اضلاع کی خبریں 21.04.2013

پرویزمشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ میں جلد بازی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں: شجاعت حسین
اسلام آباد (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ صاحبان پرویزمشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ میں ایسے اقدامات سے باز رہیں جس کے نتائج پر بعد میں قابو نہ پایا جا سکے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے جس کے بڑے اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم عروج پر ہے جلد بازی میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کا وقت نہیں کیونکہ یہ قومی مفاد اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے ماضی کے ہاتھوں یرغمال بننے کی بجائے ہمیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اکٹھے ہو کر مستقبل کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت کی ہے کیونکہ کسی ایک فرد یا ادارے کی تذلیل خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے خبردار کیا کہ یہ صرف پرویزمشرف کی ذات کا معاملہ نہیں بلکہ اس سے ایک ”پنڈورا باکس” بھی کھل سکتا ہے ہم سب کو اپنے ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے وسیع تر مفاد اور بھلائی کے بارے میں سوچنا ہے ورنہ یہاں کوئی فاتح نہیں ہو گا بلکہ سب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعر مشرق کے افکار و خیالات دراصل امت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے:علامہ سید ساجد علی نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کے افکار و خیالات دراصل امت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے آپ نے جہاں برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے کی کوشش کی وہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام پر عمل پیرا ہونے، قرآنی احکامات پر کاربند ہونے، سیرت رسول ۖسے عملی اسفادہ کرنے، مشاہیر اسلام کے کردار کا مطالعہ کرنے اور اسلامی روایات و اقدار کو رواج دینے کی سعی کی۔ اس طرح ان کے ہمہ جہتی کلام اور موضوعات کا ثبوت ملتا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے قرآن و حدیث اور تاریخ اسلام سے جس طرح مثبت انداز میں استفادہ کیا وہ ان طرئہ امتیاز تھا اس استفادے کا واضح اظہار آپ کے کلام میں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے جگہ جگہ پر اسلام، بانی اسلام اور اسلامی اقدار وروایات کو موضو ع کلام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان آج بھی حقیقی معنوں میں آزاد نہیں ہے، اس کی سا لمیت اور خود مختاری آج بھی دائو پر لگی ہوئی ہے، اس کے عوام آج بھی تہہ تیغ کئے جا رہے ہیں، اس کی سرحدیں آج بھی غیر محفوظ ہیں اور اس پر آج بھی مغربی اور یورپی ثقافت کی یلغار جاری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سب سے پہلے حکمران اور پھر عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ پاکستان انفرادی لحاظ سے ترقی کرے اور عالم اسلام کا مرکز و محور قرار پائے۔علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علامہ اقبال نے پاکستان کو اسلام کا مرکز اور قلعہ بنانے کا جو فلسفہ دیا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، ان کے فلسفہ خودی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ کسی لحاظ سے قابل فخر نہیں ہے ،ان کے کلام سے شعری چاشنی تو حاصل کی گئی لیکن اس میں مخفی پیغام کو نہیں سمجھا گیاان کے نام سے ادارے توبنائے گئے لیکن انکے پیغام کو عملی شکل دینے کی کوشش نہیں کی گئی ،آزادی اورحریت کا جو سلیقہ اقبال نے بتلایا اس پر عمل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شاعر مشرق کے ان افکار و نظریات کو بھی عملی طور پر ملک اور معاشرے میں پروان چڑھاکر ملک کو حقیقی طور پر آزاد’ خود مختار اور خوشحال پاکستان بنایا جائے تاکہ مفکر پاکستان علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی عملی تعبیر حاصل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینٹ کی دفاعی کمیٹی نے ٹاسک فورس برائے سائبر سیکیورٹی پالیسی کے قیام کا اعلان کردیا : مشاہد حسین سید، چیئرمین سینٹ ڈیفنس کمیٹی
اسلام آباد(جی پی آئی)سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائبر سیکیور پاکستان کانفرنس کی سالانہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورِ جدید کی جنگ گولے بارود اور روائیتی اسلحے کی مرہونِ منت نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے بل بوطے پر ڈیجیٹل ہو چکی ہے جہاں ہزاروں میل دور بیٹھا دشمن تنِ تنہا اپنے مخالف کے ملک میں درِاندازی کرتے ہوئے انفارمیشن اور کمیونیکیشن نظام کو درہم برہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی ٹاسک فورس برائے سائبر سیکیورٹی پالیسی کے قیام کا اعلان کرتی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستانی قوم کے باصلاحیت افراد دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوارہے ہیں، سائبر میدان میں نظر ڈالی جائے تو روزِاول سے پاکستان کا نام نمایاں نظر آتا ہے۔ ضرورت ہے تو اس امر کی کہ ان تمام افراد کو چاہے انکا تعلق سرکاری و دفاعی اداروں سے ہو یا تعلیمی اداروں سے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے، پالیسی وضح کی جائے اور ملک و قوم کی سربلندی اور حفاظت کیلئے منظم جدوجہد کی جائے۔ ٹاسک فورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹاسک فورس کا مقصد نہ صرف ان ڈیجیٹل خطرات کی نشاندہی کرنا ہے جو پاکستان کی سلامتی کو درپیش ہیں بلکہ ان سے نبزدآزما ہونے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور ماہرین کے اشتراک سے قومی پالیسی اور لیگل فریم ورک بھی وضح کرنا ہے۔ سائبر قوانین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی انٹرنیشنل جوڈیشنل کانفرنس میں پیش کردہ سفارشات کو بھی سراہا۔ کانفرنس آرگنائزر عمار جعفری نے کانفرنس شرکاء کو آگاہ کیا کہ انکا ادارہ اب تک لگ بھگ ہزار کے قریب یونیورسٹی طلباء و طالبات، سرکاری افسران اور لاء انفورسمنٹ اداروں سے تعلق رکھنے والے عملے کو سائبر سیکیورٹی پر تربیت دے چکا ہے۔ انہوں نے سینیٹر مشاہد حسین کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پیشکش کی کہ پاکستان انفارمیشن سیکیورٹی ایسوسی ایشن پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت جلد سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے روبرو جوائنٹ سائبر ٹاسک فورس کے قیام اور سائبر پالیسی کے حوالے سے باضابطہ طور پر تجاویز پیش کرے گی۔سالانہ کانفرنس میں ملائشیا، امریکہ، آسٹریلیا سمیت بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے سائبر سیکیورٹی ماہرین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف سے کسی بھی طرح کے رابطے کی اجازت نہیں دی جارہی :آسیہ اسحاق
اسلام آباد(جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے کسی بھی طرح کے رابطے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔موبائل فون لے لیا گیا جبکہ لینڈ لائن نمبر منقطع کر دئیے گئے ۔وکیل کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ کل کیس کی سماعت بھی ہے۔آسیہ اسحاق نے کہاہے کہ وکیل کو ملنے کی اجازت نہ دے کر انصاف کے کون سے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔ا ن اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مشرف کو حق نہ دینے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔اے پی ایم ایل اس طرح کے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتی ہے ،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ۔پرویز مشرف کے معاملے میں انصاف کے دوہرے معیار پر عوام پریشان اور حیران ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی ،کچھ جماعتیں عوام سے روز جھوٹ بولتی رہیں اب ان جماعتوں کے احتساب کاوقت آگیا ہے ،جھوٹ بولنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ،یہ وہی لوگ ہیں جو عوام کے لئے دودھ کی نہریں نکالنے کادعوی کرتے رہے مگر عملی طور پر عوام کاکوئی مسئلہ حل نہیں کرسکے ،عوام کے مسائل پاکستان پیپلزپارٹی ہی حل کرے گی ،یہ ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل ماضی میں بھی حل کئے ہیں ،عام انتخاب میں اس جماعت کی کامیابی یقینی ہے ،اس جماعت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صدر پر ویز مشر ف کے ساتھ ہو نے والا سلوک انتہائی غیر منا سب ہے :چوہدری اصغر محمود
لاہور (جی پی آئی) محب وطن نوجوان انقلا بیوں کی انجمن ( منا کا پاکستان ) کے مر کزی صدر چوہدری اصغر محمود،جنرل سیکر ٹری محمد امجد ربانی،سیکر ٹری اطلاعات لالہ یا سر نصیر ،وقار خالد قر یشی نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے سابق صدر پر ویز مشر ف کے ساتھ ہو نے والا سلوک انتہائی غیر منا سب ہے اور اعلیٰ عدلیہ اس پر نو ٹس لے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خود اعلیٰ عدلیہ کے سامنے پیش کر کے سابق صدر نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے کیو نکہ اس جرات کا مظاہر ہ کوئی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شر یف جب اپنی غلطی تسلیم کر تے ہوئے سزا سے بچنے کے لئے ملک سے آرام اور آسائش کے لئے سعودی عرب بھاگ گئے تھے اب وہ محب وطن بن رہے ہیں جو کہ اُن کے لئے باعث شر م ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گر دوں کا گھیرا تنگ سابق صدر پر ویز مشر ف نے ہی کیا اور وہ مفاد پر ست عناصر جو کہ ذاتی فائدے کے لئے پر ویز مشر ف کے خلاف سازش کر نے میں مصروف ہیں کو منہ کی پڑ ئے گی کیو نکہ پاکستان کی عام عوام سابق صدر کے ساتھ ہے اور اُن کے ساتھ ہو نے والے سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں پارٹی رہنمائوں نے اعلان کیا کہ وہ دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت میں ہیں اور پر ویز مشر ف کے ساتھ نامنا سب روایے کے خلاف احتجاج طور پر الیکشن کے بائیکارٹ کا ارادہ رکھتے ہیں جسکا فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کر ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں متحد ہو کر دنیا کو امن و یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے:جمشید رحمت اللہ
لاہور(جی پی آئی)وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر دنیا کو امن و یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔وہ آج یہاں ایف جی اے چرچ کوٹ لکھپت میں دعائیہ تقریب /مسیحی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اپنے مذاہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن و ہم آہنگی’ رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دنیا میں پھیلانا ہے اور بطو ر پاکستانی شہری اپنے ملک کی خدمت اور ترقی کو اولیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن و بھائی چارے کی ایسی بنیاد رکھنی چاہیے جس پر محبت اور یگانگت کی مضبوط عمارت تعمیر ہو سکے۔ اس موقع پر لیاقت کھوکھر اور پادری صاحبان نے جمشید رحمت اللہ کو صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے پوری دنیا آگاہ ہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہپیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے پوری دنیا آگاہ ہے ،مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورِ اقتدار میں بنکوں اور مالیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی تھی مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مالیاتی اداروں میں لوٹ مار کر کے ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا،پیپلزپارٹی نے ملک کے اداروں کے تبا ہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے وفاقی محکمے تباہ کردئیے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں ہارنظر آگئی ہے:الحاج قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں ہارنظر آگئی ہے پاکستان کی تاریخ کا بد ترین کرپشن کا دور دیکھا نے میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے اور اب کرپٹ اتحادی ٹولہ لوٹ مار کر نے کے بعد سیاسی اتحاد میں بھی ایک دوسر ے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کو الیکشن میں بُر ی شکست کا سامنا کر نا پڑ ئے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائدین میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف ہی ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں جو عوام کے درد کو محسوس کر تے ہیں اور عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر نے والوں کا احتساب کر ینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کا منشور کی جیت پاکستان کی عوام ووٹ کی طاقت سے کروائینگے اور مسلم لیگ ( ن) پاکستان کو بحرانوں سے نکالتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کر ئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) عوامی مینڈیٹ کا احترام کر تی ہے اور اس الیکشن میں مسلم لیگ ( ن) کی جیت یقینی ہے کیو نکہ کرپشن کر نے والوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے جو کہ عوام ووٹ کی طاقت سے کر کے ہی رہے نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ پنجاب کے 18 ہزار سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر دی گئی ہیں :راجہ انور
لاہور(جی پی آئی)صوبہ پنجاب کے 18 ہزار سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر دی گئی ہیں تا کہ پاکستانی طالب علم سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید تصورات سے لیس ہو کر بدلتی دنیا کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو سکیںـ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے پارٹنر سکولوں کے طالب علموں و اساتذہ کے 20 رکنی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی ـراجہ انور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد صوبے میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہے تا کہ وسائل کی کمی کا شکار غریب بچے پارٹنرسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر کے پاکستان کو ترقی اور عروج کی منازل سے ہم آہنگ کریں ـ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ طالب علموں کو خوشگوار تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے، اس مقصد کے لئے پارٹنر سکولوں میںجسمانی سزا پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کا ادارہ جاتی میکنیزم متعارف کروایا گیا ہے تا کہ طالب علم خوف سے آزاد ماحول میں تعلیم حاصل کریں ـانہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن جسمانی سزا کے خاتمے کی نگرانی کے منصوبے کے تحت اپنے 100 پارٹنرسکولوں میںخصوصی کمیٹیاں قائم کر رہی ہے ـ اس اقدام سے 30 ہزار سے زائد طالب علموں کو فائدہ پہنچے گا ـ انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول میں داخلہ کی سکت نہ رکھنے والے غریب بچوں کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 40 لاکھ غریب بچوں و بچیوں کو نزدیکی سکولوں میں مفت تعلیم مہیا کی جائے گیـ انہوںنے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کا واچرپراجیکٹ لاہور سے لانچ کر دیا ہےـ ان بچوں کو اپنی پسند کے نزدیکی سکولوں میں پڑھنے کے لئے واچر جاری کر دیئے گئے ہیں ـوفد نے مفت تعلیم کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے غریب طبقات کو غربت سے نجات میں مدد ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا این اے 126 میں کارنر میٹنگز سے خطاب
لاہور (جی پی آئی)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ این اے126لاہور سے ایم این اے کے امیدوار لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 18 سے23گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے صنعت کا پہیہ جام اور زراعت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے لاکھوں مزدور ، محنت کش اورکسان بے روز گار ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں ۔زراعت کی تباہی اورصنعتوں کی بندش سے بھوک افلاس بے روز گاری اور غربت میں ہونے والے اضافے کے ذمہ دار حکمران ہیں ،حکمرانوں نے کرپشن اور کمیشن کے لئے پانچ سال تک عوام سے ضروریات زندگی کو دور کئے رکھا اور ملک میں دہشت گردی ،تخریب کاری ،بدامنی ،قتل و غارت گری ، ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں پاکستان کو امریکہ اور عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنا دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ماڈل ٹائون ،جوہر ٹائون اور کریم بلاک میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگز سے چوہدری محمود الاحد اورملک شاہد اسلم نے بھی خطاب کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے بغیر غربت ،مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔قیام پاکستان سے اب تک چند خاندانوں نے قومی دولت اور سیاست پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ کسی قیمت پر بھی اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ،انہی خاندانوں کے لوگ مختلف پارٹیوں میں شامل ہو کر ہمیشہ اقتدار میں رہتے ہیں ،65سال سے ملک میں مامے بھانجے اور چچا بھتیجے کی سیاست چل رہی ہے اور سیاسی پارٹیاں عوامی کی بجائے خاندانی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں کسی غریب کارکن کو دم مارنے کی جرأت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد سیاسی اور دینی جماعت ہے جس میں قائد سے کارکن تک مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور تمام فیصلے فرد واحد کی بجائے منتخب شورٰی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگر اپنے اندر احتساب کے عمل کو اختیار کرتیں تو آج چور لٹیرے اور جعلی ڈگری ہولڈر ز قوم کی گردنوں پر سوار ہوتے اور نہ کرپشن کا ناسور پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیتا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ غریب کی غربت اور امیر کے اثاثوں کے بڑھنے کی وجہ کرپٹ نظام ہے جو ہم پر مسلط کردیا گیاہے ،انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور غریب عوام کی محرومیوں کے خاتمے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ آئندہ انتخاب میں دیانتدار اور مخلص نمائندوں کو کامیاب کرایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائد نمائندے پارلیمنٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبر اور مقامی حکومتوں میں ضلعی و تحصیل ناظم رہے مگر الحمدللہ آج تک کسی ایک فرد پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور ان کے دامن صاف ہیں ،انہوں نے کہا کہ قوم نے اگر ہمیں موقع دیا تو اس ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امید وار این اے 121 ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا انتخابی پروگرامات سے خطاب
لاہور (جی پی آئی)این اے 121 سے امیدوار قومی اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ ملک حقیقی تبدیلی کی دہلیز پر کھڑا ہے اور 11 مئی کو انشاء اللہ نظام کی تبدیلی کے علمبردار دیانتدار نمائندے کامیاب ہوں گے ۔ وہ گزشتہ روز گلشن راوی میں ایک بڑے جلسہ ٔ انقلاب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے ، شخصیات سے نہیں نظریات سے اور چمک دمک سے نہیں دیانتدار قیادت سے آئے گی ۔ انہو ں نے گزشتہ روز عثمان پارک ، سید پور ، امین پارک ، بند روڈ اور ساندہ میں عوامی رابطہ کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز کا اہتمام بھی کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ صرف لیڈر نہیں پوری ٹیم ہی انقلاب کی نقیب ہوتی ہے اور یہ ممکن نہیں کہ کسی کرکٹ ٹیم کا کپتان تو کرکٹ کا عالمی کھلاڑی ہو لیکن باقی ٹیم ممبران گلی ڈنڈہ کھیلنے والے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب نے ہمیشہ عوامی فلاح کے پروگراموں کی مخالفت کی ہے:نرگس فیض ملک
لاہور(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ عوامی فلاح کے پروگراموں کی مخالفت کی ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کی مخالفت کرنے والے عوام کی فلاح نہیں چاہتے ،ن لیگ پنجاب میں تو کچھ کر نہیں سکی اور اب پیپلزپارٹی کے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تنقید کررہی ہے ،اس جماعت نے پنجاب میں تمام محکمے تباہ کردئیے اور عوام کو کچھ نہیں دیا ،اب اس جماعت کے قائدین بوکھلا گئے ہیں ،عام انتخاب میں انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے یہ الٹے بیانات دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پر حکمرانی کر نے والی سیاسی جما عتیںپاکستان تحریک انصاف سے خوف زدہ ہو گئی ہیں:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان، کرن سیف ،فائزہ خان، نے کہا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کر نے والی سیاسی جما عتیںپاکستان تحریک انصاف سے خوف زدہ ہو گئی ہیں کیو نکہ پاکستان کی عوام کا جس تیزی سے اعتماد پی ٹی آئی نے حاصل کیا ہے وہ تبدیلی کا اشارہ ہے انہوں نے کہا کہ مفاد پر ستوں ،کر پٹ اتحاد اور خاندانی سیاست کے خاتمے لئے تحریک انصاف نے آغاز کیا جس میں کامیابی جس حد تک ملی وہ پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو ٹکٹ دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور الیکشن میں نوجوانوںنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لا کر ہی رہنی ہے تاکہ عوام جن مسائل سے ایک طویل عر صہ سے حکمرانوں کی ناقص کارکر دگی کے باعث پڑ ی ہوئی ہے کے نکال باہر کر ینگے انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان خلوص دل، نیک نیتی اور عوام کے درد کو محسو س کر تے ہوئے میدان میں آئے ہیں جن کو کامیابی دلوانا پاکستان کی عوام کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ 11مئی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا کیو نکہ پاکستان کی عوام حقائق جان چُکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کی مخالفت کرنے والے منہ کے بل گریںگے :رانا تنویر ناصر
لاہور(جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مخالفت کرنے والے منہ کے بل گریںگے ،عام انتخاب میں عوام کرپشن کے بت گراد یں ،ن لیگ نے عوام کے ماضی میں بھی مسائل حل کئے ہیں اور آئندہ بھی حل کرے گی ،یہ جماعت عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں اتری ہے،عوام کو اس جماعت سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں اور ہم ان امیدوں پر پورا اتریں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قسمت میں شکست لکھی جاچکی ہے ،اس جماعت کوٹکٹ کے لئے امیدوار نہیں مل رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ اقدار حاصل اور ذاتی مفادات کے لئے کام کئے ہیں :پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پا کستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ اقدار حاصل اور ذاتی مفادات کے لئے کام کئے ہیں اور پاکستان میں لوٹ مار کا نظام قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جوزف کالونی واقع میں جو عناصر موجود تھے اُن کو مسلم لیگ ( ن) کے ٹکٹ جاری کر کے قائدین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کن عناصر کی سر پر ستی کر تے ہیں پنجاب حکومت نے مسیحی بھائیوں کے گھروں میں آگ لگوانے والوں کو اپنی چھتر ی تلے لیکر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا یا ہے اُن کا کہنا تھا کہ ہر مذہب کے افراد پاکستان کے شہر ی ہیں مگر اُن کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر مسلم لیگ ( ن) نے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ظلم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جیلیں کاٹی تشد د بر داشت کئے مگر اپنے کارکنا ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ذلفقار علی بھٹو شہید کو بھی آفر کی گئی تھی کہ ملک سے چلے جائوں مگر انہوں نے انکار کر دیا کیو نکہ وہ قومی رہنما تھے مگر آج اپنے آپ کو قومی لیڈر اور عوام کے ٹھیکیدار سمجھنے والے اپنے عیش وآرام کے لئے ملک سے بھاگ گئے اور کارکنا ن کو اکیلا چھورڈ دیا گیا انہوں نے کہا کہ بھگوڑوں کو عوام منتخب کسی صورت نہیں کر ینگے اور عوام ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ( ن) کو جی ٹی روڈ کی بھی پارٹی نہیں رہنے دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین لاہور نے حلقہ پی پی 151 میں الیکشن مہم کے سلسلے میں خواتین کنونشن کا انعقاد کیا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین لاہور نے حلقہ پی پی 151 میں الیکشن مہم کے سلسلے میں خواتین کنونشن کا انعقاد کیا۔ کنونشن میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔ کنونشن سے مجلس وحد ت مسلمین کے صوبائی اور مرکزی رہنماں نے خطاب کیا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ دہشت گرد اور تکفیری عناصر مملکت خداداد پاکستان کو دیمک کی مانند چاٹ رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کسی صورت بھی تکفیری قوتوں اور دہشت گردوں کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرے گی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم ہما تقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے گذشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ملکی سالمیت کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے دن اپنے شہدا کو یاد رکھیں۔مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 151 نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا منشور ، منشور انسانیت ہے ، منشور وحدت ہے اور منشور امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ پرامن پاکستان، مضبوط پاکستان اور خوشحال پاکستان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کی جڑوں کو ملک سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے۔ ہم گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات کو صوبوں کا درجہ دیں گے۔ ہم انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائیں گے تاہم لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے بولا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران مصنوعی ہے۔ یہ بحران سابقہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔ ہم توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرا کے تین سے پانچ سال کے اندر لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے اور پاکستان کو بجلی برآمد کرنے والے ممالک کی صف اول میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین یکسان نظام تعلیم پر ایمان رکھتی ہے۔ ہم طبقاتی نظام کو قبول نہیں کرتے اور تمام طبقات کے لئے ایک جیسی تعلیم کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی اور بے روزگاری کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جوانوں کو بہتر اور آسان روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے سے سامراجی طاقتوں کے سوا تمام ممالک سے دو طرفہ تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم کرے گی اور کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مظلومین کی اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے بھرپور حمایت کرے گی۔ امریکہ سمیت کسی ملک کو بھی یہ اجازت نہ ہو گی کہ وہ سفارتی عملے کے نام پر ہزاروں جاسوسوں کو پاکستان کی سرزمین پر بدامنی پھیلانے کے لئے تعینات کرے۔ ہم سفارتی عملے کی تقرری اور تعداد کا فارمولا ممالک کی سفارتی ضروریات کے مطابق طے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ عقیل گلشن المعروف گوگی بٹ کی زیر صدارت گوالمنڈ ی میں مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس ہوا
لاہور (جی پی آئی)معر وف تاجر رہنما خواجہ عقیل گلشن المعروف گوگی بٹ کی زیر صدارت گوالمنڈ ی میں مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ توانائی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بد ترین بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث ملک اندھیر ئوں میں ڈوب گیا ہے اور صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چُکی ہے اور تاجروں کے کاروبار بُر ی طرح متاثر ہوئے ہیں جسکی وجہ سے مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر کام کر تے ہیںکے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈ نگ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے تاجر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر لوڈ شیڈ نگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر ئے وگر نہ ملک میں ایک بار پھر لوڈ شیڈ نگ سے تنگ عوام احتجاج کر نے پر مجبور ہو جاینگے اور اس سے نقصان پھر عوام کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی ضرورت بجلی کے بحران کوکم کر نے میں ناکامی کی وجہ بھی عوام کے سامنے لائے تاکہ عوام کے سامنے حقائق آسکیںتا جر رہنمائوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈ نگ کو فوری طور پر کم کیا جائے کیو نکہ توانائی بحران کے باعث صنعت ،تاجروں کو شدید مالی نقصان سمیت غریب عوام جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کر تے تھے اُن کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہداء کی پیپلز پارٹی کے مضبوط ہوئے بغیر ملک میں استحکام نہیں آ سکتا ہے :سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی ) ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و حلقہ این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ شہداء کی پیپلز پارٹی کے مضبوط ہوئے بغیر ملک میں استحکام آ سکتا ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں’تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کمزور ہوئی اسکے اثرات ملک پر بھی پڑے ہیں ، انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیگی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے ۔ اپنے حلقہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ ہم اپنی شہید قیادت کی سیاسی میراث کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارے راستے میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں لیکن ہم ان سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالے میدان عمل میں ہیں انشا اللہ ہم اصل پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ سامنے لائینگے اور اس سے ملک مضبوط ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرونی قوتیں پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت لانا چاہتی ہیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان میں اپنی مرضی کی حکومت لانا چاہتی ہیں۔انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانا چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے۔سابقہ حکمرانوں نے ملک اور عہدوںکو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیاہے۔ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔سابقہ دورِحکومت میںکرپشن میں ریکارڈ ترقی کی گئی۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے18کروڑ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد جمہوریت کا واویلا کرنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔اندھیرے اور مایوسیوں کے دور میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے۔نوجوان اور طلباء اپنے مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ملک میں افرا تفری کا سماں ہے۔لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،کوئی پرسان حال نہیں ۔عوام سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں مگر مجال ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک رینگ جائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جتنا پیسہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اشتہاری مہم پر لگارہی ہے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو آج توانائی بحران کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔قوم ان چور،ڈاکو اور لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کردے۔وقت آگیا ہے کہ غلامی کی زنجیریں توڑکرنئے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ11مئی پاکستان میں تبدیلی کا دن ثابت ہوگا۔انتخابات کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں اس کا انتہائی بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا:فیض رسول گجر
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف حلقہ پی پی 94 کے رہنمائوں فیض رسول گجر، عمیر گجر، رانا عمران، محمد گلزارانے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈا لہرانے والے سینئر رہنما بیرسٹر عادل سلیم خاں کی بجائے پارٹی ٹکٹ مفاد پرست اور غاصب ٹولہ کو جاری کرکے قائدین نے نظریات سے انحراف اور کارکنوں سے بیوفائی کی ہے، انتخابات میں اس کا انتہائی بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ سیٹلائیٹ ٹائون میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم پارٹی کے زوال کا باعث بنے گی، حلقہ پی پی 94 کے مخلص ورکر آزاد امیدوار بیرسٹر عادل سلیم خاں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، انشاء اللہ حلقہ کے عوام کا نشان زرافہ تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانا بشیر احمدنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑی کر تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع گوجرانوالہ کے سابقہ صدر رانا بشیر احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف حلقہ 95کے امیدوار علی اشرف مغل، پی پی 91کے امیدوار جواد حسن منج اور پی پی 92کے امیدوار مہر محمد سرفراز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ رانا بشیر احمد نے اِس موقع پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات سے ہٹ چکی ہے۔ آج یہ پارٹی ملک لوٹنے والا گروہ بن چکی ہے۔ ہمیں پارٹی چھوڑنے کا بہت دکھ ہے ہم نے زندگی بھر اس پارٹی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں کام کیا ہے مگر آج یہ پارٹی شہید بھٹو اور شہید بینظیر والی پارٹی نہیں رہی۔ یہ اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے۔ اپنے دورِ اقتدار میں کارکنوں کو ہر سطح پر نظر انداز کیا گیا اور ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ جیسے بحران کی وجہ سے پاکستان میں بسنے والا غریب طبقہ پس گیا ہے۔ ایسے حالات میں ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرف سے ملک میں نظام کی تبدیلی اور PTIکے منشور سے متاثر ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔ 11مئی کو حلقہ کی عوام انتخابی نشان بلا پر مہر لگا کر ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی وقار احمد چیمہ اور سابق کونسلر فاضل مغل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں سعود الحسن کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گلزار کالونی کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی وقار احمد چیمہ اور سابق کونسلر فاضل مغل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار پی پی 95میاں سعودالحسن ڈار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور با قاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاطف بٹ نے سابقہ سینکڑوں کارکنان سمیت پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ناظم یونین کونسل گل روڈ عاطف بٹ نے سابقہ تیرہ کونسلر ز اور سینکڑوں کارکنان سمیت پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوباء اسمبلی پیر غلام فرید سابق ایم پی اے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے گزشتہ روز ایک بڑے اجتماع میں شمولیت کا اعلان کرتے وہئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی پالیسیوں اور پیر غلام فرید کی علاقہ کیلئے تعمیر و ترقی اور خدمات سے متاثر ہو کر انہوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر سابق لیڈی کونسلر ز ذکیہ بی بی، ذوالفقار سکینہ بی بی ، مہر جنید ، رانا کامل مہر طارق نے بھی خطا ب کیا عاطف مسعود بٹ نے کہا کہ زرداری نے اپنی پارٹی کے علاوہ ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور عوام آئندہ پیپلز پارٹی کا بھرکس نکال دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں:حاجی مدثر قیوم ناہرا
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ حلقہ این اے 100 سے تمام برادریوں کے سرکردہ افراد نے (ن) لیگ ناہرا گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ 11 مئی کو جھوٹے دعوے کرنے والوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں سے اتحاد گروپ چھوڑ کر ناہرا گروپ میں شامل ہونے والے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیل کے مطابق نوئینوالہ میں چوہدری ریاض احمد چٹھہ سابق یو سی ناظم’ چوہدری ریاض احمد ذیلدار’ اور حاجی محمد مالک تتلہ جواتحاد گروپ کے دیرینہ ساتھی تھی وہ اتحاد گروپ کو چھوڑ کر ناہرا گروپ میں شامل ہوئے ‘ ڈھیر ورکاں سے چوہدری ریاست علی گوندل جو پورے گائوں سمیت متفقہ طور پر شامل ہوئے’ کڑیال کلاں سے سابق یوسی ناظم ثناء اللہ بلوچ، نوشہرہ ورکاں سے آرائیں برادری کے چوہدری سلطان مہر المعروف غازی سکول والے سمیت سینکڑوں افراد نے اتحاد گروپ چھوڑ کر ناہرا گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو ہماری کامیابی منہ بولتا ثبوت ہے حلقے کی عوام کے اس پیار کو سینے سے لگائے رکھیں گے۔ اس موقع پر امیدوار این اے 100 چوہدری اظہر قیوم ناہرا، امیدوار پی پی 102 چوہدری رفاقت گجر، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری سجاد احمد کھرل، چوہدری سیف اللہ ورک، چوہدری ثناء اللہ ورک سمیت دیگر کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ناہرا گروپ کی یقینی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن پاکستان کی بقاء ترقی و خوشحالی کی جنگ لڑ رہی ہے:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 92 حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی بقاء ترقی و خوشحالی کی جنگ لڑ رہی ہے، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے ستائے عوام نہ صرف میاں نواز شریف کے لئے دعا گو ہیں بلکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کے لئے بے چین ہیں، عوام حکمرانوں کو بری طرح مسترد کر کے انکے مظالم کا بھرپو ر جواب دیں گے، پورے ملک سے شیر ہی کامیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاہ تیلیانوالہ، مبارک کالونی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کہنا تھا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جس میں عوام کو خوشحالی، روزگار، امن و امان اور بجلی و گیس سمیت تمام تر بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، عوام کا میاں برادران پر بڑھتا ہوا اعتماد ہی اصل انقلاب ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے مسلم لیگ (ن ) کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے:قیصر اقبال سندھو
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے مسلم لیگ (ن ) کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے (ن) لیگ اداروں کو مضبوط کرنے عوام کا تحفظ کرنے اور خدمت خلق کی سنہری تاریخ رقم کرنے کا اعتراز رکھتی ہے ملک کو اگر بچاناہے تو (ن)لیگ کا ساتھ دینا ہوگا ، انہوں نے کہا ملک کا دفاع مضبوط کرنا ، تعلیم صحت کے جدید منصوبہ جات ، نوجوانوں کو روزگاری دلوانا ، دیگر سینکڑوں منصوبے ہماری پالیسی کا حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار (ن) لیگ کے امیدوار 99سے قیصر اقبال سندھونے سابق ناظم باجوہ ، رانا خالد محمود ، چوہدری احسان ، چوہدری نواز ، سیف اللہ باجوہ طاہر عارف سندھو کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت حالیہ الیکشن میں حمایت کا اعلان کے موقع پر کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے : محمود بشیر ورک
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 97کے امیدوار محمود بشیر ورک نے موقع بدوکی گوسائیاں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے انہوں نے کہا عوام کو غربت ، مفلسی ، مایوسیوں اور سے روزگاری کے اندھیروں سے نکال کر اک مضبو ط پاکستان دینگے 11مئی کا دن ملک وقوم کیلئے تبدیلی اور خوشحالی کی نوید لے کر نکلے گا اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کرواکر ہم نے اپنا حق ادا کیا ۔ پارٹی منشور میں بچوں کیلئے فری کتابیں اور فری ایجوکیشن ، فری میڈیشن ، بے اور گاری کا خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ کے مسلئے کو ترجحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے س سینکڑوں افراد نے محمود بشیر ورک ۔ اور توفیق بٹ کیا حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر (ن ) لیگ کے امیدوار پی پی 96توفیق بٹ ، ولید اکرم بھنڈر ، چوہدری ظفر اللہ خان ، حاجی ناصر محمود بٹ ، ارشد بٹ افتخار احمد چیمہ ، امانت مہر ، عبدالرحمن جٹ ، اقبال ٹوانہ ، میاں خالد اور شیخ قدیر ہاشمی نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مخلص ورکروں کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سماجی رہنما و آزاد امیدوار حلقہ پی پی 95 فرید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ مخلص ورکروں کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، کڑے اور مشکل وقت میں تحریک انصاف کا جھنڈا لہرانے والے نظریاتی کارکنوںکا استحصال کرکے مفاد پرست ٹولے نے عوامی امیدوں پر پانی پھیر دیا، کارکن کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، 11 مئی کو مخلص ورکر ثابت کر دیں کہ قائدین کا فیصلہ درست نہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران تلونڈی کھجور والی، راہوالی اور ترگڑی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرید اقبال اعوان نے کہا کہ عوامی فلاح اور تعمیرترقی میرا مشن ہے، بلاتفریق خدمت ہی میری سیاست کا محور ہے، انشاء اللہ عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن پی پی 95 کے پولنگ اسٹیشن سے ٹوکری ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔اس موقع پر رانا فرمان علی، اقبال ہنجرا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انتھک محنت جدوجہداورگڈگورنس سے پنجاب میں انقلاب آمیزتبدیلی آئی:عمران خالد بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان اہم تاریخی دوراہے پرکھڑا ہے سابق اتحادی حکمران ٹولے کی بدانتظامی اورلوٹ کھسوٹ کے بعدبجلی گیس کی بندش نے ہمیں معاشی بدھالی کے دھانے پرپہنچا دیا جبکہ سابق دورمیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انتھک محنت جدوجہداورگڈگورنس سے پنجاب میں انقلاب آمیزتبدیلی آئی۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنما امیدوارپی پی91عمران خالد بٹ نے سرفرازکالونی کنگنی والہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیداعجاز احمدشاہ،تنویرعباس بھٹی،سلمان خالد عرف پومی بٹ،عظیم بھٹی،حاجی امجدحسین کمبوہ،عبداللہ بھٹی اوردیگرنے بھی اظہارخیال کیا انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نوشہ دیوارپڑھ لیں اب وقت آگیا ہے اس ملک کو علی بابا چالیس چوروں سے بچانا ہے ملک سے لوڈشیڈنگ بیروزگاری مہنگائی اورلاقانونیت کا خاتمہ کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کا ساتھ دے کران کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ ہم نے بدلہ ہے پنجاب اب بدلیں گے پاکستان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے رہنمائی حاصل کی جائے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علمائے پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے اور پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے رہنمائی حاصل کی جائے۔نظریہ پاکستان ہماری بقاء کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ہندوں اور انگریزوں کی طرح امریکہ کی غلامی بھی قبول نہیں کی جائے گی۔مقاصد پاکستان سے انحراف کرنے والے امریکہ نواز حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامعہ مسجد نور میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقع پر منعق
دہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،حافظ محمد رفیق قادری،قاری غلام سرور حیدری،قاضی محمد یعقوب رضوی،حاجی شاہد محمود گھمن،قاری محمد اعظم چشتی،عارف ندیم ایڈووکیٹ،مولانا محمد عارف چشتی،محمد نعمان صدیقی،حافظ آصف علی اویسی،حافظ محمد یعقوب فریدی،عمران شہزاد تارڑ،حافظ محمد سعید زین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مزید کہا ہے علامہ اقبال نے تاریخ کے ہر موڑ پر برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی ،میدان سیاست میں ان کا سب سے بڑا اہم کارنامہ دو قومی نظریہ کی بھر پور وکالت اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علحیدہ اسلامی فلاحی ریاست کا تصورہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر فلسفی،دانشور اور شاعر ہی نہیں بلکہ سچے پکے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے۔جنہوں نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں میں جذبہ ہریت پیدا کرنے میں بسر کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ یوتھ ونگ حلقہ پی پی 96کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ یوتھ ونگ حلقہ پی پی 96 کشمیر کالونی علامہ اقبال ٹاؤن بلال ٹاؤن ڈھینگرانوالی کے عہدیدران کارکنان ذمہ داران کا ایک مشترکہ اجلاس خواجہ بشیر احمد وائیں کی رہائشگاہ پر بزرگ مسلم لیگی راہنما اخلاق احمد بھٹی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں حالیہ الیکشن کے موقع پر مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے اوربھرپورطریقہ سے الیکشن مہم چلانے کے لئے تمام عہدیداران کارکنان اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور محلہ سطع پر کمیٹیاں بنائی گئیں اس موقع پر تمام ناراض ساتھیوں کو منانے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طرف سے قومی اسمبلی حلقہ این ائے 97 سے نامزد امیدوار محمود بشیر ورک اور صوبائی اسمبلی حلقہ
پی پی 96 سے توفیق بٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے مرزا محمد خلیل جرال ، خواجہ محمد اسلم لون ،منظور حسین جنجوعہ سمیت دیگر راہنماوں نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حا جی پو رہ میں ذو الفقار کے کا ر خا نہ میں آ گ لگنے سے 20لا کھ رو پے کی مشینری جل کر خاکستر
وزیر آ باد (جی پی آئی) حا جی پو رہ میں ذو الفقار کے کا ر خا نہ میں آ گ لگنے سے 20لا کھ رو پے کی مشینری ،فر نیچر ،پلا سٹک شیٹس اور دیگر سا ما ن جل کر خا کستر آ گ نے آ نا فا نا فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔تخر یب کا ری خد شہ ہے اس سے پہلے بھی شہر میں مختلف مقا ما ت پر چاند گا ڑیا ں ،لنڈا با زار ،مسلم لیگی رہنما اعظم ہیرا کے گھر اور دو کا نو ں میں آ تشزدگی ہو چکی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ذو لافقار نا می شخص نے آ را ء مشین لگا رکھی ہے جو رات کو کا ر خا نہ کو تا لہ لگا کر گھر چلا گیا وہا ں لکڑی ،پلا سٹک شیٹس اور فر نیچر بنایا جا تا ہے 10بجے را ت اہل محلہ نے اطلا ع دی کہ تمہا رے کا رخا نہ میں آ گ لگی ہو ئی ہے اور سا تھ میں فا ئر بر گیڈ کو اطلا ع کر دی ۔جس نے مو قع پر پہنچ کر آ گ پر قا بو پا لیا آ گ نے چند منٹو ں میں کا رخا نہ کو جلا کر خا کستر کر دیا ۔جس میں پو ری مشینری ،پلا سٹک شیٹس ،فر نیچر ،را ء میٹریل اور سب جل کر را کھ کا ڈھیر بن گیا ۔ذو الفقار نے خد شہ ظا ہر کیا ہے کہ کا رخا نہ میں آ گ تخریب کا ری کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔کیو نکہ اس پہلے لنڈا با زار ،مسلم لیگی رہنما محمد اعظم ہیرا ،درجنو ں چا ند گا ڑیو ں ،شیخ عنا یت کے سٹو ر کو بھی آ گ لگا ئی جا چکی ہے جبکہ کئی کا رو ں کے شیشے را ت کے وقت تو ڑ دئے گئے ۔عوامی سما جی حلقو ں نے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ تخریب کا ری کر نے والے ملز ما ن کو گرفتا ر کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے ورنہ شہر میں مز ید ایسی اور تخریب کا ریا ں ہو سکتی ہیں انہو ں نے کہا کہ یہ تخریب کا ری سو چی سمجھی منصو بہ بندی کے تحت پنجا ب میں حا لا ت خراب کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔(فو ٹو ہمرا ہ ہے )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شبا ب ملی پا کستان کا کرا چی سے پشا ور جا نے والا ترازو کا روا ں وزیر آ باد پہنچا
وزیر آ باد (جی پی آئی) شبا ب ملی پا کستان کا کرا چی سے پشا ور جا نے والا ترازو کا روا ں وزیر آ باد پہنچا تو با ئی پا س پر سینکڑو ں مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑیو ں پر سوار نو جوانو ں نے اسکا استقبا ل کیا ۔کا روا ں کی قیا دت شبا ب ملی پا کستان کے سیکر ٹری جنرل قیصر شریف ، نا ئب صدر عظیم بلو چ اور ضلعی صدر بشا رت صد یقی نے کی ۔کا روا ں وزیر آ باد میں دا خل ہو ا جس کا استقبا ل صدر شبا ب ملی صا بر حسین بٹ ،امیر جما عت اسلا می عبد الوکیل علوی ،فیض احمد ،محمد فارو ق مر زا ،زما ن حیدر چیمہ سمیت متعدد عہدیداران نے کیا ۔لو گو ں نے پھو ل نچھا ور کئے سیکر ٹری جنرل شبا ب ملی پا کستان قیصر شر یف نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ شبا ب ملی جما عت اسلا می کا ہرا ول دستہ ہے پا کستان بھر کے لا کھو ں نو جوان جما عت اسلا می کے محا فظ ہیں انشا ء اللہ ہما ری صلا حیتیں اسلا م کے لئے وقف ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ قو م 11مئی کو ترازو کے نشا ن پر مہر لگا کرملک کی تقدیر بد ل دیں ۔انہو ں نے کہا کہ چو رو ں لٹیرو ں سے لو ٹی دو لت واپس لی جا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کر پشن سے پا ک معا شرہ جما عت اسلا می ہی قا ئم کر سکتی ہے کیو نکہ 65سالہ دور میں اسکے کسی ایک بھی ممبر اسمبلی پر کر پشن کا کو ئی دا غ نہیں لگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایپکا کامرس کالجز یو نٹ ضلع گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عطاء اللہ باجوہ منعقد ہوا
وزیر آ باد (جی پی آئی) ایپکا کامرس کالجز یو نٹ ضلع گوجرانوالہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عطاء اللہ باجوہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مجلس عاملہ کی تشکیل دی گئی جس میں خالد محمود، رانا شعیب، حافظ ارشد علی اور انور علی قادری کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ ڈاکٹر شہزاد احمد کو نائب صدر مقرر
کیا گیا۔ علاوہ ازیں عطاء اللہ باجوہ کو گوجرانوالہ ڈویژن کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا گیا ۔ وہ ڈویژن بھر کے کامرس کالجزکا دورہ کر کے ڈویژنل سطع پر تنظیم تشکیل دین گے۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں محمد آصف خان، اے ڈی بابر، محمد مینر قادری، احسن رشید، خالد محمود، حافظ ارشد علی، ا ورا نور علی قادری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عطاء اللہ باجوہ نے کہا کہ کامرس کالجز کا ٹیوٹا سے علیحدگی کے کامرس ونگ میں کام کرنے والے کلیریکل سٹاف کی ترقی کا عمل مخدوش ہو گیا ہے۔ کیونکہ اس سے قبل کامرس اور ٹیکنیکل ونگ کی سینارٹی اکٹھی تھی جبکہ سپرینڈینٹ اور رجسٹرار کی آسامیاں صرف ٹیکینکل کالجز میں ہی تھیںاب کامرس ونگ کے کسی کالج میں بھی سپرنٹینڈینٹ اور رجسٹرار کی کوئی نہیں ہے۔ جس سے کامرس ونگ کے کلیریکل سٹاف کی ترقی کا عمل مخدوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا ہے کہ کامرس ونگ کے کلیریکل سٹاف کی ترقیوں کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے ْڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ کامرس کالجز میں سپرنٹینڈینٹ اور رجسٹرار کی آسامیاں دی جائیں۔