اضلاع کی خبریں 26.05.2013

پاکستانی حدود میں مزید ڈرون حملے ہرگزبرداشت نہ کیے جائیں۔ ثروت اعجاز قادری
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں مزید ڈرون حملے ہرگزبرداشت نہ کیے جائیں، نگراں حکومت اور نو منتخب حکومت ڈرون حملے روکنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے۔پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے، ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہیں۔امریکہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دے تاکہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کی کمر توڑ سکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سُنی تحریک ضلع اسلام آبادکے زیراہتمام عزم نو سیمینارسے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ نو منتخب حکومت کیلئے توانائی، معاشی بحران اور دہشتگردی جیسے گھمبیرمسائل بڑے چیلنج ہیں ،سابقہ حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی کی بناء پر عوام نے نومنتخب قیادت سے بھرپور امید یں لگارکھی ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا ملک کو بھنور سے نہیں نکال سکتی، تمام محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے یکجاہوجائیں۔پاکستان سنی تحریک ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے نومنتخب حکومت کے مثبت فیصلوں کا بھرپور ساتھ دیگی۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب قیادت عوام کی خواہشات و منشاء کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے تاکہ عوام میں مایوسی ختم ہو اور جمہوری قدروں کوبھی فروغ مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” نے آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے معاملات سے الگ ہونے کا مطالبہ کر دیا
لاہور(جی پی آئی)” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” نے آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے معاملات سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21جون کو بی بی شہید کی سالگرہ کے دن سے پارٹی کی از سر نو بحالی کی تحریک آغاز کیا جائیگا ،دیرینہ کارکنوںں کو پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے متحد کرکے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کریں گے ۔ اس سلسلہ میں اہم اجلاس موومنٹ کی مرکزی کوارڈی نیٹر ناہید خان کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈاکٹر صفدر عباسی’ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری’ اویس بخاری’ سلیم خان’ چوہدری اسلم’ سہیل ہنجرا ‘ آفتاب ورک اور شہزادہ عالمگیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ذوالفقار بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست آصف علی زرداری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، پورے ملک کی جماعت کو صرف اندرون سندھ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ 21جون کو ملک بھر میں بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ جوش و جذبے اور نئے عزم کیساتھ منائیں گے ۔ اسی روز شہید بھٹو اور بی بی شہید کی پیپلزپارٹی کی از سر نو بحالی کے لئے تحریک کا آغاز کریں گے اور ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے انکے گھروں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید او ربی بی شہید کے جیالوں کو پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے متحد کر کے عوام کی پیپلز پارٹی کو دوبارہ زندہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری خود کو پیپلز پارٹی کے معاملات سے الگ کریں تاکہ عوام او رکارکنوں کا اس پارٹی پر اعتماد بحال ہو سکے ۔ ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کے لئے سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں اور اسکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں محمد نواز شریف حلف اٹھاکر انرجی کا بحران حل کردینگے۔۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی زرداری حکومت کی طرف سے پیدا کردہ گیس اور بجلی کا بحران حل کریں گے ملک اس وقت بجلی کی دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے کاروباری زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ انڈسٹری بند ہونے سے مزدور بیروز ہیں۔مسلم لیگ (ن) ملک کو اندھیروں سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی۔ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بن چکا ہے اور (ن) لیگ اقتدار میں آنے کے بعد جنگی بنیادوں پر بجلی کے بحران کے حل کیلئے اقدامات کرے گی مسلم لیگ ن کی کوشش ہو گی کہ جلد ازجلد ملک کو بجلی کے بحران سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو اقتدار میں آکر پورا کیا جائے گا کیونکہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمیشہ ملک کو معاشی لحاظ سے محفوظ بنایا ہے اور غریب عوام کے مسائل کو بھی ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کیا گیا ہے۔ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ا ن خیالات کا اظہارمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کر کے مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پا کر عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر دنیا میں کھویا ہوا وقار بحال کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے پورے کریگی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کادور واپس آئے گا۔تمام جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز کامیابی کے عوامی فیصلے کو قبول کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی نا اہلی اور عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے اْچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے:سید اسد
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی نے ملکی تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کو نگران حکومت کی نااہلی اور عوام کو الیکشن کمیشن کی دھاندلی سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی نا اہلی اور عوامی غیض و غضب سے بچنے کے لیے اْچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس کی مثال حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ ہے۔تاکہ عوام باقی تمام معاملات بھول کر بجلی لوڈ شیڈنگ پر توجہ مرکوز رکھیں یہی پالیسی جب روس میں حکومت کے ظلم و تشدد کے خلاف لوگ کھڑے ہوئے تھے تب کمیونسٹ حکومت نے اپنائی تھی کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری میں اتنا اضا فہ کرو کہ لوگ حکومت اور اس کی پالسیوں کی مخالفت کی بجائے اپنے روزمرہ کے معاملات میں ایسے گرجائے کہ حکومتی پالسیوں کے بار ے میں سوچ بھی نہ سکیں لہذا اس وقت نگران حکومت عین اْسی فارمولے پر عمل پیراہے تاکہ الیکشن کے دھاندلی ایشو سے تو جہ ہٹا ئی جائے لیکن ان نا اہل حکمرانوں کو یہ اندازہ نہیں کہ جب عوام اپنے حق کے حصول کیلئے جب گھروں سے نکلیںتو ان شیشے ک محلات میں مقیم رہزانوں سے اپنا حق لے کر ظالموں اور املک دشمنوں کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بدتریں لوڈ شیڈنگ پر فوری نوٹس لیں اور شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کڑی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
21.22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو نفسیات مریض اور حکمرانوں کو بے حس بنا دیا ہے:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور (جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہاہے کہ 21.22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو نفسیات مریض اور حکمرانوں کو بے حس بنا دیا ہے۔بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ملک کو معاشی خود کش حملوں سے بچانے کیلئے حکمرانوں کو زبانی جمع خرچ کے علاوہ اب کچھ کرنا چا ہئے۔مائیں اپنے بچے فروخت کرنے اور والدین خود سوزیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔عوام کوفاقہ کشی نے جرائم اور ضمیر فروشی پر مجبور کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز شاہدرہ ٹاؤن میں ذمہ دران کے اہم اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات اور عز ت کی خاطر آپس میں صلح کا ڈرامہ بھی مکمل کر لیا ہے مگر عوام کی بد حالی پر کسی کو توجہ دینے کی کو ئی فرصت نہیں ہے۔شدید گرمی اور مہنگائی میں عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔حکمرانوں کے دعوے اور جھوٹے وعدے ملکی ترقی اور خو شحالی کے ضامن نہں ہو سکتے ۔لوڈشیڈنگ پر اگر قابو نہ پا یا گیا تو عوام ”رائیوینڈیوں ”کے محل کا بھی محاصرہ کر سکتے ہیں۔اس موقع پر لاہورسٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نوازقادری کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ادارہ صراط مستقیم پاکستان ،تحریک المدد یا رسول اللہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سیمینارآج 26مئی بروز اتوار مین بازار شیخو پوریاں کھسہ مارکیٹ ٹیکسالی گیٹ میں ہو گا ۔جس میں خصوصی خطاب بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی (صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ)،علامہ سید خرم ریاض شاہ صدر (بزم مشتاقان رسولۖ) مولانا مجاہد عبدالرسول خان (ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک)ودیگر علماء مشائخ خصوصی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے: نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ میں حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میڈیکل اور ہیلتھ کئیر کے شعبہ پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ مجھے آج یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری سالانہ ہیلتھ ٹرائیگون کانفرنس میں شرکت کرکے دلی خوشی ہو رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہیلتھ کئیر کے شعبہ میں ایک خوش آئند اقدام ہے۔وہ آج یونیورسٹی آف لاہور رائے ونڈ میں دوسری سالانہ ہیلتھ ٹرائیگون کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد حسین، سینئر پروفیسرز، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، ماہرین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات بہتر بنا کر عوام کو معیاری علاج معالجہ فرہم کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی نگہداشت پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی جتنی مغربی ممالک میں دی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوسٹ آپریشن کئیر پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے اور انہیں علاج معالجہ کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مغربی ممالک میں مریضوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا نظام وضع کیا گیا ہے لیکن پاکستان میں ہیلتھ انشورنس جیسا نظام موجود نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی ہیلتھ انشورنس کے نظام کو متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خواتین کسی بھی شعبہ میں مردوں کے مقابلے میں پیچھے نہیں۔ تاہم میری خواتین سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے میں متحرک کردار ادا کریں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد گھرداری کے ساتھ عملی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں جس کی ملک و قوم کو اشد ضرورت ہے۔ انہو ںنے کہا کہ بلاشبہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیںاور ان کے فعال کردار کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد گھر نہیں بیٹھنا چاہیئے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کی بدولت دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے اور اقوام کی ترقی میں زبانوں کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ انگریزی زبان پر دسترس رکھنا بہت ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ہمیں اپنی قومی اور مادری زبان کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی گلوبل زبان بن چکی ہے اور انگریزی کو لینگوئج آف بزنس اینڈ ٹریڈ بھی کہا جاتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری نئی نسل بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے انگریزی زبان کی مہارت حاصل کرے اور دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری سالانہ ہیلتھ ٹرائیگون کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین محمد اویس رئوف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر محمود احمدقاضی نے وزیراعلیٰ کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی ملک کیلئے باعث افتخار ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور کی فکلیٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ”فارماکو ویجیلنس” کے موضوع پر پریزنٹیشن دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عصر حاضر میں ممالک اور قوموں کے تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے ،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ممالک اور قوموں کے تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے۔ اقتصادی، تجارتی اور معاشی مراسم اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ افریقہ کے ممالک گولڈ، ڈائمنڈ، آئل اور دیگر معدنی دولت سے مالا مال ہیں۔ پاکستان میں پہاڑ، دریا، صحرا اور قیمتی معدنیات موجود ہیں۔ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ افریقہ ایک ارب نفوس پر مشتمل خطہ ہے اور بہت بڑی تجارتی مارکیٹ ہے۔ پاکستان کی مصنوعات افریقی ممالک برآمد کرکے کثیر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں افریقہ کے ممالک کی مصنوعات کی نمائش خوش آئند ہے اور اس نمائش کے انعقادسے پاکستان اور افریقی ممالک کے تجارتی و اقتصادی تعاون میں اضافہ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار آج لاہورایوان صنعت و تجارت میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب اورنمائش “افریقہ شو 2013 ” کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایڈوائزر برائے ٹیکسیشن ضیاء حیدر رضوی، کینیا کی ہائی کمشنر و پاکستان میں افریقی گروپ کی ڈین مسز مشی ماسیکامواٹساہو (Mrs. Mishi Masika Mwatsahu) ، افریقی ممالک کے سفیروں و ہائی کمشنرز، لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر فاروق افتخار، سینئر وائس پریذیڈنٹ عرفان اقبال شیخ، وائس پریذیڈنٹ میاں ابوذر شاد ، افتخار علی ملک،دیگر عہدیداران اور بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے زیراہتمام افریقہ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ افریقی ممالک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور اپنی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ افریقی ممالک کے سفیر اور ہائی کمشنرز آج تقریب میں موجود ہیں۔ افریقی ممالک کی جانب سے لاہور میں لگائی گئی مصنوعات کی نمائش مستحسن اقدام ہے جس سے پاکستان اور افریقہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ادارے تو موجود ہیں لیکن برآمدات بڑھانے کی جانب توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افریقی ممالک نے سیاحت کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو بہتر بنایا ہے، پاکستان میں بھی سیاحت کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ یہاں پہاڑ، دریا، تاریخی مقامات، صحرا اور خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے سیاحت کے فروغ پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افریقہ کے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ ملکی برآمدات اور سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا نے متاثر کن جدوجہد کی اور یہی وجہ ہے کہ دنیا انہیں ایک بہت بڑے سٹیٹسمین (Statesman)کے طور پر جانتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے افریقی ممالک کے عوام کو افریقہ ڈے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد نگران سیٹ اپ کا مینڈیٹ تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اپنی قومی ذمہ داری نبھانے میں سرخرو ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے اور متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کیلئے جو کچھ بھی انسانی بس میں تھا کیا گیاہے۔ افریقہ ڈے کے موقع پر نمائش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ افریقی ممالک کی مصنوعات کی نمائش اچھا اقدام ہے جس سے حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک نے تجارت کو اہمیت دی ہے اور برآمدات بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں لیکن پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹی صنعتیں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر فاروق افتخار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ بڑی تجارتی مارکیٹ ہے پاکستان کو افریقہ کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتی سطح پر تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے بڑھانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے کیلئے افریقہ فرینڈلی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔ طلبا، سکالرز، ڈاکٹرز اور بزنس مینوں کے وفود کے باہمی تبادلوں سے تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان میں کینیا کی ہائی کمشنر مشی ماسیکامواٹساہو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے عبور کرنا پاکستان میں جمہوریت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افریقی حکومت اور عوام کے دوست ہیں۔ لاہور میں افریقہ ڈے کا انعقاد اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے مابین دوستی کا رشتہ قائم ہے اور تجارتی تعاون روز بروز بڑھ رہا ہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کے ہمراہ نمائش” افریقہ شو2013ء “کا افتتاح کیا اور مختلف ممالک کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے:عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک دن ضائع کیے بغیر لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے جن پر حکومت سنبھالتے ہی عملدرآمد کا آغاز ہو جائیگا۔ مسلم لیگ ن عوام کو درپیش بجلی کی بندش کی موجودہ تکلیف شدت سے محسوس کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے گنے کے پھوگ سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے پیشرفت کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو اپنی سفارشات پیش کرے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بجلی بحران پر قابو پانے میں بہت سنجیدہ ہے اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران کے حوالے سے بھی بات چیت کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) ملک میں روشن انقلاب لائے گی۔ عوام کو ریلیف ملے گا۔ میاں نصیر احمد
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ پی پی 155 کے نو منتخب ایم پی اے میاں نصیر احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت ملک بھر سے منتخب ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں نصیر احمد گزشتہ روز حلقہ 155 میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی طرف سے جیتنے کی خوشی میں جشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) لوڈشیڈنگ سے خاتمے کو اولین ترجیح دیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ماضی میں حکومتی کارکردگی اور شہباز شریف کی پانچ سالہ کارکردگی کی گواہ ہیں کہ نواز شریف’ شہباز شریف ملک میں روشن انقلاب لائیں گے۔ میاں نصیر احمد نے کہا کہ نواز شریف کی موٹر ویز اور شہباز شریف کی میٹرو بس جیتے کامیاب منصوبوں کے بعد ان پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط آبادیوں کو بالخصوص صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ نواز شریف نے خادم اعلیٰ شہباز کو حکومتی سطح پر اس سلسلے میں تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی جماعت اپنے نام و نشان سے حصہ لے گی:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روز سیاسی کنونشن منصورہ آڈیٹوریم میںمنعقد ہوا۔کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اصولی اور نظریاتی جماعت ہے۔جماعت اسلامی کا اپنے پرچم اور نشان پر الیکشن لڑنا اچھی کوشش ہے۔پورے ملک میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے اس پالیسی کو سراہا ہے۔انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی جماعت اسلامی اپنے نام و نشان سے حصہ لے گی۔خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومت سازی کا ہم نے فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی اپنا پارلیمانی گروپ بنائے گی۔ہم آئندہ پانچ سال کے لئے مشاورت کے ساتھ بہتر حکمت عملی تشکیل دیں گے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا پیغام اور دعوت الیکشن کے ذریعے پورے ملک تک پہنچاہے۔بلدیاتی انتخابات کی ہمیں آج ہی سے تیاری کرنی چاہئے۔اس حوالے سے ہمیںمسلسل کام اور جدوجہدکی ضرورت ہے۔بلدیاتی الیکشن کے لئے مناسب حکمت عملی تشکیل دیں گے۔انشاء اللہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ہمیں حوصلے اور عزم کو مضبوط بنانا چاہئے۔جیسے امام حسن البنائ کی تحریک عرب ممالک میں کامیاب ہوئی اسی طرح انشاء اللہ سید مودودی کی تحریک پاکستان اور دیگر ممالک میں کامیابی حاصل کرے گی۔تقریب سے نذیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں نے سینئر صحافی ذوالفقار راحت کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،صدر جاوید ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی،صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ،صدر لاہور عبدالعلیم خان اور تحریک انصاف میڈیا ٹیم اشتیاق ملک، نوید احمد، عرفان احمد، رانا اختر حسین اور عمر خان نے سینئیر صحافی ذوالفقار راحت کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی پیغام میں رہنمائوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے شبیر سیال، اشتیاق ملک اور عرفان احمد نے گجرات میں وین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال، اشتیاق ملک اور ترجمان لاہور عرفان احمد نے گجرات میں وین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا یہ خوفناک حادثہ ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ،ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے گاڑیوں میں لگے ناقص سلنڈر کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے اس واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تحریک انصاف اس حادثے میں ہلاک ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کی صبر وجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن پر تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں ازالہ کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے: پاکستان مسلم لیگ
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر شکایات کی تحقیقات اور ان کے ازالہ کیلئے قومی کمیشن قائم کیا جائے جو 30 دن میں اپنا کام مکمل کرے۔ یہ متفقہ مطالبہ یہاں پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں چاروں صوبوں اور گلگت و بلتستان کے قائدین، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر کامل علی آغا، ایس ایم ظفر، خالد رانجھا اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ مرکز اور چاروں صوبوں میں جاندار اور فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے یک زبان ہو کر اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے نتیجہ میں نہ صرف عام انتخابات میں بلکہ پارٹی کو داخلی سطح پر بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا اصرار تھا کہ ان حالات میں آئندہ تمام امور پر آزادانہ فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے مرکز اور صوبائی اسمبلیوں کے اندر اور باہر پیپلزپارٹی کے بغیر اپنا کردار مؤثر طور پر ادا کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر صوبہ میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی اور مخلص قائدین اور سرگرم کارکنوں کو کلیدی کردار اور اہم ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ اجلاس کے فیصلہ کے مطابق ہر سیاسی جماعت نے عام انتخابات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ یہ فری اینڈ فیئر نہیں تھے۔ ان حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ پولنگ اور گنتی میں دھاندلیوں، بے قاعدگیوں اور دیگر سنگین شکایات کے ازالہ کیلئے مناسب راستہ قومی کمیشن کا قیام ہے جو جہاں ضروری سمجھے ری کائونٹنگ، ری پولنگ اور نادارا سے فنگر پرنٹس کی چیکنگ کا حکم دے۔ اجلاس میں گجرات میں سکول وین کے حادثہ میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ محسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کامیاب امیدواروں اور اجلاس میں بھرپور شرکت پر قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم عوام اور پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گے، ہمارے پاس مختلف حلقوں میں دھاندلی کے بارے ثبوت موجود ہیں اور ہم الیکشن کمیشن کے پاس یہ ثبوت لے کر جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی قائدین کو متاثرین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے بھی کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حالات سے مایوس نہیں، سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر مؤثر اور فعال کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انور علی چیمہ، غیاث میلہ جیسے ارکان اسمبلی جو کبھی نہیں ہارے، ہمارے ان ارکان کی فتح بھی ان سے چھینی گئی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم میں سچ بولنے اور سچ سننے کی ہمت ہے آج کا یہ پرجوش اجتماع ثابت کرتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا کردار قومی سیاست میں کم نہیں اور ہم بھرپور کردار کریں گے، ہم اپنی غلطیوں کا تعین کرنے کے علاوہ ان سے سبق سیکھیں گے۔ سینیٹر سعید مندوخیل، انتخاب خان چمکنی، حلیم عادل شیخ، طارق بشیر چیمہ، میر ہمدان بگتی، چودھری ظہیر الدین، غیاث میلہ، سردار خان کاکڑ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، مولانا شبیر، خالد نبی اور دیگر قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کی سزا پیپلزپارٹی کے ساتھ اے این پی اور پاکستان مسلم لیگ کو بھی ملی، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی تقریریں بھی انتخابی دھاندلی کا حصہ تھیں اور رات 11 بجے کے بعد نتائج تبدیل کر کے ہماری جیتی ہوئی نشستیں بھی چھین لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ حلقوں میں دوبارہ گنتی اور انگوٹھے کی شناخت ہونی چاہئے، بزرگ نگران وزیراعظم اور بزرگ الیکشن کمشنر کو اپنی عزت بچانے کیلئے یہ دونوں کام کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات نے 1977ء کی دھاندلیوں کی یاد تازہ کر دی۔ 2008ء کی طرح پاکستان مسلم لیگ کا مینڈیٹ 2013ء میں بھی چوری کیا گیا لیکن ہم دل برداشتہ نہیں ہوں گے اور پارٹی کو فعال اور متحرک کر کے عوام سے جھوٹے وعدے کرنے اور جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چک رامداس واہنڈو کے معروف سماجی راہنما ڈاکٹر محمد بلال اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)چک رامداس واہنڈو کے معروف سماجی راہنما ڈاکٹر محمد بلال اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نما ز جنازہ میں علاقہ بھر کے ممبران اسمبلی زمینداروں اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن ایک جذبے اور مشن کا نام ہے:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک جذبے اور مشن کا نام ہے، میاں برادران ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال لیں گے، اندھیرے صرف چند دن کے مہمان ہیں،انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں روشنی اور امن کی خوشبو لوٹ آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خود تاریکی کا حصہ بن گئے، عوامی مسائل سے نظر یں چرانے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہچان عوامی خادم کی ہے، حلقہ کو مثالی بنانا میرا مشن ہے، میرا موجودہ دور تعمیر و ترقی میں ریکارڈ ثابت ہوگا۔اس موقع پر بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی مفاد کی خاطر دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سماجی رہنما سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کی خاطر دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے، اندھیروں میں گھری عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام جماعتوں کو مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، میاں برادران افہام و تفہیم کی سیاست کے علمبردار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت دلا کر حالات کا رخ بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے نظریں چرانے والے آج ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، عوامی عدالت نے سب سے بہترین احتساب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ سے میدان سیاست میں آیا ہوں، انشاء اللہ یہ سفر جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظام مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے بغیر پاکستان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے بغیر پاکستان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔مولود کعبہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کا دور خلافت اور تعلمیات مسلم حکمرانوں کیلئے مشل راہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کی ولادت کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر دائود رضوی،مفتی غلام نبی جماعتی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفرازاحمد تارڑ،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،حافظ محمد رفیق قادری،قاضی محمد یعقوب رضوی،حافظ آصف علی اویسی اور دیگر نے خطاب کیا،مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مزید کہا کہ فاتح خبیر حضرت سیدنا علی المرتضی نے نہ صرف حق و باطل کے معرکوں میں اپنی شجاعت و بہادر کے جوہر دکھائے بلکہ علم و فضل اور عدالت و انصاف میں بھی بے مثال خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا علی شیر خدا کی حیات طیبہ زندگی کے ہر شعبہ میں مسلمانوں کیلئے مشل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ نے حقانیت کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں جب تک دنیا قائم ہے حیدر کی کراری شجاعت،بہادری،سخاوت اور عدالت و انصاف کے کارنامے زندہ رہیں گے،ملت اسلامیہ کو جبر و استداد کا مقابلہ کرنے کیلئے دامن حیدر کرار کو تھامنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا الحاج محمد حسین شیخوپوری کیلانی کا سالانہ عرس مبارک آج شاہ جمال میں منعقد ہو گا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا الحاج محمد حسین شیخوپوری کیلانی کا سالانہ عرس مبارک آج 9بجے صبح شاہ جمال میں منعقد ہو گا،جسکی صدارت الحاج پیر سید عظمت شاہ بخاری کریں گے،اس موقع پر نامور علماء کرام بھی خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں لٹیروں اور اندھیروں کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں لٹیروں اور اندھیروں کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے، عوام نے 11مئی کو لٹیرے بھگا دیئے،مسلم لیگ ن عنقریب اندھیرے بھی مٹا دے گی،نواز شریف کی جرات ،حکمت اور دیانت والی قیادت تاریکیوں کو اجالوں میں بدل کرعظیم تر پاکستان کی منزل حاصل کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتہ باجوہ سے مسلم لیگی کارکن افضل مغل کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے مردہ ڈھانچوں میں جان ڈالنے کے لئے مسلم لیگ ن کی ٹیم سچی نیت اور جذبہ ء حب الوطنی کے تحت کام کرے گی اور انتھک محنت کر کے ملک کا مقدر بدل دے گی،انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم میں انہیں عوام کی جانب سے ملنے والی عوامی پذیرائی ناقابل فرا موش ہے،عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کرکے ملکی ترقی وخوشحالی پر مہر ثبت کردی ،الیکشن میں بری طرح ہارنے والے شدت غم میں مبتلا ہو کر عوامی میندیٹ کی توہین کر رہے ہیں اور بلا ثبوت دھاندلی کا واویلاکرکے ا پنا غم غلط کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عوام کے ہاتھوں پٹے ہوئے ایسے عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، اس موقع پر طیب مغل،شکیل سرور،محمد جاوید،محمد اسلام،ڈاکٹر اشفاق بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستانی قو م کو پستی کی جا نب دھکیلا جا رہا ہے :صابر حسین بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی) شبا ب ملی وزیر آ باد زون کے صدر صا بر حسین بٹ نے کہا ہے کہ پا کستانی قو م کو پستی کی جا نب دھکیلا جا رہا ہے ۔بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے قو م کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے وہ وزیر آ باد سٹی کے ذمہ داران کے جا ئزہ اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔صدارت قا ئمقا م سٹی صدر محمد عقیل نے کی جبکہ اس مو قع پر عمران عصمت چو ہدری ایڈ ووکیٹ ،محمد فاروق مرزا ،ندیم صا دق تا رڑ ،زما ن حیدر چیمہ،نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر سٹی صدر رضوان رحما نی کی علا لت کی وجہ سے محمد عقیل کو قا ئمقا م صدر بنا یا گیا جبکہ یو سی25/1کے لئے لئیق احمد ،26/2 حا فظ محمد عثما ن ،27/3 حکیم عا مر بٹ ،28/4 اویس جا وید ملک 29/5 مرزا افتخا ر بیگ کو صدر مقرر کیا گیا جبکہ پندرہ یو م کے اندر پو لنگ اسٹیشن کی سطع پر تنظیم سا زی کا حدف مقرر کیا گیا ۔اس مو قع پر گز شتہ کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا بلد یا تی انتخا با ت کے سلسلہ میں بھی منصو بہ بندی کی گئی اور طے پا یا کہ ہر سطع پر نو جوانو ں کی تنظیمو ں کو فعا ل بنا یا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدنا حضرت علی المر تضیٰ نے ہمیشہ نبی اکرم ۖ کے شانہ بشا نہ اسلا م کی تر قی و تر ویج میں اپنا کردار ادا کیا:علامہ محمد حسین جلوی
وزیر آ باد (جی پی آئی) ممتا ز عالم دین علا مہ محمد حسین جلو ی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المر تضیٰ نے ہمیشہ نبی اکرم ۖ کے شانہ بشا نہ اسلا م کی تر قی و تر ویج میں اپنا کردار ادا کیا ۔دوران جہا د عظیم مجا ہد اسلا م ،کا تب وحی خلیفہ رسولۖ اور شفیق با پ کے طور پر آ پ کی ذات ہمیشہ مسلما نو ں کے لئے مشعل را ہ ہے ۔آ پ کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہو کر مسلما ن عا لم کفر کا ڈٹ کر مقا بلہ کر سکتے ہیں ۔وہ یو م حضرت علی کے مو قع پر جس معہ مسجد اثنا ء عشری میں سپا ء صحا بہ علی اکبر محلہ شاہ صدق کے زیر اہتما م تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر سید علی عمران بخا ری،سید سیدین شا ہ،چو ہدری طا ہر محمود ،محمد ارشد چشتی ،خا ور حسین بٹ ،شیخ بشا رت علی ،فیا ض معظم نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر کیک بھی کا ٹا گیا علا وہ ازیں
حضرت علی کا یو ولا دت کے سلسلہ میں اما م با رگا ہو ں اور گھرو ں میں جشن مو لود کعبہ کے حوالے سے خصو صی تقریبا ت ہو ئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسم کی غذا دنیاوی مال و مطائع جبکہ روح کی غذااللہ کا ذکر اور ذکر مصطفےٰ ۖ میں ہے:حافظ محمد رفیق چشتی
وزیرآباد(جی پی آئی) جسم کی غذا دنیاوی مال و مطائع جبکہ روح کی غذااللہ کا ذکر اور ذکر مصطفےٰ ۖ میں ہے۔ایصال ثواب کی مخافل میں روح کی تسکین کیلئے اللہ اور اسکے رسولۖ کا ذکر و اذکارہوتا ہے جس میں ہم اپنے پیارے عزیزو اقارب کی روح کیلئے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کرتے ہیں ان ایصال ثواب کی مخافل کا بنیادی مقصد دعا ہے جو ہر وقت ہر جگہ کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار حافظ محمد رفیق چشتی نظام آبادی نے حاجی عبدالعزیز کھوکھر وائیں والے کی اہلیہ اور محمد ریاض کھوکھر۔محمد فیاض کھوکھر،محمد منشاء کھوکھر اور آفتاب کھوکھر کی والدہ محترمہ کی سالانہ ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایصال ثواب کی اس دعایا نشست میں سید ضیا السلام شاہ۔قاری اقبال ساقی،نصر چٹھہ نے بھی خطاب کیا جبکہ غلام حیدر وائیں والے۔مہر طاہرجاوید مٹھو۔محمد رفیق کھوکھر،محمد عارف کھوکھر،صوفی عبدالخفئظ آرائیں،علی احمد صابر،محمد دین انصاری اور قاری نصیر احمد نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں غلام مرتضیٰ کا131 واں سالانہ عرس14 جیٹھ27 مئی بروز سوموار کو نظام آباد محلہ میاں صاحب میں منایا جارہا ہے
وزیرآباد(جی پی آئی) میاں غلام مرتضیٰ کا131 واں سالانہ عرس14 جیٹھ27 مئی بروز سوموار کو نظام آباد محلہ میاں صاحب میں منایا جارہا ہے۔عرس کا آغاز صبح نماز

فجر کے بعد مزار کو غسل دینے کے بعد ہوگا اور بعد نماز عصر ختم شریف اور لنگر زائرین میں تقسیم ہو گا جبکہ عشاء کے بعد محفل سماع میں ملک کے نامور قوال عارفانہ کلام پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرف کے مستقبل کی بجائے قوم کے مستقبل کے بارئے سوچا جائے: ملک شہباز کلیار
وزیرآباد(جی پی آئی) مشرف کے مستقبل کی بجائے قوم کے مستقبل کے بارئے سوچا جائے۔لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کام کر سکتے ہیں نہ آرام بے روزگاری نے لوگوں کو نڈھال اور بدامنی نے بے حال کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگ کے سٹی صدر ملک شہباز کلیار نے مسلم لیگی رہنماء مہر طاہرجاوید مٹھو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک شہباز نے کہا زرداری کی سیاست اور صدارت سودے بازی اور سازشوں سے عبارت ہے وہ کام کرنے کی بجائے 5 سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کا شوق پورا کر تے رہے۔وہ تحت لاہور کو فتح کرنے کی بجائے تختہ پر کھڑے ہیں۔تحریک انصاف اور زرداری نے خود کش حملہ کر کے پیپلزپارٹی کو دفن کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کو نگل گئی۔جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور نواز شریف کو ھیران کن ووٹ دئے ہیں۔