اضلاع کی خبریں 19.06.2013

دہشت گردوں نے ملک کو آتش کدہ بنادیا ہے۔ مفتی لیاقت علی رضوی
راولپنڈی/اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک کو آتش کدہ بنادیا ہے۔ انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت آل پارٹیر کانفرنس بلا کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی پالیسی بنائے۔ امریکا سے
کئے گئے تمام اعلانیہ اورخفیہ معا ہد وں کو منظر عام پر لایا جا ئے اور خارجہ پالیسی کو ملک کی خو دمختاری اور وقارکے مطا بق ازسر نو تر تیب دیا جائے۔ اس وقت ملک کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ پوری قوم موت کے سوداگروں کے خلاف متحد ہو جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے علی پورفراش ٹائون میں معراج النبی ۖ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی لیاقت رضوی نے کہا کہ ملک میںنفرت کا بیوپار کرنے والے دشمن قوتوں کے زرخریدیجنٹ ہیں۔ ملک بچانے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی سرکوبی ضروری ہے۔ کوئٹہ، مردان ا ور زیارت جیسے سانحات کی سنگینی انتہاپسندوں کے خلاف فوری اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ پاکستان کو مسائل کہ دلدل سے نکالنے کیلئے مو رثی اورپیشہ ور سیا ستدانو ں سے نجا ت حاصل کر نا ہو گی۔ نو جو انو ںکو مفا دپر ست ،کرپٹ ،بد عنوان سیاسی عناصر کا آلہ کار بننے کے بجا ئے خو د قیا دت کر نے کیلئے تیار ہو نا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امنگ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کی یونین سازی پر ٹریننگ دی گئی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امنگ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کی یونین سازی پر ٹریننگ دی گئی جس میں خواتین کی نمایاں تعداد نے شرکت کی، ٹریننگ میں مختلف شعبہ جات سے خواتین نے اپنے اپنے متعلقہ شعبے کی نمائندگی کی جس میں سکول ٹیچرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ہوم بیسڈ ورکرز، فیکٹری ورکرز، بھٹہ ورکرز، اور سرکاری پیشہ ور خواتین شامل تھیں، ٹریننگ میں خواتین کی یونین سازی سے متعلق قوانین پر روشنی ڈالی گئی، یونین سازی کی افادیت بیان کرتے ہوئے امنگ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے پروگرام آفیسر رضوان حیدر نے کہا کہ یونین سازی خواتین کیلئے آواز بلند کرنے کا واحد ذریعہ ہے، ٹریننگ میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہونے والے اداروں پر بات چیت کی گئی، اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن اور سوشل سکیورٹی سے متعلق قوانین اور رجسٹریشن سے متعلق امور پر تفصیلی بحث کی گئی، خواتین نے اپنے کام سے متعلقہ مسائل پر آواز اٹائی اور مل جل کر ان مسائل کے حل کیلئے جدوجہد پر آمادگی ظاہر کی۔ اس موقع پر جینڈر سپیشلسٹ مس صائمہ، عفت یامین، فاخرہ بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں اورکوئی مسلمان جنازے میں دہشت گردی جیسی کارروائی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش کررہے ہیں، قوم دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنادے گی۔آخر میں انہوں نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے آزاد رکن صوبائی اسمبلی عمران مہند کی دھماکہ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین آف جرنلسٹ کے صدر را جہ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹر روزنامہ سٹی ٹائمز کالم نگار پیر اشرف شاکر کو شر پسندوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) یونین آف جرنلسٹ کے صدر را جہ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹر روزنامہ سٹی ٹائمز کالم نگار پیر اشرف شاکر کو شر پسندوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دینے کا مقصد کلمہ حق کی آواز کو دبانا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی نے ظلم وجبر کیخلاف سچائی کا علم بلند کیا تو مصائب اس کا مقدر بنے مگر آخری فاتح حق والوں کوہوئی’ ظالم فرعونوں کو خالق نے نشان عبرت بنا دیا۔یونین آف جرنلسٹ نے کرائم کے خاتمہ کیلئے مقامی پولیس سے مکمل تعاون کیا اگر ہمارے صحافی بھائی کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار نہ ہوا تو پولیس کیخلاف دما دم مست قلندر ہوگا۔منشیات فروشوں اور کرپٹ افسران کے علاوہ معاشرے کی برائیوں کی نشاندہی کرنا اہل قلم کا فریضہ ہے اس کے برعکس معاشرے کے اندر انصاف کرنیوالے افسران اور برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنیوالے اہل ایمان کی خدمات کو بھی صحافی اپنی قلم کے ذریعے نمایاں کرتا ہے آخر میں انہوں نے کہاکہ جب بھی صحافی حق وسچ کی آواز کو بلند کریگا تو کرپٹ مافیا حرکت میں آجائیگا ایسے شرپسندوں کیخلاف اہل قلم کی جنگ ازل سے جاری ہے اور اللہ تعالیٰ حق والوں کیساتھ ہے صحافی برادری پر امن ہے مگر پولیس کو چاہیے کہ وہ مقامی صحافی کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو بے نقاب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین آف جرنلسٹ کے صدر را جہ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹر روزنامہ سٹی ٹائمز کالم نگار پیر اشرف شاکر کو شر پسندوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) یونین آف جرنلسٹ کے صدر را جہ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹر روزنامہ سٹی ٹائمز کالم نگار پیر اشرف شاکر کو شر پسندوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دینے کا مقصد کلمہ حق کی آواز کو دبانا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی نے ظلم وجبر کیخلاف سچائی کا علم بلند کیا تو مصائب اس کا مقدر بنے مگر آخری فاتح حق والوں کو ہوگی ظالم فرعونوں کو خالق نے نشان عبرت بنا دیا۔یونین آف جرنلسٹ نے کرائم کے خاتمہ کیلئے مقامی پولیس سے مکمل تعاون کیا اگر ہمارے صحافی بھائی کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار نہ ہوا تو پولیس کیخلاف منشیات فروشوں اور کرپٹ افسران کے علاوہ معاشرے کی برائیوں کی نشاندہی کرنا اہل قلم کا فریضہ ہے اس کے برعکس معاشرے کے اندر انصاف کرنیوالے افسران اور برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنیوالے اہل ایمان کی خدمات کو بھی صحافی اپنی قلم کے ذریعے نمایاں کرتا ہے آخر میں انہوں نے کہاکہ جب بھی صحافی حق وسچ کی آواز کو بلند کریگا تو کرپٹ مافیا حرکت میں آجائیگا ایسے شرپسندوں کیخلاف اہل قلم کی جنگ ازل سے جاری ہے اور اللہ تعالیٰ حق والوں کیساتھ ہے صحافی برادری پر امن ہے مگر پولیس کو چاہیے کہ وہ مقامی صحافی کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو بے نقاب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شبیر مہر سابق ایم پی اے فرزند گوجرانوالہ چوہدری علی شبیر مہر نے سانحہ کوئٹہ زیارت کی شدید الفاظ میں مذمت
گوجرانوالہ(جی پی آئی) چوہدری شبیر مہر سابق ایم پی اے فرزند گوجرانوالہ چوہدری علی شبیر مہر نے سانحہ کوئٹہ زیارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں نے کوئٹہ میں حملہ کیا ان کیخلاف بلا امتیاز سخت ترین ایکشن لینا ہو گا تاکہ ملکی سلامتی کو جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیارت میں ہونے والے دلخراش واقعہ نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسا کام کرنے والے محب وطن ہو ہی نہیں سکتے۔ چوہدری شبیر مہر نے کہا کہ زیارت ریذیڈنسی ایک تاریخی یادگار تھی جس کو نوادرات سمیت جلانا قومی المیہ ہے۔ اس کو جلانا سوائے ملک دشمنی کے اور کچھ نہیں یقینا اس میں وہ لوگ اور قوتیں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقامی صحافی ضرغام عباس نمائندہ FM106 ریڈیو کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کی بدتمیزی
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مقامی صحافی ضرغام عباس نمائندہ FM106ریڈیو کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کی بدتمیزی ۔تفصیلات کے مطابق ضرغام عباس قلعہ دیدار سنگھ سے گوجرانوالہ اپنے آفس آرہے تھے کہ عالم چوک پر انہیں ایک فون کال آئی کال سننے کیلئے ضرغام عباس نے موٹر سائیکل روکی اور فون سننا شروع کر دیا۔اتنے میں سامنے چیک پوسٹ پر بیٹھے ٹریفک وارڈنز عبداللہ اور اسرار دوڑے ہوئے آئے اور آتے ہی موٹر
سائیکل کے کاغذات کا مطالبہ کیا۔کاغذات نہ ہونے پر مقامی صحافی نے انہیں کہا کہ مہربانی کریں اور جانے دیں۔لیکن وارڈنز نے کہا کہ تم ہمیں 200روپے نقد دے جائو اور چلے جائو ہم تمہیں نہیں روکیں گے۔کیونکہ اتنی گرمی میں خالی مہربانی نہیں ہوتی ہمارا بھی تو کچھ فائدہ ہونا چاہیے۔جب مقامی صحافی نے انہیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق شعبہ صحافت سے ہے تو پھر وارڈنز آپے سے باہر ہو گئے اور بدتمیزی پر اتر آئے۔ جبکہ موٹر سائیکل کی چابی بھی زبردستی چھین لی اور جلدی سے چالان کاٹ دیا۔مقامی صحافی سے وارڈنز کی غنڈہ گردی اور سرعام رشوت لینے پر گوجرانوالہ کے صحافیوں کا احتجاج اور اعلیٰ حکام سے عبداللہ اور اسرار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔یاد رہے کہ عالم چوک ڈیوٹی پر وارڈنز سارا دن خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ چیک پوسٹ کے اندر بیٹھے رہتے ہیں ۔جبکہ ٹریفک بے ہنگم طور پر جام ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق آزاد امیدوار وپاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما وقار عظیم نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دینگے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سابق آزادامیدواروپاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما وقارعظیم نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دینگے، عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کوکرپشن، غربت، بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلانے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے میاں برادران تندہی اور محنت سے کام کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری پر قابو پانا اور امن و امان کا قیام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، جنازوں پر خود کش حملے انسانیت کی تذلیل ہے،سیاستدان حالات کی سنگینی کا ادراک کریںاور سیا سی اکھاڑے چھوڑ کے ملکی سلامتی کے لئے ایک ہو جائیں، اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دہشت گردی کاعذاب مشرف اور زرداری کی حکومتوں سے ورثے کی صورت میں ملا ہے، ماضی کی حکومتوں کی ناکام داخلہ اور خارجہ پالیسیوں نے ملک کو سنگین صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے ،وقت آگیا ہے کہ ملک میں آگ اور خون کاکھیل کھیلنے والوں کا مکمل طور پر قلع قمع کر دیا جائے،اس مقصد کے لئے سیاسی قیادت اور دفاعی اداروں کو یکسو ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ معصوم لوگوں کی جانوںسے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنایا جا سکے، انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف اندرونی و بیرونی محاذوں پر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقا بلہ کرنے کے لئے دن رات سوچ بچار میں مصروف ہیں اور بہت جلد عوام کو نئی حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تعاون سے پاکستان کو بانیء پاکستان کے خواب کے مطابق ایک اسلامی فلاحی مملکت کا روپ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی اور معیشت کی خراب صورتحال نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) دہشت گردی اور معیشت کی خراب صورتحال نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، عوام چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ترس گئی ہے، مرکز سمیت صوبائی حکومتو ں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے سٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک جل رہا ہے اور قوم کو اغیار کے رحم و کرم پر قوم کو چھوڑ دیا گیا ہے، قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے امن وامان کے لئے ایک دوسر ے کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں سفاکانہ دہشت گردی عروج پر جو لوگ کل تک اپوزیشن میں بیٹھ کر شور مچاتے تھے آج ان کی بے بسی ان کے چہروں سے عیاں ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقامی صحافی ضرغام عباس کے ساتھ ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی’ سرعام رشوت کا تقاضہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مقامی صحافی ضرغام عباس کے ساتھ ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی’ سرعام رشوت کا تقاضہ، وارڈن اہلکاروں کے خلاف سی ٹی او گوجرانوالہ درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ضرغام عباس قلعہ دیدارسنگھ سے گوجرانوالہ آفس آرہے تھے کہ عالم چوک پر انہیں فون کال آئی کال سننے کے لئے موٹر سائیکل روکی جس پر سامنے چیک پوسٹ پر بیٹھے ٹریفک وارڈن عبداللہ اور اسرار دوڑتے ہوئے آئے اور کاغذات کا مطالبہ کیا مقامی صحافی نے کہا کہ مہربانی کریں مجھے جانے دیں لیکن وارڈن اہلکاروں نے کہا تم ہمیں دو سو روپے نقد دے دو اور چلے جائو کیونکہ اتنی گرمی میں خالی مہربانی نہیں ہوتی جب مقامی صحافی نے انہیں اپنا تعارف کروایا کہ میرا تعلق شعبہ صحافت سے ہے تو وارڈن آپے سے باہر ہو گئے اور اپنا گناہ چھپانے کے لئے بدتمیزی پر اتر آئے موٹر سائیکل کی چابی چھین کر موٹر سائیکل کا چالان کر دیاجس پر مقامی صحافی نے سی ٹی او گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ مقامی صحافی سے وارڈن کی غنڈہ گردی اور سرعام رشوت مانگنے پر گوجرانوالہ کے صحافیوں کے احتجاج کرتے ہوئے وارڈن اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ آئے روز عالم چوک پر بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ وارڈن اہلکار سارا دن اندر بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے صرف اپنی کتاب ہی کی حفاظت نہیں کی
لاہور( جی پی آئی) بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے صرف اپنی کتاب ہی کی حفاظت نہیں کی بلکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر ہر خطاب کی بھی حفاظت کی ہے صدیوں کے گزر جانے کے باوجود آج بھی قرآن اور ایمان محفوظ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام لاہور کے ختم بخاری اور جلسہ دستار فضیلت کے موقع پرعقیدہ توحید اور آئمہ حدیث کے عنوان پرخطا ب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا امت مسلمہ امت توحید ہے جس نے عقیدہ توحید کی حفاظت کے لیے منفرد کردار اداکیا ہے۔ کوئی بھی اس امت میں یہود و نصاریٰ کی طرح شرک ثابت نہیں کر سکتا یہ امت کل بھی امت توحید تھی اور آج بھی امت توحید ہے انہوں نے کہا برصغیر سے کفر و شرک کے اندھیرے دور کرنے میں اولیاء کرام نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستا ن کا قیام اولیاء کرام کا فیضان ہے ۔ نظریہ پاکستان کی تخم ریزی میں حضرت داتا گنج بخش، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری اور مجدد الف ثانی اور امام احمد رضا خان بریلوی جیسے اولیاء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انہی اولیاء کرام کی عقیدہ توحید و رسالت کی تشریحات کے وارث ہیں ۔ پاکستان قرئیہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے نو منتخب ہر رکن اسمبلی کو نظریہ پاکستان اور تحفظ ناموس رسالت کا حلف اٹھا کر پاکستان سے غربت ،جہالت کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستان کے مسائل کا حل مغرب کی تقلید میں نہیں بلکہ فکر مدینہ شریف میںہے انہوں نے شام میں شرپسندوں کی طرف سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کے مزارات
کی جانے والی توہین کی شدید مذمت کی ۔ پروگرام کی صدارت پیر سید نوید الحسن مشہدی نے کی شیخ الحدیث حافظ محمد عبد الستار سعیدی ،پیر سردار احمد عالم، سید عمر سیلم بغدادی، علامہ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، صوفی غلام سرور ۔ صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی ، پیر محمد شفیق کیلانی، غازی ثاقب شکیل جلالی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان سنی تحریک صوبہ پنجا ب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ امریکہ پا کستان سے لینا چاہتا ہے
لاہور( جی پی آئی) پا کستان سنی تحریک صوبہ پنجا ب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ امریکہ پا کستان سے لینا چا ہتا ہے۔جنازوں پر حملے کروانے والوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ امریکہ اور طالبان اسلام اور دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ دہشتگرد طالبان سے مذاکرات کے حامی ہزاروں بے گناہ جانوں کا حساب دیں۔ مردان میں نماز جنازہ پر خود کش حملہ حکمرانوں کے ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کافی ہے۔قطر میں طالبان کے دفتر کا قیام انتہائی غیر سنجدہ عمل ہے۔امریکہ اور طالبان کے مذاکرات دنیا بھر کے امن کیلئے خطر ہ ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں مرکز اہلسنت کراچی سے واپسی پر صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ آمریت کو شکست دینے کیلئے جمہوریت اور امن پسند جماعتوں نے الیکشن میں بھر پور حصہ لیا مگر افسوس کے عوام کا مینڈیٹ بعض قوتوں نے دھاندلی کے زریعے چوری کیا۔مرکزی حکومت کو آج اسمبلی کے اندر جو طاقت حاصل ہے اگراسکا آج بھی قوم کو فائدہ نہ پہنچا تو ایسی جمہوریت کو عوام مسترد کردیں گے۔مرادان میں نماز جنازہ پر حملہ انسانیت کی توہین ہے۔ درندہ صفت خونخواروں نے جس بے دردی کیساتھ یہ ظلم کروایا ہے وہ کس منہ سے اسلام کا نام لیتے ہیں؟ طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے اور ان کو درس دینے والے مولانا سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمن اس وقت کہاںہیں کہ جب دہشتگرد طالبان اپنی فرعونیت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔محض سیاسی قد بڑھانے اور حکومتی مراعات حا صل کرنے کی غرض سے یہ بیانات جاری کرنا کہ طالبان ہمارے شاگرد ہیں وہ ہماری بات مان لیں گے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مولانا سمیع الحق اور مولنا فضل الرحمن ملک میں واقعی امن قائم کروانے میں سنجیدہ ہیں یا پھر اپنا ریٹ بڑھانے کیلئے اپنے دہشتگرد طالبان شاگردوں کے حق میں بیان بازی کرتے ہیں؟اس مو قع پر صوبائی رہنما ڈاکٹر حا فظ محمد شاہد حسین ،ڈاکٹر عمران مصطفی ،محمد زاہد حبیب قادری،مولنا مجاہد عبد الرسول خان، مفتی محمد لیاقت حسین گجراتی و دیگر نے کہاکہ دوحہ قطر میں طالبان کے دفتر کا قیام دینا میں ظلم و جبر اور لا قانونیت کو جنم دینے کیلئے کافی ہے۔دنیا کی سپر پاور کہلانے والے امریکہ اور نیٹو فورسز نے جب افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت طالبان دنیا کے امن و امان کے لئے خطرہ تھے آج وہی طالبان امن کے داعی کس طرح ہو گے؟یہ بات روز روشن کی طرح واضع ہو گی ہے کہ ورلڈٹریڈ سینٹر پر حملہ امریکی سازش تھی افغانستان اور عراق پر حملہ امریکی جارحیت تھا ۔افغانستان میں امریکہ کو واضع شکست ہو چکی ہے۔ امریکہ افغانستان سے جاتے جا تے ایک بار پھر مسلمانوں اور بلخصوص پا کستان کیلئے دہشت گردی کے اسباب اور طالبان کو طاقت دیکر جا رہا ہے جس سے خطے میں دہشت گردی ،فرقہ واریت، قتل و غارت گری اور لا قانونیت پروان چڑھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے بجٹ نے عوام میں مایوسی پھیلائی، یا سر گیلانی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے نائب صدر یاسر گیلانی نے گذشتہ روز شاہدرہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بجٹ پیش ہونے کے بعد عوام میں بہت زیادہ مایوسی پھیل چکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عوام کو نئی حکومت سے کچھ بہتری کی امید تھی لیکن نئی حکومت نے پہلے بجٹ سے ہی عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ غریب آدمی کی بات کی ہے۔ ہمارے نمائندے اسمبلی میں بھی ہمیشہ غریب عوام کی ہی بات کریں گے جو کام عوام کے مفا د میں ہوں گی انکی حمایت کی جائے گی۔ اس موقع پر میاں مبشر یعقوب، عمر درازو دیگر کارکنان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف کے منشور پر ہی ہم آخری دم تک کام کریں گے۔یاسر گیلانی نے نوجوانوں کے اس جذبہ کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دیگر پارٹیوں سے مل کر مضبوط اپوزیشن کرے گی
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دیگر پارٹیوں سے مل کر مضبوط اپوزیشن کرے گی حکومت کو امن دشمنوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کے مسائل کو دیکھا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی ،صوبائی خود مختاری، حقوق بلوچستان، گوادر پورٹ کی چیئرمین وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو حصہ دوگنا کرتے ہوئے 110 ارب روپے دئیے، 17 ارب کا قرضہ وفاق نے معاف کر دیا، 5000 بچوں کو روزگار دیا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کو شش کی بلوچستان میں فوجی چھائونیاں ختم کرنے کے لئے فوج کو راضی کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بھی اقدامات کرے مثبت کاموں میں ساتھ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں جنوبی پنجاب سے منتخب ہونیوالے نمائندوں کی بھرپور نمائندگی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں جنوبی پنجاب سے منتخب ہونیوالے نمائندوں کی بھرپور نمائندگی پنجاب کا بٹوارہ کرنیوالے شرپسندوں کی سیاسی موت کا سامان ہے، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جن ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے وہ مسلم لیگ (ن)
کے منشور اور حکومت پنجاب کے وژن کے عین مطابق ہیں، یہ ترجیحات صوبہ پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم کرنے، عوام کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی، بہترین اسلوب حکمرانی قائم کرنے، نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے اور زرعی و صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ترتیب دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے جو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کا بہترین عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبہ جات کواپ گریڈ کرنے اور عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو واضح مینڈیٹ ملا
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو واضح مینڈیٹ ملا ہے امید ہے ملکی سلامتی کے حوالے سے اچھی پالیسی لائے گی، سیاسی جماعتوں کا ایک ہی ایجنڈا یعنی جمہوریت کی بقا کا ہونا چاہئے۔ پنجاب حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ بجٹ میں بلدیاتی الیکشن کا ذکر نہ کرنے سے بڑی مایوسی ہوئی، بجٹ میں صوبہ کی مالی حالت بہتر کرنے اور بے روزگاری کو کم کرنے کا کوئی ویڑن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بجٹ میں اپنے منشور کے مطابق عوام سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا یہ بجٹ غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالے گا، کوئی غریب آدمی 13 لاکھ کا آشیانہ ہائوسنگ سکیم کا گھر نہیں خرید سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولیم پر19فیصد جی ایس ٹی کی واپسی کی طرح بجلی پرفی یونٹ2.50روپے اضافہ واپس لیا جائے،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر16فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کے نوٹیفکیشن کی واپسی کی ہدایات کے بعد بجلی پر فی یونٹ 2.50روپے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بروقت نشاندہی پر پٹرولیم مصنوعات پر17کی بجائے 19فیصد سیلز ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی معطلی پر میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر پہلے ہی 74 پیسے فی یونٹ سرچارج کی مد میں وصول کرنے کے فیصلہ کے بعد اب 2.50 روپے فی یونٹ اضافہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا جس کی قوت خرید بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ سے پہلے ہی کم سے کم ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے فی الفور واپس لیے جائیں اورسستی بجلی کے حصول کے لیے نواز شریف اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا اعلان کریں تاکہ اس سے سستی ترین بجلی حاصل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے انقلابی بجٹ پیش کیا ہے
لاہور(جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے انقلابی بجٹ پیش کیا ہے جس میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترقیاتی وژن کا شاہکار بجٹ صوبے کے عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لیکر آئیگا، غریب اور کم وسیلہ طبقات پر ایک پائی کا بھی بوجھ
نہیں ڈالا گیا بلکہ اشرافیہ پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اشرافیہ سے ٹیکس وصول کرکے غریب اور کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا۔ نئے مالی سال کا بجٹ سماجی شعبوں کی مربوط ترقی کا روڈ میپ ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کے بجائے سابقہ قرض واپس کرنے کی فکر کرے ( سید منورحسن )
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے نیپرا کی طرف سے چند روز میں دو دفعہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے عوام کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے بجائے عوام پر ہر ہفتے بجلی گرانا شروع کر دی ہے۔ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کا پھندا اپنی گردن میں ڈال کر اربوں ڈالر قر ض حاصل کیا، موجودہ حکومت بھی اپنی پیشرو حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم بطور قرض حاصل کرنے کے لیے اس سے مذاکرات کر رہی ہے، موجودہ اضافہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ خاص طور پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے نے صنعت، زراعت اور تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ صنعتیں اور کارخانے بند ہوچکے ہیں جس سے ناصرف لاکھوں مزدور بے روزگار ہو ئے ہیں بلکہ ملکی تجارت کا حجم بھی بری طرح بگڑ گیاہے ۔ برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور درآمدات بڑھ رہی ہیں جس سے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہونے سے بیرونی تجارت نہ ہونے کے برابر ہے۔ سید منورحسن نے کہاکہ سابقہ حکومت کی لوٹ مار کرپشن اور بے تحاشا بیرونی قرضوں پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگانے کے دعوے کرنے والوں نے حکومت سنبھالتے ہی آئی ایم ایف او ر ورلڈ بنک کے سامنے جھولی پھیلا دی ہے اور بھیک کے حصول کے لیے ان کی کڑی سے کڑی شرائط ماننے پر تیار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری معیشت کی تباہی میں جن عالمی مالیاتی اداروں کا ہاتھ ہے، حکومت بار بار انہی کے آگے ہاتھ پھیلاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مستقل بھکاری بنائے رکھنے کے لیے عالمی صہیونی اداروں نے ہمارے پالیسی میکرز کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھاہے جو کسی صورت بھی پاکستان کو خود انحصاری کی طرف بڑھتا اور اپنے قدموں پر کھڑا ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو سود کی لعنت سے پاک کیے بغیر ہم سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔ جی ڈی پی کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہورہاہے اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ سودی قسطوں کی ادائیگی کے لیے بھی مزید قرض لینا پڑتاہے ۔سید منور حسن نے کہاکہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرنے کے بجائے غریب عوام پر ٹیکس میں اضافہ کرتی چلی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے کے بجائے اس کا پہلا قرض جلد سے جلد ادا کرنے کی تدابیر کرے ۔ جب تک ہم اس کے جال سے نہیں نکلتے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے نہ ہم معاشی طور پر خوشحال ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کوئٹہ کے بعد مردان میں نماز جنازہ پر ہولناک دہشتگردی
لاہور (جی پی آئی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کوئٹہ کے بعد مردان میں نماز جنازہ پر ہولناک دہشتگردی میں ممبر صوبائی اسمبلی سمیت درجنوں بے گناہ افراد کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کو المناک اور قومی بحران قراردیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اور سلامتی کے دشمن نے نئی حکومتوں کو دبائومیں لانے کے لیے اپنا شیطانی کھیل تیز کردیاہے اور یہ خوفناک صورتحال پیدا کی جارہی ہے کہ حکومتیں اور قومی ادارے باہم دست و گریبان ہو جائیں اس سے دشمن کا کھیل اور زیادہ آسان ہو جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماضی کی ہر ہر غلطی کا جائزہ لیا جائے اور قومی سلامتی کے لیے زہر قاتل بننے والے ہر اقدام کو تبدیل کیا جائے۔ اب یہ حقیقت نوشتہ دیوار ہے کہ امریکہ کی کاسہ لیسی اور فوجی آمر
جنرل مشرف کی آمرانہ پالیسی ملک و ملت کی آزادی، معاشی اور انسانی جانوں کے لیے مہلک ثابت ہوئی ہے ۔ فوج اور عوام میں فاصلہ بڑھادیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے مفلوج کیے جارہے ہیں۔ انٹیلی جنس اور لاجسٹک تبادلہ کے نام پر قومی اداروں کے اندر نقب لگائی جارہی ہے اس صورتحال کا مقابلہ قومی بیداری، وحدت اور یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ داخلہ اور خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے ، خود انحصاری پر مبنی معاشی پالیسی کی بنیاد پر عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات پائی جائے۔ امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان سے ناکام ہو کر نکل رہی ہیں انہیں پاکستان میں قدم جمانے کا موقع نہ دیا جائے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ جماعت اسلامی قومی سلامتی، آزادی، خود مختاری کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر مثبت اور جمہوری کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا بجٹ متوازن اورعوام دوست ہے…صوبائی وزیر خزانہ
لاہور(جی پی آئی)وزیر خزانہ، ایکسائزو ٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم وسائل اور مڈل کلاس کے افراد پر ٹیکس نہیں لگایا گیا اور صرف بڑے شہروں میں پوش علاقوں میں قائم 5 مرلہ کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے سروے کے مطابق اس وقت پنجاب کے لاہور،فیصل آباداور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں اے کیٹگری کی آبادیاں ہیں جہاں 5 مرلہ کے رہائشی مکانات کی رینٹل ویلیوعام علاقوں کے 5 مرلہ کے مکانات کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے لہذا حکومت پنجاب نے ان آبادیوں میں واقع5 مرلہ کے مکانات پر بھی پراپرٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صاحب ثروت افراد سے ٹیکس لے کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جا سکیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا بیان ”پنجاب میں 5 مرلہ کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنا ظلم ہے” کو گمراہ کن اور حقائق پر سے برعکس قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کے پورش علاقوں
میں زمان پارک،سکاچ کارنر اپر مال جیسے علاقے شامل ہیں جہاں پراپرٹی کی ویلیو مڈل کلاس رہائشی کالونیوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے دوران تعلیم پر صوبہ اور اضلاع کے تمام جاری وترقیاتی اخراجات ملا کر 244 ارب روپے جبکہ صحت پر 102 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔اس طرح کل بجٹ کا 26 فیصد تعلیم اور تقریبا 11 فیصد صحت پر خرچ ہو گا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ اس لئے کیا ہے کہ نیشنل پے سکیل سارے ملک کے لئے ایک ہی تشکیل دئیے جاتے ہیں اس لئے وفاق کی طرح صوبہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد تک کا مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے گزشتہ 5 سال کے دور میں بھی عوامی فلاح وبہبود کے لئے میٹرو بس،دانش سکول،آشیانہ ہائوسنگ سکیم جیسے انقلابی منصوبے شروع کئے اور موجود بجٹ میں بھی عوامی فلاح وبہبود کی سکیموں کو جاری رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کی کوشش خوش آئند ہے ۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نیکہا ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کی کوشش خوش آئند ہے ۔ مذاکرات کا یہ دروزاہ پاکستانی طالبان کے لیے بھی کھولنا ہو گا۔ جنگوں کا اختتام ہمیشہ مذاکرات پر ہوتا ہے۔ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان بھی نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں امریکی دبائو بلاجواز ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ کھلی تضاد بیانی سمجھی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوحہ میں طالبان کی طرف سے دفتر کھولنے کا خیرمقدم کیا اور کہا ہم افغان مسئلے کے پرامن مذاکراتی حل کے ہمیشہ حامی رہے ہیں اور پاکستان میں بھی یہی پالیسی اپنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کی کامیابی اور افغان مسئلہ کے پرامن حل کی تلاش کے پاکستان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم ٹی ٹی پی سے الگ سے مذاکرات کی ضرورت پھر بھی رہے گی۔ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ میں سیاسی دفتر کا قیام افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی ابتدائی کو شش ہے۔ طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا تعاون بھی لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس لگا کر بجلی بحران کم کیا جاسکتا ہے : محمد شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے روایتی اور متبادل ذرائع پر جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس لگا کر بجلی بحران کم کیا جاسکتا ہے۔ توانائی بحران حل کرنے کیلئے تمام ذرائع سے استفادہ کیا جائے گا۔ بائیو ماس اور کول پاور پلانٹس لگانے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت صنعتکاروںکو برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ہرممکن سہولت فراہم کرے گی اور گارمنٹس کے ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔ وہ آج فیروز پور روڈروہی نالہ پر نشاط گروپ کی گارمنٹس فیکٹری نشاط ایپرل (Apparel) ، نشاط بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ اور دیگر فیکٹریوں کا دورہ کر رہے تھے۔ نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے وزیراعلیٰ کو گارمنٹس فیکٹری اور ایکسپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز، سیکرٹریز صنعت، محنت، ویمن ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت تک مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نشاط گروپ کے صنعتی یونٹوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے۔ سابق دور حکومت میں بجلی کی پیداوار کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔ نہ صرف طلب کے مطابق بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ گردشی قرضوں کا انبار بھی چھوڑا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو لوڈشیڈنگ کے باعث عام آدمی اور صنعتی شعبے کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے اور آج کے میرے اس دورے کا مقصد کوئلے اور بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں صرف روایتی طریقوں سے توانائی بحران سے نہیں نپٹا جا سکتا بلکہ متبادل ذرائع پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرے گی۔ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے مختصرالمدت، وسط مدتی اور طویل المدت منصوبے تیار کر رہی ہے جن پر عملدرآمد سے نہ صرف لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔و زیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ مرغیوں کے ویسٹ سے بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور یہ سستا ایندھن ہے۔ وزیراعلیٰ کو مختلف ممالک میں لگائے گئے بائیو ماس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتی شعبے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صنعتکار ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی برآمدات میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس شعبے کے مسائل حل کرکے زرمبادلہ میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی گارمنٹس کی یورپ اور امریکہ میں برآمدات کا بہت پوٹینشل ہے۔ پاکستان گارمنٹس کے شعبہ میں برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صنعتکار ایسی قابل عمل تجاویز پیش کریں کہ جس سے ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن ہوسکے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے روہی نالہ روڈ کی تعمیر اور صنعتی فضلہ کو صحیح طور پر ٹھکانے لگانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد کا مکروہ دھندہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،کسانوں کے مسائل حل کرائوں گا،وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، پنجاب حکومت زراعت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام مل بیٹھ کر کسانوں کے بجلی کے بلوں، ٹیرف اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا جائزہ لیں اورمیں اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کرکے کسانوں کے مسائل حل کرائوں گا۔آج ماڈل ٹائون میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں کسانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت کسانو ںکے مسائل نیک نیتی سے حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ ملاقات میں کسان اتحاد کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بجلی کے بلوں، ٹیرف اور چھوٹے کسانوں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف سمیت کاشتکار برادری کے تمام مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی مخلصانہ کاوش کریں گے۔ وفاقی حکومت سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے۔ بجلی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ہم نے عوام سے توانائی بحران کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے سب کو دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بائیوگیس اور بائیوماس کے 15 اور 20میگاواٹ کے پلانٹس لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مختلف ممالک میں بائیو گیس اور بائیو ماس سے بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی کی افادیت ثابت ہوئی ہے، ہم بھی اس ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ بائیو گیس، بائیو ماس اور بجلی پیدا کرنے کے دیگر منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے صوبے بھر سے خام مال کو اکٹھا کرنے کا قابل عمل پلان مرتب کیا جائے۔ وفد کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد کے مکروہ دھندے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک بھارت کپاس کی پیداوار میں ہم سے بہت آگے نکل چکاہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زراعت، آبپاشی اور توانائی کے صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام مل بیٹھ کر شمسی توانائی پر ٹیوب ویل چلانے، بائیو گیس اور بائیو ماس سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے تجاویز مرتب کریں۔ انہوں نے کہاکہ بائیو گیس، بائیو ماس اور شمسی توانائی کے حوالے سے جرمنی اور چین کے پاس زبردست ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ان سے رابطہ کیاجائے،اسی طرح بھارت کے صوبہ ہریانہ میں بھی اس پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔ ان سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔ہمیں وقت ضائع کئے بغیر توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو گنے کی قیمتوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرقیادت پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوفیصد یقین ہے شہباز شریف چھوٹے کسانوں کے مسائل ضرور حل کریں گے۔ شہباز شریف چھوٹے کاشتکاروں کا درد سمجھتے ہیں۔ملاقات کیلئے وقت دینے پر وزیراعلیٰ کے ممنون ہیں۔ خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ پٹواری کلچر کے خاتمے میں پنجاب کے چھوٹے کاشتکار وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دوراندیش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ زراعت کے فروغ کے لئے ان کے اقدامات کی بدولت چھوٹے کسان خوشحال ہوں گے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناء اللہ خان، وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، وزیر توانائی شیر علی خان، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، سیکرٹریز زراعت، توانائی اور لیسکو، میپکو اور فیسکو کے افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نے کم جہیز لانے پرنوبیاہتا دلہن کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کم جہیز لانے پر لاہور کے علاقے بادامی باغ میںنوبیاہتا دلہن کو تیل چھڑک کر آگ لگانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اس افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ خاتون کو جلانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فی الفور گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نے راجن پور ڈسٹرکٹ زکوة آفس میں فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے راجن پور کے ڈسٹرکٹ زکوٰة آفس کے ملازم کی جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر فائرنگ کرکے دو ملازمین کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 24جون سے شروع ہوگی،وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت قوم کے نونہالوں کو خسرہ سے بچانے اور متاثرہ بچوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ بچوں کو خسرہ سے بچانے کے لئے 24 جون سے 12 اضلاع میں ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ 6اضلاع میں مہم 28 جون سے شروع ہو گی۔ پنجاب حکومت بچوں کو خسرہ سے بچانے کے لئے تمام ضروری فنڈز فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے بروقت ویکسین نہ خریدنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی باقی ماندہ اضلاع میں بچوں کی ویکسی نیشن کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز فوری طور پرعالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ویکسین منگوائی جائے اور اس مقصد کے لئے اچھی شہرت والی کمپنیوں سے رابطہ کیاجائے کیونکہ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے اور ہمیں معصوم بچوں کی جانوں کو بچاناہے۔ مارکیٹ میں خسرہ سے بچائو کی ویکسین کی دستیابی کے لئے بھی درآمد کنندگان سے بات چیت کی جائے۔ خسرہ کے خلاف انسداد ڈینگی مہم کی طرز پر کام کیاجائے اور عوام کو الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے خسرہ سے بچائو اور علاج معالجہ کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔وہ آج ماڈل ٹائون میں خسرہ کے تدارک ، علاج معالجہ کی سہولیات اور انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ صوبائی وزیر صحت طاہر خلیل سندھو، سابق معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، اراکین اسمبلی چوہدری شہباز احمد، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز محنت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری صحت نے خسرہ کے تدارک، علاج معالجہ کی سہولیات اور انسداد ڈینگی انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا،عوام کو وبائی امراض سے محفوظ بنانے کے لئے ہرحال میں اپنا موثر کردار اداکرنا ہو گا۔ افسوس کا مقام ہے کہ قوم کے بچے مررہے ہوں اور متعلقہ حکام آرام سے بیٹھے رہیں،کام نہ کرنے والے افسران کی کوئی ضرورت نہیں، مجھے صرف کام اور نتائج چاہئیے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے جگر گوشے ان سے جدا ہوتے رہیں اور ہم سوچ میں پڑے رہیں،ایسا بالکل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزرائ، اراکین اسمبلی اور محکمہ صحت کے حکام خسرہ سے متاثرہ اضلاع اور ہسپتالوں کا دورہ کریں اور خسرہ سے بچائو اور طبی سہولیات کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے پاس 50 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی فورس موجود ہے،انہیں بچوں کوویکسی نیشن کی تربیت دی جائے۔فیلڈ سٹاف کی نگرانی کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ پلان مرتب کیاجائے۔ ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کو دوبارہ فعال بنایاجائے۔انہوںنے کہاکہ وبائی امراض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے مستقل سائن بورڈ ایسے مقامات پر لگائے جائیں جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہو۔ کمیونٹی میں لیکچرز کا اہتمام کیاجائے اور احتیاطی تدابیر پر مبنی لٹریچرز شہریوں میں تقسیم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ خسرہ سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈینگی کی کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیے،ادویات کی دستیابی اور سپرے والے آلات پوری طرح درست حالت میں ہونے چاہئیے۔ڈینگی لارواکی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے لئے متعلقہ افراد پوری تندہی سے کام کریں، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ انسداد ڈینگی کے لئے کابینہ کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے جو تمام اقدامات کی نگرانی کرے اور اس کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس فیصل آباد منعقد کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم گزشتہ برس کی طرح جاری رہنی چاہئیے۔ ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو موثر بنایاجائے۔ انسداد ڈینگی کے لئے مرتب کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اور خسرہ کے تدارک کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ بچوں کی ویکسی نیشن مہم کے دوران 6ماہ سے 10سال کی عمر کے ایک کروڑ 60لاکھ سے زائد بچوںکوویکسین دی جائے گی اور انہیں وٹامن اے کی خوراک بھی پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ ڈینگی کی کسی بھی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے علاج کے سینٹرز اور آئیسو لیشن وارڈ قائم کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور صوبائی دارالحکومت میں خسرہ کے مریضوں میں کمی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد شہباز شریف کسان دوست وزیراعلیٰ ہیں، قوی امید ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل حل کرائیں گے،پاکستان کسان اتحاد
لاہور(جی پی آئی)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر اور دیگر عہدیداروں نے محمد شہباز شریف کو کسان دوست وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے سابق دور میں کسانوں کے مسائل حل کئے ہیں۔ ہمیں قوی امید ہے کہ اس بار بھی آپ چھوٹے کاشتکاروں کے سر پر دست شفقت رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے پٹواری کلچر کے خاتمے کا جو اعلان کیاہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم اس مقصد کے لئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کاشتکار وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے۔ وفد نے سابق حکمرانوں کے کسان دشمن اقدامات اور کرپشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرپٹ لوگوں کے سروں پر سینگ ہوتے تو یہ بارہ سینگے ہوتے، جس پر تمام شرکاء مسکرا دیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسان بھائی اپنے مسائل کے حل کے لئے خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ پنجاب حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہبازشریف خداترس انسان ہیں اور مزدوروں سے محبت کرتے ہیں، کارکن کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے آج نشاط گروپ کے مختلف فیکٹریوں کے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے فیکٹریوں میں کام کرنے والے خواتین اور مردکارکنوں سے گفتگو بھی کی۔ گارمنٹس فیکٹری میں ایک کارکن سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے اور مجھے خوشی
ہے کہ آپ اپنی محنت سے رزق حلال کما رہے ہیں۔ جس پر کارکن نے کہاکہ آپ ایک خداترس انسان ہیں اور مزدوروں سے محبت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں آپ نے مزدور کی ماہانہ اجرت 9ہزار روپے سے بڑھا کے 10ہزار روپے کرردی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ماہانہ اجرت کو 15ہزار روپے تک بڑھائیں گے ۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے منشور میں کئے گئے ہر وعدے پر من و عن عمل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف کا روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر کامران مغل کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر کامران مغل کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہر ے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہےـ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میںجگہ عطاء فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔