اضلاع کی خبریں 12.08.2013

گیپکو کے چیف انجینئر کسٹمر سروسز منیر احمد میاں کو جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گیپکو کے چیف انجینئر کسٹمر سروسز منیر احمد میاں کو جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ انکا شمار انتہائی محنتی ،دیانتدار ،فرض شناس اور پروفیشنل انجینئرز میں ہوتا ہے۔ جنرل مینجر کے عہدہ پر ترقی پانے پر منیر احمد میاں کو گیپکو افسران، یونین کے نمائندوں اور ملازمین نے مبارکباد دی ہے اور اُنکی ترقی کو گیپکو کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رحمانی برادری کی طرف سے عید گفٹ عہدیداران میں عید گفٹ تقسیم کیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)رحمانی برادری کی طرف سے عید گفٹ ای ڈی او فنانس طارق محمود، صدر رحمانی برداری سیٹھ قیصر اقبال صدر فرید ٹاون، جنرل سیکرٹری میاں اجمل ودیگر رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدایدران لوگوں میں عید گفٹ رحمانی برادری کی طرف سے تقسیم کر رہے ہیں اس موقع پر ای ڈی او فنانس طارق محمود اور صدر رحمانی برادری نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ہمارا مشن غریبوں کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ غریب لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو جائے ہمارا یہ مشن انشاء اللہ تاحیات جاری ساری رہے گا اور ہم غریب لوگوں کی خدمت کرتے رہے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں نفسا نفسی کا عالم ہے اور حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے بلوچستان میں معصوم عوام اور پولیس کے درجنوں افراد کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نفسا نفسی کا عا لم ہے اور حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کہاں جائیں اور کیا کریں؟ انہوں نے کہا کہ لاقانو نیت اور دہشت گردی عام ہو گئی ہے، ہرروز درجنوں افراد قتل ہو رہے ہیں، پولیس خود اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتی،بلوچستان میں قتلِ عام جاری ہے، کوئی صحیح فیصلہ کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا، جبکہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے بغیرموثر سیکیو رٹی پلاننگ ممکن نہیںاور حکومت سیکیورٹی کونسل کے قیام سے گریزاں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے ورنہ ملک بھر میں دہشت گردی کی وبا پھیل جائیگی اور یہ عفریت کسی کے قابو میں نہ آسکے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت مسائل پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دی جائے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اور کنٹرول لائن کے متعدد سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا وجود قبول نہیں۔ بھارت کے ساتھ دوستی کے خواب دیکھنے اور ٹریک ٹو کی باتیں کرنے والے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔انہو ں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔مفادات کے نام پر ایک طرف امریکی فوجی عراق کے بعد اب افغانستان میں مظالم ڈھا رہے اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کوناحق موت کے گھاٹ اتار رہی ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی تمام قرار دادوںکو نظرانداز کر کے بدترین ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔وہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں،63سالوں سے یہاں خون کے دریا بہائے جارہے ہیں مگر کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ جنرل مشرف اور،پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر ایشو کو جتنا نقصان پہنچایا گیا اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔موجودہ حکمران بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر ایشو کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد بنایا جائے۔جماعت اسلامی کے رہنمانے کسانوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے باوجود پاکستان میں ریکارڈفصلیں حاصل کی گئی ہیںہمارے کسان کسی سے کم نہیں ہیں مگر حکومت وقت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور زراعت کی طرف خصوصی توجہ اور ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کرے ۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،یہ مقام افسوس ہے کہ موجود حکمرانوں کا زراعت بارے غیر سنجیدہ رویہ نے کسانوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ کسانوں کو ریلیف دئے بغیر اس شعبہ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔آج ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں زراعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ پانی کم میسر ہو نے کے باعث زیر کاشت رقبے میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہماری زرخیز زمین بنجر ہورہی ہے زراعت کو نظر انداز کر کے ہم کبھی ترقی نہیں کرسکتے،ضرورت اس بات کی ہے کہ کسانوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیںاور ان کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروایا جائے نیزکم لاگت میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقے بتائے جائیں جیساکہ امریکہ، جرمنی، بھارت، آسٹریلیا، اور چین میں کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں مہنگی ترین بجلی برآمدات میں کمی کا باعث بنے گی،نصراللہ مغل
لاہور(جی پی آئی)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں نئی انرجی پالیسی کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ کے باعث پاکستان خطہ میں مہنگی ترین بجلی فراہم کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ پاکستان کی نسبت بھارت میں بجلی 100فیصد سستی جبکہ بنگلہ دیش میں بجلی 300فیصد سستی فراہم ہورہی ہے، مہنگی بجلی کے باعث پاکستان میں بننے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی واقع ہورہی ہے پاکستان میں مہنگی ترین بجلی برآمدات میں کمی کا باعث بنے گی جس کی وجہ سے حکومت کے ریونیو میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ کمرشل مقاصد کیلئے فی یونٹ6روپے اضافہ کے علاوہ بجلی بلوں میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس اور دوسرے ٹیکسوں کے باعث پیداواری لاگت بڑھے گی، مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہوگی ،انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنا مسائل کا حل نہیں سستی بجلی کے لیے حکومت پن بجلی کی طرف توجہ دے 60ہزا رمیگا واٹ بجلی پانی سے حاصل کی جاسکتی ہے جوصرف2روپے یونٹ پڑے گی اس لیئے حکومت مہنگی بجلی بنانے پر انحصا ر کم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انقلاب اور نئے پاکستان کے دعوے دار حکمرانوں نے کامیابی کے بعد عوام کو مایوس کیا ہے :لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انقلاب اور نئے پاکستان کے دعوے دار حکمرانوں نے کامیابی کے بعد عوام کو مایوس کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی غلامی میں پہلے سے زیادہ شدت آگئی ہے ۔چاروں صوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہیں۔ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم تعمیر کررہاہے اور پاکستانی زمین کو بنجر بنانے کے منصوبے بنارہاہے ۔ حکمران ملک کی تباہی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حالانکہ بھارت کی آبی دہشتگردی عالمی سطح پر واضح کرنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی میر پور خاص کے زیر اہتمام بلدیہ کمپلیکس پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ صدارتی انتخاب نے عجیب رنگ اختیار کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے عجلت اور جلد بازی کے فیصلے نے صدارتی انتخاب کو مشکوک بنادیاہے۔ کتنے ارکان اسمبلی اعتکاف میں بیٹھے اور کتنے عبادت گزار ہیں یہ عوام خوب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مشرف کی پالیسیوں کو آصف زرداری نے سینے سے لگائے رکھا اور اب موجودہ حکمران بھی اسے آگے بڑھا رہے ہیں اور امریکی غلامی اور دبائو پر اے پی سی ملتوی کر دی گئی ۔ غلط پالیسیوں کے سبب پاکستان کو 90ارب کا مقروض بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طاقت کا استعمال اور فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں بلکہ بات چیت اور مذاکرات سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ بھارت سے دوستی کی توقعات رکھنااپنے آپ کو فریب دینا ہے ۔ بھارت پاکستان کے خلاف زہر اگل رہاہے اور ادھر سبزیاں اور ٹماٹر درآمد کر کے دوستی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مسلم دشمنی عروج پر ہے عالمی طاقتیں اور مسلمان حکمران مسلمانوں کا قتل عام دیکھ رہی ہیں کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ۔ دنیا بھر کے مسلمان ظلم و زیادتی کاشکار ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ بنگلہ دیش میں کینگرو کورٹس کے ذریعے جماعت اسلامی کے ضعیف رہنمائوں کو پاکستان سے محبت کی سزا سنائی گئی اور حکومت پاکستان اسے اندرونی معاملہ قرار دیتی ہے ۔ مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت اس لیے ختم کی گئی کہ وہ اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف شوروغل بلاجوازہے :مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈرومرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف شوروغل بلاجوازہے ۔انہوں نے کہاکہ جنہو ںنے پانچ سال تک دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی وہ آج مسلم لیگ(ن) کوموردالزام ٹھہرارہے ہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ دہشت گردی پیپلزپارٹی یامخصوص طبقے کانہیں پوری قوم کامسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کوروکنے کے لئے وسیع البنیاداتفاق رائے پیداکرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کامسئلہ 13سال کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے ،اسے راتوں رات روکنے کے لئے الہ دین کاچراغ موجود نہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ ہم دعوے کرنے اورواویلامچانے کے بجائے طویل المدتی اورمختصرالمیعادپالیسیاں تشکیل دینے پرتوجہ دے رہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ہم پانچ سال تک کائونٹرٹیررازم اتھارٹی کے قیام کامطالبہ کرتے رہے لیکن سابق حکومت نے کان تک نہ دھرے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف ڈٹے رہنے اورسیسہ پلائی دیواربننے کے جتنے دعوے کئے گئے اس کے خاتمے کیلئے متفقہ پالیسی سامنے نہ لائی جاسکی ۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں پہلی بارمتفقہ قومی پالیسی کے ذریعے دہشت گردی کوقابومیں لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ آئندہ کچھ دنوں میں دہشت گردی کوقابو میں لانے کے لئے ٹھوس اوراہم اعلانات اوراقدامات سامنے لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ہمہ گیرقومی سلامتی کی پالیسی عوام کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے نتیجے میں قوم کے اجتماعی شعورکی عکاس ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والوں کا انجام بہت جلد بہت خوف ناک ہو نے والا ہے :علامہ یوسف
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والوں کا انجام بہت جلد بہت خوف ناک ہو نے والا ہے کیو نکہ عوام کے مسائل کو حل کر نے کے دعویٰ کر نے والوں نے عوام کا خوف تک چوس لیا ہے ٹیکسوں ،بجلی ،گیس ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اب قبروںپر بھی مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ٹیکس عائد کر دئے گی اور ٹیکس ادا نہ کر نے والے مردوں کو گرفتار کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو خود کشیاں کر نے پر مجبور کر دیا ہے اب حکومت چلتی نظر نہیں آرہی اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نے والے انڈیا کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کر نے پر صرف بیان بازی ہی کر رہے ہیں عملی طور پر خاموشی ہے اس طرح کے لیڈروں کو گھر میں ہی رہنا چا ہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کے لئے جو بھی اقدامات کئے وہ سب کے سامنے ہیں ملک کو درست راہ پر لیجا نے والوں نے عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) اب ساری عمر حکومت نہیں بنا سکتی کیو نکہ امیروں کو ریلیف دینے والے غر یب عوام کی طاقت کو نہیں جا نتے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کیا کچھ نہیں کر سکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد تحر یک عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا فن جانتے ہیں :خالد محمود گجر
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنما اور ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی161سے اُمیدوار خالد محمود گجر اور سینئر خاتون رہنما فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ قائد تحر یک عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا فن جانتے ہیں کیو نکہ اُن کے پاس عوام کے درد کو محسو س کر نے والا دل مو جود ہے سیاسی اداکار جو عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ حاصل کر رہے تھے اب اُن کا دور ختم ہو گیا ہے عوام کے سامنے حقائق آگئے ہیں عوام دشمن اقدامات کر نے والوں کو ضمنی الیکشن میں بُر ی شکست کا سامنا کر نا پڑ ئے گا ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے بحر یہ ٹاون میںالیکشن کے حوالے سے منعقد کارنر میٹنگ میں کارکنان کی بڑ ی تعداد سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نے والے شاہی حکمرانوں نے پاکستان کی عوام کو پہلے سے بڑ ے امتحان میں ڈال دیا ہے بجلی ،گیس ،پیٹرول ،کی قیمتوں نے تو پہلے ہی عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے اور نئے سے نئے ٹیکسوں سے لوٹ مار مچا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اب مسلم لیگ ( ن) کا احتساب کر ئے گی اور ضمنی انتخابات کے بعد بلدیاتی الیکشن میں تحر یک انصا ف ہی واضح بر تر ی حاصل کر ئے گی کیو نکہ ہمارے قائد عمران خان کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کے مسائل کو ختم کر ینگے اس مو قعہ پر کارکنان کی بڑ ی تعد ادسمیت پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے 8 کونسلرز ،اور مقامی رہنما عامر جٹ نے ارائیں اور جٹ برادری کی تحریک انصاف میں شمولیت اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو ریلیف دینے کے تمام اقدمات کئے ہیں :کامران کفیل
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما کامران کفیل اور محمد عثمان خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے عوام کو ریلیف دینے کے تمام اقدمات کئے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے ہر طرح سے کو شش جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں قومی خزانے پر اپنے گھروں کے خر چ چلا نے والوں نے پاکستان کے لئے مسائل جس حد تک پیدا کر دئیے ہیں اُن کو حل ہو نے میں وقت تو لگے گا مگر وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی میں کوئی روکاوٹ نہیں لا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران کو ختم کر نے سے ہی ملک مشکلوں سے نکلے گا جسکے لئے مسلم لیگ ( ن) تیزی سے مستقل بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد کامیابی بھی مل جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہر عام و خاص کے فرق کو ختم کیا ہے اور پاکستان کو درپیش سنگین مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے کیو نکہ پاکستانی عوام کے درد کو مسلم لیگ ( ن) ہی سمجھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دہشت گردی ‘مہنگائی اور بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے:قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور حکمران عوام کو صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہیں، مسلم لیگ ن کو اپنی پا لیسوں کی وجہ سے کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں ‘مسلم لیگ ن کی قیادت کے تجر بے نے ملک کو دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے رو زگاری کے سواکچھ نہیں دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے بہت بڑے بڑے وعدے کئے مگر جب سے اقتدار میں آئے ہیں کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کی 2ماہ کی کا رکردگی ہی اسکی تباہی کیلئے کافی ہے ان کو کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں اور آج قوم بھی حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی محکموں کی بحالی کے نام پر کرپشن کے بازار سجا دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلد یا تی الیکشن میں بھی کا میا ب ہونگے :ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی ٹیم سابق حکومت کی طرح زبانی جمع خرچ کے بجائے بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ جلد ہی ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کردیا جائے گاجس سے عوام کو روزگار کے مواقعے میسر آئیں گے اور ملک خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف جیسے لیڈر قوم کی تقدیر بد ل سکتے ہیں، بلد یا تی انتخابا ت میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہی بھاری اکثر یت سے کا میا ب ہو ں گے۔مسلم لیگ (ن) حکو مت کی اولین تر جیح عوامی مسا ئل کا خا تمہ ہے۔توانا ئی بحرا ن کے حل کیلئے شہباز شر یف جس عزم کے ساتھ اپنے شب و روز ایک کئے ہو ئے ہیں وہ بلا شبہ ان کے لازوال جذ بہ اور جہد مسلسل کا نہ صرف عکا س ہے بلکہ عوامی مسا ئل کے حل کے لئے انکی کا وشو ں کی دلیل بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئشگا ہ جوہر ٹائون میں عید ملنے آ ئے مسلم لیگی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کا رکن بلد یا تی انتخا با ت کی تیا ری کر یں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کا میا بی کے لئے کو ئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک الیاس کے بھائی کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کی اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیدڑ اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکرٹری جنرل نذیراحمدجنجوعہ جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے جواںسال صاحبزادے اور جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی کمیٹی کے سیکر ٹری ملک الیاس کے بڑے بھائی ملک ایوب کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 17 اگست کو دوبارہ اینٹی ڈینگی ڈے منایا جائے گا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ کے لئے 17 اگست بروز ہفتہ پورے صوبے میں میں یوم انسداد ڈینگی منایا جائے گا۔ اس دن تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے اور ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی۔ ڈینگی کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں منتخب عوامی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔محکمہ صحت پنجاب نے یوم انسداد ڈینگی منانے کے لئے وائس چانسلرز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ آف سائنسز،تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز،تمام ای ڈی اوز صحت کے علاوہ خود مختار طبی اداروں،سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈی جی ہیلتھ کے دفاتر اور دیگر ماتحت اداروں کے سربراہان کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے والے کوڑا کرکٹ، ناکارہ اشیائ، پلاسٹک کی بوتلوں، پرانے ٹائروں اور تعمیراتی میٹریل کو جو ڈینگی لاروا کی افزائش کا ذریعہ بن سکتا ہے ،کو فوری طور پر ٹھکانے لگائیں اور تمام ہسپتالوں کی عمارات کی چھتوں اور دیگر مقامات کی صفائی کرکے نکاسی آب کا معقول انتظام کریں تاکہ ڈینگی مچھر کو روکا جا سکے۔محکمہ صحت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یوم انسداد ڈینگی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف کریں۔ ناکارہ اشیاء میں پانی جمع نہ ہونے دیں،پانی کے برتن، ڈرم، پانی کی ٹینکیوںکو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ گھروں کے اندر ڈینگی مچھر کی پیداوار کو روکا جا سکے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈینگی پر موثر کنٹرول کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کی طرف سے فائرنگ اور کنٹرو ل لائن کی بار بار خلاف ورزی کسی بڑے خطرے کا آلارم ہے:محمد اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی)بانی وسربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مختلف سیکٹرز میں فائرنگ اور کنٹرو ل لائن کی بار بار خلاف ورزی کسی بڑے خطرے کا آلارم ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر بھرپور جواب نہ دیا گیا تو دشمن کے حوصلے بڑھ جائیں گے۔ انڈیا کے ساتھ دوستی کے متمنی حکمرانوں کی اَب تو آنکھیں کُھل جانی چاہیں ۔ہمیں پاک فوج کی پیش آورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ہماری فوج کا سب سے بڑا اصلحہ نظریہ پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وفا کا جذبہ ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سیالکوٹ (نکیال سیکٹر )میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور انڈیا کی طرف سے کنٹرول لائن کی پے درپے خلاف ورزیوں پرکیا۔ انہوں کہا دفاع پاکستان ہماری دنیا کا نہیں دین کا تقاضا ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی سلطنت ہے جو کلمہ اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی۔ چنانچہ پاکستان کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کلمہ اسلام کی حفاظت ہے جس کیلئے ہم بڑی سے بڑی قیمت ادا کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہندو بنیا اپنے کمینے مزاج کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ہر حربہ آزمارہاہے۔ہمارے حکمرانوںکو سفارتی اور عسکری محاذوں پر اپنی برتری کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہمارے حکمرانوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے ہمارا دشمن ہوشیار، مکار، مالداراور تیار ہے ۔جس کے مقابلے کیلئے حکمرانو ں کو تلوار اور قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔