اضلاع کی خبریں 19.05.2013

تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مفتی لیاقت علی رضوی
اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدراورضلع اسلام آبادکے نگران مفتی لیاقت علی رضوی نے کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا کی براہ راست ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔برداشت کی سیاست کو فروغ دے کر جمہوری روایات کو مستحکم کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔کراچی میں امن لانے کے لیے قومی اسمبلی کے ایک حلقہ میں محدود ری پولنگ نہیں کراچی اور حیدر آباد میں ری الیکشن کروانا ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن صرف NA-250 میں انتخابات کرا کر کراچی کے باقی حلقوں سے جان نہیں چھڑا سکتا۔ جن جن حلقوں میں دھاندلی اور ٹھپہ گردی کی شکایات ہیں وہاں پر جب تک دوبارہ پولنگ نہیں ہوگی کراچی کی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے برماٹائون میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کراچی کے کسی ایک حلقے کی بھی الیکشن کمیشن نادرا سے انگوٹھے کی مدد سے ویری فائے کروائے تو اس سے تاریخ کے بدترین انتخابات کا پول کھل جائے گا۔ الیکشن کمیشن اگر دھاندلی کی شکایات والے حلقوں میں ری پولنگ نہیں کروا سکتاتو نادرا سے ویری فائے کرانے میں کیوں ہچکچاہٹ محسوس کررہا ہے؟ عوام کی بے چینی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ان کے ایک ایک ووٹ کا حساب نہیں دیا جاتا۔ تمام جمہوری قوتیں کراچی حیدر آباد میں امن لانے ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خور مافیا کے خاتمہ کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے متحد اور یک آواز ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرون حملوں کیحوالے سے پینٹاگون کا بیان ملکی سا لمیت کیخلاف ہے۔ملک عبدالرئوف
راولپنڈی(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے رہنماملک عبدالرئوف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف نام نہاد امریکی مفاد میں جاری رہنے والی جنگ کو20سال تک جاری رکھنے کا اعلان تشویشناک ہے۔پاکستان سُنی تحریک پینٹاگون کیجانب سے ڈرائون حملے جاری رکھنے کے اعلان کو ملکی سا لمیت اورخودمختاری کیخلاف قراردیتے ہوئے شدیدمذمت کرتی ہے۔68ارب ڈالرکا نقصان اور پچاس ہزار بے گناہ افراد،خواتین،معصوم بچے اور فوجی جوانوںکانذرانہ دینے کے باوجود امریکہ اور اس کے حواری مطمئن نہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک400ڈرون حملوںمیں4700بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں انتشار پھیلاکر ملک کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ڈرون حملوں کا مقصد قبائلی عوام میں پاکستان کیخلاف نفرت کا زہر بھر نا ہے۔نئی آنے والی حکومت قوم کو ڈرون حملوں کے عذاب سے نجات اور نام نہاد امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چوہڑہڑپال میں قائدوبانی سُنی تحریک محمدسلیم قادری شہید کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک و قوم کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔5سال تک لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ اور بجلی کی18گھنٹوںتک کی لوڈشیڈنگ سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی کے تحفے ہیں۔بجلی کے نرخوں میں5.82روپے فی یونٹاضافہ انتہائی قابل مذمت ہے اسے فی الفور واپس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی آزادی،خودمختاری اور سلامتی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کے شکنجے سے آزادی حاصل نہیں کرلیتے۔66برس سے ملک و قوم کو جاگیرداروں،وڈیروںاورسرمایہ داروں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔صرف5سو خاندان ملک کے سیاہ و سفیدکے مالک بنے بیٹھے ہیں۔عوام خود اپنی قسمت بدلنے کے لئے متحرک ہوجائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریکارڈ دھاندلی کر نے والوں کا احتساب عوام ضرور کر ئے گی:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان ،صوفیہ مر سلین نے کہا ہے کہ ریکارڈ دھاندلی کر نے والوں کا احتساب عوام ضرور کر ئے گی اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کا سفر شر وع ہو چُکا ہے پاکستان تحر یک کے انصاف کے کارکنا ن نے ہار نہیں مانی بلکے اُن کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں عوام نے ریکارڈ مینڈیٹ پاکستان تحر یک انصاف کو دیا ہے جس کے شکر گُزار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب حقیقی اُپوزیشن ہو گی جو کچھ لو کچھ دو کی سیاست نہیں کر ینگے بلکے نظام کو تبدیلی کی طرف لیکر جائینگے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے قائد عمران خان نے جو کچھ کیا پاکستان میں کر پٹ اور خاندانی نظام کو تبدیل کر نے کے لئے کیا مگر کر اچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدرکو قتل کروادیا گیا یہ اُن عناصر نے کر وایا ہے جو تحر یک انصاف سے خوف زدہ تھے مگر تحر یک انصاف نے اپنے حوصلہ بلند رکھے ہو ئے ہیں اور کارکنا یکجان اور متحد ہیں اور ہر مشکل دور کا سامنا کر ینگے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کو جتنی بھی قر بانیاں دینی پڑی وہ دینگے مگر کر پشن اور دہشت گر دوں کا ساتھ کسی صورت نہیں دینگے کیو نکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان میں تبدیلی کی کرن ہیں اور نظام کی تبدیلی تحریک انصاف ہی لیکر آئے گی آئندہ کا وقت عوام کے سامنے ہو گا پھر فیصلے ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے محمد امجد ربانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شر یف ،میاں محمد شہباز شر یف ،خواجہ آصف ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، آفتاب احمد شیر پائو،راغب حسین نعیمی ،سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے محب وطن نوجوان انقلابیوں کی انجمن ( مناکا پاکستان) کے مر کزی صدر محمد اصغر محمود چوہدری سے مر کزی جنرل سیکرٹری محمد امجد ربانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈ ر اور عظیم انسان تھے اُن کی خدمات قابل تعر یف ہیں اور نوجوانوں کو دینی تعلیمات دینے کے حوالے سے اُن کی مثال نہیں ملتی اُن کا خلہ پورا نہیں کیا جا سکتا سیاسی رہنمائوں نے اُن کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی خدمات صدیوں یاد رکھی جاینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی نے ثابت کردیا ہیکہ عوام کس پر کتنا اعتماد کر تی ہے :خواجہ تعریف گلشن
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر خواجہ تعر یف گلشن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کس پر کتنا اعتماد کر تی ہے اور پاکستان بھر کے تاجروں نے مسلم لیگ ( ن) کا ساتھ دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے تھے جس کا ثبوت 11مئی کی مسلم لیگ ( ن) کی تاریخ ساز کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے درد کے محسوس کر تے ہیں اسی لئے عوامی مینڈ یٹ مسلم لیگ ( ن) کو ملا ہے انہوں نے کہا کہ اب تاجر برادری پُر اُمید ہیں کہ توانائی کا بحران جو کہ کافی سنگین ہے مگر اس پر مسلم لیگ ( ن) کی قیادت ضرور قابو پا لے گی اور تر جیہیٰ بنیادوں پر تاجروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ریکارڈ تر قیاتی کام اور مخلص قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی عوامی جما عت مسلم لیگ ( ن) ہے اور اب پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن اور سہی معنوں میں پاکستان سے غر بت ،بے روز گاری ،کا خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کو مسلم لیگ ( ن) ہی یقینی بنا ئے گی تاکہ پاکستان تاریکیوںسے نکل کر تر قی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ عارف والاکے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت علی مرتضیٰ کے سلسلہ میں روحانی محفل کا انعقاد
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی کی زیر نگرانی آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ چک211 ای بی بورے والا روڈ عارف والا میں حضرت علی مرتضیٰ کے یوم ولادت کے بابرکت دن کی مناسبت سے 12اور13رجب کی درمیانی شب مورخہ23مئی کی رات کو روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔روحانی محفل میں نامور قوال قاری وحید ظفر چشتی، عرفان حیدری بی بی پاکدامنان گروپ کے ساتھ شرکت کرینگے۔ یہ روحانی محفل ساری رات جاری رہے گی،نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی ،امن و امان کے لیے خصوصی دعا ہوگی ،خصوصی دعا کے بعد زائرین میں تقسیم کیلئے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔اہل علاقہ سے روح پرور محفل میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہل سنت روشن تاریخی تسلسل کے وارث ہیں :ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی)بانی وسربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اہل سنت روشن تاریخی تسلسل کے وارث ہیں ہم عظمتِ توحید ،تحفظِ ناموسِ رسالت اور نظریہ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائوں کو دبانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کارکن گلی گلی میں فکرِ مدینہ شریف کا پرچار کریں انشاء اللہ تعالیٰ بہار آئے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام شمالی لاہور شاد باغ توحید و رسالت سیمینار کے موقع پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قوم کی اعتقادی پختگی کے لیے شفاف نصابِ تعلیم، صحت مند لٹریچر اور فاسد نظریات سے پاک ماحول کی ضرورت ہے قوم پختہ اعتقاد ہی سے فولاد بن سکتی ہے بدعقیدہ انسان کے مقابلے میں صحیح العقیدہ انسان بہت طاقتور ہوتا ہے پاکستان کی خوشحالی کا راز نیک اعمالی میں مضمر ہے توحید ورسالت کے پیغام سے ملنے والی سلطنت کو توحید و رسالت کے نظام ہی سے چلایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا مقبولانِ خدا وندی کی محبت و عزت اور انہیں اللہ تعالیٰ کی مدد کا مظہر جاننا تعلیماتِ توحید ہی کا حصہ ہے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو سجدۂ تعظیمی حرام ہے اور سجدۂ عبادت کفر ہے مگر مزاراتِ اولیاء کو رحمت اور برکت کا مقام ماننا ہر دور میں اہل حق کا عقیدہ رہا ہے حکومت اولیاء اللہ کے خلاف چھپنے والے لٹریچر پر پابندی لگائے اور ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے نیز مزاراتِ اولیاء پر خرافات کا دھندا کرنے والوں کا محاسبہ کرے ۔انہوں نے امریکہ میں گستاخانہ فلم بنانے والے مجرموں کو سولی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں 295C کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے غازی ممتاز حسین قادری کو فل فور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب حکمران نام نہاد روشن خیالی اور ملک دشمن دہشت گرد عناصر کی دوستی سے بچ کر پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمر بستہ ہوں اور ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعلقات منقطع یا محدود کیے جائیں اور دہشت گردوں کی سپلائی لائن منقطع کی جائے عریانی وفحاشی کے خاتمے کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں ضابطہ اخلاق بنایا جائے اور اس کی پابندی کروائی جائے۔اس موقع پرسید عثمان شاہ، میا ں محمد رمضان رضوی، سید مقصود علی شاہ، قاری لطیف نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، محمد آصف جلالی، غلام مرتضٰی، محمد اویس قادری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنی رہائش گاہ پر یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کی
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنی رہائش گاہ پر یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج پر سیاسی جماعتوں کا احتجاج الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے انتظامات انتہائی ناقص اور ناکافی تھے۔ایک ہی گھرانے کے افراد کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کے اندراج اور بہاولپوراندرون شہر کے ہر پولنگ اسٹیشن سے سینکڑوںووٹ کا کراچی منتقل ہونا قابل تشویش ہے اور کراچی منتقل ہونے والے تمام ووٹ ایم کیو ایم کے کھاتے میں ڈالے گئے۔اس حوالے سے ہم جلد ہی تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن کراچی میں رینجرز اور فوج کا موثر گشت نہ کرنا اور بہت سے حلقوں میں ہونے والی دھاندلی میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے مداخلت نہ کرنا الیکشن کے عمل کومشکوک بناتا ہے اور اسی وجہ سے ہی جماعت اسلامی نے کراچی میں الیکشن کے روز ہی الیکشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور جس کی تقلیدبعدمیں تمام سیاسی جماعتوں نے کی۔الیکشن کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج ففٹی ففٹی ہیں۔کامیاب ہونے والے امیدواروںپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اسمبلی میں موثر انداز میں آواز اٹھائیں۔مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان نے ترقی کرنے کی بجائے پیچھے کا سفر کیا۔سابقہ حکمرانوںکی کارکردگی سے مایوس لوگوں نے انتخابات میں اپنا غصہ نکالا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا کی براہ راست ذمہ دار ایم کیو ایم ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا کی براہ راست ذمہ دار ایم کیو ایم ہے اور ہر سیاسی رہنما کے قتل کے ذمہ دارالطاف حسین ہیں ۔ حالیہ دنوں میں کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں عابد الیاس ، یونس خان کے المناک قتل اور برجیس احمد کے گھر پر دہشتگردوں کے حملہ کے بعد تحریک انصاف کی رہنما کا قتل اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ کراچی میں امن لانے کے لیے قومی اسمبلی کے ایک حلقہ میں محدود ری پولنگ نہیں کراچی اور حیدر آباد میں ری الیکشن کروانا ہوں گے ۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ایک حلقہ کے محدود پولنگ سٹیشنز کی ری پولنگ میں حصہ منفی پیغام کا باعث اور متحدہ کی پورے کراچی میں بدترین دھاندلی کو چھپانے اور ٹھپہ مینڈیٹ کو قانونی جواز مہیا کرنے کے مترادف ہے ۔ تمام جمہوری قوتیں کراچی حیدر آباد میں امن لانے ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خور مافیا کے خاتمہ کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے متحد اور یک آواز ہو جائیں۔ دریں اثنالیاقت بلوچ نے تحریک حریت کشمیر کے رہنما غلامی محمد صفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک آزادیٔ مقبوضہ کشمیر کے بزر گ رہنما سید علی گیلانی کے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور مستقبل کے وزیراعظم کے نام خط کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ سید علی گیلانی نے بروقت لازوال قربانیاں دینے والے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے چینی سفیر کا بیان بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ صدر زرداری کی سربراہی میں ماضی کے حکمران ٹولے نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اس پالیسی کو جاری رکھنے سے نئی حکومت بھی کشمیریوں کو مایوس کر ے گی جبکہ کشمیریوں کی قربانیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادں کے مطابق حق خود ارادیت ملے ۔ بھارت سے بات چیت یا تعلقات کی بحالی کشمیر کی قیمت پر قابل قبول نہیں ہوگی ۔ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور امریکی سرپرستی میں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف دہشتگردی کسی سے چھپی نہیں ۔ پاکستان کی بقا و سلامتی کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی بحال کی جائے اور پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر از سر نو اجاگر کیا جائے ۔ بھارت سے توقعات رکھنے کے بجائے کشمیر ی قیادت اور جدوجہد کرنے والی کشمیر ی ملت کی پشتی بانی جاری رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ورثے میں ملنے والے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے:عابد حسین صدیقی
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ورثے میں ملنے والے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جس کے لئے کئی منصوبے بنائے جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہیں پیپلز پارٹی کے ان منصوبوں کے وجہ سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گااور ملک نئے دور میں داخل ہو جائے گامسلم لیگ ن نے پنجاب میں توانائی کا کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکی اس نے صرف ظاہری منصوبوں پر توجہ دی جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا لیکن پیپلز پارٹی نے ٹھوس اقدامات کئے جن میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور گوادر پورٹ جیسے بہترین منصوبے شامل ہیں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے انرجی بحران ختم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کو ایک اور موقع دیا ہے اگر وہ پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو جاری رکھے گی تو بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی نجات دلا سکتی ہے:چوہدری عبدالغفور
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ ملک کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی نجات دلا سکتی ہے، پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور کرپشن اور لوٹ مار کا دور رہا ہے قوم نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور صدر زرداری کے ہاتھوں 13 برس تک زخم کھائے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان زخموں کا مداوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔ گذشتہ حکومت کے دوران پی آئی اے، ریلوے، سٹیل ملز اور دوسرے قومی اداروں کو بے دردی سے لوٹا گیا مسلم لیگ ن کی حکومت ان اداروں کو اپنے پائوں پرکھڑا کر کے منافع بخش اداروں میں تبدیل کرے گی مسلم لیگ (ن) نے انتخاب جیتنے کے بعد ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا، ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن کی مختلف کمیٹیاں مصروف عمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسری بار وزیراعظم بننے کی شرط پیپلز پارٹی نے ختم کرائی:نرگس فیض ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ تیسری بار وزیراعظم بننے کی شرط پیپلز پارٹی نے ختم کرائی، پیپلز پارٹی کی وجہ سے نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے، جس پیپلز پارٹی کے خلاف چوہدری نثار احمد بیانات دے رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے جمہوری رویے کی وجہ سے ہی مسلم لیگ ن کو اقتدار مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہی میاں نواز شریف ملک میں واپس آئے اور اس کی وجہ سے ہی ان کے اقتدار میں آنے کے امکانات بنیں ہیں، ہم نے الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا، مسلم لیگ ن جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتی آئی ہے وہ اب یہ سازشیں بند کر دے کیونکہ وہ جمہوریت کی وجہ سے ہی اقتدار بنانے جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ( ن) کی تاریخ ساز کامیابی پر تقر یب کا انعقاد کیا گیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ( ن) کی تاریخ ساز کامیابی پر تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سابق ناظمین ،کونسلرز سمیت مسلم لیگ ( ن) کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو