اضلاع کی خبریں 07.05.2013
Posted on May 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
دہشتگردی کا ڈھونگ رچانے والے اپنے سیاسی مخالفوں کو ڈرانے دھمکانے کی پالیسی پر گامزن ہیں:محمد ثروت اعجاز قادری
لاہور( جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ دہشتگردی کا ڈھونگ رچانے والے اپنے سیاسی مخالفوں کو ڈرانے دھمکانے کی پالیسی پر گامزن ہیں،دہشتگردی ،فائرنگ،دھونس دھمکیوں سے خائف ہونے والے نہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،پاکستان سنی تحریک ملک میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے پر ریقین رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں عظیم الشان نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے پاکستان سنی تحریک اول روز سے ہی کوشاں ئے۔نظام مصطفی میں ہی خواتین ،مزدوروں،غریبوں،کسانوں کو حقوق میسر ہیں،ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ ایک ماہ میں 6جنازے اٹھاچکے ہیںہماری پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھاجائے،قانون ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے وگرنہ ٹارگٹ کلرز ،دہشتگروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والی قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان سنی تحریک کو انتخابات سے دورکرنے کے درپے ہیں،ہم سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی شے ہے،ہم ایوانوں میں ہوں یا نہ ہوں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاںرہیں گے،پاکستان سنی تحریک نظام کی تبدیلی چاہتی ہے تاکہ مہنگائی،بے روزگاری، گیس ،بجلی کے بحران کا خاتمہ ہو،عوام کو سستا انصاف ملے ،دہشتگردانصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں،لاقانونیت کا خاتمہ ہو، مزدوروں ،کسانوں کو ان کے حقوق ملیں،انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک کو بیرونی و اندرونی سازشوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے،عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگاکر پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ہمارا عزم ہے کہ ملک کو اسلامی فلاحی یاست بناکر دم لیں گے۔ اس موقع پر این اے 120کے امیدوار علامہ مجاہد عبدالرسول خان،این اے 124کے امیدوار صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،پی پی148کے امیدور پیر سید قدیر حسین شاہ،مولانا ربنواز جلالی،مولانا شفاقت قادری، محمد نوید قادری،مولانا عبد الکریم،لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ انتخابی مہم میں تحریک انصاف لاہور کی طرف سے شہر بھر میں بھر پور طریقے سے سیاسی سرگرمیوںکا انعقاد کیا گیا
لاہور(جی پی آئی)حالیہ انتخابی مہم میں تحریک انصاف لاہور کی طرف سے شہر بھر میں بھر پور طریقے سے سیاسی سرگرمیوںکا انعقاد کیا گیا ، 20 اپریل کو عمران خان کی قیادت میں اپر مال سے شاہدرہ تک منعقد ہونے والی انتخابی ریلی ایسا جاندر آغاز ثابت ہو ئی جس کا کوئی بھی اور پارٹی توڑ نہ کر سکی ـ نواز لیگ نے شہر کے بعض علاقوں میں چھوٹی چھوٹی ریلیاں منعقد کیں لیکن پی ٹی آئی لاہو رکی تنظیم نے ہر حلقے میں منصوبہ بندی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی سابق 67 ناظمین کی پی ٹی آئی میں شمولیت ، مختلف حلقوں سے آزاد ا میدواران کو تحریک انصاف کے حق میں بٹھانا ، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے عہدیداران کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،پارٹی تنظیم کے زیر اہتمام سیاسی تقریبات کا انعقاد ، لاہور شہر میں 5 دنوں میں عمران خان کے 4,4 جلسے، اقلیتی گروپس سے رابطے اور تاجر برادری کو پی ٹی آئی میں لانا ایسے اقدامات تھے جس سے لاہور کی سطح پر عمران خان کو ایسی سیاسی سپورٹ مل گئی جو 11 مئی کو فیصلہ کن نتائج لانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ـ پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے شہر بھر کے لئے دن رات ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی ، نگرانی اور ان کے انعقاد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ جو کردار ادا کیا اس کے باعث جاندار انتخابی مہم ممکن ہوئی۔ پی پی 154 سے نواز لیگ کے سینئر نائب صدر، یونین کونسل 78 سے پیپلز پارٹی کی ساری کی ساری تنظیم ، پی پی 147 سے عوامی مسلم لیگ کے امیدوار خالد پرویز سندھو ، یونین کونسل 96 سے نواز لیگ کے سابق عہدیداران اور دیگر حلقوں سے مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کو تحریک انصاف کے حق میں بٹھانے جیسی کامیابیاں بھی عبدالعلیم خان نے اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر حاصل کیں ـمختلف سیاسی جماعتوں کا لاہور شہر میں چلنے والی انتخابی مہم پر سب سے زیادہ انحصارہوتا ہے ـ اس مرتبہ کے انتخابات میں نواز لیگ اور تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو لاہور سے ہی کنٹرول کیا گیا ـ عمران خان ملک بھر میں انتخابی جلسوں کے لئے صبح روانہ ہونے سے پہلے اور واپسی کے بعد رات گئے تک لاہور میں بھی سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی لاہور کی تنظیم 11 مئی کو ووٹروں کو کتنی بڑی تعداد میں باہر لانے میں کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شجاعت حسین، پرویزالٰہی و دیگر کا عمران خان کے ساتھ پیش آنیوالے حادثہ پر اظہار افسوس ، صحت یابی کی دعا
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ لاہور میں پیش آنیوالے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کے لئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کے لئے جانوں کی قربانیاں دی ہیںانہوں نے کہا کہ پی پی پی کے ساتھ وہ عام خاموش ووٹر ہے جو پی پی پی اور ان جماعتوں کا ساتھ دے رہا ہے جو دہشت گردی کی زد میں ہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، مشکل راہ پر چلنا بھٹو اور بینظیر بھٹو سے سیکھا ہے۔ بھٹو کو غریبوں کو آواز بلند کرنے کا سبق دینے کی سزا ملی۔ شیر کو بلا لے جائے گا اور شیر بلے کے بیچ میں سے نکل جائے گا۔ 11 مئی کے بعد پیپلز پارٹی نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے:چوہدری اعتزاز احسن
لاہور( جی پی آئی) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، مسلم لیگ ن تھانے کی سیاست کرتی ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین نے قید و بند کی صعوبتیں کاٹیں ان کی قربانیوں کی طویل داستان ہے ملک چھوڑ کر فرار نہیں ہوئے عام انتخاب کے بعدنقلی شیر ایک بار پھر پنجرے میں بند ہوجائیں گے وہ حلقہ این اے124میں بشری اعتزاز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں عابد حسین صدیقی کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے124میں کارکنوں کا مورال بہت بلند ہے ،ایک دن میں عظیم الشان اوردرجنوں جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری طاقت ہے ،ہمارا مقابلہ اصلی نہیں نقلی شیروں سے ہے ،نقلی شیر پنجروں میں چند دن نہیں گزار سکتے ،ہمارے کارکنان جمہوریت کے لئے جیل کاٹتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لئے نئی سوچ لے کر میدان میں آتے ہیں جبکہ نقلی شیر صرف بڑ مارتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ لاہور میں غریب لوگوں کی جھونپڑیاں گراد ی گئیں ،رنگ روڈ پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ،موٹر سائیکل اور سائیکل غریب کی سواری ہیں ،رنگ روڈ پر موٹرسائیکل لے جانے پر جرمانہ کردیا جاتا ہے ،یہ پابندی لگانے والے بتائیں کہ انہوں نے غریب کے لئے کونسا کام کیا ہے ،اس موقع پر کارکنوں نے زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگائے ، حلقہ 124 کی امیدوار بشریٰ اعتزاز نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور کی ساری سیٹیںجیتے گی، انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کہاں ہے وہ آکر اس جلسے کو دیکھیں یہ ہے آج بجلی پر سیاست کرنے والے بتائیں کہ 09 سال تک حکومت کرنے والے بجلی کیوں نہیں بنا سکے انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی ہے جس نے مشرف جیسے آمر کو ملک سے نکال باہر کیا اور یہ سب کچھ عوام کی وجہ سے ہے جس کہ ساتھ عوام ہوتی ہے وہی اصل طاقت ہوتے ہیں12 سے 16 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ملک کو دہشت گردی سے پاک کر دیں گے پیپلز پارٹی ہے پنجاب میں مسائل کے ذمہ دار سابق حکومت ہے جس نے عوام سے بنیادی سہولتیں چھین لیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں سے دور رکھا، عوام سے صحت کی بنیادی سہولتیں چھین لی گئیں، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے میں عوام پر اتنا بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ عوام کو یرکان ہو گیا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوید چوہدری نے کہا کہ اس عظیم الشان جلسے سے مخالفین کوپتا چل گیا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور میں زندہ ہے پیپلز پارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ن کیا کرے گی ان کے اپنے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کی گھڑی ہے ان کے خلاف جو نہیں چاہتیں پاکستان میںجمہوریت ہو ۔اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک کے لئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں شرکاء کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جوشیلا پن ہمیں پیپلز پارٹی سے ملا ہے اس لئے پیپلز پارٹی کے کارکن جیالے کہلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میںحکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس:صوبہ بھر میں الیکشن کے انتظامات اور مربوط سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی
لاہور(جی پی آئی )پنجاب کی نگران کابینہ نے عام انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں کئے گئے انتظامات اور مربوط سکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے کے عوام کو تفریحی سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کیلئے تفریحی ٹیکس میں کمی اور سرکس کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرکے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے اور واسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے شارٹ ٹرم پلان کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے پنجاب کی نگران کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیر برائے ٹیکسیشن اینڈ ریونیو، چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریزاور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے شرکت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ2013، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور ایکٹ 2013، پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر آرڈیننس 2013 اور ریسٹورنٹس سے جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے صوبے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ حق رائے دہی کے پرامن ماحول میں استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں گے تاکہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر انتخابی عملے، بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی میٹریل کو بحفاظت پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کے لئے پلان مرتب کرلیاگیاہے اور پولیس اہلکارپولنگ عملے کو بحفاظت پولنگ سٹیشن پہنچانے اور لیجانے کے لئے فرائض سرانجام دیں گے۔پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹرز کوموبائل فون لیجانے کی مکمل ممانعت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے۔انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پولنگ سٹیشنز پر پرامن ماحول کو یقینی بنایاجائے گا تاکہ ووٹرز بلا تعطل اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کیاجائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی سطح پر پنجاب الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈویژن اور ضلع کی سطح پر متعلقہ افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت سیاسی رہنمائوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر متعلقہ افسران سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 11مئی کو پولنگ سٹیشنز پر جنریٹر، ایمرجنسی لائٹس اور گیس لیمپس کے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں ووٹوں کی گنتی کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولنگ سٹیشنز پرووٹرز کے لئے پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو تفریح کی بہترین اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تفریحی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ سرکس کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیاہے کیونکہ سرکس عام لوگوں کے لئے سستی تفریح فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اطلاعات تک رسائی عوام کا حق ہے اور اس ضمن میں پنجاب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ 2013انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کا تفصیلی جائزہ لے کرآئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بزرگ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر آرڈیننس 2013کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی وزیر سیاحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جو بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کرکے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے مسودہ قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ صوبائی وزیرخوراک قیصر ذوالفقار خان نے گندم کی خریداری مہم پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کوسیکرٹری امپلی منٹیشن نے صوبہ بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری ہائوسنگ نے واسا کی کارکردگی بہتر بنانے، سیکرٹری خزانہ نے ریسٹورنٹس سے جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے اقدامات، سیکرٹری صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور ایکٹ 2013 اورسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تفریحی ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات کے سلسلے میں 8 مئی سے 13 مئی کی چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا
لاہور(جی پی آئی)حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں صوبہ بھر کے صرف سرکاری تعلیمی ادارے 8 مئی سے 13 مئی تک بند رہیں گے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ان تعطیلات کا اطلاق پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر نہیں ہوگا۔ نجی تعلیمی ادارے اپنے شیڈول کے مطابق تعطیلات کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا بیگم پورہ میں تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے بیگم پورہ میں تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی پیپلزپارٹی اورجے یو آئی (ف) کے جلسوں میں دھماکوںکی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ہنگو دو آبہ بازار میں جے یو آئی (ف) اور لوئر دیر کے علاقہ میدان باباگام میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسوںمیں دھماکوںکی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے دھماکوںکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PSL کی حمایت کامقصد افشاں امان نہیں بلکہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت گزار نمائندہ دینا ہے مفتی مامون الرشید قادری
کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہ کسی بھی علاقے سے کسی بھی نمائندے کی حمایت کا مقصد اس کی ذات نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے اس ہی جذبہ کے تحت ہم نے ہر علاقے کی خدمت ان کے ذاتی کارکردگی اور عوام کی خدمت کو دیکھ کہ کی ہے ۔اورہم نے ان سب لوگوں سے معذرت کی ہے جو کہ عوام کی خدمت سے خالی صرف و صرف کھولے نعرے لگا کہ عوام کو بے وقوف بنانا چاہتے تھے ۔ اس ہی لئے ہم نے حلقہ کیماڑی ٹاون سے افشاں امان کی حمایت کا اعلان کیا کیونکہ وہ اجتماعی شادیاں اور غرباء و مساکین کی ماہانہ امداد کرتی ہے بے سہارا لوگوں کو قانونی خدمات فراہم کرتی ہیں ان کی اس حسن کارکردگی کو دیکھ کہ ہم نے حلقہ 239سے انکی حمایت کا اعلان کیا عوام سے اپیل ہے کہ ان کو ووٹ دے کہ کامیاب بنائیں تاکہ علاقے میں فلاحی کام اپنے عروج پہ پہنچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی اشرف مغل کی حمائت کا اعلان کرنے والوں کا مرکزی جمعیت اہلحدیث سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں:پروفیسر سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)علی اشرف مغل کی حمائت کا اعلان کرنے والوں کا مرکزی جمعیت اہلحدیث سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث کھلے عام مسلم لیگ ن کی حمائت کا علان کرتی ہے۔علامہ ساجد میر مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں تمام ذیلی تنظیموں کو سرکلر جاری کر چکے ہیں کہ پورے ملک میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمائت کی جائے۔ اس لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ میں بھی تمام سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی حمائت کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے امیر پروفیسر سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ حافظ عمران عریف، سرپرست مولانا محمد صادق عتیق، مولانا محمد ابرار ظہیر، مولانا عارف اثری ، عبد الرحمان عظیم اور دیگر نے یہاں دفتر جمعیت میں انجینئر خرم دستگیر خان، چوہدری اشرف علی انصاری ،حاجی عبد الرؤف مغل اور دیگر امیدواران کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہری جمعیت کے ذمہ داران نے واضح کیا کہ ایک مخصوص ٹولہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کانام استعمال کر رہا ہے جس کی انہیں آئینی ، و اخلاقی اجازت نہیں، علمائے کرام کو اس طرح کی حرکات زیب نہیں دیتی۔، انہوں نے دیگر تمام جماعتوں کے امیدواران پر واضح کیا، ایسے عناصر سے بچ کر رہیں، یہ آپ سے مفادات سمیٹ کر جماعت اور مسلک کا نام استعمال کر رہے ہیں ، ان کی جماعتی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔ تقریب استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے اپنے رفقاء کی طرف سے اور مسلم لیگ ن کے قائدین کی طرف سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اکابرین خصوصا علامہ ساجد میر اور شہری ذمہ داران کا مسلم لیگ ن کی حمائت پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیاب ہو رک غریبوں، مسکینوں کو ان کا حق دلائوں گا:عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) امیدوار پی پی 91 عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ کامیاب ہو رک غریبوں، مسکینوں کو ان کا حق دلائوں گا، ان خیالات کااظہار اُنھوںنے گلہ مدرستہ المدینہ گھوڑ دوڑ میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خالد بٹ نے کامیاب ہو کر علاقے کے تمام مسائل حل کروانے کا وعدہ کیا ہے اب یہ ہمارا فر ہے کہ ہم اُنھیں ووٹ دے کر کامیاب کروائی۔ سماجی کارکن میر خلیل نے علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیر کے نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب کریں ۔ اشرف بھٹی اور خلیفہ منور بٹ نے ریلوے لائن کے ساتھ گندے نالے کے خاتمے اور لڑکیوں کے لیے سکول کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمریت کی جھولی میں بیٹھ کر کامیابی حاصل کرنے والوں کو دور گزر چکا ہے :افتخار احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے قومی و صو با ئی اسمبلی مسلم لیگ (ن)کے امیدوار جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ اور چو ہدری شو کت منظور چیمہ نے کہا کہ آمریت کی جھولی میں بیٹھ کر کامیابی حاصل کرنے والوں کو دور گزر چکا ہے اب ملک میں مسلم لیگ (ن) کا عوامی انقلاب آ چکا ہے جو کرپٹ سیاستدانوں کو بہا کر لیجائے گا۔سابقہ اتحادی حکمرانوں نے عوام دشمن پالیسیوں سے ملک معیشت کو نقصان پہنچایا ہے،روٹی کپڑا مکان بجلی اور گیس دینے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں،عوام ملک بنانے اور ملک کو خوشخالی کی طرف لے جانے والے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ آئندہ پانچ سالوں میںملک میں سنگین بحرانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔وہ مسلم لیگی رہنما کر نل (ر) وقار انور شیخ کی رہا ئشگا ہ پر انتخا بی جلسہ سے خطا ب کر رہے تھے۔اس موقع پرشیخ بلا ل احمد ،کر نل وقار انور شیخ ،ادریس سپا ل ،ڈا کٹر محمد یو سف فاروق ،میر ما جد علی سالا ر،با بو محمد عامر رضا بٹ ،با ئو عقیل ،میا ں محمد فا ضل ،ڈا کٹر محمد جما ل نا صر ،میر یا ز عا مر ،ارشدمحمو د سلیمی،عد نا ن افضل چٹھہ ،ملک شہبا ز کلیا ر،را نا حسن منصور اور سینکڑو ں کا رکنا ن بھی مو جو د تھے ۔ افتخار چیمہ اور شو کت منظور چیمہ نے کہا کہ بارہ اکتوبر1999 کو میاں نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دینے کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والے آمر پرویز مشرف نے آئین توڑا تھا جن کا اب پاکستان کے قوم حتساب کرے گی او ر اسی وجہ سے ان کے خلاف عوام نے نفرت کا ظہار کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف ہی قوم کی امیدوں کے مرکز بنے ہوئے
ہیںاور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ہر قوت کو شکست دے کر اوربھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی اور ملک کو بحرانوں سے باہر نکالے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام گیارہ مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کرمسلم لیگ (ن)کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔بعد ازاں جسٹس (ر) افتخا ر چیمہ اور شو کت منظور چیمہ نے مسلم لیگی رہنما میر ما جد علی سالا ر پر ضلعی صدر کی طرف سے کئے گئے تشدد کی پر زور مذ مت کی اور ان سے مکمل با ئیکا ٹ کیا اور کہا کہ آ ئندہ ضلعی صدر کو کسی بھی جلسے اور انتخا بی مہم میں شا مل نہیں کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیا دت سے مطا لبہ کیا کہ ضلعی صدر سے صدارت واپس لے لی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد کا رڈیا لو جی ہسپتا ل وقت اور علا قے کی اہم ضرورت ہے: چو ہدری وجا ہت حسین
وزیر آ باد (جی پی آئی) وزیر آ باد کا رڈیا لو جی ہسپتا ل وقت اور علا قے کی اہم ضرورت ہے اس منصو بے میں تا خیر صرف ہما ری دشمنی ہے کا میا بی حا صل کر کے سب سے پہلے اس منصو بے کو مکمل کر یں گے ۔مسلم لیگ (ق) کے امیدوار قو می اسمبلی حلقہ این اے101 سا جد حسین چٹھہ اور اتحا دی پیپلز پا رٹی کے امیدوار صو با ئی اسمبلی اعجا ز احمد سما ں کو اپنا ووٹ کے ذریعے کا میا ب کرا ئیں ہم وعدہ کر تے ہیں وزیر آ باد کی تر قی کے لئے اپنی طا قت سے بڑ ھ کر کا م کر یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ق) کے مر کزی رہنما چو ہدری وجا ہت حسین نے سا جد چٹھہ اعجا ز سما ں ،خا لد چیمہ سا جد گو ندل کے ہمرا ہ این اے101،پی پی103،اور پی پی104میں مختلف کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ میا ں برادران سیا ست کو کا رو با ر اور ہم سیا ست کو عبا دت اور عوام کی خد مت سمجھ کر کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں اقتدار سے الیکشن مہم کا آ غا ز کر نے کے با وجو د ابھی تک کا م کر رہی ہے ۔تندور ،میٹرو بس جیسے منصو بو ں پر عوام کے اربو ں رو پے کے فنڈز ضا ئع کر دئے ۔ان سے عا م ا
دمی کی مشکل آسان نہ ہو ئی عا م شہری غریب سے غریب تر ہوا ہے ۔مسلم لیگ (ق) چا رو ں صو بو ں کی جما عت تھی اور اب بھی ملک بھر سے بھر پو ر کا میا بی حا صل کر کے حکو مت بنا ئیں گے اور ادھورے منسو بے جن کو ہما ری دشمنی میں عوام کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔وہ دوبا رہ شروع کر یں گے وزیر آ باد کا رڈیا لو جی ہسپتا ل علا قے کی اہمیت کے پیش نظر جلد از جلد شروع کر ائیں گے ۔سا جد حسین چٹھہ ایک تجربہ کا ر ریٹا ئرڈ آ فیسر ہیں انہو ں نے دوران سروس ایما نداری سے اپنی ڈیو ٹی سر انجا م دی ۔اب کا میا بی کے بعد صرف علا قے اور عوام کی بہتری کے لئے کا م کر یں گے ۔11مئی کو سائیکل اور تیر پر ووٹ ڈا ل کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنا حق ادا کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیا ستدا نو ں اور لیڈرو ں میں فر ق ہو تا ہے:امتیاز اظہر باگڑی
وزیر آ باد (جی پی آئی) سیا ستدا نو ں اور لیڈرو ں میں فر ق ہو تا ہے ہما رے لیڈر قا ئد اعظم محمد علی جنا ح جنہو ں نے اپنی تما م پرا پرٹی قو م کے نا م وقف کر دی جبکہ آ ج کے لیڈر دو لت کما نے اور عزت کی جھو ٹی شہرت حا صل کر نے کے لئے کو شا ں ہیں ۔بڑ ی پا رٹیو ں کے ٹکٹ ہولڈرز اب گھر گھر ووٹ کے لئے لو گو ں کی منتیں کر رہے ہیں جبکہ اس کے بر عکس لو گ میرے جیسے آزاد امیدوار کو لو گ ہزارو ں کی تعدا د میں ووٹ کی یقین دہا نی اور جلسے کر رہے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار آ زاد امیدوار حلقہ پی پی104امتیا ز اظہر با گڑی نے سو ہدرہ ،چک ستیہ ،وزیر آ باد اور ویرو کی میں مختلف انتخا بی جلسو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔سو ہدرہ میں سید منظور شا ہ ،چک ستیہ میں عا دل چیمہ ،محمد افضل نت ،الیا س نمبر دار ،انور بھنگو ،سیف اللہ ،نا صر بھنگو ،ویروکی میں چو ہدری ریا ض احمد چیمہ،اعجا ز احمد چیمہ،سید با قر علی شاہ ،با با ارشا د احمد ،محمد اسحا ق نے سینکڑو ں سا تھیو ں سمیت امتیا ز با گڑی کی حما یت کا اعلا ن کیا ۔امتیا ز با گڑی نے کہا کہ میں عوام کے پیا ر کا جواب کس طر ح دے سکتا ہو ں میرے پا س ا لفا ظ نہیں ہیں میں ہزارو ں افراد کے ٹھا ٹھیں ما رتے سمندر کو دیکھ کر ایم پی اے سمجھنے لگا ہو ں جن لو گو ں نے میرا سا تھ دیا ہے الیکشن جیتو ں یا ہا رو ں ان کا
میں سا ری زندگی احسا ن مند رہو ں گا ۔ویروکی میں چو ہدری ریا ض برادران نے امیدوار امتیا ز اظ ہر با گڑی کو انتخا بی نشا ن کی نسبت سے اعلیٰ نسل کی گا ئے تھے میں پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحیح نما ئندو ں کا انتخا ب ووٹرو ں کا امتحا ن ہے:ڈاکٹر محمد عبید اللہ گوہر
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می کے امیدواران قو می و صو با ئی اسمبلی ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر اور محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ صحیح نما ئندو ں کا انتخا ب ووٹرو ں کا امتحا ن ہے جو لو گ انتخا ب کو انقلا ب میں تبدیل کر نا چا ہتے ہیں وہ جما عت اسلا می کو ووٹ دیں ۔وہ محمد نگر ،وزیر آ باد ،ویروکی ،قدرت آ باد ،داد والی،نظا م آ باد ،اسما عیل پو ر،جو ڑا ،کو ٹ عنا یت خا ں ،بر یا ر ،رجب چک ،آ لو شد یو ،شری والا ،اوجلہ میں انتخا بی جلسو ں سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر ملک محمد شریف ،محمد نواز چیمہ،نذر محمد چیمہ،زین چیمہ نے بھی خطا ب کیا ۔انہو ں نے کہا کہ کر پشن سے پا ک قیا دت تما م بحرا نو ں کا حل ہے اور وہ صرف جما عت اسلا می ہی فرا ہم کر سکتی ہے علا وہ ازیں نظا م آ باد اور کر سچن کا لو نی سیا لکو ٹ رو ڈ نے متفقہ طور پر ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر اور محمد مشتاق بٹ کی حما یت کا اعلا ن کیا ۔مر کزی جمیعت اہلحدیث ،اہلحدیث یو تھ فورس ،مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری محمد ادریس فارو ق بٹ ،اما م با رگا ہ محلہ شاہ صدق کے علی ر ضا ،سید زین شا ہ،صفدر بٹ ،ارشد چشتی ،گو گا گجر برادران ،اللہ والے فیملی کے چو ہدری محمد جا وید اقبا ل ،عبد الواحد ،سعید احمد ،حسن البنا ء ،اختر بلندہ فیملی ،گھکا میتر سے کشمیری ،بھٹی اور رحما نی برادری نے امیدوار محمد مشتاق بٹ کی حما یت کا اعلا ن کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آ ل پنجا ب پرو فیسر محمد ریا ض چو ہدری فلڈ لا ئٹ فٹ با ل ٹورنا منٹ کے سلسلہ میں
چا ر کوا رٹر فا ئنل میچ کھیلے گئے
وزیر آ باد (جی پی آئی) آ ل پنجا ب پرو فیسر محمد ریا ض چو ہدری فلڈ لا ئٹ فٹ با ل ٹورنا منٹ کے سلسلہ میں چا ر کوا رٹر فا ئنل میچ کھیلے گئے ۔ٹورنا منٹ فر ینڈز فٹ با ل کلب وزیر آ باد کے زیر اہتما م گو ر نمنٹ مشن ہا ئی سکول کی گرا ئونڈ میں ہو رہا ہے ۔پہلا کوارٹر فا ئنل میچ مسلم فٹ با ل کلب گو جرانوالہ اور فر ینڈز فٹ با ل کلب وزیر آ باد کے ما بین کھیلا گیا جسمیں فر ینڈز فٹ با ل کلب نے مسلم فت با ل کلب کو صفر کے مقا بلے میں تین گو ل سے شکست دیکر سیمی فا ئنل میں جگہ بنا لی ،دوسرے کوارٹر فا ئنل میچ میں ینگ بلڈ فٹ با ل کلب گو جرانوالہ نے الفتح فٹ با ل کلب جہلم کو پلنٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فا ئنل میں پہنچ گئی ۔تیسرے میچ میں کیپیٹل سپورٹس کلب سیا لکو ٹ نے الحسین فٹ با ل کلب وزیر آ باد کو ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے ہرا کر سیمی فا ئنل کے لئے کوالی فا ئی کر لیا جبکہ میچ کا چو تھا کوا رٹر فا ئنل میچ ظہور الہی فٹ با ل کلب گجرات اور غو ثیہ فٹ با ل کلب کے ما بین کھیلا گیامیچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہوا یہ میچ ظہور الہی فٹ با ل کلب گجرات نے جیت کر سیمی فا ئنل کھیلنے کا اعزاز حا صل کر لیا ۔پہلا سیمی فا ئنل میچ فر ینڈز فٹ با ل کلب وزیر آ باد اور ظہور الہی فٹ با ل کلب گجرات کے ما بین کھیلا جا ئے گا جبکہ دوسرا سیمی فا ئنل میچ ینگ بلڈ فٹ با ل کلب گو جرا نوالہ اور کیپٹل سپورٹس کلب سیا لکو ٹ کے ما بین ہو گا ۔ٹورنا منٹ میں پنجا ب بھر سے فٹ با کی بہترین ٹیمو ں نے شر کت کی۔