشینری اور مریضوںکے لئے لفٹس کو فنکشنل رکھیں۔ انہیں آپریش تھیٹرز بھی مکمل طور پر فنکشنل رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیںمریضوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے مکمل طبی آلات سے لیس ایمبولینسز بھی سٹاف کے ساتھ فنکشنل اور سٹینڈ بائی رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تمام گروپوں کا خون (بلڈ بیگز) بھی معقول مقدار میں ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام متعلقہ افسران کو مذکورہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرکے تمام انتظامات فول پروف بنانے کے لئے کہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
12سو خاندانوں کے5500سے زائد افراد کیلئے روزانہ کھانہ فراہم کیا جائے گا:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث پہاڑوں سے آنے والے پانی اور داجل کنال میں پڑنے والے شگاف کے باعث راجن پوراور ڈیرہ غازی خان کے درجنوں دیہات زیر آب ہیں۔لاکھوں ایکڑ پر کاشت فصلیں تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔حکومت پاکستان ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے۔سیلاب سے60سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع،3428گھر تباہ اور لاکھوں افرادبراہ راست متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن متاثرین کی امداد کے لئے فیلڈ میں موجودہیں۔راجن پورمیں4 فلڈ ریلیف کیمپ،داجل،حاجی پور،چک شہید اور فتح پور میںقائم کردیے گئے ہیں۔ 12سو خاندانوں کے 5500 سے زائد افراد کوکھانافراہم کیا جائے گا۔میڈیکل کیمپ بھی متاثرہ علاقوں میں قائم کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل راجن پور کے علاقے حاجی پور کا زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے اور اس کی پچاس ہزار سے زائد آبادی پانی میں محصور ہوکر رہ چکی ہے انہیں بروقت فضائی راستے سے امداد فراہم کر نے کی ضرورت ہے۔ہائی جین کٹس،پانی صاف کرنے کی گولیاں اورادویات ،ڈاکٹرز، میڈیکل ٹیموں اور ایمبولینسز کی اشد ضرورت ہے قوم دل کھول کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی امداد کریں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مزیدکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت، فوج اور تمام غیرسرکاری فلاحی ادارے سیلاب زدگان کی کے لئے ہر ممکن کر دار اداکریں۔فی الفور نقصان کا ٹھیک طرح اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ سیلاب کی بتاہی سے حکومت کی بے انتظامی اور متعلقہ اداروں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولٹری انڈسٹری متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے:رانا عبدالستار
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے لیکن اس کو بچانے کے لئے توجہ نہیں دی جا رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فارمرز ایسوسی ایشن اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے لیکن کسی بھی محکمہ کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے جو مستقبل قریب میں بڑے بحران کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارمرز اس شعبہ سے نقصان اٹھا کر کنارہ کشی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے طلب اور رسد میں فرق آ گیا ہے، پروڈکشن میں کمی وجہ سے ناقص اور مہنگی مرغی بازار میں فروخت ہو رہی ہے عوام سستے اور معیاری گوشت سے محروم ہو رہی ہے۔