اضلاع کی خبریں 22.05.2013
Posted on May 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بدترین لوڈشیڈنگ نگران حکومت کی سیاہ ترین ناکامی ہے۔ ملک عبدالرئوف
راولپنڈی،اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے رہنماملک عبدالرئوف نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ نگران حکومت کی سیاہ ترین ناکامی ہے۔ نئی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے۔قوم سے کیے گئے وعدے بلا تاخیرپورے ہونے چاہئیں۔بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے اور صنعت ، تجارت ، زراعت ، گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے ۔ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں لیکن بدانتظامی ، بد نیتی اور کرپشن نے عوام پرلوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیاہے ۔نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافہ عوام کے ساتھ ظلم اورسخت زیادتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کینٹ سیکرٹریٹ میںمصریال اورچوہڑہڑپال کے معززین علاقہ کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی70فیصدآبادی یومیہ ایک ڈالر کمارہی ہے انہیں دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔سابقہ حکمرانوں نے5سال مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھااورقومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا،سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑیا جاتا رہا۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔غریب عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔ 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہے ،بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونیوالی سیاسی جماعت فوری لائحہ عمل تیار کرکے توانائی کے بحران پر قابو پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کو انتخابات میں ہروانے کے لئے قومی سطح پر جو سازشیں کی گئی وہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے آ گئی :عرفان احمد
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اشتیاق ملک اور ترجمان تحریک انصاف لاہور عرفان احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابات میں ہروانے کے لئے قومی سطح پر جو سازشیں کی گئی وہ کھل کر پوری دنیا کے سامنے آ گئی تحریک انصاف کی قیادت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ اس وقت لوڈ شیڈنگ کا ہے جبکہ اس بحران کو حل کرنے کے دعوے دار اب اپنی جان چھڑا رہے ہیں اب عوام کے مسائل کا حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا عوام نے دنیا کی تاریخ کا ایک انوکھا الیکشن دیکھا ہے جس سے عوام کو اندازہ ہو چکا ہے کہ الیکشن کے نام پر ان کے ساتھ کتنا بڑا دھوکا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئی قیادت اپنے انتخابی دعووں کے مطابق ملک سے لوڈ شیڈنگ ،کرپشن، لا قانونیت ، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے اور نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوست ملک چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ چین دوست ملک ہے اس کے تجربات سے فائدہ اٹھا ناچاہئے۔بھارت سے دوستی کے خواب دیکھنے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع خالی نہیں جانے دیا۔کشمیر میں مظالم،بلوچستان میں راء کی مداخلت اور ہمارے دریائوں کا پانی چرانے والا ہمسایہ ملک پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتا۔چین کے ساتھ ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندرسے گہری ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام آئے۔ملک میں پائیدارامن کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں قومی سیاسی دھارے میں لانا ہوگا۔اگر امریکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کرسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟خارجہ و داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے فی الفور اقدامات کرے۔قیامت خیز گرمی میںعوام کو نہ بجلی میسر ہے اور نہ ہی پانی۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی ناقص کارکردگی کی بدولت عوام نے انہیں مسترد کیا ہے۔مسلم لیگ(ن)اتحادی حکومت کے انجام سے سبق سیکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔نگران دور حکومت میں ہونے والی کرپشن لمحہ فکریہ،ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے۔نیب کا ادارہ عملاً غیر فعال ہوچکا ہے۔ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی ملک سے قرض تیل لے کر توانائی کی ضروریات پوری کرنا رینٹل پاور منصوبے سے زیادہ خطرناک ہے:سید ناصر شیرازی
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جار ی بیان کے مطابق سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ کسی ملک سے قرض تیل لے کر توانائی کی ضروریات پوری کرنا رینٹل پاور منصوبے سے زیادہ خطرناک ہے پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کاواحد فوری اور قابل عمل راستہ ہے۔انہوں نے کہا ملکی سلامتی کے اہم ترین منصوبے کو پس پشت ڈالنے کی سازش انتہائی خطرناک ہے گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ مستقبل کی پاکستانی معیشیت کی شہ رگ ہے اور اگر نو منتخب حکمرانوں نے ان منصوبوں پر عمل درآمد میں سستی دکھائی تو بحران بڑھ جائے گا اور اْنہیں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کوئی ایسا قدم اْٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے جس سے ملکی سلامتی خطرے میں ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظریاتی سیاست وقتی دباؤ کے باوجود ہمیشہ زندہ رہتی ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نظریاتی سیاست وقتی دباؤ کے باوجود ہمیشہ زندہ رہتی ہے، اور حالات کے اُتار چڑھاؤ کے باوجود نظریہ کو کبھی شکست نہیں ہوتی۔ مصر، تیونس سمیت دنیا کے 12 اسلامی ممالک کی تاریخ گواہ ہے کہ فتح بالآخر حق کی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق وہ گزشتہ روز جماعتِ اسلامی پاکستان کی مرکزی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی امرائے جماعت نے انتخابی صورتِ حال کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔مرکزی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سراج الحق،ظفر جمال بلوچ ،میا ں مقصود احمد ،ڈاکٹر وسیم اختر،پروفیسر محمد ابراہیم خان،ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی،عبد المتین اخونزادہ،میاں محمد اسلم ،امیر العظیم،محمد حسین محنتی،اسامہ رضی،ڈاکٹر لیاقت علی کوثر،صاحبزادہ ہارون الرشید،سید بختیار معانی،محمد وقاص خان ،نصراللہ شجیع ,ڈاکٹر واسع شاکر نے شرکت کی۔سیاسی کمیٹی کی رائے میں کراچی میں انتخابات کا سرے سے انعقاد ہی نہیں ہوا۔ کراچی میں پورے انتخابی عمل کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے۔ اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ایک لسانی جماعت نے قبضہ کرکے اور ٹھپہ لگاکر بیلٹ بکس بھرے، اس لیے ان کا مینڈیٹ جعلی اور ناقابل تسلیم ہے۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔سیاسی کمیٹی نے انتخابی قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے امیدواران کی سطح پر کروڑوں روپے اور پارٹیوں کی سطح پر اربوں روپے کی تشہیری مہم کی بھی مذمت کی۔ سیاسی کمیٹی کی رائے میں سرمائے کی اس جنگ میں جماعتِ اسلامی حصہ دار نہیںبنی، جس کا اثر جماعتِ اسلامی کے انتخابی نتائج پر پڑا ہے۔سیاسی کمیٹی نے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ جماعتِ اسلامی نے باکردار، دیانتدار اور باصلاحیت امیدواروں کے سلسلہ میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔سیاسی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے کامیاب ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوران کو مبارکباددیتے ہوئے اس توقع اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی خدمت اورقرآن وسنت کے غلبہ کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے ۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کے عمل کی تفصیل بیان کی گئی۔ سیاسی کمیٹی نے جماعتِ اسلامی کو ملنے والی وزارتوں کی کارکردگی کو زیادہ شاندار بنانے اور صوبے کے عوام کے مسائل کو بہترانداز میں حل کرنے اور ان کی بہترین خدمت کے لیے بھی لائحۂ عمل تجویز کیااور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی ۔اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں امنِ عامہ کی صورتِ حال بہتر کرنے کے لیے امریکی بالادستی پر نظرثانی، طالبان سے مذاکرات کرنے اور کراچی میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس نے قومی اور صوبائی سطح پر مینڈیٹ حاصل کرنے والی جماعتوں سے کہا ہے کہ اب وہ کمرۂ امتحان میں داخل ہوچکی ہیں، اور ان کا منشور، ان کے دعوے اور وعدے اب عمل کے ترازو میں تلیں گے، اور لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، کرپشن کے خاتمے، امن و امان کے قیام، امریکی بالادستی سے نجات اور معیشت کی بحالی کے سلسلہ میں count-down شروع ہونے والا ہے۔ اجلاس نے آنے والی مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اگلے تین مہینوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ سیاسی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ جماعتِ اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا یونیورسٹی میںبھرتی کے دوران قانون کی خلاف ورزی اوربدانتظامی کی گئی ۔ محتسب پنجاب
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمود نے سرگودھا یونیورسٹی میںبھرتیوںکے دوران اقلیتوں کیلئے مختص5فیصد کوٹہ نظر انداز کئے جانے کوسنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے وائس چانسلرا وررجسٹرار سرگودھا یو نیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس آئینی اورقانونی خلاف ورزی کی وضاحت کریں اور تعین کریں کہ بھرتیوں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا ذمہ دار کون ہے۔محتسب پنجاب نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھرتیوں کے عمل کے دوران سرگودھا یونیورسٹی کی بدانتظامی ثابت ہو چکی ہے اوراخبارات میںسرگودھایونیورسٹی کی جانب سے مارچ 2010کے بعد بھرتیوں کیلئے دئیے گئے کسی اشتہارمیں بھی اقلیتی کوٹہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔محتسب پنجاب نے وائس چانسلراور رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق مارچ2010کے بعد کی گئی تمام بھرتیوں میں5فیصد اقلیتی کوٹہ شامل کرکے ایک ماہ کے اندر محتسب آفس کو رپورٹ کریں اور مستقبل میں بھرتیوں کے ہر عمل میں قانون کے مطابق 5فیصد اقلیتی کوٹہ کو یقینی بنائیں ۔محتسب پنجاب جاوید محمود نے یہ احکامات آل پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ یونیورسٹی ٹاؤن سرگودھا کے چیئرمین چوہدری مشتاق گل کی درخواست پر جاری کئے جس میں درخواست گذار نے اپیل کی کہ سرگودھایونیورسٹی میں بھرتیوں کے دوران اقلیتوں کے کیلئے مختص 5فیصد کوٹہ کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ توجہ دلانے کے باوجود کسی صورت قوانین اور قواعد پر عمل کرنے کو تیار نہیں ۔محتسب پنجاب نے سرگودھا یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اس ضمن میں جواب طلب کیا اورمعاملے کی انکوائری کی تو پتہ چلا کہ سرگودھا یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کی بھرتیوں کے دوران قواعد کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور شکایت کنندہ کی درخواست حقائق پر مبنی ہے۔محتسب پنجاب نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 260(3)(b)کی روشنی میں پنجاب حکومت نے 27مارچ 2010کو تمام سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے دوران اقلیتوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر عمل کرنا سرگودھا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس آئینی اورقانونی ذمہ داری یکسر نظرانداز کیا۔محتسب پنجاب نے کہا کہ ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے میں سرگودھا یونیورسٹی انتظامیہ کی بد انتظامی ثابت ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بھرتیوں کیلئے مارچ2010کے بعد شائع ہونے والے کسی اشتہار میں بھی اقلیتی کوٹہ کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔انہوں نے وائس چانسلر اور رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ ا س سنگین قانونی خلاف ورزی کی وضاحت کریں اور تعین کریںکہ اس خلاف ورازی کا ذمہ دار کون ہے ۔محتسب پنجاب نے وائس چانسلر اوررجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کومارچ 2010 کے بعد ہونے والی تمام بھرتیوں میں اقلیتی کوٹہ شامل کرکے ایک ماہ کے اندر محتسب آفس رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری ذاتی رائے میں نیٹو فورسز کو واپسی کا محفوظ راستہ دینا پاکستان کے مفاد میں ہے:سراج الحق
لاہور(جی پی آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور خیبر پختونخوا کے نامزد سینئر وزیر سراج الحق نے کہاہے کہ میری ذاتی رائے میں نیٹو فورسز کو واپسی کا محفوظ راستہ دینا پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ دشمن اگر ہمارے گھر سے نکلنا چاہتاہے تو اس کو روکنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہم نے خیبر پختونخوا کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔تحریک انصاف کو صوبے کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ، اس کو تسلیم نہ کرنا اخلاقی و سیاسی اقدار کے منافی ہے ۔ انتخابات میں کس نے کس کو ووٹ دیا ، اس سے بالاتر ہو کر منتخب ہونے والوں کو عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے فوری اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو جماعتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی خدمت کے جذبے کے تحت عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔منتخب ہونے والوں کو عوام کے ہاتھوں ہونے والے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے حشر کو سامنے رکھنا اور تاریخ سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ اور نوازشریف کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں اور باہمی مشاورت سے ملک کو غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد اور قیصر شریف شامل تھے۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستان خاص طور پر خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور امریکی ڈرون حملے ہیں جن میں صوبے کے ہزاروں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاہے اور لاکھوں کو امریکی ایما پر ہونے والے فوجی آپریشنز کی وجہ سے ہجرت پر مجبور کر کے بے گھر اور در بدر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کراچی ، کوئٹہ اور فاٹا میں ہو یا ملک کے کسی بھی حصے میں ، اس کا دکھ درد کراچی سے چترال تک 18کروڑ عوام محسوس کرتے ہیں اور دہشتگردی کا مسئلہ 18 کروڑ عوا م کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاسی و پارٹی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرکز ی حکومت کی مشاورت سے اس کا حل ڈھونڈے گی ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ ڈرون حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ جنر ل پاشا نے قومی اسمبلی میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف اشارہ کر کے کہاتھاکہ اگر ہمارے ”باس ”حکم دیں تو ہم ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے ڈرون گراسکتے ہیں ۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستانی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے پاکستان کو عالمی اداروں کی مدد سے ڈرون حملوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو جرأ ت اور حوصلہ دے تاکہ وہ عوام کو امن و امان کا تحفہ دے سکیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح ان کے دور حکومت میں سوویت یونین افغانستان سے نکلا تھا امریکہ بھی افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو جائے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی و نیٹو فوج کے خطے سے انخلا کے بعد پاکستان کی مسائل سے جان چھوٹ جائے گی ۔ سراج الحق نے طالبان سے مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ طاقت کے بلاجواز استعمال سے بستیاں اجڑ اور قبرستان آباد ہورہے ہیں ۔ صوبائی اور مرکزی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے مل کر مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہوگی ۔اس میں کریڈٹ لینے یا نمبر سکورکرنے کی بات کو چھوڑ کر خالصتاً انسانی ہمدردی اور عوام کے امن و سکون کے لیے ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے ۔لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ بجلی کا بحران شدت اختیار کر رہاہے ہر کسی کے پسینے بہہ رہے ہیں ۔ فیکٹریاں اور کارخانے بند پڑے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ معصوم بچے موم بتیوں کی روشنی میں پڑھنے پر مجبور ہیں ۔ گھروں اور مسجدوں میں پینے اور وضو کرنے کے لیے پانی دستیاب نہیں تمام پارٹیاں ملک و قوم کو ان مسائل سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے متحد ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی اور بلوچستان کے بعد لاہور میں علماء اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ نا قابل برداشت ہے:مجاہد عبدالرسول خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی اور بلوچستان کے بعد لاہور میں علماء اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ نا قابل برداشت ہے۔پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ کی اولادوں کا پاکستان میں قتل عام کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔حکمران اہلسنت کے خلاف چھپنے والے فرقہ وارانہ لٹریچر پر فوری پابندی لگائے۔ ،نگراںحکومت دہشت گردوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، انہوں نے کہا کہ اہل سنت کو پر امن اور محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ۔انہوںنے پنجاب کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ خرم رضا قادری شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام ریاستی وسائل استعمال میں لائے۔اور قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔ علامہ خرم رضاقادری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے اہلسنت میں سخت اضطراب اور تشویش پائی جاتی ہے۔اگر قاتل گرفتارنہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر سیمینار26مئی کوہو گا
لاہور(جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم پاکستان ،تحریک المدد یا رسول اللہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سیمینار26مئی بروز اتوار مین بازار شیخو پوریاں کھسہ مارکیٹ ٹیکسالی گیٹ میں ہو گا ۔جس میں خصوصی خطاب بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی (صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ)،علامہ سید خرم ریاض شاہ صدر (بزم مشتاقان رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم) مولانا مجاہد عبدالرسول خان (ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک)ودیگر علماء مشائخ خصوصی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کے ای ایس سی ناکام ہوگئی اسے فی الفور حکومتی تحویل میں لیا جائے : شفیع احمد
کراچی (جی پی آئی) پاسبان کراچی کے صدر شفیع احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ای ایس سی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی حکومت کے ای ایس سی کو فی الفور حکومتی تحویل میں لے ،محکمہ بجلی کی آمدنی اور اخراجات کو چیک کرنے کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے ،غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو بقایاجات معاف کرکے انہیں آئندہ بل کی ادائیگی کے قابل بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ،مشرف دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تیز رفتار میٹر نکالے جائیں ،چین سے سستی بجلی کا معاہدہ کرکے کے ای ایس سی کے معاہدے کو منسوخ کیا جائے اور محکمہ بجلی کو چین کے حوالے کیا جائے تاکہ شہریوں کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ صارفین کو ہر حال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ای ایس سی کی ذمہ داری ہے مگر کے ای ایس سی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی بجائے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور صارفین کوایوریج بل کے ذریعے لوٹنے پر ذیادہ توجہ دیتے آرہی ہے ، صارفین کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اذیتیں بھی دی جارہی ہیں اور من مانے طریقے سے اضافی چارجز بھی وصول کئے جار ہے ہیں،انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاجروں اور صنعتکاروں کے کاروبا ر کی تباہی،بڑی تعداد میںمزدوروں کے بے روزگار ہونے اور شہریوں کے سکون کا بیڑہ غرق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ای ایس سی پرائیویٹ ادارہ ہے مگر اس کے باوجود حکومت اور حکومتی اداروں کا مکمل تعاون حاصل کررہی ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے کہا کہ صارفین سے کے ای ایس سی کی نجکاری کا معاہد اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات نہ معلوم کیوں خفیہ رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بل کی ادائیگی سے قاصرصارفین نادہندہ نہیں تھے بلکہ بجلی کے ایوریج بل کی درستگی نہ کرنے کا عمل اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نادہندگان میں اضافے کی اصل وجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کے بعد ہی شہر بھر سے تانبے کی تاریں نکال کر غیر معیاری تاریں لگائی گئیں تانبے کی تاریں کہاں گئیں اس کی تفصیلات کو بھی خفیہ رکھا گیا آج شہر میں ناقص اور غیر معیاری تاروں کی وجہ سے جگہ جگہ فالٹ کی شکایات مل رہی ہیں اور اکثر پی ایم ٹیز انہی ناقص تاروں کی وجہ سے لوڈنہیں اٹھا پارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کا ڈرامہ اب ختم کیا جائے کیونکہ جن علاقوں سے کے ای ایس سی کو 100فیصد بل کی ادائیگی ہورہی ہے ان علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی جس سے اس ڈرامے کا پردہ فاش ہوچکا ہے،تصدیق اور تحقیق کئے بغیر صارفین کو بجلی چورکا لقب دیکر من مانے اضافی یونٹس پر مشتمل واجبات کی وصولی کے عمل کا بھی نوٹس لیا جائے،انہوں نے کہاکہ کم بجلی استعمال کرنے والوں کو چور اور ذیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو کم بجلی استعمال کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ نوریہ معین القرآن محلہ باغبانپورہ میں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس مبارک آج بعداز نماز عصر رات گئے تک منعقد ہو گا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جامعہ نوریہ معین القرآن محلہ باغبانپورہ میں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس مبارک آج بعداز نماز عصر رات گئے تک منعقد ہو گا۔ جس میں پیر محمد احمد ہاشمی،مولانا پیر ابو طاہر عبدالعزیز چشتی،صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی محمد حسین صدیقی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،قاری محمد اعظم چشتی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،مولانا نثار احمد چشتی،قاری محمد اکرام اللہ کیلانی،حافظ شفقات احمد،قاری غلام سرور حیدری،پیر محمد عارف سیفی،مہر سرفراز احمد،مہر محمد انور،محمد ریحانشجاع،حافظ محمد یعقوب فریدی،محمد جمیل اعظم بٹ،قاری یایسین نعیمی،غلام عباس چٹھہ اور عبدالمجید کیلانی خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمیعت علمائے پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں تو خرید لیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمیعت علمائے پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں تو خرید لیں۔قوم خالی خزانے کا بہانہ سننے کیلئے تیار نہیں۔ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ،دہشتگری،مہنگائی و بے روز گاری اور معاشرتی بے انصافیوں کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف جنرل پرویز مشرف کی ممکنہ جلا وطنی کا راستہ روکیں۔پاکستان میں اشارہ توڑنے والے کو سزا اور آئین توڑنے والے کو معافی مل جاتی ہے۔آئین شکن ایک بار بچ گیا تو دوبارہ
کٹہرے میں لانا مشکل ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا میاں نواز شریف کا پہلا امتحان ہو گا،مسلم لیگ ن کی کامیابی نے رہنمائوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ مشکلات کے بھنور میں پھنسے پاکستان کا رخ ترقی و خوشحالی،امن و سلامتی اور استحکام کی طرف موڑ دیں۔اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاضی محمد یعقوب رضوی،حافظ محمد رفیق قادری،مولانا محمد خالد حسن مجددی،صاحبزادہ عمارسعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لا لہ محمد اشرف بٹ کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
وزیر آ باد (جی پی آئی) لا لہ محمد اشرف بٹ(ریکس سینیما والے ) کی اہلیہ ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد افضل بٹ کی والدہ ،سا بق تحصیل نا ئب نا ظم میر ما جد علی سالا ر ،میر امجد علی سالا ر،میر ارشد علی سالا ر ،میر اسد علی کی چچی ،صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ کی مما نی مختصر علا لت کے بعد انتقا ل کر گئیں جنہیں ہزارو ں سو گوارو ں کی مو جو دگی میں آ با ئی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔نما ز جنا زہ میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ،ایم پی اے شو کت منظور چیمہ ،سا بق چیئر مین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈ ووکیٹ ،صدر مر کزی تنظیم تا جرا ں نا صر محمود اللہ والے ،چیئر مین نظر یہ پا کستان فا ئو نڈیشن با بو محمد عا مر رضا بٹ ،جما عت اسلا می کے ،محمد مشتاق بٹ ،صا بر حسین بٹ ،شو ہدری محمد یو سف ،خوا جہ محمد شعیب ،مہر طا ہر جا وید مٹھو ،شیخ صلا ح الدین ،محمد ارشد محمود سلیمی ،محمد شیراز میر ایڈ ووکیٹ ،ملک محمد شہبا ز کلیار ،ملک شکیل احمد ،حا فظ کو کب ،سیف اللہ بٹ ،و قا ص خا لد ہا شمی ،مقصو د ڈار،میر ایا ز عا مر ،چو ہدری محمد ریا ض ،آ صف محمود کلیر،خوا جہ رو حیل،شبیر جو نیجو ،را نا اختر جا وید ،مو لا نا محمد خا لد بٹ،طلعت حمید کٹھور ،مظفر احمد ڈار ،عبد الحفیظ بٹ ،عد یم حفیظ
اعجا ز احمد چیمہ ایڈ ووکیٹ ،زا ہد محمود ہا شمی اور شہر یو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔مر حو مہ کی رسم قل مو رخہ 23مئی بروز جمعرات صبح9بجے انکی رہا ئشگا ء ما ڈل کا لو نی میں ادا کی جا ئے گی۔