اضلاع کی خبریں 13.08.2013
Posted on August 14, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اسلامی تعلیمات کا لازمی حصہ ہے’پروفیسر سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ کے امیر پروفیسر قاری سعید کلیروی اور ناظم اعلیٰ صاحبزادہ حافظ عمران عریف نے کہا ہے کہ آج قوم جن حالات میں جشن آزادی منا رہی ہے یہ انتہائی المناک حالات ہیں، کیا ہمارے اسلاف نے اس لئے قربانیاں دی تھیں کہ یہاںآزاد قوم پر غلام حکمران مسلط ہو جائیں۔انہوں نے کہا سیلاب اور بارش کی مچائی ہوئی تباہیوں نے پوری قوم کو دکھی کر رکھا ہے، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا اسلام تعلیمات کا لازمی حصہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان جمعیت کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنان سیلاب متأثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنا اپنا اسلامی و ملی فریضہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، یوم آزادی در اصل یوم تجدید عزم ہے اور اس دن کو تجدید عزم کے طور پر ہی منانا چاہئے۔اس موقع پر مولانا عبد الغفار قمر، مولانا سیف الرحمان بٹ، میاں قمر سعید ، حافظ احمد ، حافظ حسان اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی ایم این اے رومینہ سہیل نے عید الفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کی ایم این اے رومینہ سہیل نے عید الفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان میں گفٹ اور مٹھائی تقسیم کی مریضوں نے اس موقع پر ڈاکٹروں اور سٹاف کی خدمات کو سراہا جو عیدالفطر کے موقع پر اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دے رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر انور امان ،ڈاکٹر گلزار احمد ،ڈاکٹر عاشر ،ڈاکٹر عمر نصیر، میڈم کنیز فاطمہ ،میڈم نسرین،زکاء اللہ،اور سٹاف کے دیگر ممبران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی ایک بیش قیمت نعمت ہے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ آزادی ایک بیش قیمت نعمت ہے ،افسوس کہ پاکستانی قوم نے آزادی کی قدر نہیں کی اورقیام پاکستان کی خاطردی گئی قربانیوں کا صحیح معنوں میں ادراک نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہء پاکستان فورم گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آدھا ملک گنوا کے بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج بھی لا تعداد گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں اور دن رات نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ قوم عیدالفطر اور اب 66واں یوم آزادی دہشت گردی کے خوفناک سائے تلے منا رہی ہے،ہماری درسگاہیں،اسپتال،دفاعی ادارے اور جنازے تک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں انسانیت دشمن عناصر ہماری صفوں میں ہی دندناتے پھر رہے ہیںاوربے گناہ انسانوں کے چیتھڑے اڑا کر خون کی ندیاں بہا رہے ہیں،ہمیں انہیں ہر صورت پہچاننا ہوگا اور ایک مٹھی ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا،قوم دہشت گردی کے خلاف ایک نکاتی ایجندے پر متفق ہوکر دہشت گردوں پر دھاوا بول دے تو ملک سے دہشت گردوں کا نام و نشان ہمیشہ کے لئے مٹ جائے گا اور پاکستان قائد اعظم کے فرمان کے مطابق اسلام کی سب سے بڑی اور کامیاب تجربہ گاہ بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی مشکل صورتحال کے باوجود وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حوصلے اور عزم میں کوئی لغزش نہیں آئی اور وہ ملک و قوم کی جنگ چٹان جیسی قوت ارادی کے ساتھ لڑ رہے ہیںپاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور مسائل کو صرف اتحاد کی طاقت سے ریزہ ریزہ کیا جا سکتا ہے،اس موقع پرممبر قومی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹو،ممبران صوبائی اسمبلی توفیق احمد بٹ،نواز چوہان،صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس خواجہ عامر حسن،سابق صدر اخلاق احمد بٹ،صدر نظریہ پاکستان فورم گوجرانوالہ ساجد بھٹی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میںای ڈی او ہیلتھ داکٹر اظہر مسعود بھٹی،ایس پی سول لایئنز شعیب خرم جانباز،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر چوہدری،قائم مقام ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ نعیم یونس بٹ،سٹی صدر یوتھ ونگ عامر اکرام بٹ،ملک امین ناز،عبدالقادر پھلروان،خالد پرویز ڈار اور ماما شہباز احمد سمیت دیگر لیگی کارکن بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی سلامتی واستحکام کیلئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کریںگے : ثروت اعجازقادری
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے تمام اہلیانِ وطن کو پاکستان کے 67ویں جشن آزادی پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ پا کستان کی سلامتی واستحکام کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کریںگے اوراپنے سروں پر کفن باندھ کر نظریہ پاکستان کا تحفظ کریں گے۔امریکی ڈرون حملے اور بھارتی جارحیت پا کستان کی خود مختاری کی توہین ہیں۔عالمی برادری بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے۔حکمرانوں کے معذرت خواہانہ رویوں نے بھارت کو حوصلہ دیا ہے کہ وہ سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے ۔قوم حکمرانوں کوہمارے ازلی دشمن بھارت کیساتھ کسی صورت مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔14اگست 1947کو بر صغیر کے مسلمانوں نے انگریز وںسے آزادی تو ضرور حاصل کی مگر نا اہل قیادتوں نے تاحال قوم کے گلے میںیہود و نصاریٰ کی غلامی کا پٹہ ڈالاہواہے۔ موجودہ حکمرانوںکی کوئی واضح پالیسی نہیں، انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسںمعاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔سب سے بڑھ کر امن و امان کی صورتحال اس قدر دگرگوں ہے کہ لوگ اپنے گھر وںمیں بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے ملک قدرتی آفات کا شکار ہے۔سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں حکومتی اداروں کی لاپرواہی قابل مذمت اور جمہوری حقوق کے منافی ہے۔حکمران سیلاب زدگان کے لیے غیر ملکی بھیک مانگنے کی بجائے اپنی تجوریاں کھولیں۔قومی حمیت کا تقاضا یہ ہے کہ وزراء اور ارکان اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ متاثریں کووقف کر دیں۔سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔سیلاب زلزلے اور حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔جس دن حکمران اللہ سے کئے ہوئے وعدے :پاکستان کا مطلب کیا،لاالٰہ الااللہ کو پورا کریں گے اسی دن یہ قوم ہر طرح کے حادثات اور آفات سے محفوظ ہو جائے گی۔اگر حکمرانوں اور قوم نے بغاوت کا راستہ اب بھی ترک نہ کیا تو حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔ ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قونی اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیا جائے تاکہ ہم سب اختلافات و مفادات سے بالاتر ہو کر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عملی طور پر کام کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپناجائزہ لینے اور1947 والاجذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی اشدضرورت ہے جسکے ول وفعل میںتضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی و گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ قومی وسائل لوٹنے والے قوم کے مجرم ہیں، گیس و بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران کسی بھی دبائو کو ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے۔ مہم کا دائرہ کار صوبے کے 36 اضلاع تک بڑھایا جائے اور 48 گھنٹو ںمیں گیس و بجلی کی چوری میں ملوث کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں پیش کی جائیں۔وہ آج یہاں انسداد بجلی و گیس چوری سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سوئی ناردرن گیس، ڈسٹرکٹ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس چوری کینسر کی مانند ہے اور اس کینسر کا ہر صورت علاج کیا جائے گا۔ چوروں کی وجہ سے ہی نہ صرف لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے بلکہ عوام کو بلوں کی مد میں بھاری مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر چوری ممکن نہیں اس لئے ایسی کارروائیوں میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیز بھی اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ چوری میں ملوث اہلکار اپنے عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں، انہیں نوکری سے برخاست کیا جائے۔ انہو ںنے بجلی و گیس کے ٹمپرڈ میٹرز کا کیس ٹو کیس جائزہ لینے کیلئے ماہر انجینئرز کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی کے ذریعے بھی ٹمپرڈ میٹرز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوری میں ملوث اہلکاروں کا سراغ لگانے کیلئے ریجنل سطح پر ماہر، قابل اور ایماندار افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور 48 گھنٹوں میں کرپٹ افسروں اور اہلکارو ںکی فہرستیں پیش کی جائیں۔ انہو ںنے کہا کہ بجلی و گیس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس ضمن میں جزا اور سزا کا نظام وضع کیا جائے۔ چوروں کی نشاندہی ایک قومی فریضہ ہے اور ان کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی جو اس امر کا جائزہ لے گی کہ مہم کے دوران مختلف ڈسکوز کمپنیوں کی کارکردگی کیا رہی، ریکوری کی شرح کیا رہی؟ انہو ںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کریں۔ پراسیکیوٹر جنرل بجلی اور گیس چوروں کے خلاف عدالتوں میں مقدمات کی خود پیروی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے گھروں اور ٹیوب ویلوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کے حوالے سے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے اور اس کارروائی کا آغاز پوش ایریاز سے کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ چوری میں ملوث فیکٹریوں کے دیگر یوٹیلٹی کنکشن بھی بلاتفریق منقطع کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی قومی وسائل لوٹنے کی جرأت نہ کرسکے۔ قبل ازیں چیئرمین ٹاسک فورس عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 14 اضلاع میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور اب تک 2 ارب 75 کروڑ روپے کی بجلی و گیس چوری کا سراغ لگایا گیا ہے۔ گیس چوری میں ملوث 121 فیکٹری مالکان کو گرفتار رکرکے 215 مقدمات درج کرائے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف 1377 مقدمات درج کرکے 678 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ مختلف ڈسکوز کمپنیوں کے سربراہوں اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سربراہ نے بھی صوبے میں گیس و بجلی چوری کے خلاف مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز نے بھی اپنے اپنے ضلع میں گیس و بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں بتایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم کے دوران 35 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا:رانا مشہود احمد خاں
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم کے دوران اس سال 14 اگست سے 21 اکتوبر تک پنجاب میں 35 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی نرسری کلاس میں نئے داخل ہونے والے بچوں کے بارے میں جانچ پڑتال کرنے والی خصوصی سروے کمیٹیاں ہر ماہ سکولوں میں جا کر جائزہ لیں گی کہ کون سے سکولوں میں بچے بدستور تعلیم حاصل کررہے ہیں اور کن سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہو چکی ہے۔جس سکول کی جس کلاس میں بچوں کی تعداد پہلے سے کم پائی جائے گی،وہاں کے ہیڈ ماسٹر اور متعلقہ ٹیچرز کے خلاف لازمی طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ بات رانا مشہود احمد خاں نے آج ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلشنز پنجاب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بتائی۔ سیکرٹری سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین اور ڈی جی پی آر پنجاب امجد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے محمد شہباز شریف نے 14 اگست کو ساڑھے آٹھ بجے صبح ایوان اقبال لاہور میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کے دوران یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ تقریب اس سے پہلے حضوری باغ لاہور میں منعقد ہونا تھی مگر غیر یقینی موسمی صورت حال اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشن گوئی کے باعث اب یہ تقریب ایوان اقبال میں منعقد کی جارہی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ہر سال 4 سے 9 سال عمر کے 28 لاکھ بچے داخلہ لیتے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 4 سے 9 سال عمرکے 22 لاکھ بچے ایسے موجود ہیں جنہوں نے کبھی سکول کی شکل تک نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال 7 لاکھ ایسے بچوں کو سکولوں کو داخل کروایا جائے گا جو کسی نہ کسی وجہ سے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔ اس طرح اگلے 3 سال کے عرصے میں تمام بیک لاگ(Back log) پورا کر لیا جائے گا۔ اس سال14 اگست سے21 اکتوبر تک پنجاب میں یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم کے دوران 35 لاکھ بچوں کو نرسری کلاس میں داخلہ دلوایا جائے گا۔یہ مہم آئندہ دو سال کے دوران بھی جاری رکھی جائے گی جس کے نتیجے میں تین سال میں کوئی بچہ پرائمری سکولوں سے باہر نہیں رہ جائے گا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہم فروغ تعلیم کی اس مہم کا آغاز 14 اگست سے اس لیے کررہے ہیں کہ اس سال یوم آزادی کو پنجاب میں جہالت سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ 66 سال پہلے 14 اگست 1947 ء کو ہمارے ہم وطنوں نے انگریز کی غلامی اور ہندو کے تسلط سے آزادی حاصل کی تھی جبکہ 14 اگست 2013 ء کو ہم اپنے وطنوں کو جہالت سے آزادی دلوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ،تحصیل اور گلی محلے کی سطح پر اساتذہ کرام،طلبا وطالبات ،سماجی کارکنوں،یوتھ گروپس،بوائے سکائوٹس اور گرلز گائیڈز پر مشتمل زونل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقے میں گھر گھر جا کر بچوں کے والدین کو ترغیب دیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکولوں میں بھجوائیں۔جن غریب گھرانوں کے بچے مزدور کرکے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں، حکومت انہیں سکالر شپ دینے کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے خصوصی پروگرام شروع کرنے کاجائزہ لے رہی ہے۔پنجاب کے بعض پسماندہ اضلاع میں سکول جانے والی ہر بچی کو 200 روپے ماہانہ وظیفہ پہلے ہی دیا جارہا ہے،پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے توسط سے پنجاب بھر میں 50 ہزار مستحق بچوں کو میرٹ پر سکالر شپ دستیاب ہیں جبکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اگلے پانچ سال میں 40 لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ والدین کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ آج ایک ان پڑھ بچہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر بچپن میں ہی محنت مشقت کے باوجود جتنی رقم روزانہ کماتا ہے،10 سال بعد بھی وہ اتنا ہی کما رہا ہو گا لیکن اگر اسی محنت کش بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر دیا جائے تواسے ووکیشنل ٹریننگ دے کر اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ کئی گنا زیادہ رقم کما کر اپنے والدین کا سہارا بنے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں پلمبر،مکینک،ویلڈر اور الیکٹریشن وغیرہ کی تربیت فراہم کرکے نوجوانوں کو نہ صرف اندرون ملک باعزت روزگار دلوائے گی بلکہ ہم اپنے ہنر مندوں کو لاکھوں کی تعداد میں پوری دنیا میں بھجوا سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ جن پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں ڈویلپرز نے سرکاری نقشے کے مطابق سکولوں کے پلاٹوں پر سرکاری یا پرائیویٹ سکول قائم نہیں کئے،ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے سکولوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے یہ سروے مکمل کر لیا ہے کہ کتنے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جنوری 2014 تک پنجاب 30 ہزار ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔یونیورسل پرائمری انرولمنٹ مہم کے نتیجے میں جن سکولوں میں بچوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ بڑھنے کی توقع ہے، وہاں نئے کلاس رومز ترجیحی طور پر تعمیر کئے جائیں گے۔حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں اگلے تین سال کے دوران 15 ہزار کلاس رومز تعمیر کرنے کے لئے 7 ارب روپے کے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کوشش کی جائے کہ 15 ہزار کی بجائے 20 ہزار نئے کلاس رومز تعمیر ہوجائیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبائی بجٹ میں جو 8 ارب مختص کئے گئے ہیں، وہ سکولوں کی چار دیواری ، ٹوائلٹ بلاکس ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کی سہولت دینے کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈیا کی بد معاشی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے حکومت عملی اقدامات کرے:انجمن محبان پاکستان
لاہور( جی پی آئی )انجمن محبان پاکستان کے رہنمائوں نے پاکستانی کنٹرول لائن پرانڈین جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی بد معاشی کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے حکومت عملی اقدامات کرے۔ وہ دن دور نہیں ، جب ہندوستان میں ایک اور پاکستان بنے گا۔جس ملک کے محافظ سو جائیں ، ان کی سر حدیں غیر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ گیڈر کی موت آئے ، تو وہ شہر کا رْخ کرتا ہے ،انڈیا نے پاک کنٹرول لائن پر جارحیت کر کے بہت بڑی غلطی کی۔نواز شریف کی امن پالیسی کو منموہن کمزور نہ سمجھے۔ان خیالات کا اظہار مصعب حبیب،اسرار حیدر،حنظلہ شاہد،اسامہ شفیع،محمد راشد و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔رہنمائوں نے کہا کہ بھارت اپنی حد میں رہے ، ہمارے صبر کی حد نہ توڑے۔ ورنہ اتنا ماریں گے کہ انہیں ارتھی بھی نصیب نہیں ہو گی۔ پاکستان خود اس وقت اسی کی پھیلائی ہوئی دھشتگردی کی ذد میں ہے۔وطن عزیز پر حملہ تو بہت دور کی بات ہے ، بھارت اس کے بارے میں سوچنے کی بھی غلطی نہ کرے۔بلکہ یہ سوچے ،کہ جب وہ اپنے دس لاکھ گیڈروں کے ساتھ مٹھی بھر کشمیریوں کو نہ مٹا سکا۔ وہ ایٹمی طاقت کو کیا مٹائے گا۔پاک افواج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ جب وہ اندرونی دھشتگردوں کا صفایا کر سکتی ہے ، تو سرحدپر بیٹھے ہوئے گیڈروں کی سازشوں سے بھی بے خبرنہیں ہے پڑوسی جدا نہیں ہوسکتے ، اچھے تعلقات کیلیے منموہن اپنا من صاف کر لیں۔امن کوششوں کو جنگ میں بدلنے کی بات نہ کرے۔ دھشتگردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی کو ساری دنیا جانتی بھی ہے، مانتی بھی ہے۔اس سے پہلے کہ ہم ایٹم بم پرلگی گرد غبار صاف کریں ،وہ اپنے ذہن سے گرد و غبار صاف کر لے۔زندہ قومیں زبانی وار سے نہیں ،نیام سے تلوار نکال کر اپنی آزادی کی حفاظت کرتی ہیں۔ہمارے جسم میں جان اتنی ضروری نہیں ،جتنی پاکستان کی سا لمیت ضروری ہے۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ حکومت پاکستان بھارتی گیڈروں کا منہ بند کرنے کیلیے منہ توڑ جواب دے۔انہیں بتا دے ،کہ ایٹمی پاکستان ہاتھ جوڑنے کی نہیں ، توڑ نے کی پوزیشن میں آچکا ہے۔ بھارت جی کرے گا ، تو جی کریں گے۔گڑ بڑ کرے گا ،تو چیر دیں گے۔ انڈیا نے پاکستان پر مر مٹنے والوںکے سینے نہیں دیکھے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، اس کا ثبوت دینے کیلیے وزیر اعظم نواز شریف تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلا کر جراتمندانہ فیصلہ کرکے انڈیا بد معاشی کا منہ توڑ جواب دیں۔ اس پر صرف زبانی بیان ،اور چشم پوشی سے قوم کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرتی نا انصافی ختم کئے بغیر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنایا جا سکتا ،وزیر اعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قوم کو 67ویں یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اورعظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بانیان پاکستان نے برصغیر میں ایک ایسی اسلامی ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلمان کسی پابندی کے بغیر اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں اور جہاں کسی امتیاز کے بغیر تمام افراد کو زندگی کی ہر سہولت میسر ہو۔ 14 اگست کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم قائد و اقبال کے تصورات کے عین مطابق تکمیل پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔ یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بد قسمتی سے 66سال گزرنے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد سے کوسوں دور ہیں۔ آج کا پاکستان مسائل اور بحرانوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ عام آدمی تو زندگی کی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہے جبکہ امیر آدمی کی چوکھٹ پر ہر نعمت سلام کرتی ہے۔ اس معاشرتی ناانصافی کو ختم کئے بغیر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی، انتہاپسندی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت مصروف کار ہے اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ان بحرانوں پر جلد قابو پالیں گے۔ پنجاب حکومت صوبے میں عوام دوست منصوبوں کے ذریعے تصورپاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے کوشاں ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ، دانش سکول، میٹرو بس پراجیکٹ اور سستے رمضان بازار جیسے منصوبے اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) معاشرے میں پسماندہ اور محروم معیشت طبقات کی ترقی کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن جہاں اہل پاکستان کیلئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے وہاں ہمیں خود احتسابی کی بھی دعوت دیتا ہے ۔ ہمیں غور کرنا پڑے گا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں ہم سے آگے کیسے چلے گئے؟۔ پسماندگی ، غربت اور بدامنی ہمارا مقدر کیوں ہے؟۔66 برس گزرنے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد سے دور کیوں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود اہل پاکستان کا جذبہ اب بھی توانا ہے اور پاکستانی قوم بڑے سے بڑے بحرانوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ اور یورپی ممالک نے مسلمانوں پر صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے:جما عت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ باطل قو توں سے نبردآزما ہونے کے لئے قوم کو ایک ساتھ چلنا ہوگا۔امریکہ اور یورپی ممالک نے چاروں طرف سے مسلمانوں پر صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ہمیں اسلامی انقلاب کی جد و جہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔قوم اس وقت شدید اضطراب میں مبتلا ہے لوگوں کو مایوسی سے نکالنا اور اللہ سے کیا ہوا عہد یاد دلانا ہوگا۔ ا قوام متحدہ کا کردار امریکہ کی لونڈی کا ہوکر رہ گیا قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح حاصل کر سکتے ہیں۔قرآن پاک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ کفار کی سازشوںکے خلاف امت مسلمہ اپنا حقیقی کردار ادا کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کرے۔ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی حکمران امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں اور قیام پاکستان کا مقصد حاصل کریں ۔ایٹمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود عالم اسلام کے لئے باعث رحمت ہے۔ جب تک پاکستان کے حکمران اپنا قبلہ درست نہیں کرتے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا ہے کہ عالمی امن کے ٹھیکیدار صرف مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ۔امریکی حکمرانوں کو کسی بھی مسلم ملک کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مہنگائی میں تین سو گنا سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ قوم پر قرضوں کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے مگر حکمران خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ملک اس وقت مشکل ترین حالات سے گزررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نااہل قیادتوںنے وطن عزیزکی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔١٤ اگست اجتماعی احتساب کا دن ہے رخسانہ جبین
لاہور(جی پی آئی) آگ اور خون کے دریا سے گزر کر صرف ایک کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کی شناخت کو نااہل قیادتوںنے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ضرورت ہے کہ آج کے دن بحیثیت حکمران اور قوم ہم اپنا اپنااحتساب کریں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں ایک آزاد نظریاتی مملکت عطا کی مگرافسوس کہ بحیثیت قوم ہم نے اس بنیادی نظریے کو پس پشت ڈال دیا جس کے لئے ہزاروں جانیں قربان کی گئیںتھیںاور دشمن کے پھیلائے جال میں پھنس کر قومیتوں اور عصبیتوں میں بٹ گئے انہوںنے کہا کہ نااہل قیادتوں نے ملک کی عزت کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے اور آج یہ عالم ہے کہ ہمارے سیاہ و سفید کے مالک بیرونی آقاؤں کے اشارہ ابرو پر کٹھ پتلی کی طرح ناچنے کو فخر سمجھتے ہیںہمارے حکمرانوں کی غلامانہ ذہنیتوں اورمعذرت خواہانہ رویوں نے بھارت کو حوصلہ دیا ہے اور وہ سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ رخسانہ جبین نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوںکی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسںمعاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر امن و امان کی صورتحال اس قدر دگرگوں کہ انسان اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپناجائزہ لینے اور1947 والاجذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے ول وفعل میںتضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے انہوں نے مزید کہاکہ وطن عزیز کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے حکمران جذبہ اخوت کو پروان چڑھانے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی کسانوں کو ٹیوب ویل کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے: چودھری شجاعت حسین
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ ترک کرتے ہوئے انہیں ٹیوب ویل کے بلوں میں فوری طور پر ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں سے ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کی مد میں 40 سے 50 ہزار وپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں کسانوں سے ٹیوب ویل کے ماہانہ 6ہزار روپے فکسڈ بل وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ ملک کے سب سے بڑے اور زراعت کے حوالے سے سب سے زیادہ اناج پیدا کرنے والے صوبے کے کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پنجاب کے کسانوں سے بھی وہی ریٹ وصول کرے جو بلوچستان میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہم نے پریس کانفرنس میں کسانوں کے مطالبات منظور کیے تھے اور اس وقت کے صدر اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی تھی مگر حکومت تبدیل ہونے کے بعد موجودہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات منظور نہ کیے تو کسان اتحاد تنظیم کی طرف سے 26 اگست کو ہونے والے احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور مسلم لیگی پارٹی ورکر بھی اس احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بحیثیت وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں کسانوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا تھا اور کبھی کوئی کسان اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے اس جائز مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر کسانوں کا یہ جائز مطالبہ تسلیم کرے اور بلوچستان کی طرز پر پنجاب میں بھی کسانوں کو ٹیوب ویل کے بلوں میں ریلیف فراہم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کے تحفظ اور بقاء کیلئے ہر قربانی دیں گے:مولانا عبدالرسول
لاہور(جی پی آئی)پا کستا ن سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کے تحفظ اور بقاء کیلئے ہر قربانی دیں گے۔کشمیر کے بغیر پا کستان کی حقیقی تصویر نا مکمل ہے۔دہشت گردی ،فرقہ واریت،لسانیت ، گروہ بندی ہماری آزادی ختم کر رہی ہے۔ پا کستان کے پانی پر بھارتی قبضہ ختم کروانے کیلئے جنگ لڑنا ہو گی۔امریکی ڈرون حملے اور بھارتی جارحیت پا کستان کی خود مختاری کی توہین ہے۔عالمی برادری پا کستان کی جغرافیائی سرحدوں کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف ہمارا ساتھ دے۔پاکستانی قوم آزادی کی نعمت کو بھول رہی ہے۔اپنے اسلاف کی اقتدار کو پس پشت ڈالنے والی اقوام زوال پزیر ہونا شروع ہو جا تی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں پاکستان زندہ آباد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ14ا گست پر قوم کو سیلاب زدگان کو بھی یا رکھنا چاہئے سیلاب زدگان کیلئے بھرپور مدد کرنی چاہئے۔پا کستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے اٹیمی قوت اور اسلامی ریاست ہونے کے سبب پا کستان ایک ذمہ داری ملک ہے۔بھارتی جارحیت کا عالمی برادری کو سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ حکومت کوپا کستان کے ازلی دشمن بھارت کیساتھ کسی صورت مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری محمد نواز قادری و دیگر بھی موجود تھے۔