اضلاع کی خبریں 13/12/2013

روزنامہ سنگرام ڈھاکہ کے سابق ایڈیٹر اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادرملا کو پھانسی دے کر ایک ظلم عظیم کا ارتکاب کیا گیا
کراچی (این این اے) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای ) کے صدر مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ روزنامہ سنگرام ڈھاکہ کے سابق ایڈیٹر اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادرملا کو پھانسی دے کر ایک ظلم عظیم کا ارتکاب کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا تقسیم پاکستان کے بیالیس برس بعد من گھڑت اور گمراہ کن شہادتوں کی بنیاد پر ان کا عدالتی قتل انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔ حکومت پاکستان نے اس ظالمانہ کاروائی کو رکوانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ آخر میں عبدالقار ملا مرحوم کے پسما ندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان پولیس کی موجودگی میں لڑائی
جاتلاں (این این اے) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان پولیس کی موجودگی میں لڑائی ، پتھراو کا سراے عام استعمال ، پولیس کا ملزم اور خواتین زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال ریفر کر دیا اہل ڈھلیالہ میدان جنگ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کہیں سالوں سے ڈھلیالہ کے مقام پر زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جمیں ایک (ر) کرنل کو زمین الاٹ ہوئی تھی اور اہلیان ڈھلیالہ قبضہ دینے سے قاصر تھا (ر) کرنل گروپ نے بذریعہ پولیس اور محکمہ مال کے ہمراہ قبضہ کرنے کے لیے ڈھلیالہ کے مقام پر گے تو مخالف گروپ کے ساتھ تلخ کلامی ہو گی جس پر پتھراو کا استعمال ہونا شروع ہو گیا پتھراو کے دوران محکمہ پولیس کا ملازم اور خواتین زخمیی ہو گے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال ریفر کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باغ آزاد کشمیر میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا
باغ (این این اے) باغ آزاد کشمیر میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا، سردار قمر الزمان خان کے دست راست مرکزی کارکن پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرچلے گئے۔ قیادت کے آمرانہ رویہ سے تنگ آ کر پیپلز پارٹی کے کئی کارکن پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم چوہدری مجید کی پالیسیوں سے تنگ آ کر باغ او ر مشرقی باغ سے پارٹی کے سینکڑوں کارکن پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔ باغ میں پی پی پی کو شدیڈ جھٹکا۔ سینر کارکنوں نے پی این پی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جماعتوں کے کارکن بھی پی این پی ، تحریک انصاف اور تحریک منہاج القرآن جو ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی ہے میں شامل ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا آن لائن سسٹم
اٹک(این این اے) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا آن لائن سسٹم ایک بار پھر فیل راولپنڈی بورڈ نے آن لائن داخلہ فارم کے لیے سسٹم بنایا جو کہ فیل ہو چکا ہے ابھی تک کئی سکولز کا مکمل ڈیٹا آن لائن نہیں ہو سکا بعض سکولز میں جماعت دہم کا ڈیٹا آن لائن موجود ہی نہیں ہے اور وہ جماعت دہم میں صفر طالب علم ظاہر کر رہا ہے ابھی تک اس نظام میں کئی مسائل کا سامنا ہے جبکہ داخلہ فارم کی آخری تاریخ 18دسمبر ہے جس میں چند روز ہی باقی ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یجر گروپ نے پورے ضلع اٹک میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے
اٹک( این این اے )میجر گروپ نے پورے ضلع اٹک میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے،ترقیاتی کاموں کی مثال ہمارے بدترین مخالف بھی دیتے ہیں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں میجر گروپ پورے ضلع میں اپنے امیدور کھڑے کرے گااور میجر گروپ کے امیدوار مسلم لیگ( ن) کو شکست فاش دیں گے ان خیالات کا اظہار رہنمامیجر گروپ اور امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان نے محلہ بجلی گھر میں محمداحمد کی طرف سے میجر گروپ میں شمولیت کے موقع پر اور اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیاحاجی اکرم خان نے کہا کہ ہمارا گروپ میجر طاہر صادق کی قیادت میں مکمل طور پر مستحکم ہے اور ہم آنے والے الیکشن میں پورے ضلع سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں سوائے بیروزگاری اور مہنگائی کے کچھ نہیںدیاضلع اٹک سے منتخب ہونے والے اراکین ضلع میں شاذو نادر ہی نظر آتے ہیں اس موقع پرمحمد احمد ، حاجی ملک مظفر،محمد اعجاز قریشی،عتیق خٹک،کبیر احمد،محمد رمضان اور حاجی غلام محمد بھی موجود تھے اس موقع پر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میجر گروپ ضلع اٹک کا وہ واحد گروپ ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہا ہے میجر طاہر صادق سے جب بھی ملاقات کرنی ہو وہ اپنے گھر میں ملتے ہیں محمداحمد نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی میجر گروپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور میجر گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت صدر اہل سنت والجماعت مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو گرفتار
اٹک (این این اے) حکومت صدر اہل سنت والجماعت مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں میں اہلسنت والجماعت کے رہنمائوں کی شہادتیں لمحہ فکریہ ہیں ان خیالات کا اظہار جامع مسجد حنفیہ مدرسہ تعلیم القرآن پنڈ سلطانی کے مہتمم قاری انیس الرحمن صدیقی نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل میں ملک میں بد امنی پیدا کرنے کی بڑی سازش ہے، قاتلوں کی حتمی گرفتاری تک اہلسنت عوام شدید تشویش میں مبتلا رہیں گے اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن عزیز کو اہلسنت کیلئے مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردوں نے تعلیم القرآن کے طلباء کو شہید کیا جبکہ دوسری طرف کراچی، لاہور میں اہلسنت کے علمائ، عوام کا قتل عام جاری ہے بے گناہ علمائ، طلباء کو دہشتگرد بیرونی ایجنٹ کے تحت لقمہ اجل بنا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ی پی او اسرار احمد خان تھانہ فتح جنگ میں کھلی کچہری لگائی
اٹک(این این اے) ڈی پی او اسرار احمد خان تھانہ فتح جنگ میں کھلی کچہری لگائی جس میں کافی تعداد میں سائلین پیش ہوئے جنہوں نے اپنی اپنی درخواستیں پیش کیں،جن پر ڈی پی او اٹک نے موقع پر احکامات جاری کیے اس کے علاوہ ڈی پی او نے امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ بھی کی جس میں قاری عبدالرحیم،سرداراحمد خان،حاجی محمد قاسم،سید نذر حسین شاہ،مولانا عبدالقادر،قاسم شاہ اور مولاناعبدالکریم نے شرکت کی ڈی پی او اٹک نے ممبران کمیٹی سے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہے کہ نزدیک ترین جا کر لوگوں کے مسائل سنے جا سکیں تا کہ پولیس کی کارکردگی کا پتہ چل سکے انہوں نے کہا کہ ہر کام میرٹ پر کیا جائے گا،پولیس کی سرپرستی میں جوائ،منشیات اور دیگراخلاق سوز کرائم بالکل برداشت نہیں ہونگے،تھانہ کلچر تبدیل کرنا ہے جس مقصد کے لیے ہفتہ میں ایک بار پولیس لائن اٹک میں ورکشاپ کا انعقار کیا جاتا ہے جس میں تمام تھانہ جات کے محرران کو تھانہ کلچر میں تبدیلی پر لیکچر دیے جاتے ہیں معاشرے میں امن امان کے قیام کے لیے عوام کو پولیس سے تعاون کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ ڈی پی او نے سرکل فتح جنگ کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ بھی کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غربت کا خاتمہ بذریعہ تعلیم کے وژن کے تحت
اٹک(این این اے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غربت کا خاتمہ بذریعہ تعلیم کے وژن کے تحت ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ (اٹک) میں داخلہ کے لیے خواہش مند طلبا و طالبات درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ و زنانہ)اور دانش سکول جنڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلے کے لیے امیدواروں کے خاندان کی ماہانہ آمدنی چھ ہزار سے زائد نہ ہو، جماعت پنجم پاس کرچکے ہوں یا اس جماعت میں پڑھ رہے ہوں۔ مدرسے میں پڑھ رہے ہوں اور عمر کی درج کی گئی حد سے تجاوز نہ کرتے ہوں۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جس کا تعین ٹیسٹ اور انٹرویو اور دانش ایکٹ ٢٠١٠ میں درج ترجیحات کے مطابق ہوگا۔ پاکستان کے ہر صو بے کے بچوں کے لیے دو فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ علاوہ ازیں سوات کے بچوں کے لیے بھی دو فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ اپنا خر چ خود اٹھانے والے طلبا و طالبات کو بارہ ہزار روپے ماہانہ اخراجات کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔اکتیس مارچ ٢٠١٤ تک عمر کی حد بچوں کے لیے دس سے بارہ سال اور بچیوں کے لیے دس سے تیرہ سال ہے۔پہلا انٹری ٹیسٹ 19جنوری 2014کو ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سکیورٹی کے سنگین مسائل کاشکار
بہاولپور(این این اے)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سکیورٹی کے سنگین مسائل کاشکار،عدالت کااکلوتا واک تھروگیٹ ناکارہ،عدالت میں نصب9 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے ایک جزوی طورپرصحیح 8 ناکارہ،عدالت کی بائونڈی وال پرنصب50 کے قریب انرجی سیورفیوز، رعدالت کے دفاتر میں نصب انٹرکام بھی جواب دے چکے ہیں ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اورعدم توجیہی سنگین واقعے کے باعث بن سکتی ہیں ذرائع کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت جہاں پرسنگین نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جاتی ہیں سکیورٹی کے مسائل کاشکار ہے عدالت کااکلوتا واک تھروگیٹ ناکارہ ہوکر عدالت کے برآمدمے میں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہورہاہے جبکہ عدالت میں9 سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے جن میں صرف ایک کیمرہ جزوی طورپرکام کررہاہے باقی کہ8 کیمرے خراب اورناکارہ ہوچکے ہیں اس طرح عدالت کی بائونڈی وال پر50 کے قریب انرجی سیور نصب ہے جوکہ تمام کے تمام فیوز ہوچکے ہیں اورعدالت کے دفاتر میں نصب انٹرکام بھی جواب دے چکے ہیں ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے بہاولپورضلعی انتظامیہ کوبارہا ان سکیورٹی مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انکوحل کرنے کولکھاگیاہے مگرضلعی انتظامیہ کی طرف سے بدستور لاپرواہی اورعدم توجیہی کارویہ برقرارہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاول پورمیں منعقدہ آل پنجاب انٹرڈویژنل ریسلنگ چمیپین شپ بہاول پورکے پہلوانوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگ
بہاولپور(این این اے) بہاول پورمیں منعقدہ آل پنجاب انٹرڈویژنل ریسلنگ چمیپین شپ بہاول پورکے پہلوانوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ضلعی انتظامیہ کھیلوں اورخصوصا فن پہلوانی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے یہ بات سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور سہیل احمدپاشی نے اپنے پہلوانوں اورشائقین سے گفتگوکرتے ہوئے کیانہوں نے کہاکہ یقینا آنے والے وقت میں بہاول پورکے پہلوان صوبائی بین الاصوبائی اوربین الاقوامی سطح پرزیادہ سے زیادہ میڈلزحاصل کرکے بہاول پور اور پاکستان کانام روشن کریں گے اور انفرادی طورپراپنی مالی پوزیشن بھی مضبوط کریں گے انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پراولمپک سٹائل ریسلنگ (گدے والی گشتی)سے نوجوان اپنا مستقبل محفوظ کرسکتے ہیں نوجوان پہلوانوں کودیسی کشتی کے ساتھ ساتھ گدے والی کشتی پربھی مکمل توجہ دینی چاہے انہوں نے بہاول پورمیں پنجاب لیول کے مقابلوں کوقابل تحسین قراردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان مسلم لیگ ن عوامی مفادات کے تحفظ اوران کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے بھرپورمحنت کررہی
بہاولپور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن عوامی مفادات کے تحفظ اوران کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے بھرپورمحنت کررہی ہے۔ یہ بات سمیع اللہ چوہدری سابق ایم پی اے نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی مفادات کے باعث تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ ملک اسوقت مسائل میں گھیراہواہے اوردہشت گردی عروج پرپہنچ چکی ہے اوران تمام چیلنجز کوقبول کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک کوترقی یافتہ بناکردم لے گی پاکستان مسلم لیگ ن توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں تعلیم ، صحت اورانفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پرکام کررہی ہے میاں شہبازشریف نے جس طرح سابقہ دورحکومت میں عوامی مسائل کوحل کیاآج اس سے بھی زیادہ توجہ کیساتھ خادم پنجاب کارول ادا کررہے ہیں اللہ کی مدد سے بہت جلد پاکستان تمام بحرانوں سے نکل آئے گااور عوام حقیقی معنوں میں نظام کی تبدیلی کومحسوس کرینگے عوام کوبھی موجودہ زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے حکومت کاساتھ دیناچاہیے۔ وزیراعظم پاکستان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اعلی سطح پرکرپشن کے خاتمہ پروفاقی وصوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت بہاول پور کے جج نثار احمد نے تیزاب گردی کے جرم میں ملوث
بہاولپور(این این اے)انسداد دہشت گردی عدالت بہاول پور کے جج نثار احمد نے تیزاب گردی کے جرم میں ملوث ایک شخص ارشاد حسین سکنہ تحصیل خیر پور ٹامیوالی ضلع بہاول پور کو مختلف دفعات کے تحت عمر قید سمیت 34سال قید سخت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 2سال مزید سزا بھگتنا ہو گی جبکہ متاثرہ شخص کو اسلامی قوانین ارش و دیت کے مطابق 10لاکھ 87ہزار 288روپے50پیسے بطور معاوضہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ارشاد حسین نے معمولی رقم کے لین دین پر ایک شخص جعفر حسین پر 28مئی 2010ء کو تیزاب کا جگ انڈیل دیا جس سے اس کے جسم کا 60فیصد حصہ بری طرح متاثر ہوا اور ایک کان ضائع ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبزمنڈی پیرمحل کی سڑکیں غیرقانونی استعمال کرنے پر محکمہ مال ، مارکیٹ کمیٹی
پیرمحل (این این اے ) سبزمنڈی پیرمحل کی سڑکیں غیرقانونی استعمال کرنے پر محکمہ مال ، مارکیٹ کمیٹی ، نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سڑکیں واگذار شہریوں کا ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو خراج تحسین شہربھر کی سڑکیں سبزمنڈی کی آڑمیں بند کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے شہری حلقے تفصیل کے مطابق شہریوں کی درخواستوں پر ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر محکمہ مال ، مارکیٹ کمیٹی ، نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل نے سبزی فروٹ اور دیگر سامان نوٹیفائیڈ ایریا کے اندر فروخت کرنے کی بجائے متبادل منڈیاں قائم کرکے غیر قانونی طورپر فروخت کرنے اور تمام اہم راستوں کو طلبہ وطالبات اور شہریوں کے لیے بند کرنے پر ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سبزمنڈی کے اردگرد کی سڑکیں عارضی طور پر واگذارکروالی ناجائز تجاوزات کو وارننگ جاری کی کہ اگر آمدورفت کے لیے قائم سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کرکے مشکلات پید اکی گئی تو انتظامیہ بھرپور کاروائی کرے گی ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن پر شہر کی سیا سی سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سبزمنڈی کا مستقل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوکار سواروںنے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص کو اغواکرلی
پیرمحل (این این اے ) دوکار سواروںنے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص کو اغواکرلیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر319گ ب کے رہائشی محمد یوسف اوڈ کو محمد احمد ولد خوشی محمد ، صفدر حسین ولد فضل حسین ، محمد شفیق ولد فضل حسین رحمانی وغیرہ ساکنان چک75جنوبی سرگودھا دوکاروں میں مسلح آتشیں اسلحہ آئے اور اسلحہ کی نوک پر دوکاروں میں اغواکرکے لے گئے پولیس نے مغوی محمد یوسف کی اہلیہ حلیمہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد عوام فخرِ جموریت سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو پر الزامات لگانے
بنوں (این این اے) قائد عوام فخرِ جموریت سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اور دنیا کے اسلامی ممالک کو 1974میں اسلامی بلاک بنا کر سب حکمرانوں کو جمع کیا لیکن جمہوریت کے دشمنوں اور پاکستان کے غداروں نے ان کو اس میشن می ں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ پاکستان میں جموریت کی ابیاری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے کی ہے۔ ملک میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا کرنے والے پاکستان کے کروڑوں عوام سے ایسے حکمرانوں کو پہچان کی ہے ۔ ضلع بنوں کے سابق کرپٹ ضلعی صدر ظفر علی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد کے خلاف اورپارٹی کے 60لاکھ روپے غبن کرنے ، پی پی پی کے نام پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرکے لاکھوں روپے لے کر بیچنے پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائیں۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے رہنما ملک سرفراز خان ٹھیکیدار ، دراز خیل منڈان اور ملک عثمان خان ٹھیکیدارآف گڑھی شیر احمد میں میڈیا آفس بنوں میں پُرحجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد عثمان علی خان اور دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ ملک سرفراز خان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اقتدار کے نشے میں مست ہو کر قائد عوام پر غلط الزامات لگا کر پاکستان کے کروڑوں پی پی پی کے عہدیدرانوں کارکنانوں اور عوام کی توہین کی ہے۔ ایسے قائدین کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے عوام سے معافی مانگے۔ انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق پی پی پی صدر ظفر علی اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد ایڈوکیٹ نے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان رہنمائوں نے پی ایس ایف ضلع بنوں کے صدر پرویز خان کے قاتلانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اُن کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور زخمی صدرپرویز خان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں 58اسلامی ممالک میں 1400تا 1500یونیورسٹیاں قائم ہیں
بنوں (این این اے ) دنیا میں 58اسلامی ممالک میں 1400تا 1500یونیورسٹیاں قائم ہیں لیکن امریکہ اور یورپ ممالک میں 14ہزار سے زائد یونیورسٹیاں قائم ہیں۔ لیکن امریکہ اور چین جیسے یونیورسٹیوں کے مقابلے میں اسلامی ممالک میں کوئی یونیورسٹی قائم نہیں ہے۔ حِراء نیشنل ایجوکیشن (رجسٹرڈ)پاکستان نے1987میں قیام لایا گیا اور 2006میں اس کی باقائدہ رجسٹریشن کی گئی۔ حِراء نیشنل ایجوکیشن پاکستان کی سطح پر سکولوں میں 2مقاصد نمبر1مقاصد حیات نمبر2لوازمات حیات پر تعلیم دی جاتی ہے۔ جبکہ سرکاری سکولوں میں صرف لوازمات حیات پر تعلیم دی جاتی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار حِراء نیشنل ایجوکیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل فضل عزیز سابقہ ڈائریکٹر جنرل جہان بادشاہ اور خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان اللہ بنگش نے بمقام فضل قادر پارک بنوں میں طلبہ کو انعامات اور ایورڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایوارڈ پاکستان کی سطح پر حسن قرات ، نعت شریف ، ملی نغمہ ، اُردو تقریر ، انگریزی تقریب ، دَوڑ ، ہائی جمپ ، لانگ جمپ ، رَسہ کشی، فٹ بال، بیڈمنٹن ، ولی بال، کرکٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلبات میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ جگہ حِراء سکولوں کے مختلف پرنسپل صاحبان جن میں اکرام الحق ، ریاست خان ، صفی اللہ، فضل وہاب، یاسر نعیم اور مسلم شاہ کو بھی خصوصی ایوارڈز سے نواز گیا۔ پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل فضل عزیز نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ دنیا میں تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ پاکستان کی سطح پر حِراء سکولوں میں اساتذہ ، پرنسپل صاحبان ایک ٹیم کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ حِراء نیشنل ایجوکیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیںاور 1987سے لے کر 2013تک پاکستان کی سطح پر ہمارے تعلیمی اداروں کی پوزیشن ہر پہلو میں نمایاں ہیں۔ طلباء کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی اراستہ کیا جاتا ہے اور حِراء نیشنل ایجوکیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے سالانہ ہزاروں طلباء اعلیٰ اور بہترین تعلیم سے اراستہ کیا جاتا ہے۔ سابق ڈائریکٹر جنرل جہان بادشاہ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں صرف مقاصد لوازمات پر تعلیم دی جاتی ہے ۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ جبکہ ہمارے تعلیمی اداروںمیں طلباء کو بہترین تعلیم سے اراستہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی سطح پر انگریزی تقریر میں فرسٹ پوزیشن پر محمد اعزاز ولد گل فضل جان جماعت ہفتم کے طالبعلم حِراء ہائی سکول محلہ قاری صاحب بنوں و سیکنڈ ڈویژن عاصم زمان ولد نور زمان جماعت دہم طالبعلم حِراء ہائی سکول زیارت تلاش دیر، تھرڈ پوزیشن مزمل خان ولد حیات محمدخان حراء سکول درشخیلہ سوات نے حاصل کی اسی طرح دیگر طلباء کو بھی انعاما اور اعززات سے نواز گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چیئرمین حِراء سکول ڈی آئی خان روڈ بنوں محمد یوسف خان نے ادا کی۔ جبکہ پروگرام کی آخری تقریب کی دعا مفتی عبدالحمید قریشی نے ادا کی۔