اضلاع کی خبریں 21.05.2013

دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے معاشرتی بے انصافیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ مفتی لیاقت علی
راولپنڈی،اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے غربت اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ کراچی میں بے گناہ عوام کے قتل عام کے پیچھے کون سے ہاتھ کارفرماہیں قانون نافذ کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے معاشرتی بے انصافیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ملک کی نئی جمہوری قیادت چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملک کی محب وطن جمہوری اکائیوں کو ساتھ لیکر چلے تو اس کے بہترنتائج برآمد ہونگے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے راولپنڈی اوراسلام آبادکے ضلعی عہدیداروں کے اجلاس کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے۔نئی قیادت عوام کومہنگائی، لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں قیام امن اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرنے کیلئے مصلحت پسند ی سے بالاتر ہوکر ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں۔ اب عوام باشعور ہوگئے ہیں اوچھے ہتھکنڈے دھونس، دھمکیاں انکی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ عوام ملک میں جمہوری سسٹم کو مضبوط و فعال دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پرعلامہ طاہراقبال چشتی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال،صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، علامہ وسیم عباسی،ملک عبدالرئوف ودیگربھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران کے زیر سرپرستی چلنے والے مدرسے کے منتظم اعلیٰ حافظ شہباز کا محمد اعجاز چوہدری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا
لاہور (جی پی آئی) میاں برادران کے زیر سرپرستی چلنے والے مدرسے کے منتظم اعلیٰ وصدر سیرت کمیونٹی لاہور حافظ شہباز کا ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر محمد اعجاز چوہدری ایم این اے کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر حافظ شہباز نے نو منتخب محمد اعجاز چوہدری کو این اے 108 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد دی ۔ حافظ شہباز نے محمد اعجاز چوہدری ایم این اے کو قرآن پاک کا نادرنسخہ تحفہ میں دیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پریس کلب مرزا خالد سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ عوام کے ساتھ ظلم اورسخت زیادتی ہے،مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ عوام نے عام انتخابات میں بے عملی کومستردکیااورپانچ سال تک لوٹ مارکرنے والوں کوعبرتناک انجام سے دوچارکیا۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ عوام کے ساتھ ظلم اورسخت زیادتی ہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پی پی پی کے رہنمائوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کونوازشریف حکومت کاتحفہ قراردیناشرمناک،جھوٹ اوربے بنیادہے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے رہنمائوں نے اپنی جماعت کی عبرتناک شکست کے بائوجودسبق نہیں سیکھااورآج بھی جھوٹاپروپیگنڈہ کرکے عوام کے ساتھ مذاق جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ اللہ نے چاہاتواقتدارکے پہلے دنوں میں ہی عوام مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کے طرزحکومت میں فرق دیکھ لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارسنبھالتے ہی عوام کوریلیف پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کاآغازکردیاجائے گا،مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات اورریلیف پہنچانے کیلئے سرجوڑکربیٹھی ہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ عوام سابق حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ اورجھوٹ کی سیاست کودفن کرچکے ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمران،اتحادی اوران کے حواریوں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف جھوٹاپروپیگنڈہ کیالیکن عام انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ(ن) کامقدربنی ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ اللہ نے مسلم لیگ(ن) کوعوام کی خدمت کاموقع دیا،ہم ایک ایک لمحے کوعوام کی زندگیوں میں بہتری لانے اورپاکستان کواقوام عالم میں باوقارمقام دلوانے کے لئے شب وروزمحنت پریقین رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تہذیبی اور ثقافتی ورثہ کی دیکھ بھال اور اسے محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے : نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ تہذیبی اور ثقافتی ورثہ کی دیکھ بھال اور اسے محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ نامور مصوروں کی تخلیق کردہ پینٹنگز ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ تاریخی پینٹنگز کی مناسب حفاظت اور دیکھ بھال ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ تاریخی پینٹنگز کا مکمل ریکارڈ مرتب ہونا چاہیئے اور ان ثقافتی فن پاروں کو محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جانا چاہیئے۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں لاہورآرٹس کونسل کے امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میںاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر سیاحت و آرکیالوجی سلیمہ ہاشمی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات، ریگولیشن، چیئرمین لاہور آرٹس کونسل عطاالحق قاسمی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل مختلف فنون کے فروغ کے حوالے سے لائق تحسین کردار ادا کر رہی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ آرٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آرٹ گیلری میں معروف مصوروں کے تخلیق کردہ شاہکار موجود ہیں، ان تاریخی پینٹنگز کی حفاظت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس قومی ورثہ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پینٹنگز کی حفاظت، انہیں مناسب طریقے سے رکھنے اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ٹھوس پلان مرتب کرکے جلد پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ سے فنکاروں کی مدد مستحسن اقدام ہے کیونکہ آرٹسٹ تہذیبی و ثقافتی ورثے کو فروغ دینے میں لائق تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فنون کی تعلیم و تربیت کیلئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نے آرٹ کے فروغ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، ترقیاتی امور اور دیگر معاملات کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور آرٹس کونسل مختلف کانفرنسوں اور پروگراموں کے ذریعے آرٹ کو فروغ دے رہی ہے۔ طلبا و طالبات سے معمولی فیس وصول کرکے انہیں مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے۔ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ذریعے طلبا و طالبات کو 3 ماہ کے کورسز کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے تحت گزشتہ برس 72 لاکھ روپے فنکاروں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ”نیو سکول پروگرام” میں سکولوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا
لاہور(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مستحق بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے ”نیو سکول پروگرام” میں شامل ہونے والے سکولوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق” نیو سکول پروگرا م ” میں توسیع کے چوتھے مرحلے میں 22منتخب اضلاع کے 221سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ کی گئی ہے ۔ یہ سکول پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی مالی معاونت سے مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے ۔ اس مقصد کے لیے ان سکولوں کے مالکان ، پرنسپلز اور اساتذہ کی تربیت کا مربوط پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بہترین سکول مینجمنٹ اور اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے طالبعلموں کو خوشگوار ماحول میں کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنا ہے ۔ اس حوالے سے ضلع ملتان کے چھ پارٹنر سکولوں کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ آج ملتان کے ایک نجی سکول میں منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں پارٹنر سکولوں کے مالکان و پرنسپلز اور اساتذہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید احمد اور محمد سلیم نے شرکاء کو مختلف تعلیمی امور اور سکول مینجمنٹ بہتر بنانے کے حوالے سے لیکچرز دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واسا پانی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کرے: محمد پرویز ملک
لاہور(جی پی آئی)رُکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں پانی کا بحران حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے کیونکہ لوگوں کو گھروں میں پینے اور وضو کرنے تک کے لیے پانی میسر نہیں۔ حکام پانی کے بدترین بحران پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں بلکہ دن رات ایک کرکے عوام کی مشکلات حل کریں۔ ایک بیان میں محمد پرویز ملک نے کہا کہ بجلی اور پانی کے بدترین بحران پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی سزا آج عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے اور حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں جو کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ہے۔ محمد پرویز ملک نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ، میاں محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ دی لیکن نگران حکومت کے آتے ہی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، آج اُن کے لیے نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی وضو تک کرنے کے لیے پانی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانچ سال تک عوام کے خون پسینے کی کمائی سے عیش عشرت کرنے کے بجائے سابق حکومت نے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کچھ کیا ہوتا تو آج حالات ایسے ہرگز نہ ہوتے۔ محمد پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالتے ہی انشاء اللہ تعالیٰ عوامی مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ موجودہ انتظامیہ عوام کو اُس کے حال پر چھوڑ دے۔ محمد پرویز ملک نے واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ جن ٹیوب ویلوں پر جنریٹر نصب ہیں انہیں ڈیزل کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں اور جن ٹیوب ویلوں پر جنریٹر موجود نہیں وہاں فوری طور پر کرائے کے جنریٹر لاکر لگائے جائیں اور عوام کو چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہمیشہ میاں محمد شہباز شریف کی ترجیح رہی ہے اور اُن لوگوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا جنہوں نے عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود میں کوئی کوتاہی برتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندرون شہر تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ہے، ماسٹر پلان کی سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائے: نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اندرون شہر تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔ لاہور والڈسٹی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ ہمارے تہذیبی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے لاہور والڈسٹی پراجیکٹ پر مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور والڈسٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر سیاحت و آرکیالوجی سلیمہ ہاشمی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات، ڈی جی لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ،ڈی سی او لاہور، ڈی جی آرکیالوجی ، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی اوقاف، متعلقہ افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبی و ثقافتی ورثہ صدیوں پرانی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتا ہے جس کی مناسب دیکھ بھال ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کے تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے سے متعلق ماسٹر پلان تیار کرنے کے لئے سفارشات جلد مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والڈسٹی پراجیکٹ کے عملے کی استعدادکار میں اضافے کی ضرورت ہے۔ منصوبے پرموثر عملدرآمد کیلئے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اپنے قواعد و ضوابط بنانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تاریخی مسجد وزیر خان اور شاہی حمام کو لاہور والڈسٹی پراجیکٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ڈائریکٹرجنرل لاہور والڈ سٹی پراجیکٹ اتھارٹی کامران لاشاری نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور والڈسٹی پراجیکٹ پر مرحلہ وار کام کیا جارہاہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں دہلی گیٹ سے چوک کوتوالی تک کا کام اسی سال نومبر میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیکیج ٹو، تھری اور فور پر کام مرحلہ وار پروگرام کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کے ماہرین لاہور والڈسٹی پراجیکٹ کے عملے کو جیوگرافک انفارمیشن سسٹم(Geiographic Information System) کی تربیت دیں گے جس سے اندرون شہر کا جیوگرافک انفارمیشن سسٹم مرتب کیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت علی خان سے آج تک سیاسی شخصیات کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے :چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان سے آج تک سیاسی شخصیات کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سے ہاتھ سیاسی شخصیات کو زندہ نہیں رہنے دینا چاہتے، سیاسی شخصیات نے ہمیشہ سیاسی فیصلے کئے ہیں، سیاستدان قوم کے نمائندے ہوتے ہیں یہ عوامی مسائل حال کرتے ہیں ان کا قتل قابل مذمت ہے، سیاستدانوں کے اہم فیصلوں کی وجہ سے قومیں ترقی کرتی ہیں قوم کی تعمیر میں سیاستدانوں کا اہم کردار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی کارکنوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ایم کیو ایم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔لندن میںبرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کی جانب سے جماعت اسلامی کے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔برطانوی شہریت کا حامل شخص کراچی کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے اور کھلم کھلا دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 11مئی کوکراچی میں انتخابات کے نام پر ٹھپہ مافیا سرگرم رہا۔فوج اور رینجر ز کاکردار محض تماشائی کے سوا کچھ نہیںتھا ۔کراچی میں شفاف انتخابات صرف دعوئوں کی حد تک محدود اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کو جتانے کا ذریعہ تھے۔دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑدیے گئے۔پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی70فیصدآبادی یومیہ ایک ڈالر کمارہی ہے انہیں دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔پیپلز پارٹی نے5سال مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھااورقومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑیا جاتا رہا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ نئی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔غریب عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔قوم سے کیے گئے وعدے بلا تاخیرپورے ہونے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نومنتخب ارکان اسمبلی کا ڈیئول کیرج وے پر اسفالٹ کے کام کا افتتاح
حجرہ شاہ مقیم(جی پی آئی)نومنتخب ارکان اسمبلی کا ڈیئول کیرج وے پر اسفالٹ کے کام کا افتتاح ۔ 39کلومیٹر سڑک 2ارب 38کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گی جسکی منظوری سید رضا گیلانی کی کاوش پر میاں شہباز شریف نے د ی تھی۔نومنتخب ایم پی ایز سید رضا علی گیلانی ،جاوید علائوالدین ،ایم این اے رائو محمد اجمل خاں نے اڈہ صالحوال کے مقام پر افتتاحی تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں کئے وعدوں کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے ، قائد میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کریگا مہنگائی بیروزگاری اور انرجی بحران کا خاتمہ ہماری قیادت کی اولین ترجیح ہے سابق اتحادی حکومت نے پانچ سال ملکی خزانہ لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا وسائل ہے نہیں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ہماری حکومت پہلے 100 دنوں میں ترقی کی جانب اپنا سفر شروع کردیگی ہماری کامیابی آپکے تعاون سے ہی ممکن ہوئی ہم نے کلین سویپ کرکے اوکاڑہ ضلع کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنادیا اوکاڑہ کی کارکردگی پر میاں محمد نواز شریف بہت خوش ہیں ہم گزشتہ روز الحمرا ہال لاہور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے نومنتخب پارلیمنٹرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ارکان پارلیمنٹ ایک دوسرے سے استفسار کرتے رہے کہ منظور وٹو کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنیوالا اوکاڑہ کا گروپ کدھر ہے جبکہ ہمیں میاں محمد نواز شریف نے اپنے پاس بیٹھایا ہوا تھا ، سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ سڑک کا افتتاح میاں شہباز شریف کے اس وعدے کی ایک جھلک ہے جو انہوں نے الیکشن سے قبل حویلی لکھا میں اپنی تقریر کے دوران کیا تھا کہ اگر اوکاڑہ والوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تو ا س ضلع کو لاہور بنادینگے انہوں نے کہا کہ سڑک جون 2013 تک مکمل ہوجائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین اسلام سے وابستگی ہی دنیاوی فتنوں سے بچائو اور آخرت میں سرخروئی کا ذریعہ ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانولہ (جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ دین اسلام سے وابستگی ہی دنیاوی فتنوں سے بچائو اور آخرت میں سرخروئی کا ذریعہ ہے۔ موت برحق ہے جانے والوں کیلئے قرآن خوانی، دردووسلام، صدقہ و خیرات اور دعائوں کے تحفے نچھاور کرنا ان کی مغفرت اور بلندی درجات کا سبب بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد غوثیہ میں جماعت اہلسنت کے ممتاز علام دین مفتی غلام نبی جماعتی کے بھائی اور محمد انور، محمد شاہد کے والد میاں اﷲ بخش مرحوم کے ختم قل شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا پیر سید محمد یوسف شاہ بخاری، مولانا خدا بخش، پیر سید کرامت علی شاہ، مولانا محمد حنیف چشتی، مدثر قادر صباح، پیر سید مختار حسین گردیزی، سید غلام مصطفےٰ گردیزی، حافظ گلزار احمد انجم، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، حافظ محمد اشفاق جماعتی، قاری ریاض سلطانی، عابد عمران کرمی، مولانا محمد حنیف چشتی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، حافظ خرم شہزاد جماعتی ودیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ موت کے بعد قبروحشر کی منازل کو آسان بنانے کیلئے حضور سرور کائنات کے اسوئہ حسنہ اور تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی بحران اور مصائب و مشکلات ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں۔ جھوٹ، منافقت، بددیانتی اور بدگمانی نے ہر چیز میں برکت ختم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت دونوں عالم میں سرخروئی اور خوشنودی خدا کا ذریعہ ہے۔ دن میں جتنی مرتبہ والدین کو پیارومحبت سے دیکھا جائے اتنی ہی مرتبہ مقبول حجوں کا ثواب ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لئے دی گئی قربانیاں رنگ لے آئیں :خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لئے دی گئی قربانیاں رنگ لے آئیں، نواز شریف کی تیسری وزارت عظمیٰ عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی ،مسلم لیگ ن کو دیا جانے والاایک ایک ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے استعمال ہو گا،،شریف برادران کا مقصد اقتدار نہیں عوام کی سچی خدمت ہے،اشتہاری مہم میں اربوں روپے جھونکنے والے نام نہاد لیڈر تما م تر حر بوں کے باوجود نواز شریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکا ل سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن گرجاکھ کے راہنماعابدبٹ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کے بحران میں فوری کمی ،ملک سے غربت ،مہنگائی و بیروزگاری کا خاتمہ، ملکی سرحدوں کی حفاظت، بد ترین اقتصادی صورتحال پر قابو پانااور عام آدمی کی انصاف تک رسائی سمیت مسلم لیگ ن کو بہت بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،میاں نواز شریف نے ملکی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا ہوا ہے اور وہ قوم کے ساتھ کیا ہوا ہر وعدہ پورہ کر کے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں والا خوشحال ملک بنائیں گے ،اس موقع پر عابد بٹ،بائو اکرا م اللہ ٹائیگر،ذوالفقار بٹ،حافظ یونس،عرفان بٹ،یحییٰ بٹ،افتخار علی بٹ،ابو بکر بٹ،عمر فاروق بٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحر یک انصا ف دہشت گر دی اور بد امنی کی مذ مت کر تی ہے:رانا شہزاد حفیظ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)تحر یک انصا ف دہشت گر دی اور بد امنی کی مذ مت کر تی ہے اور ملک میں امن و اما ن کے فرو غ کے لئے اپنی تر جیحا ت رکھتی ہے ۔پا کستان تحر یک انصاف ملک کی مقبو ل ترین سیا سی جما عت بن چکی ہے۔حلقہ این اے 98میں پی ٹی آئی کے ‘کارکنان ‘سپورٹران ‘عہدیداران اور ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پی
ٹی آئی کو ووٹ ڈالے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستان تحریک انصا ف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 98و سابق صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا شہزاد حفیظ اپنے آفس چنداقلعہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد عمران خا ں ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں ملک و قوم کو بحرا نو ں کی دلد ل سے با ہر نکا ل کر تر قی اور خو شحا لی کی را ہ پر گا مزن کر نا چا ہتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ میں حا صل ہو نے والے مینڈیٹ پر قوم کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور انشا ء اللہ خیبر پختونخواں سے دہشت گر دی ،بے روز گا ری اور پسما ندگی سے با ہر نکا ل کر وسیع پیما نے پر تر قی و خو شحا لی کے جا ل بچھا کر ملک و قوم کی خد مت کی جا ئے گی ۔رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ استحصا لی نطا م اور نا انصا فیو ں کے خا تمہ کے لئے پا کستان تحریک انصا ف جد و جہد جا ری رکھے گی اور تحریک انصا ف کی حکو مت خیبر پختونخوا ہ میں ما ڈل اور مثا لی حکو مت ہو گی ۔عوام نے پی ٹی آ ئی کو ووٹ دیکر تبدیلی کی بنیا د رکھ دی ہے ۔عمران خا ں کی قیا دت کھیل ،صحت ،تعلیم کے میدان کے بعد اب حکو مت سا زی کے عمل میں نما یا ں بہتری لا ئے گی ۔اس موقع پر عمران خان رہنما پی ٹی آئی قلعہ دیدارسنگھ’ صدر قلعہ ٹائون حافظ عامر’ چوہدری شعیب ڈھلو ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان تحر یک انصا ف ملک کی مقبو ل ترین سیا سی جما عت بن چکی ہے:راجہ عثمان اللہ خان
وزیر آ باد (جی پی آئی) پا کستان تحر یک انصا ف ملک کی مقبو ل ترین سیا سی جما عت بن چکی ہے۔تحر یک انصا ف دہشت گر دی اور بد امنی کی مذ مت کر تی ہے اور ملک میں امن و اما ن کے فرو غ کے لئے اپنی تر جیحا ت رکھتی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستان تحریک انصا ف کے مر کزی رہنما را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ نے مثمن بر ج میں صحا فیو ں سے ملا قا ت کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد عمران خا ں ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں ملک و قوم کو بحرا نو ں کی دلد ل سے با ہر نکا ل کر تر
قی اور خو شحا لی کی را ہ پر گا مزن کر نا چا ہتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ں میں حا صل ہو نے والے مینڈیٹ پر قوم کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور انشا ء اللہ خیبر پختونخواں سے دہشت گر دی ،بے روز گا ری اور پسما ندگی سے با ہر نکا ل کر وسیع پیما نے پر تر قی و خو شحا لی کے جا ل بچھا کر ملک و قوم کی خد مت کی جا ئے گی ۔را جہ عثما ن خا ن نے کہا کہ استحصا لی نطا م اور نا انصا فیو ں کے خا تمہ کے لئے پا کستان تحریک انصا ف جد و جہد جا ری رکھے گی اور تحریک انصا ف کی حکو مت خیبر پختونخوا ں میں ما ڈل اور مثا لی حکو مت ہو گی عوام نے پی ٹی آ ئی کو ووٹ دیکر تبدیلی کی بنیا د رکھ دی ہے عمران خا ں کی قیا دت میں کھیل ،صحت ،تعلیم کے میدان کے بعد اب حکو مت سا زی کے عمل میں نما یا ں بہتری لا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونیوالی سیاسی جماعت فوری لائحہ عمل تیار کرکے توانائی کے بحران پر قابو پائے
وزیر آ باد (جی پی آئی) عام انتخابات کے انعقاد سے تاحال بجلی اور گیس کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے مزدور طبقہ سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں بے چینی کی کیفیت سرایت کرتی جا رہی ہے۔بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونیوالی سیاسی جماعت فوری لائحہ عمل تیار کرکے توانائی کے بحران پر قابو پائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر آباد اور گردو نواح میں بجلی اور گیس کی بندش سے بے روزگاری کی لہر میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے اور مزدوری کرنے کے وقت بجلی اور نہ ہی گیس ہو تی ہے اور کارخانے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جس سے غریب اور مزدور کے گھروں کے چولہے حقیقتاً بجھ رہے ہیں اور قرض لیکر گزارہ ہو رہا ہے دوسری جانب روز مرہ اشیائے ضرورت کی دکانوں میں چوری کی وارداتیں بھی بڑھ رہیں ہیں عوام کے بھاری مینڈیٹ سے وجود میں آنے والی حکومت عوام کو کیا پیغام دے رہی ہے۔ سماجی عوامی حلقوںجن میں صنعتکاروں طاہر رفیق منہاس، محمد خالد مغل،سیٹھ نورالہی ،شکیل احمس اعوان ،عبدالزاق و دیگران نے کہا کہ اگر 18سے20گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی یہی صورت حال برقرا
رہی تو عوام گھیرائو جلائو کی طرف مائل ہو سکتے ہیں اور سڑکوں پر تصادم کی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔ شہریوں نے سابقہ اور نئی برسر اقتدار وجود میں آنے والی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کر نے کیلئے اقدامات کیا جائیں۔