اضلاع کی خبریں 25.7.2013

حکومت بجلی چوروں کے سرپرستوں کو نہیں چھوڑے گی’خواجہ غیور نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)سٹی خواجہ غیورطارق نائیک نے کہا ہے کہ بجلی چور زرداری حکومت کی باقیات ہیں۔حکومت بلی چوری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ان چوروں کی سرپرستی کرنے والوں کا بھی سراغ لگا رہی ہے۔جو بہت جلد کٹہرے میں ہونگے’ان خیالات کااظہار انہوںنے پارٹی ورکروں کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو آج جو مسائل درپیش ہیں ان کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے تاہم مسلم لیگ(ن)کی حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنے انتخابی نعرے”شیر کا نشان روشن پاکستان” پر عمل درآمد کرے گی۔وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف توانائی بحران کو حل کر لینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چناب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر انتظام مقامی ہوٹل میں ایک اسٹیک ہولڈر میٹنگ منعقد ہوئی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ سے معاشی استحکام ممکن ہے، چناب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر انتظام مقامی ہوٹل میں ایک اسٹیک ہولڈر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے نیٹ ورک کی ممبر شپ میں اضافہ کے حوالہ سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم سب ملکر اکٹھے گوجرانوالہ ضلع کی امن و سماجی ہم آہنگی کی صورتحال کو بہتر بنائیں، اس میں پروفیشنلز سماجی نمائندگان اور مذہبی راہنمائوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مذہبی اور دوسر مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو، یہ اسٹیک ہولڈر میٹنگ ادارہ استحکام شرکتی ترقی لاہور کے تعاون سے منعقد ہوئی اس میں میاں زاہد ممتاز ایڈووکیٹ، راشد بشیر چٹھہ، رانا محمد اسرائیل، جمشید سلطان، محمد پرویز اور صبائ، مشتاق بادل اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم اور رانا فضل، عالیہ ملک اور عالیہ کرن نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی ایسی جماعت ہے جو صرف میرٹ پر فیصلے کرتے ہے :شازیہ اشفاق مٹو
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی ایسی جماعت ہے جو صرف میرٹ پر فیصلے کرتے ہے اور ہمیشہ یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ خیال رکھتی ہے کہ عوامی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے، ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو نے پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر زرینہ بٹ، جنرل سیکرٹری روبینہ شاہ کو منتخب ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ایم پی اے عذرا صابر خان، تحصیل صدر شہباز نثار خان، جنرل سیکرٹری سٹی رشدہ امان اﷲ، خالدہ بٹ، شگفتہ بی بی و دیگر بھی شریک تھے۔ شازیہ اشفاق مٹو نے کہا کہ شعبہ خواتین کی ضلعی عہدیداران کے انتخاب کا فیصلہ شعبہ خواتین کی مرکزی نزہت صادق نے کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ نئی منتخب ہونیوالی عہدیداران تمام ورکر خواتین کو ساتھ لے کر چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر منتخب ہونیوالی زرینہ بٹ کی پارٹی کیلئے بے مثال خدمات ہیں اور یہ بیس سال سے زائد عرصہ سے پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے:عامر یعقوب وڑائچ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن) اس مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ہر صورت حل کرے گی، وہ سردار محمد اشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، افطار ڈنر میں محمد نواز چٹھہ، اخلاق احمد خاں، میجر خالد بلوچ، ڈاکٹر محمد اشرف، میاں شبیر و دیگر بھی شرکت کی۔ عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُمہات المؤمنین اورحضرت سیدہ فاطمةالزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کردار دختران اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں:محمد اشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی)بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اُمہات المؤمنین اورحضرت سیدہ فاطمةالزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کردار دختران اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ چند مغرب زدہ خواتین دختران اسلام کو بے راہ روی کا شکار بنانا چاہتی ہیں۔اسلام سے بڑھ کر حقوق ِنسواں کا کوئی علمبردار نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حضرت خدیجةالکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا،حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہااور حضرت سیدہ فاطمة الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دینی ملّی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام کی اِن محسنات نے نور اسلام کو پھیلانے کا حق ادا کیا۔انہوں نے اپنے قول و فعل کردار اور عمل سے خواتین اسلام کیلئے تعلیمات اسلام کی برکات کو واضع کیا۔ چنانچہ آج اسلام کی بیٹیوں کو ان روشن تعلیمات کو چھوڑ کر آگے پیچھے جھانکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکچھ خواتین اپنے مذہب کی تعلیمات کی بے خبری کی وجہ سے مغربی پروپو گنڈا کا شکار ہوکربربادیوں میں جا گھستی ہیں۔ایسی خواتین کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات ہی نجات دہندہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک سستی بجلی کی فراہمی سے ہی ترقی کرے گا،سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے حکومت کی جانب سے اکتوبر میں گھریلو صارفین کے لیے 14روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 19روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سستی بجلی کی فراہمی سے ہی ترقی کرے گا۔گھریلوصارفین پر اضافی بوجھ ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے اس سے حکومت کی نیک نامی بھی متاثر ہوگی۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ صنعتی مقاصد کے لیے 19روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت مقرر کرنے سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی کیونکہ صنعتکار اور تاجر حضرات یہ اضافہ عوام کی طرف منتقل کردینگے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوجائے گا، اس سے قبل جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ سے پہلے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے ہائیڈل پاور، سولر انرجی اور ونڈ انرجی کی طرف رجوع کیا جائے جو سستی توانائی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ،سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا ، ملک خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد البشیر محلہ ڈھوک بنارس سے کالعدم مذہبی جماعتوں کا قبضہ فوری ختم کروایا جائے:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور(جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ جامع مسجد البشیر محلہ ڈھوک بنارس سے کالعدم مذہبی جماعتوں کا قبضہ فوری ختم کروایا جائے۔سنی تحریک کے دفتر پر حملہ پولیس انتظامیہ کی سست روی کی وجہ ہوا ۔حکومت کالعدم مذہبی جماعتوں کو لگام دے ۔جا مع مسجد البشیر پر قبضہ ختم نہ کروایا گیا تو عوام اپنا فیصلہ خود کر نے میں آزاد ہوں ۔سنی تحریک کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا ئیں گے۔مساجد پر حملے اور قبضے شہر میں بد امنی پھیلانے اور فرقہ واریرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔کارکنان صبر کا دامن ہاتھ سے نا جانے دیں ۔انہوں نے کہاکہ اہلسنت کی مساجد پر قبضے حکومتی سر پرستی میں کروائے جا رہے ہیں۔پر امن اہلسنت کی حب الوطنی کو کمزوری مت سمجھا جائے۔اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔پولیس انتظامیہ نے شر پسندوں اور فرقہ پرستوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو شدید احتجاج کریں گے۔جا مع مسجد پر قبضہ کرنے والوں اور سنی تحریک کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف لائحہ عمل تیارکر لیا ہے۔پولیس اور ضلعی حکومت نے ہماری پر امن پالیسی کا مثبت جو اب نہ دیا تو جن لوگوں نے جا مع مسجد البشیر اہلسنت حنفی بریلوی پر قبضہ کیا ہے ان کی عبادت گاہوں پر قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔مسجد کو سیل کیا گیا تو سیل توڑ دیں گے۔پولیس کی الٹی منتق نہیں چلنے دیں گے ۔جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میںلیا ،غنڈہ گر دی کی اور فرقہ واریت کو ہوا دی ان کے خلاف کاروائی کرنے مسجد کا قبضہ چھڑوانے کی بجائے پولیس مسجد کو سیل کر کے اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک سستی بجلی کی فراہمی سے ہی ترقی کرے گا،سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے حکومت کی جانب سے اکتوبر میں گھریلو صارفین کے لیے 14روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 19روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سستی بجلی کی فراہمی سے ہی ترقی کرے گا۔گھریلوصارفین پر اضافی بوجھ ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے اس سے حکومت کی نیک نامی بھی متاثر ہوگی۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ صنعتی مقاصد کے لیے 19روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت مقرر کرنے سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی کیونکہ صنعتکار اور تاجر حضرات یہ اضافہ عوام کی طرف منتقل کردینگے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوجائے گا، اس سے قبل جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ سے پہلے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے ہائیڈل پاور، سولر انرجی اور ونڈ انرجی کی طرف رجوع کیا جائے جو سستی توانائی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ،سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا ، ملک خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے’ مسلم لیگ (ن) اگر بلدیاتی نظام پر من مانی کرے گی تو یہ جمہوریت اور عوام کے مفاد میں نہیں ہو گا’ تمام فیصلے مشاورت اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔ تحریک انصاف کے پاس اتنے ووٹ نہیں کہ وہ صدارتی الیکشن جیت جائے لیکن ہم کسی کیلئے انتخابی میدان کھلا چھوڑنا نہیں چاہتے اس لئے ہم نے صدارتی امیدوار کھڑا کیا ہے۔ رضا ربانی جیسے لوگوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذمہ داری دینے کا وقت تھا اْس وقت تک پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کو کھڈے لین لگائے رکھا اور اب جب پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے تو اس وقت رضا ربانی کو آگے کر دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق اْس جماعت سے ہے جس نے گزشتہ پانچ سال میں ملک کو تباہ وبرباد کیا اور تحریک انصاف ملک کو تباہ وبرباد کرنے والی جماعت کے صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیاد پر ہونے چاہئیں:راحیلہ انور
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ پنجاب میں طویل مدت سے حکومت میں رہنے والوں کو بارش کے پانی میں تصویریں بنوانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ وار آن ٹیرر سے نکلنے کیلئے پاکستان آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے قومی پالیسیاں ترتیب دے اور قومی قیادت مل بیٹھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں عوام کے احتجاج کے باوجود سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیںجبکہ چینی بھی دستیاب نہیںہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کر رہی ہے:قاضی احمد سعید
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کر رہی ہے۔ اتنا اضافہ تو پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دورحکومت میں نہیں ہوا جتنا مسلم لیگ ن کی دو مہینے کی حکومت میں ہو گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف صنعتکاروں، تاجروں اور امیدواروں کی حکومت ہے اور یہ صرف ان کے بارے میں ہی منصوبہ بندی کررہی ہے موجودہ حکومت نہ غریبوں کی نمائندہ حکومت ہے اور نہ ہی غریبوں کے بارے میں سوچ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرفاء کی بجائے غریبوں کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے، جو اس وقت انتہائی قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلیٰ عوام کو چوروں، ڈاکوئوں اوربھتہ خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ کر مرکزی حکومت کے مزے لے رہے ہیں:عابد حسین
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ عوام کو چوروں، ڈاکوئوں اوربھتہ خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ کر مرکزی حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، پنجاب حکومت کے عہدیداران پنجاب پر توجہ دینے کی بجائے مرکزکے معاملات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں پنجاب میں مختلف ادوار میں 20 سال سے حکمرانی کرنے والے ابھی تک لاہور میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کر سکے تھوڑی سی بارش لاہور میں سیلاب کا منظر پیش کرتی ہے خادم اعلیٰ مرکز کی بجائے پنجاب پر اپنی توجہ مرکوز کریں پنجاب کے عوام نے پنجاب کی فلاح کے لئے انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔