اضلاع کی خبریں 16.06.2013

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 24 ویں برسی امام خمینی کے موقع پر سمینار ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا
لاہور(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 24 ویں برسی امام خمینی کے موقع پر سمینار ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا جس میں سیاسی مذہبی تنظیموں کے نمائندہ شخصیات شریک ہوئے سیمنار سے خطاب کرتے ہوے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہاامام خمینی نے مسلمانوں کو ایک ایسے اتحاد بین المسلمین کا نظام دیا ہے اگر مسلمان متحد ہو اس پر عمل کریں توبعید نہیں کہ مسلمان دنیا کا سپر پاور بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وطن کا دفاع واجب ہے۔ امام خمینی کے فتوے کے مطابق ٹیکس چوری کرنا قانون شکنی حتی کہ ٹریفک سگنل تک خلاف ورزی کرنا حرام ہے۔ اے مادرِ وطن گواہ رہنا تیرے اِن بیٹوں نے کبھی تیری سلامتی کے خلاف اٹھنے والے فتنہ پرور لوگوں سے کبھی ناطہ نہیں جوڑا۔ اور ہم اِس وطن عزیز کی سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کر دینے کو عین شرعی فریضہ اور واجب عمل سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو چائیے کہ وہ امریکن بلاک سے نکلیں کیونکہ یہ بلاک کبھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا ۔ اِن کیلئے طاقتور پاکستان اور مضبوط پاکستان ان کے مفاد میں نہیں ہے۔ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانا ہوگا۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو بلا تاخیر اور وطن دشمنوں کے دبائو میں آئے بغیر مکمل کرنا ہوگا۔ علامہ امین شہیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے خظا میں کہاآج عظیم ترین انسان کی بارگاہ میں خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اور ان کے پیغامات پر عملی اور سیر ت پر اظہار کیلئے ہم سب یہاں اکٹھے ہوگئے ہیں۔ اقبال نے اس آزاد سربلند، اسلامی ریاست کا خواب دیکھا تھا ۔ اُس کی عملی تعبیر حضرت امام خمینی نے پیش کی جس کو دنیا خمینی بت شکن کے نام س یاد کرتی ہے۔ جس ہستی نے دین کا پیغام بلند کرنے ، ظلم کی چکی سے نجات دلانے کا راستہ دکھایا ۔جس نے بتایا دین صرف سنی یا شیعہ کا نہیں بلکہ مسجد سے ایوانِ اقتدار ، اسلامی معاشرے کو ظلم کی چکی سے نجات دلانے کیلئے آیا۔ سیینٰٹر فیصل رضا عابدی نے اپنے خظاب میں کہایران میں امریکی کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیاں بتا رہی ہیں کہ خمینی بت شکن آج بھی زندہ ہے۔ یزید وقت سے بات کرنا ہو تو ایرانی قوم جیسا بننا ہوگا ۔ احمدی نژاد بننے کیلئے ایرانی قوم جیسااتحاد و اتفاق ہو نا چائیے۔ اور یہ سب کچھ امام خمینی کے انقلاب کی وجہ سے پیدا ہوا۔ اتحا داتحاد بین المسلمین کے علمبردار کا نام امام خمینی ہے ۔ پاکستان میں عارف حسینی کی شکل میں ہے۔ شاہ احمد دورانی، مولانا سرفراز نعیمی اور کبھی سفیرِ ناموسِ رسالت فضل کریم کی شکل میں نظر آتی ہے۔ یہی سوچ یہاں بیٹھے ہوئے تمام علماء کے اندر موجود ہے۔ خدا کی لعنت ہو ایسے جہاد پر جس کی فنڈنگ امریکہ اور ا سرائیل سے ہو۔ اسلام کی بڑھتی ہوئی تبلیغ امریکہ اور یورپ کیلئے خطرہ ہے۔ مزارات پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے۔ آج اُن لوگوں سے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں جنہوں نے مزارات، مساجد، امام بارگاہ، یونیورسٹیز پر حملے کرکے لاتعداد معصوم لوگوں کو شہید کیا جن میں کثیر تعداد میں ہماری ملت کی بیٹیاں ہیں۔ ہم نے بے شمار لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بندوق نہیں اٹھائی۔ کیوں کہ ہمیں آئینِ پاکستان پر بھروسہ ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں مسلمان قوم متحد ہو کر انقلاب لائے گی۔عمار سعید رضو ی صدر سنی اتحاد کونسل پنجاب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا ایران کی صو رتحال کا تذکرہ کریں تو بچے سے لیکر ہر بڑا بھی یہی کہتا ہے کہ امام خمینی کا انقلاب صحیح تھا۔ آج لوگ چاہتے ہیں کہ خمینی انقلاب پاکستان میں نافذ کیا جائے۔خمینی انقلاب نظامِ مصطفی تھا۔ ہمارے قائد صاحبزادہ فضل کریم ساری زندی یہی کوشش کرتے رہے کہ نظامِ مصطفی لے آئیں۔ آج انقلاب لا کر ہماری ملت کی تقدیر بھی بدلی جا سکتی ہے۔ جن لوگوں نے ملک پاکستان بنانے میں کوشش کی اور اپنا سب کچھ قربان کر دیا آج اُن کی امام بارگاہوں میں بم بلاسٹ ہو رہے ہیں۔ ایوانوں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو پاکستان کے وجود کے مخالف ہیں۔انشااللہ کوئی خمینی یہاں سے بھی اٹھے گا جو اِس ملک کی حالت اور تقدیر بدلے گا۔ علامہ سید ا احمد اقبال رضوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہاایم ڈبلیو ایم فرزندانِ امام خمینی کے حامل اولاد پر مشتمل جماعت ہے۔امام خمینی کی فکر نے پاکستان کی ارتقاء اسلامی ، نظام کیخلاف خلاف صفِ آراء ہے۔ مجلس اِس بات پر ایمان رکھتی ہے کہ خمینی بت شکن کے اقدام کیلئے خالص محمدیۖ اسلام کو زندہ کیا۔ آج عالمِ اسلام کو جو فکر نجات دے سکتی ہے وہ فکر امام خمینی ہے۔ اٹھ کھڑے ہو جائو ستم گروں کے چنگل سے آزاد ہو جائو، خوابِ غفلت سے بیدار ہو جائو۔ استعمار سے اسلام کو نجات دو۔ندیم افضل چن سابق چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہاامام خمینی کے انقلاب نے قربانیاں ہر انسان کیلئے بلکہ جانوروں کیلئے تھی۔ بادشاہت امریت، استعماریت میں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انتہا پسندی اور طلم کے خاتمے کیلئے ۔ امام خمینی کے انقلاب کو نافذ کرنا ہوگا۔ فرقہ واریت نکلیں،اپنے بچوں کو اچھا مستقبل اسی وقت دے سکیں گے جب ہم اکٹھیں ہوں گے۔پاسدارانِ انقلاب کے اتحاد و اتفاق سے اگر ایران میں انقلاب آسکتا ہے تو یہاںخمینی افکار پر عمل کرتے ہوئے انقلاب آ سکتا ہے۔ اعجاز چوہدری رہنما تحریک انصاف نے سیمینا ر سے خطاب میں کہاجس قائدنے مسلمان امت کے اُمتِ واحدہ بنایا۔ رنگ و نسل،زبان کوئی فرق نہیں رکھتی۔ ایک روح، روحِ محمد کے پیغام کی روح، خمینی انقلاب جب آیا تو یہاں کے علماء نے کہا تھا کہ یہ انقلاب چند دن چلا تھا۔ میں نے اخلاص اس انقلاب کا مشاہدہ کیا، خمینی کی تحریروں کا مطالعہ کیا ۔ یقین سے کہہ سکتا ہوں یہ انقلاب صرف ایران میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں محیط ہو گا۔ امام خمینی نے یہ پیغام دیا کہ ظلم مت سہیں، بلکہ ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہوجائیں۔ علامہ اقبال اور امام خمینی ہمارے رہبر و رہنماء ہوں تو ملک پاکستان میں اپنے بچوں کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہااللہ کا وعدہ ہے اسلام ساری دنیا پر غلبہ پائے گا۔ اور یہی عالمی استعماری طاقت خس و شاک کی طرح بہہ جائے گی۔ ایک سپر طاقت کے کہنے پر امام خمینی پر ظلم و بربریت کی گئی، انہیں وطن بد ر کیا گیا۔لیکن آج شہنشاہ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے اور امام خمینی کا نام لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں دینا اُن کے افکار کا پرچار کررہی ہے۔ خمینی کے افکار پر چل کر امت مسلمہ اکٹھا کر کے دنیا پر چھا جائیں گے۔ آج امام خمینی کی فکر پر عمل کرنے ضرورت ہے۔ جو لوگ مساجد، امام بارگاہوں اور یونیورسٹیوں پر حملہ کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ و ہ تو انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے صدر عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، حکومت نے تنخواہ میں اضافہ نہ کر کے اور تنخواہوں پر ٹیکس بڑھا کر غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نا عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی حالت دل خراش ہے، لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ،صحت اور تعلیم جیسے اہم محکموں کو پرائیویٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پانچ سال تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی مگر اس صوبے میں بہت سے مسائل ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں۔ حکومت اگر صوبے کی حالت بہتر بنانا چاہتی ہے تو اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے، تعلیم اور صحت کا بجٹ دگنا کرے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور امرا پر ٹیکس عائد کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ حکمرانوںکی وجہ سے پاکستان کی آزادی اورخودمختاری دائو پر لگ چکی ہے : جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوںکی وجہ سے پاکستان کی آزادی،خودمختاری،وقار اور سلامتی سب کچھ دائو پر لگ چکا ہے۔ پاکستان میں امریکی مداخلت کی وجہ سے ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے اوربم دھماکے عام شہریوں میں دہشت پھیلا رہے ہیں اور وہ مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ڈرون حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی امداد کرنے والوں کو بھی دوسرا ڈرون حملہ کر کے نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ہمارے حکمران دکھاوے کااحتجاج کرتے رہتے ہیں۔حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کو بار بار پائوں تلے روندا جا رہا ہے۔ جب تک ہم امریکی غلامی سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر لیتے ملکی حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہرسال 150 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور 27 برس میں 274 ارب روپے کے قرضے معاف کروانا لمحہ فکریہ ہے۔سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں1کھرب روپے سے زائدکے قرضے معاف کیے گئے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ و برباد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہاں کے عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے نکال کر ان کے آئینی و قانونی حقوق بحال کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت نے پانچ برسوں میں عوام کو بھوک وافلاس،بے روزگاری، ڈرون حملے، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ، کرپشن اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران نے ہر دور حکومت میں ہر طبقے کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے ہیں : انجم محمود بٹ
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) تاجر ونگ کے سر پرست اعلیٰ انجم محمود بٹ اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ہر دور حکومت میں ہر طبقے کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور مسلم لیگ ( ن) پر تنقید کر نے والے اپنے گر یبانوں میں دیکھیں کہ انہوں نے پانچ سالہ دور حکومت میں غر یب عوام کا خون کس طرح چوسا گیا ہے اور اب اُن کرپٹ اتحادی ٹولوں کو عوامی مینڈ یٹ کتنا حاصل ہو اہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو مسلم لیگ ( ن) نے وفاقی حکومت کی کمان سنبھالے ہی کچھ ہی دن ہو ئے ہیں مگر عوام کے لئے ریلیف فراہم کر نے کے لئے مو قع پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور ملک میں صنعت چلے گی اور غر یب عوام کو روزگار ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسز کے نفاذ میں منتخب ایوان بائی پاس ہور ہے ہیں ، پارلیمانی پارٹی ق لیگ
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ،سردار وقاص حسن موکل، ڈاکٹر محمد افضل اور احمد شاہ کھگہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے نفاذ میں منتخب ایوانوں اور قوانین کو بائی پاس کیا جارہا ہے وفاق کی طرح پنجاب میں بھی اسمبلی سے بالا بالا ٹیکسز لگائے جارہے ہیں بھاری مینڈیٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ قوانین اور جمہوری اقدار کو بلڈوز کیا جائے، اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرکز میں پارلیمنٹ کی منظور ی سے قبل ہی جی ایس ٹی کا نفاذ اور پنجاب میں 8 نئے شعبوں پر 16 فیصد ٹیکس لگانے کا نوٹیفیکیشن حیران کن ہے صوبائی محکمہ خزانہ نے بجٹ سے قبل نئے ٹیکسز کا نوٹیفیکشن جاری کیوں کیا؟جی ایس ٹی میں اضافہ کے حوالے سے اس کے غیر قانونی نفاذ پر سپریم کورٹ کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے مگر سوال یہ ہے کہ ہر مسئلہ پر عدالتوں نے ہی عوامی مفاد کا تحفظ کرنا ہے تو پھر منتخب اسمبلیوں کا کیا کام ہے؟ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے لیے ضروری ہے حکومت صوبہ کے اعلیٰ ترین منتخب ایوان کو بائی پاس کرنے کی عادت ترک کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرگ فری سٹی لاہور پراجیکٹ کے زیرِاہتمام سالانہ پینٹنگز کی نمائش
لاہور (جی پی آئی) ڈرگ فری سٹی لاہور پراجیکٹ کے زیر اہتمام لاہور کے شہریوں کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور اُنھیں نشے کی تباہ کاریوں کے بارے آگاہی دینے کی غرض سے کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الحمراء آرٹ گیلری، مال روڈ، لاہورمیں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مختلف سکولوں کالجوں کے
طلباء اور پیشہ ور وغیرپیشہ ور مصوروں کے بنائے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ جس میں انسانوں پر منشیا ت کے تباہ کن اثرات کی عکاسی کی گئی تھی۔ ماہرین کے ایک پینل نے ان تصاویر کو جانچ کر بہترین تصاویر کا انتخاب کیا گیا جن کے بنانے والوں کوپراجیکٹ کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیاگیا۔اس موقع پر اجیکٹ سے وابستہ این جی اوز میں سہ ماہی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد الطاف قمر تھے اس موقع پر انہوں نے فن پارے بنانے والوں کو سراہا اور ان کے کام کو قابل ِ رشک قرار دیا اور لاہور کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم واضح کیا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ منشیات سے پاک لاہور پراجیکٹ شبانہ روزاپنی محنت اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرمی سے کوشاں ہے۔ انہوں نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب پراجیکٹ عوام میں اپنی جڑیں پکڑ چکا ہے۔ لوگ جوق در جوق اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اِن کے بھرپور تعاون سے جلد لاہور کو منشیات سے پاک شہر بنا دیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان اور حکومت پنجاب کے اعلیٰ عہدیداران اور شہر کی سرکاری، غیر سرکاری و فلاحی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے وابستہ افراد اور مختلف کالجوں کے اساتذہ اور طلباء نے اس تصویر ی مقابلہ اور نمائش میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو سنہر ئے خواب دیکھانے والوں نے عوام دُشمن بجٹ پیش کر کے اپنا اصل چہر ہ عوام کو دیکھا دیا ہے:علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو سنہر ئے خواب دیکھانے والوں نے عوام دُشمن بجٹ پیش کر کے اپنا اصل چہر ہ عوام کو دیکھا دیا ہے یہ بجٹ مہنگائی کا طوفان لائے گا اور حکومتی دعوے دھر ئے کے دھر ئے رہ جائینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کا بس نہیں چلتا نہیں تو اس بجٹ میں وہ نمازیوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیتے حکومتوں کے خلاف تنقید کر نے والوں کو اب جن مسائل کا سامنا کر نے پڑ ئے گا وہ دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ آئندہ سال ہی میاں برادران خود ساختہ جلا وطن ہو جاینگے کیونکہ عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ مسائل میں مزید اضافہ کر ئیگا انہوں نے کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کر تے ہوئے ملکی مسائل کو حل کر نے کے لئے مشاورت جاری رکھی ہوئی تھی مگر اب شاہی حکمرانوں نے شاہی انداز اپنا لیا ہے اور اب ملکی مفاد میں نہیں بلکہ شاہی فیصلے ہو نگے کیو نکہ میاں برادران کی اپنی خاندانی کابینہ ہے جن میں ہر قسم کی عزیزوں کو جگہ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ( ن) کو پتہ چلے گا کہ حکومتوں کو کس طرح چلایا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں دہشت گردی اور زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے نے پوری قوم کو دکھی کر دیا :سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی )” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردا رحر بخاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی اور زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے نے پوری قوم کو دکھی کر دیا ہے, حکومت ان واقعات کی تحقیقات کیلئے صرف کمیٹیاں بنانے پر اکتفا کرنے کی بجائے انکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ اپنے ایک بیان میں سردار حر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جڑیں ناسور کی طرح پھیل چکی ہیں جنہیں جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بد قسمتی سے ہر واقعہ کے بعد کمیٹی بنا دی جاتی ہے جسکی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد اور یکجا ہے ان سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PTI حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کر دار ادا کر تے ہوئے پاکستان کی غریب عوام کا کھویا ہوا وجود واپس لائینگے:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنما فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کر دار ادا کر تے ہوئے پاکستان کی غریب عوام کا کھویا ہوا وجود واپس لائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ عوامی مسائل کو سمجھتی ہے اور خاندانی سیاست نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ سیاسی نادان تحریک انصاف سے خوف زدہ ہو تے ہوئے اپنے ٹولے میں شامل کر نے کی کو شش کرچکے ہیں مگر قائد تحریک عمران خان کا مو قع واضح ہے کہ وہ بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر ینگے اور کچھ لو اور دو والی سیاست کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کا جذ بہ قائم ہے اور اب بھی وہ ہی جوش و خروش ہے جو پہلے تھا بلکہ اب مزید بڑ ھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کر نے والوںکو دن میں تارے نظر آگئے ہیں کیو نکہ کب تک ایجنسیوں کے سہارے الیکشن جیتے جائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپوزیشن عوامی اُمنگوں کے مطابق کر ئے گی اور سیاست نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی ہار کر بھی جیت گئی ہے :قاضی احمد سعید
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہار کر بھی جیت گئی ہے لوگوں کو انتخابی وعدوں اور بجٹ اعداد و شمار سے حکومت کی نیت کا علم ہو گیا ہے جس حکومت نے آتے ہی ملک میں طوفان برپا کر دیا ہو وہ آنے والے دنوں میں عوام کا کیا حال کرے گی، لوڈ شیڈنگ پر انتخابی مہم چلانے والوں نے بجلی مہنگی کر کے عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس، بجلی اور گیس چوری روکنے کیلئے کوئی پلان بجٹ میں شامل نہیں، بجٹ میں عام استعمال اور چھوٹی اشیاء مثلاً دودھ، مشروبات، چینی، گھی وغیرہ پر ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔ جن سے متوسط اور نچلا غریب طبقہ بری طرح متاثر ہو گا، انہوں نے کہا غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کیلئے لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بجٹ کو نظر انداز کرنا بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس پراجیکٹ پاکستان ترک دوستی کی اعلیٰ مثال ہے:راجہ شوکت عزیز بھٹی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ پاکستان ترک دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ترک قیادت نے بھرپور تعاون کیا ، انہوں نے کہا صحت، تعلیم، توانائی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پنجاب حکومت سکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح مزید بہتر بنانے کے لئے انرولمنٹ مہم شروع کرے گی جس کے تحت ہر سال 5 سے 9 برس کے لاکھوں نئے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا، تعلیم عام کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کو معاشی اور مالی خسارہ اور خزانہ خالی ملا جس کے باعث ہماری حکومت کو بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ایک جماعت نے حکومت سنبھالتے ہی بجٹ بنایا ہو، سیاسی جماعتوں کے ساتھ افہام و تفہیم کے ساتھ چلیں گے لیکن کرپٹ عناصر سے کوئی رعایت ہو گی اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہو گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغانستان میں لگی آگ نے خیبر پختوخوا کے بعد بلوچستان کا رخ کرلیا:سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ افغانستان میں لگی آگ نے خیبر پختوخوا کے بعد بلوچستان کا رخ کرلیا ہے۔ غیر ملکی طاقتیں طالبان سے مذاکرات چاہتی ہیں اور نہ ہی بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ملک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے تخریب کاروں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ راہ والی گوجرنوالہ میں ضلعی شوری کے اجلاس کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی ریزیڈنسی ،بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کو نشانہ بنانے والے بھی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔ پوری قوم کو دہشت گرد عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی ریزیڈنسی پر حملہ پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملہ ہے ۔ کوئی محب وطن ایسی گھٹیا حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ عمارت تمام پاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار تھی۔ جن افراد نے یہ حرکت کی ہے ان کا سراغ لگانا اور ان کو عبرتناک سزا دینا حکومت کا فرض ہے ۔ صوبائی اور وفاقی حکومت نے اگر بروقت سخت اقدامات نہ کئے تو پھر خدانخواستہ ملک میں کوئی بھی قومی تاریخی عمارت محفوظ نہیں رہ سکے گی۔ حکومت اس سانحہ میں ملوث ملک دشمن عناصر اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرے کیونکہ یہ لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ شرپسند عناصر قائد کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے پاکستان بنانے والی سوچ کو پسپا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ان افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے اور پاکستان کے نظریاتی اساس کو اپنی حفاظت میں لے۔ کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کی بس پر حملوں کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ وطن عزیز کو کمزور کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک سازشیں کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کیے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے:نذیر احمد جنجوعہ
لاہور(جی پی آئی)پڑھا لکھا معاشرہ ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارے ہاں شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوسکا۔پاکستان میں لاکھوں بچے اسکول نہیں جاتے۔دانش سکولوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوسرے 60 ہزار سرکاری سکولوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جب تک تعلیم کا فروغ نہیں ہوگا پاکستان مضبوط،خوشحال اور مستحکم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے دارارقم سکول لٹن روڈ برانچ کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب اور ٹیلنٹ شو کے موقع پر کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی اچھی پرورش کرنا اور اچھی تعلیم دلوانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔نبی ۖنے فرمایاکہ”مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے”۔قرآن و حدیث میں مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔دنیا میں جتنی بھی ترقی یافتہ قومیں ہیں انہوں نے معاشرے کو ایجوکیٹ کرکے ہی یہ مقام حاصل کیاہے۔ پاکستان میں شرح خواندگی بہت ہی کم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران تعلیمی اداروں پر ٹیکس گانے کی بجائے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا حصول والدین کی دسترس میں نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ جب تک تعلیم کا حصول عام لوگوں کی پہنچ میں نہیںآجاتا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حالیہ وفاقی بجٹ میں تعلیمی بجٹ کم ازکم جی ڈی پی کا 5 فیصد تک بڑھانا چاہئے تھا مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے تعلیم حکمرانوں کے ایجنڈے میں سرفہرست نہیں۔ ڈاکٹر اشتیاق گوندل نے کہا کہ 65 سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیںدی۔ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہونا چاہئے۔ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ۔نصابِ تعلیم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مرتب اور ذریعہ تعلیم اردو ہونا چاہئے۔ مخلوط ذریعہ تعلیم کا فروغ قابل مذمت ہے۔ حکمران ایسے فیصلے نہ کریں جن سے اللہ اور اس کے رسولۖ کے خلاف جنگ کا تاثر ملے۔بچے پاس ہونے کے لئے پڑھتے ہیں علم حاصل کرنے کے لیئے نہیں۔اگر حکومتیں شروع دن سے ہی ذمہ داری کا احساس کرلیتیں تو آج ملک میں بھانت بھا نت کے نظام تعلیم نہ ہوتے۔احسن اختر ناز نے کہا کہ ہم دنیا کی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمارے ہمسایہ ممالک میں شرح خواندگی پاکستان سے بہتر ہے۔ دوہرے معیارات کو ختم ہونا چاہئے۔شعبہ تعلیم کے لئے مہیا کیے جانے والابجٹ ناکافی ہے اسے مزید بڑھایا جائے۔بعد ازاںاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرفاروق احمد بھٹی،ملک الیاس و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ موٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مر کزی صدر لالہ یاسر نصیر ،چیئر مین چوہدری محمد ارشد ،وائس چیئر مین چوہدری شیر علی ،جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ ، ملک ریاض اعوان ،علی اکبر خان، تنویر الدین ملک، زاہد خان ، رانا مطلوب ،رانا شاہنواز سمیت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز رہنمائوں نے کہا کہ جنرل ٹرک اسٹینڈ راوی روڈ اور سبزازار ٹرک اسٹینڈ کو ماڈل ٹرک اسٹینڈ بنایا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو جدید سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز مختلف مدعوں میں بھاری ریونیوں ادا کر رہے ہیں مگر گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں جا رہے انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف سے پُر اُمید ہیں کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے اقدامات کر ینگے اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحر یری مسائل سے آگاہ کر نے کے لئے کمیٹی تشکیل دئے دی گئی ہے جو گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کر نے کے لئے تجاویز متعلقہ محکموں کو بھی پہنچائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کو فوری طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی : سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو فوری طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے اور ملک میں جاری ملٹری آپریشن کے خاتمے، لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کردینے اور ڈرون حملوں کو رکوانے کے لیے متفقہ لائحہ عمل بناناچاہیے۔ ہمارے ملکی معاملات میں جب تک امریکی مداخلت جاری رہے گی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ہم سابقہ اور موجودہ حکومت کو بار بارتوجہ دلاچکے ہیں کہ ملک میں قیام امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کی میز بچھائی جائے ۔امریکہ خود تو طالبا ن سے مذاکرات کرتا ہے مگر ہمیں ان سے دور رہنے کا حکم دیتا ہے اور جب مذاکرات کی طرف پیش رفت ہوتی ہے تو مسلسل ڈرون حملے کرکے مذاکراتی عمل کو سبو تاژ کردیا جاتا ہے۔جس طرح سابقہ حکومت نے امریکی مداخلت کے خاتمے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور طالبان سے مذاکرات کرنے کی پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پر عمل نہیں کیا، موجودہ حکومت اس رویے کو بدلتے ہوئے متفقہ قومی موقف پر عملدرآمد کو یقین بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں
منعقدہ جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران اور ارکان کے مشترکہ اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے سیکریٹری جنرل لیاقت بلو چ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر محمد کمال ،وقار ندیم وڑائچ ،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد ،محمد انور گوندل بھی موجود تھے، اجتماع میں لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹو ں پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔سید منور حسن نے کہا کہ حکومت کے اگر یہی لچھن رہے تو عوام کے اندر بہت جلد مایوسی پھیلنا شروع ہو جائے گی جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرکے ملک کو بدامنی اور انتشار سے بچایا ہے ورنہ پوری قوم اور میڈیا جانتا ہے کہ کراچی ،حیدرآباد اور فاٹا میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ اس بار انتخابات شفاف ہونگے اور انتخابات میں ایجنسیوں کا کردار ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گامگر آج بھی تمام معاملات انہی کے گرد گھومتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی لاپتہ افراد کو بازیاب کروا کے سپریم کورٹ نے ایجنسیوں کے کرتوت سب کے سامنے بے نقاب کردیئے ہیں ۔سید منورحسن نے گزشتہ روز کوئٹہ اور زیارت کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانیت سوز قرار دیا اور کہاکہ ہر معاشرے میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے لیکن یہاں درندوں نے تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کو جس طرح بربریت اور دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے اس سے پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ جو ایک تاریخی ورثہ ہے، کو دھماکوں سے اڑانے والے ملک کے بدترین دشمن ہیں۔ اس واقعہ میں بیرونی خصوصاً بھارتی ”را” کے ہاتھ ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مرکزی حکومت کو قائد اعظم کی ریذیڈنسی پر حملے اور کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کو فوری ٹیک اپ کرنا ہوگا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں سے مل کر سنجیدہ لائحہ عمل بنانا ہوگا جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سر فہرست رکھنا ہوگا۔اگر خدانخواستہ دہشت گردی کے چند مزید واقعات ہوگئے تو حکومت کیلئے لوگوں کو مطمئن کرنا مشکل ہوجائے گا ۔حکومت امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نظر نہیں آتی بلکہ امریکہ کی چیرہ دستیوں سے گھبرائی ہوئی ہے اور جرأ ت مندانہ فیصلے کرنے کی بجائے ڈری او ر سہمی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ سید منور حسن نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے جرائم کو چھپانے اور قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے ہر صورت حکومت میں شامل ہوناچاہتی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کے جرائم اسے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ حکومت سے باہر رہے اس لئے ایم کیو ایم کی مجبوری ہے کہ وہ ہر حکومت کا حصہ بنی رہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بھی ایم کیو ایم کو ساتھ بٹھا کر کھل کھیلنے کا موقع دیا اور اب سندھ کی صوبائی حکومت
میں شریک اقتدار کرنے کی راہ تلاش کی جارہی ہے تاکہ ایم کیو ایم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کے کاروبار کو جاری رکھ سکے ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سرپرستی کرنے والی قوتوں کو کراچی کے امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سرو کار نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ایک بے مثال مجتہد،ایک نابغہ روزگار محدث اور ایک عظیم ولی تھے
گو جرانوالہ (جی پی آئی) سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ایک بے مثال مجتہد، ایک نابغہ روزگار محدث اور ایک عظیم ولی تھے۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں لاکھوں مسائل کا حل پیش کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے بعد آپ پوری امت میں ایک معلم کی حیثیت رکھتے ہیں۔آپ نے سب سے پہلے علمِ شریعت کو مدون کیا اور امت میں کتاب لکھنے کا طریقہ متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد فیض مدینہ میں امام اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امام اعظم فقہ اسلامی کا وہ مدرسہ ہیں جس نے تاریخ اسلام کو ہزاروں جلیل القدر فقہاء عطا کیے ۔آپ نے شورائی طریقے سے فقہ کی تدوین کی اور قرآن و سنت کے ماہر ایک ہزار علماء پر مشتمل ریسرچ بورڈ تشکیل دیا جن میں چالیس مجتہد بھی تھے ۔آپ کی مجلس فقہ میں محدثین، فقہائ، مفسرین، لغت کے ماہرین ،صرف و نحو کے آئمہ اور تصوف و طریقت کے اکابر کی موجودگی میں مسائل دینیہ پر بحث کی جاتی اور بعض مسائل پر مہینہ مہینہ بھی علمی مذاکرہ جاری رہتا اس کے بعد برآمد ہونے والے نتائج کو فقہی حنفی کا نام دیا جاتاجسے امام ابو یوسف ترتیب سے لکھ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ نے بڑی احتیاط سے امت کیلئے فقہ کا تحفہ تیار کیا تاریخ کے مختلف ادوار میں دنیا کے مختلف حصوں میں فقہ حنفی ہی کی شکل میں اسلام نافذ رہا اس وقت بھی مسلمانوں کی اکثریت قرآن و سنت پر عمل کرنے کیلئے فقہ حنفی کی تشریحات پراعتماد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا چونکہ برصغیر میں اسلام فقہ حنفی کے ذرائع سے پہنچا اور فتاوی عالمگیری کی شکل میں یہاں سالہا سال تک اسلام نافذ رہا اور کئی صدیوں پر محیط برصغیر کی تاریخ میں برصغیر کے مسلمان فقہ حنفی پر عمل پیرا رہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو حنفی سٹیٹ قرار دیا جائے اور فقہ حنفی کو پبلک لاء کے طور پر پاکستان میں نافذ کیا جائے۔ امام اعظم کانفرنس میں متعدد علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت میں قائد اعظم کی رہائش کی تباہی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات انسانیت دشمنوں کی کارروائی ہے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ زیارت میں قائد اعظم کی رہائش کی تباہی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات انسانیت دشمنوں کی کارروائیہے، معصوم طالبات و مقامی انتظامیہ کے افسران کی شہادت پر ہر محب وطن پاکستانی کا دل مغموم ہے، حکومت درندہ صفت مجرموں کو ہر قیمت پرگھسیٹ کر قانون کے کٹہرے میں لے کر آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جیسی امن پسند اور مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک بنانے والی شخصیت کی رہائش گاہ کی تباہی، بلوچستان میں طالبات کی بس پر حملہ اور بعد میں اسپتال میں بربریت کا کھیل کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ لوگ کسی بھی طرح انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں،دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے درندے اپنے ہی مسلمان بہن بھائیوں کے گلے کاٹ کر کونسا مذہبی فریضہ انجام دے رہے ہیں،، وہ جان لیں کہ بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والوںکے ساتھآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے ایسے عناصر کو سختی سے کچل دے گی ،حکومت کی بات چیت کی پیشکش کو کمزوری سمجھنے والے سخت غلطی پر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلو چستان معاملات کی
تحقیقات کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستان کے ہر حصے میں بسنے والے شہری ایک امن اور سکون والی زندگی گزار سکیں،اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری توفیق احمد بٹ، لالہ ظہیر احمد،ولی الرحمٰن خان،یوسف مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے غیر ملکی عناصر کی سازش کا نتیجہ ہیں:چوہدری خالد لطیف
گوجرانوالہ(جی پی آئی)بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری خالد لطیف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے غیر ملکی عناصر کی سازش کا نتیجہ ہیں جو بعض پاکستانیوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے دشمنی عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے فوری سزا دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا مکمل ساتھ دے گی:خادم حسین آدھی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب تحریک انصاف چوہدری خادم حسین آدھی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا مکمل ساتھ دے گی مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے اور عوام پر ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اضافی اخراجات کو فوری ختم کر کے عوام کو ریلیف دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند داقلعہ کے قریب ایک ہوٹل میں نواسہ رسول اور اولاد حضرت علی حضرت غازی عباس علمبردار کی ولادت و باسعادت کے سلسلہ میں ایک کانفرنس زیر صدارت
گوجرانوالہ(جی پی آئی) چند داقلعہ کے قریب ایک ہوٹل میں نواسہ رسول اور اولاد
حضرت علی حضرت غازی عباس علمبردار کی ولادت و باسعادت کے سلسلہ میں ایک کانفرنس زیر صدارت بینک آفیسر محمد شاہد بھنڈر منعقد ہوئی اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مومن محمد شاہد بھنڈر نے کہا کہ حضرت امام حسین اور غازی عباس علمبردار کا پیغام پوری دنیا کی انسانیت کیلئے اگر ان کے پیغامات پر عملدر آمد کر لیا جائے تو دنیا بھر کے مسلمانوں میں آپس کے تمام فرقہ پرستی کے اختلافات بھی ختم ہو سکتے ہیں اس موقع پر مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے سکالر علماء اکرام نے بھی شرکت کی اور حضرت امام حسین کی اسلام اور دنیاء انسانیت کیلئے خدمات کو لازوال قرار دیا۔