اضلاع کی خبریں 27.06.2013

وزیراعلی محمد شہبازشریف کاحسام قادر شاہ ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہو رہائی کورٹ کے سابق جج احتشام قادر شاہ کے چھوٹے بھائی حسام قادر شاہ ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہر ے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہےـ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف کا سابق وفاقی سیکرٹری شاہد ظفر کے انتقال پر
اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق وفاقی سیکرٹری شاہد ظفرکے انتقال پر گہر ے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہےـ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میںجگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے ذکر وفکر سے دلوں کو نئی زندگی ملتی ہے عبادت کو ولولہ اور شوق پیدا ہوتا ہے:ڈاکٹر محمد اشرف آصف
لاہور (جی پی آئی)بانی وسربراہ ادارہ صراط مستقیم مولاناڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر وفکر سے دلوں کو نئی زندگی ملتی ہے عبادت کو ولولہ اور شوق پیدا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد الرّحیم اچھرہ لاہورمیں ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام فکر آخرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ آخرت کے ہمراہ فکر آخرت کی بھی ضرورت ہے فکر آخرت وہ برسات ہے جس سے گنا ہوں کاغبار کافی اتر جاتا ہے اور معصیت کے داغ دُھل جاتے ہیںیہ کردار سازی اور تعمیرت کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔عصرِ حاضر میں انسانی بے چینیوں کا علاج فکر آخرت میں ہے قوم سے کرپشن ،لوٹ مار قتل و غارت اور فتنہ وفساد کے وبال کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے قوم میں فکر آخرت کو اُجاگر کیا جائے اور انہوں نے کہا کہ معززاراکین قومی اسمبلی غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں عارضی اقتدار کو اسلامی اقتدار کی حفاظت کیلئے استعمال کرکے دائمی سعادت کو حا صل کیا جا سکتا ہے۔ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتاہم اسمبلی سے باہر رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے اجتماعات کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے یہود و نصاریٰ قانو نِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم 295cکو ختم کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف انکے اتحادی اندرونی محاذ پر ان کی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں ہم
ہر حالت میں 295cکا تحفظ کریں گے۔اجتماع میں امیر ادارہ صراط مستقیم لاہور مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی، علامہ فرمان علی جلالی،ڈاکٹرمحمد آصف علی جلالی، چودھری محمد یعقوب اور احمد چوہدری و دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے خلاف امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے : سیدمنورحسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پاکستان کے خلاف امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں ہونے والے انتخابات میں بھارت کو فعال کردار ادا کرنے کی دعوت اور کم از کم ڈیڑھ لاکھ بھارتی افواج کی افغانستان میں تعیناتی کا مطالبہ دراصل خطے کے امن کو تہ و بالا کرنے اور پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کی کھل کر حمایت و سرپرستی کے متراد ف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عاقبت نااندیش حکمرانوں نے امریکی جنگ میں شامل ہو کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ خطے میں امریکی آمد کے دن ہی سے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنا ہواہے ۔ پاکستان کے موجودہ حکمران بھی مشرف اور زرداری کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور امریکی ایما پر بھارت کو ” بڑا بھائی ” تسلیم کرنے پر تیار نظر آتے ہیں جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتاہے۔ سید منورحسن نے کہاکہ پاکستان کو افغان جنگ کا بھاری نقصان برداشت کرناپڑا۔ ہماری آزادی و خودمختاری کا مذاق اڑایا گیا۔ عالمی برادری میں قومی وقار کو پامال کیا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف خالص امریکی جنگ میں ہمارے پچاس ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے ۔ہماری معیشت تباہ ہو گئی۔ پاکستان کو اس جنگ میں کودنے کا بدترین خمیازہ بھگتناپڑا اور قریباً 80 سے 100 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھاناپڑا لیکن حکمران امریکی اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ امریکہ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھارتی و اسرائیل سازشوں کی سرپرستی کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ 2014 ء میں افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکہ بھارت کو افغانستان میں اپنا قائم مقام بنانا چاہتاہے ۔بھارت کی ڈیڑھ لاکھ فوج کی افغانستان میں تعیناتی کی باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحد افغانستان کے ساتھ ملتی ہے ۔ بھارت کا افغانستان کے ساتھ کیا تعلق ہے کہ اس کی بنا پر اسے افغانستان میں کردار ادا کرنے کی تیاری ہورہی ہے ۔ بھارت کی افغانستان میں فوج کی تعیناتی سے پاک افغان سرحد غیر محفوظ ہو جائے گی اور بھارتی ریشہ دوانیاں بڑھ جائیں گی۔ پاکستان کے خلاف امریکی سازشوں میں افغان صدر حامد کرزئی بھی پوری طرح شریک ہیں اسی لیے وہ افغان فوج کو تربیت کے لیے پاکستان کی بجائے بھارت بھجوانے کے معاہدے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے بارہ سالہ جنگ کے بعد بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، امریکی ڈکٹیشن پر بھارت کی گود میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ طے شدہ گریٹ گیم کے تحت خطے کو اپنے انخلاکے بعد بھی عدم استحکام میں مبتلا رکھنا چاہتاہے جس کے لیے وہ بھارت کی سرپرستی کر رہاہے۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکی چالوں سے ہوشیار رہیں، جان کیری کے بیان پر سخت ردعمل کا بھی اظہار کریں اور امریکہ پر واضح کردیں کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دینے سے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی شہبازشریف نے لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی قلت دو ر کرنے کے لئے فوری طو رپر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہےـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےـ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی فوری اقدامات تجویز کرے۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ اور متعلقہ حکام مل کر مسئلے کا حل نکالیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران نوجوانوں کو باعزت روزگار، اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں :لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے حکمران نوجوانوں کو باعزت روزگار ، اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں۔ ملازمتوں کی بندر بانٹ، ممبروں کے کوٹے اور آسامیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ کھیل کے میدانوں اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ۔ میرٹ پر ہر کھیل کے لیے کھلا ڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں میں اعتماد پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے روشن اور تعمیری مستقبل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی ۔پاکستانی نوجوان امت کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ نوجوانوں کو ہی پاکستان کے اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے جوہری کردار ادا کرناہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کی امور نوجوانان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات کے ساتھ ملک کے نوجوانوں کو جس تبدیلی اور انقلاب کا خواب دکھایا جارہاتھا وہ حقیقت ثابت نہیں ہورہا۔ آزمائے ہوئے اور ناکارہ حکمران ملک میں سٹیٹس کو کی سرپرستی توکر سکتے ہیں عوام کے لیے کوئی بڑی انقلابی تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ شباب ملی، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ اور اسلامی جمعیت طالبات ملک کے نوجوانوں کی بااعتماد نمائندہ تنظیمیں ہیں۔ اجلاس سے سید وقاص جعفری، عتیق الرحمن، ڈاکٹر طارق سلیم، محمود بشیر، زبیرحفیظ، علامہ جاوید قصوری اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن اور لیاقت بلوچ نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل
لیاقت بلوچ نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقبول باقر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے۔انہو ں نے کہاہے کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب ضرورت مند ، مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے : ترجمان اطلاعات و ثقافت
لاہور(جی پی آئی) ترجمان محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کی مالی اعانت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قائم ہونے والے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے فنکاروں کی مالی اعانت کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ترجمان نے کہا کہ معروف سٹیج فنکار منالاہوری کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور بعض ٹی وی پروگراموں سے ملنے والا تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت پنجاب ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی مالی اعانت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ خودمنا لاہوری کو حکومت پنجاب کی طرف سے 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح فنکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر مفت طبی امداد کی سہولت بھی میسر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف سے پیشترجرنیلوں کے حواریوں کابھی احتساب ہونا چاہیے:محمد شاداب رضا نقشبندی
لاہور( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک پنجاب کے صدر محمدشاداب رضانقشبندی نیجنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے پیشترجرنیلوں کے حواریوں کابھی احتساب ہونا چاہیے۔آمریت کا ساتھ دینے والے بھی ملک وملت کے غدار ہیں۔ قوم ان سب ابن الوقت غداروں کو عبرتناک انجام سے دوچار ہوتا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ کوئی طالع آزما ملکی آئین پرشب خون مارنے جرأت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی بدترین دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں اور اس کی وجہ ہمارے حکمرانوں کی ناقص اور غیر ملکی آقائوں کی ڈکٹیشن پر مبنی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی منشور میں غیر ملکیوں کے آگے کشکول نہ پھیلانے والے آج آئی ایم ایف سے کس منہ سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ ملکی بقا اور سا لمیت پر سمجھوتوں اور سیاسی مصلحت پسندیوں نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دیامیر کا واقعہ عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے ۔ اسلام کے نام پربے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ انتہاپسند دہشت گرد ملک کو دیمک کے طرح چاٹ رہے ہیں جبکہ حکمران ان سے غیرمشروط مذاکرات کے راگ الاپتے نہیں تھک رہے۔ملک وقوم کو آگ میں دھکیلنے کی بجائے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا جائے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑے بغیرملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔آج کے مشکل فیصلے ملک وقوم کے لیے کل ترقی وخوشحالی کی نویدبنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل مشرف کیس کی وجہ سے حکومت کی توجہ ملک کو درپیش حقیقی مسائل سے ہٹ جائیگی :عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنرل مشرف کیس کی وجہ سے حکومت کی توجہ ملک کو درپیش حقیقی مسائل بشمول دہشت گردی اور بجلی کے بحران سے ہٹ جائیگی جبکہ اِن چیلنجوں سے نمٹنا موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہونا چاہئے۔ جنرل مشرف نے آئین کی خلاف ورزی کی، اس لئے وہ قومی مجرم ہیں ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارووائی ہونی چاہیے قومی اسمبلی میں گذشتہ 66 برسوں میں حکومت پر قبضہ کرنیوالے ڈکٹیٹروں کو قومی مجرم ٹھہرانے کی قرارداد پاس کروائی جانی چاہئے۔ اِس سے قوم کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے اور حکومت اپنی تمام تر توجہ ملک کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے میں صرف کر ے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی بحران کے حل کیلئے ایمرجنسی اقدامات اٹھانا ہوں گے: وزیراعلیٰ محمد شہباز
شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے چنانچہ اس سلسلے میں ایمرجنسی اقدامات ہی اٹھانا ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ توانائی کے بحران کے حل کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔ عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی تیز رفتاری کے ساتھ قابل عمل منصوبوں کا جائزہ لے اور روزانہ اجلاس کرکے قابل عمل منصوبے سامنے لائے۔ میں خود ہفتے میں 3 بار کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں توانائی بحران میں کمی کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر توانائی شیر علی خان، وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، معاون خصوصی چوہدری ارشد جٹ، مشیر عزم الحق، سیکرٹریز لائیوسٹاک، زراعت اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران سے عام آدمی اور صنعتی شعبے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کو توانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔ عوام کو جوابدہ ہیں، مجھے صرف کام، کام اور کام چاہیئے۔ ہنگامی بنیادوں پر توانائی کے حصول کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ توانائی کے منصوبوں کے بارے میں جامع سفارشات پیش کی جائیں۔ توانائی بحران کے حل کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی توانائی کے منصوبوں کیلئے خاطرخواہ رقوم مختص کی ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بائیوگیس، بائیوماس اور سولر انرجی کے منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو پانی کی کمی کے مسئلے سے نکالنے کیلئے بائیوگیس، بائیوماس اور سولر انرجی سے ٹیوب ویل چلانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں سولر ٹیوب ویل کے منصوبے کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ دو روز کے اندر پیش کی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ توانائی کے حوالے سے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہونا چاہیئے اور میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیوماس اور بائیوگیس سے ٹیوب ویل چلانے کے قابل عمل منصوبے کا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی اس کا جائزہ لے کر مجھے پیش کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کیلئے شمسی توانائی سے ٹیوب ویل چلانے کے حوالے سے منصوبہ جلد تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بائیوماس منصوبے میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے حوالے سے قابل اعتماد ڈیٹا جمع کیا جائے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بائیوگیس، بائیوماس اور سولر انرجی سے ٹیوب ویلز چلانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب بھر میں 350 رمضان بازار قائم کئے جائیں گے، 4 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی:وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔ اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے تقریباً4 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں 350 رمضان بازار قائم کئے جائیں گے۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر رمضان بازاروں میں 100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 60 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ وزرأ اور سیکرٹریز باقاعدگی سے رمضان بازاروں کے دورے کریں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف آج ایوان وزیراعلیٰ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں رمضان المبارک کیلئے رمضان پیکیج کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید، مشیر عزم الحق، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے امسال بھی بجٹ میں عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 4 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ اس عوام دوست اقدام کا مقصد شہریوں کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے استحصال سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو پوری طرح متحرک کیا جائے۔ کسی کو اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے یا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رمضان بازاروں میںگرین چینل کے ذریعے اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔گوشت، پولٹری، چینی، گھی اور دیگر اشیا بھی رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے کم قیمت پر مہیا کی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی رمضان المبارک میں روزانہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لے گی اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی پولٹری، شوگر اور گھی ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرے اور رمضان بازاروں میں عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں تعاون کیلئے بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے علاوہ پورے صوبے میں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی جبکہ صوبہ بھر میں مدنی رمضان دستر خوان بھی لگائے جائیں گے جہاں مخیر اور صاحب ثروت حضرات کے تعاون سے روزہ داروں کو سحر و افطار کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز اپنے اپنے اضلاع میںرمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں اور گرمی میں عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں میں ٹینٹ لگائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور رمضان پیکیج کا فائدہ ہر صورت عام آدمی کو پہنچایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے رمضان پیکیج کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر کمشنر حضرات اور تمام اضلاع میں ڈی سی اوز کو رمضان بازاروں کے انتظامات جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسز ہسپتال میں خاتون کی مبینہ غفلت سے ہلاکت پر نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سروسز ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری میں اگر کسی کی غفلت ثابت ہوگئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برنس روڈ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملے اورگاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک و قوم کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے : شوکت عزیز بھٹی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک و قوم کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں گزشتہ 5 برس کی شاندار کارکردگی کی بنا پر عام انتخابات میں تاریخی مینڈیٹ دیا ہے،
عوام کرپشن، لوٹ مار اور دھونس دھاندلی کی سیاست کرنے والوں کی بجائے دیانتدار، محنتی، مخلص اور باصلاحیت قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے عام انتخابات میں کرپشن اور لوٹ مار کے سومنات تباہ کر دیئے۔عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پالیسیوں پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے شب و روز ایک کردیں گے اور عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نومنتخب حکومت مشرف کے ٹرائل سے پہلے دہشت گردی کا قلع قمع کریں:علامہ محمد امین شہیدی
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کراچی میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب حکومت مشرف کے ٹرائل سے پہلے دہشت گردی کا قلع قمع کریں۔ کیونکہ ملکی سلامتی کو اس ناسورسے بڑا کوئی خطرہ نہیں۔ پاکستان میں ہرآمر کا ٹرائل ضروری ہے۔ پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے اکتوبر 1999 کے اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کاروائی کی جائے۔ اور اس وقت کے وہ تمام ادارے جو ان غیر آئینی اقدامات کے حامی تھے ان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ یک طرفہ کاروائی سے مزید ملکی معاملات کو مشکلات پیش آئیں گی۔ علامہ امین شہیدی نے سانحہ مدرسہ شہید حسینی پشاور ، سانحہ دیا میر گلگت، سانحہ کوئٹہ اور کراچی میں جاری دہشت گردی کے واقعات کیخلاف حکومت کی طرف سے غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر بروزِ جمعہ 28جون کو مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام واقعات میں مقتدر قوتوں کی خاموشی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر کونسی مجبوری ان حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو لاحق ہے جو دہشت گردوں کیخلاف کاروائی سے روکتی ہے۔ پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے۔ انڈیا، اسرائیل، امریکہ گٹھ جوڑ اور افغانستان کے بدلتے ہوئے حالات پر تمام محب
ِ وطن قوتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے دنیا کے سامنے ٹھوس مئوقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ خارجہ پالیسی کو صحیح سمت دے کر دنیا کو باور کرانا ہوگا کہ پاکستانی دہشت گردنہیں بلکہ دہشت گردوں کو ان شیطانی طاقتوں نے پاکستان پر مسلط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالات کو خراب سے خراب تر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔غیر ملکی مہمان سیاحوں کا قتل گلگت بلتستان کی عوام کی معیشت اور سیاحت جس کو انڈسٹری کا درجہ حاصل ہے کا قتل ہے۔ان تمام واقعات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان میں 27جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام محبِ وطن قوتیں متحد ہو کر ان مسائل کا حل نکال سکیں اور یہ وقت کا بھی عین تقاضہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے خلاف امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے:سیدمنورحسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پاکستان کے خلاف امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں ہونے والے انتخابات میں بھارت کو فعال کردار ادا کرنے کی دعوت اور کم از کم ڈیڑھ لاکھ بھارتی افواج کی افغانستان میں تعیناتی کا مطالبہ دراصل خطے کے امن کو تہ و بالا کرنے اور پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کی کھل کر حمایت و سرپرستی کے متراد ف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عاقبت نااندیش حکمرانوں نے امریکی جنگ میں شامل ہو کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ خطے میں امریکی آمد کے دن ہی سے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنا ہواہے ۔ پاکستان کے موجودہ حکمران بھی مشرف اور زرداری کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور امریکی ایما پر بھارت کو ” بڑا بھائی ” تسلیم کرنے پر تیار نظر آتے ہیں جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتاہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ پاکستان کو افغان جنگ کا بھاری نقصان برداشت کرناپڑا ۔ہماری آزادی و خودمختاری کا مذاق اڑایا گیا ۔ عالمی برادری میں قومی وقار کو پامال کیا گیا ۔ دہشتگردی کے خلاف خالص امریکی جنگ میں ہمارے پچاس ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔ ہماری معیشت تباہ ہو گئی ۔ پاکستان کو اس جنگ میں کودنے کا بدترین خمیازہ بھگتناپڑا اور قریباً 80 سے 100 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھاناپڑا لیکن حکمران امریکی اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ امریکہ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھارتی و اسرائیل سازشوں کی سرپرستی کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ 2014 ء میں افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکہ بھارت کو افغانستان میں اپنا قائم مقام بنانا چاہتاہے ۔بھارت کی ڈیڑھ لاکھ فوج کی افغانستان میں تعیناتی کی باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحد افغانستان کے ساتھ ملتی ہے ۔ بھارت کا افغانستان کے ساتھ کیا تعلق ہے کہ اس کی بنا پر اسے افغانستان میں کردار ادا کرنے کی تیاری ہورہی ہے ۔ بھارت کی افغانستان میں فوج کی تعیناتی سے پاک افغان سرحد غیر محفوظ ہو جائے گی اور بھارتی ریشہ دوانیاں بڑھ جائیں گی۔ پاکستان کے خلاف امریکی سازشوں میں افغان صدر حامد کرزئی بھی پوری طرح شریک ہیں اسی لیے وہ افغان فوج کو تربیت کے لیے پاکستان کی بجائے بھارت بھجوانے کے معاہدے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے بارہ سالہ جنگ کے بعد بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، امریکی ڈکٹیشن پر بھارت کی گود میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ طے شدہ گریٹ گیم کے تحت خطے کو اپنے انخلاکے بعد بھی عدم استحکام میں مبتلا رکھنا چاہتاہے جس کے لیے وہ بھارت کی سرپرستی کر رہاہے۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکی چالوں سے ہوشیار رہیں، جان کیری کے بیان پر سخت ردعمل کا بھی اظہار کریں اور امریکہ پر واضح کردیں کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دینے سے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران نوجوانوں کو باعزت روزگار ، اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں :لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے
حکمران نوجوانوں کو باعزت روزگار ، اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں ۔ ملازمتوں کی بندر بانٹ ، ممبروں کے کوٹے اور آسامیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ کھیل کے میدانوں اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ۔ میرٹ پر ہر کھیل کے لیے کھلا ڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں میں اعتماد پیدا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے روشن اور تعمیری مستقبل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی ۔پاکستانی نوجوان امت کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ نوجوانوں کو ہی پاکستان کے اسلامی نظریہ اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے جوہری کردار ادا کرناہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کی امور نوجوانان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات کے ساتھ ملک کے نوجوانوں کو جس تبدیلی اور انقلاب کا خواب دکھایا جارہاتھا وہ حقیقت ثابت نہیں ہورہا۔ آزمائے ہوئے اور ناکارہ حکمران ملک میں سٹیٹس کو کی سرپرستی توکر سکتے ہیں عوام کے لیے کوئی بڑی انقلابی تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ شباب ملی، اسلامی جمعیت طلبہ ، جمعیت طلبہ عربیہ اور اسلامی جمعیت طالبات ملک کے نوجوانوں کی بااعتماد نمائندہ تنظیمیں ہیں۔ اجلاس سے سید وقاص جعفری، عتیق الرحمن، ڈاکٹر طارق سلیم، محمود بشیر، زبیر حفیظ، علامہ جاوید قصوری اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیڈ ملز مالکان ناقص اور مہنگی فیڈ فروخت کر رہے ہیں:رانا عبدالستار
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ فیڈ ملز مالکان ناقص اور مہنگی فیڈ فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مہنگا اور غیر معیاری گوشت خریدنے پر مجبور ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈ ملز مالکان فیڈ میں مردہ مرغی اور ہر قسم کی غلاظت ڈالتے ہیں جس سے مرغی کی بیماری Cocci, H9, اور ND وغیرہ کا وائرس لگا تار چل رہا ہے جو کہ گوشت کے ذریعے لوگوں کے جسم میںداخل ہو رہا ہے جس سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس کا نوٹس لے کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔