اضلاع کی خبریں 14.05.2013

مولانا فضل الرحمان نے مساجد میں لوڈ سپیکرکا کھلے عام استعمال کرکے قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی:سلیم سیف اللہ
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ )ن( کے سینئیر رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے لکی مروت میںانتخابات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لکی مروت میںمولانا فضل الرحمان اور ان کے سیاس ساتھیوں نے انتخابات میںمساجد اور لوڈ سپیکرکا کھلے عام استعمال کیاجو الیکشن کمیشن قواعدو ضوابطکی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں انہوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام )ف(کے علاوہ کسی اور کو ووٹ دیا تووہ منکر اسلام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لکی مروت میں انتخابات کی تحقیقات کرواکرغیر قانونی قرار دیںاور دوبارہ انتخابات کروائیںکیونکہ الیکشن کمیشن کے قواعدو ضوابط کے مطابق لکی مروت میںانتخابات شفاف اور غیر جانبدار نہیںہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجدعبادت کی جگہ ہیں سیا ست کی نہیں اور مولانا فضل الرحمان خودکو عالم کہتے ہوئے مساجد کو سیا ست کے استعمال کیا جو انتہا ئی قابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حکومت بنانے کے بعد لیپ ٹاپ ،اور شمسی لیمپس جیسے منصوبوں کو وسعت دے گی:عبدالغفور خان
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت بنانے کے بعد میٹرو بس سروس، لیپ ٹاپ کی تقسیم، آشیانہ ہائوسنگ سکیم اورا شمسی توانائی سے کام کرنے والے لیمپس جیسے منصوبوں کو وسعت دے گی کیونکہ ان منصوبوں کا مقصد عام آدمی کو قومی وسائل میںحصہ دار بنانا تھا مسلم لیگ ن عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے مذید منصوبے بنائے گی جن میں جنرل ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں باہمی اختلافات بھلاکرخوشحال، خودمختار اور باوقار پاکستان کے لئے مل کر کام کریں، پاکستان جن بحرانوں سے دوچار ہے ان کے حل کے لئے بہت کام کرنا باقی ہے ہمیں پاکستان کی سربلندی اور اس کے غریب عوام کی خوشحالی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملاکر چلنا ہو گا دھاندلی کے الزامات کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اس لئے سیاسی پارٹی ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں قوم نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے سب مل کر قومی تعمیر نو میں مسلم لیگ (ن) کا ہاتھ بٹائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن (Mr. Richard Olson)نے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے صوبہ پنجاب میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے موثرانتظامات کرنے پرنگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔اس موقع پرلاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل نینا ماریا فائٹ اور دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن کراچی اور ان حلقوں میں جہاں سو فیصد سے بھی زائد ٹرن آئوٹ آیاہے:سید منورحسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولنگ سٹیشنوں پراسلحہ کے زور پر قبضہ کرکے ٹھپے لگانے کے مناظر ،قومی و بین الاقوامی اداروں کی چشم کشا رپورٹس اور کئی حلقوں میں 2-2لاکھ ووٹ برآمد ہونے کے بعدالیکشن کمیشن کو ثبوتوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔بیسیوں پولنگ اسٹیشنوں پر تین سو فیصد سے بھی زیادہ ووٹ کاسٹ ہونا الیکشن کمیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے اور اس کے بعد بھی دھاندلی کے ثبوت طلب کرنا عقل و فہم سے بالا تر ہے ۔ باجوڑ ، مہمند ، خیبر ایجنسز میں فوج نے بغیر گنتی کے بیلٹ بکس اٹھا لیے ، ایک جگہ خواتین کے ووٹ گنتی کے باوجود لسٹ سے نکال دیئے گئے ، بعض مقامات پر ووٹر لسٹوں میں اندراج غلط تھے، فائرنگ اور بھگدڑ سے تمام نظام درہم برہم تھا۔ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف اوراطمینان بخش قراردیکر عوام کو مطمئن نہیں کرسکتا اسلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کراچی اور ان حلقوں میں جہاں سو فیصد سے بھی زائد ٹرن آئوٹ آیاہے، میں دوبارہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے ۔ایم کیو ایم کی سرپرستی کرنے والی قوتیں ملکی سا لمیت سے کھیل رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید منور حسن نے کہا کہ کراچی میں ”بے تحاشا” ٹرن آئوٹ دیکھ کرملکی و غیر ملکی ادارے ششدر رہ گئے ہیں اور عوام حیرت زدہ ہیں کہ کیا ان پولنگ اسٹیشنوں پر انسانوں کی بجائے جنوں نے ووٹ ڈالے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ووٹروں کی کل تعداد سے تین چار گنا ووٹ برآمد ہوئے وہاں انتخابات ایک تماشا اور مذاق بن کر رہ گئے ،جبکہ چیف الیکشن کمشنر اسے عوام کی بھرپور دلچسپی کا مظہر قرار دے رہے ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس طرح کے” دعوے”کرکے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرنی چاہئے ،کراچی میں ہونے والی غنڈہ گردی کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے عملے کو بھی تحفظ فراہم نہیں کرسکا اورکراچی میںاکثرپولنگ اسٹیشنوں پر پریذائیڈنگ آفیسر ز کے ”فرائض”ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ”سر انجام”دیئے ۔ساری جماعتیں کراچی میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات کو قابل اعتماد بنانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں دوبارہ الیکشن کرانے کافوری اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کراچی میں دوبارہ انتخابات کروانے کاپابند کریںتا کہ عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کو ختم کیا جاسکے اور عوام اپنی آزادانہ مرضی سے اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن (Mr. Richard Olson)نے آج ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے صوبہ پنجاب میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے موثرانتظامات کرنے پرنگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔اس موقع پرلاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل نینا ماریا فائٹ اور دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا مختلف سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں حسب سابق اور حسب معمول نگران حکومت ، الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام گن پوائنٹ پر مینڈیٹ کے لیے ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف بے بس اور ناکام ثابت ہواہے ۔ اب جبکہ کراچی میں تمام جمہوری قوتیں دھاندلی اور جانبدارانہ انتخابات کے خلاف سراپااحتجاج ہیں تو سب متحد ہو کر ون پوائنٹ پر جدوجہد کریں کہ کراچی میں از سر نو شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کرائے جائیں ۔ کراچی کے عوام کو بھتہ خوری ، غنڈہ گردی ، ٹارگٹ کلنگ سے نجات کے لیے جمہوری قوتوں کا یک آواز ہونا ناگزیر ہے ۔ کراچی حیدر آباد میں الیکشن کے نام پر تماشا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ ملک بھر میں جہاں دھاندلی کی شکایات اور احتجاج کیے جارہے ہیں الیکشن کمیشن مسائل کو ٹالنے کی بجائے فوری اقدامات کرے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ ملکی انتخابات مکمل طور پر مشکوک اور غیر شفاف حیثیت اختیار نہ کر جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا ،جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما شاہ اویس نورانی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری سے ٹیلی فون پر رابطہ اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں زیادہ عوامی مینڈیٹ ملاہے ۔ صوبہ میں تحریک انصاف کا حکومت سازی کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ جماعت اسلامی صوبہ کے عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے ۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صوبہ میں مستحکم حکومت ضروری ہے ۔ اے این پی، پی پی پی اور دیگر حکومتی جماعتوں نے صوبہ میں کرپشن ، رشوت ، لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھاہے اس گند کو صاف کرنے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے اقدامات صوبائی حکومت کے لیے بڑے چیلنج ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسامی کے درمیان صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے اتفاق ہوگیاہے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں مثالی حکومت کا ایجنڈا واضح کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہیں تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام سہولت میں آئیں اور صوبہ میں امانت و دیانت کی بنیاد پر ترقی کی شاہراہ کھلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارکنگ کی جدید سہولیات کی فراہمی سے ٹریفک کے مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے: نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پارکنگ کی جدید سہولیات فراہم کرکے ٹریفک کے مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کے مسلسل بہائو میںجہاں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے وہاں پرحادثات کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں کو گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بہتر اور جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے جائے تاکہ ٹریفک کے بہائو میں نمایاں بہتری لائی جاسکے۔ پارکنگ کی بہتر ین سہولیات اورمناسب طریقے سے گاڑیوں کی پارکنگ کے بارے میں شہریوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور پارکنگ کمپنی کا قیام شہریوں کو جدید پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کی جانب مثبت قدم ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور پارکنگ کمپنی اپنے بائی لاز بنانے کے عمل کو مزید تیز کرے ۔ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور پارکنگ کمپنی کے امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی او سیالکوٹ، چیف ٹریفک آفیسر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی مناسب طریقے سے پارکنگ کا جدید کمپیوٹرائزڈنظام دنیا کے بڑے شہروں میں رائج ہے اور پاکستان میں لاہور واحدمیٹروپولیٹن شہر ہے جہاں پر یہ نظام رائج کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ شہروں میں جدید سہولتوں سے آراستہ پارکنگ پلازے تعمیر کرکے شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ای کارڈ کے ذریعے پارکنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے تاکہ شہری ایک ہی ای کارڈ کے ذریعے سے مختلف شہری سہولیات سے استفادہ کرسکیں ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ مقامات کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس ضمن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا تعاون حاصل کیاجائے۔ اجلاس میں لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور پارکنگ کمپنی شہر میں 15 مقا مات پرشہریوں کو جدید پارکنگ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے جہاں پر ای ٹکٹنگ کے ذریعے پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے اورگاڑیو ںکی حفاظت کے لئے جدید نظام اپنایاگیاہے۔اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ شہر کو پارکنگ کے حوالے سے 28 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 15 پارکنگ مقامات کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان انتخابات میں امیدواروں کے ساتھ ہونے والی بدترین دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کریگی
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں انتخابات میں اپنے اْمیدواروں کے ساتھ ہونے والی بدترین دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کریگی۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان مظاہر شگری کیمطابق 15 مئی بروز بدھ 4بجے پولیٹیکل سیکرٹریٹ مسلم ٹاون لاہور میں مرکزی رہنماوں اور علمائے کرام کا ایک بھر پور پریس کانفرنس منعقد ہو گاجس میں کراچی اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اْمیدواروں کے خلاف منظم اور بدترین دھاندلی کیخلاف حقائق میڈیا کے سامنے لائیں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تاریخی ناکامی و نااہلی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔ اْن کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میثاق جمہوریت کی عین مطابق انجینئرڈ الیکشن تھا یعنی پانچ سال ایک پارٹی لوٹے دوسری خاموش رہیگی اورپانچ سال دوسری پارٹی لوٹیں پہلی خاموش رہیگی۔مجلس وحدت مسلمین کے اْمیدواروں نے ملکی تاریخ میں کسی شیعہ جماعت کے پلیٹ فارم سے ریکارڈ ووٹ حاصل کیے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے اْمیدواروں کے نتائج جو ریٹرنگ آفیسرز نے اپنے دستخط کے ساتھ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو دیے ہیںاْس کے برعکس بوگس اعداد وشمار کو اپنے ویب سائٹ پر شائع کر کے نہ صرف اپنی نااہلی کو ظاہر کر رہی ہیں بلکہ یہ کھلم کھلا اور منظم طریقے کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کو کارنر کرنے کی سازش ہے جو انشااللہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا مختلف سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی میں حسب سابق اور حسب معمول نگران حکومت ، الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام گن پوائنٹ پر مینڈیٹ کے لیے ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف بے بس اور ناکام ثابت ہواہے ۔ اب جبکہ کراچی میں تمام جمہوری قوتیں دھاندلی اور جانبدارانہ انتخابات کے خلاف سراپااحتجاج ہیں تو سب متحد ہو کر ون پوائنٹ پر جدوجہد کریں کہ کراچی میں از سر نو شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کرائے جائیں ۔ کراچی کے عوام کو بھتہ خوری ، غنڈہ گردی ، ٹارگٹ کلنگ سے نجات کے لیے جمہوری قوتوں کا یک آواز ہونا ناگزیر ہے ۔ کراچی حیدر آباد میں الیکشن کے نام پر تماشا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ ملک بھر میں جہاں دھاندلی کی شکایات اور احتجاج کیے جارہے ہیں الیکشن کمیشن مسائل کو ٹالنے کی بجائے فوری اقدامات کرے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے تاکہ ملکی انتخابات مکمل طور پر مشکوک اور غیر شفاف حیثیت اختیار نہ کر جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا ،جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما شاہ اویس نورانی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری سے ٹیلی فون پر رابطہ اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں زیادہ عوامی مینڈیٹ ملاہے ۔ صوبہ میں تحریک انصاف کا حکومت سازی کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ جماعت اسلامی صوبہ کے عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے ۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صوبہ میں مستحکم حکومت ضروری ہے ۔ اے این پی، پی پی پی اور دیگر حکومتی جماعتوں نے صوبہ میں کرپشن ، رشوت ، لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھاہے اس گند کو صاف کرنے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے اقدامات صوبائی حکومت کے لیے بڑے چیلنج ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسامی کے درمیان صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے اتفاق ہوگیاہے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں مثالی حکومت کا ایجنڈا واضح کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہیں تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام سہولت میں آئیں اور صوبہ میں امانت و دیانت کی بنیاد پر ترقی کی شاہراہ کھلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ حکومت کی قوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانا اولین ترجیح ہونی چاہئے: ڈاکٹرسید وسیم اختر
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے1970ئکے بعد اپنے نام اور نشان پر انتخابات میں حصہ لیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔اس سے انشاء اللہ اسلامی انقلاب کی منزل کی طرف ہمارا سفر مزید تیز ہوگا۔آنے والا وقت دینی قوتوں کا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں فوج اور رینجرز کی موجودگی میں ایم کیو ایم کی غندہ گردی اور بدترین دھاندلی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کے لئے سوالیہ نشان ہے؟سیکرٹری الیکشن کمیشن کے اس اعتراف کے بعدکہ ”کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن شفاف اور منصفانہ نہیں ہوئے” الیکشن کمیشن کا یہ فرض ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ الیکشن کروانے کا اعلان کرے۔اگرایسا نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن اور فوج دونوں اداروں کو عوام اس کاذمہ دار قرار دیںگے۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔لوڈشیڈنگ نے جہاں ایک طرف غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے تو دوسری طرف بے روز گاری اور فاقوں سے لوگوں کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔آئندہ نئی حکومت کی قوم کو مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت سازی کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کو علیحدہ کرنے کی بات کرنے والے پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں۔برطانوی شہریت رکھنے والے الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈیارڈ کاروائی کرے اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لئے دوٹوک موقف اختیار کیا جائے۔عوام میں ان حملوں کے حوالے سے شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔پاکستان مزید کسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے مخصوص سیٹ پر نامزد ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عذرا صابر خان کا تعلق معروف سیاسی گھرانے سے ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی طرف سے مخصوص سیٹ پر نامزد ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عذرا صابر خان کا تعلق شہر کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے وہ خاکسار تحریک کے مرکزی خزانچی خواجہ کریم بخش کی بیٹی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کی بھابھی اور ایم این اے انجینئر خرم دستگیر خان کی چچی ہیں بیگم عذرا صابر خان میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی پانچ مرتبہ کونسلر منتخب ہوئیں جبکہ اب بھی مسلم لیگ ن خواتین کی سٹی صدر لیڈ یز کلب گوجرانوالہ کی وائس چیئرمین او ر دارالامان کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر ہونے کے علاوہ سماجی اداروں اور تنظیموں کی بھی مدد کر رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ 1970سے لیکر اب تک غلام دستگیر خان کی سیاست میں بطور ورکر اہم کردار ادا کر رہی ہیں اس الیکشن میں بھٹو کی دھاندلی کو روکنے میں غلام دستگیر خان کے چھوٹے بھائی اور میرے خاوند غلام صابر خان نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد انکی ترجیح غریب خواتین روز گار کیلئے حکومتی مدد سے مختلف سنٹرز بنانا ہیں جہاں پر خواتین کا م سیکھیں اور اپنے گھریلو اخراجات بھی پورے کر سکیں علاوہ ازیں شہر میں لیڈی پارک بنوایا جائے گا جہاں پر صرف خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ سیر کر سکیں گی مردوں کا داخلہ منع ہو گا دارالامان اور صنعت زار میں سخت اقدامات کرتے ہوئے ان میں بہتری پیدا کی جائے گی بیگم عذرا صابر خان نے بتایاکہ زچہ بچہ سنٹر بنانے کیلئے انہوں نے اپنی جیب سے زمین خریدی ہوئی ہے جبکہ اب وہاں پر غریب خواتین کیلئے خواتین خوبصورت اور تمام سہولیات سے آراستہ سنٹر بنایا جائے گا انہوںنے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلم لیگ کی سابق حکومت اور انجینئر خرم دستگیر خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ میرے فنڈز کے تمام ترقیاتی کام بھی خرم دستگیر خان کی نگرانی میں ہونگے انہوں نے کہ ہمارے خاندان کے تمام گھریلو اور سیاسی فیصلے غلام دستگیر خان کی مرضی کے مطابق ہوتے ہین وہ خاندان کے بزرگ ہونے کے علاوہ اعلیٰ پائے کے سیاستدان اور دور اندیش شخصیت بھی ہیں انہوں نے سیاست کو ہمیشہ بڑی ایمانداری سے عبادت سمجھ کر کیا عوام کی خدمت میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی نظریاتی مسلم لیگی ہیں اپنے مفادات کی خاطر پارٹی کے عروج و زوال میں بھی مسلم لیگ کو نہیں چھوڑ یہی وجہ ہے کہ غلام دستگیر خان میرے سیاسی آئیڈیل بھی ہیں بیگم عذرا صابر خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جتنا فنڈ ملے گا اسے بڑی ایمانداری سے خرچ کیا جائے گا کمیشن مافیا اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرواں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی مینڈیٹ چرانے والے قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سماجی رہنماو آزاد امیدوار پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ یورپی مبصرین کی متعدد پولنگ اسٹیشنز پر 100 فیصد سے زائد ٹرن آئوٹ کی رپورٹ شفاف الیکشن کا شور مچانے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، عوامی مینڈیٹ چرانے والے قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ عوام نے باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جس جذبہ سے ووٹ کاسٹ کیا یہ جمہوریت پر اعتماد کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پارٹی کی پہلی تین ماہ کی کارکردگی واضح کر دے گی کہ وہ کون سا ایجنڈا لئے اسمبلی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو پھر خونی انقلاب آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے قائد مسلم لیگ(ن) میاںنواز شریف پراپنے اعتماد کااظہار کیاہے:مسز رومینہ سہیل
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ و نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی مخصوص نشست خواتین مسز رومینہ سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خدمات کے روشن ریکارڈ کومد نظر رکھتے ہوئے عوام نے قائد مسلم لیگ(ن) میاںنواز شریف پراپنے اعتماد کااظہار کیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ پرمنتخب ارکان عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورجماعت کے عوامی و فلاحی پروگرام پرعملدرآمد میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے نام تہنیتی پیغام میںکہا ہے کہ وہ اور ان کے خاوند چوہدری سہیل نو منتخب ارکان اسمبلی کو ان کی ریکارڈ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی کارکن اور ارکان اسمبلی مل کر مسلم لیگ کے منشور پرعملدرآمد کویقینی بنائیں گے کیونکہ مسلم لیگ کا منشور عام آدمی کی فلاح کا پروگرام ہے جس کی تشکیل ملک سے غربت’ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور معاشی ترقی کے مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیلو ں کے میدان آ باد ہو نے سے ہسپتا ل ویران ہو ں گے:امتیاز اظہر باگڑی
وزیر آ با(جی پی آئی) کھیلو ں کے میدان آ باد ہو نے سے ہسپتا ل ویران ہو ں گے ۔صحت مند معا شرہ کے لئے صحت مند دما غ کی ضرورت ہو تی ہے اس لئے نو جوانو ں کے کو تعلیم کے سا تھ ساتھ کھیلو ں میں بھی دلچسپی لینی چا ہئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا رممتا ز سیا سی رہنما امتیا ز اظہر با گڑی نے داد والی میں کر کٹ ٹورنا منٹ کے اختتا م پر کھلا ڑیو ںسے خطاب کر تے ہو ئے کیا اور آ خر میں جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم عامر چیمہ شہید کا ساتواں سالانہ عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
وزیر آ با(جی پی آئی)عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم عامر چیمہ شہید کا ساتواں سالانہ عرس مبارک ان کے دربار ساروکی چیمہ میں پروفیسر محمد نذیر احمد چیمہ کی زیر صدارت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت پر جان دینا اور لینا دونوں عبادت ہے۔ناموس رسالت کے مضامین کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے،عامر چیمہ شہید نے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جان قربان کر کے لافانی مقام حاصل کیا۔مسلمان کٹ سکتا ہے مگر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم برداشت نہیں کرتا۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی،مولانا غازی ثاقب شکیل جلالی،قاری غلام سرور قادری ،میاں احسان اللہ،محمد ریاض مغل،لیاقت علی چشتی،مولانا علی رضا صدیقی،قاری احسان اللہ کیلانی،مولانا احمد خان میکن،عمران شہزاد تارڑ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا پروفسیر محمد آصف ہزاروی نے کہا کہ محبت رسول امت مسلمہ کا
بنیادی ایمان ہے تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں سرخروی حاصل کر سکتے ہیں۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ عشق رسول رب کائنات تک پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے۔دل میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہو تو ارکان اسلام میں سے کوئی عمل قبول نہ ہو گا۔صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا غلام وہی ہے جو ناموس رسالت کیلئے زندگی وقف کر دے۔میاں احسان اللہ نے کہا کہ امت مسلمہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہتھیار سے لیس ہو جائے تو یہود و ہنود کو شکست ہو سکتی ہے۔غازی ثاقب شکیل نے کہا کہ ناموس رسالت کیخلاف بولنے والی زبان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیغام یونین گوجرانوالہ ریجن کے چیئرمین منور حسین گورائیہ نے گیپکو ڈویژن وزیرآباد کے دفاتر کا دورہ کیا
وزیرآباد(جی پی آئی)محکمہ واپڈا میں29مئی کو ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلہ میں پیغام یونین گوجرانوالہ ریجن کے چیئرمین منور حسین گورائیہ نے گیپکو ڈویژن وزیرآباد کے دفاتر کا دورہ کیا۔گکھڑ، احمد نگر چٹھہ، علی پور چٹھہ اور وزیرآباد کی سب ڈویژنوں کے واپڈا ملازمین سے فرد اََ فرداََ ملاقات کی ۔ بعدازاںواپڈا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغا م یونین ورکروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام ایک طاقتور نظام ہے، جس طرح قوم نے 11مئی کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا ہے اس طرح29 مئی کو واپڈا ملازمین ”مینار پاکستان ”کے نشان پر مہر لگا کراپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک لائنوں پر کام کرکے عوام الناس کو سہولتیں فراہم کرنے والے محکمہ کے مزدور وں کے حقوق کو نام نہاد رہنمائوں کے ہاتھوں غصب نہیں ہونے دیں گے۔پیغام یونین منتخب ہو کر ملازمین کی سروس اور پینشن کے متعلق معاملات کو سہل بنانے کیساتھ وقت پر اَپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل جیسے معاملوں کو حل کروائے گی۔اس موقعہ پرعبد الستار، شوکت جاوید چٹھہ،حافظ رفیق،افتخار چٹھہ،ظہیر احمد ، محمد وحید،غلام مرتضیٰ ناگرہ ، ملک مختار،عبدالمجید، زاہد شاہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔